Ruhani Khazain Volume 15. Page: 127
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 127
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 128
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 128
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 129
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 129
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
129
3
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْم
قصیدہ درمعرفتِ انسانِ کامل مظہر حق تعالیٰ
وَ طریق فیصلہ بانزاع کنندگان
ہماں ز نوعِ بشر کامل از خدا باشد
کہ با نشانِ نمایاں خدا نما باشد
بتا بد از رخِ او نورِ عشق و صدق و وفا
ز خلقِ او کرم وغربت و حیا باشد
صفاتِ او ہمہ ظِلّ صفاتِ حق باشند
ہم استقامتِ او ہمچو انبیا باشد
رواں بچشمہء او بحرِ سرمدی باشد
عیاں در آئینہ اش روئے کبریا باشد
صعودِ او ہمہ سُوئے فلک بود ہردم
و جودِ او ہمہ رحمت چو مصطفی باشد
خبردہد ز قدومش خدا بمصحفِ پاک
خبردہد ز قدومش خدا بمصحفِ پاک
ہم از رسول سلامے بصد ثنا باشد
نتابد از رہِ جانانِ خود سرِ اخلاص
اگرچہ سیلِ مصیبت بزورہا باشد
براہِ یارِعزیز از بلا نہ پرہیزد
اگرچہ در رہِ آں یار اژدہا باشد
کند حرام ہمہ عیش و خواب را برنفس
چو جملہ عارف و عامی دریں بلا با شد
دل ازکف و کلہش باشداوفتادہ زفرق
فراغت از ہمہ خود بینی و ریا باشد
اصولِ اوہمہ برخلق رحم باشد و لطف
طریق اوہمہ ہمدردی و عطا باشد
ہمیشہ نفسِ شریفش بکاہد از حسرات
کہ چوں گروہِ بداں تابع ہُدیٰ باشد
ہمیشہ محترز از صحبتِ بداں ماند
غیور از پئے دیں ہمچو اصفیا باشد
پناہ دیں بود و ملجاء مسلماناں
بعقدِ ہمتِ خود دافعِ قضا باشد
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 130
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 130
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
130
ہزار سرزنی و مشکلے نگردد حل
چو پیشِ او بروی کارِ یک دعا باشد
چو شیر زندگی او بود دریں عالم
ز صیدِ او دگرانرا ہمہ غذا باشد
گہے نشاں بنماید ز بہرِ دین قویم
گہے بمعرکہ جنگش باشقیا باشد*
بود مظفّر و منصور از خدائے کریم
ز معضلاتِ شریعت گرہ کشا باشد
ز مہرِ یارِ ازل بررخش ببارد نور
ز شانِ حضرتِ اعلیٰ درو ضیا باشد
کشوفِ اہلِ کشوف از برائے او باشند
ہم ازنجوم پئے مقدمش صدا باشد
غرض مقامِ ولایت نشان ہا دارد
نہ ہرکہ دلق بپوشد ز اولیا باشد
کلید ایں ہمہ دولت محبت ست و وفا
خوشا کسیکہ چنیں دولتش عطا باشد
سخن زفقر بدزدی ہمی تواں گفتن
ولے علامتِ مرداں رہِ صفا باشد
زمشکلاتِ رہِ راستی چہ شرح دہم
کہ شرطِ ہر قدمے گریہ و بکا باشد
بسوزد آنکہ نسوزد بصدق در رہِ یار
بمیرد آنکہ گریزندہ از فنا باشد
کلاہِ فتح و ظفر ہیچ سر نمی یابد
مگر سرے کہ پئے حفظِ دیں فدا باشد
نشانہائے سماوی بہ ہیچکس ندہند
مگر کسے کہ ز خود گم پئے خدا باشد
کسے رسد بمقامِ خوارق و اعجاز
کہ در مقامِ مصافات و اصطفا باشد
ضرورتؔ است کہ دردیں چنیں امام آید
چو خلق جاہل و بیدین و مُردہ سا باشد
جہانیاں ہمہ ممنونِ منتش باشند
چراکہ او پنہ ملّت الہُدیٰ باشد
اگرچہ تیغ ندارد مگر بہ تیغِ دلیل
ہمے درد صف قومے کہ ناسزا باشد
* جنگ سے مراد تلوار بندوق کا جنگ نہیں۔ کیونکہ یہ تو سراسر نادانی اور خلاف ہدایت قرآن ہے جو دین کے پھیلانے کے لئے جنگ کیا جائے بلکہ اس جگہ جنگ سے ہماری مراد زبانی مباحثات ہیں جو نرمی اور انصاف اور معقولیت کی پابندی کے ساتھ کئے جائیں۔ ورنہ ہم اُن تمام مذہبی جنگوں کے سخت مخالف ہیں جو جہاد کے طور پر تلوار سے کئے جاتے ہیں۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 131
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 131
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
131
چو پہلواں بدر آید ز نزدِ ربِّ کریم
بہر دمشِ مددِ صدقِ مدعا باشد
چہ دستہا کہ نماید بروزِ کشتی و جنگ
بایں امید کہ نفسے مگر رہا باشد
ہمیں ست طائفہء برگزید گانِ خدا
ہمیں علامت شاں از خدائے ما باشد
بجنگ و حرب گزارند ہر دمے کہ بود
کہ تاحفاظتِ مردم ز فتنہ ہا باشد
بخیر و عافیتت بگذر د شب اندر خواب
کہ پاسبان ئ ایشاں بصد عنا باشدغلامِ ہمتِ مردانِ کارزار بباش*
کہ امن مرد و زن از مردم وغا باشد
پناہِ بیضۂ اسلام آں جوانمردے ست
کہ خوں بدل زپئے دینِ مصطفےٰ باشد
ازیں بود کہ ہمہ اہل و نیک طینت ر
سر نیاز بدرگاہِ شاں فرا باشد
دماغ وکبربمر دانِ حرب نادانی ست
کسے کہ کبر کند سخت بیحیا باشد
چہ جائے کبر کہ ایشاں پناہِ ہر بشر اند
طفیلِ شاں ہمہ عمّامہ و قبا باشد
اگر ز مأمن شاں یکدمے جدا بشوی
متاع و مایۂ ایماں ز تو جدا باشد
سر است زیر تبر صادقانِ مخلص ر
کہ تارہد سرِ قومے کہ در بلا باشد
اصولِ شاں ہمہ ہمدردی ست و مہروکرم
طریقِ شاں رہِ عجز و سرِ رضا باشد
ہزار جانِ گرامی فدائے آں دل باد
کہ مست و محوِ رضاہائے کبریا باشد
* مردانِ کا ر زار سے مراد وہ لوگ نہیں ہیں جو دین پھیلانے کے بہانے سے خلق خدا پر تلوار اُٹھاتے ۔ قتل کرتے اور ایک جہان کو مصیبت میں ڈالتے ہیں بلکہ ایسے لوگ جن کے پاس دین پھیلانے کے لئے صرف تلوار ہے درحقیقت درندوں کی طرح ہیں اور کسی تعریف کے لائق یہ لوگ نہیں ہیں۔ کیونکہ ناحق بیجا خونریزی کرکے مخالفوں کو اعتراض کا موقع دیتے ہیں۔ بلکہ اس جگہ مردانِ کا ر زار سے مراد وہ باخدا مرد ہیں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے معجزہ نمائی کی طاقت ملتی ہے اور اعلیٰ دلائل عطا کئے جاتے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کی کتاب کاعلم عطا کیا جاتاہے سو وہ نشان اور برہان سے منکروں کو ملزم کرتے ہیں اور اس طرح پر میدانِ مباحثات میں فتح نمایاں پاتے ہیں۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 132
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 132
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
132
بکنجِ خلوتِ پاکاں اگر گذر بکنی
عیاں شود کہ چہ نورے دراں سرا باشد
بدولتِ دوجہاں سرفرو نمے آرند
بعشقِ یاردلِ زار شاں دوتا باشد
منازباکلہ سبز و خرقۂ پشمیں
کہ زیر د لقِ ملمع فریب ہا باشد
زِ دست و بازوئے آں مرد خدمتے آید
کہ سوختہ دل و جاں از پئے ہدیٰ باشد
کسے کہ دل زپئے خلق سوز دش شب و رو
محقق است کہ او خادم الوریٰ باشد
نہیبِ حادثہ بنیادِ دیں ز جا ببرد
اگر زملّت ما ظلشاں جدا باشد
ازیں بود کہ چو سالِ صدی تمام شود
برآید آنکہ بدیں نائبِ خدا باشد
رسید مژدہ ز غیبم کہ من ہماں مردم
کہ او مجدّدِ اِیں دین و رہنما باشد
لوائے ما پنہ ہر سعید خواہد بود
ندائے فتح نمایاں بنامِ ما باشد
عجب مدار اگر خلق سوئے ما بدوند
کہ ہر کجا کہ غنی مے بود گدا باشد
گلے کہ روئے خزاں راگہے نخواہد دید
بباغِ ماست اگر قسمتت رسا باشد
منم مسیح ببانگِ بلندمے گویم
منم خلیفہء شاہے کہ بر سما باشد
مقدر است کہ روزے بریں ادیم زمیں
ہزارہا دل و جاں بررہم فدا باشد
زمینِ مردہ ہمی خواست عیسوی انفاس
زوعظِ بے عملاں خود اثر کجا باشد
کشادہ اند درِ فضل گر کنوں نائی
زِ نامساعدیء بختِ نارسا باشد
بہر زہ طالب آ ں مہدی و مسیح مباش
کہ کارِ شاں ہمہ خونریزی و وغا باشد
عزیز من رہ تائید دیں دگر راہے ست
نہ ایں کہ تیغ براری اگر ابا باشد
چہ حاجت است کہ تیغ از برائے دیں بکشی
نہ دیں بود کہ بہ خونریزیش بقا باشد
چودیں مدلّل و معقول و باضیا باشد
کدام دل کہ ازاں مذہبش ابا باشد
چودیں درست بود خنجر ے نمی باید
کہ زورِ قولِ موجّہ عجب نما باشد
تو از سرائے طبیعت نیامدی بیروں
ازیں ہمہ ہوست جبر باجفا باشد
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 133
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 133
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ
133
زجبرؔ حجّتِ حق بر جہاں نیا ید راست
برو دلیل بدہ گر خرد ترا باشد
زجبر کو کبہء صدق را شکست آید
ازیں بود کہ رہ جبرہاخطاباشد
بہوش باش کہ جبراست خود دلیل گریز
تسلّیء دلِ مردم ازیں کجا باشد
مرا بکفر کنی متّہم ازیں گفتار
کہ کفر نزدِ تو ابرار را سزا باشد
مگرچہ جائے عجب گر تو ایں چنیں گوئی
کہ ہرکہ بے ہنر افتاد ژاژ خا باشد
بگوہر آنچہ بگوئی چو خود نمے دانی
کہ ساکنانِ درش را چہ اجتبا باشد
خوشم بجور کشیدن اگرچہ کشتہ شوم
ازیں کہ ہر عمل و فعل را جزا باشد
دو چشمِ خویش صفا کن کہ تا رخم بینی
و گرنہ پیشِ تو صد عدل ہم جفا باشد
مرابریں سخنم آں فضول عیب کند
کہ بے خبر ز رہ و رسمِ دین ما باشد
کجاست ملہم صادق کہ تا حقیقتِ ما
برو عیاں ہمہ از پردۂ خفا باشد
زمانِ یقظہ بیامد ہنوز در خوابی
شنو کہ ہر سحر از ہاتف ایں ندا باشد
بعلم وفضل و کرامت کسے بما نرسد
کجاست آنکہ ز ارباب اِدّعا باشد
ہزار نقد نمائی یکے چوسکہء ما
بہ نقشِ خوب و عیار و صفا کجا باشد
موء یّدے کہ مسیحا دم ست و مہد ئ وقت
بشانِ او دگرے کَے زِ اتقیا باشد
چوغنچہ بود جہانے خموش و سربستہ
من آمدم بقدومے کہ از صبا باشد
چہ فتن ہا کہ بزادست اندریں ایّام
کدام راہِ بدی کو در اختفا باشد
محال ہست کزیں فتنہ ہاشوی محفوظ
مگر ترا چو بمن گامِ اقتدا باشد
کسیکہ سای ۂ بالِ ہماش سود نداد
ببایدش کہ دو روزے بظل ما باشد
مسلّم است مرااز خدا حکومتِ*عام
کہ من مسیحِ خدایم کہ بر سما باشد
* حکومت عام اور حاکم عام سے مراد ظاہری حکومت نہیں بلکہ وہ بادشاہت اور حکومت ہے جو برگزیدوں کو آسمان سے دی جاتی ہے۔ خدا کے کامل پیارے آسمان پر اپنی بادشاہت رکھتے ہیں گو زمین پر اُن کو سر رکھنے کے لئے بھی جگہ نہ ہو۔ جن کو آسمانی بادشاہت ملتی ہے وہ زمین والوں کی بادشاہت پر کچھ طمع نہیں رکھتے کیونکہ زمین کی بادشاہت بہت مختصر اور نیز چند روزہ اورفانی ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 134
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 134
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/134/mode/1up
134
بدیں خطاب مرا ہرگز التفات نبود
چہ جُرمِ من چو چنیں حکم از خدا باشد
بتاج و تختِ زمیں آرزو نمیدارم
نہ شوقِ افسر شاہی بدل مرا باشد
مرا بس است کہ ملکِ سما بدست آید
کہ مُلک و مِلکِ زمیں را بقا کجا باشد
حوالتم بفلک کردہ اند روز نخست
کنوں نظر بمتاعِ زمیں چرا باشد
مراکہ جنّتِ علیاست مسکن و ماوا
چرا بمزبلۂ ایں نشیب جا باشد
اگرجہاں ہمہ تحقیر من کند چہ غمے
کہ بامن ست قدیرے کہ ذوالعُلی ا باشد
منم مسیحِ زمان و منم کلیمِ خدا
منم محمدؐ و احمدؐ کہ مجتبیٰ باشد
نہ بلعم است کہ بدتر ز بلعم آں ناداں
کہ جنگِ اوبکلیمِ حق از ہوا باشد
ازاں قفس بپریدم بروں کہ دنیا نام
کنوں بکنگرۂ عرش جائے ما باشد
مرا بگلشنِ رضوانِ حق شدست گذر
مقامِ من چمنِ قدس و اصطفا باشد
کمالِ پاکی و صدق و صفا کہ گم شدہ بود
دوبارہ از سخن و وعظِ من بپا باشد
مرنج از سخنم ایکہ سخت بے خبری
کہ اینکہ گفتہ ام از وحیِ کبریا باشد
کسیکہ گم شدہ از خود بنورِ حق پیوست
ہرآنچہ از دہنش بشنوی بجا باشد
نیا مدم ز پئے جنگ و کارزار و جہاد
غرض ز آمدنم درسِ اتّقا باشد
بخاکِ ذلّت و لعنِ کسا رضا دادیم
بدیں غرض کہ برنیستی بقا باشد
درونِ من ہمہ پُر از محبت نوریست
کہ در زمانِ ضلالت ازوضیا باشد
بجز اسیرئ عشقِ رخش رہائی نیست
بدرد او ہمہ امراض را دوا باشد
عنایت و کرمش پرورد مرا ہر دم
بہ بینی اش اگرت چشم خویش وا باشد
بکارخانۂ قدرت ہزارہا نقش اند
مگر تجلّیء رحماں ز نقشِ ما باشد
بیامدم کہ رہِ صدق را درخشانم
بدلستاں برم آنرا کہ پارسا باشد
بیامدم کہ درِ علم و رشد بکشایم
بخاک نیز نمایم کہ در سما باشد
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 135
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 135
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/135/mode/1up
135
ترا نمی رسد انکارِ ماکہ نامردی
تو با زناں بنشیں گر ترا حیا باشد
گداز شد دل و جانم پئے حمایتِ دیں
ہنوز چشم توکور ایں چہ اعتدا باشد
ترا چہ غم اگر ایں دیں رہِ عدم گیرد
کہ ہر د مت دلِ بِریاں پئے ہوا باشد
تو خود ز علّتِ بیگانگی شدی مہجور
وگرنہ از درِ او ہر طرف صلا باشد
چرا شکایت رحماں کنی بنادانی
تو صاف باش کہ تازاں طرف صفا باشد
چنیں زمانہ چنیں دور ایں چنیں برکات
تو بے نصیب روی وہ چہ ایں شقا باشد
بہ بیں کہ نور بریں خانہ ام ہمی بارد
مگر چگونہ بہ بینی اگر عما باشد
تراکہ ہمچو زناں کار زینت ست و ہوا
چگونہ در دلِ تو میلِ اِھتدا باشد
فدائے بازوئے آناں ہزار زاہد باد
کہ جانِ شاں برہِ دینِ حق فدا باشد
گرفتگانِ محبت مسخرانِ جمال
روندگانِ رہے کاں رہِ فنا باشد
امامِ وقت ہماں پہلوانِ میدان ست
کہ تیغ برسرو سر پیشِ آشنا باشد
چساں تو قدر شناسی خصالِ مرداں را
کہ خصلتت ہمہ چوں خصلتِ نسا باشد
جہان و جاہِ جہاں نزد شاں چناں ہیچ ست
کہ پیش چشم تویک خس ز بوریا باشد
قمر مقابلہ با روئے شاں نیا رد کرد
کہ نورِ او ز خور ایں نُور از خدا باشد
بحضرتِ صمدے آبرو ہمی دارند
دُعائے گریۂ شاں خارق السما باشد
بدست ہفت فلک مثل شاں نمی بینم
اگرچہ بر فلکے چشمۂ ضیا باشد
رمد زِ صحبتِ شاں جذبہ ہائے تاریکی
دمد ز گلشنِ شاں آنچہ دلکشا باشد
ہزار جہدکنی زر نگردد ایں مسِ نفس
مگر بدوستیء شاں کہ کیمیا باشد
اگر تو خود بگریزی وگرنہ ممکن نیست
کہ سایۂ کرمِ شاں ز تو جدا باشد
غبارِ حرص و ہوا را بزیرِپابکنند
کہ ترکِ دوست زبہر ہوا جفا باشد
مرا مربیء من زیں گروہ خود کرد است
بجذبۂ کہ نہ حدّش نہ انتہا باشد
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 136
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 136
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/136/mode/1up
136
دو چشم خلق بہ بیند چو ماہ پر توِمن
بشرط آنکہ زہر پردۂ رہا باشد
ہزار گونہ نشانہائے صدق بنمایم
بشرطِ آنکہ بصبر امتحانِ ما باشد
فلک قریبِ زمیں شد زِ بارشِ برکات
کجاست طالبِ حق تایقیں فزا باشد
کجادلے کہ در و خشیّتِ خداباشد
کجاست مردمِ چشمے کہ باحیا باشد
بجاہ و منصبِ دنیا مناز اے ہشیار
کہ ایں تنعّم و عیشت نہ دائما باشد
چو خواب بگذرد ایں وقتِ خوش کہ میداری
طمع مدار کہ ایں حال را بقا باشد
نماز می کنی و قبلہ را نمے دانی
ندانمت چہ غرض زیں نمازہا باشد
زِدیدہ خوں بچکاند سماعِ قصّہء حشر
بشرط آنکہ بدل خشیّتِ خدا باشد
بہ نفسِ تیرہ تمنّائے وصلِ او ہیہات
رسد ہماں بخدا کو ز خود فنا باشد
قدم بمنزلِ رُوحانیاں بنہ کہ جزیں
جہان و کارِ جہاں جملہ ابتلا باشد
چہ جائے خوابِ خوش دامن و عیش و عافیت ست
نہنگِ مرگ چوہر لحظہ در قفا باشد
کشادِ کار بدل بستن است در محبوب
چہ خوش رخے کہ گرفتار او رہا باشد
ہزار شکر کہ من رُوئے یار خود دیدم
چشیدم آں ہمہ کاں لذّتِ لقا باشد
دماغ و کبرِ ہمہ منکرانِ دیں شکنم
من ایستادہ ام اینک دگر کجا باشد
چومہرِ انور و تاباں ہمی فشانم نور
دگر کجا و چنیں قدرتے کرا باشد
ز کارہا کہ کنم و زنشاں کہ بنمایم
عیاں شود کہ ہمہ کارم از خدا باشد
کنوں کہ در چمنِ من ہزار گل بشگفت
گر از طلب بنشینی عجب خطا باشد
تو عمر خواہ و صبوری کہ آں زماں آید
کہ جلوۂ خورِما دافع العما باشد
گرہ ز دل بکشا کارِ ما ز ہوش نگر
کہ عقلِ صاف دہندت چودل صفا باشد
تراچہ شد کہ بماتم نشستۂ نالاں
کہ موسمے است کہ ہم مرغِ در نوا باشد
زِ فکرِ تفرقہ باز آ کہ موسمے آمد
کہ اجتماع ہمہ اہل و اتقیا باشد
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 137
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 137
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/137/mode/1up
137
ارادۂ ازلی ایں زمان وقت آورد
تو چیستی کہ زِ تو ردِّ ایں قضا باشد
مَرو بہ بے خردی نزدِ مابیا ونشیں
کہ ظل اہلِ صفا موجبِ شفا باشد
مقیم حلقۂ ابرار باش روزے چند
مگر عنایتِ قادر گرہ کشا باشد
زہے خجستہ زمانے کہ سوئے ما آئی
زہے نصیب تو گر شوق و التجا باشد
چہ ؔ جورہا کہ توبرنفسِ خود کنی ہیہات
ہزار حیف بریں فطنت و ذکا باشد
چہ حاجتست کہ رنجے کشی بتالیفات
کہ امتحانِ دعاگو ہم از دعا باشد
بہ رُوئے یار کہ ہرگز نہ رُتبتے خواہم
مگر اعانتِ اسلام مدّعا باشد
سیاہ باد رخِ بختِ من اگر بہ دلم
دگر غرض بجز از یارِ آشنا باشد
رہِ خلاص کجا باشد آں سیہ دل را
کہ باچنیں دلِ من درپئے جفا باشد
چو سیل دیدۂ ما ہیچ سیل و طوفاں نیست
بترس زیں کہ چنیں سیل پیشِ پا باشد
زآہِ زمرۂ ابدال بایدت ترسید
علی الخصوص اگر آہِ میرزا باشد
جیسا کہ ہم نے اس فارسی قصیدہ میں جو اُوپر لکھا گیا ہے یہ بتلایا ہے کہ خدا کے کامل مامورین کی علامتوں میں سے ایک یہ علامت ہے کہ اُن سے آسمانی نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ہم اسجگہ ہزار ہزار شکر کے ساتھ لکھتے ہیں کہ وہ تمام علامتیں اس بندۂ حضرت احدیّت میں پوری ہوئیں۔ اس زمانہ میں پادریوں کا متعصب فرقہ جو سراسر حق پوشی کی راہ سے کہا کرتا تھا کہ گویا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ ظہور میں نہیں آیا اُن کو خدا تعالیٰ نے سخت شرمندہ کرنے والا جواب دیا اور کھلے کھلے نشان اِس اپنے بندہ کی تائید میں ظاہر فرمائے۔
ایک وہ زمانہ تھا کہ انجیل کے واعظ بازاروں اور گلیوں اورکوچوں میں نہایت دریدہ دہانی سے اور سراسر افترا سے ہمارے سیّد و مولیٰ خاتم الانبیاء اور افضل الرسل والا صفیاء اور سیّد المعصومین والا تقیاء حضرت محبوبِ جناب احدیت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 138
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 138
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/138/mode/1up
138
یہ قابل شرم جھوٹ بولا کرتے تھے کہ گویا آنجناب سے کوئی پیشگوئی یا معجزہ ظہور میں نہیں آیا۔ اور اب یہ زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے علاوہ ان ہزارہا معجزات کے جو ہمارے سرور و مولٰی شفیع المذنبینصلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن شریف اور احادیث میں اِس کثرت سے مذکور ہیں جو اعلیٰ درجہ کے تواتر پر ہیں ۔ تازہ بتازہ صدہا نشان ایسے ظاہر فرمائے ہیں کہ کسی مخالف اور منکر کو ان کے مقابلہ کی طاقت نہیں۔ ہم نہایت نرمی اور انکسار سے ہر ایک عیسائی صاحب او ر دوسرے مخالفوں کو کہتے رہے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ درحقیقت یہ بات سچ ہے کہ ہرایک مذہب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوکر اپنی سچائی پر قائم ہوتا ہے اس کے لئے ضرور ہے کہ ہمیشہ اس میں ایسے انسان پیدا ہوتے رہیں کہ جو اپنے پیشوا او رہادی اور رسول کے نائب ہوکر یہ ثابت کریں کہ وہ نبی اپنی روحانی برکات کے لحاظ سے زندہ ہے فوت نہیں ہوا۔ کیونکہ ضرور ہے کہ وہ نبی جس کی پیروی کی جائے جس کو شفیع اور منجّی سمجھا جائے وہ اپنے روحانی برکات کے لحاظ سے ہمیشہ زندہ ہو اور عزت اور رفعت اور جلال کے آسمان پر اپنے چمکتے ہوئے چہرہ کے ساتھ ایسا بدیہی طور پر مقیم ہو۔ اور خدائے ازلی ابدی حیّ قیوم ذو الاقتدار کے دائیں طرف بیٹھنا اُس کا ایسے پُرزور الٰہی نوروں سے ثابت ہوکہ اس سے کامل محبت رکھنا اور اس کی کامل پیروی کرنا لازمی طور پر اس نتیجہ کو پیدا کرتا ہو کہ پیروی کرنے والا رُوح القدس اور آسمانی برکات کا انعام پائے اور اپنے پیارے نبی کے نوروں سے نور حاصل کرکے اپنے زمانہ کی تاریکی کو دُور کرے اور مستعد لوگوں کو خدا کی ہستی پر وہ پختہ اور کامل اور درخشاں اور تاباں یقین بخشے جس سے گناہ کی تمام خواہشیں اور سفلی زندگی کے تمام جذبات جل جاتے ہیں۔ یہی ثبوت اِس بات کا ہے کہ وہ نبی زندہ اور آسمان پرہے۔ سوہم اپنے خدائے پاک ذوالجلال کا کیا شکر کریں کہ اُس نے اپنے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیروی کی توفیق دے کر اور پھر اس محبت اور پیروی کے روحانی فیضوں سے جو سچی ؔ تقویٰ اور سچے آسمانی نشان ہیں کامل حصہ عطا فرماکر ہم پر ثابت کردیا کہ وہ ہمارا پیارا برگزیدہ نبی فوت نہیں ہوا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 139
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 139
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/139/mode/1up
139
بلکہ وہ بلند تر آسمان پر اپنے ملیک مقتدر کے دائیں طرف بزرگی اور جلال کے تخت پر بیٹھا ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ 3
3۔ ۱
اب ہمیں کوئی جواب دے کہ رُوئے زمین پر یہ زندگی کس نبی کے لئے بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ثابت ہے ؟ کیا حضرت موسیٰ کے لئے ؟ ہرگز نہیں۔ کیا حضرت داؤد کے لئے ؟ ہرگز نہیں ۔ کیا حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے ؟ ہرگز نہیں ۔ کیا راجہ رامچندر یا راجہ کرشن کے لئے ؟ ہرگز نہیں۔ کیا وید کے اُن رشیوں کے لئے جن کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ اُن کے دلوں پر وید کا پرکاش ہوا تھا ؟ ہرگز نہیں ۔ جسمانی زندگی کا ذکر بے سود ہے اور حقیقی اور روحانی اور فیض رساں زندگی وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی زندگی کے مشابہ ہوکر نور اور یقین کے کرشمے نازل کرتی ہو۔ ورنہ جسمانی وجود کے ساتھ ایک لمبی عمر پانا اگر فرض بھی کرلیں اور فرض کے طور پر مان بھی لیں کہ ایسی عمر کسی کو دی گئی ہے تو کچھ بھی جائے فخر نہیں۔ مصر کی بعض پرانی عمارتیں ہزارہا برس سے چلی آتی ہیں اور بابل کے کھنڈرات اب تک موجود ہیں جن میں اُلّو بولتے ہیں اور اس ملک میں اجودھیا اور بندرابن بھی پرانے زمانہ کی آبادیاں ہیں۔ اور اٹلی اور یونان میں بھی ایسی قدیم عمارتیں پائی جاتی ہیں تو کیا اِس جسمانی طور پر لمبی عمر پانے سے یہ تمام چیزیں اُس جلال اور بزرگی سے حصہ لے سکتی ہیں جو روحانی زندگی کی وجہ سے خدا کے مقدس لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔
اب اِس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ اس روحانی زندگی کا ثبوت صرف ہمارے نبی علیہ السلام کی ذات بابرکات میں پایاجاتاہے۔ خدا کی ہزاروں رحمتیں اس کے شامل حال رہیں۔ افسوس کہ عیسائیوں کو کبھی بھی یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی روحانی زندگی ثابت کریں اور صرف اُس لمبی عمر پر خوش نہ ہوں جس میں اینٹ اور پتھر بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ بے سود ہے وہ زندگی جو نفع رساں نہیں۔ اور لاحاصل ہے وہ بقا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 140
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 140
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/140/mode/1up
140
جس میں فیض نہیں۔ دنیا میں صرف دو زندگییں قابلِ تعریف ہیں۔ (۱) ایک وہ زندگی جو خود خدائے حیّ قیوم مبدء فیض کی زندگی ہے۔ (۲) دوسری وہ زندگی جو فیض بخش اور خدا نما ہو۔ سو آؤ ہم دکھاتے ہیں کہ وہ زندگی صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے۔ جس پر ہر ایک زمانہ میں آسمان گواہی دیتا رہاہے اور اب بھی دیتا ہے۔ اور یاد رکھو کہ جس میں فیّاضانہ زندگی نہیں وہ مُردہ ہے نہ زندہ۔ او رمیں اُس خدا کی قسم کھاکر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بد ذاتی ہے کہ خدا نے مجھے میرے بزرگ واجب الاطاعت سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی دائمی زندگی اور پورے جلال اور کمال کا یہ ثبوت دیا ہے کہ میں نے اُس کی پیروی سے اور اس کی محبت سے آسمانی نشانوں کو اپنے اوپر اُترتے ہوئے اور دل کو یقین کے نور سے پُر ہوتے ہوئے پایا اور اس قدر نشان غیبی دیکھے۔کہ اُن کھلے کھلے نوروں کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو دیکھ لیا ہے ۔ خدا کے عظیم الشان نشان بارش کی طرح میرے پر اُتر رہے ہیں اور غیب کی باتیں میرے پر کھل رہی ہیں۔ ہزارہا دعائیں اب تک قبول ہوچکی ہیں۔ اور تین ہزار سے زیادہ نشان ظاہر ہوچکا ہے۔ ہزارہا معزز اور متقی اور نیک بخت آدمی اور ہرقوم کے لوگ میرے نشانوں کے گواہ ہیں اور تم خود گواہ ہو۔ اور مجھے اُس خدا کی قسم ہے جس نے مجھے بھیجا ہے کہ اگر کوئی سخت دل عیسائی یا ہندو یا آریہ میرے اُن گذشتہ نشانوں سے جو روز روشن کی طرح نمایاں ہیں انکار بھی کردے اور مسلمان ہونے کے لئے کوئی نشان چاہے اور اس بارے میں بغیر کسی بیہودہ حجت بازی کے جس میں بد ؔ نیتی کی بو پائی جائے سادہ طور پر یہ اقرار بذریعہ کسی اخبار کے شائع کردے کہ وہ کسی نشان کے دیکھنے سے گو کوئی نشان ہو لیکن انسانی طاقتوں سے باہر ہو اسلام کو قبول کرے گا تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ ابھی ایک سال پورا نہ ہوگا کہ وہ نشان کو دیکھ لے گا کیونکہ میں اُس زندگی میں سے نور لیتا ہوں جو میرے نبی متبوع کو ملی ہے۔ کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کرسکے۔ اب اگر عیسائیوں میں کوئی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 141
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 141
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/141/mode/1up
141
طالبِ حق ہے یا ہندوؤں اور آریوں میں سے سچائی کا متلاشی ہے تو میدان میں نکلے۔ اور اگر اپنے مذہب کو سچا سمجھتاہے تو بالمقابل نشان دکھلانے کے لئے کھڑا ہو جائے لیکن میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ ہرگز ایسانہ ہوگا۔بلکہ بدنیتی سے پیچ درپیچ شرطیں لگاکر بات کو ٹال دیں گے کیونکہ ان کا مذہب مُردہ ہے اورکوئی ان کے لئے زندہ فیض رسان موجود نہیں جس سے وہ روحانی فیض پاسکیں اور نشانوں کے ساتھ چمکتی ہوئی زندگی حاصل کرسکیں۔
اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب میں آباد ہو! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیاہے۔ اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اورجلال اور تقدّس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی روحانی زندگی اور پاک جلال کا ہمیں یہ ثبوت ملا ہے کہ اس کی پیروی اور محبت سے ہم رُوح القدس اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی نشانوں کے انعام پاتے ہیں۔ گو ہم اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح اور حضرت موسیٰ اور دوسرے اسرائیلی نبی بھی خدا کی طرف سے ہیں۔ لیکن اُن کی سچائی پر ہمارے پاس بجز اس کے اور کوئی دلیل نہیں ہے کہ قرآن شریف نے اُن کو نبی مان لیا ہے۔ اُن کی روحانی زندگی بدیہی نشانوں کے ساتھ ثابت نہیں ہے اور اس کا یہ سبب ہے کہ وہ مذہب اور وہ کتابیں بباعث تحریف کے خراب ہوچکی ہیں۔ اس لئے ان نبیوں کی سچی پیروی کی کوئی راہ باقی نہیں رہی تا اس سے ان کی روحانی زندگی کا ثبوت مل سکتا۔ اور عیسائی جس دین کو پیش کرتے ہیں وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دین نہیں ہے بلکہ یہ پادریوں کی اپنی طبیعت کی ایجاد ہے ۔ بہت سی انجیلوں میں سے یہ چار انجیلیں انتخاب کی گئی ہیں جن کو بعض یونانیوں نے حضرت مسیح سے بہت پیچھے بناکر حضرت مسیح کی طرف منسوب کردیا اور کوئی عبرانی انجیل عیسائیوں کے پاس موجود نہیں ہے اور ناحق افترا کے طور پر حضرت مسیح کو ایک یونانی آدمی تصور کرلیا ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 142
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 142
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/142/mode/1up
142
حالانکہ حضرت مسیح کی مادری بولی عبرانی تھی کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ کبھی حضرت مسیح نے ایک فقرہ یونانی کا بھی کسی سے پڑھا تھا اور نہ حواریوں نے جو اُمّی محض تھے کسی مکتب میں یونانی سیکھی بلکہ وہ ہمیشہ ماہی گیروں کے کام کرتے رہے۔ اب چونکہ عیسائیوں کو یہ سخت مصیبت پیش آئی کہ کوئی عبرانی انجیل موجود نہیں صرف قریباً ساٹھ انجیلیں یونانی میں ہیں جو باہم متناقض ہیں جن میں سے یہ چار چن لی گئیں جو وہ بھی باہم مخالفت رکھتی ہیں بلکہ ہر ایک انجیل اپنی ذات میں بھی مجموع ۂ تناقضات ہے۔ ان مشکلات کے لحاظ سے یونانی کو اصل زبان ٹھہرایا گیا ہے لیکن یہ اس قدر بیہودہ بات ہے کہ اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ ان پادری صاحبوں نے کس قدر جھوٹ اور جعل سازی پر کمر باندھی ہے۔ حضرت مسیح کے وقت میں رُومی سلطنت تھی اور گورنمنٹ کی لاطینی زبان تھی اور حضرت مسیح کو چونکہ گورنمنٹ سے کوئی تعلق ملازمت نہ تھا اور نہ ریاست اور جاہ طلبی کی خواہش تھی اس لئے انہوں نے لاطینی کو بھی نہیں سیکھا۔ وہ ایک مسکین اور عاجز اور غریب طبع اور سادہ وضع انسان تھا۔ اُس کو وہی بولی یاد تھی جو ناصرہ میں اپنی ماں سے سیکھی تھی یعنی عبرانی جو یہودیوں کی قومی بولی ہے اور اسی بولی میں توریت وغیرہ خدا کی کتابیں تھیں * غرض یہ ؔ چاروں انجیلیں جو یونانی سے ترجمہ ہوکر اس ملک میں پھیلائی جاتی ہیں ایک ذرہ قابل اعتبار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیروی میں کچھ بھی برکت نہیں خدا کا جلال اُس شخص کو ہرگز نہیں ملتا جو اِن انجیلوں کی پیروی کرتا ہے بلکہ یہ انجیلیں حضرت مسیح کو بدنام کر رہی ہیں کیونکہ ایک طرف تو اِن انجیلوں میں سچے عیسائی کی یہ علامتیں ٹھہرائی گئی ہیں کہ وہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے پر قادر ہو۔ اور دوسری طرف عیسائیوں کا یہ حال ہے کہ وہ ایک مُردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایک ذرہ آسمانی برکت ان کے ساتھ نہیں اور کوئی نشان دکھلا نہیں سکتے اس لئے وہ علامتوں کا ذکر کرنے کے وقت ہمیشہ
* صلیب پر جبکہ حضرت مسیح کو موت کا سامنا معلوم ہوتاتھا اُس وقت بھی عبرانی فقرہ زبان پر جاری ہوا اور وہ یہ ہے کہ۔ ایلی ایلی لما سبقتانی۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 143
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 143
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/143/mode/1up
143
ہر مجلس میں شرمندہ ہوتے ہیں اور ناحق اور بیجا تاویلیں کرنی پڑتی ہیں۔
خدا نے مجھے دنیا میں اس لئے بھیجا کہ تا میں حلم اور خلق او رنرمی سے گم گشتہ لوگوں کو خدا اور اُس کی پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں اوروہ نور جو مجھے دیا گیاہے اس کی روشنی سے لوگوں کو راہِ راست پر چلاؤں۔ انسان کو اِس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے دلائل اُس کو ملیں جن کے رُو سے اُس کو یقین آجائے کہ خدا ہے کیونکہ ایک بڑا حصہ دنیا کا اسی راہ سے ہلاک ہورہا ہے کہ اُن کو خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی الہامی ہدایتوں پر ایمان نہیں ہے۔ اور خدا کی ہستی کے ماننے کے لئے اِس سے زیادہ صاف اور قریب الفہم اور کوئی راہ نہیں کہ وہ غیب کی باتیں اور پوشیدہ واقعات اور آئندہ زمانہ کی خبریں اپنے خاص لوگوں کو بتلاتا ہے اور وہ نہاں درنہاں اسرار جن کا دریافت کرنا انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے اپنے مقربوں پر ظاہر کر دیتا ہے۔ کیونکہ انسان کے لئے کوئی راہ نہیں جس کے ذریعہ سے آئندہ زمانہ کی ایسی پوشیدہ او ر انسانی طاقتوں سے بالاتر خبریں اس کو مل سکیں۔ اور بلاشبہ یہ بات سچ ہے کہ غیب کے واقعات اور غیب کی خبریں بالخصوص جن کے ساتھ قدرت اور حکم ہے ایسے امور ہیں جن کے حاصل کرنے پر کسی طور سے انسانی طاقت خود بخود قادر نہیں ہوسکتی ۔ سو خدا نے میرے پر یہ احسان کیا ہے جو اس نے تمام دنیا میں سے مجھے اس بات کے لئے منتخب کیا ہے کہ تا وہ اپنے نشانوں سے گمراہ لوگوں کو راہ پر لاوے۔ لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے آسمان سے دیکھا ہے کہ عیسائی مذہب کے حامی اور پیرو یعنی پادری سچائی سے بہت دُور جاپڑے ہیں اوروہ ایک ایسی قوم ہے کہ نہ صرف آپ صراطِ مستقیم کو کھو بیٹھے ہیں بلکہ ہزارہا کوس تک خشکی تری کا سفر کرکے یہ چاہتے ہیں کہ اوروں کو بھی اپنے جیسا کرلیں وہ نہیں جانتے کہ حقیقی خدا کون ہے بلکہ اُن کا خدا اُنہی کی ایک ایجاد ہے اس لئے خدا کے اُس رحم نے جو انسانوں کے لئے وہ رکھتا ہے تقاضا کیا کہ اپنے بندوں کو اُن کے دام تزویر سے چھڑائے اس لئے اُس نے اپنے اِس مسیح کو بھیجا تا وہ دلائل کے حربہ سے اُس صلیب کو توڑے جس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 144
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 144
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/144/mode/1up
144
کے بدن کو توڑا تھا اور زخمی کیا تھا۔ مگر جس وقت حضرت مسیح کا بدن صلیب کی کیلوں سے توڑا گیا اس زخم اور شکست کے لئے تو خدا نے مرہم عیسیٰ طیار کردی تھی جس سے چند ہفتوں میں ہی حضرت عیسیٰ شفاپاکر اس ظالم ملک سے ہجرت کرکے کشمیر جنت نظیر کی طرف چلے آئے۔ لیکن اس صلیب کا توڑنا جو اُس پاک بدن کے عوض میں توڑاجائے گا جیسا کہ صحیح بخاری میں ذکر ہے ایسا نہیں ہے جیسا کہ مسیح کا مبارک بدن صلیب پر توڑا گیاجو آخرمرہم عیسیٰ کے استعمال سے اچھا ہوگیا بلکہ اس کے لئے کوئی بھی مرہم نہیں جب تک کہ عدالت کادن آئے۔ یہ خدا کا کام ہے جو اُس نے اپنا ارادہ اس نہایت عاجز بندہ کے ذریعہ سے پورا کیا۔ مگر اِس بات کو یاد رکھنا چاہئے کہ بخاری کی یہ حدیث کہ مسیح آئے گا اور صلیب کو توڑے گا وہ معنے نہیں رکھتے جو ہمارے قابلِ رحم علماء بیان کرؔ تے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنی کوتہ اندیشی سے یہ سمجھا ہوا ہے کہ مسیح دنیا میں آکر ایک بڑے جہاد کا دروازہ کھولے گا۔ اور محمد مہدی خلیفہ سے مل کر دین پھیلانے کے لئے لڑائیاں کرے گا۔ اور تلوار اُٹھائے گا اور ایک بڑی خونریزی ہوگی جو دنیا کے ابتدا سے اس وقت تک کبھی نہیں ہوئی ہوگی۔ اور یہاں تک خونریزی کرے گا جو زمین کو خون سے بھر دے گا سو یاد رہے کہ یہ عقیدہ سراسر باطل ہے بلکہ وہ حق محض جوخدا نے ہمیں سمجھایا ہے یہ ہے کہ مسیح جس کا دوسرانام مہدی ہے دنیا کی بادشاہت سے ہرگز حصہ نہیں پائے گا بلکہ اس کے لئے آسمانی بادشاہت ہوگی۔ اور یہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح حکم ہوکر آئے گا اوروہ اسلام کے تمام فرقوں پر حاکم عام ہوگاجس کا ترجمہ انگریزی میں گورنرجنرل ہے سو یہ گورنری اُس کی زمین کی نہیں ہوگی بلکہ ضرور ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ ابن مریم کی طرح غربت اور خاکساری سے آوے ۔سو ایسا ہی وہ ظاہر ہوا تا وہ سب باتیں پوری ہوں جو صحیح بخاری میں ہیں کہ یضع الحرب یعنی وہ مذہبی جنگوں کو موقوف کردے گا اور اُس کا زمانہ امن اور صلح کاری کا ہوگا۔ جیسا کہ یہ بھی لکھا ہے کہ اُس کے زمانہ میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 145
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 145
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/145/mode/1up
145
شیر اور بکری ایک گھاٹ سے پانی پئیں گے اور سانپوں سے بچے کھیلیں گے اور بھیڑیئے اپنے حملوں سے باز آئیں گے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ایک ایسی سلطنت کے زیر سایہ پیدا ہوگا جس کا کام انصاف اور عدل گستری ہوگا۔ سو اِن حدیثوں سے صریح اور کھلے طور پر انگریزی سلطنت کی تعریف ثابت ہوتی ہے کیونکہ وہ مسیح اِسی سلطنت کے ماتحت پیدا ہوا ہے اور یہی سلطنت ہے جو اپنے انصاف سے سانپوں کو بچوں کے ساتھ ایک جگہ جمع کر رہی ہے اور ایسا امن ہے کہ کوئی کسی پر ظلم نہیں کرسکتا۔ اس لئے مجھے جو میں مسیح موعود ہوں زمین کی بادشاہت سے کچھ تعلق نہیں بلکہ ضرور تھا کہ میں غربت اور مسکینی سے آتا۔ تا اس اعتراض کو دنیا پر سے اُٹھا دیتا کہ ’’ اسلام تلوار سے پھیلا ہے نہ آسمانی نشانوں سے ‘‘ کیونکہ مسیح موعود کا آنا عیسائی خیالات کی شکست کے لئے تھا۔ پھر جبکہ مسیح نے خود ہی جبر کرناشروع کیا اور تلوار سے لوگوں کو مسلمان کرنے لگا اور ایسی تعلیم دینے لگا تو اس صورت میں وہ عیسائیوں کے اُن اعتراضات کو اور پختہ کرے گا جو جہاد کے بارے میں اسلام کی نسبت وہ رکھتے ہیں۔ نہ یہ کہ ان کو دُور کردے گا۔ اِس لئے خدا کے سچے مسیح اور مہدی کے لئے ضروری ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ دین کو پھیلا وے تا وہ لوگ شرمندہ ہوں جنہوں نے خدا کے دین اسلام پر ناحق جھوٹے الزام لگائے۔ سو اِسی وجہ سے میں نشانوں کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور ایک بڑا بھاری معجزہ میرا یہ ہے کہ میں نے حسی بدیہی ثبوتوں کے ذریعہ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کو ثابت کردیاہے اور ان کی جائے وفات اور قبرکا پتہ دے دیا ہے ۔ چنانچہ جو شخص میری کتاب مسیح ہندوستان میں اوّل سے آخر تک پڑھے گا ۔ گو وہ مسلمان ہو یاعیسائی یا یہودی یا آریہ۔ ممکن نہیں کہ اس کتاب کے پڑھنے کے بعد اس بات کا وہ قائل نہ ہو جائے کہ مسیح کے آسمان پر جانے کا خیال لغو اور جھوٹ اور افترا ہے۔ غرض یہ ثبوت نظری حد تک محدود نہیں بلکہ نہایت صاف اور اجلیٰ بدیہیات ہے جس سے انکار کرنا نہ صرف بعید از انصاف بلکہ انسانی حیا سے دُور ہے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 146
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 146
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/146/mode/1up
146
اور وہ دوسرے نشان جو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ظاہر کئے صدہا نشان ہیں جن کے نہ ایک نہ دو گواہ بلکہ تمام دنیا گواہ ہے۔ دیکھو! ابھی تازہ نشان ظہور میں آیا ہے جس کاذکرپیش از وقت ضمیمہ رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں ہے اور وہ یہ عبارت ہےؔ ’’ ایک چوتھے لڑکے کے پیدا ہونے کا مجھے متواتر الہام ہوا ہے۔ اور ہم عبد الحق (غزنوی) کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مر ے گا جب تک کہ اس الہام کا پورا ہونا نہ سن لے۔ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دعا سے اِس پیشگوئی کو ٹال دے ‘‘ دیکھو صفحہ ۵۸ ضمیمہ رسالہ انجام آتھم ۔ اب دیکھو یہ کس قدر باعظمت پیشگوئی ہے کہ ایک کے پیدا ہونے کی قبل از وقت خبردی گئی اور ایک کی زندگی کی ذمہ داری اُس وقت تک لی گئی جب تک کہ وہ لڑکا جس کی خبر دی گئی پیدا ہو جائے ۔ سو الحمد للہ کہ بتاریخ ۴؍ صفر ۱۳۱۷ ھ مطابق ۱۴؍ جون ۱۸۹۹ ء روز چہارشنبہ وہ مولود مسعود پیدا ہوگیا جس سے پہلے تین لڑکے اس کے حقیقی بھائی پیدا ہوچکے ہیں جو اب تک موجود ہیں۔ جن کی نسبت پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا کہ ضرور ہے کہ وہ پیدا ہولیں اور پھر چوتھا پیدا ہو۔ جس کا دوشنبہ سے تعلق ہے ۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا اور قضا وقدر کی کشش سے نہایت مجبوریاں پیش آکر چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے د ن ہوا۔ تا وہ پیشگوئی پوری ہو جو ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء میں ایک اشتہار میں درج ہوکر شائع کی گئی تھی جس کے یہ لفظ تھے کہ ’’ دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ ‘‘۔
غرض یہ عجیب تر بات ہے کہ آج سے چودہ برس پہلے اشتہار ۲۰ فروری ۸۶ء میں اُس زمانہ میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ جب کہ ان ہر چہار موعود لڑکوں میں سے ایک بھی ابھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور یہ بات بھی ایک حیرت انگیز نشان ہے کہ انسان اپنے دعوے کی تائید میں چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی پیشگوئی ایسے وقت کرے کہ جبکہ ان میں سے ایک کا بھی وجود نہ ہو۔ اور جبکہ وہ خود پیرانہ سالی کے سن تک پہنچا ہو۔ اور ماسوا اِس کے دائم المرض ہو۔ اور پسر چہارم کے لئے یہ شرط لگادی کہ فلاں آدمی ابھی نہیں مرے گا جب تک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 147
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 147
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/147/mode/1up
147
وہ چوتھا لڑکا پیدا نہ ہو۔ ہر ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ باتیں انسان کی طاقت سے بالاتر ہیں ۔ اور اگر یہ پیشگوئیاں صرف زبانی ہوتیں اور شائع نہ کی جاتیں تو منکرین کے لئے انکار کی گنجائش رہ جاتی مگر حق کے طالبوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ تمام پیشگوئیاں بہت مدت پیش از وقت شائع کی گئی ہیں۔ چود ہ سال پہلے بیان کرنا اور لاکھوں انسانوں میں تحریری اشتہارات کو مشتہر کردینا کیا یہ انسان کا کام ہوسکتاہے؟ دنیا میں کون ہے جو کسی قیافہ یا اٹکل سے پیشگوئی کرسکے؟ کہ ضرور ہے کہ فلاں میری بیوی سے میرے گھر میں چار لڑکے پیدا ہوں۔ اور ضرور ہے کہ چوتھے لڑکے کادوشنبہ سے کچھ تعلق ہو۔ اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اس وقت تک فوت نہ ہو جب تک چوتھا لڑکا پیدا ہو جائے۔
اب ذرہ سوچو کہ یہ کس عظمت اور شان کی پیشگوئی اس شخص کی ہے جس نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا۔ اور پھر ایسی پیشگوئیاں اپنی سچائی کی معیار قراردیں۔ اور یہ بھی اشتہارات میں مخالفوں کو مخاطب کرکے لکھ دیا کہ اگر تم خدا دوست ہواور خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے تو دعا کرو کہ یہ پیشگوئیاں پوری نہ ہوں اور پھر وہ پیشگوئیاں پوری ہوگئیں اور مخالفوں نے جو الہامی بھی کہلاتے تھے بہت سی دعائیں بھی کیں کہ وہ پیشگوئیاں ٹل جائیں لیکن خدا نے ان کی دعا نہ سنی اور سب کے سب نامراد رہے۔ کیا ایسا مدعی جھوٹا ہوسکتا ہے ؟ جن تحریروں اور محکم شہادتوں کے ساتھ یہ نشان ظاہر ہوگئے۔ دنیا میں تلاش کرو کہ بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلیٰ درجہ کے ثبوت کی نظیر کہاں ہے؟ مگر اس جگہ یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ چونکہ متعصب انسان کی یہ عادت ہے کہ جبکہ اس پر ہر ایک طرح سے حجت پوری ہو جاتی ہے اورخوب مضبوط طور پر الزام کے شکنجے کے نیچے آجاتا ہے۔ تو پھر وہ دیدہ دانستہ حیا اور شرم سے بھی لاپروا ہوکر دن کو رات کہنا شروع کردیتا ہے۔ اور باوجود یکہ کوئی بھی انکار کی گنجائش نہ ؔ ہو تب بھی بیہودہ نکتہ چینیوں کی بنا پر انکار کئے جاتا ہے۔ پس یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفوں نے خدا تعالیٰ کے صدہا نشانوں کو دیکھ کر پھر بھی اُن سے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھایا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 148
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 148
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/148/mode/1up
148
بلکہ بعض ایسی پیشگوئیوں پر بھی جو مشروط تھیں اور بلحاظ اپنے شرائط کے پوری ہوگئی تھیں اور الہامی شرطوں نے تقاضا کیا تھا کہ ان کی پابندی کرنے والوں کو پابندی کا فائدہ ملے۔ کمال نا انصافی سے یہ اعتراض کیا کہ وہ جھوٹی نکلیں اور پوری نہیں ہوئیں۔ جیسا کہ ڈپٹی عبداللہ آتھم کی موت کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی جس میں یہ شرط تھی کہ اگر آتھم صاحب پندرہ مہینے کی میعاد میں حق کی طرف رجوع کر لیں گے تو موت سے بچ جائیں گے۔ نافہم مخالفوں نے یہ شور مچا دیا کہ آتھم پندرہ مہینے کے اندر فوت نہیں ہوا بلکہ بعد میں فوت ہوا۔ اور اگر یہ لوگ ایک ساعت تعصب سے الگ ہوکر پیشگوئی کے مضمون پرغور کرتے اور شرط کے لفظوں کو تدبر سے دیکھتے اور پھر آتھم صاحب کے اُن حالات پر نظر ڈالتے جو پیشگوئی کی میعاد پندرہ مہینے میں انہوں نے ظاہر کئے تو بلاشبہ انسانی حیا ان کو اس بات سے مانع آتا کہ وہ ایسی روشن پیشگوئی کو جو کھلے کھلے طورپر پوری ہوگئی غلط قرار دیتے ۔ مگر اس اندھی دنیا میں تعصب بھی ایک سخت پُرآشوب غبار ہے جس سے انسان دیکھتا ہوا نہیں دیکھتا۔ اور سنتا ہوا نہیں سنتا۔ اور سمجھتا ہوا نہیں سمجھتا۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ آتھم نے پندرہ مہینے میعاد پیشگوئی میں مذہبی مباحثات سے بکلی منہ بند رکھا اور اُس اپنی قدیم عادت سے رجوع کیاجس کو وہ ہمیشہ تالیف اور تحریر کے رو سے ظاہر کرتا تھا۔ کیا اس رجوع کا بجز اس کے کوئی اور سبب تھاکہ وہ اس بات سے ڈرا کہ ایسا نہ ہو کہ متعصبانہ بحثوں اور تحریری اور تقریری گستاخیوں سے جلد تر اس پر کوئی وبال آوے۔ پس غضب الٰہی کے خوف سے اپنی قدیم عادت سے رجوع کرنا پڑا ۔ کیا یہ رجوع نہ تھا ؟ کیا یہ عیسائیت پر استقامت کی دلیل ہے کہ ایسا شخص جو کبھی توہین اسلام اور بحث مباحثہ سے باز نہیں آتا تھا وہ پندرہ مہینے یعنی میعاد پیشگوئی کے ایّام تک اپنا منہ بند رکھے اور حو اس باختہ ہوکر سود ائیوں کی طرح زندگی گذرانے؟ پس جبکہ آتھم نے پیشگوئی سے ڈرکر اپنی پہلی طرز زندگی کو چھوڑ دیا اورخوف کے آثار ظاہر کئے اور بے ادبی اور ردِّ اسلام سے باز آگیا تو کیا اس حالت کو رجوع نہیں کہیں گے؟
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 149
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 149
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/149/mode/1up
149
ہاں اگر وہ کامل طورپر رجوع کرتا تو خدا تعالیٰ بھی کامل طورپر اُس کو تاخیر دیتا لیکن چونکہ اُس کا رجوع کامل نہ تھا اور نیز وہ اپنے رجوع پر قائم نہ رہ سکا اور میعاد کے بعد اُس نے اصل گواہی کو چھپایا اس لئے پیشگوئی کے اثر نے اُس کو نہ چھوڑا۔ اور جلد وفات پاگیا۔ غرض یہ ظلم صریح ہے اور سخت حق پوشی کہ ایسا ظاہر کیاجائے کہ گویا آتھم پیشگوئی کے سننے کے بعد بڑی بہادری اور استقامت سے اپنی معمولی طرز زندگی اور خدمت مذہب عیسائی پر قائم اور مستقرّ رہا جو شخص خدا کی *** سے ڈرے ایسا جھوٹ ہرگز نہیں بولے گا۔ بھلا تم میں سے کوئی تو ثابت کرکے دکھلا وے کہ آتھم پیشگوئی کی میعاد میں اپنی پہلی عادات پر قائم اور مستقیم رہا اور پیشگوئی کی دہشت نے اُس کو مبہوت نہ کیا۔ اگرکوئی ثابت کرسکتا ہے تو کرے ہم قبول کرنے کو طیّار ہیں۔ ورنہ لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الْکَاذِبِیْن۔ کیا یہ رجوع نہیں تھا کہ نہ صرف آتھم بدزبانی سے باز آیابلکہ پیشگوئی کی تمام میعاد یعنی پندرہ مہینے تک ڈرتا رہا اور بے قراری اورخوف کے آثار اُس کے چہرہ پر ظاہر تھے اور اس کو کسی جگہ آرام نہ تھا۔ کیا یہ دلیل کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ جس وقت آتھم صاحب کو میں نے چار ہزار نقد روپیہ اِس بات کے لئے دینا کیا کہ وہ مجلس میں قسم کھا جائیں کہ انہوں نے اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور خدا کے غضب کا خیال اُن کے دل میں نہیں تھا تو آتھم صاحب نے قسم کھانے سے صاف انکار کردیا؟ اور میں نے ان کو اشتہار کے ذریعہ سے مطلعؔ کیاکہ اگر تم قسم کھانے کو طیار ہو تو میں تمہارے چوکھٹ میں قدم رکھنے سے پہلے چار ہزار روپیہ تمہارے حوالہ کر دوں گا۔ مگر پھر بھی اُس نے قسم نہ کھائی حالانکہ مسیح نے بغیر حاضری عدالت کے خود بخود قسم کھائی ۔ پولوس نے بغیر حاضری عدالت کے خودبخود قسم کھائی۔ پھر آتھم کو قسم کھانے سے کس چیز نے روک دیا*؟ کیا یہ دلیل آتھم صاحب کے رجوع کی کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ اُن کو بذریعہ اشتہار مطبوعہ کے میں نے
* معتبر شہادتوں سے معلوم ہوا جس سے آتھم صاحب نے انکا ر نہ کیا۔ بلکہ صاف اقرار کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی دفعہ عدالت میں حاضر ہوکر بعض مقدمات میں گواہی دینے کی تقریب پر قسم کھائی ۔وہ کاغذات سرکاری دفتروں میں اب تک موجود ہیں۔منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 150
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 150
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/150/mode/1up
150
اطلاع دی کہ اگر وہ خوف جس کا تمہیں اقرار ہے خدا کے غضب سے نہ تھا بلکہ میرے کسی مجرمانہ حملہ سے تھا تو عدالت میں نالش کرو اور اس کا ثبوت دو۔ لیکن نہ اُس نے نالش کی اور نہ ایّام پیشگوئی میں اِس بات کو کسی اخبار میں چھپوایا کہ میں قتل کئے جانے سے ڈرتا رہا اور نہ پولس میں اطلاع دی۔ کیا اِس سے ظاہر نہیں کہ ایسی کارروائی کرنے سے اُس کا دِل اُس کو ملزم کرتا تھا۔ کیا یہ دلیل آتھم صاحب کے رجوع کی کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ جیسا کہ الہام میں پیش از وقت شائع کیا گیا تھا کہ آتھم رجوع سے فائدہ اُٹھائے گا لیکن اگر گواہی کو پوشیدہ کرے گا تو پھر جلد پکڑا جائے گا اور فوت ہو جائے گا۔ یہ الہام آتھم صاحب کے فوت ہونے سے پہلے لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہوچکا تھا۔ چنانچہ آتھم صاحب میرے آخری اشتہار سے چھ ماہ بعد فوت ہوگئے اور اپنے بچنے اور مرنے سے پیشگوئی کی شہادت کو دوہرے طور پر ثابت کر گئے۔ جب شرط پر عمل کیا تو بقدر اس عمل کے تاخیر ہوگئی۔ اور جب گواہی کو چھپایا تو پکڑا گیا۔ دیکھو یہ پیشگوئی کیسی صاف اور روشن تھی اور کس طرح اس میں الٰہی عظمت بھری ہوئی تھی مگر پھر بھی متعصب لوگوں نے الہامی شرط کو نظرانداز کرکے تکذیب پر کمر باندھ لی۔ سو اسی طرح ہمیشہ نبیوں کی تکذیب ہوتی رہی ہے۔ افسوس کہ ان ظالم طبع لوگوں نے آتھم والی پیشگوئی کا لیکھرام والی پیشگوئی سے مقابلہ بھی نہیں کیا۔ یہ ہدایت پانے کا مقام تھا کہ آتھم کی پیشگوئی میں الہام رجوع کی شرط سے وابستہ تھا اور بہت سے قرائن نے ظاہر کردیا تھا کہ ضرور آتھم نے شرط کی پابندی کی سو خدائے رحیم نے اس کی پابندی سے جس قدر کہ پابندی اس سے ظہور میں آئی اسی قدر اُس کو فائدہ پہنچا دیا۔ مگر لیکھرام کی پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی۔ اِس لئے اس کو تاخیر نہ ملی۔ آتھم نے نرمی اور خوف اور ہراساں اور ترساں ہونے سے کام لیا۔ اس لئے خدا نے بھی اس سے نرمی کی مگر لیکھرام نے پیشگوئی کے بعد زبان کی چھری حد سے زیادہ تیز کردی اور ہمارے رسول کریم کو ہر ایک مجلس میں گالیاں دینا شروع کیا اس لئے اس نے خدا کے تیز حربہ سے اپنی تیزی کا پھل پایا۔ یہ دونوں پیشگوئیاں اپنی اپنی جگہ جمالی اور جلالی رنگ میں ہیں۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 151
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 151
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/151/mode/1up
151
آتھم کی پیشگوئی جمالی ہے اور لیکھرام کی جلالی۔ ان دونوں پیشگوئیوں پر نظر غور ڈالنے سے بڑا علم حاصل ہوتا ہے اور عادات الٰہیہ کی حقیقت کھلتی ہے کہ وہ کیونکر نرم کے ساتھ نرم اور سخت کے ساتھ سخت ہے، آتھم اور لیکھرام کی روش کا فرق کس کو معلوم نہیں ؟ مگر اب کون بیان کرے جبکہ بہرحال جھٹلانا منظور ہے۔ اگر اسی طرح تکذیب جائز ہے جیسا کہ آتھم کی پیشگوئی کی نسبت کی گئی تو پھر ایسے لوگوں کو نبیوں کی بہت سی پیشگوئیوں سے انکار کرنا پڑے گا۔ جس طور سے اِس بند ۂ حضرت احدیّت کے کھلے کھلے طورپر نشان ظاہرہوئے۔ اور لاکھوں انسانوں میں پیش از وقت پیشگوئیاں مشہور ہوکر پھر کُشتی کے منظر عام کی طرح ہزارہا لوگوں کے زیر نظر وہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں کیا اس کی نظیر دنیا میں ہے ؟
سوچنا چاہیئے کہ پیشگوئیاں چھ صورتوں سے باہر نہیں ہوتیں۔ (۱) یا اپنی ذات کے متعلق۔ (۲) یا اپنی بیوی کے متعلق (۳)ؔ یا اپنی اولاد کے متعلق (۴)یا اپنے دوستوں کے متعلق (۵) یا اپنے دشمنوں کے متعلق (۶)یا دنیا کی اور کسی چیز یا انسان کے متعلق ۔سو یہ تمام قسموں کی پیشگوئیاں کتاب براہین احمدیہ اور اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء اور حاشیہ متعلقہ صفحہ۲ ۔ اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء مندرجہ آئینہ کمالات اسلام اور ضمیمہ رسالہ انجام آتھم صفحہ ۵۸۔ اور رسالہ انجام آتھم صفحہ۲۸۲ او رازالہء اوہام میں درج ہیں اور نیزاشتہار جنوری۱۸۹۷ ء میں بھی جس میں یہ پیشگوئی تھی کہ جلسہ مذاہب میں ہمارا مضمون غالب رہے گا ۔جس کی تصدیق سول ملٹری گزٹ اورآبزرور نے بھی کی۔ ایسا ہی کتاب البریت میں بھی جس میں ایک پیشگوئی ڈاکٹر مارٹن ہنری کلارک کے مقدمہ سے بری ہونے کی نسبت ہے ۔ یہ تمام پیشگوئیاں اگر تفصیلاً لکھی جائیں تو ایک دفتر بنتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک پیشگوئی کی قدر و منزلت دیکھنے کے لئے یہ بھی دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ وہ پیشگوئی کس وقت اور کس زمانہ میں لکھی گئی ۔ مثلاً چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی نسبت ایسے وقت میں پیشگوئی کرنا جبکہ اُن میں سے ایک لڑکا بھی موجود نہ تھا اور ساتھ اس کے یہ پیشگوئی کرنا کہ عبد الحق نہیں مرے گا جب تک چوتھا لڑکا پیدا ہونا نہ سن لے۔کیا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 152
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 152
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/152/mode/1up
152
ایسی پیشگوئی کرنا انسانی طاقتوں میں داخل ہے؟ اگر ہے تو کوئی اِس کا مقابلہ کرکے دکھلاوے۔ ایساہی جب براہین احمدیہ میں یہ الہام شائع کیا گیا کہ ’’ میں تجھے ایک نامور انسان بناؤں گا۔ اور لوگوں کے دلوں میں تیری محبت ڈالوں گا۔ اور دور دور سے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ اور دُور دُور سے تیرے آرام کی چیزیں تجھے پہنچائی جائیں گی‘‘ ۔ اس زمانہ کو اب بیس برس گذر گئے اور یہ عاجز اُس وقت ایک ایسا گمنام آدمی تھا کہ بجز ایسے دو چار آدمیوں کے کہ جو میرے باپ کے وقت سے میرے روآشنا تھے اور کوئی بھی پنجاب اور ہندوستان سے مجھ کو نہیں جانتا تھا اور نہ مجھ سے ہمدردی اوردوستی کا تعلق رکھتا تھا۔ پھر بعد اس کے اِس پیشگوئی کے مطابق اب لاکھوں انسانوں بلکہ کروڑوں میں مَیں مشہور کیا گیا اور کئی ہزار آدمی مجھ سے ہمدردی اور دوستی اوراخلاص کا تعلق رکھنے والے پیدا ہوگئے اور ہندوستان کے کناروں تک بلکہ برہما اور بندر عباس اور مدراس اور بخارا اور حیدرآباد اور افریقہ اورکابل کے ملک سے انواع اقسام کے تحفے لوگوں نے بھیجے اور میرے سلسلہ کے لئے بہت سے روپیہ سے مدد کی اور ہمیشہ کرتے ہیں۔ پس یہ مقام رقت اور وجد کا ہے کہ کیونکر اِس وقت اُس زمانہ کی پیشگوئیاں جبکہ میں ایک ہیچ او رذلیل چیز کی طرح اِس جنگل میں پڑا تھا۔ نہایت کرّوفرّ اور شان و شوکت سے پوری ہوگئیں۔ اپنے دلوں میں غور کرو اور عقلمندوں سے پوچھو کہ کیا اِس قسم کی پیشگوئیوں میں انسانی طاقت کادخل ہے*؟ بعض نادان جن کو تعصب نے اندھا کردیا ہے کہتے ہیں کہ اگرچہ بعض پیشگوئیاں سچی نکلیں جیسا کہ احمد بیگ کے فوت ہونے کی اور لیکھرام کے قتل کئے جانے کی اور لاہور کے جلسہء اعظم مذاہب
* خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ میری پیشگوئیوں سے صرف اس زمانہ کے لوگ ہی فائدہ نہ اُٹھائیں بلکہ بعض پیشگوئیاں ایسی ہوں کہ آئندہ زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک عظیم الشان نشان ہوں جیسا کہ براہین احمدیہ وغیرہ کتابوں کی یہ پیشگوئیاں کہ ’’ میں تجھے اسی ۸۰برس یا چند سال زیادہ یااس سے کچھ کم عمر دوں گا اور مخالفوں کے ہر ایک الزام سے تجھے بری کروں گا اور تجھے ایک بڑا خاندان بناؤں گا اور تجھ سے ایک عظیم الشان انسان پیدا کروں گا اور تیرے تابعین سے دنیا بھر جائے گی اور وہ ہمیشہ دوسروں پر غالب رہیں گے اور تو ہلاک نہیں ہوگا جب تک کہ راستی کے دلائل کو زمین پر قائم نہ کرلے اور جب تک کہ خبیث اور طیب میں فرق پیدا نہ ہولے۔ اور خدا تجھے اس قدر برکت دے گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 153
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 153
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/153/mode/1up
153
میں تقریر کے بالا رہنے کی اور زمانہ گمنامی کے بعد کروڑہا آدمیوں میں شہرت ہو جانے اور ہزارہا مخلص اور ہمدرد اور خادم پیدا ہوجانے کی اور دُور دور سے تحائف اور مال پہنچنے کی اور ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے الزام خون کے مقدمہ سے آخر بری ہو جانے کی اور مولوی محمد حسین کے سب وشتم اور بدزبانی کے رو کے جانے کی اور ساتھ اس کے اس مقدمہ سے بری ہونے کی اور اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء کے مطابق چار لڑکے پیدا ہونے کی اور ضمیمہ رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ کے مطابق چوتھا لڑکا اُس وقت پیدا ہونے کی کہ ابھی عبد الحق غزنوی شاگرد مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی زندہ تھا۔ اور تین*ابتلا پیش آنے کی پیشگوئی جس کا ذکر براہین کے صفحہ۲۴۱ اور صفحہ ۵۱۰ اور صفحہ ۵۱۱ اور صفحہ ۵۵۷ میں ہے۔ یہ پیشگوئیاں سب پوری ہوئیں لیکن آتھم کی
*یہ ؔ تین ابتلا جن کی آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خبر دی گئی ہے ان میں سے ایک وہ ہے جو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک نے ناحق جھوٹا مقدمہ الزام اقدام خون کامیرے پر دائر کیا۔ اس ابتلا کی طرف براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں صریح اشارہ ہے۔ دوسرا وہ ابتلا ہے جو مولوی محمد حسین بٹالوی نے ناحق میرے پرکفر کا فتویٰ لکھا اور پھر ذلت کی پیشگوئی کے اُلٹے معنے کئے اور میرے پر مقدمہ بنایا گیا۔ اس ابتلا کی طرف صفحہ ۵۱۰ اور صفحہ ۵۱۱ براہین میں اشارہ ہے ۔ اور تیسرا ابتلا لیکھرام کے مقدمہ میں ہندوؤں کا جوش اور ناحق میرے گھر کی تلاشی کراناہے جس کا ذکر براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں بطور اشارہ ہے* غرض براہین احمدیہ میں تین سخت ابتلا کا بطور پیشگوئی ذکر تھا ۔سو وہ تینوں ابتلا پورے ہوگئے۔ اور شائد ان کی کوئی اور شاخ ابھی باقی ہو۔ منہ
