• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

درٹمین ۔ آریوں کو دعوتِ حق ۔ اے آریہ سماج پھنسو مت عذاب میں

MindRoasterMir

لا غالب الاللہ
رکن انتظامیہ
منتظم اعلیٰ
معاون
مستقل رکن

آریوں کو دعوتِ حق

اے آریہ سماج پھنسو مت عذاب میں
کیوں مبتلا ہو یار وخیالِ خراب میں

اے قوم آریہ تیرے دل کو یہ کیا ہوا
تو جاگتی ہے یا تیری باتیں ہیں خواب میں

کیا وہ خدا جو ہے تیری جاں کا خدا نہیں
ایماں کی بُو نہیں ترے ایسے جواب میں

گر عاشقوں کی روح نہیں اُس کے ہاتھ سے
پھر غیر کےلئے ہیں وہ کیوں اضطراب میں

گر وہ الگ ہے ایسا کہ چھو بھی نہیں گیا
پھر کس نے لکھ دیا ہے وہ دل کی کتاب میں

جس سوز میں ہیں اُس کےلئے عاشقوں کے دل
اتنا تو ہم نے سوز نہ دیکھا کباب میں

جامِ وصال دیتا ہے اُس کو جو مر چکا
کچھ بھی نہیں ہے فرق یہاں شیخ و شاب میں

ملتا ہے وہ اُسی کو جو وہ خاک میں ملا
ظاہر کی قیل و قال بھلا کس حساب میں

ہوتا ہے وہ اُسی کا جو اُس کا ہی ہوگیا
ہے اُس کی گود میں جو گرا اُس جناب میں

پھولوں کو جاکے دیکھو اُسی سےوہ آب ہے
چمکے اُسی کا نور مہ وآفتاب1 میں

خوبوں کے حسن میں بھی اُسی کا وہ نور ہے
کیا چیز حسن ہے وہی چمکا حجاب میں

اس کی طرف ہے ہاتھ ہر اک تارِ زلف کا
ہجراں سے اس کے رہتی ہے وہ پیچ و تاب میں

ہر چشم مست دیکھو اُسی کو دکھاتی ہے
ہر دل اُسی کے عشق سے ہے التہاب میں

جن مورکھوں کو کاموں پہ اُس کے یقیں نہیں
پانی کو ڈھونڈتے ہیں عبث وہ سراب میں

قدرت سے اُس قدیم کے انکار کرتے ہیں
بکتے ہیں جیسے غرق کوئی ہو شراب میں

دل میں نہیں کہ دیکھیں وہ اُس پاک ذات کو
ڈرتے ہیں قوم سے کہ نہ پکڑیں عتاب میں

ہم کو تُو اے عزیز دکھا اپنا وہ جمال
کب تک وہ منہ رہے گا حجاب و نقاب میں

1۔ اللَّهُ نُورُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ "خدا ہے نور زمین و آسمان کا"(النور ؛36)

سناتن دھرم ٹائیٹل پیج صفحہ2مطبوعہ 1903ء

 
Top