آریوں کا میرے پر بدظن ہونا تعجب کی جگہ ہے کیونکہ سب سے پہلے تو آریوں کو ہی میرے نشانوں کا تجربہ ہوا تھا۔ قادیاں کے بعض آریوں کو میں نے پیش از وقت پنڈت دیانند سورستی کی موت کی خبردی کہ چھ۶ ماہ کے اندر فوت ہو جائے گا۔ اور خود ان آریوں کے بعض بلاؤں کی پیش از وقت خبردی اور پھر بلا سے رہائی پانے کی پیش از وقت خبر دی۔ ان تمام الہامات کی تفصیل براہین احمدیہ میں موجود ہے او رجن کی نسبت پیشگوئی کی گئی تھی وہ بھی قادیان میں زندہ موجود ہیں۔ اُن میں سے ایک کا نام شرمپت ہے وہ ذات کے کھتری اور بازار کے چودھری ہیں۔ شرمپت کو میں نے خدا سے الہام پاکر خبردی تھی کہ ان کے مقدمہ کی فوجداری مثل چیف کورٹ سے واپس آئے گی اور ماتحت عدالت سے نصف قید بشمبرداس اُس کے بھائی کی میری دُعا کی وجہ سے معاف کردی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا۔ اور میں نے اُس کو یہ بھی کہا تھا کہ میں نے عالم کشف میں دیکھا ہے کہ میں نے نوشتہ قضاوقدر کی نصف قید کو اپنی قلم سے کاٹ دیا ہے مگر بری نہیں کیا۔ لالہ شرمپت ایک سخت متعصب آریہ دشمن اسلام ہے ۔میری تصدیق کے لئے اس قدر کافی ہے کہ لالہ شرمپت کو اولاد کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ کیا یہ میرے بیانات صحیح ہیں یا غلط ؟ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 154
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 154
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/154/mode/1up
154
نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ اور نیز پیشگوئی کی گئی تھی کہ لڑکا ہوگا لیکن لڑکی ہوئی اور پھر لڑکا ہوا تو مرگیا۔ ہاں بعد میں چار لڑکے ضرور ہوگئے۔ سو آتھم کی نسبت ہم ؔ ابھی لکھ چکے ہیں کہ الہامی شرط کے موافق وہ پیشگوئی کمال صفائی سے پوری ہوگئی۔ بھلا تم ہی بتلاؤ کہ جس الہام میں صریح شرط تھی اور قرائن ثابت شدہ نے بتلا دیا تھا کہ آتھم نے کسی حد تک اس شرط کی ضرور پابندی کی تو کیا ضرور نہ تھا کہ اس پابندی سے آتھم فائدہ اُٹھاتا۔ کیا خدا تعالیٰ پر تخلف وعدہ جائز ہے ؟ کیا روا ہے کہ وہ کسی رعایت اور درگذر کا وعدہ کرکے پھر اس وعدہ کا کچھ لحاظ نہ رکھے۔ یونس نبی کے الہام میں کوئی بھی شرط نہ تھی تب بھی توبہ کرنے والوں نے اپنی توبہ سے فائدہ اٹھایا۔ پھر آتھم صریح شرط سے کیوں تھوڑا سا فائدہ نہ اُٹھا لیتا؟ کیا تم کہہ سکتے ہو کہ آتھم ایسا اپنی عیسائیت کے تعصب پر قائم رہا کہ کچھ بھی خوف نہیں کیا اور رجوع کی شرط کو چھوا بھی نہیں۔ اِس بات پر آفتاب کی طرح دلائل چمک رہے ہیں کہ آتھم پیشگوئی کے سننے کے بعد اپنے پہلے تعصب اور سخت زبانی اور عادت مقابلہ اسلام پر قائم نہ ر ہ سکا۔ اور وہ پیشگوئی کو سن کر اس طرح دہشت زدہ ہوگیا جس طرح بجلی کو دیکھ کر ایک بچہ دہشت زدہ ہو جاتا ہے اور اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرلی اور غریب طبع ہوگیا۔ اگر اب بھی کوئی اپنے تعصب اور بخل کو نہ چھوڑے تو بجز اس کے کیا علاج ہے کہ ہم اُس کو یہ بات کہہ کر چھوڑدیں کہ لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الْکَاذِبِیْن۔ اور یاد رہے کہ لڑکی پیدا ہونا یا ایک لڑکا پیدا ہوکر مر جانا اس سے الہام کو کچھ تعلق نہ تھا۔الہام یہ بتلاتا تھا کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور ایک کو ان میں سے ایک مرد خدا مسیح صفت الہام نے بیان کیا ہے۔ سو خدا تعالیٰ کے فضل سے چار لڑکے پیدا ہوگئے۔ ہمارا کوئی الہام ایسا نہیں ہے جس کا یہ مضمون ہو کہ پہلے حمل میں لڑکا ہی پیدا ہوگایا دوسرے حمل میں جو لڑکا پیدا ہوگا وہ جیتا رہے گا۔ ہاں اگر ہم نے محض اپنے اجتہاد سے یہ خیال کیا ہو کہ شاید یہی لڑکا مردانِ خدا میں سے ہوگا تو یہ الہامِ الٰہی پر الزام نہیں۔ ہم اپنی اجتہادی باتوں کو خطا سے معصوم نہیں سمجھتے۔ ہمیں ملزم کرنے کے لئے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 155
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 155
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/155/mode/1up
155
ہمارا کوئی الہام پیش کرنا چاہیئے۔ اجتہادی غلطی نبیوں او ررسولوں سے بھی ہو جاتی ہے۔ جس پر وہ قائم نہیں رکھے جاتے۔ ذرہ صحیح بخاری کو کھولو اور حدیث ذھب وھلی کو غور سے پڑھو۔ ایسا اعتراض کرنا جو دوسرے پاک نبیوں پر بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی وہی اعتراض آوے مسلمانوں اور نیک آدمیوں کاکام نہیں ہے بلکہ لعنتیوں اور شیطانوں کا کام ہے۔ اگر دل میں فساد نہیں تو قوم کا تفرقہ دور کرنے کے لئے ایک جلسہ کرو اور مجلس عام میں میرے پر اعتراض کرو کہ فلاں پیشگوئی جھوٹی نکلی۔ پھر اگر حاضرین نے قسم کھاکر کہہ دیا کہ فی الواقع جھوٹی نکلی او ر میرے جواب کو سن کر مدلل بیان اور شرعی دلیل سے ردّ کردیا تو اُسی وقت مَیں توبہ کروں گا۔ ورنہ چاہیئے کہ سب توبہ کرکے اس جماعت میں داخل ہو جائیں اور درندگی اور بدزبانی چھوڑ دیں۔
اےؔ مسلمانوں کی ذریّت! میں نے آپ لوگوں کا کیا گناہ کیا ہے کہ آپ لو گ انواع اقسام کے منصوبوں سے میری ایذا کے درپَے ہوگئے۔ تم میں سے جو مولوی ہیں وہ ہر وقت یہی وعظ کرتے ہیں کہ یہ شخص کافر بے دین دجّال ہے اور انگریزوں کی سلطنت کی حد سے زیادہ تعریف کرتا ہے اور رُومی سلطنت کا مخالف ہے۔ اور تم میں سے جو ملازمت پیشہ ہیں وہ اِس کوشش میں ہیں کہ مجھے اِس محسن سلطنت کا باغی ٹھہراویں ۔میں سنتا ہوں کہ ہمیشہ خلافِ واقعہ خبریں میری نسبت پہنچانے کے لئے ہر طرف سے کوشش کی جاتی ہے حالانکہ آپ لوگوں کو خوب معلوم ہے کہ میں باغیانہ طریق کا آدمی نہیں ہوں۔ میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گذرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اِس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھرسکتی ہیں۔ میں نے ایسی کتابوں کو تمام ممالک عرب اور مصر اور شام اور کابل اور روم تک پہنچا دیا ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت کے سچے خیر خواہ ہو جائیں اور مہدی خونی او ر مسیح خونی کی بے اصل روایتیں اور جہاد کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 156
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 156
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/156/mode/1up
156
جوش دلانے والے مسائل جو احمقوں کے دِلو ں کو خراب کرتے ہیں۔ ان کے دلوں سے معدوم ہو جائیں پھر کیونکر ممکن تھا کہ میں اس سلطنت کا بدخواہ ہوتا یاکوئی ناجائز باغیانہ منصوبے اپنی جماعت میں پھیلاتا جبکہ میں بیس برس تک یہی تعلیم اطاعت گورنمنٹ انگریزی کی دیتارہا۔ اور اپنے مریدوں میں یہی ہدایتیں جاری کرتا رہا تو کیونکر ممکن تھا کہ ان تمام ہدایتوں کے برخلاف کسی بغاوت کے منصوبے کی میں تعلیم کروں۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے میری اور میری جماعت کی پناہ اس سلطنت کو بنادیا ہے۔ یہ امن جو اس سلطنت کے زیر سایہ ہمیں حاصل ہے نہ یہ امن مکہ معظمہ میں مل سکتا ہے نہ مدینہ میں اور نہ سلطان روم کے پایہ تخت قسطنطنیہ میں ۔ پھر میں خود اپنے آرام کادشمن بنوں۔ اگر اس سلطنت کے بارے میں کوئی باغیانہ منصوبہ دل میں مخفی رکھوں اور جو لوگ مسلمانوں میں سے ایسے بدخیال جہاد اور بغاوت کے دلوں میں مخفی رکھتے ہوں میں ان کو سخت نادان بدقسمت ظالم سمجھتا ہوں۔ کیونکہ ہم اِس بات کے گواہ ہیں کہ اِسلام کی دوبارہ زندگی انگریزی سلطنت کے امن بخش سایہ سے پیدا ہوئی ہے۔ تم چاہو دل میں مجھے کچھ کہو۔ گالیاں نکالو یا پہلے کی طرح کافر کا فتویٰ لکھو۔ مگر میرا اصول یہی ہے کہ ایسی سلطنت سے دِل میں بغاوت کے خیالات رکھنایا ایسے خیال جن سے بغاوت کا احتمال ہوسکے سخت بدذاتی اور خداتعالیٰ کا گناہ ہے۔ بہتیرے ایسے مسلمان ہیں جن کے دل کبھی صاف نہیں ہوں گے۔ جب تک اُن کا یہ اعتقاد نہ ہو کہ خونی مہدی اور خونی مسیح کی حدیثیں تمام افسانہ اور کہانیاں ہیں۔
اے مسلمانوں اپنے دین کی ہمدردی تو اختیارکرو مگر سچی ہمدردی۔ کیا اِس معقولیت کے زمانہ میں دین کے لئے یہ بہتر ہے کہ ہم تلوار سے لوگوں کو مسلمان کرنا چاہیں۔ کیا جبر کرنا اور زور اور تعدّی سے اپنے دین میں داخل کرنا اِس بات کی دلیل ہوسکتی ہے کہ وہ دین خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے؟ خدا سے ڈرو اور یہ بیہودہ الزام دین اسلام پر مت لگاؤ کہ اس نے جہاد کا مسئلہ سکھایا ہے اور زبردستی اپنے مذہب میں داخل کرنا اس کی تعلیم ہے۔ معاذ اللہ ہرگز
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 157
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 157
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/157/mode/1up
157
قرآن شریف کی یہ تعلیم نہیں ہے اور نہ کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ کوئی خونی مہدی یا خونی مسیح آئے گا جو جبراً مسلمان کرے گا اور انسانوں کو قتل کرنا اس کا کام ہوگا۔ جس مہدی یا مسیح نے آنا تھا وہ آچکا ۔ کیا ضرور نہ تھا کہ وہ مسیح غلبہ صلیب کےؔ وقت آتا؟ کیا سب سے اوّل درجہ کی علامت مسیح موعود کی یہ نہیں ہے کہ وہ صلیب کے غلبہ میں آئے گا۔ اب خود دیکھ لو کہ اس تیرہ سو برس کے عرصہ میں صلیبی مذہب کس قدر ترقی کرتا گیا اور کس قدر نہایت سُرعت کے ساتھ اس کا قدم دن بدن آگے ہے۔ ایسی قوم ملک ہند میں کونسی ہے جس میں سے ایک جماعت اس مذہب میں داخل نہیں کی گئی۔ کروڑہا کتابیں اور رسالے دینِ اسلام کے ردّ میں شائع ہوچکیں یہاں تک کہ اُمہاتُ المومنین جیسی گندی کتاب بھی تمہاری تنبیہ کے لئے عیسائیوں کے ہاتھ سے شائع ہوئی۔ بیچاری چودھویں صدی میں سے بھی جس پر ایسی ضرورت کے وقت میں مجدد نے آنا تھا سولہ۱۶ برس گذر گئے لیکن آپ لوگوں نے اب تک مسیح موعود کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ زمین نے صلیبی مذہب کے غلبہ کی وجہ سے مسیح موعود کی ضرورت پر گواہی دی اور آسمان نے خسوف کسوف کو رمضان میں عین مقررہ تاریخوں پر دکھلاکر اُس مہدی معہود کے ظاہر ہوجانے کی شہادت دی۔ اور جیسا کہ مسیح کے وقت کی نشانی لکھی تھی اونٹوں کی سواری اور بار برداری میں بھی ریل گاڑیوں نے فرق ڈال دیا اور جیسا کہ علامات میں لکھاتھا ملک میں طاعون بھی پھوٹی حج بھی روکا گیا اور اہلِ کشف نے بھی اسی زمانہ کی خبردی اور نجومی بھی بول اُٹھے کہ مسیح موعود کا یہی وقت ہے*اور جس نے دعویٰ کیا اُس کا نام بھی یعنی غلام احمد قادیانی
* نوٹ ۔ اخبار ڈان میں جس سے پرچہ ٹریبیون مورخہ ۸؍ جولائی ۱۸۹۹ ء نے نقل کیا ہے ایک فاضل منجّم کی یہ پیشگوئی شائع کی گئی ہے کہ ۱۹۰۰ عیسوی کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوتاہے اور یہ دونوں سن یعنی ۱۸۹۰ ء تا ۱۹۰۰ ء ایک عظیم الشان دورہ ختم کرتے ہیں جس کے خاتمہ پر سورج منطقۃ البروج کے ایک نئے بُرج میں داخل ہوتا ہے اور اس ہیئت کی تاثیر سے یعنی جبکہ سورج ایک نئے برج میں داخل ہو جیسا کہ قدیم سے ہوتا رہا ہے ۱۹۰۰ ء میں زمین پر مسیح کلمۃ اللہ کا ایک نیا اوتار اور خدا کا ایک نیا مظہر ظہور کرے گا اور وہ مسیح کا مثیل ہوگا او ر دنیا کو بیدار کرکے ایک اعلیٰ زندگی بخشے گا۔ دیکھو ٹریبیون ۸؍ جولائی ۱۸۹۹ ء مطبوعہ لاہور ۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 158
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 158
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/158/mode/1up
158
اپنے حروف کے اعداد سے اشارہ کر رہا ہے یعنی تیرہ ۱۳۰۰ سو کا عدد جو اِس نام سے نکلتا ہے وہ بتلا رہا ہے کہ تیرھویں صدی کے ختم ہونے پر یہی مجدد آیا جس کا نام تیرہ سوکا عدد پورا کرتا ہے۔ مگر آپ لوگوں کی اب تک آنکھ نہیں کھلی۔ آپ لوگ اِسلام کی ہمدردی کے یہی معنے سمجھتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ایسے شخص کو جس کے منہ سے اسلام کی مخالفت اور توہین کا کلمہ نکلے سزادی جائے یا دلائی جائے جیسا کہ اُمہات المؤمنین کے شائع ہونے کے وقت میں بھی یہی کارروائی کی گئی اور گورنمنٹ کو جتلایا گیا کہ ہم اِس کتاب کاجواب لکھنا نہیں چاہتے صرف سزا دلانا چاہتے ہیں۔ مگر چونکہ ایسی درخواست اس صورت میں قابلِ توجہ ہوسکتی تھی کہ کتاب مذکور قانون سڈیشن کے نافذ ہونے کے بعد تالیف ہوتی اس لئے وہ درخواست نامنظور ہوئی۔ اور یہ تو خود آپ لوگ اشارۃًاقرار کرچکے کہ ہم ردّ لکھنا نہیں چاہتے۔ تو گویا نہ اِدھر کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔ غرض یہ عادت جوش اور اشتعال اور انتقام طلبی کی اچھی نہیں۔ اس سے اِسلام بدنام ہو رہا ہے۔ یاد رکھو کہ اب جو شخص مسیح موعود اور مہدی معہود کے نام پر آوے اور لیاقت صرف اتنی ہو کہ لوگوں کو تلوار کا خوف دِکھلاکر مسلمان کرناچاہے تو بلاشبہ وہ جھوٹا ہوگا نہ صادق۔ جن کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ سچائی اور آسمانی نشانوں کی تلوار دیتا ہے اُن کو اِس لوہے کی تلوار کی کیا ضرورت ہے ۔ یہ جہالت اور سخت نادانی ہے کہ اس زمانہ کے نیم مُلّا فی الفور کہہ دیتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبراً مسلمان کرنے کے لئے تلوار اُٹھائی تھی اور انہی شبہات میں ناسمجھ پادری گرفتار ہیں۔ مگر اس سے زیادہ کوئی جھوٹی بات نہیں ہوگی کہ یہ جبر اور تعدّی کا الزام اُس دین پر لگایا جائے جس کی پہلی ہدایت یہی ہے کہ3 ۱ یعنی دین میں جبر نہیں چاہیئے بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بزرگ صحابہ کی لڑائیاں یا تو اس لئے تھیں کہ کفار کے حملہ سے اپنے تئیں بچایا جائے اور یا اس لئے تھیں کہ امن قائم کیا جائے۔ اور جو لوگ تلوار سے دین کو روکنا چاہتے ہیں ان کو تلوار سے پیچھے ہٹایاجائے ۔ مگر اب کون مخالفوں میں سے دین کے لئے تلوار اُٹھاتا ہے اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 159
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 159
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/159/mode/1up
159
مسلمان ہونے والے کو کون روکتا ہے ا ور مساجد میں نماز پڑھنے اور بانگ دینے سے کون منع کرتا ہے۔ پس اگر ایسے امن کے وقت میں ایسا مسیح ظاہر ہوکہ وہ امن کا قدر نہیں کرتا۔ بلکہ خواہ نخواہ مذہب کے لئے تلوار سے لوگوں کو قتل کرنا چاہتا ہے تو ؔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ بلاشبہ ایساشخص جھوٹا کذّاب مفتری اور ہرگز سچا مسیح نہیں ہے۔ مجھے تو خواہ قبول کرو یا نہ کرو مگر میں تم پررحم کرکے تمہیں سیدھی راہ بتلاتا ہوں کہ ایسے اعتقاد میں سخت غلطی پر ہو۔ لاٹھی اور تلوار سے ہرگز ہرگز دین دلوں میں داخل نہیں ہوسکتا اور آپ لوگوں کے پاس ان بیہودہ خیالات پر دلیل بھی کوئی نہیں۔ صحیح بخاری میں مسیح موعود کی شان میں صاف حدیث موجود ہے کہ یَضَعُ الْحَرب یعنی مسیح موعود لڑائی نہیں کرے گا تو پھر کیسے تعجب کی بات ہے کہ ایک طرف تو آپ لوگ اپنے مُنہ سے کہتے ہیں کہ صحیح بخاری قرآن شریف کے بعد اَصَحُّ الْکُتُب ہے اور دوسری طرف صحیح بخاری کے مقابل پر ایسی حدیثوں پر عقیدہ کر بیٹھتے ہیں کہ جو صریح بخاری کی حدیث کے منافی پڑی ہیں۔ چاہیئے تھا کہ اگر کروڑ ایسی کتاب ہوتی تب بھی اس کی پرواہ نہ کرتے کیونکہ ان کا مضمون نہ صرف صحیح بخاری کی حدیث کے منافی بلکہ قرآن شریف سے بھی صریح مخالف ہے۔ لیکن ایک پرانے عقیدہ کے ہونے کی وجہ سے آپ لوگ غلطی کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔ اور دوسرے ایک یہ بھی سبب ہے کہ آپ لوگوں کے زعم میں آپ کا فرضی مسیح اور مہدی تو ظاہر ہوکر اور تمام کافروں کو قتل کرکے ان کا مال آپ لوگوں کو دیدے گا اور تمام نفسانی خواہشیں پوری کردے گا جیسا کہ آپ لوگوں کا عقیدہ ہے۔ لیکن میں تو اس لئے نہیں آیا کہ آپ لوگوں کو دنیا کے گندے مال میں مبتلا کروں اور آپ پر تمام ہوا و ہوس کے پورے کرنے کے دروازے کھول دوں بلکہ میں اس لئے آیا ہوں کہ موجودہ دنیا کے حظ سے بھی کچھ کم کرکے خدا تعالیٰ کی طرف کھینچوں۔ پس حقیقت میں میرے آنے سے آپ لوگوں کا بہت ہی حرج ہوا ہے ۔ گو یا تیرہ سو برس کے مال و متاع کی آرزوئیں خاک میں مل گئیں یا یوں کہو کہ کروڑہا روپیہ کا نقصان ہو گیا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 160
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 160
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/160/mode/1up
160
تو پھرمیں آپ لوگوں کی نظر میں اچھا کیونکر ٹھہروں۔ لیکن خدا سے ڈرو۔ اور رُوح اورراستی کی تلاش کرو کیونکہ اگر تمہیں دنیا کی بادشاہت بھی مل جائے تو چونکہ وہ فانی ہے او ر خدا تعالیٰ سے دور ڈالتی ہے اِس لئے ہیچ ہے۔ جسمانی خیالات چھوڑو اور اپنے اندر روحانی خیالات پیدا کرو۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ صلیبی مذہب کو تلوار سے شکست آئے گی۔ بلکہ اِس حرکت بیجا سے اسلام کی سچائی پر ہزارہا اعتراض پیدا ہوں گے۔ یہ کیا سفلہ پن اور کمینگی ہے کہ دشمن کے اعتراض کا تلوار سے جواب دیا جائے۔ ایسا مذہب ہرگز ممکن نہیں کہ سچا ہو۔ دیکھو ہم حضرات پادری صاحبوں کو نہ تلوار سے بلکہ ملائم الفاظ سے بار بار اس طرف بلاتے ہیں کہ آؤ ہم سے مقابلہ کرو کہ دونوں شخص یعنی حضرت مسیح اور حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی برکات اور افاضات کے رو سے زندہ کون ہے۔ اور جس طرح خدا کے نبی پاک نے قرآن شریف میں کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو کہ مسیح خدا کا بیٹاہے تو میں سب سے پہلے اس کی پرستش کروں گا۔ ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ اے یورپ اور امریکہ کے پادریو! کیوں خواہ نخواہ شور ڈال رکھا ہے ۔ تم جانتے ہو کہ میں ایک انسان ہوں جو کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوں۔ آؤ میرے ساتھ مقابلہ کرو۔ مجھ میں اور تم میں ایک برس کی مہلت ہو۔ اگر اس مدت میں خدا کے نشان اور خدا کی قدرت نما پیشگوئیاں تمہارے ہاتھ سے ظاہر ہوئیں اور میں تم سے کمتر رہا تو میں مان لوں گا کہ مسیح ابن مریم خدا ہے لیکن اگر اُس سچے خدا نے جس کو میں جانتا ہوں اور آپ لوگ نہیں جانتے مجھے غالب کیا اور آپ لوگوں کا مذہب آسمانی نشانوں سے محروم ثابت ہوا تو تم پر لازم ہوگا کہ اس دین کو قبول کرو۔
اب اے مسلمانوں اگر تمہیں کچھ غیرت ہے اور اگر کچھ حیا ہو تو آئندہ گالیاں دینا اور کافر کافر کہنا موقوف کرکے یہ تماشا دیکھو۔ پادری صاؔ حبوں کے پاس جاؤ اور یہ میرا اشتہار اُن کو دکھلاؤ اور اُن کو میرے ساتھ آویزاں کردو اور پھر دیکھو کہ غالب کون ہوتا ہے۔ دیانت اور امانت کی راہ کو اختیار کرو کہ ناپاک ہے وہ راہ جو خیانت سے بھری ہے اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 161
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 161
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/161/mode/1up
161
پلید ہے وہ طریق جو شرارت اور ظلم اپنے ساتھ رکھتا ہے۔
عیسائیوں کا موجودہ دین و مذہب جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اس کاکوئی بھی ایسا پہلو نہیں ہے جو حق کے طالب کو اس سے کچھ تسلی مل سکے۔ اگر تعلیم کی طرف دیکھیں تو وہ ناقص ہے اور اگر اُن نشانوں کو دیکھیں جو انجیل میں سچے مسیحی کی علامت ٹھہرائے گئے ہیں تو کسی عیسائی میں اُن کا پتہ نہیں ملتا۔اور اگر مسیح کے کام دیکھیں تو بجز قصوں کہانیوں کے رؤیت کے طور پر کسی کا ثبوت نہیں۔ اور اگر اُن پیشگوئیوں کو غور سے پڑھیں جن کے رُو سے مسیح کا خدا ہونا سمجھا جاتا ہے تو کوئی بھی ایسی پیشگوئی نہیں جس سے یہ مُدعا ثابت ہوسکے ۔ او ر خود ظاہرہے کہ اگر توریت اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں کسی خدا کے پیدا ہونے کا وعدہ دیا جاتا تو یہود اس وعدہ کے موافق ضرور یہ عقیدہ رکھتے کہ کسی وقت خدا اُن کی مدد کرنے کے لئے مجسم ہوکر کسی عورت کے پیٹ میں سے پیدا ہوگا۔ اور ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ یہود تو ریت اور دوسرے عہد عتیق کے صحیفوں سے برگشتہ نہ تھے تا ایسے خدا سے منکر رہتے۔ اور اگر حضرت مسیح کی خدائی کو قبول نہیں کیا تھا تو کیا وجہ تھی کہ اصل پیشگوئی سے منکر ہو جاتے۔ اُن کو بہرحال یہ کہنا چاہئے تھا کہ ایسا جسمانی خدا اگرچہ اب تک نہیں آیا مگر ضرور آئے گا۔ لیکن تم یہود کو پوچھ کر دیکھ لو کہ وہ ایسے اعتقاد سے سخت بیزار اور اُس کو کفر اور شرک قرار دیتے ہیں اور اس بات کے ہرگز منتظر نہیں ہیں کہ کسی وقت خدا انسانی جسم میں جنم لے گا۔ یا یہ کہ عقیدہ تثلیث برحق ہے بلکہ وہ صاف کہتے ہیں کہ ایسے عقائد رکھنے والا کافر ہے اور ہرگز نجات نہیں پائے گا۔ حالانکہ یہود وہ لوگ ہیں جن کے درمیان برابر نبی آتے رہے۔ یہ بالکل قرینِ قیاس نہیں کہ یہود باوجود مسلسل تعلیم انبیاء کے سرے سے ایسے خداسے منکر ہو جاتے جس کے پیدا ہونے کی کسی پیشگوئی میں اُن کو اُمید دی جاتی ہاں ممکن تھا کہ اس جسمانی خدا کا مصداق حضرت مسیح کو نہ ٹھہراتے مگر یہ تو کہتے کہ وہ جسمانی خدا کوئی اور ہے جو بعد میں آئے گا ۔ ہم نے اِس زمانہ کے بہت سے فاضل یہودیوں سے دریافت
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 162
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 162
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/162/mode/1up
162
کیا۔ انہوں نے یہ جواب لکھا ہے کہ کبھی کسی نبی نے یہودیوں کو ایسے جسمانی خدا کے ظاہرہونے کی اُمید نہیں دلائی۔ اور ایسا اعتقاد صریح شرک اور کفر اور توریت کی تعلیم کے مخالف ہے۔ ان فاضل یہودیوں کے خطوط ہمارے پاس موجود ہیں اگر یہ کہو کہ یہودی تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی منکر ہیں تو پھر ایسے یہودیوں کی گواہی کا کیا اعتبار ہے۔ اِس کا جواب یہ ہے کہ یہودی اصل پیشگوئی سے منکر نہیں ہیں اور اس بات کو مانتے ہیں کہ جیسا کہ توریت میں خبر دی گئی ہے مثیل موسیٰ ضرور آنے والا ہے۔ ہاں یہودیوں کے ان موجودہ دو فرقوں نے جو یہودیوں کے بارا۱۲ں فرقوں میں سے باقی رہ گئے ہیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کم فہمی اور تعصب سے مثیل موسیٰ نہیں مانامگر اصل پیشگوئی سے انکار تو نہیں کیا لیکن ایسی پیشگوئی کے وجود سے تو وہ قطعاً منکر ہیں جو کسی خدا کے آنے کی نسبت کی گئی ہو۔ ماسوا اس کے یہودیوں کے دس فرقے اسلام میں داخل ہوچکے ہیں *اور مسیح کی تعلیم جیسا کہ ہم ابھی بیان کرچکے ہیں ہرگز کامل نہیں ہے اور انسانی درخت کی تمام شاخوں یعنی قوتوں کی اس سے پرورش غیر ممکن ہے۔ کیا انسانی تکمیل اِسی پر ختم ہوسکتی ہے کہ ہم ہمیشہ محل بے محل پر عفو اور درگذر کی عادت ڈالیں اور ایک گال پر طمانچہ کھاکر دوسری بھی پھیر دیا کریں ؟ کیا ہر ایک جگہ اور ہر ایک محل میں ایسا کرنا مناسب ہے ؟ کیا کبھی خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ اس کی تمام پیدا کردہ قوتیں جیسے غضب اور شہوت وغیرہ جو ؔ مناسب استعمال کے لئے پیدا کی گئی ہیں سب کی سب نابود کردی جائیں اور صرف قوتِ حلم کو باقی رکھا جائے۔ اگر خدا تعالیٰ کا ایسا ہی ارادہ تھا تو اس کے فعل پر یہ ایک بڑا اعتراض ہوگا کہ اس نے انسان میں انواع اقسام کی قوتیں پیدا کرکے پھر اپنے ارادہ کو اپنے قول کے ذریعہ سے یوں ظاہر کیا کہ ان تمام قوتوں کو
* ہم اپنی کتاب مسیح ہندوستان میں بڑے بڑے انگریز محققوں کے اقرار سے ثابت کرچکے ہیں کہ یہودیوں کے دس گم شدہ فرقے افغان اور کشمیری ہیں جو مسلمان ہوگئے اور پھر توریت کے وعدہ کے موافق ان میں سے اسلام میں بڑے بڑے بادشاہ ہوئے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 163
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 163
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/163/mode/1up
163
بجز قوتِ حلم اورعفو کے فنا کر دینا چاہئے۔ پس اِس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ یا تو خدا تعالیٰ کی تعلیم غلط ہے اور یا اُس نے اپنے فعل میں ہی غلطی کھائی اور اپنے پیدا کرنے کے کام کو ہشیاری اورآخر بینی سے نہیں کیا اور دونوں صورتوں میں ایسامذہب صحیح نہیں ٹھہر سکتا جس کی تعلیم صحیح اُصولوں پر مبنی نہ ہو یاجس کا خدا اپنے فعل میں غلط کار ہو اِس کے مقابل پر جب ہم قرآن شریف کی تعلیم دیکھتے ہیں تو اس کے کمال اور جمال پر نظر کرکے بے اختیار رقّت اور وجد پیدا ہوتا ہے۔ دیکھو کیا عمدہ یہ تعلیم ہے جس کا اس آیت میں بیان ہے۔3 3 ۱ یعنی قانون انصاف کے رو سے ہر ایک بدی کی سزا اُسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی شخص اپنے گنہگار کو معاف کرے بشرطیکہ اُس معاف کرنے میں شخص مجرم کی اصلاح ہو نہ یہ کہ معاف کرنے سے اور بھی زیادہ دلیر اور بیباک ہو جائے تو ایسا شخص خداتعالیٰ سے بڑا اجر پائے گا۔ اب ایسی کامل تعلیم انجیل کے اوراق میں سے کہاں تلاش کریں اور کس سے پوچھیں اور کون ہے جو ہمیں بتاوے اگر حلم اور عفو اورترک مقابلہ یونہی ہرجگہ بغیر کسی محل اور موقع کے قابلِ تعریف ہے تو ایک دیّوث جس کی عورت پر ناجائز حملہ کیاجائے اوروہ درگذر کرکے اس حملہ کو ہونے دے مدح و ثنا کے لائق سمجھا جائے گااور ایک جَین مَت والا جن کے مذہب میں کسی جاندار کو مارنا روا نہیں اپنے اس خُلق سے کہ وہ جُوں اور
پِسّو اور سانپ اور بِچھو کو بھی نہیں مارتا اعلیٰ درجہ کی اخلاقی حالت پر متصور ہوگا۔ پس معلوم ہوا کہ ایسی تعلیم جو شتر بے مہار کی طرح کسی خط مستقیم پر نہیں چلتی اور نہ محل اور موقع کی پرواہ رکھتی ہے کمالاتِ انسانی کے لئے سخت مضر او رزہر قاتل ہے ۔ ہاں ممکن ہے کہ حضرت مسیح نے ایسی تعلیم کوکسی قانون مختصّ الوقت یا مختصّ القوم کی طرح مصلحتاً استعمال کیا ہو مگر تعلیم وہی صحیح اور کامل ہے جو آیت قرآنی مندرجہ بالامیں بیان فرمائی گئی ہے۔ ایسا ہی انجیل کی یہ تعلیم کہ بد نظری سے کسی عورت کو مت دیکھو جس کاماحصل یہ ہے کہ پاک نظر سے بیشک دیکھ لیا کرو۔ یہ ایک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 164
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 164
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/164/mode/1up
164
ایسی تعلیم ہے کہ جو ایک بدنیت انسان کو بدنظری کا موقع دیتی ہے اور ایک نیک انسان کو امتحان میں ڈالتی ہے کیونکہ اس فتویٰ سے بدنظری کی عادت والے کو پناہ ملتی ہے اور ایک پرہیز گار کے دل کو بدی کے سرچشمہ سے قریب ہونا پڑتا ہے وجہ یہ کہ ممکن ہے کہ ایک سادہ دل انسان ایک شخص کے حسن و جمال کو دیکھ کر اُس پر شیدا اور فریفتہ ہو جائے اور پھر ہردم ناپاک خیال دل میں پیدا ہونے لگیں۔ پس اس تعلیم کی مثال ایسی ہے کہ جیسا کہ ایک عمارت مثلاً دریا کے اُس رخ کی طرف بنائی جائے جس طرف وہ دریا بڑے زور اور سیلاب کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے پس ایسی عمارت اگر دن کو نہیں گرے گی تو رات کو ضرور گر جائے گی۔ اِسی طرح اگر کوئی عیسائی اِس تعلیم سے عقل اور حیا اور انسانیت کے نور کے ہوتے ہوئے جو دن سے مشابہت رکھتا ہے بدی میں نہیں پڑے گا لیکن جوانی کی حالت اور جذباتِ نفس کے وقت میں خصوصاً جبکہ شراب کے پینے کی حالت میں شہوانی تاریکیوں کے ہجوم سے رات پڑ جائے ایسی حالت میں اس بے قیدی کی نظر کے بد نتائج سے ہرگز نہیں بچ سکے گا۔ لیکن اِس تعلیم کے مقابل پر وہ تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے وہ اِس قدر اعلیٰ ہے جو دِل بول اُٹھتا ہے کہؔ ہاںیہ خدا کا کلام ہے۔ جیسا کہ قرآن شریف میں یہ آیت ہے 333 ۱ یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم اور محل شہوت کے دیکھنے سے اپنی آنکھیں اس قدر بند رکھیں کہ پوری صفائی سے چہرہ نظر نہ آسکے اور نہ چہرہ پرکشادہ اور بے روک نظر پڑسکے۔ اور اِس بات کے پابند رہیں کہ ہرگز آنکھ کو پورے طور پر کھول کر نہ دیکھیں نہ شہوت کی نظر سے اور نہ بغیر شہوت سے کیونکہ ایساکرنا آخر ٹھوکر کاباعث ہے یعنی بے قیدی کی نظر سے نہایت پاک حالت محفوظ نہیں رہ سکتی اور آخر ابتلا پیش آتا ہے اور دِل پاک نہیں ہوسکتا جب تک آنکھ پاک نہ ہو اور وہ مقام ازکیٰ جس پر طالب حق کے لئے قدم مارنا مناسب ہے حاصل نہیں ہوسکتا۔ اور اِس آیت میں یہ بھی تعلیم ہے کہ بدن کے ان تمام سوراخوں کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 165
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 165
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/165/mode/1up
165
محفوظ رکھیں جن کی راہ سے بدی داخل ہوسکتی ہے۔ سوراخ کے لفظ میں جو آیت ممدوح میں مذکور ہے آلات شہوت اور کان اور ناک اور منہ سب داخل ہیں۔ اب دیکھو کہ یہ تمام تعلیم کس شان اور پایہ کی ہے جو کسی پہلو پر نامعقول طور پر افراط یا تفریط سے زور نہیں ڈالا گیا اور حکیمانہ اعتدال سے کام لیا گیا ہے۔ اور اس آیت کا پڑھنے والا فی الفور معلوم کرلے گا کہ اِس حکم سے جو کھلے کھلے نظر ڈالنے کی عادت نہ ڈالو یہ مطلب ہے کہ تا لوگ کسی وقت فتنہ میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ اور دونوں طرف مرد اورعورت میں سے کوئی فریق ٹھوکر نہ کھاوے لیکن انجیل میں جو بے قیدی اور کھلی آزادی دی گئی اور صرف انسان کی مخفی نیت پر مدار رکھا گیا ہے اِس تعلیم کا نقص اور خامی ایسا امر نہیں ہے کہ اس کی تصریح کی کچھ ضرورت ہو۔
اب ہم پھر اپنے اصل مقصد کی طرف عود کرکے تمام مسلمانوں اور بالخصوص علماء اسلام اور فقراء اسلام کی نسبت تبلیغ کا حق پورا کرتے ہیں اور اُن کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ مجدد جو اِس چودھویں صدی کے سر پر بموجب حدیث نبوی کے آنا چاہیئے تھا۔ وہ یہی راقم ہے۔ یہ بات جلد عقلمند اور منصف مزاج کو سمجھ آسکتی ہے کہ ہرایک مجدد اُن مفاسد کے دُور کرنے کے لئے مبعوث ہوتا ہے جو زمین پر سب سے زیادہ خطرناک اور سب سے زیادہ موجب ہلاک اور نیز سب سے زیادہ کثرت میں ہوتے ہیں۔ اور اُنہی خدمات کے مناسب حال اس مجدّد کا نام آسمان پر ہوتاہے۔ اور جب کہ یہ بات واقعی اور صحیح ہے تو صاف ظاہر ہے کہ اِس پُرآشوب زمانہ میں جب کہ لوگ چاروں طرف عیسائیت کی پُرزہر تعلیم سے ہلاک ہوتے جاتے ہیں۔ بڑا کام مجدد کا یہ ہونا چاہیئے کہ اہلِ اسلام کی ذُریت کو اِس زہر سے بچاوے۔ اور صلیبی فتنوں پر اسلام کو فتح بخشے۔ اور جب کہ اِس صدی کے مجدّد کا یہ کام ہوا تو بِلا شبہ آسمان پر اُس کا نام
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 166
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 166
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/166/mode/1up
166
کا سرالصّلیب ہوا *اوریوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جبکہ چودھویں صدی کے مجدّد کی یہ خدمت ہوئی کہ وہ صلیب کو شکست دے۔ تو اس سے یہ فیصلہ ہوا کہ چودھویں صدی کا مجدّد مسیح موعود ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہی منصب مسیح موعود کا ہے۔ اِس لئے چودھویں صدی کا مجدد حق رکھتا ہے کہ اِس کو مسیح موعود کہا جائے۔ کیونکہ وہ اِس زمانہ کا مجدد ہے اور اِس زمانہ میں مجددد کی خاص خدمت کسر شوکت صلیب ہے اور خدا نے میرے وقت میں آسمان سے کسر شوکت عقائد صلیبیّہکے لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے ہیں کہ ہر ایک عقلمند اُن اسباب پر نظر غور ڈال کر سمجھ سکتا ہے جو صلیبی مذہب کا صفحہ دنیا سے معدوم ہونا جس کا حدیثوں میں ذکر ہے ۔ بجز اِس صورت کے کسی طرح ممکن نہیں کیونکہ عیسائی مذہب کو گرانے کے لئے جو صورتیں ذہن میں آسکتی ہیں وہ صرف تین ہیں (۱) اوّل یہ کہ تلوار سے اور لڑائیوں سے اور جبرؔ سے عیسائیوں کو مسلمان کیا جائے جیسا کہ عا م مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ اُن کا فرضی مسیح موعود اور مہدی معہود یہی کام دنیا میں آکر کرے گا اور اس میں صرف اِسی قدر لیاقت ہوگی کہ خونریزی اور جبر سے لوگوں کو مسلمان کرنا چاہے گالیکن جس قدر اس کارروائی میں فساد ہیں حاجتِ بیان نہیں۔ ایک شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے یہ دلیل کافی ہوسکتی ہے کہ وہ لوگوں کو جبر سے اپنے دین میں داخل کرنا چاہے۔ لہٰذا یہ طریق اشاعتِ دین کا ہرگز درست نہیں ہے اور اِس طریق کے اُمیدوار اور اس کے انتظار کرنے والے صرف وہی لوگ ہیں جو درندوں کی صفات
* صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے جس میں مسیح موعود کا نام کاسرالصّلیب رکھا ہے اور درحقیقت سچے مسیح موعود کی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی علامت ٹھہرائی ہے کہ ا س کے ہاتھ پر کسر صلیب ہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح موعود ایسے زمانہ میں آئے گا جبکہ ہرطرف سے ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ جن کی پرزور تاثیروں سے صلیبی مذہب عقلمندوں کے دلوں میں سے گرتا جائے گا۔ چنانچہ یہ وہی زمانہ ہے مگر افسوس کہ ہمارے مخالف مولویوں نے اس جگہ بھی کسر صلیب سے جہاد مراد لے لیا ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 167
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 167
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/167/mode/1up
167
اپنے اندر رکھتے ہیں*اور آیت 3 ۱سے بے خبر ہیں۔ دوسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ معمولی مباحثات سے جو ہمیشہ اہلِ مذہب کیا کرتے ہیں۔ اس مذہب کو مغلوب کیا جائے مگر یہ صورت بھی ہرگز کامل کامیابی کا ذریعہ نہیں ہوسکتی کیونکہ اکثر مباحثات کا میدان وسیع ہوتا ہے اور دلائلِ عقلیہ اکثر نظری ہوتے ہیں اور ہر ایک نادان اور موٹی عقل والے کا کام نہیں کہ عقلی اور نقلی دلائل کو سمجھ سکے۔ اسی لئے بت پرستوں کی قوم باوجود قابل شرم عقیدوں کے اب تک جابجا دنیا میں پائی جاتی ہے۔ تیسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ آسمانی نشانوں سے اسلام کی برکت اور عزت ظاہر کی جائے اور زمین کے واقعات سے امور محسوسہ بدیہیہ کی طرح یہ ثابت کیا جائے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر گئے بلکہ اپنی طبعی موت سے مرگئے۔ اور یہ تیسری صورت ایسی ہے کہ ایک متعصب عیسائی بھی اقرارکرسکتا ہے کہ اگر یہ بات بپایہء ثبوت پہنچ جائے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے او ر نہ آسمان پر گئے تو پھر عیسائی مذہب باطل ہے اورکفارہ اور تثلیث سب باطل اور پھر اس کے ساتھ جب آسمانی نشان بھی اسلام کی تائید میں دکھلائے جائیں تو گویا اسلام میں داخل ہونے کے لئے تمام زمین کے عیسائیوں پر رحمت کا دروازہ کھول دیا جائے گا۔ سو یہی تیسری صورت ہے جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔ خدا تعالیٰ نے ایک طرف تو مجھے آسمانی نشان عطا فرمائے ہیں اورکوئی نہیں کہ ان میں میرا مقابلہ کرسکے۔
* تمام سچے مسلمان جو دُنیا میں گذرے کبھی ان کا یہ عقیدہ نہیں ہوا کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیئے بلکہ ہمیشہ اسلام اپنی ذاتی خوبیوں کی و جہ سے دُنیا میں پھیلا ہے ۔ پس جو لوگ مسلمان کہلاکر صرف یہی بات جانتے ہیں کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیئے وہ اسلام کی ذاتی خوبیوں کے معترف نہیں ہیں اور ان کی کارروائی درندوں کی کارروائی سے مشابہ ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 168
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 168
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/168/mode/1up
168
اور دنیا میں کوئی عیسائی نہیں کہ جو آسمانی نشان میرے مقابل پر دکھلا سکے۔ اور دُوسرے خدا کے فضل اور کرم اور رحم نے میرے پر ثابت کردیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ صلیب پر فوت ہوئے نہ آسمان پر چڑھے بلکہ صلیب سے نجات پاکر کشمیر کے ملک میں آئے اور اسی جگہ وفات پائی۔ یہ باتیں صرف قصہ کہانیوں کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ بہت سے کامل ثبوتوں کے ساتھ ثابت ہوگئی ہیں جن کو میں نے اپنی کتاب مسیح ہندوستان میں مفصل بیان کردیا ہے۔ اس لئے میں زور سے اور دعوے سے کہتا ہوں کہ جس کسر صلیب کا بخاری میں وعدہ تھا اس کا پورا سامان مجھے عطا کیا گیا ہے او رہر ایک عقل سلیم گواہی دے گی کہ بجز اس صورت کے اور کوئی مؤثر اور معقول صورت کسر صلیب کی نہیں۔ اب میں سوال کرتا ہوں کہ اگرمیں جھوٹا ہوں اور مسیح موعود نہیں ہوں تو ہمارے مخالف علماء اسلام بتلاویں کہ جب اُن کا مسیح موعود دنیا میں ظاہر ہوگا تووہ کسرصلیب کے لئے کیا کارروائی کرے گا اور ہمیں معقول طورپر سمجھائیں کہ کیا وہ ایسی کارروائی ہوگی جس سے چالیس کروڑ عیسائی اپنے دین کا باطل ہونا دِلی یقین سے سمجھ سکے۔ اِس سوال کے جواب میں ہمارے گرفتار تقلید مولوی بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ جب ان کا مسیح آئے گا تو لوگوں کو تلوار سے مسلمان کرے گا او رایسا سخت دل ہوگا کہ جزیہ بھی قبول نہیں کرے گا۔ اس کی تقسیم اوقات یہ ہوگی کہ کچھ حصہ دِن کا تو لوگوں کو قتل کرنے میں بسر کرے گا اور کچھ حصہ دن کاجنگلوں میں جاکر سؤروں کو مارتا رہے گا۔ اب ہر ایک عقلمند موازنہ کرسکتا ہے کہ کیا وہ امور جو اشاعتِ اسلاؔ م اور کسرِ صلیب کے لئے ہم پر کھولے گئے ہیں وہ دلوں کو کھینچنے والے اور مؤثر معلوم ہوتے ہیں یا ہمارے مسلمان مخالفوں کے فرضی مسیح موعود کا یہ طریق کہ گویا وہ آتے ہی بے خبر اور غافل لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دے گا۔ یاد رہے کہ عیسائی مذہب اِس قدر دنیا میں پھیل گیا ہے کہ صرف آسمانی نشان بھی اس کے زیر کرنے کے لئے کافی نہیں ہوسکتے کیونکہ مذہب کو چھوڑنا بڑا مشکل امر ہے۔ لیکن یہ صورت کہ ایک طرف تو آسمانی نشان دکھلائے جائیں اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 169
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 169
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/169/mode/1up
169
دوسرے پہلو میں اُن کے مذہب اور اُن کے اصولوں کا واقعاتِ حقہ سے تمام تانا بانا توڑ دیا جائے اور ثابت کردیا جائے کہ حضرت مسیح کامصلوب ہونا اور پھر آسمان پر چڑھ جانا دونوں باتیں جھوٹ ہیں۔ یہ طرز ثبوت ایسی ہے کہ بلا شبہ اس قوم میں ایک زلزلہ پیدا کردے گی۔ کیونکہ عیسائی مذہب کا تمام مدار کفار ہ پر ہے اور کفارہ کا تمام مدار صلیب پر اور جب صلیب ہی نہ رہی تو کفارہ بھی نہ رہا۔ اور جب کفارہ نہ رہا تو مذہب بنیاد سے گر گیا۔ * ہم اپنے بعض رسالوں میں یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ صلیب کا عقیدہ خود ایسا ہے جس سے حضرت مسیح کسی طرح سچے نبی نہیں ٹھہر سکتے کیونکہ جبکہ توریت کی رو سے مصلوب ملعون ہوتا ہے او رلعنت کا مفہوم لغت کے رو سے یہ ہے کہ کسی شخص کا دل خدا تعالیٰ سے بکلّی برگشتہ ہو جائے اور خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا اُس سے بیزار ہو جائے اور وہ خدا کا دُشمن ہو جائے اور خدا اُس کا دشمن ہو جائے۔ اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔ سو ملعون ہو جانا اور *** بن جانا جس کا مفہوم اس قدر بد ہے۔ یہ سخت تاریکی کیونکر مسیح جیسے راستباز کے دِل پر وارد ہوسکتی ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں نے کفارہ کا منصوبہ بنانے کے وقت *** کے مفہوم پر ذرہ غور نہیں کی اور بھول گئے ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ لقب جو شیطان پلید کو دیا گیا ہے وہی نعوذ باللہ حضرت مسیح کو دیتے۔ نہایت ضروری ہے کہ اب بھی عیسائی صاحبان عربی اور عبرانی کی کتابوں کو غور سے دیکھ کر *** کے مفہوم کو سمجھ لیں کہ یہ کیا چیز ہے۔ انہیں کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ یہ لفظ صرف اس شخص پر اطلاق پاتا ہے جس کا دِل سیاہ اور ناپاک اورخدا سے دُور اور شیطان کی طرح ہوگیا ہو اور تمام تعلقات خدا تعالیٰ سے ٹوٹ گئے ہوں۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ کون ایماندار یہ ناپاک لقب اس راستباز کی نسبت روا رکھ سکتا ہے جس کا نام انجیل میں نور لکھا ہے۔ کیا وہ نور کسی زمانہ میں تاریکی
* عیسائی مذہب پر فتح پانے کا بجز حضرت مسیح کی طبعی موت ثابت کرنے اور صلیبی موت کے خیال کے جھوٹا ثابت کرنے کے او ر کوئی طریق نہیں سو یہ خدا نے بات پیدا کردی ہے نہ ہم نے کہ کمال صفائی سے ثابت ہوگیا کہ حضرت مسیح صلیب سے
جان بچاکر کشمیر میں آگئے تھے اور وہیں فوت ہوئے ۔ یہ وہ اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے جیسا کہ آفتاب کا آسمان پر چمکنا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 170
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 170
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/170/mode/1up
170
ہوگیا تھا ؟ کیا وہ جو درحقیقت خدا سے ہے اس کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ درحقیقت شیطان سے ہے؟
ماسوا اس کے جبکہ یہ حقیقت بھی کھل گئی کہ حضرت مسیح ہرگز مصلوب نہیں ہوئے اور کشمیر میں اُن کی قبر ہے تو اب راستی کے بھوکے اور پیاسے کیونکر عیسائی مذہب پر قائم رہ سکتے ہیں۔ یہ سامان کسر صلیب کا ہے جو خدا نے آسمان سے پیدا کیا ہے نہ یہ کہ مار مار کر لوگوں کو مسلمان بناویں۔ ہماری قوم کے علماءِ اسلام کو ذرہ ٹھہر کر سوچنا چاہیئے کہ کیا جبر سے کوئی مسلمان ہوسکتا ہے اور کیا جبر سے کوئی دین دِل میں داخل ہوسکتا ہے۔ اور جو لوگ مسلمانوں میں سے فقراء کہلاتے ہیں اور مشائخ اور صوفی بنے بیٹھے ہیں اگر وہ اب بھی اس باطل عقیدہ سے باز نہ آویں اور ہمارے دعویٰ مسیحیت کے مصدق نہ ہو جائیں تو طریق سہل یہ ہے کہ ایک مجمع مقرر کرکے کوئی ایسا شخص جو میرے دعویٰ مسیحیت کو نہیں مانتا اور اپنے تئیں ملہم اور صاحبِ الہام جانتا ہے مجھے مقام بٹالہ یا امرتسر یا لاہور میں طلب کرے اور ہم دونوں جناب الٰہی میں دعا کریں کہ جو شخص ہم دونوں میں سے جناب الٰہی میں سچا ہے ایک سال میں کوئی عظیم الشان نشان جو انسانی طاقتو ں سے بالاتر اور معمولی انسانوں کی دسترس سے بلند تر ہو اس سے ظہور میں آوے ایسا نشان کہ جو اپنی شوکت اور طاقت اور چمک میں عام انسانوں اورمختلف طبائع پر اثر ڈالنے والا ہو خواہ وہ پیشگوئی ہو۔ یا اوؔ ر کسی قسم کا اعجاز ہو جو انبیاء کے معجزات سے مشابہ ہو۔ پھر اس دعا کے بعد ایسا شخص جس کی کوئی خارق عادت پیشگوئی یا اور کوئی عظیم الشان نشان ایک برس کے اندر ظہور میں آجائے او ر اس عظمت کے ساتھ ظہور میں آئے جو اس مرتبہ کانشان حریف مقابل سے ظہور میں نہ آسکے تو وہ شخص سچا سمجھا جائے گا جس سے ایسا نشان ظہور میں آیا۔ اور پھر اسلام میں سے تفرقہ دور کرنے کے لئے شخص مغلوب پر لازم ہوگا کہ اس شخص کی مخالفت چھوڑ دے اور بلاتوقف اور بلا تامل اُس کی بیعت کرلے اور اُس خدا سے جس کا غضب کھا جانے والی آگ ہے ڈرے۔
اکثرجاہلوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ الہام شیطانی بھی ہوا کرتے ہیں۔ اُمت کے تمام اکابر اِس عقیدہ پر متفق ہیں پس ہر ایک
شخص کا الہام جو نرے الفاظ ہوں اور کوئی فوق العادت امر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 171
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 171
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/171/mode/1up
171
اُن میں نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوسکتا۔ اور کوئی الہام ہرگز قابلِ پذیرائی نہیں جب تک کہ اس میں الٰہی شوکت نہ ہو۔ اور الٰہی شوکت یہ ہے کہ فوق العادت اور عظیم الشان پیشگوئیاں جو الوہیت کی قدرت اور علم سے بھری ہوئی ہوں اُس الہام میں پائی جائیں یادوسرے الہاموں میں جو اسی شخص کے منہ سے نکلے ہوں۔ اور با ایں ہمہ یہ شرط بھی ہوگی کہ اِس مجلس کے انعقاد سے دس۱۰ دن پہلے بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے مجھ کو خبر کردی جائے کہ ان تینوں مقامات متذکرہ بالا میں سے فلاں مقام او رنیز فلاں تاریخ اور وقت اِس کام کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔ اس اطلاع دہی کے اشتہار پر بیس۲۰ معزز اور نامور علماء اور شہر کے رئیسوں کے دستخط ہونے چاہئیں تا ایسا نہ ہو کہ کوئی سفلہ محض ہنسی اور شرارت سے ایسا اشتہار شائع کردے* اور نیز یہ ضروری ہوگا کہ اس دعا کے بعد اگر کوئی نشان پیشگوئی کی قسم میں سے کسی پر ظاہر ہو تو وہ پیشگوئی بذریعہ کسی اشتہار مطبوعہ کے شائع کردی جائے۔ ہاں یہ کچھ ضروری نہیں کہ وہ کوئی نئی پیشگوئی ہو بلکہ اگر کوئی پرانی پیشگوئی ہو جو ابھی پوری نہ ہوئی ہو یا ایسی پیشگوئی ہو جو ملہم نے عام طور پر لوگوں کو اس سے اطلاع نہ دی ہو تو ایسی پیشگوئی بھی لی جائے گی اور سب سے بہتر وہ پیشگوئی گنی جائے گی جو کسی دعا کے قبول ہونے پر خدا تعالیٰ سے ملی ہو کیونکہ دعاکا قبول ہونا اوّل علامت اولیاء اللہ میں سے ہے۔ اب میں اس آیت پر اس رسالہ کو ختم کرتا ہوں کہ333 ۱ آمین۔ وآخر دعوانا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیُنَ۔
المؤلّف خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں یکم؍ اگست ۱۸۹۹ء
* کوئی قلمی خط ہمارے نام نہیں آنا چاہیئے بلکہ اگر سیدھی نیت سے مقابلہ کا ارادہ ہو ۔ تو چَھپا ہوا اطلاع نامہ جس پر بیس ۲۰ معززین کی گواہی ہوبقید وقت اور تاریخ اور مقام اور تصریح نام شخص مقابل دس ۱۰ دن پہلے میرے نام آنا چاہیئے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 172
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 172
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/172/mode/1up
172
ضمیمہؔ رسالہ تریاق القلوب
چونکہ اِس رسالہ میں ایک اہم مقصود جس کے لئے یہ رسالہ لکھا گیا ہے یہ ہے کہ راقم ھٰذا کو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کرکے بھیجا ہے۔ اِ س لئے نظیر کے طور پر مندرجہ ذیل نقشہ میں یہ دکھلایا گیا ہے کہ اس دعوے کی تائید میں وہ نشان جو مجھ سے صادر ہوئے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں جن کا علم میرے خاص مریدوں تک ہی محدود ہو بلکہ اکثر ان کے ایسی عام شہادتوں سے ثابت ہیں جن کی رویت کے گواہ ہر ایک فرقہ کے مسلمان اور ہندو اور عیسائی ہیں۔ یہ نقشہ گواہوں کا جو ذیل میں لکھا جاتا ہے یہ اُس نشان کے بارے میں ہے جو لیکھرام کی نسبت ظہور میں آیا۔ چونکہ یہ نشان درحقیقت ایک عظیم الشان نشان تھا جس کے ساتھ میعاد بتلائی گئی تھی ۔ وقت بتلایا گیا تھا۔ دن بتلایا گیا تھا۔ اور صورت موت بتلائی گئی تھی۔ اور یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ یہ دعا ہے جو قبول ہوئی بلکہ سر سید احمد خاں صاحب مرحوم کو پیشگوئی کے ظہور سے پہلے ایک چھپے ہوئے اشتہار کے ذریعہ سے لکھا گیا تھا کہ آپ کو جو دعا قبول ہونے میں شک ہے لیکھرام کی پیشگوئی کا مقدمہ آپ کے سمجھنے کے لئے کافی ہوگا کہ کس طرح خدا تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔ ان تمام وجوہ کے لحاظ سے اِس پیشگوئی کا ایک دنیا کو انتظار تھا۔ اور اس پیشگوئی میں چھ ۶برس کی میعاد تھی۔ اور یہ عجیب نکتہ ہے کہ لیکھرام کی موت شنبہ کے دن واقع ہوئی۔ اور چونکہ چھ سال خدا کی کتابوں میں چھ دن سے مشابہ ہوتے ہیں اس لئے ساتواں دن جو شنبہ کا دن ہے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے لئے بہت موزوں تھا۔ اور وہ نقشہ اسمائے تصدیق کنندگان مع اُن کے بیانات کے ذیل میں ہے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 173
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 173
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/173/mode/1up
173
نمبر
نام مصدق نشان
متعلق لیکھرام
سکونت مع دیگر پتہ
بقید ضلع
عبارت تصدیق
۱
خان بہادر سیّد
فتح علی شاہ صاحب
ڈپٹی کلکٹر انہار
ضلع
شاہ پور بقلم خود
پیشگوئی لیکھرام کی بابت میں نے بارہا غور و تدبر کیا۔ نیز اس بارہ میں مذاکرہ بھی احباب سے ہوا۔ مواقعات کتب براہین احمدیہ و آئینہ کمالات وغیرہ دیکھے۔ ہر پہلو سے ثابت ہے کہ یہ پیشگوئی بہت صفائی سے پوری ہوئی اور اس میں مرزا صاحب کی کوئی سازش قتل لیکھرام میں نہیں پائی جاتی ۔ دستخط
۲
منشی اللہ ودھایا صاحب
فارسٹ و منیجر جنگلات تحصیل بھیرہ
ضلع شاہ پور
میرے خیال میں مرزا صاحب کی سازش سے پنڈت لیکھرام قتل نہیں ہوا ۔ لیکن اُس کی موت جو مرزا صاحب کی پیشین گوئی کی میعاد کے اندر ہوئی ہے اس سے صداقت پیشگوئی ثابت ہے۔
۳
علاء الدین صاحب حکیم
ساکن شیخ پور علاقہ تحصیل بھیرہ
ضلع شاہ پور
میری رائے میں لیکھرام والی پیشین گوئی اپنے آٹھ پہلو سے نہایت اعلیٰ درجہ کی صفائی سے سچی ثابت ہوئی ہے۔آٹھ پہلو سے اُس کا سچا ثابت ہونا ایسابدیہی الثبوت نشان ہے جیسے آفتاب کا ظہور۔ اس کے آٹھ پہلو یہ ہیں۔ ۶؍ تاریخ کو ۶بجے کو ۹۷ء کو بعد العید یوم کو گوسالہ کی طرح مکروہ آواز کا نکلنا بعد القتل آندھی کا آنا اور شکم پر کسی تیز ہتھیار کا لگنا اور سرخ چشم فرشتے کا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 174
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 174
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/174/mode/1up
174
قتل کرنا ان واقعات کا ایک وقت پر پورا ہو جانا بشری طاقتوں سے بالکل ناممکن او ر خارج ہے۔ ایسی سچی خدائی طاقت کا انکار ناپاک روحوں کا کا م ہے۔ فقط
۴ ؔ
شیخ فضل الٰہی صاحب
سکنہ بھیرہ آنریری مجسٹریٹ درجہ دوم و رئیس ہوجن
میرے خیال میں مرزا صاحب کی سازش سے لیکھرام قتل نہیں ہوا۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ پیشین گوئی جناب مرزا صاحب کی اِس بارہ میں عمدہ صادق ہوئی ہے۔ دستخط بقلم خود
۵
شیخ غلام نبی صاحب
سکنہ بھیرہ
سابق وزیر
ریاست لسبیلہ
میرے خیال میں پیشین گوئی جناب مرزا صاحب نسبت قتل لیکھرام پوری ہوئی۔ میری رائے میں مرزا صاحب کی کوئی سازش نہیں ہے۔ دستخط بقلم خود
۶
محمد دین صاحب حکیم
ساکن شیخ پور ہ
ضلع شاہ پور
تحصیل بھیرہ
پیشینگوئی جس کے بارہ میں لیکھرام بعید العہد زمانہ سے درخواست کرتا رہا تھا۔ اور مرزا صاحب نے جب لیکھرام کو واجب الاستحقاق پیشگوئی کا پایا تو باری تعالیٰ کی بارگاہ عالی میں دُعا کی۔ الہاماً حکم ہوا کہ بمیعاد چھ سال بقید جہات ثمانیہ لیکھرام مذکور کو سنایا جائے۔ ۶؍تاریخ اور یوم بعد العید چھٹے سال پہلے کہہ دینا انسانی طاقت سے خارج ہے کیا کوئی بشریقین کرسکتا ہے کہ ۶ ؍ تاریخ یوم بعد العید کو ہوا کرتی ہے؟ اور فرشتہ کا قاتل
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 175
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 175
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/175/mode/1up
175
ہونا اشارہ کرتا ہے کہ قاتل کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا اور نہ اس کو کوئی دیکھے گا۔اور بلیدان ہونے کے بعد آندھی کا آنا عالم الغیب کے سواکون جانتا ہے؟ اور گو سالہ کی طرح آواز بعد القتل کا کہنا انسانی معلومات سے نہیں ہوسکتا۔ اس پیشین گوئی کی صداقت میں جو کچھ تحریر کیا جائے وہ بالکل تھوڑا ہوگا۔ اس کا ایک ایک پہلو ایک بڑا نشان عظیم الشان خدائی طاقت کا بڑا بھارا شاہد عادل ہے۔
۷
غلام محمد صاحب
ضلعدار نہر
ڈویژن انہار شاہ پور
لیکھرام کے قتل کی بابت مرزا صاحب کی کوئی سازش نہیں وہ بموجب پیشین گوئی مرزا صاحب اپنی بدزبانی کے سبب سزا کو پہنچا اور پیشین گوئی پوری ہوئی۔ فقط ۔ دستخط
۸
گل محمد صاحب
دوم مدرس ہائی سکول بھیرہ
مرزا صاحب کی پیشینگوئی متعلق لیکھرام ایسی پوری ہوئی جیسی آتھم والی اپنے دوسرے پہلو میں پوری ہوئی تھی۔ ایسی پیشگوئی میں سازش کا ہونا بعید از قیاس و انصاف ہے۔ مرزا کی اِس میں کوئی سازش نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔دستخط
۹
احمد الدین صاحب
مدرس عربی بورڈ
ہائی سکول بھیرہ
ضلع شاہ پور
میری رائے ناقص میں جناب میرزا صاحب موعود مسیح کی پیشین گوئی دربارہ قتل لیکھرام نہایت صحیح اور پورے طور سے ثابت ہوئی ہے نیز اس میں حضور علیہ السلام کی کوئی سازش
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 176
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 176
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/176/mode/1up
176
نہیں ہے گویا وہ مطابق پیشین گوئی مرزا صاحب کے قتل ہوا۔ اس میں سازش کا ہونا ناممکن اورمحال ہے۔ فقط دستخط
۱۰
ملک سمندخاں صاحب مال گذار
قصبہ بھیرہ ضلع شاہ پور
مرزا کی پیشگوئی متعلق لیکھرام نہایت صفائی سے پوری ہوئی اس میں مرزا کی کوئی سازش نہیں ہے۔ دستخط
۱۱
فرمان علی صاحب فقیر
سکنہ حجکہ ضلع شاہ پور تحصیل بھیرہ
پیشگوئی مرزا غلام احمد دربارہ لیکھرام جو چھ برس پہلے شائع کی گئی تھی اپنی میعاد کے اندر پوری ہوئی اس میں مرزا کی سازش ناممکن اور محال ہے۔ دستخط
۱۲
خدا بخش صاحب ساکن بھیرہ
ضلع شاہ پور
مدرس اینگلو آریہ سکول بھیرہ
میں تصدیق کرتا ہوں کہ لیکھرام کا قتل مرزا صاحب کی سازش سے واقع میں نہیں آیا بلکہ یہ ایک خداوند تعالیٰ کی پیشگوئی تھی جو اپنے وقت پر ہر ایک پہلو سے کامل طور پرپوری ہوگئی۔ دستخط
۱۳
فضل الٰہی صاحب رفوگر
ساکن بھیرہ
ضلع شاہ پور
مرزا صاحب کی پیشگوئی متعلق لیکھرام پوری ہوئی۔ اِس میں سازش کا خیال صریح غلطی ہے الخ۔ دستخط
۱۴
شیخ محمد مبارک صاحب
ساکن بھیرہ اپیل نویس و میونسپل کمشنر
مرزا غلام احمد کی پیشگوئی متعلق لیکھرام ہر ایک پہلو سے سچی ثابت ہوئی الخ۔ دستخط
۱۵
قاضی احمد شاہ صاحب
بھیرہ ضلع شاہ پور
بشرح صدر۔ دستخط
۱۶
محمد الدین صاحب ایجنٹبابو غلام محمد مختار
بھیرہ ضلع شاہ پور
لیکھرام مرزا کی سازش سے قتل نہیں ہوا پیشگوئی پوری ہوئی ۔ دستخط
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 177
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 177
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/177/mode/1up
177
۱۷
منشی صدردین صاحب
پوسٹ ماسٹر
تحصیل بھیرہ
ضلع شاہ پور
بہت سے عمل پاک مرزا غلام احمد صاحب کے جو میرے علم میں ہیں مجھ کو یقین دلاتے ہیں کہ مرزا صاحب پنڈت لیکھرام کے قتل میں ہرگز سازش نہیں رکھتے ہیں۔ دستخط
۱۸
شیر محمد چپراسی
منصفی بھیرہ
ضلع شاہ پور
لیکھرام کے بارہ میں مرز ا کی پیش گوئی پوری ہوئی۔ اس میں مرزا کی سازش بالکل نہیں پائی جاتی ۔ دستخط
۱۹
نظر محمد صاحب
مال گزار
موضع ادرحماں
تحصیل بھیرہ
میرے خیال میں مرزا صاحب کی پیشین گوئی پوری ہوئی اور لیکھرام کے قتل میں ان کی سازش نہیں ہے۔ دستخط
3۔ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ
ہم سب مسلمان جن کے دستخط ذیل میں درج ہیں شہادت صادقہ ادا کرتے ہیں کہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی دام عنایتہٗنے جو پنڈت لیکھرام وغیرہ دشمن خدا تعالیٰ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سچے دین اسلام کی نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام پاکر پیشگوئی کی تھی وہ خدا تعالیٰ عزیز و مقتدر مؤید الصادقین جلّ شانہٗ نے عین میعاد کے اندر اپنے تمام لوازم کے ساتھ پوری کی اور اس پیشگوئی میں مرزا صاحب اور کسی اہلِ اسلام کی کسی نوع کی سازش نہیں ہے۔ یہ خاص خدا تعالیٰ کا فعل تھا جو عین وقت پر اسلام کی صداقت میں اپنی شوکت و عظمت سے ظاہر ہوا۔ الحمد للہ رب العالمین والسلام علیٰ رسولہ خاتم النبیین۔
دستخط
فقیر حقیر خلیل الرحمن جمالی نمبردار ورئیس الاعظم کھیوٹ دار و سجادہ نشین طریقت
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 178
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 178
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/178/mode/1up
178
چارقطب ہانسوی وسندہالہ شریف خانقاہ حضرت مخدوم بہاء الدین رحمہ اللہ علیہ و
سرساوہ خانقاہ حضرت شاہ حبیب الرحمن قدس سرّہ العزیز
حکیم مرزا محمد عباد اللہ بیگ قادری پانی پتی حال ساکن سرساوہ ضلع سہارنپور
چوہدری نصر اللہ خاں نمبردار زمیندار چھاوڑی علاقہ سرساوہ
مرید سائیں توکل شاہ۔ سید ضامن علی ولد سید
حسین علی قوم سید اولاد حضرت سید جلال بخاری
رحمہ اللہ علیہ ساکن قصبہ سر ساوہ ضلع سہارنپور
اللہ دیاخاں ولد مولا بخش قوم راجپوت کھیوٹدار
ساکن قصبہ سرساوہ ضلع سہارنپور ۔ بسم اللہ شاہ پانی پتی۔
مہربان علی ولد جان محمد ساکن قصبہ سرساوہ ضلع سہارنپور۔
محمد علی خاں سوار تحصیل ریاست جیند محمد علی خاں خاکسار حافظ عظیم اللہ ولد شیخ نجیب اللہ خالدی قریشی اولاد حضرت خالد ابن ولید سیف اللہ رضی اللہ عنہ صدر امین ریاست جیند۔ سید اعظم علی ولد قاسم علی سکنہ سفیدوں ریاست مہا راجہ صاحب والی جیند ملازم بعہدہ سب اوورسیر نہرجمن ریاست جیند مستری امام بخش مستری امام بخش ولد مستری امیر اللہ ساکن جیند۔ قاضی عبد المجید عثمانی رئیس جیند بقلم خود اولاد حضرت امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ عنہ عبد المجید ولدغلام نبی پیرجی سید محمد یعقوب علی اولاد حضرت پیران پیر غوث اعظم ؒ ساکن قصبہ جیند۔ مولوی محمد امیرالدین ساکن جیند۔ قاضی رمضان علی قریشی عثمانی نمبردار قصبہ جیند اولاد حضرت امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ عنہ رمضان علی محمد حسن خاں ولد محمد خاں قوم افغان ساکن ہانسی جمالی۔ سید عبد الغنی جعفری از فرزندان حضرت سید تاج الدین شیر سوار ساکن نارنول محلہ سادات۔ حافظ سید محمد حبیب احمد جعفری عفی عنہ اولاد سید تاج الدین صاحب شیرسوار چابک مارقدس سرّہ ٗ۔خواجہ عبد الغفور خاں رئیس حصارو اپیل نویس درجہ اول مہر قاضی واجد علی نبیرہ قاضی خاموش قدس سرّہ ٗ از مقام نارنول نغری وجمالی۔ سید عبد الفتاح نغری ساکن نارنول سررشتہ دار سابق کونسل جے پور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 179
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 179
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/179/mode/1up
179
۴۱عبد الحق صاحب ہیڈماسٹر
پرائمری اسلامیہ سکول راولپنڈی و
تھرڈ ماسٹر
اگرچہ میں مرزا صاحب کے مُریدوں میں سے نہیں ہوں لیکن میں صاحب موصوف کو اِسلام کا ایک رکن اعظم ایک نہایت ہی عالم، قوم کا مصلح اور ریفارمر مانتا ہوں۔ اور دل و جان سے اقرار کرتا ہوں کہ یہ موت پنڈت لیکھرام کی مرزا صاحب کی پیشین گوئی کے مطابق ہوئی۔
۴۲
حاجی اللہ دین صاحب نقشبندی مجدّدی
شہر راولپنڈی افسر یک کارخانہ سرکاری صدر راولپنڈی
میں بادل و جان تصدیق کرتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام کی موت مطابق پیشینگوئی حضرت مرزا صاحب کے ہوئی۔ اس پیشگوئی کا پنڈت مذکور کو پہلے ہی سنایا جانا اور مہلت طول ملنا واسطے رفع عذ ر اور اتمام حجت کے تھا جیسا کہ اللہ جلّ شانہٗ قرآن مجید میں فرماتا ہے3 3 ۱ اگرچہ ظاہراً حضرت مرزا صاحب کی زیارت مجھ کو اس وقت تک نصیب نہیں ہوئی لیکن میں دِل سے یقین رکھتا ہوں کہ حضرت موصوف حق پر ہیں۔
۴۳ ؔ
۴۴
شیخ قادر بخش صاحب
مولوی محمد حسن صاحب ہیڈ مولوی اسلامیہ ہائی سکول
احمد آباد ضلع جہلم راولپنڈی بھیں
ضلع جہلم
تحصیل چکوال
ہمارے نزدیک یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔
اگرچہ میں حضرت مرزا صاحب کے تمام دعاوی کے ماننے والوں سے نہیں ہوں لیکن میں مرزا صاحب کو اہل اللہ جانتا ہوں۔ میں مانتا ہوں کہ یہ موت حضرت مرزا صاحب کو قبل از وقت اللہ تعالیٰ نے جتادی۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 180
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 180
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/180/mode/1up
180
نمبر
ناممصدق مع پتہ
خلاصہ عبارت تصدیق
۴۵
غلام حسین صاحب سٹیشن ماسٹر دینہ ضلع جہلم
یہ الہامی پیشگوئی ہے انسانی منصوبہ نہیں۔
۴۶
جمال الدین سٹیشن ماسٹر ڈومیلی
پیشگوئی پوری اور کامل طور سے پوری ہوگئی۔
۴۷
علی احمد صاحب کلانوری گرد اور قانونگو دینہ
اس پیشگوئی میں انسانی منصوبہ نہیں۔
۴۸
محمد شاہ صاحب امام مسجد موضع ہریانہ ضلع جہلم
یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔
۴۹
نور الدین صاحب گارڈ ریلوے راولپنڈی
میری رائے میں پیشگوئی متعلق لیکھرام ہر طرح سے پوری ہوگئی اور مرزا صاحب کا صدق ظاہر ہوگیا ۔اس میں کچھ شک نہیں ہے۔
۵۰
امام الدین صاحب گارڈ ریلوے راولپنڈی
میں کامل وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پیشگوئی فوق العادت تھی اور بڑی ہیبت سے فی الواقع پوری ہوگئی۔
۵۱
قطب الدین صاحب صوبہ دار
پنشن یافتہ موضع ساگری ضلع جہلم
یہ پیشگوئی اللہ کا حکم ہے۔
۵۲
گلاب الدین صاحب
مدرس گرل سکول رہتاس
میں سچے دل سے تصدیق کرتاہوں پیشگوئی پوری ہوگئی۔
۵۳
محمد حسن صاحب ولد
منشی گلاب الدین صاحب رہتاس
بخدا یہ پیشگوئی اسلام اور غیر مذاہب میں کھلا کھلا فیصلہ ہے۔
۵۴
نظام الدین صاحب گارڈ ریلوے راولپنڈی
پیشگوئی فی الواقع پوری ہوگئی۔
۵۵
پریم داس ولد بوڑا شاہ ساہوکار رہتاس ضلع جہلم
میں سمپورن نشچہ سے پیشگوئی کی تصدیق کرتا ہوں۔
۵۶
وزیر بخش صاحب رہتاس
پیشگوئی جناب مرزا صاحب پوری ہوگئی۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 181
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 181
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/181/mode/1up
181
۵۷
تصدیق جناب مولانا مولوی بدر الدین صاحب رفیقی حنفی السہرو ردی نسبتاً
و النقشبندی نسباً۔
تمام پیشینگوئیاں درحق مسمّی لیکھرام از جناب مولانا واولانا صادرو ظاہر شدند ہمہ ہا واقعی و درست وراست صحیح بودند و ہستند دراں باب بہ ہیچ گونہ تصنع وریا را راہے نہ ۔
۵۸
منشی سراج الدین صاحب بہلوں۔ ڈلہوزی ۔
مرزا صاحب کی پیشگوئیاں لیکھرام کے حق میں درست اور صحیح ہیں۔
فتح الدین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور
بابو شاہ دین صاحب اسٹیشن ماسٹر دینہ۔
اس پیشگوئی کے سب پہلو پورے ہوئے ۔ یہ پیشگوئی فی الواقع پوری ہوگئی۔
۵۹
عبدالسلام صاحب رفیقی امام مسجد جامع کوہ ڈلہوزی۔
پیشگوئیاں درحق لیکھرام راست و صادق شدند۔
۶۰
غلام حسین صاحب کاتب ملازم
مطبع چودھویں صدی۔ راولپنڈی
ہاں بے شک آپ صادق اور حبیب خدا کے اور عاشق ہیں۔
۶۱
احمد حسین صاحب فرید آبادی ضلع دہلی۔
ماسٹر اسلامیہ سکول راولپنڈی۔
میں آپ کو صدق دل سے اسلام کا رکن رکین مانتا ہوں۔ آپ کی اہم اور ضروری دعا مستجاب ہونی ممکن ہے۔
۶۲
مولوی محمد حسین صاحب معلم عربی اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی۔
ان کی عبارت تصدیق بہت لمبی ہے۔ بڑے زور شور سے تصدیق کی ہے۔
۶۳
فضل کریم صاحب سوداگر راولپنڈی۔
یہ پیشگوئی مرزا صاحب کی ٹھیک پوری ہوئی۔
۶۴
محی الدین احمد صاحب شاہ آباد
ضلع ہردوئی۔
ان کی عبارت تصدیق بہت پُرزور اور بہت لمبی ہے اس جگہ نقل کی گنجائش نہیں۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 182
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 182
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/182/mode/1up
182
محمد فیروز الدین صاحب ڈسکوی مدرس اوّل فارسی ایم بی ہائی سکول سیالکوٹ
ان کی عبارت تصدیق بارہ۱۲ صفحہ پر ہے اور نہایت پرزور اور صدق و اخلاص سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں نقل کرنے کی گنجائش نہیں۔
۶۶
مولوی الہٰی بخش صاحب فاروقی سابق پروفیسرنارمل سکول راولپنڈی حال پنشنر
ان کی عبارت تصدیق بھی بہت لمبی چوڑی ہے اور صدق و اخلاص سے پُر۔
۶۷
میاں ظفر الدین صاحب نقشبندی۔ آڈرہ متصل راولپنڈی۔
میری رائے میں یہ پیشگوئی ٹھیک پوری ہوگئی۔
۶۸
خادم حسین صاحب معلم اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی
اشعار میں تصدیق کی ہے۔
۶۹
حافظ رکن الدین صاحب نقشبندی قصوری ساکن کو ٹھیالہ شیخاں گجرات۔
لیکھرام کی موت موافق پیشگوئی واقع ہوئی ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔
۷۰
منشی حمید الدین صاحب ملازم پولیس تھانہ شحنہ ضلع لودیانہ۔
ان کی عبارت تصدیق ۳ کالم پر ہے اور بہت عمدہ طور پر تصدیق کی ہے۔
۷۱
حبیب اللہ صاحب قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ
یہ پیشینگوئی نمایاں طور پر ظہور پذیر ہوئی۔
۷۲ؔ
شیخ ضیاء الحق صاحب۔ہاپوڑ حال ہردہ ممالک متوسط
لمبی عبارت میں بہت عمدہ تصدیق کی ہے۔
۷۳
۷۴
ماسٹر حسین خاں صاحب ابن احمد خاں ویوینگ ماسٹر بندر بمبئی بھائی کہلا۔
سید حاجی عبد الرحمن شاہ قادری ڈاکٹر بمبئی پریل۔
ہم اس بات کی تصدیق حلفاً کرتے ہیں کہ لیکھرام پشاوری کی نسبت جو پیشگوئی جناب مرزا صاحب نے ۲۰؍ فروری ۹۳ء کو
۷۵
شیخ محمد صاحب ابن شمس الدین۔
بمبئی چیچپوکلی
کی تھی جس کاایک اشتہار بھی کتاب آئینہ کمالات کے اخیر میں درج ہوچکا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 183
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 183
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/183/mode/1up
183
شمس الدین صاحب بن محمد ابراہیم بمبئی چیچپوکلی
۶۸
شہاب الدین صاحب بن شمس الدین ایضاً
۷۹
حسن میاں صاحب بانگی ٹانک بندر بمبئی۔
۸۰
محمد ابراہیم صاحب بن منشی زین الدین انجینئر بمبئی
۸۱
میاں احمد صاحب ؍؍ ؍؍ ؍؍
۸۲
منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر
۸۳
حافظ عبد الرشید صاحب بن حافظ عبد اللہ سورتیبمبئی سونا پور قدیم۔
۸۴
اسمٰعیل آدم صاحب میمن سوداگر بمبئی
۸۵
غلام محمد صاحب فرزند غلام حسن خاں صاحب بہادر دلیر جنگ مرحوم شی ء پالیم چنجی ضلع جنوبی ارکاٹ سب انسپکٹر سالٹ اینڈ آبکاری۔
خلاصہ و حاصل مطلب عبارت یہ ہے کہ پیشگوئی بہت صفائی سے پوری ہوئی۔
۸۶
عبدالباسط صاحب ابن عبد الرحمن ؍؍
ہر ایک پہلو بہت خوبی سے پورا ہوا۔
۸۷
سید حبیب اللہ صاحب قادری بن غلام محمد مدراس سیلاپور جنوبی ارکاٹ وارد میسور
بالکل صفائی کے ساتھ پوری ہوئی۔
۸۸
عبد الغفور صاحب قریشی بن محمد یوسف صاحب قریشی چنجی جنوبی ارکاٹ پوسٹماسٹر۔
بہت صفائی سے انصرام کو پہنچی ۔
۸۹
مرزا محمد اسمٰعیل صاحب آفیسر پولیس سٹیشن بن مرزا امیر بیگ صاحب رضوی جنوبی ارکاٹ۔
پیشگوئی لیکھرام بصد صفائی کامل شد۔
۹۰
فتح شریف صاحب بن شیخ امام صاحب سارجن چنجی جنوبی ارکاٹ۔
لیکھرام کی موت کی پیشگوئی سچی ہوئی۔
* نقل مطابق اصل ۷۶۔۷۷ چاہیئے (مصحح)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 184
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 184
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/184/mode/1up
184
۹۱
ملک عبدالوہاب صاحب بن فقیراحمد صدر انجمن نصرۃ الاسلام میلو شارم شمالی ارکاٹ
میں یقینًا کہہ سکتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام خود پیشگوئی کی سچائی پر متحیر ہوکر مرگیا۔ ۲۲؍ جولائی۹۷ء ۔
۹۲
عبدالوہاب خاں صاحب محمدیہ بن عبداللہ صاحب محمدیہ چیت پیت پولور شمالی ارکاٹ
میں بہ تحقیق کہہ سکتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام خود پیشگوئی کے سبب متحیر ہوکر مرگیا۔
۹۳
ملک محمد نعیم صاحب بی اے کلاس مشن کالج لاہور
میں زور سے گواہی دیتا ہوں کہ اس قتل میں مرزا صاحب کا کوئی دخل نہیں تھا۔
۹۴
غلام احمد صاحب متعلم بی اے کلاس مشن کالج لاہور
پیشگوئی پوری ہوگئی ہے۔
۹۵
غلام حسن صاحب بی اے کلاس ؍؍
مرزا صاحب کی پیشگوئی ہر طرح سے پوری ہوئی ہے۔
۹۶
علی محمد صاحب بی اے کلاس ؍؍
میرا یقین پیشگوئی پر زیادہ ہوا۔ میں مرزا صاحب کے دعوےٰ پر تائید کرتا ہوں۔
۹۷
عبد الحی صاحب بی اے کلاس ؍؍
پیشگوئی بڑی عمدگی سے درحقیقت پوری ہوگئی اس میں انسانی منصوبوں کا دخل ہو ۔ بالکل ناممکن ہے۔
۹۸
غلام محی الدین صاحب بی اے کلاس ؍؍
بیشک پنڈت صاحب کے قتل میں کسی انسانی منصوبہ کا دخل نہیں۔
۹۹
امیر شاہ صاحب بی اے کلاس ؍؍
مرزا صاحب کی دُعا لیکھرام کے بارہ میں سب ہی مقبول ہوئی ہے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 185
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 185
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/185/mode/1up
185
۱۰۰
نور احمد خان صاحب پشاوری
بی اے کلاس مشن کالج لاہور۔
پیشینگوئی کے جملے حرفاًبحرفاً ٹھیک نکلے۔
۱۰۱
امیر خسرو صاحب گجراتی ایف اے کلاس
رسالہ استفتا میں کچھ شک نہیں۔
۱۰۲
عطا محمد صاحب بٹالہ ضلع گورداسپور
یہ پیشگوئیاں ہر ایک پہلو سے پوری ہوئیں۔
۱۰۳
محمد الدین صاحب کلرک اگزیمینر آفس ریلوے بٹالہ۔
پیشگوئی ہر ایک پہلو سے پوری ہوئی۔
۱۰۴
ولی اللہ صاحب مدرس ایچیسن سکول لاہور
یہ پیشگوئی بموجب شرائط پوری ہوگئی۔
۱۰۵
صوفی الٰہی بخش صاحب رفو گر کوچہ چابک سواراں۔
میرے نزدیک یہ پیشگوئی درست نکلی۔
۱۰۶
محمد حسین صاحب قریشی مالک وکٹوریہ پریس لاہور
یہ پیشگوئی بالکل مطابق شرائط مرزا صاحب پوری ہوئی۔
۱۰۷
سجاول صاحب ساکن جگراؤں ضلع لودیانہ
یہ پیشین گوئی بے شک پوری ہوگئی۔
۱۰۸
غلام اکبر صاحب سارجنٹ
درجہ اول پولس شہر لاہور۔
ایضاً
۱۰۹
اللہ بخش صاحب کنسٹبل نمبر ۱۲۵ شہر لاہور۔
بالکل راست سرِمُو تفاوت نہیں ہے۔
۱۱۰
وزیر علی صاحب قصبہ نگینہ ضلع بجنور۔
یہ پیشگوئی کامل طور پر پوری ہوئی۔
۱۱۱
اللہ دین خاں صاحب سارجنٹ دوم نمبر۹۵ موضع تھانہ لوپوکے ضلع امرتسر۔
یہ پیشین گوئی درست ہے۔
۱۱۲
احمد خاں صاحب کنسٹبل نمبر ۶۰
پولیس جہلم
بیشک پیشگوئی پوری ہوئی۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 186
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 186
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/186/mode/1up
186
اِس ؔ جگہ تصدیق کنندگان کے صرف تھوڑے سے ناموں پر کفایت
کی جاتی ہے اور اُن کے بیانات کو بخوفِ طوالت چھوڑ دیا گیا ہے۔
۱۱۳
اللہ دتا صاحب مدرس مشن سکول جہلم
۱۲۳
شمس الدین خان صاحب ٹھیکہ دار رئیس راولپنڈی
۱۱۴
رحیم بخش صاحب مدرس ریاضی ہند و
محمد ن اسکول چھاؤنی انبالہ
۱۲۴
یار محمد صاحب کلرک راولپنڈی
۱۱۵
محمد بخش صاحب ہیڈ کلرک دفتر نہر سرہند انبالہ چھاؤنی
۱۲۵
امام الدین صاحب کلرک ؍؍
۱۱۶
محمد اسماعیل صاحب نقشہ نویس دہلی
کالکا ریلوے چھاؤنی انبالہ
۱۲۶
جعفر خان صاحب امیدوار نقشہ نویس راولپنڈی
۱۱۷
غلام نبی صاحب تاجر کتب راولپنڈی
۱۲۷
مولوی محمد فضل صاحب چنگوی تحصیل گوجر خان
۱۱۸
گلاب خاں صاحب سب اوورسیئر
ملٹری ورکس سیالکوٹ حال راولپنڈی
۱۲۸
شاہ نواز خاں صاحب نمبردار عمرال
ضلع جہلم
۱۱۹
نور الٰہی صاحب سب ڈویژن کلرک
ملٹری ورکس راولپنڈی
۱۲۹
حافظ احمد بخش صاحب پٹواری موضع باٹھ۔ کبیر پور ریاست کپور تھلہ
۱۲۰
ظہور الاسلام صاحب نقشہ نویس حال راولپنڈی
۱۳۰
غلام محي الدین صاحب ہیڈ ماسٹر سکول
نور محل ضلع جالندھر
۱۲۱
خدا بخش صاحب نقشہ نویس
ملٹری ورکس راولپنڈی
۱۳۱
مرزا نیاز بیگ صاحب رئیس کلانور
ضلع گورداسپور
۱۲۲
عزیز الدین صاحب ولد غلام محي الدین
صاحب کلرک ورکشاپ راولپنڈی
۱۳۲
انوار حسین خاں صاحب رئیس شاہ آباد
ضلع ہردوئی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 187
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 187
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/187/mode/1up
187
۱۳۳
محی الدین احمد صاحب شاہ آبادضلع ہردوئی
۱۴۵
سلطان محمد خاں صاحب ساکن بکڑالہ ضلع جہلم
۱۳۴
حکیم خادم حسین خاں صاحب سیکرٹری
میونسپل بورڈ ۔شاہ آباد ہردوئی
۱۴۶
نور حسین صاحب سابق ڈرائیور نواں محلہ ضلع جہلم
۱۳۵
محمدرفیق صاحب جسوی حال راولپنڈی
۱۴۷
محمد عمر صاحب ضلع گجرات ساکن برائے رونک آباد۔
۱۳۶
مولوی غلام مصطفےٰ صاحب نور محل ضلع جالندھر۔
۱۴۸
۱۴۹
کریم بخش صاحب دوکاندار جہلم۔
میاں محمد صاحب کوٹلہ ائمہ۔
۱۳۷
صدرالدین صاحب سب پوسٹ ماسٹر بھیرہ ضلع شاہ پور۔
۱۵۰
چوہدری محمد کریم بخش صاحب نمبردار بھنڈی نین تحصیل رعیہ ضلع سیالکوٹ۔
۱۳۸
محمد عبدالغنی صاحب خوشنویس کاتب اخبار دوست ہند بھیرہ۔
۱۵۱
۱۵۲
نور عالم صاحب چک سکندر۔
شیخ امداد حسین صاحب جہلم محلہ جدید۔
۱۳۹
منشی محمد الدین صاحب مدرس میرووال تحصیل رعیہ سیالکوٹ
۱۵۳
۱۵۴
سلطان محمد صاحب ؍؍ ؍؍
نور عالم صاحب ساکن جادہ ضلع جہلم۔
۱۴۰
چوہدری مظفر خاں صاحب نمبردار میرووال تحصیل رعیہ سیالکوٹ۔
۱۵۵
علم دین صاحب امام مسجد ؍؍
۱۴۱
رکن الدین صاحب میرووال
ضلع سیالکوٹ۔
۱۵۶
غلام قادر صاحب دوکاندار جہلم۔
۱۴۲
عبد الواحد خاں صاحب صدر بازار کمپ انبالہ
۱۵۷
۱۵۸
غلام حیدر صاحب موضع جکر جہلم۔
محمد عطاء اللہ صاحب ساکن خوشحالہ۔
۱۴۳
میاں علم دین صاحب چک خواجہ
علاقہ مانسہرہ ضلع ہزارہ۔
۱۴۴
نجیب علی خاں صاحب پنشنر عمرال ضلع جہلم
۱۵۹
سلطان محمد صاحب ؍؍
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 188
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 188
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/188/mode/1up
188
۱۶۰
فیض علی صاحب ساکن خوشحالہ
علاقہ مانسہرہ ضلع ہزارہ
۱۷۷
پیر بہادر دین صاحب سید گیلانی۔ چنیوٹ۔ ضلع جھنگ
۱۶۱
محمد یامین صاحب داتا ؍؍
۱۷۸
مولا بخش صاحب ؍؍
۱۶۲
عبد الکریم صاحب ؍؍
۱۷۹
روشن دین صاحب مسگر محلہ لوہاراں
ضلع شاہ پور
۱۶۳
عبد الرحمن صاحب۔ پہوڑا ؍؍
۱۸۰
۱۸۰
فتح الدین صاحب ؍؍
شمس الدین صاحب ؍؍
۱۶۴
ملک قطب الدین خاں صاحب پنشنر اکسٹرا اسسٹنٹ سیالکوٹ۔
۱۸۱
نظام الدین صاحب ؍؍
۱۶۵
محمد عالم صاحب چکیاہی ؍؍
۱۸۲
شرف الدین صاحب ؍؍
۱۶۶
عبد الغنی صاحب داتہ ؍؍
۱۸۳
اللہ دین صاحب ؍؍
۱۶۷
لعل شاہ صاحب گولڑہ۔ حال ؍؍
۱۸۴
غلام محمد صاحب بھیرہ محلہ لوہاراں۔
۱۶۸
محمد گل صاحب۔ سید پور ۔ علاقہ گہوڑی ضلع مظفر آباد۔
۱۸۵ؔ
چراغ الدین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور محلہ لوہاراں۔
۱۶۹
حبیب اللہ صاحب۔ بانڈی ڈھونڈاں ایبٹ آباد۔
۱۸۶
۱۸۷
خدا بخش صاحب ؍؍
عنایت اللہ صاحب ؍؍
۱۷۰
شیخ نور احمد صاحب ولد حاجی قائم دین صاحب چنیوٹ ۔جھنگ۔
۱۸۸
۱۸۹
فضل الٰہی صاحب ؍؍
محمد اسلام صاحب ؍؍
۱۷۱
محمداسمٰعیل صاحب ؍؍ مدرسہ
۱۹۰
عبد الغفور صاحب ؍؍
۱۷۲
الہ بخش صاحب ؍؍ ؍؍
۱۹۱
الہ دین صاحب ؍؍
۱۷۳
۱۷۴
حکیم دلبر صاحب ؍؍
عطا محمد صاحب ؍؍
۱۹۲
خواجہ محمد شریف احمد صاحب پشاوری
ساکن بھیرہ
۱۷۵
۱۷۶
محمد حیات صاحب ؍؍ مدرسہ
محمد حسین صاحب ؍؍
۱۹۳
عبد السبحان خاں صاحب جہلمی
حال وارد بھیرہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 189
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 189
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/189/mode/1up
189
۱۹۴
فضل الٰہی صاحب۔ بھیرہ
۲۱۵
محمدعلی خاں صاحب نمبردار میرووال
ضلع سیالکوٹ
۱۹۵
حبیب اللہ صاحب پراچہ ؍؍
۲۱۶
علی اکبر صاحب ؍؍
۱۹۶
غلام الٰہی صاحب ؍؍
۲۱۷
غلام یٰسین صاحب بریار تحصیل رعیہ
۱۹۷
غلام رسول صاحب ؍؍
۲۱۸
محمدشاہ صاحب ستراہ ۔ پسرور
۱۹۸
عبد الرؤف صاحب ؍؍
۲۱۹
غلام رسول صاحب۔ دونا چک
۱۹۹
فضل الٰہی صاحب ؍؍
۲۲۰
محمد اشرف صاحب کوٹ بوچہ
۲۰۰
عنایت اللہ صاحب ؍؍
۲۲۱
شیخ نبی بخش صاحب۔ کوڑی
۲۰۱
اللہ جوایا آہنگر ؍؍
۲۲۲
فضل حسین صاحب۔ چاند
۲۰۲
حاجی آہنگر ؍؍
۲۲۳
محمد الدین صاحب۔میرووال
۲۰۳
حاجی نور احمد صاحب ؍؍
۲۲۴
مولا بخش صاحب ؍؍
۲۰۴
فضل الدین صاحب ؍؍
۲۲۵
اکبر خاں صاحب ؍؍
۲۰۵
صدر الدین صاحب ؍؍
۲۲۶
نعمت خاں صاحب ؍؍
۲۰۶
نظام الدین صاحب ؍؍
۲۲۷
مہتاب الدین صاحب ؍؍
۲۰۷
شمس الدین صاحب ؍؍
۲۲۸
شیخ علیم اللہ صاحب ؍؍
۲۰۸
چراغ الدین صاحب ؍؍
۲۲۹
سید لدّھے شاہ ؍؍
۲۰۹
ْمحمد الدین صاحب ؍؍
۲۳۰
عبد العزیز صاحب ؍؍
۲۱۰
اللہ دتا صاحب ؍؍
۲۳۱
سید علی صاحب ؍؍
۲۱۱
عبد الکریم صاحب بھیرہ
۲۳۲
برکت علی صاحب ؍؍
۲۱۲
اللہ دین صاحب ؍؍
۲۳۳
محمد جان صاحب ذیلدار ۔ بدوملی
۲۱۳
خدا بخش صاحب ؍؍
۲۳۴
پیر احمد صاحب نمبردار۔ ؍؍
۲۱۴
محمداعظم صاحب میرووال ضلع سیالکوٹ
۲۳۵
علی محمد صاحب پٹواری۔ ؍؍
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 190
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 190
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/190/mode/1up
190
۲۳۶
عبد اللہ شاہ صاحب واعظ بدوملی
۲۳۷
نظام الدین خانصاحب ملازم چیف کورٹ لاہور
۲۳۸
جھنڈے شاہ صاحب مدرس مشن سکول بدوملی
۲۳۹
ملاوامل صاحب ہندو لاہور اندرون لوہاری دروازہ۔ عبارت تصدیق یہ ہے:۔’’ جناب مرزا صاحب نے جو پیشگوئی بابت پنڈت لیکھرام فرمائی تھی میعاد کے اندرپوری ہوئی۔بقلم خود‘‘
۲۴۰
جوالہ سنگھ صاحب ہندو نمبردار ساکن کوٹلومان تحصیل رعیہ۔
عبارت تصدیق یہ ہے : ’’ یہ بات سچی ہے جو مرزا صاحب نے کہا تھا لیکھرام مرگیا ہے۔‘‘
۲۴۱
ویر بہاناں صاحب بدوملی۔ ’’ پنڈت لیکھرام فوت ہوگیا ہے۔‘‘
۲۴۲
دنی چند صاحب بدوملی۔ ’’ پنڈت لیکھرام صاحب میعاد کے اندر فوت ہوا۔‘‘
۲۴۳
آتما سنگھ صاحب بدوملی ۔ ’’ پنڈت لیکھرام صاحب میعاد کے اندر فوت ہوا۔‘‘
۲۴۴
نہال چند صاحب اروڑا۔’’پنڈت لیکھرام میعاد کے اندر فوت ہوا‘‘۔
۲۴۵
حقیقت رام ؍؍ ؍؍ ۔ ’’ پنڈت لیکھرام مرگیاہے‘‘
۲۴۶
لچھمن داس۔ ’’ پنڈت لیکھرام میعاد کے اندر مر گیا ہے۔‘‘
۲۴۷
ٹھاکرداس اروڑا۔ بشرح صدر
۲۴۸
بیربل صاحب بدوملی قوم اروڑا شاہوکار۔
عبارت تصدیق یہ ہے:۔
’’ یہ پیشگوئی مرزا صاحب کی سچی ہے۔ بقلم خود۔‘‘
۲۴۹
حاکم صاحب نمبردار بدوملی۔
۲۵۰
مولوی غلام علی صاحب نوشاہی حنفی قادری امرت سر
۲۵۱
الف دین صاحب مگولہ ضلع سیالکوٹ
۲۵۲
سید حسین صاحب سجادہ نشین۔ بدوملی
۲۵۳
سید غلام قادر صاحب سجادہ نشین۔ بدوملی
۲۵۴
چراغ الدین صاحب نمبردار۔ موضع منن
۲۵۵
میاں مستقیم صاحب امام مسجد۔ بدوملی
۲۵۶
غلام حیدر صاحب ممبر کمیٹی ۔ ؍؍
۲۵۷
نوراحمد صاحب نمبردار۔ کلدیوال۔ رعیہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 191
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 191
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/191/mode/1up
191
۲۵۸
غلام محمد صاحب نمبردار۔ پھاگیاں۔ رعیہ
۲۷۱
فقیر حسن امیر شاہ صاحب سجادہ نشین۔ جنڈیالہ کلساں۔
۲۵۹
غلام قادر صاحب نمبردار۔ گٹامیاں ؍؍
۲۷۲
شنگر ف علی صاحب مدرس شیخوپورہ۔ گوجرانوالہ
۲۶۰
یارا صاحب نمبردار۔ اکبریاں ۔ ؍ ؍
۲۷۳
غلام رسول صاحب اسٹامپ فروش۔ بدوملی
۲۶۲
سید گلاب شاہ صاحب امام مسجد جامع بدوملی
۲۷۴
سید احمد شاہ صاحب مشہدی گھٹیا لیاں
بدو ملی
۲۶۳
سید عابد علی صاحب حکیم۔ دھرم کوٹ
۲۷۵
محمد حسین صاحب ؍؍ ۔ کوٹلی تارا پسرور
۲۶۴
جمیتا نمبردار۔ باٹھانوالہ۔ رعیہ
۲۷۶
سید محمد شاہ ؍؍ نورپور۔ پسرور
۲۶۵
کرم داد خانصاحب نمبردار۔ کوٹ ۔ رعیہ۔
۲۷۷
سید امام علی شاہ صاحب حکیم ؍؍ ؍؍
۲۶۶
علی گوہر صاحب نمبردار گھٹیالیاں۔ پسرور
۲۷۸
عمرالدین صاحب درویش۔ بدوملی
۲۶۷
چند شاہ سید نمبردار تنبوپر ؍؍
۲۷۹
جیون سنگھ نمبردار باٹھانوالہ۔
۲۶۸
۲۶۹
۲۷۰
چنڈا نمبردار جلووالی ۔ ؍؍
عادل خاں صاحب سجادہ نشین۔ بدوملی نواب نمبردار۔ ؍؍
عبارت تصدیق یہ ہے:۔ ’’ ہم نے مان لیا مرزا صاحب سچے ہیں اور لیکھرام فوت ہوگیا ہے ۔‘‘
نوٹ :
یہ دستخط مصدقین کے قریب چار ہزار کے تھے۔ ہم نے اِس
رسالہ میں صرف تھوڑے سے نام بطور نمونہ لکھ دیئے ہیں۔ فقط
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 192
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 192
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/192/mode/1up
192
ضمیمہ ؔ تریاق القلوب نمبر ۲
ہم اِس ضمیمہ میں ایک مختصر فہرست اپنے اُن نشانوں کی جو آج تک یعنی
۲۰ ؍ اگست ۱۸۹۹ ء تک ظہور میں آچکے ہیں حق کے طالبوں کی ہدایت کے لئے
ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے
شمار تفصیل نشان
۱ نواب سردار محمد حیات خاں صاحب ایک وقت معطل ہوگئے تھے اور گورنمنٹ سے اُن پر کئی الزام قائم ہوکر ایک سخت اور خطرناک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ ان مشکلات کے وقت ان کی نسبت میرے بھائی مرزا غلام قاد ر مرحوم نے مجھ سے سفارش کی کہ اُن کے لئے دعا کی جائے۔ دعا کے بعد اُن کے بری ہونے کی بشارت خواب میں مجھ کو ملی اور میں نے اُن کو خواب میں عدالت کی کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا اور میں نے کہا کہ تم معطل تھے۔ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں اُس جہان میں مگر اِس جہان میں نہیں۔ اور ایک مرتبہ خواب میں مَیں نے اُن کو کہا کہ تم کچھ خوف مت کرو خدا تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے وہ تم کو اِس بلا سے نجات دے گا اور بری کردے گا۔ اِس پیشگوئی کے گواہ بہت سے ہندو مسلمان ہیں۔ اور اُن میں سے ایک ہندو لالہ شرمپت بھی ہے جو اسی گاؤں میں رہتا ہے اورخود نواب سردار محمد حیات خاں صاحب گواہ ہیں کیونکہ میرے بھائی نے اِس خواب سے اُن کو اطلاع دے دی تھی اور نیز فضل احمد میرے لڑکے نے بھی اُن کو خبردی تھی۔ اور نیز دو نسخے براہین احمدیہ بھی جن میں اِس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر ہے
الیس اللہ
بکاف عبدہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 193
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 193
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/193/mode/1up
193
اُن کی خدمت میں اور اُن کے بھائی صاحب کی خدمت میں بھیجے گئے تھے۔ *اور انجام کار ایسا ہی ہوا جیسا کہ کہا گیا تھا۔ نواب صاحب موصوف خود حلفاً بیان کرسکتے ہیں کہ یہ واقعہ سچا ہے۔ لیکن چونکہ میں جانتا ہوں کہ انسان بعض مصالح کے سبب سے کبھی کبھی سچی گواہی کے ادا کرنے پر دلیری نہیں کرسکتا۔ لہٰذا میں اُن کی خدمت میں اور سب گواہوں کی خدمت میں بادب التماس کرتا ہوں کہ اگر وہ ان پیشگوئیوں کے علم سے جن میں ان کو گواہ بنایا گیا ہے انکار کریں تو اپنے عزیز فرزندوں کے نام پرخدا تعالیٰ کی قسم کھالیں کہ یہ پیشگوئی جھوٹی ہے۔ اور قبل اِس کے کہ نواب صاحب میری گواہی دیں۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ یہ تمام واقعہ حق ہے۔ ولعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین اور یہ پیشگوئی آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہوکر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہوچکی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ۲۵۲۔
۲ ایک آریہ شرمپت نام قوم کھتری جس کا نمبر اوّل میں ذکر آیا ہے جو کبھی کبھی میرے پاس آتا تھا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کا منکر اور سخت معاندِ اسلام تھا۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ ناگہاں اس کا بھائی بشمبر داس نام ایک فوجداری الزام کے نیچے آکر ایک برس کی قید کا سزا یاب ہوگیا اور اُس کے ہمراہ ایک اور بھی قید ہواجس کا نام خوشحال تھا اور اُس کو ڈیڑھ سال کی سزا ہوئی۔ اِس مصیبت کے وقت شرمپت نے مجھ سے اپنے بھائی بشمبر داس کی نسبت دعا چاہی اور یہ بھی کہا کہ اس سے میں امتحان
* کوئی عقلمند اس بات کو مان نہیں سکتا کہ ایک شہرت یافتہ کتاب کی پیشگوئی جس کو بیس برس گذر چکے اگر وہ خلاف واقعہ اور افترا ہو تو اتنی مدت تک وہ شخص خاموش رہ سکے جس کی نسبت یہ پیشگوئی ہے۔ بالخصوص اس حالت میں کہ جب کہ بلا توقف وہ کتاب اس کو دے دی گئی ہو۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 194
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 194
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/194/mode/1up
194
کرلوں گا اور یہ بھی کہا کہ ہم نے اس مقدمہ کا چیف کورٹ میں اپیل کیا ہے اگر مجھے الہام کے ذریعہ سے یہ خبر مل جائے کہ اس اپیل کا کیا نتیجہ نکلے گا اور یہ خبر سچی نکلی تو میں سمجھوں گا کہ اسلام میں یہ طاقت موجود ہے۔ چنانچہ اُس کے کمال اصرار کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کی گئی اور وہ دعا منظور ہوئی اور بذریعہ الہام مجھے بتلایا گیا کہ اِس مقدمہ کی مثل چیف کورٹ سے عدالت ماتحت میں واپس آئے گی۔ اور پھر اس عدالت ماتحت میں تحقیقات ہوکر نصف قید بشمبر داس کی تخفیف کر دی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا۔ اور جو اس کا دوسرا رفیق ہے وہ ہرگز خلاصی نہیں پائے گا جب تک پوری قید بھگت نہ لے اور بری وہ بھی نہیں ہوگااور اُس کے ایام قید میں سے ایک دن بھی کم نہ ہوگا۔ اور میں نے اُس وقت کشفی طور پر یہ بھی دیکھا کہ میں قضا و قدر کے دفترؔ میں گیا ہوں اور ایک کتاب میرے سامنے پیش کی گئی جس میں بشمبر داس کی ایک برس کی قید لکھی ہے۔ تب میں نے اُس کی قید میں سے آدھی قید کو اپنے ہاتھ سے اور اپنی قلم سے کاٹ دیا ہے۔ یہ وہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں دعا کی قبولیت اور تصرف ہمت اور پیش از وقت بتلانا تینوں امر ثابت ہیں اور شرمپت سخت مخالف اسلام اور قوم پرست ہے۔ اس کے منہ سے یہ نکلنا مشکل ہے کہ یہ پیشگوئی ہوبہوسچی نکلی کیونکہ بوجہ قوم پرستی قومی رعب اس کو کھائے گا لیکن تاہم اس کے منہ سے سچ کہلانے کا نہایت سہل طریق یہ ہے کہ اس کو اُس کے بیٹوں کی قسم دی جائے یعنی بیٹوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر بطور قسم یہ کہے کہ یہ پیشگوئی میرے نزدیک جھوٹ ہے ا ور پور ی نہیں ہوئی۔ اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ یہ تمام واقعہ حق ہے و لعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ اِس پیشگوئی کا ضمیمہ ایک یہ بھی امر ہے کہ جب بشمبرداس نے اپیل کیا اور وہ اپیل چیف کورٹ میں لیا گیا تو بشمبر داس کے بھائیوں نے مشہور کیا کہ بشمبر داس بری ہوگیا۔ اور چونکہ ایسی شہرت میرے الہام کے مخالف تھی اس لئے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 195
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 195
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/195/mode/1up
195
بعض نادان لوگوں نے مجھے ملزم کیا کہ تم تو کہتے تھے کہ مثل مقدمہ ماتحت عدالت میں واپس آئے گی اور قید نصف تخفیف ہوگی اور بری نہیں ہوگا اور وہ بری ہوگیا۔ تب مجھے مسجد میں سجدہ کی حالت میں یہ الہام ہوا لا تخف انک انت الاعلٰی ۔ یعنی کچھ خوف مت کر کہ تو غالب ہے اور فتح تیرے نام ہے ۔ اور تھوڑے وقت کے بعد معلوم ہوگیا کہ یہ خبر جھوٹی مشہور کی گئی تھی اور اس جھوٹی خبر کا فائدہ یہ ہوا کہ ایک اور پیشگوئی ظہور میں آگئی۔ اور یہ پیشگوئی جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ مثل مقدمہ عدالت ماتحت میں واپس آئے گی اور نصف قید بشمبرداس کی تخفیف ہوگی مگر دونوں مجرم بری ہرگز نہیں ہوں گے۔ ویسا ہی بعینہٖ ظہور میں آگئی۔ یہ تمام پیشگوئی ہماری کتاب براہین احمدیہ میں عرصہ بیس برس سے مندرج ہوکر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہوچکی ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۰و ۲۵۱ و ۵۵۰ براہین احمدیہ۔
۳ پنڈت دیانند سورستی کی موت کی خبر قادیاں کے بعض ہندوؤں کو جن میں لالہ شرمپت مذکور بھی ہے۔ اس واقعہ سے قریباً تین ماہ پہلے دی گئی ا ور بیان کیا گیا کہ پنڈت مذکور پیشگوئی کے روز سے تین ماہ کے عرصہ تک فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ وہ تین ماہ کے اندر بمقام اجمیر فوت ہوگیا۔ اور کئی اور مسلمانوں کو بھی یہ خبر دی گئی اور ہر ایک حلفاً اِس واقعہ کی تصدیق کرسکتا ہے۔ مگر لالہ شرمپت کے لئے قوم پرستی کی وجہ سے یہ گواہی دینا بھی مشکل ہے جب تک کہ وہ اس مضمون کی قسم نہ کھاویں جس کا نمبر۲ میں ذکر ہوچکا ہے۔ یہ پیشگوئی بھی عرصہ بیس برس سے ہماری کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہوکر لاکھوں انسانوں میں شہرت پاچکی ہے ۔ دیکھو صفحہ ۵۳۵ براہین احمدیہ۔
۴ ایک ہندوآریہ ساکن قادیاں ملاوا مل نام تپ دق میں مبتلا ہوگیا اور ایک دن اپنی زندگی سے نومید ہوکر میرے پاس آکر بہت رویا۔ میں نے اُس کے حق میں دعا کی ۔ تب الہام ہوا قلنا یا نارکونی بردً ا وّسلامًا۔ یعنی ہم نے کہا کہ اے تپ کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 196
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 196
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/196/mode/1up
196
آگ ٹھنڈی ہوجا اور سلامتی ہوجا۔ یہ الہام اس کو اور کئی آدمیوں کو سنایا گیا اور بیان کیا گیا کہ وہ اِس مرض سے شفا پا جائے گا۔ چنانچہ اس الہام کے بعد ایک ہفتہ کے اندر ہی وہ ہندو شفا پاگیا۔ یہ آریہ بھی یعنی ملاوا مل بباعث مذہبی عناد اور تعصب کے جس کا آج کل آریوں کو سبق دیا جاتا ہے ہرگز سچ نہیں بولے گا کیونکہ ان لوگوں کی یہ عادت ہے کہ وہ دوسری قوم کے مقابل پر جھوٹ بولنا یا سچی گواہی کو بہرحیلہ چھپانا ثواب سمجھتے ہیں لیکن اگر اس کو بھی وہی اولاد کی قسم دی جائے جس کا ذکر ابھی ہم نے شرمپت کی قسم میں کیا ہے تو پھر ممکن نہیں کہ جھوٹ بولے کیونکہ ان لوگوں کو خدا کی نسبت اولاد زیادہ پیاری ہے۔ جس شخص کے نزدیک جھوٹ او راخفاء حق اور گواہی کو چھپانا مذہب کے لئے سب روا بلکہ پرمیشر کی خوشی کا باعث ہو۔ اس کا بجز اِس کے کیا علاج ہے کہ اولاد کی قسم اس کو دی جائے۔ اور یہ پیشگوئی بھی عرصہ بیس برس سے ہماری کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہوکر لاکھوں انسانوں میں شہرت پاچکی ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۲۷و ۲۲۸ براہین احمدیہ۔
۵ شیخ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی ضلع گورداسپورہ جو ایک مدت تک میرے پاس رہا ہے اور بہت سے نشانوں کا گواہ ہے ایک یہ نشان اس کے روبرو ظہور میں آیا کہ ظہر کی نماز کا وقت تھا کہ یکدفعہ مجھے الہام ہواکہ تریٰ فخذًا الیمًا ۔ یعنی تو ایک دردناک ران دیکھے گا۔ تب میں نے یہ الہام اُس کو سنایا۔ اور پھر بعد اس کے بلا توقف میں نماز کے لئے مسجد کی طرف روانہ ہونے لگااور وہ بھی میرے ساتھ ہی زینہ پر سے اُتراؔ ۔ جب ہم زینہ پر سے اُتر آئے تو دو گھوڑوں پر دو لڑکے سوار دکھائی دئے جن کی عمر بیس برس کے اندر اندر ہوگی۔ ایک کچھ چھوٹا اور ایک بڑا۔ وہ سوار ہونے کی حالت میں ہی ہمارے پاس آکر کھڑے ہوگئے۔ اور ایک نے اُن میں سے مجھ کو کہا کہ یہ دوسرا سوار میرا بھائی ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 197
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 197
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/197/mode/1up
197
اور اس کی ران میں سخت درد ہو رہا ہے اِس کا کوئی علاج پوچھنے آئے ہیں۔ تب میں نے حامد علی کو کہہ دیا کہ گواہ رہ کہ یہ پیشگوئی دو تین منٹ میں ہی پوری ہوگئی۔ شیخ حامد علی اپنے گاؤں میں زندہ موجود ہے اُس سے حلفاً ہر ایک طالبِ حق دریافت کرسکتا ہے۔ حلف وہی ہوگی جس کا نمونہ نمبر۲ میں ہم بیان کرچکے ہیں۔
۶ ایک میرے مخلص عبد اللہ نام پٹواری غوث گڈہ علاقہ ریاست پٹیالہ کے دیکھتے ہوئے اور اُن کی نظر کے سامنے یہ نشان الٰہی ظاہر ہوا کہ اوّل مجھ کو کشفی طور پر دکھلایا گیا کہ میں نے بہت سے احکام قضا و قدر کے اہلِ دنیا کی نیکی بدی کے متعلق اور نیز اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لئے لکھے ہیں اور پھر تمثل کے طور پرمیں نے خدا تعالیٰ کو دیکھااور وہ کاغذ جناب باری کے آگے رکھ دیا کہ وہ اس پر دستخط کردیں۔ مطلب یہ تھا کہ یہ سب باتیں جن کے ہونے کے لئے میں نے ارادہ کیا ہے ہو جائیں۔ سو خدا تعالیٰ نے سرخی کی سیاہی سے دستخط کردئیے۔ اور قلم کی نوک پر جو سرخی زیادہ تھی اس کو جھاڑا اور معاً جھاڑنے کے ساتھ ہی اُس سرخی کے قطرے میرے کپڑوں اور عبد اللہ کے کپڑوں پر پڑے۔ ا و رچونکہ کشفی حالت میں انسان بیداری سے حصہ رکھتا ہے۔ اس لئے مجھے جبکہ ان قطروں سے جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے گرے اطلاع ہوئی۔ ساتھ ہی میں نے بچشم خود ان قطروں کو بھی دیکھا اور میں رقتِ دل کے ساتھ اِس قصّے کو میا ں عبد اللہ کے پاس بیان کر رہا تھا کہ اتنے میں اس نے بھی وہ تربتر قطرے کپڑوں پر پڑے ہوئے دیکھ لئے اور کوئی ایسی چیز ہمارے پاس موجود نہ تھی جس سے اُس سرخی کے گرنے کا کوئی احتمال ہوتا۔ اور وہ وہی سرخی تھی جو خدا تعالیٰ نے اپنی قلم سے جھاڑی تھی۔ اب تک بعض کپڑے میاں عبد اللہ کے پاس موجود ہیں جن پر وہ بہت سی سرخی پڑی تھی۔ اور میاں عبد اللہ زندہ موجود ہیں اور اِس کیفیت کو حلفاً بیان کرسکتے ہیں کہ کیونکر یہ خارق عادت اور اعجازی طور پر امر تھا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 198
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 198
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/198/mode/1up
198
اور حلف نمونہ نمبر ۲ پر ہی ہوگی۔ اور یہ نشان انہی ایام میں کتاب سُرمہ چشم آریہ میں درج کیا گیا تھا۔ دیکھو میری کتاب سُرمہ چشم آریہ صفحہ ۱۰۲۔ حاشیہ مطبع اسلامیہ پریس لاہور ۱۸۹۳ ء۔
۷ میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم کی وفات کا جب وقت قریب آیا اور صرف چند پہر باقی رہ گئے تو خدا تعالیٰ نے ان کی وفات سے مجھے ان الفاظ عزاپُرسی کے ساتھ خبردی والسّماء والطّارق۔ یعنی قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اُس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے بعد ظہور میں آئے گا۔ اور چونکہ ان کی زندگی سے بہت سے وجوہ معاش ہمارے وابستہ تھے اِس لئے بشریت کے تقاضا سے یہ خیال دل میں گذرا کہ ان کی وفات ہمارے لئے بہت سے مصائب کا موجب ہوگی۔ کیونکہ وہ رقم کثیر آمدنی کی ضبط ہو جائے گی جو ان کی زندگی سے وابستہ تھی۔ اِس خیال کے آنے کے ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔ الیس اللّٰہ بکافٍ عبدہٗ یعنیکیا خدا اپنے بندے کو کافی نہیں ہے۔ تب وہ خیال یوں اُڑ گیا جیسا کہ روشنی کے نکلنے سے تاریکی اُڑ جاتی ہے اور اُسی دن غروبِ آفتاب کے بعد میرے والد صاحب فوت ہوگئے جیسا کہ الہام نے ظاہر کیا تھا اور جو الہام الیس اللّٰہ بکافٍ عبدہٗ ہوا تھا وہ بہت سے لوگوں کو قبل از وقت سنایا گیا جن میں سے لالہ شرمپت مذکور اور لالہ ملاوامل مذکور کھتریان ساکنان قادیاں ہیں اور جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔ اور پھر مرزا صاحب مرحوم کی وفات کے بعد وہ عبارت الہام ایک نگین پر کھدوائی گئی۔ اور اتفاقاً اسی ملاوا مل کو جب وہ کسی اپنے کام کے لئے امرتسر جاتا تھا وہ عبارت دی گئی کہ تا وہ نگین کھدواکر اور مہربنواکر لے آئے۔ چنانچہ وہ حکیم محمد شریف مرحوم امرتسری کی معرفت بنواکر لے آیا جو اب تک میرے پاس موجود ہے جو اِس جگہ لگائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے۔3 اب ظاہر ہے کہ اِس پیشگوئی میں ایک تو یہی امر ہے کہ جو پورا ہوا یعنی یہ کہ الہام کے ایما کے موافق
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 199
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 199
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/199/mode/1up
199
میرے والد صاحب کی وفات قبل ۱ از غروب آفتاب ہوئی۔ باوجود اس کے کہ وہ بیماری سے صحت پاچکے تھے اورقوی تھے اور کچھ آثارِ موت ظاہر نہ تھے اور کوئی بھی نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ ایک برس تک بھی فوت ہو جائیں گے۔ لیکن مطابق منشاء الہام سورج کے ڈوبنے کے بعد انہوں نے انتقال فرمایا۔ اور پھر دوسرا الہام یہ پورا ہوا کہ والد مرحوم و مغفور کی وفات سے مجھے کچھ دنیوی صدمہ نہیں پہنچا جس کا اندیشہ تھا بلکہ ؔ خدائے قدیر نے مجھے اپنے سای ۂ عاطفت کے نیچے ایسا لے لیا کہ ایک دنیا کو حیرا ن کیا اور اس قدر میری خبرگیری کی اور اِس قدر وہ میرا متولّی اور متکفّل ہوگیا کہ باوجود اس کے کہ میرے والد صاحب مرحوم کے انتقال کو چوبیس برس آج کی تاریخ تک جو ۲۰؍ اگست ۱۸۹۹ ء اور ربیع الثانی ۱۳۱۷ ھ ہے گذر گئے ہر ایک تکلیف اور حاجت سے مجھے محفوظ رکھا۔ اور یہ ظاہر ہے کہ میں اپنے والد کے زمانہ میں ایک گمنام تھا۔ خد ا نے اُن کی وفات کے بعد لاکھوں انسانوں میں مجھے عزت کے ساتھ شہرت دی اور میں والد صاحب کے زمانہ میں اپنے اقتدار اور اختیار سے کوئی مالی قدرت نہیں رکھتا تھا۔ اور خدا تعالیٰ نے ان کے انتقال کے بعد اِس سلسلہ کی تائید کے لئے اِس قدر میری مدد کی اور کر رہا ہے کہ جماعت کے درویشوں اور غریبوں اور مہمانوں اور حق کے طالبوں کی خوراک کے لئے جو ہر ایک طرف سے صدہا بندگانِ خدا آرہے ہیں اور نیز تالیف کے کام کے لئے ہزارہا روپیہ بہم پہنچایا اور ہمیشہ پہنچاتا ہے اِس بات کے گواہ اِس گاؤں کے تمام مسلمان اور ہندو ہیں جو دو ہزار سے کچھ زیادہ ہوں گے۔
۸ ایسا اتفاق دو ہزار مرتبہ سے بھی زیادہ گذرا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری حاجت کے وقت مجھے اپنے الہام یا کشف سے یہ خبر دی کہ عنقریب کچھ روپیہ آنے والا ہے اور بعض وقت آنے والے روپیہ کی تعداد سے بھی خبردے دی۔ اور بعض وقت یہ خبر دی کہ اِس قدر روپیہ فلاں تاریخ میں اور فلاں شخص کے بھیجنے سے آنے والا ہے اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 200
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 200
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/200/mode/1up
200
ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور اِس بات کے گواہ بھی بعض قادیان کے ہندو اور کئی سو مسلمان ہوں گے جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں اور اس قسم کے نشان دو ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہیں۔ اور یہ اِس بات کی بھی دلیل ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ حاجات کے وقت میں میرا متولی اور متکفل ہوتا رہا ہے۔ اور اکثر عادت الٰہی مجھ سے یہی ہے کہ وہ پیش از وقت مجھے بتلا دیتا ہے کہ وہ دنیا کے انعامات میں سے کسی قسم کا انعام مجھ پرکرنا چاہتاہے اور اکثر وہ مجھے بتلا دیتا ہے کہ کل تو یہ کھائے گا اور یہ پئے گا اور یہ تجھے دیا جائے گا ۔ اور ویسا ہی ظہور میں آجاتا ہے کہ جو وہ مجھے بتلاتا ہے ۔ اور اِن باتوں کی تصدیق چند ہفتہ میرے پاس رہنے سے ہر ایک شخص کرسکتا ہے۔ ایسے نشان شیخ حامد علی مذکور اور لالہ شرمپت اور ملاوامل نے بہت دیکھے ہیں اور وہ حسب نمونہ قسم نمبر ۲ حلفاً بیان کرسکتے ہیں اور میری جماعت کے دوستوں میں سے کوئی کم ہوگا جس نے ایک دو مرتبہ بچشم خود ایسا نشان نہ دیکھا ہوگا۔
۹ عرصہ تخمیناً اٹھارہ برس کا ہوا ہے کہ میں نے خدا تعالیٰ سے الہام پاکر چند آدمیوں کو ہندوؤں اور مسلمانوں میں سے اِس بات کی خبر دی کہ خدا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ انّا نبشر* بغلام حسین ۔ یعنی ہم تجھے ایک حسین لڑکے کے عطا کرنے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ میں نے یہ الہام ایک شخص حافظ نور احمد امرتسری کو سنایا جو اب تک زندہ ہے اور بباعث میرے دعویٰ مسیحیت کے مخالفوں میں سے ہے۔ اور نیز یہی الہام شیخ حامد علی کو جو میرے پاس رہتا تھا سنایا۔ اور دو ہندوؤں کو جو آمد و رفت رکھتے تھے یعنی شرمپت اور ملاوا مل ساکنانِ قادیاں کو بھی سنایا۔ اور لوگوں نے اس الہام سے تعجب کیاکیونکہ میری پہلی بیوی کو عرصہ بیس سال سے اولاد ہونی موقوف ہوچکی تھی اور دوسری کوئی بیوی نہ تھی۔ لیکن حافظ
* تریاق القلوب ایڈیشن اول میں یہ الہام یونہی لکھا ہے جبکہ تریاق القلوب میں حضورعلیہ السلام کے کئے ہوئے ترجمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ک سہوکتابت سے لکھنے سے رہ گیا ہے۔ پیرسراج الحق صاحب نعمانی نے اپنے مرتب کردہ مجموعہ الہامات ’’البشریٰ‘‘ کے صفحہ ۳۸ پر اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیراحمد صاحب نے تذکرہ ایڈیشن اول کے صفحہ۳۵پر تریاق القلوب صفحہ ۳۴ کا ہی حوالہ دیتے ہوئے انا نبشرک تحریر فرمایا ہے۔ (ناشر)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 201
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 201
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/201/mode/1up
201
نور احمد نے کہا کہ خدا کی قدرت سے کیا تعجب کہ وہ لڑکا دے۔ اس سے قریباً تین برس کے بعد جیسا کہ ابھی لکھتا ہوں دہلی میں میری شادی ہوئی اور خدا نے وہ لڑکا بھی دیا اور تین اور عطا کئے۔ اِس بیان کی تمام یہ لوگ تصدیق کریں گے بشرطیکہ قسم نمونہ نمبر ۲ دے کر پوچھا جائے۔ اور حافظ نور احمد سخت مخالف ہے مگر نمونہ نمبر۲ کی قسم اس کو بھی سچ بولنے پر مجبور کرے گی۔
۱۰ تخمیناً اٹھارہ برس کے قریب عرصہ گذرا ہے کہ مجھے کسی تقریب سے مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر رسالہ اشاعۃ السنّہ کے مکان پر جانے کا اِتفاق ہوا۔ اُس نے مجھ سے دریافت کیا کہ آج کل کوئی الہام ہوا ہے ؟ میں نے اس کو یہ الہام سنایا جس کو میں کئی دفعہ اپنے مخلصوں کو سناچکا تھا۔ اور وہ یہ ہے کہ بِکر وثیّب جس کے یہ معنے اُن کے آگے او ر نیز ہر ایک کے آگے میں نے ظاہر کئے کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ وہ دو عورتیں میرے نکاح میں لائے گا۔ ایک بِکر ہوگی اور دوسری بیوہ۔ چنانچہ یہ الہام جو بِکر کے متعلق تھا پورا ہوگیا۔ اور اس وقت بفضلہ تعالیٰ چارپسر اِس بیوی سے موجود ہیں اور بیوہ کے الہام کی انتظار ہے۔ میں نہیں یقین کرسکتا کہ مولوی محمد حسین بوجہ شدّتِ عناد اور تعصب اِس پیشگوئی کی نسبت اپنی واقفیت بیان کرسکے لیکن اگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ دی جائے تو اِس صورت میں امید ہے کہ سچ بول دے۔
۱۱ تخمیناً سولہ برس کا عرصہ گذر ا ہے کہ میں نے شیخ حامد علی اور لالہ شرمپت کھتری ساکن قادیاں اور لالہ ملاوامل کھتری ساکن قادیاں اور جان محمد مرحوم ساکنؔ قادیاں اور بہت سے اور لوگوں کو یہ خبردی تھی کہ خدا نے اپنے الہام سے مجھے اطلاع دی ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 202
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 202
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/202/mode/1up
202
کہ ایک شریف خاندان میں وہ میری شادی کرے گا اور وہ قوم کے سیّد ہوں گے *اور اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے اولاد ہوگی۔ اوریہ خواب اُن ایّام میں آئی تھی کہ جب میں بعض اعراض اور امراض کی وجہ سے بہت ہی ضعیف اور کمزور تھا بلکہ قریب ہی وہ زمانہ گذر چکا تھا جبکہ مجھے دِق کی بیماری ہوگئی تھی اور بباعث گوشہ گزینی اور ترکِ دنیا کے اہتمامات تأہّل سے دِل سخت کَارِہ تھا اور عیال داری کے بوجھ سے طبیعت متنفرّ تھی۔ تو اِس حالت پُر ملالت کے تصور کے وقت یہ الہام ہوا تھا۔ ہرچہ باید نو عروسے راہمہ ساماں کنم۔ یعنی اِس
* نوٹ :۔ ہمارا خاندان جو ایک ریاست کا خاندان تھا۔ اس میں عادۃ اللہ اس طرح پر واقع ہوئی ہے کہ بعض بزرگ دادیاں ہماری شریف سادات کی لڑکیاں تھیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کے بعض الہامات میں بھی اِس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اِس عاجز کے خون کی بنی فاطمہ کے خون سے آمیزش ہے۔ اور درحقیقت وہ کشف براہین احمدیہ صفحہ ۵۰۳ کا جس میں لکھا ہے کہ میں نے دیکھا کہ میرا سر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مادرِ مہربان کی طرح اپنی ران پر رکھا ہوا ہے۔ اِس سے بھی یہ اشارہ نکلتا ہے۔ الہام مندرجہ براہین صفحہ ۴۹۰ میں یہ بشارت دی تھی ۔ سبحان اللّٰہ تبارک و تعالٰی زاد مجدک۔ ینقطع آباء ک ویبدء منک۔ یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو نہایت برکت والا اور عالی ذات ہے۔ اُس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔ اب سے تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہوگا اور ابتدا خاندان کا تجھ سے کیاجائے گا۔ یعنی جس طرح ابراہیم علیہ السلام اپنے نئے خاندان کا بانی ہوا ایسا ہی تو بھی ہوگا۔ کیونکہ الہام میں بار بار اِس عاجز کا نام ابراہیم رکھا گیا ہے جیسا کہ براہین صفحہ ۵۶۱ میں یہ الہام ہے۔ سلام علٰی ابراھیم صافیناہ ونجّینا ہ من الغم۔ تفردنا بذالک۔ فاتخذوامن مقام ابراھیم مُصَلّٰی۔ یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے ابراہیم سے صافی محبت کی اور اس کو غم سے نجات دی۔ ہم ہی اِس بات سے خاص ہیں۔ پس اگر تم مقامِ اصطفاء چاہتے ہو تو تم اس مقام پر اپنا قدم عبودیت رکھو جو ابراہیم یعنی اِس عاجز کا مقام ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 203
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 203
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/203/mode/1up
203
شادی میں تجھے کچھ فکر نہیں کرنا چاہیئے۔ ان تمام ضروریات کا رفع کرنا میرے ذمہ رہے گا۔ سو قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُس نے اپنے وعدہ کے موافق اس شادی کے بعد ہر ایک بارِ شادی سے مجھے سبکدوش رکھا اور مجھے بہت آرام پہنچا۔ کوئی باپ دنیا میں کسی بیٹے کی پرورش نہیں کرتا جیسا کہ اُس نے میری کی۔ اور کوئی والدہ پوری ہشیاری سے دن رات اپنے بچہ کی ایسی خبر نہیں رکھتی جیسا کہ اُس نے میری رکھی اورجیسا کہ اُس نے بہت عرصہ پہلے براہین احمدیہ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ۔ ایسا ہی وہ بجا لایا۔ معاش کا غم کرنے کے لئے کوئی گھڑی اُس نے میرے لئے خالی نہ رکھی ۔ اور خانہ داری کے مہمات کے لئے کوئی اضطراب اُس نے میرے نزدیک آنے نہ دیا۔ ایک ابتلا مجھ کو اس شادی کے وقت یہ پیش آیا کہ بباعث اِس کے کہ میرا دل اور دماغ سخت کمزور تھا او رمیں بہت سے امراض کا نشانہ رہ چکا تھا اور دو مرضیں یعنی ذیابیطس اور درد سر مع دورانِ سرقدیم سے میرے شاملِ حال تھیں جن کے ساتھ بعض اوقات تشنج قلب بھی تھا۔ اِس لئے میری حالت مردمی کالعدم تھی اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی۔ اِس لئے میری اِس شادی پر میرے بعض دوستوں نے افسوس کیا ۔ اور ایک خط جس کو میں نے اپنی جماعت کے بہت سے معزز لوگوں کو دکھلا دیا ہے جیسے اخویم مولوی نور الدین صاحب اور اخویم مولوی برہان الدین وغیرہ ۔ مولوی محمد حسین صاحب ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے ہمدردی کی راہ سے میرے پاس بھیجا کہ’’ آپ نے شادی کی ہے اور مجھے حکیم محمد شریف کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ آپ بباعث سخت کمزوری کے اِس لائق نہ تھے ۔ اگر یہ امر آپ کی روحانی قوت سے تعلق رکھتا ہے تو میں اعتراض نہیں کرسکتاکیونکہ میں اولیاء اللہ کے خوارق اور روحانی قوتوں کا منکرنہیں ورنہ ایک بڑے فکر کی بات ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 204
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 204
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/204/mode/1up
204
کوئی ابتلا پیش آوے‘‘ یہ ایک چھوٹے سے کاغذ پر رُقعہ ہے جو اب تک اتفاقاً میرے پاس محفوظ رہا ہے۔ اور میری جماعت کے پچاس کے قریب دوستوں نے بچشم خود اس کو دیکھ لیا اور خط پہچان لیا ہے۔ اور مجھے امید نہیں کہ مولوی محمد حسین صاحب اِس سے انکار کریں۔ اور اگر کریں تو پھر حلف دینے سے حقیقت کھل جائے گی۔ غرض اِس ابتلا کے وقت میں نے جناب الٰہی میں دعا کی اور مجھے اس نے دفع مرض کے لئے اپنے الہام کے ذریعہ سے دوائیں بتلائیں۔ اور میں نے کشفی طور پر دیکھا کہ ایک فرشتہ وہ دوائیں میرے منہ میں ڈال رہا ہے۔ چنانچہ وہ دوا میں نے طیار کی۔ اور ا س میں خدا نے اس قدر برکت ڈال دی کہ میں نے دِلی یقین سے معلوم کیا کہ وہ پُر صحت طاقت جو ایک پورؔ ے تندرست انسان کو دنیا میں مل سکتی ہے وہ مجھے دی گئی اور چار لڑکے مجھے عطا کئے گئے ۔ اگردنیا اِس بات کو مبالغہ نہ سمجھتی تو میں اِس جگہ اس واقعہ حقّہ کو جو اعجازی رنگ میں ہمیشہ کے لئے مجھے عطا کیا گیا بہ تفصیل بیان کرتا تا معلوم ہوتا کہ ہمارے قادر قیّوم کے نشان ہررنگ میں ظہور میں آتے ہیں اور ہر رنگ میں اپنے خاص لوگوں کو وہ خصوصیت عطا کرتا ہے جس میں دنیا کے لوگ شریک نہیں ہوسکتے۔ میں اس زمانہ میں اپنی کمزوری کی وجہ سے ایک بچہ کی طرح تھا اور پھر اپنے تئیں خدا داد طاقت میں پچاس مرد کے قائم مقام دیکھا۔ اس لئے میرا یقین ہے کہ ہمارا خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
۱۲ ایک صاحب نواب محمد علی خاں نام جھجر کے نوابوں میں سے لدھیانہ میں رہتے تھے اور انہوں نے لدھیانہ میں اِس غرض سے ایک سرائے بنائی تھی کہ تاجس قدر غلہ باہر سے آتا ہے اس کی اسی سرائے میں خرید و فروخت ہو۔ اور اسی سرائے میں غلہ بیچنے والے اپنا مال اُتاریں۔ پھر ایسا ہوا کہ ایک اور شخص اِس کام میں ان کا رہزن
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 205
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 205
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/205/mode/1up
205
ہوگیا اور نواب صاحب کی سرائے بیکار ہوگئی جس سے ان کو بہت تکلیف پہنچی۔ اُنہوں نے اِس مصیبت کے وقت دعا کے لئے میری طرف التجا کی اور قبل اس کے جو اُن کا خط قادیان میں پہنچے میرے پر خدا نے ظاہرکردیا کہ اِس مضمون کا خط اُنہوں نے روانہ کیاہے۔ اور خدا تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی کہ کچھ عرصہ کے لئے ان کی یہ روک اُٹھا دی جائے گی اور اِس غم سے ان کو نجات دی جائے گی۔ چنانچہ میں نے اِس تمام حال سے قبل از وقت اُن کو خبرکردی۔ اور ان کو یہ سخت تعجب ہوا کہ میرا خط جو بلا توقف روانہ کیا گیا تھااِس کا علم کیونکر ہوگیا؟ اور پھر اس پیشگوئی کے پورا ہونے سے ایک عجیب رنگ کا اعتقاد میری نسبت اس کے دل میں بیٹھ گیا۔ اور وہ ہمیشہ مجھے کہا کرتا تھا کہ میں نے اپنی نوٹ بک میں اس پیشگوئی کو یاد داشت کے لئے لکھ چھوڑا ہے اور ہمیشہ اس کو پڑھ لیا کرتا ہوں اور کئی لوگوں کو اُس نے اپنی یہ کتاب دکھلائی اور ایک دن میرے روبرو پٹیالہ میں وزیر محمد حسین خانصاحب کو بھی کتاب میں وہ موقعہ دکھلایا اور ان کو کہا کہ میرے یقین کے لئے یہ کافی ہے کہ میرے خط کی اطلاع خدا تعالیٰ کی طرف سے خط پہنچنے سے پہلے مل گئی جس کی مجھ کو بلا توقف خبر دی گئی۔ اور دوسرے یہ کہ یہ میرا کام جو بظاہر ایک ناشدنی امر تھا اس کے ہوجانے کی قبل از وقت اطلاع دے دی۔ اور میں جانتا ہوں کہ یہ علم جو قدرت کے ساتھ ملا ہوا ہے بجز خدا کے اور کسی کی طاقت میں نہیں۔ ایساہی نواب صاحب موصوف کا اخیر زندگی تک ہمیشہ یہ حال رہا کہ اِس پیشگوئی کی یاد سے ان کو ایک وجد کی حالت ہوجاتی تھی اور ہمیشہ اس کو پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ جب ان کی موت کا وقت آیا اور میں عیادت کے لئے گیا تو اُس شام کے وقت جس کی صبح میں ان کا انتقال ہونا تھااُنہوں نے مجھ کو دیکھ کر یہ ہمت کی کہ باوجود سخت تکلیف خون بواسیر کے جس کی کثرت سے اُن کی وفات ہوئی اندر کے دالان میں چلے گئے اور وہ نوٹ بک اپنی لے آئے جس میں وہ پیشگوئی مع اُس کے پورا ہوجانے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 206
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 206
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/206/mode/1up
206
کے حالات کے مندرج تھی۔ پھر وہ کتاب مجھ کو دکھلائی اور کہا کہ میں اِس کو بڑے اہتمام سے محفوظ رکھتا ہوں کہ اِس سے خدا کی قدرت یاد آتی ہے۔ اور پھر دوسرے دِن صبح کے وقت فوت ہوگئے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ نوٹ بک ان کی جس کو بڑے اہتمام اور محبت سے وہ اپنے پاس رکھتے تھے۔اب لدھیانہ میں ان کے بیٹے کے پاس محفوظ ہوگی او رضرور ہوگی۔ سو دیکھو کس کس پہلو سے خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوئے ہیں۔
۱۳ راجہ جہاں داد خانصاحب جو اب گوجرانوالہ میں اکسٹرااسسٹنٹ ہیں اور اپنے نواح کے رئیس اعظم اور بہت سے دیہات کے جاگیردار ہیں ایک نشان کے وہ گواہ ہیں جس کے پورا ہونے پر انہوں نے بیعت کی۔ اگر حلفاً پوچھا جائے تو ہرگز انکار نہیں کریں گے۔
۱۴ ایک مرتبہ مجھے اپنے ایک زمینداری مقدمہ کے متعلق جو تحصیل بٹالہ میں دائر تھا۔ خواب آئی کہ جھنڈا سنگھ نام ایک دخیل کار پر جو دفعہ ۵ ایکٹ مزارعان کا دخیل کار تھا۔ ہماری ڈِگری ہوگئی ہے۔ اُس دخیل کار پر بوجہ قیمت ایک درخت کیکر جس کو اُس نے اپنے کھیت سے ہماری اجازت کے بغیر کاٹ لیا تھا۔3 روپیہ کی نالش کی گئی تھی۔ سو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ دعویٰ مسموع ہوکر ڈگری کی گئی۔ اتفاقاً میں نے اس خواب کو اُسی آریہ ؔ کے پاس بیان کیا جس کا میں پہلے ذکر کرچکا ہوں یعنی لالہ شرمپت کھتری ساکن قادیاں۔ پھر دوسرے دن ایسا اتفاق ہوا کہ جھنڈا سنگھ مذکور مع سولہ یا سترہ اپنے گواہوں کے مقدمہ مذکورہ میں اپنی تائید میں شہادت دلاکر بٹالہ سے قادیاں میں واپس آیا اور یہ مشہور کیا کہ مقدمہ خارج ہوا۔ اس پر آریہ مذکور نے ہنسی کے طور پر کہا کہ آپ کی خواب غلط ہوگئی اور نالش 3 روپیہ تحصیل سے خارج ہوئی۔ میں نے اس کو کہا کہ اُس نے یقیناًجھوٹ بولا ہے۔ تب اُس نے کہا کہ وہ اکیلا نہیں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 207
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 207
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/207/mode/1up
207
بلکہ پندرہ یا سولہ اُس کے ساتھ آدمی آئے ہیں جو گواہ تھے وہ سب کہتے ہیں کہ مقدمہ خارج ہوا۔ اور غیر ممکن ہے کہ اِس قدر لوگ جھوٹ بولتے ہوں۔ اوروہ آریہ مسجد میں جو قریب بازار ہے یہ بات کہہ کر چلا گیا اور میں مسجد میں اکیلا رہ گیا اور عصر کا وقت تھا۔ تب ایک غیبی آواز کرنے والے نے زور سے کہا کہ ڈگری ہوگئی ہے اور ایسی شدت سے آواز تھی کہ میں نے خیال کیا کہ یہ آواز اوروں نے بھی سنی ہوگی تب میں اُس آریہ سے پھر ملا اور اپنے الہام سے اِطلاع دی۔ مگر وہ گواہوں کی کثرت تعداد کو دیکھ کر اعتبار نہ کرسکا اور پھر بھی ہنس کر چلا گیا۔ گویا وہ اپنے دل میں میری خام خیالی پر ہنسا۔ دوسرے دن خود میں بٹالہ میں گیا اور تحصیلدار کے مثل خوان متھرا داس نامی سے دریافت کیا کہ ہمارے مقدمہ میں کیاحکم ہوا؟ اُس نے کہا کہ ڈگری ہوئی۔ میں نے کہا کہ پھر کیا سبب ہے کہ جھنڈا سنگھ اور اُس کے تمام گواہوں نے قادیان میں جاکر یہ مشہور کیا ہے کہ مقدمہ خارج ہوا۔ اُس نے کہا کہ اُنہوں نے بھی ایک طور سے سچ کہا۔بات یہ ہے کہ تحصیلدار نیا ہے میری غیر حاضری میں وہ مقدمہ پیش ہوا تھا اور میں اتفاقاً قریب ڈیڑھ گھنٹہ تک کسی کام کو چلا گیا تھاچنانچہ اس وقت جب میں نہیں تھا جھنڈا سنگھ مدعا علیہ نے تحصیلدار کو صاحب کمشنر کا ایک فیصلہ دکھلایاجس میں لکھا ہوا تھا کہ قادیان کے دخیل کاروں کو اختیار ہے کہ بغیر مالکوں کی اجازت کے اپنے کھیتوں سے حسب ضرورت درخت کاٹ لیا کریں۔ اس لئے تحصیلدار نے اس کی نقل فیصلہ کو دیکھ کر آپ کا مقدمہ خارج کردیا۔ اور اُن کو رخصت کردیا تب قریباً ایک گھنٹہ کے بعد میں آگیا اور مجھے اُنہوں نے اپنا وہ حکم دکھلایا میں نے کہا کہ آپ کو اُس مدعا علیہ نے دھوکہ دیا۔ یہ فیصلہ تو منسوخ شدہ ہے۔ اور اِس کے بعد میں صاحب فنانشل کمشنر کا فیصلہ ہے جو شامل مثل ہے جس سے یہ حکم منسوخ کیا گیا ۔ تب تحصیلدار نے وہ فیصلہ دیکھ کر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 208
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 208
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/208/mode/1up
208
اپنی روبکار فی الفور چاک کردی اور نئے سرے روبکار لکھ کر آپ کی ڈگری مع خرچہ کے کی *۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جس کا گواہ نہ شرمپت بلکہ اور کئی گواہ ہیں جو زندہ ہیں اور حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔ لیکن حلف اسی مضمون کی ہوگی جس کا نمونہ نمبر ۲ میں ذکر ہوچکا ہے۔ اور یہ پیشگوئی عرصہ بیس برس سے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۱ میں درج ہوکرایک دنیا میں شہرت پاچکی ہے۔
۱۵ ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہوا یہاں تک کہ تین مختلف وقتوں میں میرے وارثوں نے میرا آخری وقت سمجھ کر مسنون طریقہ پر مجھے تین مرتبہ سورہ یٰسین سنائی۔ جب تیسری مرتبہ سورہ یٰسین سنائی گئی تو میں دیکھتاتھا کہ بعض عزیز میرے جو اب وہ دنیا سے گذر بھی گئے دیواروں کے پیچھے بے اختیار روتے تھے۔ اور مجھے ایک قسم کا سخت قولنج تھا۔ اور بار بار دمبدم حاجت ہوکر خون آتا تھا۔ سولہ ۱۶ دن برابر ایسی حالت رہی۔ اور اسی بیماری میں میرے ساتھ ایک اور شخص بیمار ہوا تھا وہ آٹھویں دن راہی ملک بقا ہوگیا۔ حالانکہ اُس کے مرض کی شدت ایسی نہ تھی جیسی میری ۔ جب بیماری کو سولھواں دن چڑھا تو اُس دن بکلّی حالاتِ یاس ظاہر ہوکر تیسری مرتبہ مجھے سورہ یٰسین سنائی گئی۔ اور تمام عزیزوں کے دِل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج شام تک یہ قبر میں ہوگا۔ تب ایسا ہوا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کرکے ایک دعا سکھلائی او ر وہ یہ ہے۔ سبحان اللّٰہ وبحمدہ سبحان اللّٰہ العظیم اللّٰھم صلّ علٰی محمّد وآل محمّد۔ اور میرے
* ان زمینداری تعلقات سے جو ابتدائی زندگی سے میرے ساتھ رہے کوئی تعجب نہ کرے کیونکہ احادیث نبویہ پر غور کرنے سے بصراحت معلوم ہوگا کہ وہ مسیح موعود حارث کہلائے گا یعنی زمیندار اور زمینداری کے خاندان سے ہوگا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 209
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 209
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/209/mode/1up
209
دل میں خدا تعالیٰ نے یہ الہام کیا کہ دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی ہو ہاتھ ڈال اور یہ کلمات طیبہ پڑھ اور اپنے سینہ اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ اِس سے تو شفا پائے گا۔ چنانچہ جلدی سے دریا کا پانی مع ریت منگوایا گیا او رمیں نے اسی طرح عمل کرنا ؔ شروع کیا جیسا کہ مجھے تعلیم دی تھی۔ اور اس وقت حالت یہ تھی کہ میرے ایک ایک بال سے آگ نکلتی تھی اور تمام بدن میں دردناک جلن تھی اور بے اختیار طبیعت اس بات کی طرف مائل تھی کہ اگر موت بھی ہو تو بہتر تا اِس حالت سے نجات ہو ۔مگر جب وہ عمل شروع کیا تو مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ہر ایک دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیرنے سے میں محسوس کرتا تھا کہ وہ آگ اندر سے نکلتی جاتی ہے اور بجائے اس کے ٹھنڈک اور آرام پیدا ہوتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ابھی اس پیالہ کا پانی ختم نہ ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ بیماری بکلّی مجھے چھوڑ گئی۔ اور میں سولہ دن کے بعد رات کو تندرستی کے خواب سے سویا ۔ جب صبح ہوئی تو مجھے یہ الہام ہوا وان کنتم فی ریب ممّا نزّلنا علٰی عبدنا فأتوا بشفاء من مثلہ۔ یعنی اگر تمہیں اِس نشان میں شک ہو جو شفا دے کر ہم نے دکھلایا تو تم اس کی نظیر کوئی اور شفا پیش کرو۔ یہ واقعہ ہے جس کی پچاس آدمی سے زیادہ لوگوں کو خبر ہے۔ بعض ان میں سے مرگئے اور بعض ابھی تک زندہ ہیں جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔ لیکن حلف اسی قسم کی ہوگی جس کا نمونہ نمبر دو۲ میں مفصل ہے۔
۱۶ اعظم بیگ نام ایک شخص لاہور کا باشندہ تھا جوا کسٹرا اسسٹنٹ تھا۔ اُس نے اپنی حیلہ سازی سے ہمارے بعض بیدخل شرکا ء کو جو ملکیت قادیاں کے کاغذات سرکاری کے رُو سے حصہ دار تھے مگر ملکیت سے بالکل بے تعلق تھے اور مقدمات قادیاں کے ہزارہا روپیہ کے خرچ و حرج میں کسی کام میں شریک نہیں ہوئے تھے اُٹھایااور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 210
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 210
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/210/mode/1up
210
کہا کہ اپنے حصّے میرے پاس فروخت کردو اور میں مقدمہ کروں گا۔ چنانچہ اُن کو کچھ تھوڑا روپیہ دے کر خوش کردیا اور ان سے ملکیت قادیاں کے مقدمے کرائے اور آپ ان کو مدد دی۔ میرا بھائی مرزا غلام قادر مرحوم جن کو اپنی فتح یابی پر بہت یقین تھا سرگرمی سے جواب دہی میں مشغول ہوئے اور چونکہ میں نے سنا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضیٰ صاحب مرحوم نے ان دیہات پر ہزارہا روپیہ خرچ کیا ہوا ہے اور شرکاء اس خرچ میں کبھی شریک نہیں ہوئے۔ اس لئے میں نے بھی ان کی فتح یابی کے لئے دعا کی۔ اور دعا کے بعد یہ الہام ہوا۔ اجیب کل دعائک اِلّا فی شرکائک۔ یعنی میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں۔ تب میں گھر گیا اور تمام عزیزوں کو اکٹھا کیا اور اپنے بزرگ بھائی کو بھی بلا لیا اور یہ خدا تعالیٰ کا الہام سنایا۔ لیکن افسوس کہ انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمیں اس الہام سے پہلے سے اطلاع ہوتی تو ہم اس مقدمہ کو شروع ہی نہ کرتے۔ اب کیا کریں کہ مقدمات کے پیچ میں ہم مبتلا ہیں۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ ابھی وہ وقت نہیں تھا کہ وہ میرے منہ کی باتوں پر پورا یقین کرسکتے۔ انجام یہ ہوا کہ گو ابتدائی عدالتوں میں انہوں نے فتح پائی مگر آخر چیف کورٹ میں فاش شکست ہوئی۔ اور شرکاء اپنے اپنے حصوں کے مالک ٹھہرائے گئے۔ اور قریباً سات ہزار روپیہ کی اُن کو زیر باری ہوئی۔ اِس پیشگوئی کے قادیاں میں بہت سے آدمی موافقوں اور مخالفوں میں سے گواہ ہیں جو حلف دینے پر اِس میرے بیان کو تصدیق کرسکتے ہیں۔
۱۷ ایک مرتبہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میرا بھائی مرزا غلام قادر مرحوم سخت بیمار ہے چنانچہ میں نے وہ خواب کئی لوگوں کے پاس بیان کئے جن میں سے اب تک بعض زندہ موجود ہیں۔ بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ وہ برادر مرحوم سخت بیمار ہوئے تب میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے عزیزوں میں سے ایک بزرگ جو فوت ہوچکے تھے میرے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 211
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 211
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/211/mode/1up
211
بھائی کو اپنی طرف بلاتے ہیں۔ چنانچہ وہ اُن کی طرف چلے گئے۔ اور ان کے مکان کے اندر داخل ہوگئے۔ اس کی تعبیر یہ تھی کہ وہ فوت ہو جائیں گے۔ اِس اثنا میں ان کی بیماری بڑھتی گئی یہاں تک کہ وہ مُشتِ استخوان رہ گئے۔ چونکہ میں اُن سے محبت رکھتا تھا۔ مجھے اُن کی حالت کی نسبت سخت قلق ہوا تب میں نے اُن کی شفا کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کی اور اس توجہ سے میرے تین مقصد تھے۔ اوّل میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ ایسی حالت میں میری دعا جنابِ الٰہی میں قبول ہوتی ہے۔ یا نہیں (۲) دوسرے یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا خدا کے قانون قدرت میں ہے کہ ایسے سخت بیمار کو بھی اچھا کردے۔ (۳) تیسری یہ کہ کیا ایسی منذرخواب جو ان کی موت پر دلالت کرتی تھی ردّ ہوسکتی ہے یا نہیں۔ سو ؔ جب میں دعا میں مشغول ہوا۔ تو تھوڑے ہی دن ابھی دعا کرتے گذرے تھے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا بھائی مرحوم پورے تندرست کی طرح بغیر سہارے کسی اور چیز کے اپنے مکان میں چل رہا ہے اور اِسی بارے میں ایک الہام بھی تھا جس کے الفاظ مجھے یاد نہیں رہے۔ غرض اس خواب اور الہام کے مطابق جو میری دعا کے قبول ہونے پر دلالت کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو شفا بخشی۔ اور اس کے بعد پندرہ برس تک پوری تندرستی کے ساتھ وہ زندہ رہے اور پھر قضاء الٰہی سے فوت ہوگئے۔ میں نے اس الہام اور اس خواب کو بہت سے لوگوں کے پاس بیان کیا تھا جن میں سے بعض اب تک زندہ ہیں اور حلفاً میرے بیان کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ لیکن حلف اسی قسم کی ہوگی جس کا نمونہ نمبر دو میں لکھا گیا۔
۱۸ پندرہ برس کے بعد جب میرے بھائی کی وفات کا وقت نزدیک آیا۔ تو میں امرتسر تھا مجھے خواب میں دِکھلایا گیا کہ اب قطعی طور پر ان کی زندگی کا پیالہ پر ہوچکا اور بہت جلد فوت ہونے والے ہیں۔ میں نے وہ خواب حکیم محمد شریف کو جو امرتسر میں ایک حکیم تھے سنائی اور پھر اپنے بھائی کو خط لکھا کہ آپ اُمور آخرت کی طرف
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 212
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 212
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/212/mode/1up
212
متوجہ ہوں کیونکہ مجھے دکھلایا گیا ہے کہ آپ کی زندگی کے دن تھوڑے ہیں ۔ انہوں نے عام گھر والوں کو اِس سے اطلاع دے دی اور پھر چند ہفتہ میں ہی اِس جہان فانی سے گذرے۔ اِس واقعہ کے گواہ بھی کئی مرد اور عورتیں موجود ہیں جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں بلکہ جس وقت میرا بھائی فوت ہوا تو میرا امرتسر کا خط اُن کے صندوق میں سے نکلا۔
۱۹ ایک مرتبہ میرے ایک مخلص دوست جو ہمارے سلسلہ کے نہایت درجہ حامی اور صادق الاخلاص ہیں۔ جنہوں نے اپنے نفس پر فرض کر رکھا ہے کہ ایک سو روپیہ ماہواری اِس سلسلہ کی امداد کے لئے بھیجا کریں جن کا نام سیٹھ عبد الرحمن حاجی اللہ رکھا ہے جو تاجر مدراس ہیں۔ کسی اپنی تشویش میں دعا کے خواستگار ہوئے اور ان کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا۔
قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے
یہ ایک بشارت اُن کا غم دور کرنے کے بارے میں تھی۔ چنانچہ چند ہفتہ کے بعد ہی خدا تعالیٰ نے ان کو اُس پیش آمدہ غم سے رہائی بخشی۔ سیٹھ صاحب بفضلہ تعالیٰ مدراس میں زندہ موجود ہیں وہ اِس واقعہ کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ لیکن حلف نمونہ نمبر ۲ کے مطابق ہوگی۔
۲۰ ایک لُدھیانہ کے متعصب مگر سخت جاہل سعد اللہ نام نے جو ہندوؤں میں سے نیامسلمان ہوا تھا میرے پر یہ اعتراض کیا تھا کہ امرتسر کے مباحثہ میں جو عیسائیوں کے ساتھ ۱۸۹۳ ء میں ہوا تھا اِس کا نتیجہ بعد میں یہ ہوا کہ اخویم حبّی فی اللّٰہ مولوی حکیم نور دین صاحب کا شیرخوار لڑکا بقضاء الٰہی فوت ہوگیا۔ اِس قابلِ شرم اعتراض سے اصل غرض اُس بے حیا کمینہ طبع کی جو اکابر اسلام کے بچوں کے مرنے سے خوش ہوتا ہے یہ تھی کہ دین اسلام جھوٹا ہے او ر عیسائی مذہب سچا۔ اِس لئے میں نے دعا کی کہ خدا اِس
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 213
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 213
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/213/mode/1up
213
شریر کو اِس نکتہ چینی میں بھی ذلیل اور رسوا کرے اور مولوی صاحب کو نعم البدل لڑکا عطا فرمائے سو اس وقت کہ میں نے اس نااہل کاجواب لکھا اور دعا سے فارغ ہوا فی الفور مجھ پر نیند غالب ہوگئی اور خواب میں مَیں نے دیکھا کہ مولوی صاحب موصوف کی گود میں ایک لڑکا کھیلتا ہے جو اُنہی کا ہے اور پچھلے بچوں کی نسبت رنگ اور طاقت میں اس قدر فرق رکھتا ہے کہ میں نے گمان کیا کہ شاید کسی اور بیوی سے یہ لڑکا ہے اور اُسی وقت اِس خواب کی تائید میں مجھے الہام بھی ہواکہ لڑکا پیدا ہوگا۔ پھر پانچ سال بعد اِس پیشگوئی کے مطابق مولوی صاحب موصوف کے گھر میں صاحبزادہ پیدا ہوا۔ جس کا نام عبد الحی رکھا گیا تا خدا تعالیٰ ایسے دشمنِ دین کو شرمندہ کرے جس نے پادریوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو اس لڑکے کے تولّد سے پانچ سال پہلے تمام ملک میں بذریعہ رسالہ انوار الاسلام شائع کی گئی تھی۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۲۶ حاشیہ در حاشیہ۔ اور یہ رسالہ پانچ ہزار چھپواکر لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ دیکھو یہ وہ نشان ہیں جن کو ایک دنیا نے بچشم خود دیکھ لیا اور فوق العادت عظمت سے بھرے ہوئے ہیں۔
۲۱ مجھے خدا تعالیٰ نے خبردی کہ میں تجھے ایک اور لڑکا دوں گا اوریہ وہی چوتھا لڑکا ہے جو اب پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا اور اس کے پیدا ہونے کی خبر قریباً دو برس پہلے مجھے دی گئی۔ اور پھر اس وقت دی گئی کہ جب اس کے پیدا ہونے میں قریباً دو مہینے باقی رہتے تھے۔ اور پھر جب یہ پیدا ہونے کو تھایہ الہام انّی اسقط من اللّٰہ واصیبہ۔ یعنی میں خدا کے ہاتھ سے زمین پر گرتا ہوں اور خدا ہی کی طرف جاؤں گا۔ میں نے اپنے اجتہاد سے اِس کی یہ تاویل کی کہ یہ لڑکا نیک ہوگا اور روبخدا ہوگا۔ اور خدا کی طرف اس کی حرکت ہوگی اوریا یہ کہ جلد فوت ہو جائے گا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 214
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 214
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/214/mode/1up
214
اس بات کا علم خدا تعالیٰ کو ہے کہ ان دونوں باتوں میں سے کونسی بات اُس کے ارادہ کے موافق ہے۔ اور میں نے اِس پیشگوئی کو اپنے رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳۔ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں پیش از وقت ہزارہا انسانوں میں شائع کردیا ہے۔
۲۲ میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود تب میں نے اِس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا۔ جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر۱۸۸۸ ء ہے اور یہ اشتہار مورخہ یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء ہزاروں آدمیوں میں شائع کیا گیا اور اب تک اس میں سے بہت سے اشتہارات میرے پاس موجود ہیں۔
۲۳ میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر ہے ابھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ اس کی پیدائش سے تین مہینے پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے پیدا ہونے کی بشارت دی۔ وہ بشارت آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۲۶۶ میں درج ہوکر پیش از وقت لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی۔ وہ عبارت یہ ہے۔ سیولد لک الولد و ید نٰی منک الفضل یعنی عنقریب تیرے ایک لڑکا پیدا ہوگا اور فضل تیرے نزدیک کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایک میرے لڑکے کا نام فضل احمد ہے سو پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ علاوہ فضل الٰہی کے وہ لڑکا فضل احمد کی صورت اور شکل سے بہت مشابہ ہوگا۔ اور صدہا انسان جانتے ہیں کہ یہ لڑکا فضل احمد سے بہت مشابہ ہے ۔ ہندو مسلمان قادیان کے سب جانتے ہیں۔
۲۴ خدا تعالیٰ نے میرے گھر میں تیسرا لڑکا پیدا ہونے کے لئے نو ۹ مہینے پہلے اس کی پیدائش سے بذریعہ اپنے الہام کے مجھ کو خبردی ۔ اور وہ الہام ۵؍ ستمبر ۱۸۹۴ ء کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 215
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 215
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/215/mode/1up
215
رسالہ انوار الاسلام کے صفحہ انتالیس۳۹ کے حاشیہ میں چھاپ کر کروڑہا انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ کیونکہ انوار الاسلام کی پانچ ہزار کاپی چھپی تھی اور پنجاب اور ہندوستان کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبوں بلکہ دیہات میں شائع کیا گیا تھا۔ اور الہام مذکور جو انوار الاسلام کے صفحہ ۳۹ میں درج ہے اس کی عبارت یہ ہے انا نبشّرک بغلام یعنی ہم تجھ کو ایک لڑکا پیدا ہونے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۳۹ حاشیہ۔ پھر جب یہ پیشگوئی لاکھوں انسانوں اور ہندوؤں اورعیسائیوں اور مسلمانوں میں بخوبی شائع ہوچکی تو وہ لڑکا جس کا الہام میں وعدہ دیا گیا تھا بتاریخ ۲۷؍ ذیقعد ۱۳۱۲ ء مطابق ۲۴ مئی ۱۸۹۵ ء پیدا ہوا۔ جس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔ دیکھو اخیر ورق ٹائٹل پیج رسالہ ضیاء الحق۔
۲۵ میرے چوتھے لڑکے کے متعلق ایک اور پیشگوئی کانشان ہے۔ جوانشاء اللہ ناظرین کے لئے موجب زیادت علم و ایمان و یقین ہوگا۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ الہام جس کو میں نے کتاب انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ و ۱۸۳۔ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں لکھا ہے جس میں چوتھا لڑکا پیدا ہونے کے بارے میں پیشگوئی ہے جو جنوری ۱۸۹۷ ء میں بذریعہ کتاب مذکور یعنی انجام آتھم اور ضمیمہ انجام آتھم کے لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی جس کو آج کی تاریخ تک جو ۲۰ ؍ اگست ۹۹ ء ہے پونے تین برس سے کچھ زیادہ دن گذر گئے ہیں۔ اِس تھوڑی سی مدت کو مخالفوں نے ایک زمانہ دراز خیال کرکے یہ نکتہ چینی شروع کردی کہ وہ الہام کہاں گیا جو انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ اور ۱۸۳۔ اور اس کے ضمیمہ کے صفحہ ۵۸ میں درج کرکے شائع کیا گیا تھا۔ اور لڑکا ابؔ تک پیدا نہیں ہوا۔ اِس لئے پھر میرے دل میں دعا کی خواہش پیدا ہوئی ۔ گو میں جانتا ہوں کہ نامنصف دشمن کسی طرح راضی نہیں ہوتے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 216
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 216
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/216/mode/1up
216
اگر مثلاًکوئی لڑکا الہام کے بعددو تین مہینے میں ہی پیدا ہو جائے تو یہ شور مچاتے ہیں کہ پیشگوئی کرنے والا علم طبابت میں بھی دسترس کامل رکھتا ہے۔ لہٰذا اس نے طبیبوں کی قرار داد ہ علامتوں کے ذریعہ سے معلوم کرلیا ہوگا کہ لڑکا ہی پیدا ہوگا کیونکہ حمل کے دن تھے۔ اور اگر مثلاً کسی پسر کے پیدا ہونے کی پیشگوئی تین چار برس پہلے اُس کی پیدایش سے کی جائے تو پھر کہتے ہیں کہ اِس دور دراز مدت تک خواہ نخواہ کوئی لڑکا ہو نا ہی تھا۔ تھوڑی مدت کیوں نہیں رکھی۔ حالانکہ یہ خیال بھی سراسر جھوٹ ہے۔ لڑکا خدا کی عطا ہے اپنا دخل اور اختیار نہیں۔ اور اِس جگہ ایک بادشاہ کو بھی دعویٰ نہیں پہنچتا کہ اتنی مدت تک ضرور لڑکا ہی پیدا ہوجائے گا۔ بلکہ اِس قدر بھی نہیں کہہ سکتا کہ اِس وقت تک آپ ہی زندہ رہے گا اوریا یہ کہ بیوی زندہ رہے گی۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اِن دنوں کی ہمیشہ کی وباؤں نے جو طاعون اور ہیضہ ہے لوگوں کی ایسی کمر توڑ دی ہے کہ کوئی ایک دن کے لئے بھی اپنی زندگی پر بھروسہ نہیں کرسکتا۔ علاوہ اس کے جوشخص تحدی کے طور پر ایسی پیشگوئی اپنے دعوے کی تائید میں شائع کرتاہے اگر وہ جھوٹا ہے تو خدا کی غیرت کا ضرور یہ تقاضا ہونا چاہیئے کہ ابداً ایسی مرادوں سے اس کو محروم رکھے کیونکہ اُس کا ابتر اور بے فرزند مرنا اس سے بہتر ہے کہ لوگ اُس کی ایسی مکاریوں سے دھوکہ کھائیں اور گمراہ ہوں۔ اور یہی عادۃ اللہ ہے جس کو ہمارے اہل سنت علماء نے بھی اپنے عقیدہ میں داخل کرلیا ہے۔ الغرض میں نے بار بار ان نکتہ چینیوں کو سن کر کہ چوتھا لڑکا پیدا ہونے میں دیر ہوگئی ہے جنابِ الٰہی میں تضرع کے ہاتھ اُٹھائے اور مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میری دعا اور میری متواتر توجہ کی وجہ سے ۱۳؍ اپریل ۱۸۹۹ ء کو یہ الہام ہوا۔ اصبر ملیًّا سأَھب لک غلامًا ذکیًّا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 217
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 217
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/217/mode/1up
217
یعنی کچھ تھوڑا عرصہ صبر کر کہ میں تجھے ایک پاک لڑکا عنقریب عطا کروں گا اور یہ پنجشنبہ کا دن تھا اور ذی الحج ۱۳۱۶ ھ کی دُوسری تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا۔ اور اس الہام کے ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔ رب اصحّ زوجتی ھذہ* یعنی اے میرے خدا میری اِس بیوی کو بیمار ہونے سے بچا۔ اور بیماری سے تندرست کر۔ یہ اِس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس بچہ کے پیدا ہونے کے وقت کسی بیماری کا اندیشہ ہے۔ سو اِس الہام کو میں نے اس تمام جماعت کو سنا دیا جو میرے پاس قادیاں میں موجود تھے اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے بہت سے خط لکھ کر اپنے تمام معزز دوستوں کو اس الہام سے خبرکردی۔ اور پھر جب ۱۳ ؍ جون ۱۸۹۹ ء کا دن چڑھا جس پر الہام مذکورہ کی تاریخ کو جو ۱۳؍ اپریل ۱۸۹۹ ء کو ہوا تھا۔ پورے دو مہینے ہوتے تھے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسی لڑکے کی مجھ میں رُوح بولی اور الہام کے طورپر یہ کلام اس کا میں نے سنا۔ انّی اسقط من اللّٰہ واصیبہ۔ یعنی اب میرا وقت آگیا۔ اور میں اب خدا کی طرف سے اور خدا کے ہاتھوں سے زمین پر گروں گا۔ اور پھر اسی کی طرف جاؤں گا۔ اور اسی لڑکے نے اسی طرح پیدائش سے پہلے یکم جنوری ۱۸۹۷ ء میں بطور الہام یہ کلام مجھ سے کیااور مخاطب بھائی تھے کہ مجھ میں اور تم میں ایک دن کی میعاد ہے۔ یعنی اے میرے بھائیو میں پورے ایک دن کے بعد تمہیں ملوں گا۔ اِس جگہ ایک دن سے مراد دو۲برس تھے۔ اور تیسرا برس وہ ہے جس میں پیدائش ہوئی۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح نے تو صرف مہد میں ہی باتیں کیں مگر اس لڑکے نے پیٹ میں ہی دو مرتبہ باتیں کیں۔ اور پھر بعد اس کے ۱۴؍جون ۱۸۹۹ ء کو وہ پیدا ہوا۔ اور جیسا کہ وہ چوتھا لڑکا تھا۔ اُسی مناسبت کے
* بچہ پیدا ہونے کے بعد جیسا کہ الہام کا منشاء تھا میری بیوی بیمار ہوگئی چنانچہ اب تک بعض عوارض مرض موجود ہیں اور اعراض شدیدہ سے بفضلہ تعالیٰ صحت ہوگئی ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 218
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 218
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/218/mode/1up
218
لحاظ سے اُس نے اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ* لیا یعنی ماہ صفر۔ اور ہفتہ کے دنوں میں سے چوتھا دن لیا یعنی چارشنبہ۔ اور دن کے گھنٹوں میں سے دوپہر کے بعد چوتھا گھنٹہ لیا۔ اور پیشگوئی ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء کے مطابق پیر کے دن اس کا عقیقہ ہوا۔ اور اس کی پیدائش کے دن یعنی بروز چارشنبہ چوتھے گھنٹہ میں کئی دن کے امساکِ باراں کے بعد خوب بارش ہوئی۔
یہ چارلڑکے ہیں جن کی پیدائش سے پہلے ان کے پیدا ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ
نے ہر ایک دفعہ پر مجھے خبردی اور یہ ہر چہار پیشگوئی نہ صرف زبانی طور پر لوگوں کو سنائی گئیں بلکہ پیش از وقت اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعہ سے لاکھوں انسانوں میں مشتہر
کی گئیں۔ اور پنجاب اور ہندوستان بلکہ تمام دنیا میں اس عظیم الشان غیب گوئی کی نظیر نہیں ملے گی۔ اور کسی کی کوئی پیشگوئی ایسی نہیں پاؤگے کہ اوّل توخدا تعالیٰ چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی اکٹھی خبردے اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اپنے الہام سے اطلاع کردے کہ وہ پیدا ہونے والاہے۔ اور پھر وہ تمام پیشگوؔ ئیاں لاکھوں انسانوں میں شائع کی جائیں۔ تمام دنیا میں پھرو اگر اس کی کہیں نظیر ہے تو پیش کرو۔ اور عجیب تر یہ کہ چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی خبر جو سب سے پہلے اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء میں دی تھی اس وقت ہر چہار لڑکوں میں سے ابھی ایک بھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور اشتہار مذکور میں خدا تعالیٰ نے صریح طورپر پسر چہارم کا نام مبارک رکھ دیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۳۔ اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء دوسرے کالم کی سطر نمبر ۷ ۔ سو جب اس لڑکے کا نام مبارک احمد رکھا گیاتب اس نام رکھنے کے بعد یکدفعہ وہ پیشگوئی ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء کی یاد آگئی۔
اب ناظرین کے یاد رکھنے کے لئے ان ہر چہار پسر کی نسبت یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ کس کس تاریخ میں ان کے تولد کی نسبت پیشگوئی ہوئی اور پھر کس کس تاریخ
* یہاں سہواً ’’اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ لیا یعنی ماہ صفر‘‘لکھا گیا ہے۔ درست اسی کتاب کے صفحہ۲۲۱ پر یوں لکھا ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 219
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 219
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/219/mode/1up
219
میں وہ پیدا ہوئے۔ اور بہتر ہوگا کہ ہر ایک طالبِ حق ایسے رسالے اور ایسے اشتہار اپنے پاس رکھے۔ کیونکہ ایک مدت کے بعد پھر ان اشتہارات کاملنا مشکل ہوگا۔ اور جب کوئی کاغذ مل نہ سکے تو دشمن خیرہ طبع باوجود اس کے کہ اس نے آپ اس اشتہار یارسالہ کو کئی دفعہ پڑھا ہو۔ محض حق پوشی کی راہ سے انکار کرنا شروع کر دیتا ہے۔ سو یہ فرض ہماری جماعت کا ہے کہ ان منکر کش ہتھیاروں سے خالی نہ رہیں بلکہ یہ تمام ذخیرہ رسائل او راشتہارات کا ایک جگہ بخوبی مرتب کرکے مجلد کرکے رکھیں تا بوقت ضرورت مخالف ظالم کو بآسانی دکھلا سکیں۔
اور ان چاروں لڑکوں کے پیدا ہونے کی نسبت پیشگوئی کی تاریخ اور پھر پیدا ہونے کے وقت پیدایش کی تاریخ یہ ہے کہ محمود جومیرا بڑا بیٹا ہے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ ء میں اور نیز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا اور یہ اشتہار محمود کے پیدا ہونے سے پہلے ہی لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا۔ چنانچہ اب تک ہمارے مخالفوں کے گھروں میں صدہا یہ سبز رنگ اشتہار پڑے ہوئے ہوں گے۔ اور ایسا ہی دہم جولائی ۱۸۸۸ ء کے اشتہار بھی ہر ایک کے گھر میں موجود ہوں گے۔ پھر جب کہ اِس پیشگوئی کی شہرت بذریعہ اشتہارات کامل درجہ پر پہنچ چکی اور مسلمانوں اور عیسائیوں ا ور ہندوؤں میں سے کوئی بھی فرقہ باقی نہ رہا جو اس سے بے خبر ہو۔ تب خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے ۱۲؍ جنوری ۱۸۸۹ ء کو مطابق ۹؍ جمادی الاوّل ۱۳۰۶ ھ میں بروز شنبہ محمود پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی مَیں نے اس اشتہار میں خبر دی ہے جس کے عنوان پر تکمیل تبلیغ موٹی قلم سے لکھا ہوا ہے جس میں بیعت کی دس شرائط مندرج ہیں۔ اور اس کے صفحہ ۴ میں یہ الہام پسر موعود کی نسبت ہے
اے فخرِ رُسل قُربِ تو معلومم شد دیرآمد ۂزراہ دُور آمدۂ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 220
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 220
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/220/mode/1up
220
اور میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات کے صفحہ ۲۶۶ میں کی گئی ہے۔ اور اِس کتاب کے صفحہ ۲۶۲ کی چوتھی سطر سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس پیشگوئی کی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء ہے۔ اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں۔ یأ تی قمرالانبیاء ۔ وامرک یتأتی۔ یسرّاللّٰہ وجھک۔ وینیر برھانک۔ سیولد لک الولد و یُدْ نٰی منک الفضل۔ ان نوری قریب۔دیکھو صفحہ ۲۶۶ آئینہ کمالات اسلام۔ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا۔ یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دُوسری بیوی سے میرا لڑکا ہے مشابہت رکھے گا ۔اور میرا نور قریب ہے (شاید نور سے مُراد پسرموعود ہو) پھر جب یہ کتاب آئینہ کمالات جس میں یہ پیشگوئی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء درج ہے اور جس کا دُوسرا نام دافع الوساوس بھی ہے فروری ۱۸۹۳ ء میں شائع ہوگئی۔ جیسا کہ اِس کے ٹائٹل پیج سے ظاہر ہے تو ۲۰ ؍ اپریل ۱۸۹۳ ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰؍ اپریل ۹۳ء سے ظاہر ہے ۔ اِس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔ اور درحقیقت وہ لڑکا صورت کے رُوسے فضل احمد سے مشابہ ہے جیسا کہ پیشگوئی میں صاف اشارہ کیا گیا اور یہ لڑکا پیشگوئی کی تاریخ دسمبر۱۸۹۲ ء سے تخمیناً پانچ مہینے بعد پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی تاریخ میں اشتہار ۲۰؍ اپریل ۱۸۹۳ ء کو چھپوایا گیا۔ جس کے عنوان پر یہ عبارت ہے۔ منکرین کے ملزم کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی خاص محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے۔
اورؔ میرا تیسرا لڑکا جس کا نام شریف احمدہے اِس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے رسالہ انوار الاسلام صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر درج ہے۔ اور یہ رسالہ ستمبر ۱۸۹۴ ء میں شائع ہوا تھا۔ اور ستمبر ۱۸۹۴ ء کو یہ پیشگوئی رسالہ مذکور ہ کے صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر چھاپی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 221
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 221
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/221/mode/1up
221
گئی تھی۔ اور پھر جیسا کہ رسالہ ضیاء الحق کے اخیر ورق ٹائٹل پیج پر شائع کیا گیا ہے یہ لڑکا یعنی شریف احمد ۲۴؍ مئی ۱۸۹۵ ء کو مطابق ۲۷؍ ذیقعد ۱۳۱۲ ھ پیدا ہوا یعنی پیشگوئی کے شائع ہونے کے بعد نویں مہینے پیدا ہوا۔
اور میرا چوتھا لڑکا جس کا نام مبارک احمد ہے اس کی نسبت پیشگوئی اشتہار ۲۰؍ فروری۱۸۸۶ ء میں کی گئی اور پھر انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳میں بتاریخ ۱۴؍ ستمبر ۱۸۹۶ ء یہ پیشگوئی کی گئی۔ اور رسالہ انجام آتھم بماہ ستمبر ۱۸۹۶ ء بخوبی ملک میں شائع ہوگیا اور پھر یہ پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں اِس شرط کے ساتھ کی گئی کہ عبد الحق غزنوی جو امرتسر میں مولوی عبد الجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں مرے گا جب تک یہ چو۴تھا بیٹا پیدا نہ ہولے۔ اور اس صفحہ ۵۸ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اگر عبد الحق غزنوی ہماری مخالفت میں حق پر ہے او رجناب الٰہی میں قبولیت رکھتا ہے تو اِس پیشگوئی کو دعا کرکے ٹال دے۔ اور پھر یہ پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۵ میں کی گئی۔ سو خدا تعالیٰ نے میری تصدیق کے لئے اور تمام مخالفوں کی تکذیب کے لئے اور عبد الحق غزنوی کو متنبہ کرنے کے لئے اِس پسر چہارم کی پیشگوئی کو ۱۴؍ جون ۱۸۹۹ ء میں جو مطابق ۴؍ صفر ۱۳۱۷ ھ تھی بروزچار شنبہ پورا کردیا یعنی وہ مولود مسعود چو۴تھا لڑکا تاریخ مذکورہ میں پیدا ہوگیا۔ چنانچہ اصل غرض اِس رسالہ کی تالیف سے یہی ہے کہ تا وہ عظیم الشان پیشگوئی جس کا وعدہ چار مرتبہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوچکا تھا اس کی ملک میں اشاعت کی جائے کیونکہ یہ انسان کو جرأت نہیں ہوسکتی کہ یہ منصوبہ سوچے کہ اوّل تو مشترک طور پر چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرے۔ جیسا کہ اشتہار۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء میں کی گئی اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اُس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرتا جائے اور اس کے مطابق لڑکے پیدا ہوتے جائیں۔ یہاں تک کہ چار کا عدد جو پہلی پیشگوئیوں میں قرار دیا تھا وہ پورا ہو جائے حالانکہ یہ پیشگوئی اس کی طرف سے ہو کہ جو محض افترا سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 222
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 222
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/222/mode/1up
222
اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا مامور قرار دیتا ہے ۔ کیا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کی ایسی مسلسل طور پر مدد کرتا جائے کہ ۱۸۸۶ ء سے لغایت سن ۱۸۹۹ ء چودہ۱۴ سال تک برابر وہ مدد جاری رہے۔ کیا کبھی مفتری کی تائید خدا نے ایسی کی یا صفحہ دنیا میں اس کی کوئی نظیر بھی ہے ؟ دیکھو ایک وہ زمانہ تھا کہ ان چار لڑکوں میں سے کوئی بھی نہ تھا اور اِس وقت ایک بڈھا کمزور دائم المرض آدمی جس کا ہر ایک دم موت کی خطرناک حالت میں ہے پیشگوئی کرتاہے کہ ضرور ہے کہ چار لڑکے میرے گھر میں پیدا ہوں اور پھر جب ایک لڑکے کے پیدا ہونے کا زمانہ کسی قدر قریب آتاہے تو الہام کے ذریعہ سے اس کے پیدا ہونے کی بشارت دیتا ہے ۔ اور ایسا ہی پھر الہام کے ذریعہ سے دوسرے لڑکے کے پیدا ہونے کی خبردیتا ہے۔ پھر ایسا ہی تیسرے لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیداہونے کی پیشگوئی شائع کرتا ہے۔ پھر قبل اس کے کہ جو چوتھا لڑکا پیدا ہو بڑے دعوے اور زور شور سے اِس کے پیدا ہونے کی خبر دیتا ہے یہاں تک کہ کہتا ہے کہ فلاں شخص نہیں مرے گا جب تک وہ پسر چہارم پیدا نہ ہولے۔ پس اس کے قول کے مطابق پسر چہارم بھی پیدا ہوجاتاہے۔ اب سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ انسان کی کارروائیاں ہیں؟ اور کیا آسمان کے نیچے یہ قوت کسی کو دی گئی ہے کہ اِس زور شور کی مسلسل پیشگوئیاں میدان میں کھڑا ہوکر شائع کرے اور پھر وہ برابر پوری ہو جائیں۔ دیکھو ایک وہ زمانہ تھا جو ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۵ میں یہ عبارت لکھی گئی تھی:۔ ایک اور الہام ہے جو ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء میں شائع ہوا تھا اور وہ یہ ہے کہ خدا تین کو چار کرے گا۔ اس وقت اِن تین لڑکوں کا جو اب موجود ہیں نام و نشان نہ تھا۔ اور اِس الہام کے معنے یہ تھے کہ تین لڑکے ہوں گے اور پھر ایک اور ہوگا جو تین کو چار کردے گا۔ سو ایک بڑا حصہ اِس کا پورا ہوگیا یعنی خدا نے تین لڑکے مجھ کو اِس نکاح سے عطا کئے جو تینوں موجود ہیں۔ صرف ایک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 223
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 223
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/223/mode/1up
223
کی انتظار ہے جو تین کو چار کرنے والا ہوگا۔ اب دیکھو یہ کس قدر بزرگ نشان ہے کیا انسان کے اختیار میں ہے کہ اوّل افترا کے طور پر تین یا چار لڑکوں کی خبردے اور پھر وہ پیدا بھی ہو جائیں ؟ فقط۔
یہ عبارت جس پر ہم نے خط کھینچ دیا ہے ضمیمہ انجام آتھم کی ہے۔ اگر تم اِس ضمیمہ کو کھول کر پڑھو گے تو اس کے صفحہ ۱۵ میں یہی عبارت پاؤگے۔ اب خدا تعالیٰ کی قدرت کا نشان دیکھو کہ وہ پسر چہار م جس کے پیدا ہونے کی نسبت اس صفحہ پا نزد ہم ضمیمہ انجام آتھم میں انتظار دلائی گئی اور ناظرین کو اُمید دلائی گئی ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ جیسا کہ یہ تین لڑکے پیدا ہوگئے ہیں وہ چوتھا لڑکا بھی پیدا ہو جائے گا۔ سو صاحبو وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتابوں میں چار مرتبہ وعدہ دیا گیا تھا صفر ۱۳۱۷ ھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چارشنبہ پیدا ہوگیا۔ عجیب بات ہے کہ اِس لڑکے کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے۔ اس کی نسبت چار پیشگوئیاں ہوئیں۔ یہ چا۴ر صفر ۱۳۱۷ ھ کو پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا دن تھا یعنی بدھ ۔ یہ دوپہر کےؔ بعد چوتھے گھنٹہ میں پیدا ہوا۔ یہ خود چوتھا تھا۔
۲۶ ایک عظیم الشان پیشگوئی وہ ہے جو لاہور ٹاؤن ہال میں جلسہ اعظم مذاہب کے وقت پوری ہوئی۔ تفصیل اِس کی یہ ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ جلسہ مذاہب ہو جو ۲۶۔۲۷۔۲۸؍ دسمبر ۱۸۹۶ ء کو مقام مذکور میں ہوا تھا۔ جس میں ہر ایک مذہب کے کسی نامی آدمی نے اُس مذہب کی تائید میں سوالات مجوزہ ممبران جلسہ کے جوابات سنائے تھے مجھ کو جو میں نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون لکھا تھاخدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا۔ جس سے یقینی اور قطعی طور پر سمجھا جاتا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 224
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 224
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/224/mode/1up
224
تھا کہ تمام مضامین میں سے میرا ہی مضمون فائق رہے گا۔ سومیں نے اِس خیال سے کہ ایسے مذہبی جلسہ کے موقعہ پر میرے الہامات کی سچائی لوگوں پر کھل جائے قبل اس کے کہ لوگ اپنے اپنے مضامین سناویں اپنے اس الہام کو بذریعہ ایک اشتہار کے شائع کردیا اور پھر بعد میں میرے الہام کے مطابق عام رائے یہی ہوئی کہ میرا مضمون تمام مضمونوں پر غالب ہے۔چنانچہ انہی ایّام میں سول ملٹری گزٹ لاہور اور آبزرور نے بھی میرے اس بیان کی زور کے ساتھ تصدیق کی اور جیسا کہ میں نے خدا تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ سے قبل از وقت تمام لوگوں میں شائع کردیا تھا کہ میرا ہی مضمون غالب رہے گا حقیقت میں ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور میرا مضمون اس جلسہ میں نہایت درجہ کی عظمت کی نگہ سے سنا گیا اور اس کی تعریف میں شہر لاہور میں دھوم مچ گئی۔
یہ اشتہار جس کا میں نے ذِکر کیا ہے لاہور کے جلسہ مذاہب سے پہلے نہ صرف لاہور میں ہی مشتہر کیا گیا تھا بلکہ جلسہ مذکورہ کی تاریخوں سے کئی دن پیشتر پنجاب کے اکثر شہروں میں اور ہزارہا لوگوں میں بکثرت شائع ہوچکا تھا۔ اور شیخ محمد حسین بٹالوی اور مولوی احمداللہ اور ثناء اللہ امرتسری اور مولوی عبد الجبار غزنوی ثم امرتسری اور دوسرے کئی مولویوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں کے پاس پہنچ چکا تھااور عام مسلمانوں میں بکثرت شائع کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جلسہ مذاہب کے بعد حق کے طالبوں کے دِلوں پر اس پیشگوئی کا بہت ہی اثر ہوا کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ درحقیقت یہی مضمون دُوسرے مضمونوں پر غالب رہا اور تمام فرقوں کی عام توجہ اور رغبت اِسی مضمون کی طرف ہوگئی۔ تب انصاف پسند لوگوں کے دِلوں پر الہامی پیشگوئی کی سچائی نے عجیب اثر کیا یہاں تک کہ ایک صاحب نے سیالکوٹ سے مبلغ 3سوروپیہ اپنے جوش خوشی سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 225
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 225
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/225/mode/1up
225
بھیجا کہ خدا تعالیٰ نے اس مضمون کو ایک نشان کے رنگ میں ظاہر فرمایا یعنی اس نے ایک تو ذاتی خاصیت اس مضمون میں ایسی رکھی کہ ہر ایک فرقہ کا انسان باوجود مذہبی روکوں کے بے اختیار اس مضمون کی تعریف کرنے لگا اور قریباً پنجاب کی تمام اخباریں ایک زبان سے بول اُٹھیں کہ جلسہ مذاہب کے تمام مضامین کی جان یہی مضمون ہے اور سول ملٹری جو ایک نیم سرکاری اخبار سمجھی جاتی ہے اس نے بھی یہی گواہی دی کہ اسی مضمون کی قبولیت ظاہر ہوئی۔ اور آبزرورنے لکھا کہ یہ مضمون اس لائق ہے کہ انگریزی میں ترجمہ ہو کر یورپ میں شائع کیا جائے۔ اس سے ظاہر ہے کہ کس شوکت اور شان سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی جس کی نسبت عیسائیوں اور ہندوؤں اور مسلمانوں اور خود ممبران جلسہ نے اِس قدر عظمت اور بے نظیری کا اقرار کیا کہ جس سے بڑھ کر ممکن نہیں او رعجیب تر یہ کہ یہ لوگ جانتے تھے کہ ہمارے اِس اقرار سے پیشگوئی پوری ہو جائے گی۔ مگر پھر بھی کچھ ایسی وجد کی حالت اُن پر طاری ہوئی کہ بے اختیار ان کے مُنہ سے یہ کلمات نکل گئے کہ یہی مضمون بالا رہا۔ اور نہایت تعجب میں ڈالنے والی یہ بات ہے کہ جو آریوں میں سے اِس جلسہ کے معزز مدارالمہام قرار پائے تھے سب سے اوّل اُنہوں نے ہی یہ کہا کہ یہی مضمون ہے جو دُوسرے مضمونوں پر غالب رہا۔
اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ ذیل میں اُس اشتہار کی نقل بھی لکھدوں کہ جو اس جلسہ مذاہب سے پہلے ہزاروں انسانوں میں شائع کیا گیا اور جس میں بآواز دُہل بتلایا گیا تھا کہ یہی مضمون تمام دوسرے مضمونوں پر غالب رہے گا۔ اوروہ یہ ہے:۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 226
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 226
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/226/mode/1up
226
(نقل اشتہار پیشگوئی متعلقہ جلسہ مذاہب جو پیش از جلسہ یعنی ۲۱؍ دسمبر ۱۸۹۶ ء کو شائع ہوا)
سچائی کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری
جلسہ اعظم مذاہب جو لاہور ٹاؤن ہال میں ۲۶۔۲۷۔۲۸؍ دسمبر ۱۸۹۶ ء کو ہوگا اس میں اِس عاجز کا ایک مضمون قرآن شریف کے کمالات اور معجزات کےؔ بارے میں پڑھا جائے گا۔ یہ وہ مضمون ہے جو انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اورخاص اُس کی تائید سے لکھا گیا ہے۔ اس میں قرآن شریف کے وہ حقائق اور معارف درج ہیں جن سے آفتاب کی طرح روشن ہو جائے گا کہ درحقیقت یہ خدا کا کلام اور رب العٰلمین کی کتاب ہے اور جو شخص اِس مضمون کو اوّل سے آخر تک پانچوں سوالوں کے جواب میں سنے گا میںیقین کرتا ہوں کہ ایک نیاایمان اُس میں پیدا ہوگا اور ایک نیا نور اس میں چمک اُٹھے گا۔ اور خدا تعالیٰ کے پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اُس کے ہاتھ آجائے گی۔ یہ میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک اور لاف و گزاف کے داغ سے منزّہ ہے مجھے اس وقت محض بنی آدم کی ہمدردی نے اس اشتہار کے لکھنے کے لئے مجبور کیا ہے کہ تا وہ قرآن شریف کے حسن و جمال کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارے مخالفوں کا کس قدر ظلم ہے کہ وہ تاریکی سے محبت کرتے اور اس نور سے نفرت رکھتے ہیں۔ مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔ اور اِس میں سچائی اورحکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قومیں بشرطیکہ حاضر ہوں اور اس کو اوّل سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی اور ہرگز قادر نہیں ہوں گی کہ اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا سکیں خواہ وہ عیسائی ہوں خواہ آریہ خواہ سناتن دھرم والے یاکوئی اور۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اس روز اس کی پاک کتاب کا جلوہ ظاہر ہو۔ میں نے عالم کشف میں اس کے متعلق دیکھا کہ میرے محل پر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 227
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 227
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/227/mode/1up
227
غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اُس ہاتھ کے چھونے سے اس محل میں سے ایک نور سا طعہ نکلا جو ارد گرد پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اُس کی روشنی ہوئی۔ تب ایک شخص جو میرے پاس کھڑا تھا وہ بلند آواز سے بولا کہ اللہ اکبر ۔ خربت خیبر۔ اس کی یہ تعبیر ہے کہ اس محل سے میرا دل مراد ہے جو جائے نزول و حلول انوار ہے اور وہ نور قرآنی معارف ہیں۔ اور خیبر سے مراد تمام خراب مذہب ہیں جن میں شرک اور باطل کی ملونی ہے اور انسان کو خدا کی جگہ دی گئی یا خدا کی صفات کو اپنے کامل محل سے نیچے گرادیا ہے۔ سو مجھے جتلایا گیا کہ اس مضمون کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا جھوٹ کھل جائے گا اور قرآنیسچائی دِن بدن زمین پر پھیلتی جائے گی جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کرے۔ پھر میں اس کشفی حالت سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا اور مجھے یہ الہام ہوا انّ اللّٰہ معک انّ اللّٰہ یقوم اینما قمت۔ یعنی خدا تیرے ساتھ ہے۔ خدا وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو۔ یہ حمایت الٰہی کے لئے ایک استعارہ ہے ۔ اب میں زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔ ہر ایک کو یہی اطلاع دیتا ہوں کہ اپنا اپنا حرج بھی کرکے اِن معارف کے سننے کے لئے ضرور بمقام لاہور تاریخ جلسہ پر آویں کہ ان کی عقل اور ایمان کو اِس سے وہ فائدے حاصل ہوں گے کہ وہ گمان نہیں کرسکتے ہوں گے۔والسّلام علٰی من ا تّبع الہدٰی ۔*
خاکسار غلام احمد از قادیاں ۲۱ ؍ دسمبر ۱۸۹۶ ء
سوامی شوگن چندر صاحب نے اپنے اشتہار میں مسلمانوں اور عیسائی صاحبان اور آریہ صاحبوں کو قسم دی تھی کہ ان کے نامی علماء اس جلسہ میں اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں ضرور بیان فرماویں۔ سو ہم سوامی صاحب کو اطلاع دیتے ہیں کہ ہم اس بزرگ قسم کی عزت کے لئے آپ کی منشاء کو پورا کرنے کے لئے طیار ہوگئے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا مضمون آپ کے جلسہ میں پڑھا جائے گا۔ اسلام وہ مذہب ہے جو خدا کا نام درمیان آنے سے سچے مسلمان کو کامل اطاعت کی ہدایت فرماتا ہے۔ لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ آپ کے بھائی آریوں اور پادری صاحبوں کو ان کے پرمیشر یا یسوع کی عزت کا کس قدر پاس ہے اور وہ ایسے عظیم الشان قدوس کے نام پر حاضر ہونے کے لئے مستعد ہیں یا نہیں۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 228
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 228
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/228/mode/1up
228
۲۷ جب میں نے کتاب براہین احمدیہ تالیف کی تو اس وقت مجھے چھپوانے کی استطاعت نہ تھی میں نے جناب الٰہی میں دعا کی تو اِن الفاظ سے جواب آیا ۔ کہ بالفعل نہیں۔ چنانچہ ایک مُدّت تک باوجود ہر ایک طور کی کوششوں کے کچھ بھی سرمایہ طبع کتاب میسر نہ ہوسکا اور لوگوں کو باوجود تحریک اور شائعؔ کرنے اشتہارات کے دیر تک کچھ توجہ نہ ہوئی۔ غرض اسی طرح الہام پورا ہوا جس طرح کہ بتلایا گیا تھا یہاں تک کہ لوگوں کی عدم توجہی نے اِس الہام پر اطلاع رکھنے والوں کو تعجب میں ڈالا اور جن لوگوں کے پاس یہ پیشگوئی بیان کی گئی تھی ان کے دِل پر اس واقعہ کی بہت تاثیر ہوئی۔ اِس الہام کی اطلاع شیخ حامد علی اور لالہ شرمپت کھتری اور میاں جان محمد امام مسجد اور دوسرے اور کئی لوگوں کو قادیاں کے رہنے والوں میں سے قبل از وقت دی گئی تھی جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔ اور یہ الہام عرصہ بیس سال سے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۲۵۔
۲۸ جب اس الہام پر جو ابھی میں نے نمبر ۲۷ میں ذکر کیا ہے کچھ دیر گذر گئی اور براہین احمدیہ کے طبع کرانے کا شوق حد سے بڑھا اور کسی کی طرف سے مالی امداد نہ ہوئی تو میرے دِل پر صدمہ پہنچنا شروع ہوا۔ تب میں نے اسی اضطراب کی حالت میں دعا کی اس پر خداوند قدیر اور کریم کی طرف سے یہ الہام ہوا۔ ھزّ الیک بجذع النخلۃ تساقط علیک رُطَبًا جنیا۔ یعنی کھجور کا پیڑ یا اس کی شاخوں میں سے کوئی شاخ ہلا تب تروتازہ کھجوریں تیرے پر گریں گی۔ مجھے بخوبی یاد ہے کہ اس الہام کی خبر میں نے مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب کو بھی دی تھی اور اس ضلع کے ایک اکسٹرا اسسٹنٹ کو بھی جس کا نام حافظ ہدایت علی تھا اور کئی اور لوگوں کو بھی اِطلاع دی اور قادیاں کے وہ دونوں ہندو یعنی شرمپت اور ملاوا مل جن کا ذکر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 229
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 229
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/229/mode/1up
229
کئی مرتبہ اِس رسالہ میں آیا ہے ان کو بھی میں نے اِس الہام سے اِطلا ع دے دی۔ غرض قبل اس کے کہ الہام کے پورا ہونے کے آثار ظاہرہوں۔ خوب اس کو مشتہر کیا۔ اور پھر اس الہام کے بعددوبارہ بذریعہ اشتہار لوگوں میں تحریک کی۔ مگر اب کی دفعہ کسی انسان پر نظر نہ تھی اور پوری نومیدی ہوچکی تھی اور صرف الہام الٰہی کی تعمیل مدنظر تھی۔ سو قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اشتہارات کے شائع ہوتے ہی بارش کی طرح روپیہ برسنے لگا اور کتاب چھپنی شروع ہوگئی یہاں تک کہ چار حصّے کتاب براہین احمدیہ کے چھپ کر شائع ہوگئے اور لاکھوں انسانوں میں اس کتاب کی شہرت ہوگئی۔ اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے گواہ بھی وہی اشخاص ہیں جن کا ابھی ذِکر کیا گیا ہے۔ اور یہ پیشگوئی آج سے تخمیناً بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہوچکی ہے۔ دیکھو میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶۔
۲۹ ایک دفعہ مجھے یہ الہام ہوا۔ عبد اللہ خاں ڈیرہ اسمٰعیل خاں ۔چنانچہ چند ہندو جو اتفاقاً اس وقت میرے پاس موجود تھے جن میں ایک لالہ شرمپت کھتری اور ایک لالہ ملاوا مل کھتری بھی ہے۔ ان کو یہ الہام سنا دیا گیا اور بعض مسلمانوں کو بھی سنادیا گیا اور صاف طور پر کہہ دیا گیا کہ اس الہام سے یہ مطلب ہے کہ آج عبد اللہ خان نام ایک شخص کا ہمارے نام کچھ روپیہ آئے گااور خط بھی آئے گا۔ چنانچہ ان میں سے ایک ہندو بشن داس نام اِس بات کے لئے مستعد ہوا کہ میں اِس الہام کو بذات خود آزماؤں۔ اور اتفاقاً اُن دنوں میں سب پوسٹ ماسٹر قادیاں کا بھی ہندو تھا ۔سو وہ ہندو ڈاکخانہ میں گیا اور آپ ہی سب پوسٹ ماسٹر سے دریافت کرکے یہ خبر لایا کہ عبد اللہ خاں نام ایک شخص کا اس ڈاک میں خط آیا ہے اور کچھ روپیہ آیا ہے۔ جب یہ ماجرا گذرا تو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 230
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 230
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/230/mode/1up
230
اس وقت ان تمام ہندوؤں کو یہ ماننا پڑا کہ یہ الہام واقعی سچا ہے۔ اور وہ ہندو جو ڈاکخانہ میں گیا تھا نہایت تعجب اورحیرت میں پڑا کہ یہ غیب کی بات کیونکر معلوم کی گئی۔ تب میں نے اُس کو کہا۔ کہ ایک خداہے قادر توانا جو غیب کا جاننے والا ہے جس سے ہندو بے خبر ہیں یہ اُس نے مجھے بتلایا۔ اور یہ الہام آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہوچکا اور لاکھوں انسان اِس سے اِطلاع پاچکے ہیں۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶ و ۲۲۷۔
۳۰ مجھے ایک دفعہ یہ الہام ہوا کہ الرَّحمٰن علّم القراٰن۔ یا احمد فاضت الرحمۃ علٰی شفتیک۔ یعنی خدا نے تجھے اے احمد قرآن سکھلایا اور تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی۔ اور اس الہام کی تفہیم مجھے اِس طرح پر ہوئی کہ کرامت اور نشان کے طور پر قرآن اور زبان قرآن کی نسبت دو ؔ طرح کی نعمتیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں۔ (۱) ایک یہ کہ معارف عالیہ فرقان حمید بطور خارق عادت مجھ کو سکھلائے گئے جن میں دُوسرا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ (۲) دوسرے یہ کہ زبانِ قرآن یعنی عربی میں وہ بلاغت اور فصاحت مجھے دی گئی کہ اگر تمام علماء مخالفین باہم اتفاق کرکے بھی اِس میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں تو ناکام اور نامراد رہیں گے اور وہ دیکھ لیں گے کہ جو حلاوت اور بلاغت اور فصاحت لسان عربی مع التزام حقائق و معارف و نکات میری کلام میں ہے وہ ان کو اور ان کے دوستوں اور ان کے استادوں اور ان کے بزرگوں کو ہرگز حاصل نہیں۔ اس الہام کے بعد میں نے قرآن شریف کے بعض مقامات اور بعض سورتوں کی تفسیریں لکھیں اور نیز عربی زبان میں کئی کتابیں نہایت بلیغ و فصیح تالیف کیں اور مخالفوں کو ان کے مقابلہ کے لئے بلایا بلکہ بڑے بڑے انعام ان کے لئے مقرر کئے اگروہ مقابلہ کرسکیں اور ان میں سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 231
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 231
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/231/mode/1up
231
جو نامی آدمی تھے جیسا کہ میاں نذیر حسین دہلوی اور ابوسعید محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر
اشاعۃ السُّنہ ان لوگوں کو بار بار اس امر کی طرف دعوت کی گئی کہ اگر کچھ بھی ان کو علم قرآن میں دخل ہے یا زبان عربی میں مہارت ہے یا مجھے میرے دعویٰ مسیحیت میں کاذب سمجھتے ہیں تو ان حقائق و معارف پُر از بلاغت کی نظیر پیش کریں جو میں نے کتابوں میں اِس دعویٰ کے ساتھ لکھے ہیں کہ وہ انسانی طاقتوں سے بالاتر اور خدا تعالیٰ کے نشان ہیں مگر وہ لوگ مقابلہ سے عاجز آگئے ۔نہ تو وہ ان حقائق معارف کی نظیر پیش کرسکے جن کو میں نے بعض قرآنی آیات اور سورتوں کی تفسیر لکھتے وقت اپنی کتابوں میں تحریر کیا تھا اور نہ اُن بلیغ اور فصیح کتابوں کی طرح دو سطر بھی لکھ سکے جو میں نے عربی میں تالیف کرکے شائع کی تھیں۔ چنانچہ جس شخص نے میری کتاب نورالحق اور کرامات الصادقین اور سرّالخلافۃ اور اتمام الحجّۃ وغیرہ رسائل عربیہ پڑھے ہوں گے اور نیز میرے رسالہ انجام آتھم اور نجم الھُدٰیکی عربی عبارت کو دیکھا ہوگا وہ اِس بات کو بخوبی سمجھ لے گا کہ ان کتابوں میں کس زور شور سے بلاغت فصاحت کے لوازم کو نظم اور نثر میں بجا لایا گیا ہے اور پھر کس زور شور سے تمام مخالف مولویوں سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ علم قرآن اور بلاغت سے کچھ حصہ رکھتے ہیں تو ان کتابوں کی نظیر پیش کریں ورنہ میرے اس کاروبار کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھ کر میری حقّیت کا نشان اس کو قرار دیں لیکن افسوس کہ ان مولویوں نے نہ تو انکار کو چھوڑا اور نہ میری کتابوں کی نظیر بنانے پر قادر ہوسکے۔ بہرحال ان پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری ہوگئی اور وہ اُس الزام کے نیچے آگئے جس کے نیچے تمام وہ منکرین ہیں جنہوں نے خدا کے مامورین سے سرکشی کی۔
۳۱ تخمیناً عرصہ بیس برس کا گذرا ہے کہ مجھ کو اس قرآنی آیت کا الہام ہوا تھا اور وہ یہ ہے۔3
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 232
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 232
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/232/mode/1up
232
3
3*۔ اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تامیرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اِسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور اِس جگہ یاد رہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہوگی۔ سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گذر گئے ہیں کسی نے ان میں سے اپنے تئیں اِس پیشگوئی کامصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعوٰی کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کامجھ کو اپنے حق میں الہام ہوا ہے۔ لیکن جب میرا وقت آیا تو مجھ کو یہ الہام ہوا اورمجھ کو بتلایا گیا کہ اِس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانہ میں دین اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہوگی۔ چنانچہ یہ کرشم ۂ قدرت مہوتسو کے جلسہ میں ظہور میں آچکا اور اِس جلسہ میں میری تقریر کے وقت بمقابل تمام تقریروں کے ہر ایک فرقہ کے وکیل کوطوعاً یا کرہاً اقرار کرنا پڑا کہ بیشک دین اسلام اپنی خوبیوں کے ساتھ ہر ایک مذہب سے بڑھا ہوا ہے اور پھر اسی پر کفایت نہیں ہوئی بلکہ خدا تعالیٰ نے میری تحریروں کے ساتھ ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت کی۔ ہندوؤں کے مقابل میں نے کتاب براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ اور آریہ دھرم ایسی کتابیں تالیف کیں جن سے ہر ایک طالبِ حق پر بخوبی کھل گیا کہ ہندو مذہب جس کی وید پر بنا قرار دی گئی ہے ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے بلکہ وہ ایسے خلافِ حق عقائد کا مجموعہ ہے جن میں نہ خدا تعالیٰ کی عزت اور عظمت اور قدرت کا کچھ پاس کیا گیا ہے اور نہ انسانی طہارت اور پاکیزگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ میں نے ان کتابوں میں خود آریوں کے اقرار سے ثابت کردیا ہے کہ ان کے مذہب کے رو سے اِس عالم کا کوئی ایسا خالق نہیں ہے
* ترجمہ۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا وہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 233
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 233
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/233/mode/1up
233
جس نے مخلوق کو عدم سے وجود دیا ہو بلکہ ہر ایک چیز قدیم او ر اپنے وجود کی آپ خدا ہے پس اس صورت میں ہندوؤں کے پرمیشر کی شناخت کے لئے اور ؔ اُس کی ہستی کو ماننے کے لئے کوئی دلیل قائم نہیں ہوسکتی بلکہ اس مدعا کے مخالف دلائل قائم ہوتے ہیں۔اِسی وجہ سے ہندوؤں میں نصف کے قریب وہ فرقے ہیں جو پرمیشر کے وجود سے ہی منکر ہیں کیونکہ وید کی اِس تعلیم کے رُو سے کہ ارواح اور مادہ خود بخود ہیں پرمیشر کے وجود کی کچھ ضرورت معلوم نہیں ہوتی اور ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ جب یہ تمام قویٰ جو روحوں اور ذرّات میں موجود ہیں کسی موجد کی محتاج نہیں اور ان کا وجود کسی صانع کے وجود پر موقوف نہیں تو پھر صرف روح اور جسم کو جوڑنے کی صنعت جو ادنیٰ درجہ کی صنعت ہے، کیونکر کسی صانع کی محتاج ہوسکتی ہے۔ غرض یہ خیال کہ پرمیشر نے بعض اجزا کو بعض سے جوڑا ہے اور رُوح کو جو قدیم سے خود بخود موجود ہے۔ ان قدیم اجسام میں داخل کیا ہے یہ نہایت کمزور خیال ہے اور اس کو صانع کے وجود پر دلیل سمجھنا سراسر ناسمجھی ہے۔ کیونکہ جبکہ یہ تمام چیزیں قدیم سے علیحدہ علیحدہ خودبخود موجود ہیں اور اپنے وجود اور بقا میں دوسرے کی محتاج نہیں تو پھر ان چیزوں کے باہمی اتصال یا انفصال کیلئے کیوں پرمیشر کی حاجت ہے۔ اگر پرمیشر کی ذات ایسی واقع نہیں جو اُسی سے تمام چیزوں کا ظہور ہو اور اُسی سے تمام چیزوں کی بقا ہو اور اُسی سے ہر ایک چیز کو فیض پہنچے تو خود اُس کا وجود فضول ہوگا اور اُس کے وجود پر کسی چیز کی دلالت کاملہ نہیں ہوگی۔ ہندوؤں کا یہ خیال کہ نیستی سے ہستی نہیں ہوسکتی صاف بتلا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ اور اُس کی ذات اور صفات کی معرفت کی سچی کتابیں ہرگز ان کو نہیں ملیں لہٰذا انہوں نے اپنے پرمیشر کے افعال اور اس کی قوت اور شکتی کو صرف انسان کی قوت اور شکتی پر قیاس کرلیا ہے۔ ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کیونکر انسان کی سچی خوابوں اور واقعی کشفوں میں ہزارہا ایسی چیزیں وجود پذیر ہوجاتی ہیں کہ ابھی وہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 234
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 234
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/234/mode/1up
234
بکلی پردہ نیستی میں مخفی ہوتی ہیں اور سالہائے دراز کے بعد ان کا ظہور ہوتاہے۔ پھر اگر خدا تعالیٰ نیستی سے ہستی نہیں کرسکتا تو کشفوں اور خوابوں میں ایسی ہستی کیوں ظہور میں آجاتی ہے جس کا خارج میں کوئی نام ونشان نہیں۔ مثلاً اگر کسی کے گھر میں بیس سال کے بعد بیٹا پیدا ہونا ہو تو کبھی کبھی ایسا عجیب کشف یا عجیب خواب اس کو دکھلائی جاتی ہے کہ جو بیٹا پیدا ہونے سے پہلے بلکہ اُس بیٹے کی ماں کے وجود سے بھی پہلے وہ اپنے اس بیٹے کو خواب کی حالت میں یاکشف کی حالت میں بعینہٖ دیکھ لیتا ہے۔ بلکہ بسا اوقات اُس سے باتیں کرلیتا ہے اور بسا اوقات وہ بیٹا ایسے راز اس کو بتلاتا ہے کہ جو مُدت ہائے دراز کے بعد اور تحصیل علم کے بعد وہ طاقت بیٹے میں پیدا ہوتی ہے* پس اگر خدا تعالیٰ انسان کی طرح مادہ اور پرکرتی کا محتاج ہے۔ تو مثلاً وہ بیٹا جو خواب میں یاکشف میں حاضر کیا جاتا ہے جس کی ابھی ماں بھی پیدا نہیں ہوئی وہ کس مادہ یا پرمانو سے بنایا جاتا ہے۔ پس جبکہ وہ قادر اس قسم کی بناوٹ بھی جانتا ہے کہ اُس حالت میں کسی انسان کا نشان ظاہر کردیتا ہے اور مجسم طور پر عین بیداری میں اس کو دکھا دیتا ہے جبکہ وہ بکلی بے نشان ہوتا ہے تو پھر اِس سے زیادہ اور کون سی حماقت ہوگی کہ اُس قادر کو مادہ کا محتاج سمجھا جائے۔ اگر ایسا ہی پرمیشر ہے تو اُس پر آیندہ کی دائمی خوشیوں کے لئے کوئی اُمید نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ آپ ہمیشہ مادہ اور رُوح کا محتاج ہے اور ایسی چیزوں کے سہارے سے اس کی خدائی چل رہی ہے جو اُس کے ہاتھ سے نکلی نہیں اور نہ نکل سکتی ہیں۔ پس ہندوؤں کے ویدوں کی یہ صریح غلطی ہے کہ وہ خدائی طاقت اور انسانی طاقت کو برابر درجہ پرسمجھتے ہیں اورکہتے ہیں کہ کسی اتفاق سے جس کا بھید معلوم نہیں اس قدر روحیں اور مادے موجود چلے آتے ہیں جو پرمیشر کی اپنی پیدا کردہ نہیں۔ اور انہی پر تمام کارخانہ پر میشر گری کا چل رہا ہے۔ اور اگرفرض
* اس کے ثبوت کے لئے ہم خود ذمہ دار ہیں مگر وہ لوگ کہاں ہیں جو سچائی کے طالب ہوکر آویں؟ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 235
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 235
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/235/mode/1up
235
کرلیں کہ وہ آیندہ کو کسی وقت معدوم ہو جائیں گی تو ساتھ ہی فرض کرنا پڑے گا کہ پرمیشر بھی آیندہ کو خالی ہاتھ بیٹھے گا۔ پس سوچنے کا مقام ہے کہ کیاخدائے حیّ و قیّوم کی یہی صفات ہونی چاہئیں اور کیااُس کی خدائی کی حقیقت اور اصلیت اِسی قدر ہے کہ اُس کی بادشاہت اُن چیزوں پر چلتی ہو جو اُس کی اپنی ملکیت نہیں۔ غرض میں نے ان کتابوں میں ثابت کیا ہے کہ ہندو مذہب کا گیان اور معرفت پر میشر کی نسبت جو کچھ ہے یہی ہے کہ وہ اُس کو قدیم سے معطل اور صفتِ خالقیت سے محروم قرار دیتے ہیں اور انسانی پاکیزگی کی نسبت وید کی تعلیم جس کو پنڈت دیانند نے آریوں کو سکھلایا ہے بطور نمونہ یہ ہے کہ ایک آریہ اولاد کے لئے اپنی پیاری بیوی کو اپنی زندگی اور جوانی کی حالت میں دوسرے سے ہم بستر کرا سکتا ہے تا کسی طرح اولاد پیدا ہو جائے۔ اِس عمل کو ہندوؤں کے مذہب میں نیوگ کہتے ہیں ۔ پس جس مذہب کا خدا تعالیٰ کی نسبت یہ خیال ہے کہ وہ قدیم سے عاجز اور کمزور اورپیدا کرنے کی صفت سے بے نصیب ہے اور جس مذہب نے مخلوق کی پاکیزگی کا اِس قدر خون کردیا ہے کہ خاوند جو فطرتاً انسانی غیرت کا جوش اپنیؔ بیوی کے معاملہ میں اِس قدر اپنے اندر رکھتا ہے کہ روا نہیں رکھتا کہ کسی غیر کی آواز کی طرف بھی وہ کان لگاوے اس کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اولاد کی ضرورت کے لئے نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ اپنی جورو کو غیر انسان سے ہم بستر کراوے ایسے مذہب سے کس بہتری کی اُمید ہوسکتی ہے۔ علاوہ اِس کے میں نے اپنی کتابوں میں یہ بھی بیان کردیا ہے کہ ہندو مذہب کے پابند خوارق اور کرامات سے بے نصیب ہیں بلکہ اس کے منکر ہیں اور میں نے اِس طرح پر بھی ان لوگوں پر اتمام حجت کیا ہے کہ کئی آسمانی نشان ان کو دکھلائے ہیں اور ان پر ثابت کیا ہے کہ آسمان کے نیچے صرف ایک اِسلام ہے جس کی پیروی سے اِنسان کو خدا تعالیٰ کا قرب میسر آتا ہے اور اِس قرب کی برکت سے انواع اقسام کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 236
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 236
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/236/mode/1up
236
کرامات اور پیشگوئیاں اس انسان سے ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ اب ظاہر ہو رہی ہیں۔ کیا ان میں کوئی ایسا رشی یا جوگی موجود ہے کہ وہ عجائب کام خدا تعالیٰ کے دکھلا سکے جو مجھ سے ظاہرہوتے ہیں؟ پس ظاہر ہے کہ ہندو مذہب پر عقلی اور کراماتی طور پر اسلام کی حجت پوری ہوگئی ۔ اب بعد اِس کے انکار کرنا ترک حیا ہے۔یہ تمام مضمون قریباًبیس ۲۰ سال سے چھپ کر شائع ہوچکے ہیں۔ یہ وہ اتمام حجت ہے جو بذریعہ کتابوں اور آسمانی نشانوں کے ہندوؤں پر کیا گیا اور اِس جگہ تھوڑا سا بطور خلاصہ اُن کتابوں میں سے لکھا گیا ہے جو سالہائے دراز سے چھپ کر بخوبی ملک میں شائع ہوچکی ہیں بلکہ بعض کتابیں مکرر بھی چھپ گئیں۔
اور عیسائیوں کی نسبت جو اتمام حجت کیا گیا وہ بھی دو قسم پر ہے۔ ایک وہ کتابیں ہیں جو میں نے عیسائیوں کے خیالات کے ردّ میں تالیف کیں جیسا کہ براہین احمدیہ اور نور الحق اور کشف الغطاء وغیرہ۔ دوسرے وہ نشان جو عیسائیوں پر حجت پوری کرنے کے لئے میں نے دکھلائے اور میں نے ان کتابوں میں جو عیسائیوں کے مقابل پر لکھی گئی ہیں ثابت کردیا ہے کہ عیسائیوں کا خونِ مسیح اور کفارہ کا مسئلہ ایسا غلط ہے کہ ایک دانشمند اور منصف کے لئے کافی ہے کہ اِسی مسئلہ پر غور کرکے خدا سے ڈرے اور اس مذہب سے علیحدہ ہو جائے * اور میں نے ان کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو *** ٹھہرانے کا عقیدہ جو عیسائیوں کے مذہب کا اصل الاصول ہے ایسا صریح البطلان ہے کہ ایک سطحی خیال کا انسان بھی معلوم کرسکتا ہے کہ کسی طرح ممکن نہیں کہ ایسا مذہب سچا ہو جس کی بنیاد ایسے عقیدے پر ہو جو ایک راستباز کے دل کو *** کے سیاہ داغ کے ساتھ ملوث کرنا چاہتا ہے کیونکہ *** کا لفظ جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے
* کیا کوئی عقل سلیم اس بات کو مان سکتی ہے کہ زید خون کرے اور بکر اس کے عوض میں سولی دیا جائے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 237
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 237
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/237/mode/1up
237
نہایت پلید معنے رکھتا ہے اور اس لفظ کے ایسے خبیث معنے ہیں کہ بجز شیطان کے اور کوئی اس کا مصداق نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ عربی اور عبرانی کی زبان میں ملعون اس کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے ردّ کیاجائے۔ اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔ کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے رحمت الٰہی سے ردّ کیا گیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں توریت سے قرآن شریف تک کسی ایسے شخص کی نسبت ملعون ہونے کا لفظ نہیں بولا گیا جس نے انجام کار خدا کی رحمت اورفضل سے حصہ لیاہو۔ بلکہ ہمیشہ سے یہ ملعون اور *** کا لفظ انہی ازلی بدبختوں پر اطلاق پاتا رہا ہے جو ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت اور نجات اور نظرِ محبت سے بے نصیب کئے گئے اور خدا کے لطف اور مہربانی اور فضل سے ابدی طور پر دور او ر مہجور ہو گئے اور ان کا رشتہ دائمی طور پر خداتعالیٰ سے کاٹ دیا گیا اور اُس جہنم کا خلود اُن کے لئے قرار پایا جو خدا تعالیٰ کے غضب کا جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہونے کی اُمید نہ رہے ۔اور نبیوں کے منہ سے بھی یہ لفظ کبھی ایسے اشخاص کی نسبت اطلاق نہیں پایا جو کسی وقت خدا کی ہدایت اور فضل اوررحم سے حصہ لینے والے تھے۔ اس لئے یہودیوں کی مقدس کتاب اور اسلام کی مقدس کتاب کی رُو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص ایسا ہو کہ خدا کی کتابوں میں اُس پر ملعون کالفظ بولا گیا ہو۔ وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم اور بے نصیب ہوتا ہے۔ جیسا کہ اِس آیت میں یہی اشارہ ہے۔3 3 ۱ یعنی زنا کار اور زنا کاری کی اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یہ *** ہیں یعنی ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے ردّ کئے گئے اس لئے یہ اِس لائق ہیں کہ جہاں ان کو پاؤ قتل کردو۔ پس اِس آیت میں اِس بات کی طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ *** ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 238
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 238
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/238/mode/1up
238
پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے جس پر جھوٹ اور بدکاری کا جوش غالب رہتا ہے۔ اور اِسی بنا پر قتل کرنے کا حکم ہواکیونکہ جو قابل علاج نہیں اور مرض متعدی رکھتا ہے اس کا مرنا بہتر ہے۔ اور یہی توریت میں لکھا ہے کہؔ *** ہلاک ہوگا۔ علاوہ اِس کے ملعون کے لفظ میں یہ کس قدر پلید معنی مندرج ہیں کہ عربی اور عبرانی زبان کی رُو سے ملعون ہونے کی حالت میں ان لوازم کا پایا جانا ضروری ہے کہ شخص ملعون اپنی دِلی خواہش سے خدا تعالیٰ سے بیزا ر ہو اورخدا تعالیٰ اس سے بیزار ہو اور وہ خدا تعالیٰ سے اپنے دِلی جوش کے ساتھ دشمنی رکھے اور ایک ذرہ محبت اور تعظیم اللہ جلّ شانہٗ کی اُس کے دِل میں نہ ہو۔ اور ایسا ہی خدا تعالیٰ کے دِل میں بھی ایک ذرّہ اُس کی محبت نہ ہو یہاں تک کہ وہ شیطان کا وارث ہو نہ خدا کا۔ اور یہ بھی *** ہونے کے لوازم میں سے ہے کہ شخص ملعون خدا تعالیٰ کی شناخت او رمعرفت اور محبت سے بکلی بے نصیب ہو۔ اب ظاہر ہے کہ یہ *** اور ملعون ہونے کی حالت کا مفہوم ایسا ناپاک مفہوم ہے کہ ایک ادنیٰ سے ادنیٰ ایماندار کی طرف منسوب نہیں ہوسکتا چہ جائیکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت اس کو منسوب کیا جائے کیونکہ ملعون ہونے سے مراد وہ سخت دلی کی تاریکی ہے جس میں ایک ذرہ خدا کی معرفت کا نور خدا کی محبت کا نور خدا کی تعظیم کا نور باقی نہ ہو۔ پس کیا روا ہے کہ ایسے مردار کی سی حالت ایک سیکنڈ کے لئے بھی مسیح جیسے راستباز کی طرف منسوب کی جائے۔ کیا نور اور تاریکی دونوں جمع ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا اس سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ عیسائی مذہب کے یہ عقائد سراسر باطل ہیں۔ نیک دِل انسان ایسی نجات سے بیزار ہوگا جس کی اوّل شرط یہی ہو کہ ایک پاک اور معصوم اور خدا کے پیارے کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ ملعون ہوگیا اور اُس کا دِل عمداً خدا سے برگشتہ ہوگیا اور اس کے سینہ میں سے خدا شناسی کانور جاتا رہا اور وہ شیطان کی طرح خدا تعالیٰ کا دشمن ہوگیا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 239
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 239
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/239/mode/1up
239
اور خدا سے بیزار ہوگیا اور شیطان کا وارث ہوگیا اور اُس کا سارا دِل سیاہ ہوگیا۔ اور *** کی زہر ناک کیفیت سے اُس کا دِل اور اس کی آنکھیں اور اس کے کان او ر اس کی زبان اور اس کے تمام خیالات بھرگئے۔ اور اس کی پلید زمین میں بجز *** درختوں کے اور کچھ باقی نہ رہا۔ کیاایسے اصولوں کو کوئی ایماندار اور شریف انسان اپنی نجات کا ذریعہ ٹھہراسکتاہے اگرنجات کا یہی ذریعہ ہے تو ہر ایک پاک دل شخص کا کانشنس یہی گواہی دے گا کہ ایسی نجات سے ہمیشہ کا عذاب بہتر ہے ۔ تمام انسانوں کا اِس سے مرنا بہتر ہے کہ *** جیسا سڑا ہوا مُرد ار جو شیطان کی خاص وراثت ہے مسیح جیسے پاک اور پاک دِل کے مُنہ میں ڈالیں اور اِس مردار کا اس کے دِل کو ذخیرہ بناویں اور پھر اس مکروہ عمل سے اپنی نجات اور رہائی کی اُمید رکھیں۔ غرض یہ وہ عیسائی تعلیم ہے جس کو ہم نے سراسر ہمدردی اور خیرخواہی کی راہ سے اپنی کتابوں میں ردّ کیا ہے اور صرف اِسی قدر نہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرکے دکھلایا ہے کہ خود حضرت مسیح علیہ السلام کا سولی ملنا ہی جھوٹ ہے۔ انجیل خود گواہی دیتی ہے کہ وہ سُولی نہیں ملے۔ اور پھر خود حضرت مسیح نے انجیل میں اپنے اِس واقعہ کی مثال حضرت یونس کے واقعہ سے منطبق کی ہے اور یہ کہا ہے کہ میرا قبر میں داخل ہونا اور قبر سے نکلنا یونس نبی کے مچھلی کے نشان سے مشابہ ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہ مردہ داخل ہوا تھا اور نہ مردہ نکلا تھا ۔ بلکہ زندہ داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا۔ پھر اگر حضرت مسیح قبر میں مُردہ داخل ہوا تھا تو اس کے قصے کو یونس نبی کے قصے سے کیا مشابہت۔ اور ممکن نہیں کہ نبی جھوٹ بولے اِس لئے یہ اِس بات پر یقینی دلیل ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ مُردہ ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوئے اور اگر موجودہ انجیلیں تمام وکمال اِس واقعہ کے مخالف ہوتیں تب بھی کوئی سچا ایماندار
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 240
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 240
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/240/mode/1up
240
قبول نہ کرتاکہ حضرت مسیح علیہ السلام کا سولی پر مرجانے کا واقعہ صحیح ہے کیونکہ اس سے صرف یہی نتیجہ نہیں نکلتا کہ حضرت مسیح اپنی اس مشابہت قرار دینے میں جھوٹے ٹھہرتے ہیں اور مشابہت سراسر غلط ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ نتیجہ بھی نکلتاہے کہ وہ نعوذ باللہ اُن بیلوں گدھوں کی طرح *** بھی ہوگئے جن کی نسبت توریت میں مار دینے کاحکم تھا اور نعوذ باللہ اُن کے دِل میں *** کی وہ زہر سرایت کرگئی جس نے شیطان کو ہمیشہ کے لئے ہلاک کیا ہے۔ لیکن موجودہ انجیلوں میں سے وہ انجیلیں بھی اب تک موجود ہیں جیسا کہ انجیل برنباس جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے سولی ملنے سے انکار کیا گیا ہے اور ان چار انجیلوں کو دوسری انجیلوں پر کچھ ترجیح نہیں کیونکہ یہ سب انجیلیں حواریوں کے زمانہ کے بعد بعض یونان کے لوگوں نے بے سروپا روایات کی بنا پر لکھیں ہیں اور ان میں حضرت مسیح کے ہاتھوں کی کوئی انجیل نہیں بلکہ حواریوں کے ہاتھوں کی بھی کوئی انجیل نہیں اور یہ بات قبول کی گئی ہے کہ انجیل کا عبرانی نسخہ دنیا سے مفقود ہے۔ ماسوا اِس کے یہ چاروں انجیلیں جو چوسٹھ انجیلوں میں سے محض تحکم کے طور پر اختیار کی گئی ہیں اُن کے بیانات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوا۔ چنانچہ ہمؔ اپنے رسالہ ’’مسیح ہند میں‘‘ میں اس بحث کو صفائی سے طے کرچکے ہیں۔ اوران انجیلوں سے یہ بھی ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ایک باغ میں اپنی رہائی کے لئے تمام رات دعا کرتے رہے اور اس غرض اور مدعا سے کہ کسی طرح سولی سے بچ جائیں ساری رات رونے اور گڑگڑانے اور سجدہ کرنے میں گذری۔ اور یہ غیرممکن ہے کہ جس نیک انسان کو یہ توفیق دی جائے کہ تمام رات دردِ دل سے کسی بات کے ہوجانے کے لئے دعا کرے اور اُس دعا کے لئے اس کو پورا جوش عطا کیاجائے اور پھر وہ دعا نامنظور اور نامقبول ہو۔ جب سے کہ دنیا کی بنیاد پڑی اُس وقت سے آج تک اِس کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 241
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 241
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/241/mode/1up
241
نظیر نہیں ملی۔اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں بالاتفاق یہ گواہی پائی جاتی ہے کہ راستبازوں کی دعا قبول ہوتی ہے اور اُن کے کھٹکھٹانے پر ضرور کھولا جاتا ہے۔ پھر مسیح کی دعا کو کیاروک پیش آئی کہ باوجود ساری رات کی گریہ وزاری اورشوروغوغا کے ردّی کی طرح پھینک دی گئی اور قبول نہ ہوئی۔ کیاخدا تعالیٰ کی کتابوں میں اِس واقعہ کی کوئی اور نظیربھی ہے کہ کوئی مسیح جیسا راستباز یا اس سے کمتر تمام رات رو رو کر اور جگر پھاڑ کر دعا کرے اور بیقراری سے بے ہوش ہوتاجائے اور خود اقرار کرے کہ میری جان گھٹ رہی ہے او رمیرا دل گرا جاتا ہے اور پھر ایسی دردناک دعا قبول نہ ہو ؟ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہماری کوئی دعا قبول کرنا نہیں چاہتا تو جلد ہمیں اِطلاع بخشتا ہے او ر اُس دردناک حالت تک ہمیں نہیں پہنچاتاجس میں اس کا قانونِ قدرت یہی واقع ہے کہ اس درجہ پر وفادار بندوں کی دعا پہنچ کر ضرور قبول ہوجایا کرتی ہے۔ پھر مسیح کی دعا کو کیا بلا پیش آئی کہ نہ تو وہ قبول ہوئی اور نہ انہیں پہلے ہی سے اطلاع دی گئی کہ یہ دعا قبول نہیں ہوگی اور نتیجہ یہ ہوا کہ بقول عیسائیوں کے خدا کی اس خاموشی سے مسیح سخت حیرت میں پڑا یہاں تک کہ جب صلیب پر چڑھا یا گیا تو بے اختیار عالم نومیدی میں بول اُٹھا کہ ایلی ایلی لما سبقتانی یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ غرض میں نے اپنی کتابوں سے حق کے طالبوں کو اِس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ پہلے اِس بات کو ذہن میں رکھ کر کہ مقبولوں کی اوّل علامت مستجاب الدعوات ہونا ہے خاص کر اس حالت میں جب کہ اُن کا دردِ دل نہایت تک پہنچ جائے پھر اس بات کو سوچیں کہ کیونکر ممکن ہے کہ باوجودیکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے مارے غم کے بے جان اور ناتوان ہوکرایک باغ میں جو پھل لانے کی جگہ ہے بکمال درد ساری رات دعا کی اور کہا کہ اے میرے باپ اگر ممکن ہو تو یہ پیالہ مجھ سے ٹال دیا جائے مگر پھر بھی باایں ہمہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 242
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 242
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/242/mode/1up
242
سوزوگداز اپنی دعا کا پھل دیکھنے سے نامراد رہا۔ یہ بات عارفوں اور ایمانداروں کے نزدیک ایسی جھوٹ ہے جیسا کہ دِن کو کہا جائے کہ رات ہے یا اُجالے کو کہا جائے کہ اندھیرا ہے یا چشمۂ شیریں کو کہا جائے کہ تلخ اور شور ہے۔ جس دعا میں رات کے چار پہر برابر سوزو گداز اور گریہ وزاری اور سجدات اور جانکا ہی میں گذریں کبھی ممکن نہیں کہ خدائے کریم ورحیم ایسی دعا کو نامنظور کرے۔ خاص کر وہ دعا جو ایک مقبول کے منہ سے نکلی ہو۔ پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح کی دعا قبول ہوگئی تھی اور اِسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کی نجات کے لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے تھے جو اُس کی رہائی کے لئے قطعی اسباب تھے۔ از انجملہ ایک یہ کہ پیلاطوس کی بیوی کو فرشتہ نے خواب میں کہا کہ اگر یسوع سولی پر مرگیا تو اِس میں تمہاری تباہی ہے اور اِس بات کی خدا تعالیٰ کی کتابوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی کو خواب میں فرشتہ کہے کہ اگر ایسا کام نہیں کروگے تو تم تباہ ہو جاؤگے اور پھر فرشتہ کے کہنے کا ان کے دِلوں پر کچھ بھی اثر نہ ہو او روہ کہنا رائگاں جائے۔ اور اِسی طرح یہ بات بھی سراسر فضول اور جھوٹ معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا تو یہ پختہ ارادہ ہوکہ وہ یسوع مسیح کو سولی دے اور اِس طرح پر لوگوں کو عذاب ابدی سے بچاوے اور فرشتہ خواہ نخواہ یسوع مسیح کے بچانے کے لئے تڑپتا پھرے۔ کبھی پیلاطوس کے دِل میں ڈالے کہ مسیح بے گناہ ہے اور کبھی پیلاطوس کے سپاہیوں کو اس پر مہربان کرے اور ترغیب دے کہ وہ اس کی ہڈی نہ توڑیں اور کبھی پیلاطوس کی بیوی کے خواب میں آوے اور اس کو یہ کہے کہ اگر یسوع مسیح سولی پر مرگیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ خدا اور فرشتہ کاباہم اختلاف رائے ہو اور پھر رہائی کے اسباب میں سے جو اِن چار انجیلوں میں مرقوم ہیں ایک یہ بھی سبب ہے کہ یہودیوں کو یہ موقع
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 243
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 243
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/243/mode/1up
243
نہ ملا کہ وہ قدیم دستور کے موافق پانچ چھ روز تک حضرت مسیح کو صلیب پر لٹکا رکھتے تا بھوک اور پیاس اور دُھوپ کے اثر سے مر جاتا اور نہ دستور قدیم کے موافق اُن کی ہڈیاں توڑی گئیں جیسا کہ چوروں کی توڑی گئیں۔ اگرچہ یہ رعایت مخفی طور پر پیلاطوس کی طرف سے تھی کیونکہ رعبناک خواب نے اس کی بیوی کا دِل ہلا دیا تھا لیکن آسمان سے بھی یہی ارادہ زور مار رہا تھا ورنہ کیا ضرورت تھی کہ عین صلیب دینے کے وقت سخت آندھی آتی اور زمین پر سخت تاریکی چھا جاتی اور ڈرانے والا زلزلہ آتا۔ اصل بات یہ تھی کہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہودیوں کے دِل ڈر جائیں اور نیز ان پر وقت مشتبہ ہوکر سبت کے توڑنے کافکر بھی ان کو دامنگیرہو جائے کیونکہ جس وقت حضرت مسیح ؔ علیہ السلام صلیب پر چڑھائے گئے وہ جمعہ کا دن تھا اور قریباً دوپہر کے بعد تین بجے تھے۔ اور یہودیوں کو سخت ممانعت تھی کہ کوئی مصلوب سبت کے دن یا سبت کی رات جو جمعہ کے بعد آتی ہے صلیب پر لٹکا نہ رہے اور یہودی قمری حساب کے پابند تھے اس لئے وہ سبت کی رات اُس رات کو سمجھتے تھے کہ جب جمعہ کے دن کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ پس آندھی اور سخت تاریکی کے پیدا ہونے سے یہودیوں کے دِلوں میں یہ کھٹکا شروع ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ وہ لاشوں کو سبت کی رات میں صلیب پر رکھ کر سبت کے مجرم ہوں اور مستحق سزا ٹھہریں اور دوسرے دن عید فسح بھی تھی جس میں خاص طور پر صلیب دینے کی ممانعت تھی۔ پس جبکہ آسمان سے یہ اسباب پیدا ہوگئے اور نیز یہودیوں کے دِلوں پر الٰہی رعب بھی غالب آگیا تو اُن کے دلوں میں یہ دھڑکہ شروع ہوگیا کہ ایسا نہ ہوکہ اس تاریکی میں سبت کی رات آجائے لہٰذا مسیح اور چوروں کو جلد صلیب پر سے اُتار لیا گیا اور سپاہیوں نے یہ چالاکی کی کہ پہلے چوروں کی ٹانگوں کو توڑنا شروع کردیا اور ایک نے اُن میں سے یہ مکر کیا کہ مسیح کی نبض دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ تو مرچکا ہے اب اس کی ٹانگیں توڑنے کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 244
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 244
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/244/mode/1up
244
ضرورت نہیں۔ اور پھر یوسف نام ایک تاجر نے ایک بڑے کوٹھے میں اُن کو رکھ دیا اور وہ کوٹھا ایک باغ میں تھا اور یہودی مُردوں کے لئے ایسے وسیع کوٹھے کھڑکی دار بھی بنایا کرتے تھے۔ غرض حضرت مسیح اِس طرح بچ گئے اور پھر چالیس دن تک مرہم عیسیٰ سے اُن کے زخموں کا علاج ہوتا رہا جیسا کہ کتاب ’’ مسیح ہند میں ‘‘ میں ہم ثابت کرچکے ہیں۔ اور پھر جب خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے حضرت مسیح علیہ السلام کو مرہم عیسیٰ کے استعمال سے شفا ہوگئی اور تمام صلیبی زخم اچھے ہوگئے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس ملک سے انہوں نے پوشیدہ طور پر ہجرت کی جیسا کہ سنت انبیاء ہے۔ اور اس ہجرت میں ایک یہ بھی حکمت تھی کہ تاخدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی سنت ادا ہو جائے کیونکہ اب تک وہ اپنے وطن کی چار دیواری میں ہی پھرتے تھے اور ہجرت کی تلخی نہیں اُٹھائی تھی۔ اور اس سے پہلے انہوں نے اپنی ہجرت کی طرف اشارہ بھی کیا تھا جیسا کہ انجیل میں اُن کا یہ قول ہے کہ ’’ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں‘‘ الغرض پھر آپ پیلاطوس کے ملک سے گلیل کی طرف پوشیدہ طور پر آئے اور اپنے حواریوں کو گلیل کی سڑک پر ملے۔ اور ایک گاؤں میں اُن کے ساتھ اکٹھے رات رہے اور اکٹھے کھاناکھایا اور پھر جیسا کہ میں نے اپنی کتاب ’’ مسیح ہند میں‘‘ میں ثابت کیا ہے کئی ملکوں کی سیر کرتے ہوئے نصیبین میں آئے۔ اور نصیبین سے افغانستان میں پہنچے اور ایک مُدت تک اس جگہ جو کوہ نعمان کہلاتا ہے اس کے قریب سکونت پذیر رہے اور اس کے بعد پنجاب میں آئے اور پنجاب کے مختلف حصوں کو دیکھااور ہندوستان کا بھی سفر کیا اور غالباً بنارس اور نیپال میں بھی پہنچے پھر پنجاب کی طرف لوٹ کے کشمیر کا قصد کیا اور بقیہ عمر سری نگر میں گذاری اور وہیں فوت ہوئے اور سری نگر محلہ خان یار کے قریب دفن کئے گئے اور اب تک وہ قبر یوز آسف نبی کی قبر اور شہزادہ نبی کی قبر اور عیسیٰ نبی کی قبر کہلاتی ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 245
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 245
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/245/mode/1up
245
اور سرینگر میں یہ واقعہ عام طور پر مشہور ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ قبر ہے اور اس مزار کا زمانہ تخمیناً دو ہزار برس بتلاتے ہیں اور عوام اور خواص میں یہ روایت بکثرت مشہور ہے کہ یہ نبی شام کے ملک سے آیا تھا۔
غرض یہ دلائل اور حقائق اورمعارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ثابت کئے جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے بسط سے لکھا ہے اور ظاہر ہے کہ ان روشن دلائل کے بعد نہ عیسائی مذہب قائم رہ سکتا ہے اور نہ اُس کا کفارہ ٹھہر سکتاہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یکدفعہ گرتی ہے کیونکہ جبکہ حضرت مسیح علیہ السلام کا مصلوب ہونا ہی ثابت نہ ہوا تو کفارہ کی تمام اُمیدیں خاک میں مل گئیں ۔اور یہ وہ فتح عظیم ہے جو حدیث کسر صلیب کی منشاء کو کامل طور پر پورا کرتی ہے اور وہ کام جو مسیح موعود کو کرنا چاہیئے یہی کام تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی مذہب کو گرا دے نہ یہ کہ تلواروں اور بندوقوں سے لوگوں کو قتل کرتا پھرے۔ اور یہ فتح صرف ایک شخص کے نام پرمقدر تھی جو عین وقت فتنہ صلیب میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا اور یہ فتح اس کے ہاتھ سے کامل طور پر ظہور میں آگئی۔ اب کسی کا سرالصلیب اور مسیح موعود کی انتظار کرنا عبث اور طلب محال ہے کیونکہ جن حقائق کے کھلنے سے عیسائیت کو شکست آتی تھی وہ حقائق بفضلہ تعالیٰ میرے ہاتھ پر کھل گئے۔ اب کسی دوسرے مسیح کے لئے کوئی روحانی کام باقی نہیں اور صرف تلواروں سے خونریزی کرنا اور جبر سے کلمہ پڑھانا کوئیؔ ہنر کی بات نہیں بلکہ یہ فعل تو ڈاکہ مارنے والوں کے فعلوں سے مشابہ ہے۔ یہ کیسی جہالت ہے جو بعض نادان مسلمانوں کے دِلوں میں متمکن ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ اُن کا مسیح موعود اور مہدی معہود جبراً لوگوں کو مسلمان کرے گا اور تلوار سے دین کو پھیلائے گا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 246
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 246
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/246/mode/1up
246
یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جبر سے کوئی عقیدہ دِل میں داخل نہیں ہوسکتا بلکہ ہر ایک شخص جو ایسے ظالموں کے قابو آجائے اپنے دل میں ان کو نہایت بدانسان سمجھتا ہے گو جان چھڑانے کے لئے اس وقت ہاں میں ہاں ملاوے۔ یہ سخت حماقت ہوگی کہ اِس جگہ ہمارے سید و مولیٰ جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیا جائے کہ آپ نے دین کے پھیلانے کے لئے جنگ کی کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کی قسم سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان بنانے کے لئے کبھی جبر نہیں کیا اور نہ تلوار کھینچی اور نہ دین میں داخل کرنے کے لئے کسی کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچایا۔ بلکہ وہ تمام نبوی لڑائیاں اور آنجناب کے صحابہ کرام کے جنگ جو اس وقت کئے گئے یا تو اِس واسطے ان کی ضرورت پڑی کہ تا اپنی حفاظت کی جائے اور یا اس لئے ضرورت پڑی کہ تا ملک میں امن قائم کیا جائے اور جو لوگ اسلام کو اس کے پھیلنے سے روکتے ہیں اور اُن لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں جو مسلمان ہوں ان کو کمزور کردیا جائے جب تک کہ وہ اُس نالائق طریق سے توبہ کرکے اسلام کی سلطنت کے مطیع ہو جائیں۔ پس ایسے جنگ کا اُس زمانہ میں کہاں پتہ ملتا ہے جو جبراً مسلمان بنانے کے لئے کی جاتی ہے۔ہاں رحمت الٰہی نے قابلِ سزا قوموں کے لئے جو بہت سے خون کرچکی تھیں اور خونیوں کو مدد دے چکی تھیں اور اپنے جرائم کی وجہ سے عدالت کے رُو سے قتل کے لائق تھیں رحیمانہ طور پر یہ رعایت رکھی تھی کہ ایسے مجرم اگر سچے دِل سے مسلمان ہو جائیں تو ان کا وہ سنگین جرم معاف کردیا جائے اور ایسے مجرموں کو اختیار ملا تھا کہ اگر چاہیں تو اِس رحیمانہ قانون سے فائدہ اُٹھائیں۔ غرض جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی یہ علامت قرآن شریف میں بیان فرمائی تھی کہ 3۱ وہ علامت میرے ہاتھ سے پوری ہوگئی۔
اور جس طرح عیسائیوں اور ہندوؤں پر حجت پوری کی گئی ایسا ہی سکھوں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 247
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 247
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/247/mode/1up
247
پر بھی حجت کو پوراکردیا گیا۔ میں نے اپنی کتاب ست بچن میں ثابت کردیا ہے کہ بابا نانک صاحب دراصل مسلمان تھے اور اُن لوگوں میں سے تھے جن کا دِل غیر کی محبت اور اُنس سے پاک کیا جاتا ہے اور ان کا چولہ جس کو وہ پہنتے تھے اب تک ڈیرہ نانک میں موجود ہے جس پر قرآن شریف کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں اور موٹی قلم سے عربی زبان میں یہ لکھا ہوا ہے کہ بجز اسلام کے اور تمام دین باطل ہیں جو خدا تک نہیں پہنچاسکتے۔ اب اس سے زیادہ باوا صاحب موصوف کے اِسلام پر اور کیا گواہی ہوگی کہ وہ خود اپنے چولے کی تحریر میں اِس بات کا اقرار ظاہر کرتے ہیں کہ زمین پر صرف اِسلام ہی وہ مذہب ہے جو سچا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اور میں نے ست بچن میں یہ بھی ثابت کیا ہے کہ باوا نانک صاحب مسلمانوں کی طرح نماز بھی پڑھا کرتے تھے اور ایک یادو حج بھی کئے تھے اور حیات خاں نامی ایک افغان کی لڑکی سے نکاح بھی کیا تھا اور ملتان میں ایک بزرگ کی قبر کی ہمسائیگی میں برابر چالیس دن تک چلّہ میں بھی بیٹھے تھے اور کئی اور اہل اللہ کی قبروں پر بھی چلّہ کشی کی۔ اور یہ دلائل ان کے اسلام پر ایسے مضبوط ہیں جو اِن سے بڑھ کر ا ور کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ اور گرنتھ کے وہ اشعارجو ان کی طرف منسوب کئے گئے ہیں قرآن شریف کی تعلیم سے سراسر موافق ہیں بلکہ وہ اپنے بعض اشعار میں عام لوگوں کو نمازکی ترغیب دیتے ہیں۔ اور اگر فرض کرلیں کہ گرنتھ میں اسلام کی نسبت بعض بے ادبی کے الفاظ ہیں تو بلاشبہ باوا صاحب کا اُن ناپاک شعروں سے دامن مبرّا ہے بلکہ بلاشبہ یہ اُس زمانہ کے شعر ہوں گے جبکہ سکھوں میں اِسلام کی نسبت بہت کچھ کینہ اورتعصب پیدا ہوگیا تھا کیونکہ گرنتھ کے شعر تمام باواصاحب کاہی کلام نہیں ہے بلکہ اس میں بہت کچھ ذخیرہ دوسرے لوگوں کے شعروں کا ہے جن سے ہمیں کچھ تعلق نہیں۔ علاوہ اس کے یہ گرنتھ جو خالصہ صاحبوں کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 248
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 248
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/248/mode/1up
248
ہاتھ میں ہے باوا صاحب کی وفات سے بہت مُدت بعد اکٹھا کیا گیا ہے اور روایتوں کا کوئی صحیح سلسلہ سکھوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ معلوم نہیں کہ کہاں کہاں سے اور کس کس سے یہ شعر لئے گئے اور کیا کچھ کم کیا گیا یا بڑھایا گیا۔ میں نے گرنتھ کے وہ شعر غور سے دیکھے ہیں جو باوا نانک صاحب کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں اور میں ایک مدّت تک گرنتھ کو سنتا رہا اور خود بھی پڑھتا رہا اور اس میں غور کرتا رہا۔ میں اپنے پختہ تجربہ کی بناپر ناظرین کو یقین دلاتا ہوں کہ جس قدر ان میں سے عمدہ شعر معارف اور حقائق سے پُر ہیں وہ سراسر قرآن شریف کا ترجمہ ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ باوا صاحب جو اؔ یک مدت تک اہلِ اسلام اور اولیاء اسلام کی خدمت میں رہے اُن کے منہ سے یہ حقائق قرآنی سنتے رہے اور آخر انہی حقائق کو اپنی بھاشا زبان میں ترجمہ کرکے نظم میں قوم کی بھلائی کے لئے مشہور کردیا۔ غرض باوا صاحب کا اسلام ایک ایسے چمکدار ستارہ کی طرح ہے جو کسی طرح وہ چھپ ہی نہیں سکتا۔ باوا صاحب کی یہ کارروائی نہایت قابل قدر ہے جو انہوں نے اپنی جماعت کو ہندوؤں اور اُن کے ویدوں سے علیحدہ کردیا جیسا کہ ابھی ۱۸۹۸ء یا ۱۸۹۹ء میں بعض گرنتھ کے فاضل سکھوں نے اخبار عام میں یہ شائع کردیا ہے کہ ہمیں ہندوؤں سے کچھ تعلق نہیں۔ غرض یہ اتمام حجت ہے جو میں نے اپنی کتابوں میں خالصہ قوم پر کیا ہے۔ اب اگر وہ چاہیں تو قبول کریں اور باوا صاحب کی اصل منشاء پر چل کر اپنی عاقبت درست کرلیں کہ دنیا میں ہمیشہ رہنا نہیں۔
اور ایک مشترک کارروائی جس سے تمام مخالف مذہبوں پر حجت پوری ہوگئی ہے میری طرف سے یہ ہے کہ میں نے عام اعلان دیا ہے کہ آسمانی نشان اور برکات اور پرمیشر کے شکتی کے کام صرف اِسلام میں ہی پائے جاتے ہیں اور دنیا میں کوئی ایسامذہب نہیں کہ ان نشانوں میں اِسلام کا مقابلہ کرسکے۔ اِس بات
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 249
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 249
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/249/mode/1up
249
کے لئے خدا تعالیٰ نے تمام مخالفین کوملزم اور لاجواب کرنے کے لئے مجھے پیش کیا ہے اور میں یقیناًجانتا ہوں کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور سکھوں میں ایک بھی نہیں کہ جو آسمانی نشانوں اور قبولیتوں ا ور برکتوں میں میرامقابلہ کرسکے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ زندہ مذہب وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ رکھتا ہو اور کامل امتیاز کا نور اس کے سر پر چمکتا ہو۔ سو وہ اِسلام ہے۔ کیا عیسائیوں میںیا سکھوں میں یا ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اِس میں میرا مقابلہ کرسکے؟ سو میری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ میرے مقابل پر کسی قدم کو قرار نہیں۔ اب جس طرح چاہو اپنی تسلی کرلو کہ میرے ظہور سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی جو براہین احمدیہ میں قرآنی منشاء کے موافق تھی اور وہ یہ ہے۔33۱ ۔
۳۲ براہین احمدیہ میں مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے الہام سے خبردی ہے کہ عیسائیوں کی طرف سے ایک فتنہ ہوگا اور وہ اپنے مذہب کی تائید میں اسلام پر الزام قائم کریں گے یعنی کچھ مکر کریں گے اور حق کو چھپائیں گے اور خدا بھی مکر کرے گا یعنی عیسائیوں کے مکر کی اصل حقیقت کھول دے گا اور اُن کی پردہ دری کرے گا او ر ان کا مکر اُنہی کے منہ پر مارے گا ۔ چنانچہ اِس پیشگوئی سے تخمیناً پندرہ برس بعد ڈپٹی عبد اللہ آتھم عیسائی اور اس کے دوستوں نے جو عیسائی تھے یہی مکر کیا اور اسلام کی ایک عظیم الشان فتح کو مخفی رکھنے کے لئے جھوٹ بولا اور یہ افترا کیا کہ آتھم پیشگوئی سے نہیں بلکہ تین حملوں سے ڈرتا رہا۔ یہ تو ناظرین کو معلوم ہوگا کہ موت کی پیشگوئی اُس کے حق میں کی گئی تھی اور اس پیشگوئی کی پندرہ مہینے میعاد تھی مگر اس کے ساتھ ایک الہامی شرط تھی اور وہ یہ تھی کہ اگر آتھم پندرہ مہینے کی میعاد میں حق کی طرف
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 250
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 250
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/250/mode/1up
250
رجوع کرے گا تو اِس بات سے بچ جائے گا کہ پندرہ مہینے کے اندر اندر مر جائے بلکہ اُس کی موت میں کسی قدر تاخیر ڈال دی جائے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آتھم بوجہ پابندی شرط کے پندرہ مہینے کی میعاد میں نہ مرا بلکہ کچھ تاخیر کے بعد مرگیا۔ یہ آتھم کی موت ایسی صورت کی تھی جس پر پیشگوئی کا دوسرا پہلو صاف صاف دلالت کرتا تھا اور عقلِ سلیم گواہی دیتی تھی کہ الہام کے منشاء کے رُو سے ضرور ایسا ہی ہونا چاہیئے تھا۔ اور اگر عیسائیوں میں سے کوئی جماعت عقلمند اور منصف مزاج ہوتی تو وہ فی الفور سمجھ جاتی کہ آتھم کی یہ موت اُس صورت کی موت ہے کہ جو الہامی شرط پر عمل کرنے کی حالت میں اور پھر گستاخ اور عہد شکن ہونے کی حالت میں قبل از وقت بتلائی گئی تھی اور ہزارہا انسانوں میں شائع کی گئی تھی کیونکہ الہام میں یہ بتلایا گیا تھا کہ آتھم کو الہامی شرط کی پابندی کا فائدہ ملے گا لیکن اگر اس شرط پر قائم نہیں رہے گا تو پھر جلد موت آجائے گی اور ایسا ہی وقوع میں آیا۔ لیکن افسوس کہ بدقسمت آتھم نے جب شرط کی پابندی کی وجہ سے پندرہ مہینے کے اندر مرنے سے نجات پائی تو اُس کے خیال نے اِس طرف پلٹا کھایا کہ شاید میں اتفاقی طور پر بچ گیا اور ڈرنے او ررونے کے اثر سے نہیں بچا تب اُس نے نہ صرف سچی گواہی کو چھپایا بلکہ اپنے خوف کی پردہ پوشی کے لئے تین جھوٹے بہتان بھی میرے پرلگائے ۔ اور جبکہ آتھم نے اپنے خوف اور رونے کی اور طرح پر تاویل کرلی اورمُنہ بند رکھ کر میعاد کے اندر فوت ہونے سے بچ گیا تو عیسائیوں نے بھیؔ شور مچایا کہ آتھم میعاد کے اندر کیوں فوت نہیں ہوا اور آتھم نے عیسائیوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے اس خوف کی اصلیت چھپانے کے لئے جو اس کے افعال اور اقوال اور حرکات سے ظاہر ہوچکا تھاسراسر مکر اور فریب سے یہ بہانہ بنایا کہ پندرہ مہینے تک جو میں ڈرتا رہا اور روتا رہا اور میرے پر سخت خوف اور ہراس غالب رہا تو اس کا یہ سبب
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 251
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 251
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/251/mode/1up
251
نہیں تھا کہ میں پیشگوئی کی سچائی سے ڈرتا تھا بلکہ میرے قتل کرنے کے لئے تین حملے کئے گئے سانپ چھوڑا گیا۔ بعض سوار قتل کرنے کے لئے آئے اور ان کے ہاتھ میں بندوقیں تھیں اور بعض نے نیزوں کے ساتھ میرے پر حملہ کرنا چاہا۔ سو میں پندرہ مہینے کے اندر جو پیشگوئی کی میعاد تھی اِسی وجہ سے ڈرتا اور روتا رہا اور میرے دل میں سے قرار اورآرام جاتا رہا پس یہ آتھم کا ایک مکر تھا جو عیسائیوں کے فتنہ اور شور و غوغا کا موجب ہوا اور اُس نے اپنے خوف کی پردہ پوشی کے لئے تین جھوٹے الزام میرے پر لگاکر عیسائیوں کو سراسر دھوکہ دیتا رہا اور اُس نے اِس دھوکہ دہی میں ایک قابل شرم فریب کو استعمال کیا اور راستی سے کام نہ لیا۔ اور ظاہر ہے کہ اگر وہ درحقیقت میرے کسی ظالمانہ حملہ کے وقوع سے جو نہ ایک دفعہ بلکہ تین دفعہ پندرہ مہینے کے اندر ہوا ہر وقت روتا اورآہ وزاری میں مشغول رہا تو مناسب تھا کہ وہ عقلمندی کی راہ سے آیندہ ان حملوں کے انسداد کے لئے کوئی قانونی تدبیر کرتاکیونکہ وہ تو مدت تک اکسٹرا اسسٹنٹ بھی رہ چکا تھااور گورنمنٹ انگریزی کے قانون سے خوب واقف تھاوہ کم سے کم میری نسبت عدالت میں استغاثہ کرسکتا تھاکہ تا پندرہ مہینے کی میعاد گذرنے تک میری ضمانت لی جائے یا یہ کہ مچلکہ ہی لیا جائے بلکہ جبکہ تین دفعہ خطرناک حملوں کے ذریعہ سے اقدام قتل ہوچکا تھا تو اس پر واجب تھا کہ اقدام قتل کی نالش کرتا تا سرکار خود مدعی ہوکر اصل حقیقت کی تفتیش کرکے ایسے شخص کو اقدام قتل کی سزا دیتی جو اس جرم کا مرتکب ہوا ہو اور اگر کچھ نہیں کرسکتا تھا تو یہی کرتا کہ ایسے مجرمانہ حملوں کی اُس تھانہ میں اِطلاع دیتا جس کی حدود کے اندر یہ جرم سرزد ہوا تھا تاکہ پولیس کے افسرخود تفتیش کرلیتے اور اگر وہ اِن تمام تدابیر سے عاجز آگیا تھا تو اس قدر تو ضرور چاہیئے تھا کہ وہ چند اخبارات میں ان پُردرد واقعات کو شائع کرا دیتا ۔ لیکن چونکہ اِس زمانہ میں یعنی پندرہ مہینے کی میعاد میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 252
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 252
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/252/mode/1up
252
جس میں بقول اُس کے اُس پر تین حملے ہوئے تھے وہ بالکل خاموش رہا اور اُس نے اشارتاً بھی کسی کو نہیں بتلایا کہ میری نسبت یہ مجرمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے اور اس میعاد گذرنے کے بعد جب اس پر لوگوں نے اعتراض کئے کہ اِس قدر کیوں ڈرتا رہا اور کیوں روتا رہا تو یہ بات پیش کردی کہ اُس پر تین حملے ہوئے تھے اس طریق اور رفتار سے نہایت صفائی سے ثابت ہے کہ اُس نے اپنی اِس خجالت کا داغ دھونے کے لئے جو بوجہ روتے رہنے اور ترساں اور ہراساں رہنے کے اس کے شامل حال رہ چکے تھے جس کی عام شہرت ہوگئی تھی یہ ایک مکر بنایا تھا جو لوگوں کے پاس بیان کیا کہ میں پیشگوئی کی وجہ سے نہیں بلکہ تین حملوں کی وجہ سے روتا اور ڈرتا رہااور باقی عیسائیوں نے اِس مکر کو ہاتھ میں لے کر امرتسر اور دوسرے بعض شہروں میں بہت شور مچایا اور بدزبانی اور گالیوں کو انتہا تک پہنچا دیا۔ لیکن افسوس کہ اگر تین منٹ تک بھی کوئی شریف اِس میں غور کرتا یا اگر اب بھی غور کرے تو اس پر واضح ہوگا کہ یہ تین حملوں کا عذر آتھم کی طرف سے سراسر مکر تھا جس کو دوسرے عیسائیوں نے اپنی طرف سے رنگ چڑھا کر جابجا سچائی کے پیرایہ میں مشہور کیا۔ اگر یہ سوال ہو کہ کیونکر معلوم ہوا کہ آتھم نے یہ جو بیان کیا کہ پندرہ مہینے کی میعاد میں جو پیشگوئی کی میعاد تھی میرے قتل کے لئے تین حملے کئے گئے۔ یہ بیان اُس کا مکر اور فریب ہے واقعی نہیں ہے تواس کا جواب ابھی ہم بیان کرچکے ہیں کہ آتھم کے یہ عذرات بعد از وقت ہیں اور اس کا ہرگز یہ حق نہیں تھا کہ وہ حملوں کے زمانہ میں جو ڈیڑھ برس کے قریب زمانہ تھا بالکل خاموش رہ کر پھر اس میعاد گذرنے کے بعد یہ ذِکر زبان پر لاتا کہ میں اِس لئے ڈرتا اور روتا رہا کہ میرے پر تین حملے ہوئے تھے بلکہ اِس ذِکر کا وقت وہ تھا جبکہ تازہ بتازہ حملے ہو رہے تھے اور ابھی پندرہ مہینے کی میعاد نہیں گذری تھی۔ سو چونکہ اُس نے اُس زمانہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 253
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 253
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/253/mode/1up
253
میں اپنی زبان بند رکھی جس زمانہ میں انصافاً وقانوناً اُس کا حق تھا کہ بلا توقف شور مچاتا اور اُس زمانہ میں بجز رونے اور ڈرنے اور گوش ۂ تنہائی میں بیٹھنے کے اور کوئی شکایت وہ زبان پر نہ لایا اور پھر جب پندرہ ۱۵ مہینے کی میعاد گذر گئی اور ہزارہا لوگوں میں یہ واقعہ شہرت پاگیاکہ آتھم پیشگوئی کے زمانہ میں جو پندرہ مہینے تھی دن رات روتا رہا اور ڈرتا رہا اور کانپتا رہا اور مجنونوں کی طرح کسی جگہ اُس کو قرار نہ تھا تو پھر اُس وقت آتھم نے لوگوں کے پاس بیان کرنا شروع کیا کہ پیشگوئی کی میعاد میں یعنی پندرہ مہینے کے عرصہ میں میرے قتل کرنے کے لئے تین حملے ہوئے تھے۔ اُن حملوں کی دہشت اورخوف سے میں روتا اور ڈرتا رہا۔اب ہرؔ ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ یہ بیان جو بعد از وقت تھا اس کی کوئی اور وجہ معقول بجز اس کے ثابت نہیں ہوتی کہ وہ خجالت جو حد سے زیادہ ڈرنے اور رونے کی وجہ سے آتھم کے شامل حال ہوگئی تھی اس کے مٹانے کے لئے آتھم نے یہ ایک حیلہ سوچا تھا اوراِس پر ایک اور دلیل یہ بھی ہے کہ خود آتھم کے رفیقوں عیسائیوں نے اس کو کہا کہ اگر واقعی طور پر تین حملے ہوئے ہیں تو ہمیں اجازت دے ہم اب بھی حملہ کرانے والے پر نالش کرتے ہیں لیکن آتھم نے نالش سے انکار کیا۔ پھر خود میں نے بھی بار بار اِس بات پر زور لگایا کہ اگر میری تعلیم اور فرمائش سے تین حملے ہوئے ہیں تو تمہیں قسم ہے کہ میرے پر نالش کرو ورنہ یقیناًتم جھوٹے ہو اور محض داغ خجالت کے دور کرنے لئے باتیں بناتے ہو مگر پھر بھی آتھم نے نالش نہ کی۔ آخر پھر میں نے یہ بھی کہا کہ اگر تم پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرے اور تین حملوں سے ڈرے ہو تو قسم کھا جاؤ اور اِس قسم کھانے پر چار ہزار روپیہ نقدتمہیں دوں گا مگر اُس نے قسم بھی نہ کھائی ۔ تب میں نے اِس مضمون کے اشتہارات سولہ ہزار کے قریب شائع کئے مگر آتھم ذرہ متوجہ نہ ہوا۔ اب ہر ایک عقلمند خود سوچ لے کہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 254
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 254
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/254/mode/1up
254
ان تمام امور کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے کیا ثابت ہوتاہے۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں کہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ آتھم ضرور پیشگوئی کی عظمت سے ڈرا اور سخت ڈرا پھر جب میعاد پیشگوئی کی گذر گئی اور اُس نے سمجھا کہ اب میں امن میں آگیا تو اُس شخص کی طرح جو خوف کی گھڑی گذرنے کے بعد اپنے خوف کو طرح طرح کی تاویلوں سے چھپاتا ہے تین حملوں کا بہانہ بنا لیا اور ایک صریح مکر اور فریب سے خدا تعالیٰ کی سچی پیشگوئی پر خاک ڈالنا چاہا مگر آخر خدا کے الہام کے مطابق آپ ہی خاک میں مل گیا۔ سو یہ معنے اس الہام براہین احمدیہ کے ہیں کہ یمکرون ویمکر اللّٰہ واللّٰہ خیر الماکرینالخ یعنی عیسائی مکر کریں گے اورخدا بھی مکر کرے گا اور خدا کا مکر غالب آئے گا اور وہ اپنے مکر سے ایک فتنہ پیدا کریں گے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱ ۔ اور اِس فتنہ کی جز وہ فتنہ بھی ہے جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سے ظہور میں آیا جو مجھ کو اقدامِ قتل کا مرتکب قرار دیا۔ غرض براہین احمدیہ میں فتنہ آتھم اور کلارک کے متعلق یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جو صاف طور پر سمجھ آتی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱
۳۳ اِس بات کوعرصہ قریباً بیس برس کا گذر چکا ہے کہ اُس زمانہ میں جبکہ مجھ کو بجز قادیان کے چند آدمیوں کے اور کوئی نہیں جانتا تھا یہ الہام ہوا۔ انت وجیہ فی حضرتی اخترتک لنفسی انت منّی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی فحان ان تعان وتعرف بین الناس۔ دیکھو صفحہ ۴۸۹ براہین احمدیہ اور ترجمہ اِس کا یہ ہے کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔ پس وقت آگیا کہ تو پہچانا جائے اور لوگوں میں عزت کے ساتھ مشہور کیا جائے اور یہی الہام کسی قدر تغیر الفاظ سے براہین احمدیہ کے ایک دوسرے مقام میں ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۳۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 255
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 255
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/255/mode/1up
255
پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے چند سال میں ہی اپنے الہام کے مطابق وہ شہرت دی کہ کروڑہا انسانوں میں مجھے مشہور کردیا۔ اور ہزارہا ایسے انسان پیدا ہوگئے کہ وہ ایسی کامل ارادت رکھتے ہیں کہ بجز خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کے سچے معتقدوں کے اور کسی جگہ ان کی نظیر نہیں پائی جاتی اور چونکہ یہ پیشگوئی آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۵۳ و ۴۸۹ میں درج ہوکر ایسے زمانہ میں شائع ہوچکی ہے کہ کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ اُس زمانہ میں لوگوں کا میری طرف کچھ بھی رجوع تھا اور نہ یہ ثابت کرسکتا ہے کہ اُس وقت یہ عاجز ایک شہرت یافتہ انسان تھا۔ اِس لئے یہ بدیہی امر ہے کہ یہ پیشگوئی ایسی شان اور شوکت کے ساتھ پوری ہوئی ہے کہ اس کی نظیر بجز نبیوں کی زندگی کے اور کسی جگہ پائی نہیں جاتی کیونکہ ہر ایک طریقہ کے انسان دور دراز ملکوں تک میری جماعت میں داخل ہوئے اور ایک دنیا کو خدا تعالیٰ نے میری طرف رجوع دے دیا۔ پس بلاشبہ یہ پیشگوئی ان عظیم الشان پیشگوئیوں میں سے ہے جو طالب حق کے لئے موجب زیادتِ یقین و ایمان ہیں۔
۳۴ ایک دفعہ ایک شخص شیخ بہاء الدین نام مدار المہام ریاست جوناگڑھ نے پچا3س روپیہ میرے نام بھیجے اور قبل اس کے کہ اس کے روپیہ کی روانگی سے مجھے اطلاع ہو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے اطلاع دی کہ پچا3س روپیہ آنے والے ہیں۔ میں نے اس غیب محض سے بہت سے لوگوں کو قبلؔ از وقت بتلا دیاکہ عنقریب یہ روپیہ آنے والا ہے اور قادیاں کے شرمپت نام ایک آریہ کو بھی اس سے خبرکردی۔ یہ وہی شرمپت ہے جس کا پہلے اس سے کئی مرتبہ اِس رسالہ میں ذکر آچکا ہے۔ عجیب تر بات یہ ہے کہ آریہ مذکور نے میرے الہام کو سن کر کہا کہ آج میں نے بھی خواب میں دیکھا ہے کہ آپ کو کسی جگہ سے ہزارہا *روپیہ آیا ہے تب میں نے اُسے جواب دیا کہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 256
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 256
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/256/mode/1up
256
بباعث اِس کے کہ تمہیں ایمان سے حصہ نہیں تمہارے خواب میں انیس۱۹ حصے جھوٹ مل گیا ہے۔ ورنہ تم خوب یاد رکھو کہ پچا3 س روپیہ آئیں گے نہ ہزار روپیہ ۔چنانچہ ابھی وہ میرے مکان پر ہی موجود تھا کہ ڈاک کے ذریعہ سے پچاس روپیہ آگئے جو شیخ مذکور نے بھیجے تھے اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہوکر ہزارہا انسانوں میں شہرت پاچکا ہے۔ دیکھو میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۵۔ اور لالہ شرمپت کو اگر حلفًاپوچھا جائے تو یقین ہے کہ سچ کہہ دے گا۔ مگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔
۳۵ ایک وکیل صاحب سیالکوٹ میں ہیں جن کا نام لالہ بھیم سین ہے۔ ایک مرتبہ جب انہوں نے اِس ضلع میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے اُن کو بتلایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا مقدر ہے کہ اس ضلع کے کل اشخاص جنہوں نے وکالت یا مختاری کا امتحان دیا ہے فیل ہوجائیں گے۔ مگر سب میں سے صرف تم ایک ہوکہ وکالت میں پاس ہوجاؤگے۔ اور یہ خبر میں نے تیس کے قریب اور لوگوں کو بھی بتلائی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار کاری کا امتحان دیا تھا فیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہوگئے اور اب تک وہ سیالکوٹ میں زندہ موجود ہیں۔ اور جو کچھ میں نے بیان کیا وہ حلفاً اِس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔مگر میں کئی دفعہ اِسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ ہر ایک قسم کھانے والے کی قسم مطابق نمونہ نمبر۲ کے ہوگی۔ اور یہ نشان آج سے بیس ۲۰ برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔
۳۶ انہی وکیل صاحب یعنی لالہ بھیم سین صاحب کو جو سیالکوٹ میں وکیل ہیں ایک مرتبہ میں نے خواب کے ذریعہ سے راجہ تیجا سنگھ کی موت کی خبر پاکر اُن کو اطلاع دی کہ وہ راجہ تیجا سنگھ جن کو سیالکوٹ کے دیہات جاگیر کے عوض میں تحصیل بٹالہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 257
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 257
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/257/mode/1up
257
میں دیہات مع اس کے علاقہ کی حکومت کے ملے تھے فوت ہوگئے ہیں اور انہوں نے اِس خواب کو سن کر بہت تعجب کیا اور جب قریب دو بجے بعد دوپہر کے وقت ہوا تو مسٹر پرنسب صاحب کمشنر امرتسر ناگہانی طور پر سیالکوٹ میں آگئے اور اُنہوں نے آتے ہی مسٹر مکنیب صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ راجہ تیجا سنگھ کے باغات وغیرہ کی جو ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں بہت جلد ایک فہرست طیار ہونی چاہیئے کیونکہ وہ کل بٹالہ میں فوت ہوگئے۔ تب لالہ بھیم سین نے اس خبر موت پر اطلاع پاکر نہایت تعجب کیاکہ کیونکر قبل از وقت اس کے مرنے کی خبر ہوگئی۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔
۳۷ ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی جس کا ہمارے اس جگہ کے آریہ لالہ شرمپت و ملاوا مل کو بخوبی علم تھا اور ان کو یہ بھی علم تھا کہ بظاہر کوئی ایسی تقریب نہیں جو جائے اُمید ہوسکے۔ بلا اختیار دعا کے لئے جوش پیدا ہوا تامشکل بھی حل ہو جائے اور ان لوگوں کے لئے نشان بھی ہو۔ چنانچہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نشان کے طور پر مالی مدد سے اطلاع بخشے۔ تب الہام ہوا:۔ دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔ الا انّ نصر اللّٰہ قریب فی شائل مقیاس۔ دن وِل یوگوٹو امرتسر ۱ ۔ یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔ خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اُونٹنی دُم اُٹھاتی ہے تب اُس کا بچہ جننا نزدیک ہوتا ہے۔ ایسا ہی مد د الٰہی بھی قریب ہے۔ دس د ن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرتسر بھی جاؤگے۔ سو عین اس پیشگوئی کے مطابق مذکورہ بالا آریوں کے رُوبرو وقوع میں آیا یعنی دس دن تک کچھ نہ آیا۔ گیارھویں روز محمد افضل خانصاحب نے راولپنڈی سے ایک سو دس روپئے بھیجے۔ بیس روپئے ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برابر روپیہ آنے کا سلسلہ
Then will you go to Amritsar (ناشر)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 258
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 258
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/258/mode/1up
258
ایسا جاری رہا جس کی اُمید نہ تھی اور جس دن محمد افضل خان صاحب وغیرہ کا روپیہ آیا امرتسر بھی جانا پڑا۔ کیونکہ عدالت خفیفہ امرتسر سے ایک شہادت کے ادا کرنے کے لئے اُسی روز سمن آگیا۔ اورؔ اِس نشان کے آریہ مذکور ین گواہ ہیں جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں اور کئی اور مسلمان بھی گواہ ہیں جو اب تک زندہ موجود ہیں۔ اور یہ پیشگوئی براہین احمدیہ میں چھپ کر شائع ہوچکی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ ۴۶۸ و ۴۶۹ و ۴۷۰۔
۳۸ ایک صاحب حافظ نور احمد نامی مولوی غلام علی قصوری کے شاگرد ایک دفعہ سیر کرتے ہوئے یہاں بھی آگئے اور انہوں نے مدعیانہ طور پر الہام سے انکار کیا۔ معقولی طورپر بہت سمجھایا گیاآخر کار توجہ الی اللہ کی گئی اور ان کو قبل از ظہور پیشگوئی بتلایا گیا کہ دعا کی جائے گی تا خدا وند کریم کوئی ایسی پیشگوئی ظاہر فرماوے جو تم بچشم خود دیکھ جاؤ۔ دعا کی گئی۔ علی الصباح بہ نظر کشفی ایک خط دکھلایا گیا جو ایک شخص نے ڈاک میں بھیجا ہے۔ اُس خط پر انگریزی زبان میں لکھا ہوا تھا آئی اَیْم کواَرلَر ۱ ۔ اور عربی میں لکھا ہوا ہے۔ ھٰذا شاھد نزّاغ اور یہی الہام حکایتًا عن الکاتب القا کیا گیا۔ پہلے میاں نوراحمد کو اس کشف اور الہام سے اطلاع دی گئی۔ پھر ایک انگریزی خوان سے انگریزی فقرہ کے معنے دریافت کئے گئے تومعلوم ہوا کہ اس کے معنی ہیں مَیں جھگڑنے والا ہوں۔ اس سے یقیناً معلوم ہوگیا کہ کسی جھگڑے کے متعلق کوئی خط آنے والا تھا۔ اور عربی فقرے کے یہ معنے کھلے کہ کاتب خط نے کسی مقدمہ کی شہادت کے بارے میں وہ خط لکھا ہے۔ حافظ نور احمد بباعث بارش اُس دن امرتسر جانے سے روکے گئے اور درحقیقت یہ بھی ایک سماوی سبب تھاتابچشم خود پیشگوئی کے ظہور کو دیکھ لیں ۔ شام کو ایک خط رجسٹری شدہ پادری رجب علی مالک مطبع سفیر ہند کا آیا جس سے معلوم ہوا کہ پادری صاحب نے اپنے کاتب پر نالش کی تھی اور مجھے گواہ ٹھہرایا ہے اور
I am quarreler (ناشر)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 259
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 259
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/259/mode/1up
259
ساتھ ہی سمن سرکاری بھی آیا اور فقرہ الہامی ھذا شاھد نزّاغ یعنی گواہ تباہی ڈالنے والا ہے ان معنوں پر محمول معلوم ہوا کہ پادری صاحب کو یقین کامل تھا کہ میری شہادت بباعث و ثاقت و صداقت فریق ثانی پر تباہی ڈالے گی۔ اور اتفاقاً جس دن یہ پیشگوئی پوری ہوئی اُسی دن امرتسر جانا پڑا۔ اور یہ واقعہ آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۱ و ۴۷۲ و ۴۷۳ ۔ اور حافظ نور احمد جو فرقہ اہل حدیث میں سے ہے اب تک زندہ امرتسر میں موجود ہے۔ اُس سے ہر ایک شخص حلفاً دریافت کرسکتا ہے۔ مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔
۳۹ ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خاں کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے۔ بدستور لالہ شرمپت و ملاوا مل کھتریان ساکنان قادیان کو مطلع کیا گیا اور قرار پایا کہ انہی میں سے کوئی ڈاک کے وقت ڈاکخانہ میں جاوے ۔ چنانچہ اُن میں سے ایک آریہ ملاوا مل نامی ڈاکخانہ میں گیا اور خبر لایا کہ ہوتی مردان سے دس روپیہ آئے ہیں اور خط میں لکھا تھا کہ یہ روپیہ ارباب سرورخان نے بھیجا ہے۔ اگرچہ یہ پیشگوئی اِس طرح پر صاف طور پر پوری ہوگئی ۔ لیکن مذکور الصدر آریوں نے انکار کرکے یہ بحث شروع کی کہ قرابتی ہونا ثابت نہیں ہے چنانچہ خط لکھنے پر کئی روز بعد ہوتی مردان سے ایک صاحب منشی الٰہی بخش اکونٹنٹ نے لکھا کہ ارباب سرور خان ارباب محمدلشکر خان کا بیٹا ہے۔ اس پر بحث کرنے والے بہت شرمندہ اور لاجواب ہوئے فالحمد للّٰہ علٰی ذالک۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج کیا گیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۴۷۴۔ مذکورین آریوں سے حلفاً دریافت کیا جائے۔
۴۰ ایک دفعہ اپریل ۱۸۸۳ ء میں صبح کے وقت بیداری میں جہلم سے روپیہ روانہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اِس بارے میں جہلم سے کوئی خط نہیں آیا تھا اور مذکور الصدر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 260
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 260
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/260/mode/1up
260
آریوں کو جو خود ہی ڈاکخانہ سے جاکر خط لاتے تھے اس کا علم بھی تھا بلکہ خود ڈاکخانہ کا منشی بھی ایک ہندو تھا اور اُن دنوں میں ایک ہندو الہامی پیشگوئی کے لکھنے کے لئے بطور روزنامہ نویس نوکر رکھا ہوا تھااور بعض اُمور غیبیہ جو ظاہر ہوتے تھے اس کے ہاتھ سے ناگری اور فارسی میں قبل از وقوع لکھائے جاتے تھے اور اس پر اس کے دستخط بھی کرائے جاتے تھے۔ چنانچہ یہ پیشگوئی بھی بدستور لکھائی گئی۔ ابھی پانچ روز نہیں گذرے تھے کہ پینتالیس روپیہ کا منی آرڈر جہلم سے آگیا۔ حساب کیاگیا تو منی آرڈر کے روانہ ہونے کا ٹھیک وہی دن تھا جس دن خدا ؔ تعالیٰ کی طرف سے خبر ملی تھی۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہوکر ہزارہا انسانوں میں شائع ہوچکا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۵۔ اِس نشان کے گواہ وہی آریہ ہیں اور حلفاً بیان کرسکتے ہیں مگر حلف نمونہ نمبر۲ کے موافق ہوگی۔
۴۱ ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ حیدرآباد سے نواب اقبال الدولہ صاحب کی طرف سے خط آیا ہے اور اس میں کسی قدر روپیہ دینے کا وعدہ ہے۔ خواب بدستور لکھایا گیا اور مذکور الصدر آریوں کو اطلاع دی گئی پھر تھوڑے دن بعد حیدرآباد سے خط آیا اور سو روپیہ نواب موصوف نے بھیجا۔ فالحمد للّٰہ علٰی ذالک۔ اِس نشان کے گواہ وہی آریہ ہیں اور حلفاً بیان کرسکتے ہیں ۔ مگر حلف نمونہ نمبر ۲ کے موافق ہوگی۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہوچکا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۷۔
۴۲ ایک دوست نے بڑی مشکل کے وقت خط لکھا اُس کا ایک عزیز کسی سنگین مقدمہ میں ماخوذ ہے اور کوئی صورت رہائی کی نظر نہیں آتی اور دعا کے لئے درخواست کی ۔ چنانچہ اُسی رات صافی وقت میسر آگیااور قبولیت کے آثار سے ایک آریہ کو اطلاع دی گئی۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 261
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 261
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/261/mode/1up
261
چندروز بعد خبر ملی کہ مدعی جس نے یہ مقدمہ دائر کیا تھا ناگہانی موت سے مرگیا اور شخص ماخوذ نے خلاصی پائی۔ فالحمد للّٰہ علٰی ذالک۔ اِس کے گواہ بھی کئی مسلمان اوروہی مذکور الصدر آریہ ہیں جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں مگر حلف مطابق نمونہ نمبر۲ کے ہوگی اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۴۷۷و۴۷۸۔
۴۳ عرصہ قریباً ستائیس برس کا گذرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک وسیع جگہ میں ہوں اور وہاں ایک چبوترہ ہے کہ جو متوسط قد کے انسان کی کمر تک اُونچا ہے ا ور چبوترہ پر ایک لڑکا بیٹھا ہے جس کی عمر چار پانچ برس کی ہوگی اور وہ لڑکا نہایت خوبصورت ہے اورچہرہ اُس کا چمکتا ہے۔ اور اُس کے چہرہ پر ایک ایسا نور اور پاکیزگی کا رُعب ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان نہیں ہے اور معًا دیکھتے ہی میرے دِل میں گذرا کہ وہ فرشتہ ہے۔ تب میں اس کے نزدیک گیا اور اُس کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا جو پاکیزگی اور صفائی میں کبھی میں نے دنیا میں نہیں دیکھا اور وہ نان تازہ بتازہ تھا اور چمک رہا تھا۔ فرشتہ نے وہ نان مجھ کو دیا اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے ۔اس خواب کے گواہ شیخ حامد علی اور میاں جان محمد اور دونوں آریہ مذکور اور بہت سے اور مخلص دوست ہیں اوریہ اُس زمانہ میں خواب آئی تھی جبکہ نہ میں کوئی شہرت اور دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ کوئی جماعت درویشوں کی تھی مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنادیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کرکے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہوکر اور اپنی طرز زندگی کو سراسر مسکینی اوردرویشی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 262
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 262
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/262/mode/1up
262
کی طرف تبدیل دے کر قادیاں میں میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہوگئے ہیں اور کچھ وہ ہیں جو دِلوں سے اپنے وطنوں اور اپنے املاک کی محبت دُور کرچکے ہیں اورعنقریب وہ بھی اِسی خاک قادیان کو مو ت تک اپنا وطن بناناچاہتے ہیں۔ سو یہی درویش ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے میرے الہامات میں قابل تعریف کہا ہے اور یہی ہیں جن کو درویشی نے مغلوب نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے درویشی کو اپنے لئے پسند کیا اور ایمان کی حلاوت کو پاکر تمام حلاوتوں کو دامن سے پھینک دیا۔ انہی کے حق میں براہین احمدیہ کے تیسرے حصے میں یہ الہام ہے۔ اصحاب الصفۃ وما ادراک ما اصحابُ الصفۃ ترٰی اعینھم تفیض من الدمع یصلون علیک۔ ربنا اننا سمعنا مناد یًا ینادی للایمان وداعیًا الی اللّٰہ وسراجًا منیرا۔ ربّنا اٰمنّا فاکتبنا مع الشّاھد ین۔* املوا۔براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۲ ۔ ترجمہ۔ کامل مخلص وہ ہیں جو تیرے مکان کے صُفّوں میں رہنے والے ہیں یعنی اپنے وطنوں کو چھوڑ کر یہاں آگئے ہیں۔ اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صُفّوں کےؔ رہنے والے۔ تو دیکھے گا کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے اور تیرے پر درود بھیجتے ہوں گے ۔یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ جو لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے وہ خدا کی طرف بلانے والا ہے اوروہ ایک روشن چراغ ہے جو اپنی ذات میں روشن اور دوسروں کو روشنی پہنچاتا ہے۔ اے ہمارے خدا تو اُن لوگوں میں ہمیں لکھ لے جنہوں نے تیرے مامور اور تیرے بھیجے ہوئے کی سچائی پر گواہی دی۔ غرض خدا تعالیٰ نے انہی اصحاب الصفّۃ کو تمام جماعت میں سے پسند کیا ہے۔ اور جو شخص سب کچھ چھوڑ کر اس جگہ آکر
* اس قدر فقرہ کہ ربّنا اٰمنّا فاکتبنا مع الشّاھدین اس وقت جو میں یہی مقام لکھ رہا تھا الہام ہوا۔ اور آج دوسر۲ی ستمبر ۱۸۹۹ء روز شنبہ اور ایک بجے کا عمل وقت نماز ظہر ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 263
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 263
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/263/mode/1up
263
آباد نہیں ہوتا اور کم سے کم یہ کہ یہ تمنا دِل میں نہیں رکھتا اس کی حالت کی نسبت مجھ کو بڑااندیشہ ہے کہ وہ پاک کرنے والے تعلقات میں ناقص نہ رہے اور یہ ایک پیشگوئی عظیم الشان ہے اور اُن لوگوں کی عظمت ظاہر کرتی ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے علم میں تھے کہ وہ اپنے گھروں اور وطنوں اور املاک کو چھوڑیں گے اور میری ہمسائیگی کے لئے قادیاں میں آکر بودوباش کریں گے۔ اور یہ پیشگوئی شیخ حامد علی اور کئی اور دوستوں کو قبل از وقت بتلائی گئی تھی اور وہ حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔
۴۴ ایک مرتبہ مولوی محمدحسین ایڈیٹر اشاعۃ السُنہّ کے دوستوں میں سے ایک شخص نجف علی نام قادیاں میں میرے پاس آیا اور اس کے ہمراہ مُحِبِّیمرزا خدا بخش صاحب بھی ساتھ آئے۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ عصر کی نماز کے وقت ہم تینوںیعنی میں اور مرزا خدا بخش صاحب اور میاں نجف علی دوست مولوی محمد حسین۔ قادیاں کی شمالی طرف سیر کرنے کو گئے اور آتے وقت جیسا کہ خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیامیں نے میاں نجف علی صاحب کو کہاکہ میں نے کشفی طور پر ایسا دیکھا ہے کہ تم نے کچھ باتیں مخالفت اور نفاق کی میری نسبت کی ہیں۔ چنانچہ اُس نے روبروئے مرزاخدا بخش صاحب کے اِس بات کا اقرار کرلیا کہ ایسی باتیں ضرور اس کی زبان پر جاری ہوئی تھیں۔ سو اس امر کے گواہ مرزا خدا بخش صاحب ہیں جن کے روبرو اُس نے اقرار کیا۔ اور مرزا خدا بخش بفضلہ تعالیٰ اب تک زندہ موجود اور مالیر کوٹلہ میں ہیں۔ اوروہ حلفاً بیان کرسکتے ہیں کہ یہ واقعہ حقیقت میں راست اور صحیح ہے۔
۴۵ عرصہ قریباً پچیس برس کاگذر گیا ہے کہ مجھے خواب میں دِکھلایا گیا کہ ایک بڑی لمبی نالی ہے کہ جو کئی کوس تک چلی جاتی ہے اور اُس نالی پر ہزارہا بھیڑیں لٹائی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 264
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 264
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/264/mode/1up
264
ہوئی ہیں اِس طرح پر کہ بھیڑوں کا سرنالی کے کنارے پر ہے اِس غرض سے کہ تا ذبح کرنے کے وقت اُن کا خون نالی میں پڑے اور باقی حصہ اُن کے وجود کا نالی سے باہر ہے اور نالی شرقاً غرباً واقع ہے اور بھیڑوں کے سرنالی پر جنوب کی طرف سے رکھے گئے ہیں اور ہر ایک بھیڑ پر ایک قصاب بیٹھا ہے اور اُن تمام قصابوں کے ہاتھ میں ایک ایک چُھری ہے جو ہر ایک بھیڑ کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے۔ گویا خدا تعالیٰ کی اجازت کے منتظر ہیں۔ اور میں اُس میدان میں شمالی طرف پھر رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو دراصل فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح کرنے کے لئے مستعد بیٹھے ہیں محض آسمانی اجازت کی انتظار ہے تب میں اُن کے نزدیک گیا اور میں نے قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی 3 ۱ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی پرستش نہ کرو اور اُس کے حکموں کو نہ سنو۔ اور میرا یہ کہنا ہی تھا کہ فرشتوں نے سمجھ لیا کہ ہمیں اجازت ہوگئی ۔ گویا میرے مُنہ کے لفظ خدا کے لفظ تھے۔ تب فرشتوں نے جو قصابوں کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے فی الفور اپنی بھیڑوں پر چھریئیں پھیردیں اور چھریوں کے لگنے سے بھیڑوں نے ایک دردناک طور پر تڑپنا شروع کیا۔ تب اُن فرشتوں نے سختی سے اُن بھیڑوں کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں اور کہا کہ تم چیز کیا ہو گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔ میں نے اِس کی یہ تعبیر کی کہ ایک سخت وبا ہوگی اور اس سے بہت لوگ اپنی شامتِ اعمال سے مریں گے اور میں نے یہ خواب بہتوں کو سنادی جن میں سے اکثر لوگ اب تک زندہ ہیں اور حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔ پھر ایسا ہی ظہور میں آیا اور پنجاب اور ہندوستان اورخاص کر امرتسر اور لاہور میں اس قدر ہیضہ پھوٹا کہ لاکھوں جانیں اس سے تلف ہوئیں اور اس قدر موت کا بازار گرم ہوا کہ مُردوں کو گاڑیوں پر لادکرلے جاتے تھے اور مسلمانوں کا جنازہ پڑھنا مشکل ہوگیا۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 265
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 265
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/265/mode/1up
265
۴۶ؔ ایک دفعہ جس کو عرصہ قریباً بائیس برس کا گذرا ہے ایک انگریزی خوان میرے ملنے کے لئے آیا تو اُس کے رُوبرو ہی یہ الہام ہوا ۔ دِس اِزمائی اینیمی ۱ یعنی یہ میرا دشمن ہے۔ اوریہ بھی معلوم ہوگیا کہ یہ الہام اُسی کی نسبت ہے۔ پھر اُس سے اِس الہام کے معنے دریافت کئے گئے اور آخر وہ ایساہی آدمی نکلااور اُس کے باطن میں طرح طرح کے خبث پائے گئے۔ اور اِس الہام کے گواہ شیخ حامد علی جس کا پہلے ذِکر ہوچکا ہے اور کئی اور دوست ہیں جو اب تک زندہ موجود ہیں جو حلفاً بیان کرسکتے ہیں۔
۴۷ بیس برس کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا قُل جاء الحقّ وزھق الباطل انّ الباطل کان زھوقا۔ کلّ برکۃ من محمّد صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم۔ فتبارک من علّم وتعلّم۔ قُل ان افتریتُہٗ فعلیّ اجرامی۔ ھو الّذی ارسل رسُولہٗ بالھُدٰی ودین الحقّ لیظھرہٗ علی الدین کلّہٖ ۔ لا مبدّل لِکَلمات اللّٰہ۔
ظُلمُوا وانّ اللّٰہ علٰی نصرھم لقدیر۔ بخرام کہ وقتِ تو نزدیک رسید و پائے محمدیاں برمنارِ بلندتر محکم افتاد۔ پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار۔ خدا تیرے سب کام درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ ربّ الافواج اِس طرف توجّہ کرے گا۔ اِس نشان کا مُدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے مُنہ کی باتیں ہیں۔ جناب الٰہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اِس طرف
This is my enemy (ناشر)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 266
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 266
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/266/mode/1up
266
متوجّہ ہیں۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ وہ خدا جو ذوالجلال اور زمین اور آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔
دیکھوصفحہ ۲۳۹۔ اور صفحہ ۵۲۲ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے ایک دن بھاگنا ہی تھا۔ ہر ایک برکت (جو تجھ کو ملی ہے) وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی ہے۔ دو انسان بڑی برکت والے ہیں جن کی برکتیں کبھی اور کسی زمانہ میں منقطع نہیں ہوں گی۔ ایک وہ یعنی حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم جس کی طرف سے اور جس کے فیضان سے یہ تمام برکتیں تجھ پر اُتاری گئی ہیں۔ اور دوسرا وہ انسان جس پر یہ ساری برکتیں نازل ہوئیں (یعنی یہ عاجز) کہہ اگر میں نے افترا کیا ہے اور خدا کے الہام سے نہیں بلکہ یہ بات خود بنائی ہے تو اِس کا وبال میرے پر ہوگا۔ اور میں اِس جرم کی سزا پاؤں گا۔ نہیں بلکہ حق یہ بات ہے کہ خدا نے اِس رسول کو یعنی تجھ کو بھیجا ہے۔ اور اِس کے ساتھ زمانہ کی ضرورت کے موافق ہدایت یعنی راہ دِکھلانے کے علم اور تسلی دینے کے علم اور ایمان قوی کرنے کے علم اور دشمن پر حجت پوری کرنے کے علم بھیجے ہیں۔ اور اس کے ساتھ دین کو ایسی چمکتی ہوئی شکل کے ساتھ بھیجا ہے جس کا حق ہونا اور خدا کی طرف سے ہونا بدیہی طور پر معلوم ہو رہا ہے۔ خدا نے اِس رسول کو یعنی کامل مجدد کو اِس لئے بھیجا ہے کہ تا خدااِس زمانہ میں یہ ثابت کرکے دِکھلا دے کہ اسلام کے مقابل پر سب دین اور تمام تعلیمیں ہیچ ہیں۔ اور اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تمام دینوں پر ہر ایک برکت اور دقیقہ معرفت اور آسمانی نشانوں میں غالب ہے۔ یہ خدا کا اِرادہ ہے کہ اِس رسول کے ہاتھ پر ہر ایک طرح پر اِسلام کی چمک دکھلاوے۔ کون ہے جو خدا کے اِرادوں کو بدل سکے۔ خدا نے مسلمانوں کو اور ان کے دین کو اِس زمانہ میں مظلوم پایا۔ اور وہ آیا ہے کہ تاان لوگوں اور ان کے دین کی مدد کرے یعنی رُوحانی طور پر اس دین کی سچائی اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 267
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 267
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/267/mode/1up
267
چمک اور قوت دِکھلاوے اور آسمانی نشانوں سے اِس کی عظمت اور حقّیت دِلوں پر ظاہر کرے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اپنی قوت اور امنگ کے ساتھ زمین پر چل یعنی لوگوں پر ظاہر ہوکہ تیرا وقت آگیا۔ اور تیرے وجود سے مسلمانوں کا قدم ایک محکم اور بلند مینار پر جاپڑا۔ محمدی غالب ہوگئے۔ وہی محمد جو پاک اور برگزیدہ اور نبیوں کا سردار ہے۔ خدا تیرے سب کام درست کردے گا اورتیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ وہ جو فوجوں کامالک ہے وہ اِس طرف توجہ کرے گا یعنی آسمان سے تیری بڑی مدد کی جائے گی اور تمام فرشتے تیری مدد میں لگیں گے اور ایک بڑا نشان آسمان سے ظاہر ہوگا۔ اِس نشان سے اصل غرض یہ ہے کہ تا لوگوں کو معلوم ہوکہ قرآن کریم خدا کا کلام اور میرے مُنہ کی باتیں ہیں۔ یعنی وہ کلام میرے مُنہ سے نکلا ہے ۔ خدا کے احسان کا دروازہ تیرے پر کھولا گیا ہے اور اس کی پاک رحمتیں تیری طرف متوجہ ہو رہی ہیں اور وہ دن آتے ہیں (بلکہ قریب ہے) کہ ؔ خدا تیری مدد کرے گا۔ وہی خدا جو جلال والا اور زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۳۹ اور صفحہ ۵۲۲۔ ان تمام الہامات میں یہ پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے اور میرے ہی ذریعہ سے دین اسلام کی سچائی اور تمام مخالف دینوں کا باطل ہونا ثابت کردے گا۔ سو آج وہ پیشگوئی پوری ہوئی کیونکہ میرے مقابل پر کسی مخالف کو تاب و تواں نہیں کہ اپنے دین کی سچائی ثابت کرسکے۔ میرے ہاتھ سے آسمانی نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور میری قلم سے قرآنی حقایق اور معارف چمک رہے ہیں۔ اُٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے یا سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یا کسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا ہے کہ آسمانی نشانوں کے دِکھلانے او ر معارف اور حقایق کے بیان کرنے میں میرا مقابلہ کرسکے۔ میں وُہی ہوں جس کی نسبت یہ حدیث صحاح میں موجود ہے کہ اس کے عہد میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 268
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 268
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/268/mode/1up
268
تمام ملتیں ہلاک ہوجائیں گی۔ مگر اسلام کہ وہ ایسا چمکے گا جو درمیانی زمانوں میں کبھی نہیں چمکا ہوگا ۔ مگر ہلاک ہونے سے یہ مراد نہیں کہ مخالف تلوار سے زیر کئے جائیں گے۔ ایسے خیالات غلطیاں ہیں۔ بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ برکت کی رُوح ان تمام مذہبوں میں سے جاتی رہے گی اور وہ ایسے ہو جائیں گے جیسا کہ بدن بے جان۔ سو یہ وہی زمانہ ہے۔ کیا کبھی کسی آنکھ نے دیکھا کہ جس مقابلہ کے لئے میں لوگوں کو بلاتا ہوں کبھی کسی نے درمیانی زمانوں میں سے اِس طرح بلایا۔ یہ انسان کے دن نہیں بلکہ خدا کے دن ہیں اور ایّام اللہ ہیں۔ یہ کاروبار زمین سے نہیں بلکہ اُس کے ہاتھ سے ہے جو ذوالجلال اور حیّ اور قیّوم ہے۔ مبارک و ہ دِل جو پشیمانی کے دن سے پہلے سمجھ لے۔ اور مبارک وہ آنکھیں جو مواخذہ کی گھڑی سے پہلے دیکھ لیں۔
۴۸ بیس برس کا عرصہ گذر گیا کہ مجھے یہ الہام ہوا تھا۔ ینصرک اللّٰہ من عندہ ینصرک رجال نوحی الیھم من السّماء۔ یأ تون من کُلّ فجٍّ عمیق۔ الا ان نصر اللّٰہ قریب۔ یأتیک من کلّ فجٍّ عمیق۔ لامُبدّل لکلمات اللّٰہ یتمّ نعمتہ علیک لیکون آیۃ للمؤمنین فبشّرومَا انت بنعمت ربّک بمجنون۔ قُل ان کنتم تحبون اللّٰہ فاتّبعونی یحببکم اللّٰہ۔ انّا کفیناک المستھزئین۔ انت علٰی بیّنۃٍ من ربّک ۔ قل عندی شھادۃ من اللّٰہ فھل انتم مؤمنون۔ قل عندی شھادۃ من اللّٰہ فھل انتم مُسلمون۔ قل اعملوا علٰی مکانتکم انّی عامل فسوف تعلمون۔ ویخوّفُونک من دونہ۔ انّک باعیننا سمّیتک المتوکّل یحمدک اللّٰہ من عرشہ ۔ نحمدک ونصلّی ۔صفحہ ۲۳۹و ۲۴۰ و ۲۴۱۔ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ خدا اپنے پاس سے تیری
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 269
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 269
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/269/mode/1up
269
مدد کرے گا۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دِلوں میں ہم آسمان سے الہام کریں گے اوروہ دُور دُور کی راہوں سے تیرے پاس آئیں گے۔ خدا کے وعدوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ وہ اپنی نعمتیں تیرے پر پوری کرے گاتاکہ خدا کا یہ کام مومنوں کے لئے نشان ہو۔ سو تو مومنوں کو خوشخبری دے۔ تو اُس کے فضل اور کرم کے ساتھ مجنون نہیں ہے۔ تو لوگوں کو کہہ دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تو خدا بھی تم سے محبت کرے۔ اور وہ جو تجھ سے اور تیرے الہام سے ہنسی کرتے ہیں ہم اُن کے لئے کافی ہیں یعنی تجھے صبر چاہیئے۔ تو کھلی کھلی دلیل کے ساتھ خدا کی طرف سے ہے۔ اُن کو کہہ دے کہ میں خدا کی گواہی اپنے پاس رکھتا ہوں۔ پس کیا تم اب بھی مانوگے یا نہیں۔ اُن کو کہہ دے کہ دیکھو میرے پاس خدا کی شہادت ہے۔ کیا اب بھی تم گردنیں جھکاؤگے یا نہیں اور اگر تم بھی کچھ چیز ہو تو اپنے مکان پر فیصلہ کے لئے کوشش کرو اور میں بھی کروں گا پھر تم دیکھو گے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔ اور یہ لوگ خداکے غیر سے تجھے ڈرائیں گے یعنی گورنمنٹ میں جھوٹی مخبریاں کریں گے تا وہ کسی جرم میں پکڑے۔ اور اپنی قوم کو ترغیب دیں گے تا تجھے قتل کردیں مگر تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان کی شرارتوں سے تیرا کچھ بھی نقصان نہ ہوگا۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔ خدا اپنے عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔ یہ ایک بڑی پیشگوئی ہے جو آج سے بیس برس سے پہلے براہین احمدیہ میں درج ہوکر ہزارہا انسانوں میں اور ہر ایک قوم میں شائع ہوچکی ہے۔ اِس پیشگوئی میں ایک یہ فقرہ ہے کہ لوگ دُور دُور سے آئیں گے اور تیری خدمت کریں گے ۔ اب دیکھو کہ یہ کیسا سراسر غیب کا کلام ہے۔ کیونکہ براہین احمدیہ کے زمانہ میں بلکہ کئی برس اس سے بھی پہلے جب یہ الہام ہوا تھا۔ اس وقت میری حالت اور عظمت لوگوں کے دِلوں میں اِس ؔ قدر بھی نہ تھی کہ کوئی شخص دو کوس سے بھی میرے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 270
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 270
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/270/mode/1up
270
پاس آتا۔لیکن اِس پیشگوئی کے بعد ہزارہا کوسوں سے لوگ میرے پاس آئے۔ پشاور اور بمبئی اورحیدرآباد اورکلکتہ او ر مدراس اور بخارا اور حدود کابل و غیرہ ممالک سے بصدق دِل میرے پاس پہنچے اور ہر ایک نے اپنی اپنی توفیق اور طاقت کے موافق تحائف اور مال پیش کئے۔ مجھے کچھ ضرور نہیں کہ اِس کا زیادہ ثبوت دُوں۔ کیونکہ میں گمان کرتا ہوں کہ مخالفوں میں سے ایسا بے حیا کوئی بھی نہ ہوگا کہ اِن بدیہی واقعات سے انکار کرے۔ ایک اُن میں سے جو دُو ر دُور سے آتے ہیں اخویم حبّی فی اللّٰہ سیٹھ عبدا لرحمن صاحب مدراسی ہیں جو ہر سال مدراس سے قصد کرکے قادیاں میں پہنچتے ہیں اور بدل و جان ہمارے سلسلہ کی امداد کے لئے سرگرم ہیں۔ اور اگرچہ ان کی خدمات اُن کے صدق اور اعتقاد کی طرح بہت بڑھی ہوئی ہیں اور ضرورت کے وقتوں پر ہزارہا روپیہ کی مدد اُن سے پہنچتی ہے ۔ لیکن ایک فرض لازم کی طرح ایک 3سو روپیہ ماہواری اس سلسلہ کی مدد کے لئے انہوں نے مقرر کر رکھاہے جو بغیر ناغہ ہمیشہ ماہ بماہ پہنچتا ہے۔ ایسا ہی اپنی اپنی طاقت اور استطاعت کے موافق اور دور کے دوست بھی ہیں جو ہمیشہ قادیاں میں آتے ہیں اور مالی خدمات بجا لاتے ہیں۔ اب دیکھو یہ پیشگوئی کیسی صاف اور واضح ہے۔ ایسا ہی اِس کی جز دوسری پیشگوئی کہ دور دور سے خداکی مدد تجھے آئے گی اِس کی تصدیق ڈاکخانہ کے رجسٹروں سے ہوسکتی ہے کہ کس کس ضلع دورو دراز سے لوگ روپیہ بھیجتے ہیں۔ کیا آج سے بیس برس پہلے کسی کے گمان میں تھا کہ اِس قدر دُور دراز ملکوں سے روپیہ اور دوسرے تحائف آئیں گے۔ اگر یہ انسان کاکام تھا توکسی اور کو بھی چاہیئے تھا کہ ایسی رائے ظاہر کرتا۔ پھر ایک فقرہ ان پیشگوئیوں میں سے یہ ہے کہ خدا ہر ایک قسم کی نعمت تجھ پر پوری کرے گا۔ اب بتلاؤ کہ اس طریق پرجو خدا تعالیٰ کا نبیوں سے معاملہ ہے کونسی نعمت باقی رہی ہے جو خدا نے مجھ پر پوری نہیں کی۔ کیا خدا کا یہ عظیم الشان
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 271
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 271
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/271/mode/1up
271
نشان نہیں کہ ہمارے اِس سلسلہ کے بڑھ جانے کی وجہ سے جب ہر طرح سے خرچ زیادہ ہوگئے اور صرف ایک لنگر کاخرچ ہی ایک ہزار روپیہ ماہوار تک پہنچ گیا اور قریباً ہر ایک ماہ میں اشتہارات شائع کرنے کا خرچ اورکتابوں کے چھپوانے کا خرچ اور ہر ایک مہینے کے صدہا خطوط کے جوابات کاخرچ اور سلسلہ کی ضروریات کی وجہ سے نئے مکانات بنانے کاخرچ اورمدرسہ کے اُستادوں کا خرچ ہمیشہ کے لئے لازم حال ہوگئے
تو ان سب کاموں کے چلانے کے لئے پرد ۂ غیب سے خدا تعالیٰ نے مدد کی اور ہمیشہ کر رہا ہے۔ سو اِسی نشان کے بارے میں آج سے بیس برس پہلے پیشگوئی کی گئی۔ دیکھو ہمارے مخالف مولوی کس تنگی اور تکلیف سے گذارہ کرتے ہیں اور کیسے بعض ان کے اب اپنے منصبوں کو چھوڑ کر کلبہ رانی کی ذلّت اُٹھانے کو بھی طیار ہیں ۔ مگر اس جگہ آسمانی برکتوں کی بارش ہو رہی ہے۔ لوگ صدق اور اعتقاد سے ہمارے آستانہ پر گرے جاتے ہیں۔ہر ایک ہفتہ میں کئی مولویوں اور اسلامی فاضلوں کے توبہ نامے پہنچ رہے ہیں۔اور لاکھوں انسانوں کے دل گواہی دے رہے ہیں کہ اسلام میں یہی ایک فرقہ ہے جو اسلامی برکتوں کا مالک ہے اور جس کی سچائی کی چمکیں مخالفوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہیں۔یہی ایک فرقہ ہے جو خدا کے نشان دکھلانے کیلئے میدان میں کھڑا ہے اور یہی ایک فرقہ ہے جو قرآنی حقائق اور معارف بیان کرتا ہے اور یہی ایک فرقہ ہے جس نے دشمنوں کے عقائد کی جڑ نکال کر لوگوں کو دکھلا دی ہے۔ پھر انہی پیشگوئیوں کے مجموعہ میں ایک یہ بھی پیشگوئی ہے کہ قل عندی شھادۃ من اللّٰہ فھل انتم مؤمنون الخ یعنی میری سچائی پر خدا گواہی دے رہا ہے اور اپنے آسمانی نشانوں سے بتلا رہا ہے کہ یہ شخص میری طرف سے ہے اور خدا تعالیٰ اِسی الہام کے بعد کی عبارت میں اِسلام کے تمام مولویوں اور صوفیوں اور سجادہ نشینوں اور الہام اور کرامت کے مدعیوں اور ایسا ہی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 272
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 272
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/272/mode/1up
272
اسلام کے مخالف سرگروہوں کو بھی عام دعوت کرکے مجھے خطاب کرتا ہے کہ ان کو کہہ دے کہ اگر تم شک میں ہو۔ اور اُن برکات پر جو میرے پرنازل ہوئی ہیں تمہارا یقین نہیں ہے اورتم اپنے تئیں بہتر اور یا اپنے دین کو سچا سمجھتے ہو تو آؤ اس فیصلہ کے لئے ایساکرو کہ اپنے مکان پر خدا تعالیٰ سے چاہو کہ کوئی ایسے نشان اور برکات تمہاری عزت ظاہر کر نے کے لئے دِکھلاوے جن سے ثابت ہو کہ تمہیں جنابِ الٰہی میں مقامِ قرب ہے اور میں بھی اپنے مکان میں خدا تعالیٰ سے چاہوں گا کہ میری عزت اور فضیلت ظاہر کرنے کے لئے بالمقابل کوئی ایسے برکات اور نشان ظاہر کرے جن سے صریح ثابت ہوکہ مجھے جناب الٰہی میں مقامِ قرب حاصل ہے۔ اور پھر بعد اس کے عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تمہاری یہ سب غلطیاں ہیں کہ تم میرےؔ مقابل پر اپنے تئیں خدا کے فضل اور برکت اور تائید کا مورد سمجھتے ہو۔اور پھر اِس کے ساتھ کی عبارت میں یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ یہ لوگ راستبازی کے رنگ میں مقابلہ کرنے سے عاجز آکر اوباشانہ طریق کو اختیار کریں گے اور ڈرانا اور گالیاں دینا اورہتک کرنا اور افترا کرنا اور بہتان لگانا ان کا شیوہ ہوگااور کوشش کریں گے کہ حکام کی طرف تم کھینچے جاؤ اور اپنی قوم کو ورغلائیں گے تا اُن میں سے کوئی تجھے قتل کردے۔ لیکن خدا تیرا محافظ ہوگااور وہ اپنے تمام مکروں میں ناکام رہیں گے۔ اب منصف مزاج ناظرین ذرہ غور سے دیکھیں کہ یہ پیشگوئیاں اُس کتاب میں یعنی براہین احمدیہ میں درج ہیں جس کے شائع کرنے پر بھی بیس برس گذر گئے۔ کیا یہ انسان کی طاقت ہے کہ اس قوت اور قدرت سے بھری ہوئی پیش خبریاں اِس شجاعت کے ساتھ پیش از وقت چھاپ کر تمام قوموں میں شائع کرے۔
۴۹ قریباً اٹھارہ برس سے ایک یہ پیشگوئی ہے ۔ الحمد للّٰہ الذی جعل لکم الصھروالنسب۔ ترجمہ۔ وہ خدا سچا خدا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 273
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 273
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/273/mode/1up
273
ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود تمہارے نسب کو شریف *بنایا جو فارسی خاندان اور سادات سے معجون مرکب ہے۔ اس پیشگوئی کو دوسرے الہامات میں اور بھی تصریح سے بیان کیا گیا ہے یہاں تک کہ اُس شہر کا نام بھی لیا گیا تھا جو دہلی ہے۔ اور یہ پیشگوئی بہت سے لوگوں کو سنائی گئی تھی جن میں سے ایک شیخ حامد علی اور میاں جان محمد اور بعض دوسرے دوست ہیں۔ اور ایسا ہی ہندوؤں میں سے شرمپت اور ملاوامل کھتریان ساکنانِ قادیان کو قبل از وقت یہ پیشگوئی بتلائی گئی تھی۔ اور جیسا کہ لکھا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ بغیر سابق تعلقاتِ قرابت اور رشتہ کے دہلی میں ایک شریف اور مشہور خاندان سیادت میں میری شادی ہوگئی اور یہ خاندان خواجہ میر درد کی لڑکی کی اولاد میں سے ہے جو مشاہیر اکابر سادات دہلی میں سے ہے۔ جن کو سلطنت چغتائی کی طرف سے بہت سے دیہات بطور جاگیر عطا ہوئے تھے۔ اور اب تک اس
* حاشیہ۔ ہمارے خاندان کی قومیت ظاہر ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ قوم کے برلاس مغل ہیں اور ہمیشہ اس خاندان کے اکابر امیر اور والیان ملک رہے ہیں وہ سمرقند سے کسی تفرقہ کی وجہ سے بابر بادشاہ کے وقت میں پنجاب میں آئے اور اس علاقہ کی ایک بڑی حکومت ان کو ملی اور کئی سو دیہات ان کی ملکیت کے تھے جو آخر کم ہوتے ہوتے 3رہ گئے اور سکھوں کے زمانہ میں وہ بھی ہاتھ سے جاتے رہے اور پانچ گاؤں باقی رہ گئے اور پھر ایک گاؤں ان میں سے جس کا نام بہادر حسین خ تھا جس کو حسین نامی ایک بزرگ نے آباد کیا تھا انگریزی سلطنت کے عہد میں ہاتھ سے جاتا رہا کیونکہ ہم نے خود اپنی غفلت سے ایک مدت تک اس گاؤں سے کچھ وصول نہیں کیا تھا اور جیسا کہ مشہور چلا آتا ہے ہماری قوم کو سادات سے یہ تعلق رہا ہے کہ بعض دادیاں ہماری شریف اور مشہور خاندان سادات سے ہیں لیکن مغل قوم کے ہونے کے بارے میں خداتعالیٰ کے الہام نے مخالفت کی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ صفحہ۲۴۲ میں یہ الہام ہے خذواالتوحید التوحید یا ابناء الفارس یعنی توحید کو پکڑو توحید کو پکڑو اے فارس کے بیٹو۔ اس الہام سے صریح طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ہمارے بزرگ دراصل بنی فارس ہیں۔
یہ گاؤں بٹالہ سے شمالی طرف بفاصلہ تین کوس واقعہ ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 274
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 274
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/274/mode/1up
274
جاگیر ؔ میں سے تقسیم ہوکر اِس خاندان کے تمام لوگ جو خواجہ میر درد کے ورثاء ہیں اپنے اپنے حصے پاتے ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ یہ خاندان دہلوی جس سے دامادی کا مجھے تعلق ہے۔ صرف اِسی وجہ سے فضیلت نہیں رکھتا کہ وہ اہل بیت اور سندی سادات ہیں۔ بلکہ اِس وجہ سے بھی فضیلت رکھتا ہے کہ یہ لوگ دختر زادہ خواجہ میر درد ہیں اور دہلی میں یہ خاندان سلطنت چغتائیہ کے زمانہ میں اپنی صحت نسب اور شہرت خاندان سیادت اور نجابت اور شرافت میں ایسا مشہور رہا ہے کہ اسی عظمت اور شہرت اور بزرگی خاندان سیادت کی وجہ سے بعض نوابوں نے ان کو لڑکیاں دیں ۔ جیسا کہ ریاست لوہارو کا خاندان۔ غرض یہ خاندان اپنی ذاتی خوبیوں اور نجابتوں کی وجہ سے اور نیز خواجہ میردرد کی دُختر زادگان ہونے کے باعث سے ایسی عظمت کی نگہ سے دہلی میں دیکھا جاتا تھا کہ گویا دہلی سے مراد
بقیہ حاشیہ۔ اور قریب قیاس ہے کہ میرزا کا خطاب ان کو کسی بادشاہ کی طرف سے بطور لقب کے دیا گیا ہو ۔ لیکن الہام نے اس بات کا انکار نہیں کیا کہ سلسلہ مادری کی طرف سے ہمارا خاندان سادات سے ملتا ہے بلکہ الہامات میں اس کی تصدیق ہے اور ایسا ہی بعض کشوف میں بھی اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔ اس جگہ یہ عجیب نکتہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ فرمایا کہ سادات کی اولاد کو کثرت سے دنیا میں بڑھاوے تو ایک شریف عورت فارسی الاصل کو یعنی شہربانو کو ان کی دادی بنایا اور اس سے اہل بیت اور فارسی خاندان کے خون کو باہم ملادیا اور ایسا ہی اس جگہ بھی جب خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ اس عاجز کو دنیا کی اصلاح کے لئے پیدا کرے اور بہت سی اولاد اور ذُریّت مجھ سے دنیا میں پھیلاوے جیسا کہ اس کے اس الہام میں ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۰ میں درج ہے۔ تو پھر دوبارہ اس نے فارسی خاندان اور سادات کے خون کو باہم ملایا اور پھر میری اولاد کے لئے تیسری مرتبہ ان دونوں خونوں کو ملایا۔ صرف فرق یہ رہا کہ حسینی خاندان کے قائم کرنے کے وقت مرد یعنی امام حسین اولاد فاطمہ میں سے تھا اور اس جگہ عورت یعنی میری بیوی اولاد فاطمہ میں سے یعنی سید ہے جس کا نام بجائے شہر بانو کے نصرت جہاں بیگم ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 275
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 275
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/275/mode/1up
275
اِنہی عزیزوں کا وجود تھا۔ سو چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت اِسلام کی ڈالے گا اور اِس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی رُوح اپنے اندر رکھتا ہوگا۔ اِس لئے اُس نے پسند کیا کہ اِس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اِس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلاوے۔ اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جس طرح سادات کی دادی کا نام شہربانو تھا اسی طرح میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہوگی اِس کا نام نُصرت جہاں بیگم ہے۔ یہ تفاول کے طور پر اِس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آیندہ خاندان کی بُنیاد ڈالی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔ سو اس میں وہ پیشگوئی مخفی ہے جس کی تصریح براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۰ و صفحہ ۵۵۷ میں موجود ہے اور وہ یہ الہام ہے ۔ ’’سُبحان اللّٰہ تبارک و تعالٰی زاد مجدک ینقطع آباء ک ویبدء منک نُصرت بالرُّعب واحییت بالصّدق ایّھا الصّدّیق۔ نُصرتَ وقالوا لات حین مناص۔میں اپنی چمکار دِکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردے گا۔‘‘ اور عربی الہام کا ترجمہ یہ ہے کہ تمام پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو بڑی برکتوں والا اور عالی ذات ہے۔ اُس نے تیری خاندانی بزرگی کو تیرے وجود کے ساتھ زیادہ کیا۔ اب ایسا ہوگا کہ آیندہ تیرے باپ دادے کا ذِکر منقطع کیا جائے گا اور ابتدا خاندان کا تجھ سے ہوگا۔ تجھے رُعب کے ساتھ نصرت دی گئی ہے اور صدق کے ساتھ تو اَے صدیق زندہ کیا گیا۔ نُصرت تیرے شامل حال ہوئی اور دشمنوں نے کہا کہ اب گریز کی جگہ نہیں۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 276
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 276
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/276/mode/1up
276
اور اردو الہام کاخلاصہ یہ ہے کہ میں اپنی قدرت کے نشان دکھلاؤں گا اور ایک چمک پیدا ہوگی جیساکہ بجلی سے آسمان کے کناروں میں ظاہر ہوتی ہے۔ اِس چمک سے میں لوگوں کو دِکھلادُوں گا کہ تو سچا ہے۔ اگر دنیا نے قبول نہ کیا تو کیا حرج کہ میں اپنا قبول کرنا لوگوں پر ظاہرکردوں گا۔ اور جیسا کہ سخت حملوں کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی سخت حملوں کے ساتھ میں تیری سچائی ظاہر کردوں گا غرض اِس جگہ عربی الہام میں جیسا کہ نصرت کالفظ واقع ہے۔ اسی طرح میری خاتون کا نام نصرت جہاں بیگم رکھا گیا جس کے یہ معنے ہیں کہ جہان کو فائدہ پہنچانے کے لئے آسمان سے نصرت شامل حال ہوگی۔ اور اردو الہام جو ابھی لکھا گیا ہے ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مبنی ہے کیونکہ یہ الہام یہ خبر دیتا ہے کہ ایک وہ وقت آتا ہے جو سخت تکذیب ہوگی اور سخت اہانت اور تحقیر ہوگی ۔ تب خدا کی غیرت جوش میں آئے گی اور جیسا کہ سختی کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی اللہ تعالیٰ سخت حملوں کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ سچائی کا ثبوت دے گا۔ اور اس کتاب کو پڑھ کر ہر ایک منصف معلوم کر لے گا کہ یہ پیشگوئی کیسی صفائی سے پوری ہوئی۔ اور الہام مذکورہ بالا یعنی یہ الہام کہ الحمد للّٰہ الّذی جعل لکم الصّھر والنّسب ۔جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا نے تجھے ہر ایک پہلو اور ہر ایک طرف سے خاندانی نجابت کا شرف بخشا ہے ۔ کیا تیرا آبائی خاندان او رکیا دامادی کے رشتہ کاخاندان دونوں برگزیدہ ہیں یعنی جس جگہ تعلق دامادی کا ہوا ہے وہ بھی شریف خاندان سادات ہے اور تمہارا آبائی خاندان بھی جو بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے مرکب ہے خدا کے نزدیک شرف اور مرتبت رکھتا ہے۔ اس جگہ یاد رہے کہ اِس الہام کے اندر جو میرے خاندان کی عظمت بیان کرتا ہے ایک عظیم الشان نکتہ مخفی ہے اور وہ یہ ہے کہ اولیاء اللہ اور رسول اور نبی جن پر خدا کا رحم اور فضل ہوتا ہے اور خدا ان کو اپنی طرف کھینچتا ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 277
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 277
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/277/mode/1up
277
وہ دؔ و قسم کے ہوتے ہیں۔ (۱) ایک وہ جو دوسروں کی اصلاح کے لئے مامور نہیں ہوتے بلکہ اُن کا کاروبار اپنے نفس تک ہی محدود ہوتا ہے۔ اور اُن کا کام صرف یہی ہوتا ہے کہ وہ ہردم اپنے نفس کو ہی زہد اور تقویٰ اور اخلاص کا صیقل دیتے رہتے ہیں اور حتّی الوسع خدا تعالیٰ کی اَدقّ سے اَدقّ رضامندی کی راہوں پر چلتے اور اُس کے باریک وصایا کے پابندرہتے ہیں اور ان کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ کسی ایسے عالی خاندان اور عالی قوم میں سے ہوں جو علونسب اور شرافت اور نجابت اور امارت اورریاست کا خاندان ہو بلکہ حسب آیت کریمہ 3 ۱* صرف ان کی تقویٰ دیکھی جاتی ہے گو وہ دراصل چوہڑوں میں سے ہوں یا چماروں میں سے یا مثلاً کوئی اُن میں سے ذات کا کنجر ہو جس نے اپنے پیشہ سے توبہ کرلی ہو یا اُن قوموں میں سے ہو جو اسلام میں دوسری قوموں کے خادم اور نیچی قومیں سمجھی جاتی ہیں۔جیسے حجام۔ موچی۔ تیلی۔ ڈوم۔ میراسی۔ سقے۔ قصائی۔جولاہے۔ کنجری۔ تنبولی۔ دھوبی۔ مچھوے ۔ بھڑ بھونجے۔ نانبائی وغیرہ یا مثلاً ایسا شخص ہو کہ اس کی ولادت میں ہی شک ہو کہ آیا حلال کا ہے یا حرام کا۔ یہ تمام لوگ توبہ نصوح سے اولیاء اللہ میں داخل ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ درگاہ کریم ہے اور فیضان کی موجیں بڑے جوش سے جاری ہیں اور اُس قدوس ابدی کے دریائے محبت میں غرق ہوکر طرح طرح کے میلوں والے اُن تمام میلوں سے پاک ہو سکتے ہیں جو عرف اور عادت کے طور پر اُن پرلگائے جاتے ہیں۔ اور پھر بعد اس کے کہ وہ اُس خدائے قدوس سے مل گئے۔ اور اس کی محبت میں محو ہوگئے اور اس کی رضا میں کھوئے گئے سخت بدذاتی ہوتی ہے کہ اُن کی کسی نیچ ذات کا ذِکر بھی کیا جائے کیونکہ اب وہ وہ نہیں رہے اور انہوں نے اپنی شخصیت کو چھوڑ دیا اور خدا میں جاملے اور اِس لائق ہوگئے کہ
* ترجمہ۔ تم میں سے خداتعالیٰ کے نزدیک وہی زیادہ بزرگ ہے جو سب سے زیادہ تقویٰ کی راہوں پر چلتا ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 278
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 278
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/278/mode/1up
278
تعظیم سے ان کا نام لیا جائے۔ اور جوشخص بعد اس تبدیلی کے ان کی تحقیر کرتا ہے یا ایسا خیال دل میں لاتا ہے وہ اندھا ہے اور خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے ہے۔ اور خدا کا عام قانون یہی ہے کہ اسلام کے بعد قوموں کی تفریق مٹادی جاتی ہے اور نیچ اُونچ کا خیال دُور کیا جاتا ہے۔ ہاں قرآن شریف سے یہ بھی مستنبط ہوتا ہے کہ بیاہ او ر نکاح میں تمام قومیں اپنے قبائل اور ہم رُتبہ قوموں یا ہم رُتبہ اشخاص اورکُفو کا خیال کرلیا کریں تو بہتر ہے تا اولاد کے لئے کسی داغ اور تحقیر اور ہنسی کی جگہ نہ ہولیکن اِس خیال کو حد سے زیادہ نہیں کھینچنا چاہئے کیونکہ قوموں کی تفریق پر خدا کی کلام نے زور نہیں دیا صرف ایک آیت سے کُفو اور حسب نسب کے لحاظ کااستنباط ہوتا ہے اور قوموں کی حقیقت یہ ہے کہ ایک مُدت دراز کے بعد شریف سے رزیل اور رزیل سے شریف بن جاتی ہیں اور ممکن ہے کہ مثلاً بھنگی یعنی چوہڑے یا چمار جو ہمارے ملک میں سب قوموں سے رزیل ترخیال کئے جاتے ہیں کسی زمانہ میں شریف ہوں اور اپنے بندوں کے انقلابات کو خدا ہی جانتا ہے دوسروں کو کیا خبر ہے۔ سو عام طور پر پنجہ مارنے کے لائق یہی آیت ہے کہ 3 ۱ جس کے یہ معنے ہیں کہ تم سب میں سے خدا کے نزدیک بزرگ اور عالی نسب وہ ہے جو سب سے زیادہ اس تقویٰ کے ساتھ جو صدق سے بھری ہوئی ہو خدا تعالیٰ کی طرف جھک گیا ہو اور خدا سے قطع تعلق کا خوف ہردم اور ہر لحظہ اور ہر ایک کام اور ہر ایک قول اور ہرایک حرکت اور ہر ایک سکون اور ہر ایک خلق اور ہر ایک عادت اور ہرایک جذبہ ظاہر کرنے کے وقت اُس کے دل پر غالب ہو۔ وہی ہے جو سب قوموں میں سے شریف تر اورسب خاندانوں میں سے بزرگ تر اور تمام قبائل میں سے بہتر قبیلہ میں سے ہے۔ اور اس لائق ہے کہ سب اس کی راہ پر فدا ہوں۔ غرض شریعت اسلامی کا یہ توعام قانون ہے کہ تمام مدار تقویٰ پر رکھا گیا ہے لیکن نبیوں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 279
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 279
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/279/mode/1up
279
اور رسولوں او ر محدثوں کے بارے میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوکر آتے ہیں اور تمام قوموں کے لئے واجب الاطاعت ٹھہرتے ہیں قدیم سے خدا تعالیٰ کا ایک خاص قانون ہے جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں۔
ہم اس سے پہلے ابھی بیان کرچکے ہیں کہ ایسے اولیاء اللہ جو مامور نہیں ہوتے یعنی نبی یا رسول یا محدث نہیں ہوتے اور اُن میں سے نہیں ہوتے جو دنیا کو خدا کے حکم اور الہام سے خدا کی طرف بلاتے ہیں ایسے ولیوں کو کسی اعلیٰ خاندان یا اعلیٰ قوم کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ انؔ کا سب معاملہ اپنی ذات تک محدود ہوتا ہے لیکن ان کے مقابل پر ایک دوسری قسم کے ولی ہیں جو رسول یا نبی یا محدث کہلاتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک منصب حکومت اور قضا کا لے کر آتے ہیں اور لوگوں کو حکم ہوتاہے کہ ان کو اپنا امام اور سردار اور پیشوا سمجھ لیں اور جیسا کہ وہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں اس کے بعد خدا کے اُن نائبوں کی اطاعت کریں۔ اِس منصب کے بزرگوں کے متعلق قدیم سے خدا تعالیٰ کی یہی عادت ہے کہ ان کو اعلیٰ درجہ کی قوم اور خاندان میں سے پیدا کرتا ہے تا ان کے قبول کرنے اور ان کی اطاعت کا جُوَا اُٹھانے میں کسی کو کراہت نہ ہو اور چونکہ خدا نہایت رحیم و کریم ہے اس لئے نہیں چاہتا کہ لوگ ٹھوکر کھاویں اور اُن کو ایسا ابتلا پیش آوے جو ان کو اس سعادت عظمیٰ سے محروم رکھے کہ وہ اُس کے مامور کے قبول کرنے سے اِس طرح پر رُک جائیں کہ اس شخص کی نیچ قوم کے لحاظ سے ننگ اور عار اُن پر غالب ہو اور وہ دِلی نفرت کے ساتھ اِس بات سے کراہت کریں کہ اس کے تا بعدار بنیں اور اس کو اپنا بزرگ قرار دیں اور انسانی جذبات اور تصورات پر نظر کرکے یہ بات خوب ظاہر ہے کہ یہ ٹھوکر طبعاً نوع انسان کو پیش آجاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص جو قوم کا چوہڑہ یعنی بھنگی ہے اور ایک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 280
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 280
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/280/mode/1up
280
گاؤں کے شریف مسلمانوں کی تیس چالیس سال سے یہ خدمت کرتا ہے کہ دو وقت ان کے گھروں کی گندی نالیوں کو صاف کرنے آتا ہے اور ان کے پاخانوں کی نجاست اُٹھاتا ہے اور ایک دو دفعہ چوری میں بھی پکڑا گیا ہے اور چند دفعہ زنا میں بھی گرفتار ہوکر اُس کی رسوائی ہوچکی ہے اور چند سال جیل خانہ میں قید بھی رہ چکا ہے اور چند دفعہ ایسے بُرے کاموں پر گاؤں کے نمبرداروں نے اس کو جوتے بھی مارے ہیں اور اس کی ماں اور دادیاں اور نانیاں ہمیشہ سے ایسے ہی نجس کام میں مشغول رہی ہیں اور سب مردار کھاتے اور گوہ اٹھاتے ہیں۔ اب خدا تعالیٰ کی قدرت پر خیال کرکے ممکن تو ہے کہ وہ اپنے کاموں سے تائب ہوکر مسلمان ہو جائے اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایسا فضل اس پر ہوکہ وہ رسول اور نبی بھی بن جائے اور اُسی گاؤں کے شریف لوگوں کی طرف دعوت کا پیغام لے کر آوے اور کہے کہ جو شخص تم میں سے میری اطاعت نہیں کرے گا خدا اُسے جہنم میں ڈالے گا لیکن باوجود اِس امکان کے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے کبھی خدا نے ایسا نہیں کیاکیونکہ ایسا کرنا اس کی حکمت اور مصلحت کے خلاف ہے اور وہ جانتا ہے کہ لوگوں کے لئے یہ ایک فوق الطاقت ٹھوکر کی جگہ ہے کہ ایک ایسا شخص جو پشت درپشت رزیل چلا آتا ہے اور لوگوں کی نظر میں نہ صرف وہ نیچ ہے بلکہ اُس کا باپ اور دادا اور پڑدادا اور جہاں تک معلوم ہے قوم کے نیچ ہیں اور ہمیشہ سے شریر اور بدکار ہوتے چلے آئے ہیں اور مویشیوں کی طرح ادنیٰ خدمتیں کرتے رہے ہیں اب اگر لوگوں سے اس کی اطاعت کرائی جائے تو بلاشبہ لوگ اس کی اطاعت سے کراہت کریں گے کیونکہ ایسی جگہ میں کراہت کرنا انسان کے لئے ایک طبعی امر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کا قدیم قانون اور سنت یہی ہے کہ وہ صرف اُن لوگوں کو منصب دعوت یعنی نبوت وغیرہ پر مامور کرتا ہے جو اعلیٰ خاندان میں سے ہوں اور ذاتی طور پر بھی چال چلن اچھے رکھتے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 281
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 281
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/281/mode/1up
281
ہوں کیونکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ قادر ہے حکیم بھی ہے اور اس کی حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ اپنے نبیوں اور ماموروں کو ایسی اعلیٰ قوم اور خاندان اور ذاتی نیک چال چلن کے ساتھ بھیجے تاکہ کوئی دل ان کی اطاعت سے کراہت نہ کرے۔ یہی وجہ ہے جو تمام نبی علیہم السلام اعلیٰ قوم اور خاندان میں سے آتے رہے ہیں۔ اِسی حکمت اور مصلحت کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہمارے سید و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود کی نسبت ان دونوں خوبیوں کا تذکرہ فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے 33* ۱ یعنی تمہارے پاس وہ رسول آیا ہے جو خاندان اور قبیلہ او ر قوم کے لحاظ سے تمام دنیا سے بڑھ کر ہے اور سب سے زیادہ پاک اور بزرگ خاندان رکھتا ہے۔ او ر ایک اور جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ 33 ۲ یعنی خدا پر توکل کر جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔ وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور دعوت کے لئے کھڑا ہوتا ہے ۔ وہی خدا جو تجھے اس وقت دیکھتا تھا کہ جب تو تخم کے طور پر راستبازوں کی پشتوں میں چلا آتا تھا یہاں تک کہ ؔ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے پیٹ میں پڑا۔ اور ان کے سوا اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں ہمارے بزرگ اور مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علوخاندان اور شرافتِ قوم اور بزرگ قبیلہ کا ذکر ہے ۔ اوردوسری خوبی جو شرط کے طور پر مامورین کے لئے ضروری ہے وہ نیک چال چلن
* اَنْفُس کے لفظ میں ایک قرا ء ت زبر کے ساتھ ہے یعنی حرف فا کی فتح کے ساتھ اور اسی قراء ت کو ہم اس جگہ ذکر کرتے ہیں اور دوسری قراء ت بھی یعنی حرف فا کے پیش کے ساتھ بھی اس کے ہم معنی ہے کیونکہ خدا قریش کو مخاطب کرتا ہے کہ تم جو ایک بڑے خاندان میں سے ہو یہ رسول بھی تو تمہیں میں سے ہے یعنی عالی خاندان ہے ۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 282
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 282
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/282/mode/1up
282
ہے کیونکہ بدچال چلن سے بھی دِلوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ اوریہ خوبی بھی بدیہی طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جلّشانہٗ قرآن شریف میں فرماتا ہے3۱ یعنی ان کفار کو کہہ دے کہ اِس سے پہلے میں نے ایک عمر تم میں ہی بسر کی ہے پس کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں کس درجہ کا امین اور راستباز ہوں۔ اب دیکھو کہ یہ دونوں صفتیں جو مرتبہ نبوت اور ماموریت کے لئے ضروری ہیں یعنی بزرگ خاندان میں سے ہونا اور اپنی ذات میں امین اور راستباز اور خدا ترس اور نیک چلن ہونا قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کمال درجہ پرثابت کی ہیں اور آپ کی اعلیٰ چال چلن اور اعلیٰ خاندان پر خود گواہی دی ہے۔ اور اِس جگہ میں اِس شکرکے ادا کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اپنی وحی کے ذریعہ سے کفار کو ملزم کیا اور فرمایا کہ یہ میرا نبی اس اعلیٰ درجہ کا نیک چال چلن رکھتا ہے کہ تمہیں طاقت نہیں کہ اس کی گذشتہ چالیس برس کی زندگی میں کوئی عیب اور نقص نکال سکو باوجود اس کے کہ وہ چالیس برس تک دن رات تمہارے درمیان ہی رہا ہے ۔ اور نہ تمہیں یہ طاقت ہے کہ اس کے اعلیٰ خاندان میں جو شرافت اور طہارت اور ریاست اور امارت کا خاندان ہے ایک ذرہ عیب گیری کرسکو۔ پھر تم سوچو کہ جو شخص ایسے اعلیٰ اور اطہر اور انفس خاندان میں سے ہے اور اس کی چالیس برس کی زندگی جو تمہارے روبرو ئے گذری ۔ گواہی دے رہی ہے جو افترا اور دروغ بافی اِس کا کام نہیں ہے تو پھر ان خوبیوں کے ساتھ جبکہ آسمانی نشان وہ دِکھلا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی تائیدیں اس کے شامل حال ہو رہی ہیں اور تعلیم وہ لایا ہے جس کے مقابل پر تمہارے عقائد سراسر گندے اور ناپاک اور شرک سے بھرے ہوئے ہیں تو پھر اس کے بعدتمہیں اس نبی کے صادق ہونے میں کونسا شک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 283
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 283
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/283/mode/1up
283
باقی ہے۔ اسی طور سے خدا تعالیٰ نے میرے مخالفین اور مکذّبین کو ملزم کیا ہے۔ چنانچہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۲ میں میری نسبت یہ الہام ہے جس کے شائع کرنے پر بیس برس گذر گئے اور وہ یہ ہے ولقد لبثت فیکم عمرًا من قبلہٖ اَفَلَا تعقلونیعنی ان مخالفین کو کہہ دے کہ میں چالیس برس تک تم میں ہی رہتا رہا ہوں اور اس مدّت دراز تک تم مجھے دیکھتے رہے ہو کہ میرا کام افترا اور دروغ نہیں ہے اور خدا نے ناپاکی کی زندگی سے مجھے محفوظ رکھا ہے تو پھر جو شخص اِس قدر مُدت دراز تک یعنی چالیس برس تک ہر ایک افترا اور شرارت اور مکر اور خباثت سے محفوظ رہا اور کبھی اس نے خلقت پر جھوٹ نہ بولا توپھر کیونکر ممکن ہے کہ برخلاف اپنی عادت قدیم کے اب وہ خدا تعالیٰ پر افترا کرنے لگا۔ اس جگہ یاد رہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ جس نے ملک میں فتنہ تکفیر برپا کیا اور تکفیر اور دشنام دہی اور گندہ زبانی سے باز نہ آیا جب تک کہ مجسٹریٹ ضلع نے اپنے سامنے کھڑا کرکے آیندہ منہ بند رکھنے کا عہد نامہ نہ لیا یہ شخص میری ابتدائی عمرمیں میرا ہم مکتب بھی رہا ہے اوروہ اور اس کا بھائی حیدر بخش دونوں میرے مکان پر آتے تھے۔ ایک دفعہ ایک کتاب بھی مستعار طور پر لے گئے تھے جس کو اب تک واپس نہیں کیا۔ غرض شیخ محمد حسین کو خوب معلوم ہے کہ میں اس چھوٹی عمر میں ہی کس طرز کا آدمی تھا۔ پھر جب میری عمر چالیس برس تک پہنچی تو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام اور کلام سے مجھے مشرف کیا اور یہ عجیب اتفاق ہوا کہ میری عمر کے چالیس برس پورے ہونے پر صدی کا سر بھی آپہنچا۔ تب خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے میرے پر ظاہر کیا کہ تو اِس صدی کا مجدد اور صلیبی فتنوں کا چارہ گر ہے اور یہ اس طرف اشارہ تھا کہ توہی مسیح موعود ہے ۔ پھر اسی زمانہ میں خدا نے میرا نام عیسیٰ بھی رکھا چنانچہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 284
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 284
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/284/mode/1up
284
براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں میرے مسیح موعود ہونے کی طرف صریح اشارہ ہے کیونکہ الہام ولن ترضیٰ عنک الیھود ولا النصاریٰ میں جو اس صفحہ میں درج ہے جس کے اخیر میں فاصبرکما صبراولو العزم ہے۔ ایک سخت مقابلہ کی خبر دی گئی ہے جو پادریوں کے ساتھ ہوگا۔ اور پھر اس کے بعد کے الہام میں جس کی عبارت یہ ہے وامّا نرینّک بعض الذی نعدھم یہ بشارت دی گئی ہے کہ پادریوں پر تمہیں فتح ملے گی اور ان کے مکروں پر خدا کا مکر غالب آئے گا۔ یہ فتح عظیم حدیث نبوی کے رُو سے مسیح موعود سے تعلق رکھتی ہے اِس لئے یہ الہام جوؔ براہین احمدیہ میں ہے جس پر اب بیس برس گذر گئے مجھے مسیح موعود ٹھہراتا ہے۔ اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ میں میرا نام عیسٰی رکھا گیا ہے ۔ اور جو آیت حضرت عیسیٰ کے حق میں تھی وہ بذریعہ الہام میرے پر وارد کی گئی ہے اور وہ آیت یہ ہے3333۔ اور پھر اس الہام کے بعد یہ الہام ہے جو اِس کتاب کے صفحہ ۵۵۷ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ میں اپنی چمکار دِکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردے گا۔یہ الہام آج سے بیس برس پہلے دنیا میں شائع ہوچکا ہے۔ اور یاد رہے کہ یہ تمام علامتیں مسیح موعود کی ہیں جو آثار میں لکھی گئی ہیں اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ اُس وقت مجھے مسیح موعود ٹھہرایا گیا کہ جبکہ مجھے بھی خبر نہیں تھی کہ میں مسیح موعود ہوں چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ مسیح موعود ہونے کے دعوے میں میری مخالفت ہوگی اور اس زمانہ کے مولوی اپنی کوتہ بینی کی وجہ سے سخت حملوں اور وحشیانہ جوشوں کے ساتھ تکذیب کریں گے اِس لئے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 285
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 285
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/285/mode/1up
285
اُس نے یہ پیشگوئی جو براہین احمدیہ میں درج ہے پیش از وقت سنائی اور مجھے خوشخبری دی کہ اِس تکذیب کے مقابل پر میں بھی زور آور حملے کروں گا اور تمام لوگوں کو دکھلاؤں گا کہ یہ شخص میری طرف سے ہے اور سچا ہے۔
اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ظالم مخالفین کو ملزم کرنے کے لئے مجھے یہ حجت عطا کی کہ اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے یہ سمجھایا کہ اُن سے پوچھ ۔ میری چالیس برس کی زِندگی میں جو اس سے پہلے تم میں ہی میں نے بسر کی۔ کو ن سا نقص یا عیب میرا تم نے پایا؟ اور کونسا افترا اور جھوٹ میرا ثابت ہوا۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے بذریعہ اپنے الہام کے مجھے یہ حجت بھی سکھلائی کہ ان کو کہہ دے کہ رسول اور نبی اور سب جو خدا کی طرف سے آتے اور دین حق کی دعوت کرتے ہیں وہ قوم کے شریف اور اعلیٰ خاندان میں سے ہوتے ہیں اور دنیا کے رُو سے بھی ان کا خاندان امارت اور ریاست کا خاندان ہوتا ہے تا کوئی شخص کسی طور کی کراہت کرکے دولت قبول سے محروم نہ رہے۔ سو میرا خاندان ایسا ہی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے الہام مندرجہ صفحہ ۴۹۰ میں اسی کی طرف اشارہ ہے او ر وہ یہ ہے ۔ سبحان اللّٰہ تبارک و تعالٰی زاد مجدک ینقطع آباء ک ویبدء منک ۔ یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جس نے تیرے خاندان کی بزرگی سے بڑھ کر تجھے بزرگی بخشی۔ اب سے تیرے مشہور باپ دادوں کا ذِ کر منقطع ہو جائے گااورخدا ابتدا خاندان کا تجھ سے کرے گا جیسا کہ ابراہیم سے کیا*۔پھر علوخاندان کی نسبت دوسرا الہام یہ ہے۔ الحمد للّٰہ الذی جعل لکم الصھرو النسب۔ ترجمہ ۔اُس
* الہامات میں کئی جگہ یہ اشارہ ہے کہ تجھے خدا ابراہیم کی طرح برکت دے گا اور تیری نسل بہت بڑھائے گا اور تو بعض کو ان میں سے دیکھے گا۔ بلکہ اکثر الہامات میں ان مشابہتوں کی وجہ سے میرا نام ابراہیم رکھا گیا ہے۔دیکھو صفحہ ۵۶۱و ۵۶۲ براہین احمدیہ۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 286
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 286
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/286/mode/1up
286
خدا کو تمام تعریفیں ہیں جس نے تیری دامادی کا رشتہ عالی نسب میں کیا اورخود تجھے عالی نسب اور شریف خاندان بنایا۔ یہ تو ہم ابھی بیان کرچکے ہیں کہ جن سادات کے خاندان میں دہلی میں میری شادی ہوئی تھی وہ تمام دہلی کے سادات میں سے سندی سید ہونے میں اوّل درجہ پر ہیں اور علاوہ اپنی آبائی بزرگی کے وہ خواجہ میر درد کے نبیرہ ہیں اور اب تک دہلی میں خواجہ میر درد کے وارث متصور ہوکر خواجہ ممدوح کی گدی انہی کو ملی ہوئی ہے کیونکہ خواجہ موصوف کا کوئی لڑکا نہ تھایہی وارث ہیں جو ان کی لڑکی کی اولاد ہیں اور ان کی سیادت ہندوستان میں ایک روشن ستارہ کی طرح چمکتی ہے بلکہ سوچنے سے معلوم ہوگا کہ ان کا خاندان خواجہ میر درد کے آبائی خاندان سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ خواجہ میردرد نے ان کی عظمت کو قبول کرکے ان کے بزرگ کو لڑکی دی اور اس زمانہ میں یہ خیال اب سے بھی زیادہ تھا کہ لڑکی دینے کے وقت عالی خاندان کو ڈھونڈتے تھے۔ اورخواجہ میر درد باخدا اور بزرگ ہونے کی وجہ سے سلطنت چغتائیہ سے ایک بڑی جاگیر پاتے تھے اور دُنیوی حیثیت کے رُو سے ایک نواب کا منصب رکھتے تھے۔ اور پھر ان کی وفات کے بعد وہ جاگیر کے دیہات انہی میں تقسیم ہوئے۔ اور اِس عظمت خاندانی کے علاوہ میرے الہامات میں جس قدر اِس بات کی تصریح کی گئی ہے کہ یہ خالص سیّد اور بنی فاطمہ ہیں یہ ایک خاص فخر کا مقام ان لوگوں کے لئے ہے۔ اورؔ میں خیال نہیں کرسکتا کہ تمام پنجاب اور ہندوستان بلکہ تمام اسلامی دنیا میں کوئی اور خاندان سادات کا ایسا ہوکہ نہ صرف ان کی سیادت کو اسلامی سلطنت نے مان کر ان کی تعظیم کی ہو بلکہ خدا نے اپنی خاص کلام اور گواہی سے اِس کی تصدیق کردی ہو۔ یہ تو ان کے خاندان کا حال ہے ۔ اور میں اپنے خاندان کی نسبت کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ وہ ایک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 287
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 287
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/287/mode/1up
287
شاہی خاندان ہے اور بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے ایک معجون مرکب ہے یا شہرت عام کے لحاظ سے یوں کہو کہ وہ خاندان مغلیہ اور خاندان سیادت سے ایک ترکیب یافتہ خاندان ہے مگر میں اس پر ایمان لاتا اور اِسی پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے خاندان کی ترکیب بنی فارس اور بنی فاطمہ سے ہے کیونکہ اِسی پر الہامِ الٰہی کے تواتر نے مجھے یقین دلایا ہے اور گواہی دی ہے۔
۵۰ ایک دفعہ جس کو قریباً اکیس برس کا عرصہ ہوا ہے مجھ کو یہ الہام ہوا اشکر نعمتی رئیت خد یجتی انّک الیوم لذوحظٍّ عظیم۔ترجمہ۔ میری نعمت کا شکر کر۔ تو نے میری خدیجہ کو پایا آج تو ایک حظِّ عظیم کا مالک ہے۔ براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۸ اور اس زمانہ کے قریب ہی یہ بھی الہام ہوا تھا بکروثیب یعنی ایک کنواری اور ایک بیوہ تمہارے نکاح میں آئے گی۔ یہ مؤخر الذکر الہام مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃُ السنہ کو بھی سنا دیا گیا تھالیکن الہام مذکورہ بالا جس میں خدیجہ کے پانے کا وعدہ ہے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۸ میں درج ہوکر نہ صرف محمد حسین بلکہ لاکھوں انسانوں میں اشاعت پاچکا تھا۔ ہاں شیخ محمد حسین مذکور ایڈیٹر اشاعۃ السنّہ کو سب سے زیادہ اس پر اطلاع ہے کیونکہ اُس نے براہین احمدیہ کے چاروں حصوں کا ریویو لکھا تھا اور اس کو خوب معلوم تھا کہ ان صفات کی ایک باکرہ بیوی کا وعدہ دیا گیا ہے جو خدیجہ کی اولاد میں سے یعنی سید ہوگی جیسا کہ الہام موصوفہ بالا میں آیا ہے کہ تو میرا شکر کر اِس لئے کہ تو نے خدیجہ کو پایا یعنی تو خدیجہ کی اولاد کو پائے گا۔ اِسی کی تائید میں وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۲ حاشیہ دوم اور صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے اور وہ یہ ہے ۔ اردتُ ان استخلف فخلقت اٰدم۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 288
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 288
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/288/mode/1up
288
یا اٰدم اسکن انت وزوجک الجنۃ۔ یا مریم اسکن انت وزوجک الجنۃ۔ یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۲و ۴۹۶۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم جس سے نئے سرے اسلام کے نوروں کی بنیاد پڑے گی یعنی ایک عظیم الشان تجدید ہوگی اور برکات ظاہر ہوں گے اور فیج اعوج کے زمانہ کی غلطیاں اور غلط تفسیریں کاٹ کر پھینک دی جائیں گی اور ایک نئی جماعت اسلام کی حمایت کے لئے اس سے قائم ہوگی۔ تو مع اپنی زوجہ کے بہشت میں داخل ہو۔ اِسی لحاظ سے الہام میں میرا نام آدم رکھا گیا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ نئے معارف اور نئے حقائق اور نئی زمین اور نیا آسمان اور نئے نشان ہوں گے۔ اور نیز یہ کہ مجھ سے ایک نیا خاندان شروع ہوگا سو اُس نے ایک نئے خاندان کے لئے مجھے اِس الہام میں ایک نئی بیوی کا وعدہ دیا اور اِس الہام میں اشارہ کیا کہ وہ تیرے لئے مبارک ہوگی اور تواس کے لئے مبارک ہوگا اور مریم کی طرح اُس سے تجھے پاک اولاد دی جائے گی*۔سو جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا تعالیٰ نے چار لڑکوں کا بذریعہ الہام فروری ۱۸۸۶ ء میں وعدہ دیا اور پھر ہر ایک پسر کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں وعدہ دیا اور جیسا کہ میں پہلے اس سے لکھ چکا ہوں یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ اُس نے ان ہر چہار لڑکوں کے پیدا ہونے کا اس وقت وعدہ دیا جبکہ اُن میں سے
* براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶ میں یہ الہام درج ہے یعنی الہام یا اٰدم اسکن انت و زوجک الجنۃ اور ایسا ہی الہام اشکر نعمتی رأیت خدیجتی براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۸ میں مندرج ہے۔ چونکہ یہ دونوں پیشگوئیاں حالات موجودہ کے لحاظ سے بالکل دور از قیاس تھیں اور ان کے ساتھ کوئی تفہیم نہ تھی اس لئے میں ان کی تشریح اور تفصیل واقعی طور پر نہ کرسکا ناچار براہین احمدیہ میں ایک حیرت زدہ عالم میں مختصر طور پر معنے بیان کردئیے گئے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 289
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 289
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/289/mode/1up
289
ایک بھی موجود نہ تھا *۔
۵۱ میاںؔ عبد اللہ سنوری جو غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ میں پٹواری ہے ایک مرتبہ اس کو ایک کام پیش آیا جس کے ہونے کے لئے اس نے ہر طرح کی تدبیر یں بھی کیں اور بعض وجوہ کے پیدا ہونے سے اس کو اس کام کے ہوجانے کی امید بھی ہوگئی اور پھر میری طرف بھی التجا کی کہ تا اس کے حق میں دعا کی جائے۔
* بعض نادان دل کے اندھے یہ اعتراض پیش کرتے ہیں کہ یکم فروری ۱۸۸۶ء کی پیشگوئی میں جو ایک پسر موعود کا وعدہ تھا وہ وعدہ جیسا کہ ظاہر کیا گیا تھا پورا نہیں ہوا کیونکہ پہلے لڑکی پیدا ہوئی اور اس کے بعد جو لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا تھا وہ سولہ مہینے کا ہو کر فوت ہوگیا۔ حالانکہ ۷؍ ؔ اگست ۱۸۸۷ء کے اشتہار میں اسی کو بابرکت موعود ٹھہرایا گیا تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض اسی قسم کی خباثت ہے جو یہودیوں کے خمیر میں تھی اور ضرورتھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک لبوں سے یہ نکلا تھا کہ مسیح موعودکے زمانہ میں ایسے بھی لوگ مسلمانوں میں سے ہوں گے کہ جو یہودیوں کی صفت اختیار کرلیں گے اور ان کا کام افترا اور جعلسازی ہوگی۔ بھلا آؤ اگر سچے ہو تو پہلے اسی کا فیصلہ کرلو کہ ہم نے کب اور کس وقت اور کس اشتہار میں یہ شائع کیا تھا کہ اس بیوی سے پہلے لڑکا ہی ہوگا اور وہ لڑکا وہی بابرکت موعود ہوگا جس کا یکم فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں وعدہ دیا گیا تھا اشتہار مذکور میں تو یہ لفظ بھی نہیں ہیں کہ وہ بابرکت موعود ضرور پہلا ہی لڑکا ہوگا بلکہ اس کی صفت میں اشتہار مذکور میں یہ لکھا ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا جس سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ وہ چوتھا لڑکا ہوگا یا چوتھا بچہ ہوگا مگر پہلے بشیر کے وقت کوئی تین موجود نہ تھے جن کو وہ چار کرتا۔ ہاں ہم نے اپنے اجتہاد سے ظنی طور پر یہ خیال ضرور کیا تھا کہ شاید یہی لڑکا مبارک موعود ہو۔ لیکن اگر اس نادان معترض کے اعتراض کی بنیاد صرف ہمارا ہی خیال ہے جو الہام کے سرچشمہ سے نہیں بلکہ صرف
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 290
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 290
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/290/mode/1up
290
سو جب میں نے اس کے بارے میں توجہ کی تو بلا توقف یہ الہام ہوا۔ اے بساآرزو کہ خاک شدہ۔ تب میں نے اس کو کہہ دیاکہ یہ کام ہرگز نہیں ہوگا اور آخر کار ایسا ہی ظہور میں آیا اور کچھ ایسے موانع آپڑے کہ وہ کام ہوتا ہوتا رہ گیا۔ اِس پیشگوئی کا گواہ خود میاں عبد اللہ سنوری اور شیخ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی ہے جس کا کئی مرتبہ اِس رسالہ میں ذِکر آیاہے یہ دونوں صاحب حلفاً یہ گواہی دے سکتے ہیں مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔
ہمارے ہی غور و فکر کا نتیجہ ہے تو سخت جائے افسوس ہے کیونکہ وہ اس خیال کی شامت سے اسلام کی اونچی چوٹی سے ایسا نیچے کو گرے گا کہ صرف کفر اور ارتداد تک ہی نہیں تھمے گا بلکہ نیچے کو لڑھکتا لڑھکتا دہریّت کے نہایت عمیق گڑھے میں اپنے بدبخت وجود کو ڈال دے گا۔ وجہ یہ کہ اجتہادی غلطیاں کیا پیشگوئیوں کے سمجھنے اور ان کا مصداق ٹھہرانے میں اور کیا دوسری تدبیروں اور کاموں میں ہر ایک نبی اور رسول سے ہوئی تھیں اور ایک بھی نبی ان سے باہر نہیں گو ان پر قائم نہیں رکھا گیا۔ اب جبکہ اجتہادی غلطی ہر ایک نبی اور رسول سے بھی ہوئی ہے تو ہم بطریق تنزل کہتے ہیں کہ اگر ہم سے کوئی اجتہادی غلطی ہوئی بھی تو وہ سنت انبیاء ہے اور اس بنا پر حملہ کرنا سراسر حماقت اور نادانی ہے۔ ہاں اگر ہمارا کوئی ایسا الہام پیش کرسکتے ہو جس کا یہ مضمون ہو کہ خداتعالیٰ کہتا ہے کہ ضرور پہلے ہی حمل سے وہ بابرکت اور آسمانی موعود پیدا ہوجائے گا اور یا یہ کہ دوسرے حمل میں پیدا ہوگا اور بچپن میں نہیں مرے گا تو تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ وہ الہام پیش کرو۔ تا سیہ روئے شود ہر کہ در و غش باشد۔ اور ۷ ؍ اگست ۱۸۸۷ء کا اشتہار دیانت دار کے لئے کافی نہیں ہوگا کیونکہ اسؔ میں بابرکت اور آسمانی موعود کی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی پیشگوئی نہیں ہے اور مجرّد موعود کی پیشگوئیاں اس جگہ بطور دلیل کے کام نہیں آسکتیں کیونکہ ہر ایک لڑکا جو میرے گھر میں اس بیوی سے پیدا ہوا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 291
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 291
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/291/mode/1up
291
۵۲ جس زمانہ میں سید محمد حسن خان صاحب وزیراعظم ریاست پٹیالہ تھے ان کی وفات سے چند سال پہلے مجھے لدھیانہ سے پٹیالہ جانے کا اتفاق ہوا اور اس وقت میرے ساتھ شیخ حامد علی اور شیخ عبد الرحیم ساکن انبالہ چھاؤنی اور فتح خاں نام ایک پٹھان تھا جو ضلع ہوشیارپور کا باشندہ تھا۔ یہ دونوں شخص مؤخر الذکر مولویوں کے فتویٰ تکفیر کے زمانہ میں کثرت مخالفین کو دیکھ کر مخالف ہوگئے اور اب تک مخالف ہیں۔ اورایسا اتفاق ہوا کہ جب میں نے پٹیالہ کی طرف جانے کا قصد کیا تو خدا تعالیٰ نے رات کو میرے پر یہ ظاہر کیا کہ اِس سفر میں کچھ نقصان ہوگا اور کچھ ہم و غم پیش آئے گا۔ اور میں نے اس پیشگوئی سے جو خدا تعالیٰ سے مجھ کو ملی مذکورہ بالا ہمراہیوں کو اطلاع دے دی اور ہم روانہ ہوئے۔ جب پٹیالہ میں پہنچ کر اور اپنے ضروری کاموں سے فراغت پاکر پھر واپس آنے کا ارادہ کیا تو عصر کی نماز کاوقت تھا۔ میں نے نماز پڑھنے کے قصد سے چوغہ اُتارا تا وضو کروں۔ اور اس چوغہ کو سید محمد حسن خاں وزیر ریاست
موعود ہے۔ ثبوت تو یہ دینا چاہئے کہ وہ لڑکا جو تین کو چار کرنے والا ہو اور مظہر جلال الٰہی ہو ۔ جو دنیا کو راہ راست پر لانے والا ہوگا اسی کے آنے کی خبر بحیثیت الہام الٰہی کے اشتہار ۷؍اگست ۱۸۸۷ء میں دی گئی ہے۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ اس اشتہار میں اس مبارک موعود کی خبر بحیثیت الہام دی گئی ہے تو ایک مجلس میں مجھے بلاؤ اور اس الہام کو پیش کرو۔ آپ ذرہ سوچ لیں کہ کیا خیانتوں سے یہودیوں نے کوئی بہتری دیکھی تا آپ کو بھی کسی بہتری کی امید ہو۔ اوّل باشرم انسان بننا چاہئے اور با انصاف مرد بننا چاہئے اور پھر سیدھے دل سے میرے الہام کے الفاظ میں غور کرنا چاہئے۔ اگر میں نے کسی اشتہار میں کوئی کلمہ اجتہادی طور پر لکھا ہو اور اپنا خیال ظاہر کیا ہو تو وہ حجت نہیں ہوسکتا اگر اس پر ضد کرو گے تو تمہیں تمام نبیوں سے انکار کرنا پڑے گا اور بجز مرتد اور دہریہ ہوجانے کے کہیں تمہارا ٹھکانانہ ہوگا کیونکہ اس بات سے کوئی نبی بھی باہر نہیں کہ کبھی اجتہادی طور پر اس سے غلطی نہ ہوئی ہو۔ اگر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 292
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 292
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/292/mode/1up
292
پٹیالہ کے ایک خدمتگار کے حوالہ کیا کیونکہ وزیر صاحب مع اپنے بعض نوکروں کے میرے چھوڑنے کے لئے ریل پر آئے تھے اور ان کے خدمت گار نے میرا چوغہ اپنے پاس رکھا اور مجھے وضو کرایا۔ جب ٹکٹ لینے کا وقت ہوا تو میں نے اپنےؔ چوغہ کی جیب میں ہاتھ ڈالا تا ٹکٹ کے لئے روپیہ دُوں کیونکہ میں نے 3تیس روپیہ کے قریب رومال میں باندھ کر جیب میں رکھے ہوئے تھے۔ تب جیب میں ہاتھ ڈالنے کے وقت معلوم ہوا کہ وہ رومال مع روپیہ کے کہیں گر گیا۔ غالباً اُسی وقت گرا جبکہ چوغہ اُتارا تھا۔ اس وقت مجھے وہ الہام الٰہی یاد آیا کہ اس سفر میں کچھ نقصان ہوگا۔ مگر یہ دوسرا فقرہ الہام کا کہ کچھ غم اور ہم پہنچے گا۔ اس کی نسبت اس وقت مجھے دو خیال آئے ۔ ایک یہ کہ اس قدر روپیہ ضائع ہونے سے بلاشبہ بمقتضائے بشریت غم ہوا۔ اور دوسرے مجھے یہ خیال بھی دل میں گذرا کہ جب وزیر صاحب موصوف ریل پر مجھے لینے کے لئے آئے اور اُنہوں نے اپنی گاڑی میں مجھے بٹھایا تو کئی ہزار آدمی میرے دیکھنے کے لئے اسٹیشن پر موجود تھا۔ جو قریب ہوہو کر مصافحہ کرتے اور بعض ہاتھ چومتے تھے۔ تب وزیر صاحب نے جو شیعہ مذہب تھے رنج دہ الفاظ میں بیان کیا کہ یہ لوگ وحشی احمق کیاکرتے ہیں گویا ان کی نظر میں ان لوگوں کا انکسار سے ملنا او ر اِس کثرت سے استقبال کے لئے آنا ایک بیہودہ امر تھا۔ تب مجھے
یہ باؔ ت تمہارے نزدیک تحقیر اور تکذیب اور مضحکہ کی جگہ ہے تو اپنے علماء سے ہی پوچھ لو کہ تم پر کیا فتوٰی ہوسکتا ہے۔ میں آپ لوگوں کی ان بیہودہ نکتہ چینیوں سے ناراض نہیں ہوں کیونکہ آپ اس ژاژخائی سے خدا تعالیٰ کی ایک پیشگوئی کو پورا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے:۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردے گا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 293
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 293
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/293/mode/1up
293
اُن کا یہ کلمہ باعثِ رنج ہوا اور مجھے افسوس ہوا کہ ان کے دماغ اور دِل میں ان لوگوں کی جو خدا سے مامور ہوکر آتے ہیں سچی عظمت نہیں اور صرف ظاہر داری کے طور پر ایک گروہ کثیر کے ساتھ چلے آئے ہیں۔ سو میں نے روپیہ کے نقصان کے وقت یہ بھی خیال کیا کہ یہ رنج جو وزیر صاحب کے ایک کلمہ سے مجھے پہنچا تھا اسی حد تک اس پیشگوئی کا منشاء ختم ہوگیا جس کے یہ لفظ تھے کہ کچھ ہم و غم بھی پیش آئے گامگر یہ میرا خیال غلط تھا کیونکہ اس سفر میں غم و ہم کا ایک اور حصہ باقی تھا جو واپس ہونے کے وقت دوراہہ کے اسٹیشن پر پورا ہوا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ جب ہم دوراہہ کے اسٹیشن پر پہنچے تو لدھیانہ جہاں ہم نے جانا تھا اس جگہ سے دس کوس باقی رہ گیا۔ رات قریباً دس بجے گذر گئی تھی تب میرے ہمراہی شیخ عبد الرحیم نے ایک انگریز سے پوچھا کہ کیا لدھیانہ آگیا۔ اُس نے ہنسی سے یا کسی اور غرض سے کہا کہ آگیا۔ اور ہم اِس بات کے سننے سے سب کے سب ریل پر سے اُتر آئے۔ اور جب ہم اُتر چکے اور ریل روانہ ہوگئی تب ہمیں پتہ لگا کہ یہ دوراہہ ہے لدھیانہ نہیں ہے۔ اوروہ ایسی جگہ تھی کہ بیٹھنے کے لئے بھی چارپائی نہیں ملتی تھی اور نہ کھانے کے لئے روٹی۔ تب ہمیں بہت رنج اور افسوس او ر ہم وغم ہوا کہ ہم غلطی سے بے ٹھکانہ اُتر آئے اور ساتھ ہی یاد آیا کہ ضرور تھا کہ ایسا ہوتا۔ تب سب کے دِل سرور اورخوشی سے بھر گئے کہ خدا تعالیٰ کا الہام پوراہوا۔ اس واقعہ اور نشان کے گواہ شیخ حامد علی اور شیخ عبدالرحیم اور فتح خاں ہیں اگرچہ یہ دونوں ان دِنوں میں اپنی بدقسمتی سے سخت دشمن ہیں مگر چونکہ یہ بیان بالکل سچا ہے اِس لئے اگر ان دونوں کو حلف دی جائے توممکن نہیں کہ جھوٹ بولیں مگر شرط یہ ہے کہ حلف نمونہ نمبر ۲ کے موافق ہوگی۔ اب دیکھو کہ نشان اسے کہتے ہیں جس میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 294
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 294
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/294/mode/1up
294
ایسے سخت مخالف گواہ ٹھہرائے گئے۔ اب کس منصف اور پاک دِل اور باحیا انسان کادِل اور کانشنس فتویٰ دے گاکہ یہ نشان صحیح نہیں ہے اور اگر اب بھی شک ہو تو ایسے شخص کو حضرت احدیت جلّ اسمہٗ کی قسم ہے کہ ان کو بطرز مذکورہ بالا قسمیں دے کر دریافت کرے اور خدا تعالیٰ سے ڈرے اور سوچے کہ کیا اس قدر عظیم الشان نشانوں کاایک ذخیرہ کذّاب کی تائید میں خدا تعالیٰ دکھا سکتا ہے ؟
۵۳ؔ ایک دفعہ موضع کنجراں ضلع گورداسپورہ میں مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔ اور میرے ساتھ شیخ حامد علی تھا۔ جب صبح کو ہم نے جانے کا قصد کیا تو مجھے الہام ہوا کہ اس سفر میں تمہارا اور تمہارے رفیق کاکچھ نقصان ہوگا۔ چنانچہ راہ میں شیخ حامد علی کی ایک نئی چادر گم ہوگئی اور میرا ایک رومال گم ہوگیا اور میں خیال کرتا ہوں کہ اس وقت حامد علی کے پاس وہی ایک چادر تھی جس سے اُس کو بہت رنج پہنچا اس نشان کا گواہ شیخ حامد علی ہے۔ جس کو شک ہو وہ اس سے حلفاً دریافت کرے مگر حلف حسب نمونہ نمبر۲ ہوگی۔ اور شیخ حامد علی موضع تھہ غلام نبی ضلع و تحصیل گورداسپورہ میں رہتا ہے۔
۵۴ ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے 3روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہلِ فقر اور توکل پر کبھی کبھی ایسی ضرورت کی حالتیں آجاتی ہیں ایسا ہی یہ حالت مجھے پیش آگئی کہ اس وقت کچھ موجود نہ تھا۔ سو میں صبح کو سیر کو گیا اور اس ضرورت کے خیال نے مجھے یہ جوش دیا کہ میں اِس جنگل میں دعا کروں۔ چنانچہ میں نے ایک پوشیدہ گوشہ میں جاکر اُس نہر کے کنارے پر دعا کی جو بٹالہ کی طرف قادیان سے قریباً تین میل کے فاصلہ پر ہے۔ جب میں دعا کرچکا تب فے الفور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 295
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 295
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/295/mode/1up
295
دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں۔ تب میں خوش ہوا اور اس جنگل سے قادیاں کی طرف واپس آیا اور سیدھا بازار کی طرف رُخ کیا تا قادیاں کے سب پو سٹماسٹر سے دریافت کروں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں ۔ چنانچہ ڈاکخانہ سے بذریعہ ایک خط کے اِطلاع ہوئی کہ پچا3س روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالباً گمان گذرتا ہے کہ اُسی دِن یا دُوسرے دِن وہ روپیہ مجھے مل گیا۔ اِس نشان کا گواہ شیخ حامد علی ہے جو دریافت کے وقت حلفاً بیان کرسکتا ہے۔ مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔
۵۵ ایک دفعہ کشفی طور پر3 یا 3 روپیہ مجھے دِکھلائے گئے۔ پھر اُردو میں الہام ہوا کہ ماجھے خان کا بیٹا اور شمس الدین پٹواری ضلع لاہوربھیجنے والے ہیں۔ اور جب یہ الہام اور کشف ہوا تو میں نے حامد علی اور ایک اور شخص کو ڈا نام کو جو امرتسر کے علاقہ کا رہنے والا تھا اِطلاع دی اور چند اور آدمیوں کو بھی اِس سے مطلع کیا جن کا اس وقت مجھے نام یاد نہیں رہا۔ تب جب ڈاک کا وقت ہوا تو ایک کارڈ آیا جس میں یہ روپیہ لکھا ہوا تھا اور یہ تفصیل درج تھی کہ 3روپے ماجھے خان کے بیٹے کی طرف سے ہیں اور باقی چار یا چھ روپے شمس الدین پٹواری کی طرف سے بطور امداد ہیں۔ اور ساتھ ہی اِس کے روپیہ بھی آگیا۔ تب ان لوگوں کی نہایت قوت ایمانی کا باعث ہوا جنہوں نے اوّل یہ الہام سنا تھا۔ اور پھر اُسی دن اُسی تعداد اور اُسی تشریح سے روپیہ آتا دیکھا۔ اور یہ تمام گواہ حلفاً بیان کرسکتے ہیں کہ یہ واقعہ بالکل سچ ہے۔
۵۶ ایک دفعہ میری بیوی کے حقیقی بھائی سید محمد اسمٰعیل*کا پٹیالہ سے خط آیا کہ
* میر محمد اسماعیل کی عمر اس وقت قریبًا دس ۱۰برس کی تھی۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 296
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 296
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/296/mode/1up
296
میری والدہ فوت ہوگئی ہے اور اسحاق میرے چھوٹے بھائی کو جو ابھی بچہ ہے کوئی سنبھالنے والا نہیں اور پھر خط کے اخیر میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ اسحاق بھی فوت ہوگیا۔ اور میری بیوی کو بلایا کہ دیکھتے ہی چلی آویں۔ اس خط کے پڑھنے سے بڑی تشویش ہوئی کیونکہ جس وقت یہ خط آیا اس وقت میری بیوی ایک سخت تپ سے بیمار تھی ایسی حالت میں نہ میں خط کا مضمون ان کو سنا سکتا تھا کیونکہ اس سخت مصیبت کے خط کو سن کر اس بیماری کی حالت میں ان کی جان کا اندیشہ تھا۔ اور نہ پوشیدہ رکھ سکتاؔ تھا کیونکہ ایک سخت مصیبت اور ماتم کو پوشیدہ رکھنا بھی فطرتاً انسان سے نہیں ہوسکتا۔ اس تشویش میں ایک ذرہ غنودگی ہوکر مجھ کو الہام ہوا۔ اِنّ کَیْدَ کُنَّ عَظِیْم ۔ یعنی اے عورتو تمہارے فریب بہت بڑے ہیں۔ جب یہ الہام مجھے ہوا تو ساتھ ہی یہ تفہیم ہوئی کہ یہ ایک خلاف واقعہ بہانہ بنایا گیا ہے تب میں نے بلا توقف اِس الہام کو اخویم مولوی عبد الکریم صاحب کے پاس جو قادیاں میں موجود تھے بیان کیا اور ان کو کہہ دیا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اطلاع دے دی ہے کہ یہ تمام بات خلاف واقعہ ہے ۔ اور پھر الہام سے پوری تسلی پاکر والدہ محمود کو ان کی سخت بیماری کی حالت میں اِطلاع کرنا فضول اور نامناسب سمجھالیکن پوشیدہ طور پر تفتیش کے لئے شیخ حامد علی کو پٹیالہ میں بھیج دیا۔ وہاں سے بہت جلد اُس نے واپس آکر بیا ن کیا کہ اسحاق اور اس کی والدہ دونوں زندہ موجود ہیں اور اس خط لکھنے کا صرف یہ باعث ہوا کہ چند روز اسحاق اور اسمٰعیل کی والدہ سخت بیمار رہیں اور ان کی خواہش تھی کہ اِس حالتِ بیماری میں جلد تر ان کی لڑکی ان کے پاس آجائے اِس لئے کچھ تو بیماری کی گھبراہٹ سے اور کچھ ملنے کے اشتیاق سے یہ خلاف واقعہ خط میں لکھا کر بھیج دیا۔ اب مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور شیخ حامد علی تھہ غلام نبی دونوں زندہ موجود ہیں اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 297
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 297
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/297/mode/1up
297
کوئی کسی کے لئے اپنا ایمان ضائع نہیں کرسکتا۔ ان سے حلفاً پوچھو کہ کیاجیسا کہ لکھا گیا ایسا ہی پیشگوئی ظہور میں آئی تھی یا نہیں ؟ اب برائے خدا یہ بھی ذرہ سوچو کہ کیا اِس کثرت اور صفائی سے غیب کاعلم اور وہ علم جو بموجب توریت اور قرآن کے سچے نبیوں اور مامورین کی نشانی ہے وہ کسی مفتری اور کاذب کو مل سکتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس کثرت اور صفائی سے غیب کا علم حضرت جلّ شانہٗ نے اپنے ارادہ خاص سے مجھے عنایت فرمایا ہے اگر دنیا میں اِس کثرت تعداد اور انکشافِ تام کے لحاظ سے کوئی اور بھی میرے ساتھ شریک ہے تو میں جھوٹا ہوں لیکن اگر اِس کثرت اور انکشاف تام کے رُو سے کوئی اور میرے ساتھ شریک ثابت نہیں ہوسکتا تو پھر میرے دعوے سے انکار کرنا سخت ظلم ہے۔
۵۷ عرصہ قریباً بیس برس کا گذرا ہے کہ ایک دفعہ کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا کہ ایک شخص مسلمانوں میں سے یہ فتنہ برپا کرے گا کہ میری تکفیر کا فتویٰ لکھا کر ملک میں پھیلائے گا اور قریباً اِس ملک کے تمام مولویوں کو اِس خطا سے آلودہ کرے گا اور یہ تمام بوجھ اس کی گردن پر ہوگا۔ چنانچہ وہ الہام جو اِس بارے میں ہوا وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ اور ۵۱۱ میں اس طرح پر مندرج ہے:۔
اذ یمکربک الذی کَفّر۔ اوقدلی یاھامان لعلّی اطّلع علٰی اِلٰہ مُوسٰی وانّی لأ ظنہ من الکاذبین ۔ تبّت یدا ابی لھب و تَبّ۔ ماکان لہ ان یدخل فیھا الّا خائفا۔ وما اصابک فمن اللّٰہ الفتنۃ ہٰھنا فاصبرکما صبر اولو العزم۔ الا انھا فتنۃ من اللّٰہ لیحبّ حبّا جمّا ۔ حبّا من اللّٰہ العزیز الاکرم۔ عطاءً ا غیر مجذوذ۔
ترجمہ ۔ اس شخص کے مکر کو یاد کر جو تیرے ایمان کامنکر ہوا اور تجھے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 298
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 298
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/298/mode/1up
298
کافر ٹھہرایا اور تکفیر کافتویٰ تجھ پر لکھا اور اس نے اس تکفیر کے منصوبہ کو دلوں میں جمانے کے لئے ایک ہامان کو اپنا پیشرو بناکراس کو کہا کہ اس تکفیر کے کاروبار کو تو اپنی مہر سے پختہ کردے تا اس شخص کی حقیقت کھل جائے کیونکہ میں تو اس کو جھوٹا خیال کرتا ہوں سو اس ہامان نے ایسا ہی کیااور سب سے پہلے میرے کفر پر مہر لگائی۔ ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ بھی ہلاک ہوگیا اس کو مناسب نہ تھا کہ بجز خائف اور ترساں ہونے کے اس کام میں کچھ بھی دخل دیتا۔ اور جو رنج تجھ کو پہنچے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اس فتویٰ تکفیر کے وقت ایک فتنہ برپا ہوگایعنی بہت سے لوگ درپئے ایذا ہو جائیں گے سو اس وقت صبرکر جیسا کہ اولو العزم نبیوں نے صبر کیا۔ اور یاد رکھ کہ یہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تا وہ تجھ سے زیادہ سے زیادہ محبت کرے یہ اس کی طرف سے ہے جو غالب اور بزرگ ہے اور یہ ایسی عطا ہے کہ پھر واپس نہیں لی جاوے گی۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسے صفائی سے پوری ہوئی۔ شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنۃ نے یہ فتنہ اُٹھایا او ر مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے فتویٰ کی عبارت کو اپنی طرف منسوب کرکے اور اپنی مہر لگاکر اور ہمیں مع ہماری تمام جماعت کے کافر اور دائر ۂ اِسلام سے خارج ٹھہراکرمحمد حسین بٹالوی کے منصوبہ کو تمام ملک میں بھڑکا دیا اور قریباً اِس فتنہ تکفیر سے دس سال پہلے یہ پیشگوئی براؔ ہین احمدیہ میں شائع ہوچکی تھی۔ اب ذرہ سوچو کہ کیا یہ کسی انسان کا اختیار ہے کہ ایسا بڑا شورو غوغا جو تمام پنجاب اور ہندوستان میں برپا کیا گیا اس کے ظہور سے دس برس پہلے وہ خبر دے دی ہر ایک طالب صادق کو چاہیئے کہ براہین احمدیہ کا صفحہ ۵۱۰ اور ۵۱۱ میں خوب نظر غور کرے اور پھر اسی پیشگوئی کے ساتھ اسی صفحہ میں پانچ چار سطر اوپر یہ الہام ہے:۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 299
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 299
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/299/mode/1up
299
یظلّ ربّک علیک ویغیثک ویرحمک۔ وان لم یعصمک النّاس فیعصمک اللّٰہ من عندہ۔ یعصمک اللّٰہ من عندہ وان لم یعصمک النّاس۔ دیکھو صفحہ ۵۱۰ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ خدا تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ تجھ پر ڈالے گا اور تیرا فریاد رس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا۔ اگر تمام دنیا نہیں چاہے گی کہ تو زندہ اور باعزت باقی رہے تب بھی خدا تجھے زندہ اور باعزت باقی رکھے گا۔ خدا ضرور تیری زندگی اور عزت میں برکت بخشے گا گو تمام جہان اس کے مخالف کوشش کرے۔ اب دیکھو کہ اِس الہام کے مطابق جس کے شائع ہونے پر بیس برس گذر چکے ہیں میرے ذلیل کرنے اور میرے ہلاک کرنے میں کیسی کیسی کوششیں کی گئیں یہاں تک کہ اِس گورنمنٹ محسنہ تک جھوٹی مخبریاں پہنچائی گئیں خون کے مقدمے میرے پر بنائے گئے۔ اور انہی مولویوں نے جنہوں نے شاید مرنا نہیں عدالتوں میں جاکر گواہیاں دیں کہ بے شک یہ خونی ہے اِس کو پکڑ لو اور اِس بات کے حاصل کرنے کے لئے کوئی منصوبہ نہ چھوڑا کوئی جوڑتوڑ اُٹھانہ رکھا تا کسی طرح میں پکڑا جاؤں اور گرفتار کیا جاؤں۔ اور زنجیر اور ہتھکڑی مجھ کو پڑے اور میری بے عزتی کو ایک دنیا دیکھے مگر یہ لوگ اگر چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ ان ارادوں میں انہوں نے کوئی بھی عزت نہ دیکھی بلکہ ذِلت پر ذلت اُٹھائی۔ اگر یہ حق پر ہوتے اور ان کا جوش خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتا تو خدا تعالیٰ ضرور ان کی مدد کرتا۔ غرض یہ مؤخر الذکر پیشگوئی بھی جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ میں مندرج ہوکر ایک دنیا میں شائع ہوگئی ہے کمال صفائی سے پوری ہوئی۔
۵۸ علاوہ اور نشانوں کے یہ بھی ایک عظیم الشان نشان ہے جو حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوا۔ ناظرین کو یاد ہوگا کہ ایک بزرگ نے جو ہر ایک طرح سے دنیا میں معزز اور رئیس اور اہلِ علم بھی ہیں اِس عاجز کے حق میں ایک دِل آزار کلمہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 300
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 300
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/300/mode/1up
300
یعنی مثنوی رُومی کا یہ شعر پڑھا تھا جو پرچہ چودھویں صدی ماہ جون ۱۸۹۷ ء میں شائع ہوا تھا۔ اور وہ یہ ہے
چوں خدا خواہد کہ پردہ ء کس درد میلش اندر طعن ۂ پاکاں برد
سو اُس رنج کی وجہ سے جو اِس عاجز کے دِل کو پہنچا اُس بزرگ کے حق میں دعا کی گئی تھی کہ یاتو خدا تعالیٰ اُس کو توبہ اور پشیمانی بخشے اور یا کوئی تنبیہ نازل کرے۔ سو خدانے اپنے فضل اور رحم سے اُس کو توفیق توبہ عنایت فرمائی اور اُس بزرگ کو الہام کے ذریعہ سے اطلاع دی کہ اس عاجز کی دعا اس کے بارے میں قبول کی گئی اور ایسا ہی معافی بھی ہوگی۔ سو اُس نے خدا سے یہ الہام پاکراور آثارِ خوف دیکھ کر نہایت انکسار اور تذلل سے معذرت کا خط لکھا۔ وہ خط کسی قدر اختصار سے پرچہ چودھویں صدی ماہ نومبر ۱۸۹۷ ء میں چھپ بھی گیا ہے مگر چونکہ اس اختصار میں بہت سے ایسے ضروری امور رہ گئے ہیں جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا اور ان کے دلوں پر رعب ڈالتا اور آثارِ خوف ظاہر کرتا ہے اِ س لئے میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس خط کو جو میرے پاس پہنچا تھا بعض ضروری اختصار کے ساتھ شائع کردوں۔ اور بزرگ موصوف کا یہ اصل خط اِس وجہ سے بھی شائع کرنے کے لائق ہے کہ میں اس اصل خط کو بہت سے لوگوں کو سنا چکا ہوں اور ایک جماعت کثیر اس کے مضمون سے اطلاع پاچکی ہے اور بہت سے لوگوں کو بذریعہ خطوط اس کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ اب جبکہ چودھویں صدی کے پرچہ کو وہ لوگ پڑھیں گے تو ضرور اُن کے دِل میں یہ خیالا ت پیدا ہوں گے کہ جو کچھ زبانی ہمیں سنایا گیا اس میں کئی ایسی باتیں ہیں جو شائع کردہ خط میں نہیں ہیں۔ اور ممکن ہے کہ ہمارے بعض کوتہ اندیش مخالفوں کو یہ بہانہ ہاتھ آجائے کہ گویا ہم نے اس خط میں جو سنایا گیا اپنی طرف سے کچھ زیادت کی تھی۔ لہٰذا ضروری معلوم ہوتا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 301
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 301
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/301/mode/1up
301
ہے کہ اُس اصل خط کو چھاپ دیا جائے۔ مگر یاد رہے کہ چودھویں صدی کے خط میں جس قدر اختصار کیا گیا ہے یہ کسی کا قصور نہیں ہے۔ اختصار کے لئے میں نے ہی اجازت دی تھی مگر اس اجازت کے استعمال میں کسی قدر غلطی ہوگئی ہے۔ لہٰذا اب اس کی اصلاح ضروری ہے۔ اِس تمام قصے کے لکھنے سے غرض یہ ؔ ہے کہ ہماری جماعت اور تمام حق کے طالبوں کے لئے یہ بھی ایک خدا کا نشان ہے۔
اِس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ بزرگ موصوف جن کا خط ذیل میں لکھا جاتا ہے کچھ عام لوگوں میں سے نہیں ہیں بلکہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ ایک بڑے ذِی علم اور علماء وقت میں سے ہیں اور کئی لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ ان کو الہام بھی ہوتا ہے۔ اور اس خط میں انہوں نے اپنے الہام کا ذِکر بھی کیا ہے۔ علاوہ ان سب باتوں کے وہ بزرگ پنجاب کے معزز رئیسوں اور جاگیرداروں میں سے ہیں اور ایک مُدت سے گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی طرف سے عہد ۂ اکسٹر ااسسٹنٹی پر بھی ممتاز ہیں۔چونکہ پرچہ چودھویں صدی میں بھی اس بزرگ کے منصب اور مرتبت کا ذِکر ہوچکا ہے لہٰذا اس قدر یہاں بھی لکھا گیا اور بزرگ موصوف نے جو میرے نام بغرض معذرت ۲۹؍ اکتوبر ۱۸۹۷ ء کو خط لکھا تھا جس کا خلاصہ چودھویں صدی میں چھپا ہے اس خط کو بغرض مصلحت مذکورہ بالا بحذف بعض فقرات ذیل میں لکھتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے:۔
’’ اخبار چودھویں صدی والا مجرم ‘‘*’’ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم‘‘ ’’سیدی و مولائی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ایک خطا کار اپنی غلط کاری
* یہ عنوان بزرگ موصوف نے اپنے خط کے سر پر لکھا تھا چونکہ اس عنوان میں نہایت انکسار ہے جو انسان کو بوجہ اس کے کمال تذلل کے مورد رحمت الٰہی بناتا ہے۔ اس لئے ہم نے اس کو جیسا کہ اصل خط میں تھا لکھ دیا ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 302
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 302
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/302/mode/1up
302
سے اعتراف کرتا ہوا (اس نیاز نامہ کے ذریعہ سے) قادیاں کے مبارک مقام پر (گویا) حاضر ہوکر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔ یکم جولائی ۹۷ء سے یکم جولائی ۹۸ء تک جو اِس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی بادشاہت میں آپ کے مقابلہ میں اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا ہے۔ (اِس موقعہ پر مجھے القا ہوا کہ جس طرح آپ کی دعا مقبول ہوئی اسی طرح میری التجا و عاجزی قبول ہوکر حضرت اقدس کے حضور سے معافی و رہائی دی گئی ) مجھے اب زیادہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اس قدر ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں ابتدا سے آپ کی اس دعوت پر بہت غور سے جو یائے حال رہتا رہا اور میری تحقیق ایمانداری و صاف دِلی پر مبنی تھی۔ حتّٰیکہ (۹۰) فیصدی یقین کا مدارج پہنچ گیا۔(۱) آپ کے شہر کے آریہ مخالفوں نے گواہی دی کہ آپ بچپن سے صادق و پاکباز تھے۔ (۲) آپ جوانی سے اپنے تمام اوقات خدائے واحد حیّ و قیّوم کی عبادت میں لگاتار صرف فرماتے رہے۔ 3 ۱ (۳) آپ کا حسن بیان تمام عالمانِ ربّانی سے صاف صاف علیحدہ نظر آتا ہے آپ کی تمام تصنیفات میں ایک زندہ رُوح ہے (3 ۲ ) آپ کا مشن کسی فساد اور گورنمنٹ موجودہ کی (جو تمام حالات سے اطاعت و شکرگذاری کے قابل ہے) بغاوت کی راہنمائی نہیں کرتا۔ انّ اللّٰہ لا یحبّ فی الارض الفساد حتّٰیکہ میرے بہت سے مہربان دوستوں نے جو اُن سے آپ کے معاملات پر میں ہمیشہ بحث کرتا تھا مجھے قادیانی کے خطاب سے مخاطب کیا۔ پھر یہ کہ باایں ہمہ کیوں ؟ میرے مُنہ سے وہ بیت مثنوی کانکلا۔ اِس کی وجہ یہ تھی کہ میں جب لاہور میں اُن کے پاس گیا تو مجھ کو اپنے معتبر دوستوں کے ذریعہ سے (جن سے پہلے میری بحث رہتی تھی ) خبر ملی کہ آپ سے ایسی باتیں ظہور میں آئی ہیں جس سے کسی مسلمان ایماندار کو آپ کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 303
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 303
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/303/mode/1up
303
مخالف خیال کرنے میں کوئی تامل نہیں رہا۔ (۱) آپ نے دعویٰ رسول ہونے کا کیا ہے اور ختم المرسلین ہونے کا بھی ساتھ ساتھ ادّعا کردیا ہے جو ایک سچے مسلمان کے دِل پر سخت چوٹ لگانے والا فقرہ تھا کہ جو عزت ختم رسالت کی بارگاہِ الٰہی سے محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہٖ (فداک رُوحی یا رسول اللّٰہ) کو مل چکی ہے اُس کا دوسرا کب حق دار ہوسکتا ہے۔ (۲) آپ نے فرمایا ہے کہ تُرک تباہ ہوں گے اور اُن کا سلطان بڑی بے عزتی سے قتل کیا جائے گااور دنیا کے مسلمان مجھ سے التجا کریں گے کہ میں ان کو ایک سلطان مقر ر کردوں۔ یہ ایک خوفناک بربادی بخش پیشگوئی اسلامی دنیا کے واسطے تھی کیونکہ آج تمام مقدس مقامات جو خداوند کے عہد قدیم و جدید سے چلے آتے ہیں ان کی خدمت ترکوں و اُن کے سلطان کے ہاتھ میں ہے ان مقامات کا ترکوں کی مغلوبی کی حالت میںؔ نکل جانا ایک لازمی اور یقینی امر ہے جس کے خیال کرنے سے ایک ہیبت ناک و خطرناک نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ اِس موقعہ پر دنیا کے ہر ایک مسلمان پر فرض ہو جائے گا کہ ان معبدوں کو ناپاک ہاتھوں سے بچانے کے واسطے اپنی جان و مال کی قربانی چڑھائے۔ کیسا مصیبت اور امتحان کا وقت مسلمانوں پر آپڑے گا کہ یا تو وہ بال بچہ گھر بار پیارے وطن کو الوداع کہہ کے ان پاک معبدوں کی طرف چل پڑیں یا اُس ابدی اور جاوید زندگی ایمان سے دست بردار ہو جائیں۔۔۔ 3 ۱ یہی راز ہے جو مسلمان ترکوں سے محبت کرتے ہیں کہ ان کی خیر میں اُن کے دین و دنیا کی خیر ہے۔ ورنہ ترکوں کا کوئی خاص احسان مسلمانانِ ہند پر نہیں بلکہ ہم کو سخت گلہ ہے کہ ہماری پچھلی صدی کی عالمگیر تباہی میں (جبکہ مرہٹوں اور سکھوں کے ہاتھ سے مسلمانانِ ہند برباد ہو رہے تھے) ہماری کوئی خبر اُنہوں نے نہیں لی۔ اِس
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 304
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 304
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/304/mode/1up
304
شکریہ کی مستحق صرف سرکار انگریزی ہے جس کی گورنمنٹ نے مسلمانوں کو اِس سے نجات دلائی تو ہماری ہمدردی کی وہی خاص وجہ ہے جو اوپر ذکر کی گئی اور اس کو خیال کرکے دِل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ایسی سخت ترین مصیبت کے وقت تو مسلمانوں کے ایک سچے راہ نما کا یہ کام ہوتا کہ وہ عاجزی سے گڑگڑاکر خدا کے حضور میں اس تباہی سے بیڑے کو بچاتا۔ کیا حضرت نوح کے فرزند سے زیادہ ترک گنہگار تھے تو بجائے اس کے کہ اُن کے حق میں خدا کے حضور شفاعت کی جاتی ہے نہ اُلٹا ہنسی سے ایسی بات بنائی جاتی۔ (۳) ونیز یہ کہ حضرت والا نے حضرت مسیح کے بارے میں اپنی تصانیف میں سخت حقارت آمیز الفاظ لکھے ہیں جو ایک مقبول بارگاہ الٰہی کے حق میں شایان شان نہ تھے جس کو خداوند اپنی رُوح و کلمہ فرمائے۔ جن کے حق میں یہ خطاب ہو3 ۱ ۔ پھر اس کی توہین و اہانت کیونکر ہوسکتی ۔ یہ باتیں میرے دِل میں بھری تھیں اور ان کے تجسس کے واسطے میں پھر کوشش کر رہا تھا کہ یہ کہاں تک صحیح ہیں کہ ناگاہ حضور کا اشتہار ترکی سفیر کے بارے میں جو نکلا پیش ہوا تو بیسا ختہ میرے منہ سے (سوا کسی اور کلام کے) مثنوی کا بیت نکل گیا جس پر آپ کو رنج ہوا (اور رنج ہونا چاہئے تھا)۔
(۱) رسالت کے دعوے کے بارے میں مجھ کو خود ازالہ اوہام کے دیکھنے سے و نیز آپ کی وہ روحانی اور مُردہ دلوں کو زندہ کرنے والی تقریر سے جو جلسہء مذاہب لاہور میں پیش ہوئی میری تسلی ہوگئی جو محض افترا و بہتان ذات والا پر کسی نے باندھا۔
(۲) بابت ترکوں کے آپ کے اُسی اشتہار (میری عرضی دعویٰ کے ) میری تسلی ہوگئی۔ جس قدر آپ نے نکتہ چینی فرمائی وہ ضروری اور واجبی تھی۔
(۳) بابت حضرت مسیح علیہ السلام کے بھی ایک بے وجہ الزام پایا گیا ۔ گو یسوع کے حق میں آپ نے کچھ لکھا ہے جو ایک الزامی طور پر ہے جیسا کہ ایک
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 305
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 305
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/305/mode/1up
305
مسلمان شاعر ایک شیعہ کے مقابل حضرت مولانا علیؑ کے بارے میں لکھتا ہے:۔
آں جوانے بروت مالیدہ
بہرجنگ و وغا سگالیدہ
برخلافت دلش بسے مائل
لیک بوبکر شد درمیاں حائل
تو بھی حضرت اگر ایسا نہ کرتے میرے خیال میں تو بہت اچھا ہوتا۔33 ۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *
مگر ان باتوں کے علاوہ جس سے میرا دِل تڑپ اُٹھا اور اس سے یہ صدا آنے لگی کہ اُٹھ او ر معافی طلب کرنے میں جلدی کر۔ ایسا نہ ہوکہ تو خدا کے دوستوں سے لڑنے والا ہو۔ خداوند کریم تمام رحمت ہے3۲ دنیا کے لوگوں پر جب عذاب نازل کرتا ہے تو اپنے بندوں کی ناراضی کی و جہ سے 3 ۳ آپ کا خدا کے ساتھ معاملہ ہے تو کون ہے جو الٰہی سلسلہ میں دخل دیوے۔ خداوند کی اُس آخری عظیم الشان کتاب کی ہدایت یاد آئی جو مومن آل فرعون کے قصے میں بیان فرمائی گئی کہ جو لوگ خدائی
* حضرت مسیح کے حق میں کوئی بے ادبی کا کلمہ میرے مُنہ سے نہیں نکلا یہ سب مخالفوں کا افترا ہے۔ ہاں چونکہ درحقیقت کوئی ایسا یسوع مسیح نہیں گذرا جس نے خدائی کا دعوٰی کیا ہو اور آنے والے نبی خاتم الانبیاء کو جھوٹا قرار دیا ہو اور حضرت موسیٰ کو ڈاکو کہا ہو اس لئے میں نے فرض محال کے طور پر اس کی نسبت ضرور بیان کیا ہے کہ ایسا مسیح جس کے یہ کلمات ہوں راستباز نہیں ٹھہرسکتا۔ لیکن ہمارا مسیح ابن مریم جو اپنے تئیں بندہ اور رسول کہلاتا ہے اور خاتم الانبیاء کا مصدق ہے اس پر ہم ایمان لاتے ہیں اور آیت 3کا یہ منشاء نہیں ہے کہ ہم اس قدر نرمی کریں کہ مداہنہ کرکے خلاف واقعہ بات کی تصدیق کرلیں۔ کیا ہم ایسے شخص کو جو خدائی کا دعویٰ کرے اور ہمارے رسول کو پیشگوئی کے طور پر کذّاب قرار دے اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکورکھے راستباز کہہ سکتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا مجادلہ حسنہ ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ منافقانہ سیرت اور بے ایمانی کا ایک شعبہ ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 306
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 306
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/306/mode/1up
306
سلسلہ کا ادعا کریں ان کی تکذیب کے واسطے دلیری اور پیش دستی نہ کرنی چاہیئے۔ نہ یہ کہ ان کا انکار کرنا چاہیئے۔333 ۱
مگر یہ صرف میرا دِلی خیال ہی نہیں رہا بلکہ اس کا ظاہری اثر محسوس ہونے لگا۔ کچھ ایسی بنائیں خارج میں پڑنے لگیں جس میں ۔۔۔ؔ (اعوذ باللہ) (مَیں عذاب کا) مصداق ہو جانے لگا۔ (یعنی آثار خوف ظاہر ہوئے)۔
چودہ سو برس ہونے کو آتے ہیں کہ خدا کے ایک برگزیدہ کے مُنہ سے یہ لفظ ہماری قوم کے حق میں نکلے۔۔۔۔۔۔ تو کیا قدرت کو ھباءً ا منثورًاکرنے کا خیال ہے (تُبْتُ اِلیکَ یاربّ) کہ پھر ایک مقبول الٰہی کے مُنہ سے وُہی کلمہ سن کر مجھے کچھ خیال نہ ہو۔
پس یہ ظاہری خطرات مجھ کو اِس خط کے تحریر کرتے وقت سب کے سب اُڑتے ہوئے دِکھائی دیئے۔ (جن کی تفصیل کبھی میں پھر کروں گا) اِس وقت تو میں ایک مجرم گنہگاروں کی طرح آپ کے حضور میں کھڑا ہوتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں (مجھ کو حاضر ہونے میں بھی کچھ عذر نہیں مگر بعض حالات میں ظاہری حاضری سے معاف کیا جانے کا مستحق ہوں) شاید جولائی ۱۸۹۸ ء سے پہلے حاضرہی ہو جاؤں۔ اُمید کہ بار گاہِ قدس سے بھی آپ کو راضی نامہ دینے کے لئے تحریک فرمائی جائے کہ نَسِیَ ولم نجدلہ عزمًا ۔ قانون کا بھی یہی اصول ہے کہ جو جرم عمداً وجان بوجھ کر نہ کیا جائے وہ قابلِ راضی نامہ و معافی کے ہوتا ہے۔ فاعفوا واصفحوا انّ اللّٰہ یحبّ المحسنین‘‘۔
میں ہوں حضور کا مجرم
دستخط (بزرگ) راولپنڈی۔ ۲۹ ؍ اکتوبر ۹۷ ء
یہ خط بزرگ موصوف کا ہے جس کو ہم نے بعض الفاظ تذلل و انکسار کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 307
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 307
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/307/mode/1up
307
حذف کرکے چھاپ دیا ہے۔ اِس خط میں بزرگ موصوف اس بات کا اقرارکرتے ہیں کہ ان کو اس عاجز کی قبولیت دعا کے بارے میں الہام ہوا تھا اور نیز اِس بات کا اقرار بھی کرتے ہیں کہ انہوں نے خارجاً بھی آثار خوف دیکھے جن کی وجہ سے زیادہ تر دہشت اُن کے دِل پر طاری ہوئی اور قبولیت دعا کے نشان دکھائی دیئے۔ پس اِس جگہ یہ بات ظاہر کرنے کے لائق ہے کہ ڈپٹی آتھم کی نسبت جو کچھ شرطی طور پر بیان کیا گیا تھاوہ بیان بالکل اس بیان سے مشابہ ہے جو اس بزرگ کی نسبت کیا گیا۔ یعنی جیسا کہ اس عذابی پیشگوئی میں ایک شرط رکھی گئی تھی ویسا ہی اُس میں بھی ایک شرط تھی اور ان دونوں شخصوں میں فرق یہ ہے کہ یہ بزرگ ایمانی روشنی اپنے اندر رکھتا تھا اور سچ سے محبت کرنے کی سعادت اس کے جوہر میں تھی لہٰذا اس نے آثارِ خوف دیکھ کر اور خدا تعالیٰ سے الہام پاکر اس کو پوشیدہ کرنا نہ چاہا اور نہایت تذلل اور انکسار سے جہاں تک کہ انسان تذلل کرسکتا ہے تمام حالات صفائی سے لکھ کر اپنا معذرت نامہ بھیج دیا۔ مگر آتھم چونکہ نورِ ایمان اور جوہر سعادت سے بے بہرہ تھا اِ س لئے باوجود سخت خوفناک اورہراساں ہونے کے بھی یہ سعادت اس کو میّسر نہ آئی اورخوف کا اقرار کرکے پھر افترا کے طور پر اس خوف کی وجہ اُن ہمارے فرضی حملوں کو ٹھہرایاجو صرف اُسی کے دِل کامنصوبہ تھا۔ حالانکہ اُس نے پندرہ مہینے تک یعنی میعاد کے اندر کبھی ظاہر نہ کیا کہ ہم نے یا ہماری جماعت میں سے کسی نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اگر ہماری طرف سے اس کے قتل کرنے کے لئے حملہ ہوتا تو حق یہ تھا کہ میعاد کے اندر اُسی وقت جب حملہ ہوا تھاشور ڈالتا اور حُکّام کو خبر دیتا۔ اگر ہماری طرف سے ایک بھی حملہ ہوتا تو کیاکوئی قبول کرسکتا ہے کہ اس حملہ کے وقت عیسائیوں میں شور نہ پڑجاتا۔ پھر جس حالت میں آتھم نے میعاد گذرنے کے بعد یہ بیان کیا کہ میرے قتل کرنے کے لئے مختلف وقتوں اور مقاموں میں تین حملے کئے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 308
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 308
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/308/mode/1up
308
گئے تھے۔ یعنی ایک امرتسر میں اور ایک لدھیانہ میں اور ایک فیروزپور میں توکیا کوئی منصف سمجھ سکتا ہے کہ باوجود ان تینوں حملوں کے جوخون کرنے کے لئے تھے آتھم اور اس کا داماد جو اکسٹرا اسسٹنٹ تھا اور اس کی تمام جماعت چپ بیٹھی رہتی اورحملہ کرنے والوں کا کوئی بھی تدارک نہ کرتی اورکم سے کم اتنا بھی نہ کرتی کہ اخباروں میں چھپواکر ایک شور ڈال دیتی اور اگر نہایت نرمی کرتی تو سرکار سے باضابطہ میری ضمانت سنگین طلب کرواتی۔ کیا کوئی دِل قبول کرلے گا کہ میری طرف سے تین حملے ہوں اور آتھم اور اس کی جماعت سب کے سب چپ رہیں۔ بات تک باہر نہ نکلے ؟ کیاؔ کوئی عقلمند اِس بات کو قبول کرسکتا ہے۔ خاص کر جس حالت میں میرے ناجائز حملوں کا ثبوت میری پیشگوئیوں کی ساری قلعی کھولتا تھا اور عیسائیوں کو نمایاں فتح حاصل ہوتی تھی۔ پس آتھم نے یہ جھوٹے الزام اِسی لئے لگائے کہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر اُس کا خائف اور ہراساں ہونا ہرایک پر کھل گیا تھا۔ وہ مارے خوف کے مراجاتا تھا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ آثارِ خوف اس پر اِس طرح ظاہر ہوئے ہوں جیسا کہ یونس کی قوم پر ظاہر ہوئے تھے۔ غرض اُس نے الہامی شرط سے فائدہ اُٹھایا۔ مگر دنیا سے محبت کرکے گواہی کو پوشیدہ رکھا اور قسم نہ کھائی اور نالش نہ کرنے سے ظاہر بھی کردیا کہ وہ ضرور خدا تعالیٰ کے خوف اور اسلامی عظمت سے ڈرتا رہا۔ لہٰذا وہ اخفائے شہادت کے بعد دوسرے الہا م کے موافق جلد تر فوت ہوگیا۔ بہرحال یہ مقدمہ کہ جو اِس خوش قسمت اور نیک فطرت بزرگ کا مقدمہ ہے آتھم کے مقدمہ سے بالکل ہم شکل ہے اور اس پر روشنی ڈالتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس بزرگ کی خطا کومعاف کرے اور اس سے راضی ہو۔ میں اُس سے راضی ہوں اور اس کو معافی دیتا ہوں۔ چاہئے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک شخص اُس کے حق میں دعائے خیر کرے اور اس کو بھی چاہئے کہ آئندہ خدا تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 309
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 309
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/309/mode/1up
309
۵۹ منجملہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کے ایک یہ نشان ہے کہ وہ مقدمہ جو منشی محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ کی رپورٹ کی بنا پر دائر ہوکر عدالت مسٹر ڈوئی صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ میں میرے پر چلایا گیا تھاجو فروری ۱۸۹۹ ء کو اِس طرح پر فیصلہ ہوا کہ اُس الزام سے مجھے بری کردیا گیا ۔ اس مقدمہ کے انجام سے خدا تعالیٰ نے پیش از وقت مجھے بذریعہ الہام خبردے دی کہ وہ مجھے آخرکار دشمنوں کے بد ارادے سے سلامت اور محفوظ رکھے گا اور مخالفوں کی کوششیں ضائع جائیں گی سو ایسا ہی وقوع میں آیا۔ جن لوگوں کو اِس مقدمہ کی خبر تھی اُن پر پوشیدہ نہیں کہ مخالفوں نے میرے پر الزام قائم کرنے کے لئے کچھ کم کوشش نہیں کی تھی بلکہ مخالف گروہ نے ناخنوں تک زور لگایا تھا اور افسر مذکور نے میرے مخالف عدالت میں بڑے زور سے شہادت دی تھی لیکن جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے قبل اِس کے جو یہ مقدمہ دائر ہو مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے اِطلاع دی تھی کہ تم پر ایسامقدمہ عنقریب ہونے والا ہے۔ اور اِ س اطلاع پانے کے بعد میں نے دعا کی اور وہ دعا منظور ہوکر آخر میری بریّت ہوئی۔ اور قبل انفصال مقدمہ کے یہ الہام بھی ہوا کہ تیری عزّت اور جان سلامت رہے گی اور دشمنوں کے حملے جو اسی بدغرض کے لئے ہیں اُن سے تجھے بچایا جائے گا *اس الہام سے اور ان سب خبروں سے جو پیش از وقت معلوم ہوئیں میں نے ایک جماعت کثیر کو اپنے دوستوں میں سے خبرکردی تھی۔ چنانچہ ان میں سے اخویم مولوی حکیم نور دین صاحب
* اس الہام سے میں نے اس جگہ کے سرگرم اور متعصب آریہ لالہ شرمپت اور لالہ ملاوا مل کو بھی
قبل از وقت خبر کردی تھی یعنی جب میں نے ایک سچی گواہی کے لئے ان کو کہا اوران کی طرف سے انکار کی علامتیں دیکھیں تو تب میں نے کہا کہ تمہاری کچھ بھی پروا نہیں مجھے خدا نے بشارت دے دی ہے کہ اس مقدمہ سے میں تمہیں بچا لوں گا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 310
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 310
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/310/mode/1up
310
بھیروی اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر گجراتی اور اخویم سیٹھ عبد الرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا تاجر مدراسی اور اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے وکیل اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب بی ۔ اے وکیل وغیرہ احباب ہیں جو دو سو سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے اور یہ تمام احباب خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر کہہ سکتے ہیں کہ ان کو قبل از وقت اِس مقدمہ کے پیدا ہونے اور آخر بری ہونے کی خبر دی گئی۔ اور نہ صرف وہی اِس کے گواہ ہیں بلکہ عین عدالت کے کمرے میں مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب وکیلان چیف کورٹ کو بھی اِس سے ایسے موقع پر اطلاع دی گئی جس سے اُن کو بھی ماننا پڑا کہ یہ غیب کی باتیں اور خدا کی پیشگوئیاں ہیں جو آج پوری ہوئیں۔ یہ آخر الذکر وہ دو معزز شخص ہیں جو میرے سلسلہ میں داخل بھی نہیں ہیں یعنی ایک مولوی فضل دین صاحب وکیل چیف کورٹ اور دوسرے مسٹر برون صاحب جو چیف کورٹ کے ایک معزز وکیل اور یوروپین اورمذہب کے عیسائی ہیں اور بری ہونے کے لئے جو پیش از وقت دعا کی گئی تھی وہ رسالہ حقیقت المہدی کے پہلے صفحہ میں ایک شعر میں اِس طر ح پر بیان کی گئی ہے۔
خود بروں آ از پئے ابراءِ من
اے تو کہف وملجأ وماواءِ من
یعنی اے خدا جو تو میری پناہ اور میرا جائے آرام ہے میرے بری کرنے کے لئے آپ تجلّی فرما۔ اب دیکھو کہ یہ دعا کیسی قبول ہوئی اور کس طرح میرے مخالفوں کی تمام وہ کوششیں جو مجھے سزایاب کرانے کے لئے کی گئی تھیں برباد گئیں۔
اور یاد رہے کہ یہ پیشگوئی صرف بری کرنے تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اِس کے تو بہت اجزاء تھے جو بڑی شدومدّ سے پوری ہوگئی یہ مقدمہ پولیس کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 311
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 311
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/311/mode/1up
311
طرف سے کھڑا کیا گیا تھا اور پولیس کی غرض یہ تھی کہ اس میں کوئی سزا یا کم سے کم کوئی سنگین ضمانت ہو جائے۔ منشی محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ کیؔ طرف سے اِس کی بنیاد پڑی اور ہم قبول کرتے ہیں کہ منشی صاحب مذکور نے اپنی سمجھ اور اپنی نیک نیتی کی حد تک اِس طرح پر اپنے فرض منصبی کو ادا کرنا چاہا لیکن چونکہ خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ مجھ سے کوئی حرکت مجرمانہ نہیں ہوئی۔ اِس لئے اُس نے پیش از وقت مجھے تسلی دِی اور مجھے خبردی کہ اِس مقدمہ میں اہل پولیس اپنے اغراض میں ناکام رہیں گے اور محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السُّنّہ کا آیندہ کے لیے بدزبانی سے مُنہ بند کیا جائے گا* ۔اور ابھی مسٹر ڈوئی صاحب عدالت کی کرسی پر اجلاس فرما کر شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کو فہمائش کررہے تھے کہ آیندہ وہ تکفیر اور بد زبانی سے باز رہے۔ اور سید بشیرحسین صاحب اور منشی محمد بخش صاحب ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ عدالت میں حاضر تھے کہ اُسی وقت رسالہ حقیقت المہدی جس کے صفحہ ۱۲ پر یہ پیشگوئیاں ہیں عین عدالت کے کمرہ میں مولوی فضل دین صاحب پلیڈر چیف کورٹ اور مسٹر برون صاحب پلیڈر چیف کورٹ کے ہاتھ میں دیا گیا تھااور وہ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے عدالت کے سامنے ان پیشگوئیوں کو پڑھ رہے تھے اورکہہ رہے تھے کہ اس وقت یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور کمرہ سے باہر نکل کر مسٹر
* یہ عجیب کاروبار قدرت ہے کہ محمد حسین کو مسٹر ڈوئی صاحب نے مقدمہ سے اس غرض سے الگ کردیا تھا
کہ جو اس کی نسبت الزام ہے اس کی بعد میں تحقیقات ہوگی لیکن میرے مقدمہ کی اخیر پیشی پر خود بخود محمد حسین بغیر کسی تعلق کے محض تماشا دیکھنے کے لئے حاضر عدالت ہوگیا۔ تب عدالت نے اس کو حاضر پاکر بلاتوقف اس سے اس مضمون کے نوٹس پر دستخط کرالئے کہ آیندہ وہ بدزبانی اور گالیوں اور تکفیر اور تکذیب سے باز رہے گا۔ سو اس کو اس وقت کسی نے بلا یا نہیں تھا محض خدا کا ارادہ اس کو کھینچ کر لایا تا اس کا یہ پاک الہام پورا ہو کہ محمد حسین کا منہ بد زبانی سے بند کیا جائے گا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 312
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 312
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/312/mode/1up
312
برون صاحب نے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر کو بھی کہا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور ان معزز وکلاء کے مُنہ سے یہ باتیں جو ان کے عہدہ اور شغل سے کچھ مناسبت بھی نہیں رکھتیں اِس لئے بے ساختہ نکل گئیں کہ انہوں نے کئی پیشیوں میں بچشم خود مشاہدہ کیا تھا کہ میرے سزا دِلانے کے لئے پولیس کی طرف سے (گو نیک نیتی سے) اور نیز شیخ مذکور کی طرف سے کیسی جان تو ڑ کوششیں ہو رہی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کیا کہ اُن کے تباہ کرنے والے ارادوں سے مجھے بچا لیا بلکہ پیش از وقت مجھے خبردے دی کہ وہ اِن ارادوں میں ناکام رہیں گے۔ سو اِس صریح صریح پیشگوئی کے دیکھنے سے جو اِس مقدمہ کے انجام کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ان کے دِلوں پر اثر ہوااوروہ پیشگوئی جو حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں درج ہے اس کے الفاظ یہ ہیں:۔ انّ اللّٰہ مع الّذین اتّقوا وَالّذین ھم محسنون۔ انت مع الّذین اتّقوا۔ وانت معی یا ابراھیم۔ یأ تیک نصرتی اِنّی انا الرّحمٰن۔ یا ارض ابلعی ماء ک ۔ غیض الماء وقُضِیَ الامر۔ سَلامٌ قولًا من ربّ رّحیم۔ وامتازوا الیوم ایّھا المُجرمون۔ انا تجالدنا فانقطع العد وّ واسبابہ۔ ویلٌ لّھم انّٰی یؤفکون۔ یعضّ الظّالم علٰی یدیہ ویوثق وانّ اللّٰہ مع الا برار۔ وانّہٗ علٰی نصرھم لقدیر۔ شاھت الوجوہ۔ انّہٗ من اٰیۃ اللّٰہ وانّہٗ فتح عظیم۔ انت اسمی الا علٰی ۔ وانت منّی بمنزلۃ محبُوبین۔ اخترتک لنفسی۔ قل انّی امرت وانا اوّل المؤمنین۔ دیکھو صفحہ ۱۲ حقیقت المہدی۔ ترجمہ۔ خدا پرہیزگاروں کے ساتھ ہے اور تو پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ او رتو میرے ساتھ ہے۔ اے ابراہیم ! میری مدد تجھے اِس مقدمہ میں پہنچے گی۔ میں رحمن ہوں۔ اے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 313
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 313
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/313/mode/1up
313
زمین تو اپنے پانی کو نگل جا۔ یعنی خلاف واقعہ اور فتنہ انگیز شکایتوں کو واپس لے لے کہ وہ قبول نہیں کی جائیں گی اور حاکم اُن کا پابند نہیں ہوگا۔ سو پانی یعنی شکایتوں کا پانی جو اِس مقدمہ کی بنا تھی خشک ہوگیا۔ اور بات کا فیصلہ ہوا یعنی آیندہ اسی طرح تمہارے حق میں فیصلہ ہوگا او ردشمنوں کا منصوبہ نابود ہو جائے گا۔ وہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہے کہ تو پولیس اور محمد حسین کی شکایتوں کے اثر سے سلامت رہے گا یعنی سلامتی کے ساتھ الزام سے باہر رہے گا۔ یہ خدا کا حکم ہے جو ربّ رحیم ہے یعنی آسمان پر تیری سلامتی اور بریّت کا حکم ہوگیا ہے۔ اب زمین پر بھی ایسا ہی ہوگا۔ اور حکم دیا گیا کہ مجرم اس سے الگ ہوں یعنی مقدمہ میں مغلوب اور ناکام اور نادم رہیں۔ ہم آسمان سے اُتر کر لڑے یہاں تک کہ دشمن اور اُس کے اسباب کاٹے گئے یعنی جن باتوں کی بنیاد پر مقدمہ کھڑا کیا گیا تھاوہ باتیں عدالت میں کاٹی جائیں گی۔ یعنی قابلِ اعتبار نہیں رہیں گی اور دشمن بھی کاٹے جائیں گے یعنی مغلوب اور ناکام رہیں گے اور عدالت کے کمرہ سے فتح پاکر نہیں نکلیں گے ۔ ظاہر ہے کہ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ میری نسبت تھی کہ اِس شخص نے عدالت کے نوٹس کی عہد شکنی کی ہے او ر الہام کے ذریعہ سے محمدحسین کو عذاب کی دھمکی دی ہے۔ سو پولس کی مراد اورخوشی اِس بات میں نہ تھی کہ عدالت مجھ کو اس مقدمہ میں بغیر ضمانت اور سزا کے چھوڑ دے اور پولیس نے زور لگانے میں بھی کمی نہیں کی تھی اور خود اُس کا فرض منصبی تھا کہ اپنی پیدا کردہ بات کو ثبوت تک پہنچاؔ وے مگر خدا نے جو دِلوں کو جانتا اور حقیقتوں کا واقف ہے پولس کو اس کی اِس مُراد اور اِرادہ سے صاف ناکام رکھا۔ اسی طرف اشارہ ہے جو اس الہام نے کیا ہے۔ انا تجالَد نا فانقطع العدوّ واسبابہ۔ اِ س الہام
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 314
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 314
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/314/mode/1up
314
میں خدا تعالیٰ نے یہ جتلایا ہے کہ ہم بھی وکیلوں کی طرح پولیس اور محمد حسین سے لڑیں گے اور آخر فتح ہماری ہوگی اور ہم اُن کے تمام دلائل اور وجوہ اور اسناد اور شہادت کے کاغذات ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینک دیں گے۔ اور پھر بعد اس کے محمد حسین کے حق میں فرمایا کہ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گااور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا یعنی محمد حسین سے اِس قسم کے نوٹس پر دستخط کرائے جائیں گے کہ پھر وہ دُشنام دہی اور تکفیر اور تکذیب سے باز رہے گا*پھر فرمایا کہ خدا نیکوں کے ساتھ ہوگا اور وہ ان کی مدد پر قادر ہے۔ مُنہ کالے ہو جائیں گے یعنی جو کچھ مقدمہ اُٹھانے والوں کی مراد تھی وہ سخت خجالت کے ساتھ اِس سے محروم رہیں گے اور جو کچھ بعض ان میں سے کہتے تھے کہ ہم یہ کریں گے اور یہ کریں گے خدا ان کو مغلوب کرے گا اور وہ ایسے
* یہ سچ ہے کہ اس نوٹس پر میری طرف سے بھی اس عہد کے ساتھ دستخط ہیں کہ میں پھر محمد حسین کی موت یا
ذلت کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں کروں گامگر یہ ایسے دستخط نہیں ہیں جن سے ہمارے کاروبار میں کچھ بھی حرج ہو بلکہ مدت ہوئی کہ میں کتاب انجام آتھم کے صفحہ اخیرمیں بتصریح اشتہار دے چکا ہوں کہ ہم آئندہ ان لوگوں کو مخاطب نہیں کریں گے جب تک خود ان کی طرف سے تحریک نہ ہو بلکہ اس بارے میں ایک الہام بھی شائع کرچکا ہوں جو میری کتاب آئینہ کمالات اسلام میں درج ہے اور میں ہمیشہ اس الہام کے بعد محمد حسین سے اعراض کرتا تھا اور اس کو قابل خطاب نہیں سمجھتا تھا مگر اس کی چند گندی کارروائیوں اور ایسی بدکارروائی کے بعد جو اس نے جعفر زٹلی کے ساتھ مل کر کی تھی مجھے ضرور ی طور پر اس کے بارے میں کچھ لکھنا پڑا تھا۔ مجھے یہ بھی افسوس ہے کہ ان لوگوں نے محض شرارت سے یہ بھی مشہور کیا ہے کہ اب الہام کے شائع کرنے کی ممانعت ہوگئی اور ہنسی سے کہا کہ اب الہام کے دروازے بند ہوگئے۔ مگر ذرہ حیا کو کام میں لاکر سوچیں کہ اگر الہام کے دروازے بند ہوگئے تھے تو میری بعد کی تالیفات میں کیوں الہام شائع ہوئے۔ اسی کتاب کو دیکھیں کہ کیا اس میں الہام کم ہیں ؟ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 315
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 315
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/315/mode/1up
315
شرمندہ ہوں گے کہ مارے ندامت کے منہ پر سیاہی آجائے گی۔ اُس روز یہ خدا کا نشان ظاہر ہوگا اور یہ فتح عظیم ہوگی کیونکہ خدا مخالفوں کے تمام منصوبوں کو زیر کرے گا اور نہ صرف اِس لئے فتح کہ وہ مخالفوں کو مغلوب کرے گا بلکہ یہ اس لئے بھی فتح عظیم ہوگی کہ خدا نے اُس آنے والے دِن سے پہلے خبر دے دی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے اسم اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کو غلبہ ہوگا۔ اور یہ مسیح موعود کی خاص علامت ہے کہ وہ غالب رہے گا۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے پیاروں میں سے ہے میں نے تجھے اپنے لئے چنا تو لوگوں کو کہہ دے کہ میں سب سے پہلا مومن ہوں۔ اور یہ پیشگوئی جو اِس شان و شوکت کے ساتھ کی گئی تھی ۲۴؍ فروری ۱۸۹۹ ء کو بروز جمعہ پوری ہوگئی۔ اِس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السُّنہنے اپنی قدیم عادت کے موافق یہ اعتراض اُٹھایا تھا کہ حکم میں بری کا لفظ نہیں بلکہ ڈسچارج کا لفظ ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اِس اعتراض کو اُس نے ایک بڑا اعتراض سمجھا ہے اس لئے اُس نے پیسہ اخبار اور نیز اخبار عام میں اس کو شائع بھی کیا ہے اور اس کی غرض اس سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ تا عوام پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ اور اِس طرح پر دھوکہ دے کر ہدایت سے ان کو محروم رکھے ۔ لیکن اس کی بدقسمتی سے یہ دھوکہ دہی اُس کی عقلمندوں کے دِلوں پر اثر نہیں کرسکتی بلکہ اِس رسالہ کے شائع ہونے کے بعد یہ حرکت اُس کی سخت ندامت کا موجب ہوگی۔ یاد رہے کہ انگریزی زبان میں کسی کو جرم سے بَری سمجھنے یا بَری کرنے کے لئے دو لفظ ہیں۔ ایک ڈسچارج۔ دوسرے ایکءِٹ۔ ڈسچارج اُس جگہ بولا جاتا ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو اور عدم ثبوت کی وجہ سے ملزم کو چھوڑا جائے اور ایکءِٹ اُس جگہ بولا جاتا ہے جہاں اوّل جرم
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 316
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 316
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/316/mode/1up
316
ثابت ہو جائے اور فرد قرارداد جرم لگائی جائے اور پھر مجرم اپنی صفائی کا ثبوت دے کر اُس الزام سے رہائی پاوے۔ ان دونوں لفظوں میں قانونی طور پر فرق یہ ہے کہ ڈسچارج وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں جرم ثابت نہ ہوسکے اور ایکءِٹ وہ بریّت کی قسم ہے کہ جہاں جرم ثابت ہوجانے کے بعد اور فرد قرارداد لکھنے کے بعد آخر میں صفائی ثابت ہو جائے اور عربی میں بریت کا لفظ ان دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے جو شخص تہمت سے دور رہے یعنی الزام کا لگنا اس پر ثابت نہ ہو۔ یا الزام لگنے کے بعد اُس کی صفائی ثابت ہو دونوں حالتوں میں عربی ؔ زبان میں اس کا نام بَری ہوتا ہے۔ پس جب ڈسچارج کے لفظ کا ترجمہ عربی میں کیا جائے گا تو بجز بَری کے اور کوئی لفظ نہیں جو اِس کے ترجمہ میں لکھ سکیں کیونکہ ڈسچارج کے لفظ سے قانون کا منشاء صرف اِس قدر نہیں ہے کہ یونہی چھوڑا جائے بلکہ یہ منشاء ہے کہ عدم ثبوت کی حالت میں چھوڑا جائے اور اس منشاء کے ادا کرنے کے لئے صرف بری کا لفظ ہے اور یہ عربی لفظ ہے اور فارسی میں ایسا کوئی لفظ نہیں جو اِس منشاء کو ادا کرسکے۔ رہائی کا لفظ اِس منشاء کو ادا نہیں کرتا محض تسامح کے طور پر بول سکتے ہیں۔ وجہ یہ کہ رہائی کے لفظ کا صرف اِس قدر مفہوم ہے کہ کسی کو چھوڑا جائے خواہ چڑیوں کو پنجرہ میں سے چھوڑا جائے مگر واضعانِ قانون کا ہرگز یہ منشاء نہیں ہے کہ وہ ڈسچارج کے لفظ سے صرف چھوڑنا مراد لیں اور اِس کے ساتھ اور کوئی شرط نہ ہو بلکہ اُن کے نزدیک ڈسچارج کے لفظ میں ضروری طور پر یہ شرط ہے کہ جس شخص کو ڈسچارج کیا جائے اُس پر الزام ثابت نہ ہو یا اُس الزام کا کافی ثبوت نہ ہو ۔اور جبکہ ڈسچارج کے لفظ کے ساتھ مقنّنین کے نزدیک ایک شرط بھی ہے جس کا ہمیشہ فیصلوں میں ذِکر بھی ہوتا ہے تو کسی صورت میں اس کا رہائی ترجمہ نہیں ہوسکتاکیونکہ رہائی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 317
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 317
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/317/mode/1up
317
کا لفظ صرف چھوڑنے یا چھوڑے جانے کے معنوں پر اطلاق پاتا ہے اور کوئی زائد امر اِس کے مفہوم میں نہیں۔ پس واضح ہوکہ ڈسچارج کا ترجمہ مقنّنین کے منشاء کے موافق فارسی میں ہوہی نہیں سکتا ۔ بلکہ اس مفہوم کے ادا کرنے کے لئے صرف بری کا لفظ ہے جو عربی ہے۔ عرب کے یہ دو مقولے ہیں کہ انا بریء من ذالک اور انا مُبرّء من ذالک۔ پہلے قول کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت نہیں کی گئی اور دوسرے کے یہ معنے ہیں کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے۔ دیکھو لسان العرب اور تاج العروس اور دُوسری لغتِ عرب کی مبسوط کتابیں جن میں بری کے لفظ کے معنے مختلف تصریفات کے پیرایہ میں کی گئی ہیں اور قرآن شریف میں بھی یہ دونوں تصریفات دو معنوں پر آئی ہیں۔ اوّل فرمایا ہے۔ 33 3۱الجزو نمبر ۵ سورۃ النساء یعنی جو شخص کوئی خطا یا گناہ کرے اور پھر کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ایک ثابت شدہ امر نہیں تو اُس نے ایک کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا۔ پس اِس جگہ خدائے عزّوجلّ نے بَری کے لفظ سے اُس شخص کو مراد لیا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت نہ ہوا ہو اور اگر کوئی ہمارے اِس بیان کی مخالفت کرکے یہ کہے کہ اس جگہ بَری کے لفظ سے یہ معنے مراد نہیں ہیں بلکہ یہ مراد ہے کہ ایسے شخص پر گناہ لگاوے جس نے شہادتوں کے ذریعہ سے عدالت میں اپنا بے گناہ ہونا بپایۂ ثبوت پہنچا دیا ہو۔ اور گواہوں کے ذریعہ سے اپنا پاک دامن ہونا ثابت کردیا ہو تو یہ معنے سراسر فاسد اور قرآن شریف کی منشاء سے صریح مخالف اور ضد ہیں کیونکہ اگر یہی معنے اِس آیت کے ہیں تو پھر اس صورت میں یہ بڑی خرابی لازم آتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر تہمت لگانا کوئی گناہ نہ ہو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 318
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 318
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/318/mode/1up
318
جس پر وہ گناہ ثابت نہیں ہے بلکہ اُسی کی نسبت گناہ ہو جس نے اپنی پاکدامنی پر عدالت میں گواہ دے دیئے ہوں اور اپنا بے قصور ہونا بپای ۂ ثبوت پہنچا دیا ہو اور یہ معنے باتفاق تمام گروہِ اسلام باطل ہیں۔ اسی وجہ سے تمام علماء اسلام کے نزدیک ایسے شخص بھی اِس آیت کے مؤاخذہ کے نیچے ہیں جو مستور الحال عورتوں پر زنا کا الزام لگاویں اور گو اُن عورتوں کے اعمال مخفی ہوں مگر اس آیت میں اُن کا نام بَری رکھا کیونکہ شرعی طور پر ان پر جرم کا ثبوت نہیں۔ پس اس نَصّ قرآنی سے ثابت ہوا کہ جس پر شرعی طور جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بَری ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ عرب کی زبان بھی اس کا نام بری رکھتی ہے کیونکہ قرآن سے بڑھ کر محاورات عرب کے جاننے کے لئے اور کوئی ذریعہ نہیں۔ اور اسی آیت کے مفہوم کی مؤیّد قرآن شریف کی وہ آیت ہے جو جزو اٹھارہ ۱۸سورۃ النّور کی تیسری آیت ہے اوروہ یہ ہے۔ 33333 ۱ یعنی جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور اُس تہمت کے ثابت کرنے کے لئے چار گواہ نہ لاسکیں تو ان کو اسی۸۰ دُرّے مارو اور آیندہ کبھی اُن کی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ آپ ہی بدکار ہیں۔ اِس جگہ محصنات کے لفظ کے وہی معنے ہیں جو آیت گذشتہ میں بری کے لفظ کے معنے ہیں۔ اب اگر بموجب قول مولوی محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السُنہ کے بَری کے لفظ کا مصداق صرف وہ شخص ہوسکتا ہے کہ جس پر اوّل فرد قرار داد جرم لگائی جاوے اور پھر گواہوں کی شہادت سے اس کی صفائی ثابت ہوجائے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اِؔ س صورت میں یعنی اگر بَری کے لفظ میں جو آیت3
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 319
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 319
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/319/mode/1up
319
3 ۱ میں ہے یہی منشاء قرآن کا ہے تو کسی عورت پر مثلاً زنا کی تہمت لگانا کوئی جرم نہ ہوگا۔ بجز اس صورت کے کہ اُس نے معتمد گواہوں کے ذریعہ سے عدالت میں ثابت کردیا ہو کہ وہ زانیہ نہیں اور اس سے یہ لازم آئے گا کہ ہزارہا مستور الحال عورتیں جن کی بدچلنی ثابت نہیں حتّٰی کہ نبیوں کی عورتیں اور صحابہ کی عورتیں اور اہلِ بیت میں سے عورتیں تہمت لگانے والوں سے بجز اِس صورت کے مَخلصی نہ پاسکیں اور نہ بری کہلانے کے مستحق ٹھہر سکیں جب تک کہ عدالتوں میں حاضر ہوکر اپنی عفت کا ثبوت نہ دیں حالانکہ ایسی تمام عورتوں کی نسبت جن کی بدچلنی ثابت نہ ہو۔ خدا تعالیٰ نے بارِ ثبوت الزام لگانے والوں پر رکھا ہے اور ان کو بَری اور مُحصنات کے نام سے پکارا ہے جیسا کہ اسی آیت 3 ۲ سے سمجھا جاتا ہے۔اور اگر کسی مخالف کو نبیوں کی عورتوں اور ان کے صحابہ کی عورتوں اور تمام شرفا کی عورتوں کی ہماری مخالفت کے لئے کچھ پرواہ نہ ہو تو پھر ذرہ شرم کرکے اپنی عورتوں کی نسبت ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر اُن پر کوئی شخص اُن کی عفت کے مخالف کوئی ایسی تہمت لگاوے جس کا کوئی ثبوت نہیں تو کیا وہ عورتیں آیت 3کی مصداق ٹھہرکر بری سمجھی جاسکتی ہیں اور ایسا تہمت لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا ہے یا وہ اس حالت میں بری سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی صفائی اور پاک دامنی کے عدالت میں گواہ گذرانیں اور جب تک وہ بذریعہ شہادتوں کے اپنی عفت کا عدالت میں ثبوت نہ دیں تب تک جو شخص چاہے ان کی عفت پر حملہ کرے اور ان کو غیر بَری قرار دے کیا آیت موصوفہ بالا میں یعنی آیت3میں بَری کے لفظ کا یہی منشاء ہے کہ اس میں گناہ کا ثابت نہ ہونا کافی نہیں بلکہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 320
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 320
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/320/mode/1up
320
بذریعہ قوی شہادتوں کے عفت اور صفائی ثابت ہونی چاہیئے۔ شرم ! شرم ! شرم! سو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اِس کا ضرور جواب دیں اور اُن کے دوستوں کو بھی اُسی ذات پاک کی قسم دیتا ہوں کہ اُن سے ضرور جواب لیں۔ تا سیہ روئے شود ہرکہ دروغش باشد۔ اور دوسری قسم بَری کی جس میں شخص ملزم اپنی پاکدامنی کا ثبوت دیتا ہے اُس کا نام قرآن شریف میں مُبرّء رکھا ہے جیسا کہ فرمایا ہے۔3 ۱ ۔ اب مومنوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ اِس بحث میں خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو منظور کرے۔ اور اگر نہیں کرے گا تو وہ اِس آیت کے نیچے آئے گا جو قرآن شریف کی جزو پانچ سورۃ النساء میں ہے اور وہ یہ ہے ۔ 33 ۲ یعنی اے پیغمبر تمہارے ہی پروردگار کی قسم ہے کہ جب تک یہ لوگ اپنے باہمی جھگڑے تم ہی سے فیصلہ نہ کرائیں اور صرف فیصلہ ہی نہیں بلکہ جو کچھ تم فیصلہ کردو اُس سے کسی طرح دلگیر بھی نہ ہوں بلکہ کمال اطاعت اور دِلی رضامندی اور شرح صدر سے اس کو قبول کرلیں تب تک یہ لوگ ایمان سے بے بہرہ ہیں۔ اب فرمایئے شیخ جی! قرآن کریم کیاکہتا ہے۔ مسٹر ڈوئی صاحب کے فیصلہ کے رُو سے جو عدم ثبوت جرم کی بنا پر کیا گیا ہے میرانام قرآن کریم نے بَری رکھا ہے یانہیں؟ اور کیاآپ کو یہ قرآنی فیصلہ منظور ہے یا نہیں؟ افسوس کہ یہ تمام ندامتیں تعصب اور دروغ گوئی کی شامت سے آپ کو پیش آرہی ہیں۔ پہلے اس سے آپ نے عَجب کے صلہ میں بحث کرکے اور اس بات پر ضد کرکے کہ عَجب کا صلہ صرف من آتا ہے لا م نہیں آتا۔ کیسی سخت ندامت اُٹھائی تھی۔ اگر آپ اُسی وقت کان کو ہاتھ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 321
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 321
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/321/mode/1up
321
لگاتے اور آیندہ ژاژخائی اور بیہودہ گوئی سے مجتنب رہتے تو اس میں آپ کی بڑی عزت تھی مگر آپ نے خواہ نخواہ میری نسبت اخبارات میں چھپوادیا کہ یہ شخص بری نہیں ہوا حالانکہ اِس سے پہلے کپتان ڈگلس صاحب نے ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں ڈسچارج کے معنی بری لکھوائے تھے*۔ چونکہ مسٹر ڈوئی صاحب نے ڈسچارج کے اُردو میں معنے نہیں لکھوائے تھے تو آپ نے نیش زنی کے لئے اِسی کو غنیمت سمجھا اور اخباروں میں ایک شور مچا دیا۔ اب اِس تحریر کے شائع ہونے کے بعد جس قدر آپ شرمندہ ہوں گے اس کا کون اندازہ کرسکتا ہے شاید کسی وکیل نے ہنسی سے آپ کو کہہ دیا ہوگا کہ ڈسچارج کے معنے رہائی ہے بریت نہیں ہے۔ لیکن اب آپ بچوں کی طرح اِس سبق کو یاد رکھیں کہ واضعانِ قانون کا ہرگز یہ منشاء نہیں ہے کہ ہرایک جگہ ڈسچارج کے معنے مطلق رہائی ہے بلکہ جب عدم ثبوت کے محل میں کسی ملزم کو ڈسچارج کرتے ہیں تو ایسے فیصلے میں ڈسچارج کے لفظ سے اِس قسم کی رہائی مراد ہوتی ہے جو بوجہ نہ پانے کسی ثبوت جرم کےؔ ملزم کو ملتی ہے۔ آپ اِس قدر تو ہوش حواس رکھتے ہوں گے کہ اِس بات کو سمجھ سکیں کہ کسی مجسٹریٹ کو اختیار نہیں ہے کہ بغیر کسی وجہ رہائی کے مجرم کو یونہی چھوڑ دے۔ سو آپ کو یاد رہے کہ واضعانِ قانون نے ایک تقسیم دکھلانے کے لئے بریت کے دو مفہوم کے جدا جدا نام بیان کر دیئے ہیں یعنی ایک ڈسچارج جس سے ایسے فیصلوں میں وہ قابلِ رہائی ملزم مراد ہے جو بوجہ عدم ثبوت جرم رہا کیا جاتا ہے جس کو عربی میں بری کہتے ہیں۔ دوسرے ایکئٹ جو صفائی ثابت ہونے کے بعد چھوڑا جاتا ہے جس کو عربی میں مبرّء بولتے ہیں۔ اور یہ قانون کی غلط فہمی ہے کہ ڈسچارج سے
* افسوس اُس مولوی پر جس سے ایک انگریز عربی کے محاورہ کا زیادہ واقف ثابت ہو۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 322
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 322
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/322/mode/1up
322
ہر ایک جگہ مطلق رہا شدہ مراد لیا جائے بلکہ ٹھیک ٹھیک قانون کا منشا یہ ہے کہ تمام ایسے مقدموں میں جہاں ملزم عدم ثبوت میں چھوڑے جاتے ہیں۔ ڈسچارج کے لفظ سے ایسا رہا شدہ مراد ہوتا ہے جس پر جرم ثابت نہیں ہوسکا اور وہی ہے جس کو عربی میں بَری کہتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف کی گواہی سے معلوم ہوچکا ہے *ہاں چونکہ ڈسچارج کے لفظ کے ترجمہ کرنے والے اِس باریک بحث کو اچھی طرح ادا نہیں کرسکے اِس لئے اُنہوں نے یہ غلطی کھائی ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بیان کرنے میں ایک ایسے لفظ کو پیش کیا ہے یعنی رہائی کو جو ڈسچارج کے پورے مفہوم کامتحمل نہیں ہوسکتا چونکہ انگریزی ہو یا فارسی یہ ایک ایسی لچر اور نامکمل زبانیں ہیں جو پورے مفہوم کو ادا نہیں کرسکیں اس لئے ترجمہ کرنے والوں کو یہ ٹھوکر پیش آئی اور ان کی ٹھوکر اور بہت سے سادہ لوحوں کی ٹھوکر کا موجب ہوئی۔ اگر وہ عربی میں جو ایک بھاری علمی ذخیرہ اپنے اندر رکھتی ہے اِس لفظ کا ترجمہ کرتے اور ڈسچارج کا نام بری رکھتے اور ایکئٹ کا نام مبَرّء رکھتے تو اِس دھوکہ دینے والی لغزش سے محفوظ رہتے اور ہم اب بھی واضِعانِ قانون کو یاد دِلاتے ہیں کہ یہ تقسیم سخت قابلِ اعتراض ہے۔اگرچہ ہرایک شخص کا اختیار ہے کہ جو اصطلاح چاہے قائم کرے لیکن جبکہ عربی میں دو لفظ بری اور مبرّء صاف موجود ہیں جو بمقابل ڈسچارج اور ایکءِٹ نہایت
* زبان عرب اور قرآن شریف کے نصوص صریحہ کے رو سے تمام انسان جو دنیا میں ہیں کیا مرد اور کیا عورت بری کہلانے کے مستحق ہیں جب تک کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہ ہو۔ پس قرآن کے رُو سے بری کے معنے ایسے وسیع ہیں کہ جب تک کسی پر کسی جُرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ انسان کے لئے بری ہونا طبعی حالت ہے اور گناہ ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے لہٰذا اس کے لئے ثبوت درکار ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 323
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 323
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/323/mode/1up
323
موزوں ہیں تو پھر ان تکلفات میں پڑنے کی کیا ضرورت تھی۔ آخر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعض سادہ لوح قانون اور واضعانِ قانون کی منشاء سے بہت دُور جاپڑے۔ ورنہ حکام کے صدہا فیصلوں کو کھول کر دیکھو کہ وہ اپنی جج مینٹ میں کسی کو ڈسچارج کرنے سے پہلے یہی لکھتے ہیں کہ چونکہ ارتکاب جرم کا ثبوت نہیں یا یہ کہ الزام ثابت نہیں یا یہ کہ شہادت کافی نہیں یا یہ کہ وجوہاتِ استغاثہ اطمینان کے لائق نہیں اس لئے ملزم ڈسچارج کیا جاتا ہے یعنی رہا کیا جاتا ہے۔ اب دیکھو کہ اِس رہائی کی بنا عدم ثبوت قرار دیتے ہیں اِس لئے ڈسچارج کے لفظ کا ترجمہ ایسے لفظ کے ساتھ ہونا چاہیئے جس سے یہ شرطی رہائی سمجھی جاتی ہے اوروہ بری کالفظ ہے ۔ لہٰذا یہ بات ایک امر محقق اور فیصلہ شدہ اور قطعی اور یقینی ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بَری ہے اور ایکءِٹ کا ترجمہ مبرّء اور یہی منشاء قانون بنانے والوں کا تھا جس کو ترجمہ کرنے والے تصریح سے بیان نہیں کرسکے۔ یہ فرق یاد رکھنے کے لائق ہے کہ بَری وہ ہے جس پر جرم ثابت نہیں اور اُس کے مجرم ٹھہرانے کے لئے کوئی وجہ پیدا نہیں ہوتی اور مبرّء وہ ہے جو اُس کے مجرم ٹھہرانے کے لئے وجوہ پیدا تو ہوئیں مگر صفائی کے وجوہ نے اُن کو توڑدیا اور اُن پر غالب آگئیں۔ تو اب کیا انصاف ہے کہ ایسے شخص کے لئے جس کا ابتدا سے ہی دامن پاک نظر آتا ہے اور اُس کے ملزم کرنے کے لئے کوئی وجہ پیدا ہی نہیں ہوئی صرف رہاشدہ نام تجویز کیا جائے اور اُس کی پاکدامنی کے نور کی طرف جو باوجود مخالفانہ کوششوں کے بجھ نہ سکا کچھ بھی التفات نہ ہو اور کچھ بھی اِس کا اظہار نہ کیا جائے بلکہ بلاشبہ انصاف کی رُوح یہ چاہتی ہے کہ ہرایک کو اُس کا حق دیا جائے۔ سو جس شخص کی ایسی نیک چلنی ہے جو اس پر حملہ کرنے کی ہی راہ بند ہے اُس کو عام معنوں کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 324
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 324
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/324/mode/1up
324
لحاظ سے صرف رہا شدہ کہنا سخت ظلم ہے۔ کیا اُس کو کسی نے احسان کے طور پر رہا کیا؟ وہ تو اپنی ذاتی پاک دامنی کی وجہ سے بے جا حملوں سے محفوظ رہا یہاں تک کہ حملہ کی آگ اُس کو چھو بھی نہ سکی اوروہ تو ایک طرح سے دُوسری قسم کے بَری ہونے والے سے اپنی اعلیٰ درجہ کی نیک چلنی کی وجہ سے برتر اور اعلیٰ رہا۔ کیونکہ دوسری قسم کے بَری پر جو انگریزی میں ایکءِٹ کہلاتا ہے یہ زمانہ آگیا کہ وہ مجرم قراردیا گیا اور اُس پر فرد قرار داد لگایا گیا اور شاید وہ ایک مُدّت تک حوالات میں بھی رہا اور شاید اُس کو ہتھکڑی بھی پڑی مگر یہ شخص جو ڈسچارج کیا گیا اِس کی نیک چلنی کی چمک نے اُن تمام ذلتوں سے اُس کو محفوظ رکھا۔ لہٰذا قانون کے وضع کرنے والوں پر یہ تہمت کرنا کہ اُنہوں نے اِس قسم کی برِیّت کو محض رہائی تصور کیا اور کچھ بھی عزت نہ دی ایک قابلِ شرم بدگمانی ہے۔ ہاں ہم یہ ضرور کہیں گے کہ وہ زبان کے نامکمل ہونے کی وجہ سے یا کسی اور باعث سے اپنی زبان کے ؔ لفظ کو جو ڈسچارج ہے واقعی اور صحیح ترجمہ کے پیرایہ میں جس میں حق دار کو اپنا حق پہنچتا تھا ادا نہیں کرسکے۔ اور یہ ایک غلطی ہے جو قلتِ تدبر سے ظہور میں آئی اور احتمال قوی ہے کہ انگریزی میں صرف ان کو ایسا لفظ ملا جو فقط رہائی کے معنی دیتا تھا۔ سو یہ انگریزی زبان کا قصور ہے جو ان کے آگے ایسا لفظ پیش نہ کرسکی جو ان کے مقصود اور منشاء کو پورے طور پر ادا کرسکتا مگر ہمیں اُن کی منصفانہ طبیعت سے اُمید ہے کہ جب کبھی اُنہیں اِس غلطی پر اطلاع ہوگی تو اِس کی اصلاح ضرور کردیں گے۔
ہمارے اِس تمام ثبوت سے جو ہم نے اِس جگہ پیش کیاہے۔ ہر ایک منصف اور ایماندار معلوم کرلے گا کہ جو شیخ محمد حسین بٹالوی نے محض جھوٹی شیخی کے اظہار کے لئے میری نسبت شائع کیا ہے کہ گویا میں اِس مقدمہ میں کہ جو منشی محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 325
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 325
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/325/mode/1up
325
بٹالہ نے اُٹھایا تھا بَری نہیں ہوا یہ کس قدر غلط اور خلاف واقعہ ہے۔ ماسوا اِس کے اگر فرض محال کے طور پر قبول بھی کرلیں کہ ڈسچارج کے معنے بری نہیں ہیں اور جو کچھ انگریزی ڈکشنریوں میں اِس لفظ کے معنے بری لکھے ہیں اُنہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ پھر بھی محمد حسین کی یہ سخت بدقسمتی ہے کہ جس مطلب کے لئے اُس نے یہ تمام تانا بانا قانون کی اصل منشاء کو چھوڑ کر بلکہ خدا تعالیٰ کی پاک کلام قرآن شریف کو چھوڑ کر بنایا تھا وہ مطلب تب بھی اُس کو حاصل نہیں ہوسکتا کیونکہ اِس منصوبہ بازی سے اصل مطلب اُس کا یہ تھا کہ تا کسی طرح لوگوں کے دِلوں میں یہ جمادے کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیونکہ ڈسچارج کئے گئے ہیں نہ بری۔ اِس مطلب سے وہ ہر طرح پر ناکام اور نامراد ہی رہا۔ کیونکہ وہ پیشگوئی جو رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں لکھی گئی ہے اُس میں بریت کا لفظ نہیں ہے بلکہ سلام کا لفظ ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ دشمنوں کے اُس حملہ سے اور اُن کی اُس بدغرض سے جو اِس حملہ کی موجب ہوئی محفوظ رکھا جائے گا۔ جیسا کہ صفحہ ۱۲ کی وہ عبارت یہ ہے ’’یأ تیک نصرتی انّی انا الرّحمٰن ۔ یاارض ابلعی ماء ک غیض الماء وقُضی الا مر۔ سَلامٌ قولا من ربٍّ رّحیمٍ ‘‘۔ یعنی اِس مقدمہ میں میری مدد تجھے پہنچے گی اور میں جو رحمان ہوں رحمت کروں گا۔ اے زمین اپنا پانی نگل جا۔ پانی خشک کیا گیا یعنی شکایتوں کا کچھ اثر باقی نہ رہا۔ اور مقدمہ کا فیصلہ ہوگیا اوروہ فیصلہ یہ ہے کہ سلام قولًا من ربٍّ رحیمٍ ۔ یعنی سلامتی ہوگی اور کوئی ضرر نہیں پہنچے گا۔ یہ خدا کا فرمودہ ہے جو پروردگار مہربان ہے یعنی یہ پیشگوئی ہرگز خطا نہیں جائے گی کیونکہ خدا کی طرف سے ہے۔ اب دیکھو اُس جگہ سلام کا لفظ پیشگوئی میں ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ جو مقدمہ اٹھانے سے نقصان رسانی کا ارادہ کیا گیا ہے اور اس پر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 326
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 326
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/326/mode/1up
326
ناخنوں تک زور لگایا گیا ہے اِس ارادہ میں مخالف ناکام رہیں گے اور آخر تم سلامت بچ کر چلے آؤگے۔ اِس جگہ بریّت کا لفظ ہی نہیں۔ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ یہ ظالم شیخ جو حد سے بڑھ گیا ہے اِس پیشگوئی کے چھپانے کے لئے بھی بریّت کے لفظ میں بیہودہ جھگڑا کرے گا۔ سو اُس نے اِس پیشگوئی میں بریت کا لفظ نہ کہا بلکہ بجائے اِس کے سلام کا لفظ رکھ دیا۔ اب غور سے دیکھو کہ اگرچہ اِس مخالفت میں قرآن شریف محمد حسین کو سراسر کاذب اور خائن ٹھہراتا ہے* اور اس مقدمہ میں جس بنا پرکہ میں چھوڑا گیا ہوں ۔۔۔ میرا نام بَری رکھتا ہے مگر باوجود ایسی کھلی کھلی فتح کے اگر فرض محال کے طور پر یہ مان بھی لیں کہ شیخ محمد حسین اِس مقدمہ میں مجھے بری نہ قرار دینے میں سچا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ صریح جھوٹا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے اصل مقصود سے بے نصیب ہے۔کیونکہ پیشگوئی میں جس کو ہر ایک شخص حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ اور سطر ۱۱ میں پڑھ سکتا ہے بری کا لفظ موجود نہیں ہے بلکہ سلام کا لفظ ہے جو عز ت اور جان کے سلامت رہنے پر دلالت کرتا ہے۔
* میں محمد حسین کو کچھ الزام نہیں دیتا اور نہ مجھے کچھ ضرورت ہے کہ اس کو کاذب اور خائن
کہوں مگر خدا تعالیٰ کا کلام قرآن شریف جس پر وہ ایمان لانے کا دعویٰ کرتا ہے اس کو کاذب اور خائن ٹھہراتا ہے۔ کاذب اس لئے کہ خداتعالیٰ اس صورت کے مقدمہ میں جیسا کہ یہ مقدمہ ہے جس بنا پر کہ فیصلہ پایا شخص رہا شدہ کا نام بری رکھتا ہے اور محمد حسین اس نام کی نفی کرتا ہے سو محمد حسین اگر چاہے تو آپ اقرار کرسکتاہے کہ ہر ایک شخص جو قرآن کے بیان کے مخالف کچھ بیان کرے وہ کاذب ہے اور خائن اس لئے ہے کہ محمد حسین نے مولوی اور اہل علم کہلا کر ایک کھلے کھلے حق کو چھپایا ہے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی خیانت نہیں کہ جس حقّ الامر کو خود قرآن ظاہر کرچکا ہے اس کو چھپایا جائے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 327
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 327
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/327/mode/1up
327
اورپھر اس پیشگوئی کے ساتھ دو پیشگوئیاں اور ہیں یعنی اسی صفحہ ۱۲ کی سطر ۱۲ اور ۱۳ میں جس کی عبارت یہ ہے ۔ انا تجالدنا فانقطع العدوّ واسبابہ۔ یعضّ الظالم علٰی یدیہ ویُوثق۔ یعنی ہم مخالف سے تلوار کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ مخالف ٹوٹ گیا یعنی اس کے ہاتھ کچھ باقی نہ رہا اور اُسؔ کے تمام اسباب بھی ٹوٹ گئے اور ظالم یعنی محمد حسین اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا۔ اب دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں خبر دی گئی کہ مقدمہ اُٹھانے والے اپنی کوششوں میں نامراد رہیں گے اور ان کے تمام وجوہ مقدمہ جو بنائے گئے تھے ٹوٹ جائیں گے۔ اور نیز اِس میں خبردی گئی ہے کہ محمد حسین بدزبانی کرنے اور کرانے سے بند کیا جائے گااور آیندہ اُس کی گندی اور ناپاک تحریروں کاخاتمہ ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ شخص بدگوئی میں حد سے بڑھ گیا تھا۔ جس شخص کو اس کی گندی تحریروں پر علم ہوگا جو میری نسبت اور میرے اہل بیت آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس شیخ بے ادب تیز مزاج نے سراسر ظلم اور ناحق پسندی کی خصلت سے اشاعۃُ السنہ میں شائع کی ہیں یا جعفرز ٹلی کے اخبار میں شائع کرائی ہیں* جو اس وقت تک میرے پاس موجود ہیں اور نیز مثل مقدمہ میں شامل ہوچکی ہیں اس کا دِل بول اُٹھے گاکہ اس شخص کی نوبت کہاں تک بدزبانی میں پہنچی تھی اور پھر کیسی اِس پیشگوئی کے مطابق اس قابلِ شرم بے حیائی اور دریدہ دہنی سے بند کیا گیا ہے کس کے علم میں تھا کہ یہ گندہ دہنی اور بدزبانی کا سلسلہ اس طرح پر بند کیا جائے گا۔ میں یقین رکھتا
* اگرچہ نوٹس کے بعد حال تک محمد حسین نے اپنا منہ بند کرلیا ہے مگر بد زبانی کی کارروائی اس کا
دوست جعفر زٹلی نوٹس کے بعد برابر کررہا ہے۔ دیکھو اخبار خادم الہند لاہور ۱۵؍ ستمبر ۱۸۹۹ء اور ایسا ہی اخبار جعفر زٹلی لاہور۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 328
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 328
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/328/mode/1up
328
ہوں کہ ہرایک شریف جس کی فطرت میں نقص نہ ہو۔ اور جس کے نیک گوہر میں کچھ کھوٹ نہ ہو اور جس کے نجیب الطرفین ہونے میں کچھ خلل نہ ہو۔ و ہ کبھی اِس بات پر راضی نہیں ہوگا کہ معزز شرفاء کے بارے میں اور سادات کی شان میں او ر اُن پاکدامن خاتونوں کی نسبت جو خاندان نبوت میں سے اور اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہیں ایسی گندی گالیاں اور ناپاکی سے بھرے افترا مُنہ پر لاوے۔ اور دُنیا میں کسی قوم میں کوئی ایسا شریف نہیں ہے کہ اگر وہ تمام گندے کاغذ جن کا نام اشاعۃُ السُّنہ اُس نے رکھا ہے مع اُن اخباروں کے پرچوں کے جو وقتاً فوقتاً اس شخص کے دوست ہم جنس جعفرزٹلی نے نکالے جن میں یہ گندی باتیں ہیں اُس کے سامنے رکھی جائیں تو وہ یہ رائے ظاہر کرسکے کہ کوئی بھلا مانس اور نیک فطرت اور نیک اصل اور متقی اور شریف ایسی تحریروں کو روا بھی رکھ سکتا ہے قطع نظر اس سے کہ اُس کے ہاتھ سے یہ کلمات شائع ہوں۔ تمام تحریریں اس شخص اور اس کے دوست جعفرزٹلی کی موجود ہیں جس وقت کوئی مانگے میں پیش کرسکتا ہوں۔ یہی شخص ہے جو فرقہء موحّدین کا ایڈوکیٹ کہلاتا ہے۔ پس جبکہ اِس فرقہ کے ایڈووکیٹ کے یہ حالات ہیں تو اُن لوگوں کے حالات جن پر اس کا اثر ہے خود قیاس کرلیں۔ میں اس شخص کی سخت بدزبانیوں اور گندہ دہنیوں سے سخت مظلوم اور ضرر رسیدہ ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی تقریب سے پھر عدالت ان کا غذات پر غور کرے جو مثل میں شامل ہوچکے ہیں جو اِس شخص کے طریق اور رویہ کا نمونہ ہیں۔
میں اِس سے زیادہ نہیں کہوں گااور اب مخالفوں میں سے کس دِل پر مجھے اُمید ہوسکتی ہے کہ وہ ان تمام گندے اور فحش اور بدزبانی کے الفاظ پر اطلاع پاکر کلمۃ الحق کہے۔ میرا تمام شکوہ خدا تعالیٰ کی جناب میں ہے اور مجھے اس پر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 329
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 329
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/329/mode/1up
329
ایمان ہے کہ3۔33 ۱۔
اب اِس جگہ اِس تحریر سے صرف یہ مقصود ہے کہ کس اعلیٰ درجہ کی یہ پیشگوئی ہے کہ قبل اس کے کہ کچھ بھی علم ہوکہ مجسٹریٹ کا اخیر حکم کیا ہوگا خدا تعالیٰ نے اپنے پاک الہام کے ذریعہ سے اس حکم سے ایسے وقت میں اطلاع دے دی کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اُس وقت خود مجسٹریٹ کو بھی معلوم نہ ہوگا کہ میں یہ حکم دُوں گا اور پھر اِس بات سے بھی اطلاع دے دی کہ جو استغاثہ کے کارکنوں نے میرے ماخوذ کرانے کے لئے اسباب اور وجوہ اکٹھے کئے تھے وہ بیکار جائیں گے اور خدا مجھے ان سے بچالے گا۔ اور پھر اس الہام کی چودھویں سطر میں یہ بھی پیش از وقت بیان کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے منہ کالے ہوں گے جن کی یہ مراد تھی کہ یہ شخص پکڑا جائے اور اس کو عدالت سے سزا ہو۔ اور خدا ان پر فتح بخشے گا۔ چنانچہ الہام کے یہ لفظ ہیں۔ شاھت الوجوہ انّہ من اٰیۃ اللّٰہ وانّہ فتح عظیم ۔ یعنی مُنہ کالے ہوں گے یہ خدا کا نشان ہے اور فتح عظیم ہے۔
اب انصاف کرکے دیکھو کہ اِس سے زیادہ اور کیا پیشگوئی ہوگی کہ حاکم مجوز مقدمہ کا منشاء جو قبل از وقت خود حاکم کو بھی معلوم نہیں ہوتا وہ اس میں اخیر حکم سے پہلے بتلایا گیا ہے۔ ہاں اگر یہ کہوکہ ممکن ہے کہ یہ تمام الہامات حکم کے بعد لکھے گئے ہوں تو اِس کے ثبوت کے لئے یہ کافی ہے کہ میری یہ کتاب حقیقت المہدی حکم اخیر سے پہلے شائع ہوچکی تھی اور خود ایک نسخہ گورنمنٹ میں پہنچ چکا تھا۔ چنانچہ سرکاری رجسٹروں سے اِس بات کاکامل ثبوت مل سکتا ہے۔ دُوسرے ایک یہ بھی ثبوت ہے کہ حکم اخیر سے پہلے عین عدالت کے کمرہ میں میں نے یہ کتاب اپنے وکیلوں مسٹر ؔ برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب پلیڈران
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 330
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 330
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/330/mode/1up
330
چیف کورٹ کو دی تھی اور انہوں نے پڑھ کر کہا تھا کہ یہ پیشگوئی صفائی سے پوری ہوگئی ۔ چنانچہ مسٹربرون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب حلفاً یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ ان کو پیش از وقت اِس پیشگوئی پر اِطلاع ملی۔
۶۰ جب میرے پر ٹیکس لگایا گیا اور اس پر عذرداری کی گئی تو ہم چھوٹی مسجد میں جو ہماری کھڑکی کے ساتھ ہے بیٹھ کر کل آمدن اور خرچ کا حساب کر رہے تھے اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور ایسا ہی کئی اور جماعت کے لوگ وہاں موجود تھے۔ اور خواجہ جمال الدین صاحب بی اے اور مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کاغذات حساب آمد و اخراجات کے متعلق کچھ دیکھ رہے تھے تو اُس وقت مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہوکر دکھایا گیا کہ ہندو تحصیلدار بٹالہ جس کے پاس یہ مقدمہ ٹیکس کا تھا بدل گیا اور اس کے عوض مَیں نے ایک اور شخص کرسی پر بیٹھے دیکھا جو مسلمان تھا اور اِس کشف کے ساتھ بعض امور ایسے ظاہر ہوئے جو نیک انجام اور فتح کی بشارت دیتے تھے۔ تب میں نے اُسی وقت یہ کشف حاضرین کو سنا دیا اور اُن کو پورے طور پر تسلی دی کہ اس مقدمہ کا انجام بخیر ہوگا اور کسی ایسے آدمی مسلمان کے یہ کام سپرد ہوگا کہ وہ انصاف کو ملحوظ رکھ کر پوری تفتیش کردے گا۔ چنانچہ اس کے بعد ایسا ہوا کہ ہندو تحصیلدار یکایک بدل گیا اور اُس کی جگہ میاں تاج الدین صاحب جو اب تحصیلدار بٹالہ ہیں آئے اور انہوں نے نیک نیتی اور آہستگی اور انصاف اور پوری کوشش اور تفتیش سے اصل حقیقت کو دریافت کرلیا اورجو کچھ تحقیقات کے رُو سے حق حق ان کو معلوم ہوا بذریعہ رپورٹ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ مسٹر ڈیکسن صاحب کی خدمت میں اطلاع دے دی۔ اور نیک اتفاق یہ ہوا کہ صاحب موصوف بھی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 331
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 331
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/331/mode/1up
331
زیرک اور انصاف پسند اور نیک نیت تھے اُنہوں نے لکھ دیا کہ مرزا غلام احمد کا ایک شہرت یافتہ فرقہ ہے جن کی نسبت ہم بدظنی نہیں کرسکتے یعنی جو کچھ عذر کیا گیا ہے وہ واقعی اور درست ہے اس لئے ٹیکس معاف اور مثل مقدمہ داخل دفتر ہو۔ یہ ایک ایسی پیشگوئی تھی کہ قبل از انجام مقدمہ ایک جماعت کثیر کو سنادی گئی تھی کیونکہ ہمارے یہاں پیشگوئیوں کے لئے یہ ایک قاعدہ مقرر ہوچکا ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی کے طور پر ظاہر ہوتا ہے فی الفور تمام جماعت کو اس سے اطلاع دی جاتی ہے اور جو لوگ حاضر نہیں ہوتے اُن کو بذریعہ خطوط مطلع کیا جاتا ہے۔ سو ایسا ہی اس پیشگوئی میں بھی کیا گیا۔ تمام وہ معزز مخلصین زندہ موجود ہیں جن کو یہ پیشگوئی سنائی گئی تھی اور وہ حلفاً اِس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
۶۱ شروع اکتوبر ۱۸۹۷ء میں مجھ کو دکھایا گیا کہ میں ایک گواہی کے لئے ایک انگریز حاکم کے پاس حاضر کیا گیا ہوں اور اُس حاکم نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے والد کاکیا نام ہے ۔ لیکن جیسا کہ شہادت کے لئے دستور ہے مجھے قسم نہیں دی اور پھر ۲۱؍ جمادی الاوّل ۱ میں مطابق ۸ ؍اکتوبر ۱۸۹۷ء مجھے خواب میں دِکھایا گیا کہ اس مقدمہ کا سپاہی آگیا ہے۔ چنانچہ ایساہی ظہور میں آیا جیسا کہ یہ خواب دیکھی تھی اور سپاہی ایک سمن لے کر آیا او ر معلوم ہوا کہ ایڈیٹر اخبار ناظم الہند ساکن لاہور نے مجھے گواہ لکھوا دیا ہے جس پر مولوی رحیم بخش پرائیویٹ سیکرٹری نواب بہاولپور نے لائبل کا مقدمہ ملتان میں کیا تھا اور میں نے گواہی کے لئے ملتان میں ہی جانا تھا پس جب میں حسب ہدایت اس
سمن کے ملتان میں پہنچا اور عدالت میں گواہی کے لئے حاضر
نقل مطابق اصل ۔ ویسے یہ ۱۳۱۵ ھ بنتا ہے۔ (ناشر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 332
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 332
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/332/mode/1up
332
ہوا تو جیسا کہ خواب میں دیکھا تھا سب کچھ ویسا ہی ظہور میں آیا اورحاکم کو کچھ ایسا سہو ہوگیا کہ وہ مجھے قسم دینا بھول گیا اور جب میرا اظہار ہوچکا تو اُس وقت اُس کو قسم دینا یاد آیا اور فرض قانون پورا کرنے کے لئے پھر مجھ سے قسم لی۔ اِس نشان کے کچھ ایک دو گواہ نہیں بلکہ ایک گروہ کثیر میر ی جماعت کے لوگوں کا گواہ ہے جن میں سے خواجہ کمال الدین صاحب بی اے پلیڈر۔ اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے پلیڈر۔ اور اخویم مولوی حکیم نور دین صاحب اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ہیں۔ اب دیکھتے جاؤ اور غور کرتے جاؤ کہ کیا یہ انسان کے کام ہیں اور کیاکسی سچے اہل فراست کے دل میں گذر سکتا ہے کہ جو لوگ صدہا کوس سے ہدایت پانے کے لئے میرے پاس آتے ہیں اور سچائی کی تلاش میں صدہا روپیہ میری رضامندی کے لئے خرچ کرتے ہیں اور میرے لئے اپنے عزیزوں اور خویشوں اور دوستوں کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ وہ اس گندی اور پلید کارروائی کو مجھ سے دیکھ کر کہ میں جھوٹے گواہ ان کو قرار دوں اور جھوٹ بولنے کے لئے اُن کو مجبور کروں۔ پھر بھی یہ تمام گند دیکھ کر صدق دِل سے میرے ساتھ رہ سکیں اور اپنے مالوں کو میری راہ میں فدا کرنے کے لئے طیار ہوں اور اپنی جانوں کو میرے لئے مصیبت میں ڈالیں اور اپنی عزت کو خاک میں ملاویں آخر آپ لوگ بھی تو انسان ہیں کیاآپ لوگوں کا کانشنس یہ فتویٰ دیتا ہے کہ آپ لوگ اپنے کسی گُرو یا پیر کی ایسی تعلیم کے بعد جو سراسر بدکاری اور افترا اور دروغ بافیؔ پر مبنی ہو پھر اُس کو مقدس او رراستباز قرار دیں اور وہ آپ سے جھوٹی گواہیاں دلانا چاہے تو اُس کو خواہ نخواہ ولی اور کراماتی بنانے کے لئے جھوٹ بھی بول دیں اور پھر اُس کی ایسی خبیث کارروائیوں کے ساتھ اُس کو اچھا آدمی سمجھتے رہیں۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 333
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 333
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/333/mode/1up
333
پس جبکہ تم اپنے نفسوں کو ایسا نہیں پاتے تو پھر کیوں دوسروں پر اس قدر بدگمانیاں کرتے ہو کہ وہ ایسے احمق اور دیوانے ہوگئے ہیں کہ وہ میرے لئے قرآن شریف اُٹھاکر اور بصورت کذب اپنے فرزندوں کی ہلاکت کی دعا کرکے میرے لئے گواہی دیں۔ اور ایسے آدمی نہ ایک نہ دو بلکہ کئی ہزار ہوں کبھی دنیا میں ہوا یا ہوسکتا ہے کہ صدہا معززین نے جو اہل علم اور اہل عقل اور اہلِ مرتبہ ہوں اپنے کسی ایسے گرویا پیر کے لئے جو بات بات میں دروغ گو اور مفتری اور کذاب ہو اِس طرح پر اپنے ایمان کو برباد کیا ہو۔ سو بھائیو کچھ تو سوچو کچھ توخدا تعالیٰ کے لئے خوف کرو خدا کی رحمت سے کیوں نااُمید ہوتے ہو۔ یقیناًسمجھو کہ اگر یہ انسان کا کاروبار ہوتا تو ایسے مفتری انسان کو ہرایک پہلو سے کبھی مدد نہ پہنچ سکتی۔ کیا تمہیں طاقت ہے کہ جن ثبوتوں اور شائع شدہ تحریروں اورحلفی شہادتوں کے ساتھ یہ نشان ثابت ہوگئے ہیں اِس کی نظیر اِسی تعداد اور کیفیت کے ساتھ پیش کرسکو۔ دیکھو میں تمہیں پہلے سے کہتا ہوں کہ تم ہرگز نہیں پیش کرسکوگے اگرچہ تم تدبیریں کرتے کرتے مر بھی جاؤ کیونکہ تمہارے ساتھ خدا نہیں ہے اور تمہاری دعائیں آسمان پر نہیں جاتیں۔ پس سوچو کہ اعجاز اور کیا ہوتا ہے یہی تو ہے کہ تم کروڑوں ہوکر ایک شخص کے مقابل پر عاجز ہو۔ قرآن کو کھول کر دیکھو کہ وہ جو سچا اور قادر خدا ہے وہ مومنوں کو وعدہ دیتا ہے کہ ہمیشہ اُن کا غلبہ ہوگا مگر تمہارا فرضی خدا کیسا خدا ہے کہ ہر ایک میدان میں تمہیں شرمندہ کرتا ہے۔ اُس نے تمہیں خاک میں ملا دیا اور تمہاری کچھ بھی مدد نہ کی۔ دیکھو تم اس بات کو کب چاہتے تھے کہ زمین پر ایسے بڑے نشان میرے ہاتھ سے ظاہر ہوں جن کا تم مقابلہ نہ کرسکو۔ اور تم اس بات کو کب چاہتے تھے کہ آسمان پر میری تصدیق کے لئے رمضان میں خسوف کسوف ہو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 334
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 334
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/334/mode/1up
334
یعنی روزوں کے مہینے میں چاند گرہن اور سورج گرہن ہو ۔ مگر تمہاری بدقسمتی سے یہ دونوں باتیں ظہور میں آگئیں۔ اگر خدا تمہارے ساتھ ہوتا تو یہ متواتر ندامتیں تمہیں کیوں پہنچتیں۔ میرے نشانوں کے لئے اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہوگا کہ کم سے کم ہزار متدیّن نیک چلن میری جماعت میں سے قسم اُٹھاکر اور قرآن شریف ہاتھ میں لے کر یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ اُنہوں نے میرے نشان اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ اور اگر میری جماعت سے قطع نظر کرکے اور لوگوں کی گواہیاں بھی طلب کی جائیں جو میری جماعت میں سے نہیں ہیں بلکہ بعض ہندو او ر بعض عیسائی اور بعض سکھ اور بعض مخالف العقیدہ مسلمان ہیں تو میں اِس بات کا ثبوت دے سکتا ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر یہ بات کہتا ہوں کہ اگر وہ تمام گواہ عرفات کے میدان میں کھڑے کئے جائیں جو میرے نشانوں کے مشاہدہ کے گواہ ہیں یعنی اس میدان میں کھڑے کئے جائیں جہاں بیت اللہ کے حج کرنے کے دِنوں میں دُنیا کے تمام حاجی کھڑے ہوتے ہیں تو وہ تمام میدان اُن گواہوں سے بھر جائے اوربہت سے باقی رہیں جو اُس میں سمانہ سکیں تو اب بتاؤ کہ کیا اِس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ثبوت ہوسکتا ہے اور بیان کرو کہ اب اس بات میں کونسی کسر باقی رہ گئی کہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔ براہین احمدیہ میں یہ الہام موجود ہے کہ خدا آسمان سے بھی نشان دکھلائے گا اور زمین سے بھی۔ سو اب خداکے لئے کھڑے ہو جاؤ اور گواہی دو کہ اس الہام کے مطابق جو میرے ان تمام نشانوں سے ایک زمانہ دراز پہلے بلکہ بیس برس کے قریب پیشتر شائع ہوچکا ہے کیسے کیسے رُعبناک خدا نے نشان دکھلائے۔ آسمان پر سورج اور چاند کو رمضان کے مہینے میں تاریک کیاتاحدیث کی پیشگوئی کے رُو سے انسانوں پر حجت پوری کرے اور زمین پر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 335
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 335
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/335/mode/1up
335
بعض دُعائیں لوگوں کی عافیت کے لئے یا بدزبان لوگوں کے عذاب کے لئے منظور فرمائیں تامستجاب الدعوات ہونا جو ولایت کی نشانی ہے بپایۂ ثبوت پہنچ جاوے۔
بعض نامنصف جن کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں خدا کے بندوں کو دھوکہ دینے کے لئے بے سروپا افترا شائع کرتے ہیں جن سے اُن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرے دعویٰ مسیح موعود کی کسرِ شان کریں۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ کسی زمانہ میں فلاں شخص نے بھی مہدی یا مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور اِس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ تا میرے دعوے کو لوگوں کی نظر میں خفیف اور ہیچ ٹھہراویں۔ لیکن ان لوگوں میں اگر کچھ بھی حق پسندی اور انصاف کا مادہ ہوتا تو یہ لوگ سوچتے کہ بے ثبوت دعویٰ کیا وقعت رکھ سکتا ہے۔ اگر فرض کے طور پر مان بھی لیا جائے کہ مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں کسی نے مسیح موعود یا مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا یا اب کرتا ہے تو ایسے بے ثبوت دعوے تو خدا تعالیٰ کے اُن نبیوں کے زمانہ میں بھی ہوتے رہے ہیں جن کی نبوت کو یہ لوگ مانتے ہیں لیکن اُن دعووں کی سچائی کی نہ آسمان نے گواہی دی اور نہ زمین نے اور وہ لوگ بہت جلد ذلیل اور تباہ ہوگئے اور ان کی جماعتیں متفرق ہوگئیں اوروہ پاک نبیوں کی طرح نشان نہ دکھلاسکے۔ پس اگر سچائی کی عزت اور عظمت میں ایسی بیہودہ نکتہ چینیوں سے کچھ خلل آسکتا ہے تو پھر نعوذ باللہ کسیؔ نبی کی نبوت اور کسی رسول کی رسالت قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ ایسا تو کوئی بھی نبی نہیں جس کے مقابل پر جھوٹوں نے دعوے نہ کئے ہوں۔ پس ایسے اعتراض محض جہالت اور تعصب سے پیدا ہوتے ہیں۔ ہاں جو شخص دِل کے اخلاص سے سچائی کا طالب ہے اُس کا یہ حق ہے کہ اپنے دل کی تسلی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 336
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 336
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/336/mode/1up
336
کے لئے آسمانی نشان طلب کرے۔ سو اِس کتاب کے دیکھنے سے ہر ایک طالبِ حق کو معلوم ہوگا کہ اِس بندہ حضرت عزت سے اُسی کے فضل اور تائید سے اِس قدر نشان ظاہر ہوئے ہیں کہ اس تیرہ سو برس کے عرصہ میں افراد اُمت میں سے کسی اور میں ان کی نظیر تلاش کرنا ایک طلب محال ہے۔ مثلاً انہی نشانوں کو جو اِس کتاب تریاق القلوب میں بطور نمونہ بیان کئے گئے ہیں ذہن میں رکھ کر پھر ہر ایک چشتی قادری نقشبندی سہروردی وغیرہ میں ان کی تلاش کرو اور تمام وہ لوگ جو اِس اُمت میں قطب اور غوث اور ابدال کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ان کی تمام زندگی میں ان کی نظیر ڈھونڈو پھر اگر نظیر مل سکے تو جو چاہوکہو ورنہ خدائے غیور اور قدیر سے ڈرکر بیباکی اور گستاخی سے باز آجاؤ۔ عجب نہیں کہ بعض جاہل اس جگہ یہ کہیں کہ وہ کرامتیں جو ہمارے مشائخ اور پیروں کی مشہور ہیں اس شخص نے کہاں دکھلائی ہیں جیسا کہ حضرت سید عبد القادر رضی اللہ عنہ نے بارہ۱۲ برس کی کشتی غرق شدہ دریا میں سے نکالی یعنی تمام لوگوں کو جو دریا میں مرچکے تھے نئے سرے زندہ کیا۔ اور ایک مرتبہ فرشتہ ملک الموت حضرت موصوف کے کسی مُرید کی جان نکال کر لے گیا تھا تو آپ نے اُس مرید کی ماں کی گریہ وزاری پر رحم کرکے فی الفور آسمان کی طرف پرواز کیااور ابھی فرشتہ پہلے آسمان تک نہیں پہنچا تھا کہ آپ نے اُس کو پکڑ لیا اور اُس سے اپنے مرید کی رُوح واپس دینے کے لئے درخواست کی ۔ تب فرشتہ نے کچھ لیت و لعل کیا تو آپ جلال اور غضب میں آگئے اور ایک لاٹھی جو آپ کے ہاتھ میں تھی ملک الموت کی پنڈلی پر ماری اور ہڈی کو توڑ دیا اور اُس کی زنبیل جس میں انسانوں کی جانیں بھری تھیں جو اُس دِن کی کارروائی تھی چھین لی اور تمام روحوں کو چھوڑ دیا تب ساری رُوحیں اُس دن
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 337
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 337
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/337/mode/1up
337
اپنے اپنے بدنوں میں واپس آکر زندہ ہوگئیں اور اُس مرید کی رُوح بھی بدن میں واپس آکر وہ مرید بھی زندہ ہوگیا۔ تب فرشتہ روتا ہوا خدا تعالیٰ کے پاس گیا اور قصہ بیان کیا اور اپنی پنڈلی ٹوٹی ہوئی دکھلائی تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تو نے اچھا نہیں کیا کہ عبد القادر میرے پیارے کورنجیدہ کیا اور یہ کام تو اُس کا ایک ادنیٰ کام ہے اگر وہ چاہتا تو تمام اُن رُوحوں کو جو ابتداءِ دنیا سے مرتی چلی آئی تھیں ایک دم میں زندہ کردیتا۔ اور ایک روایت یہ ہے کہ جب فرشتہ نے جناب الٰہی میں رو رو کر یہ فریاد کی تو خدا تعالیٰ نے جواب دیا کہ چپ رہ۔ عبد القادر اپنے کاموں میں قادر مطلق ہے میں کچھ نہیں کرسکتا۔ ایسا ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایک کرامت ہے کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج ہوا تو آپ نور کے صدہا پردے عبورکرکے خدا تعالیٰ تک پہنچے صرف ایک پردہ باقی رہا تو آپ نے عرض کی کہ یا الٰہی میں تو اِس قدر مشقت اُٹھاکر محض دیدار کے لئے آیا تھا مگر اِس جگہ ایک پردہ درمیان میں حائل ہے میر ے پر رحم فرما اور یہ پردہ درمیان سے اُٹھادے تا مجھے دیدار نصیب ہو تب اللہ تعالیٰ نے رحم فرماکر پردہ درمیان سے اُٹھا دِیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ جس کو خدا سمجھے بیٹھے تھے وہ حضرت علی ہی ہیں۔ پھر یہ سنا کر کہا جاتا ہے کہ مرتضیٰ علی کی یہ شان ہے شیخین کو اُن سے نسبت ہی کیا اور ایسی ہی اور کرامات بھی بہت ہیں جو اِس زمانہ کے جہلاء پیش کیا کرتے ہیں۔ لیکن اِن تمام باتوں کاجواب یہ ہے کہ یہ کرامات نہیں ہیں اور نہ اثبات اشیاء کے قاعدہ کے رُو سے ان کا کچھ ثبوت ہے بلکہ جاہل مریدوں اور معتقدوں نے افترا کے طور پر یہ تمام باتیں بنائی ہیں جن میں سے بعض تو صریح کفر ہیں اور اگر بغیر کسی ثبوت کے ہر ایک رطب یا بس کو یونہی مان لینا ہے تو پھر ہندوؤں نے کیا گناہ کیا ہے کہ اُن کے دیوتاؤں کے عجائبات نہیں مانے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 338
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 338
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/338/mode/1up
338
جاتے۔ یہ کس قدر بڑی کرامت ہے کہ مہادیو کی لٹوں میں سے گنگا نکلی اور کرشن جی نے کیا کیا کرشمے دِکھلائے۔ لہٰذا یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہمیشہ سے دنیا میں یہ طبعی خاصہ ہے کہ اکثر افراد بنی آدم کے جھوٹ اور افترا اور مبالغہ کی طرف مائل ہوجایا کرتے ہیں۔ انہی فتنوں کی وجہ سے تو شواہد عدل اور رؤیت کی شہادتوں کی حاجت پڑی۔ پس ظاہر ہے کہ اگر کسی سنی یا شیعہ کے ہاتھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد ایسے روشن ثبوتوں اور رؤیت کی شہادتوں کے ساتھ جیسا کہ ہم نے اپنے نشان پیش کئے کسی اپنے بزرگ کی کرامتیں ہوتیں تو اتنی مدت تک وہ ہرگز خاموش نہ بیٹھ سکتے۔ ایک زمانہ ہوا کہ ہم نے بارہا ان لوگوں کو قسمیں دیں کہ اگر آپ لوگوں کے پاس ان نشانوں کی نظیر موجود ہے تو ضرور پیش کیجئے مگر کوئی بھی پیش نہ کرسکااو ر ظاہر ہے کہ بغیر ثبوت کے جو کچھ بیان کیا جائے وہ قبول کے لائق نہیں بلکہ ایسے قصے جو ناولوں کی طرح طبیعت خوش کرنےؔ کے لئے بنائے گئے ہیں کرامت کے نام سے موسوم نہیں ہوسکتے افسوس کہ یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ یہ لوگ دعویٰ اور دلیل میں فرق نہیں کرسکتے اور اگر کسی دعوے پر دلیل پوچھی جائے تو ایک اور دعویٰ پیش کر دیتے ہیں اور نہیں جانتے کہ دعویٰ کس کو کہتے ہیں اور دلیل کس کو۔ بھلا اگر اس سے پہلے بھی کسی نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو آؤ ہمیں بتاؤ ہم سننے کو طیار ہیں کہ آسمان نے ان کی سچائی پر کون سی گواہی دی۔ کیا کبھی ان کے زمانہ میں بھی رمضان میں سورج گرہن اور چاند گرہن ہوا اور ثبوت دو کہ انہوں نے کون کون نشان دکھلائے اور وہ گواہ پیش کرو جنہوں نے اُس زمانہ میں اُن نشانوں کو دیکھا اور اِس بات کی تصدیق کی کہ درحقیقت اُن سے آسمانی نشان ظہور میں آئے جن کو انہوں نے بچشم خود مشاہدہ کیا لیکن بغیر ثبوت کے صرف دعووں کو پیش کرنا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 339
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 339
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/339/mode/1up
339
محض قابل افسوس خیال ہے ۔ ہم کب اِس سے انکار کرتے ہیں کہ شریر لوگ ہمیشہ صادقوں کے مقابل پر جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔تحقیق طلب تو یہ امر ہے کہ ایسے مدعیوں نے آسمانی نشان بھی دکھلائے یا نہیں۔ میں نے ایسے نشان دِکھلائے ہیں کہ جنہوں نے اِس زمانہ کے علماء اور فقراء کا منہ بند کردیا ہے اور کوئی مخالف ان کا مقابلہ نہیں کرسکا بلکہ ایک ندامت کے ساتھ چپ رہ گئے۔ اب ذرہ بتلاؤ کہ کیا اس سے پہلے یہ ندامت کسی کے مقابل پر کسی زمانہ میں علماء اسلام کو پیش آئی ۔ بلکہ وہی لوگ مخذول اور ذلیل ہوتے رہے جنہوں نے ایسے جھوٹے دعوے کئے ۔ تو اب طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اِس زمانہ میں علماء اسلام کو یہ خجالتیں کیوں پیش آئیں یہاں تک کہ نہ وہ بالمقابل قرآن شریف کے معارف بیان کرسکے اور نہ عربی زبان میں کچھ فصیح بلیغ لکھ سکے اور نہ آسمانی نشانوں کے مقابل پر کوئی نشان دکھلا سکے۔ کیا خدا مومنوں کی نُصرت کرتا ہے یاکافروں کی۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ قرآن شریف میں کس گروہ کی نُصرت اور مدد کا وعدہ ہے او ر الہامی بشریٰ کن کو انعام دیا جاتا ہے۔ کوئی اُٹھے اور ہمیں اس بات کا ثبوت دے کہ میری طرح کبھی کوئی مفتری اور کذّاب مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں میدان میں کھڑا ہوا اور اُس نے علماء وقت کے مقابل پر وہ نشان اوروہ تائیداتِ سماوی پیش کیں جن سے مخاطبین دنگ اور لاجواب رہ گئے۔ اور کوئی بھی ان میں سے مقابلہ میں نہ آسکا۔ بھلا اگر سچے ہو تو ایسے کسی مہدی کا نام تو بتلاؤ جس نے میری طرح تمام علماء اور فقراء اور گدی نشینوں کو مغلوب اور عاجز کیا ہو اور اس کے مقابل پر اُن سے کچھ بھی نہ بن پڑا ہو۔ میں تو اِس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ علماء اسلام اور فقراء اسلام اگر اپنی بحث میں راستی پر ہوں اور متقی اور پرہیزگار ہوں تو کبھی کسی سے دینی بحث اور تائید الٰہی کے امور میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 340
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 340
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/340/mode/1up
340
مغلوب نہیں ہوسکتے بلکہ ہمیشہ نصرت اُنہی کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے کہ مومن جو دراصل مومن اور راستی پر ہیں ہمیشہ منصور اور مظفر رہیں گے اور کسی کافر دجّال سے نیچا نہیں دیکھیں گے تو پھر کیا سبب ہے کہ اب مومنوں نے نعوذ باللہ ایک کافر دجّال سے نیچا دیکھا۔ یعنی وہ شخص جو اُن کی آنکھ میں کافر اور دجّال اور کذّاب ہے اس کے مقابل پر ٹھہر نہ سکے۔ دُعائیں اُسی کی قبول ہوئیں۔ علم غیب اُسی کو عطا ہوا۔ آسمانی نشان اسی سے ظاہر ہوئے۔ فہم قرآن اُسی کو دیا گیا۔ خدا کی تائیدیں اُسی کے شامل حال ہوئیں اور مومن اُس کے مقابل پر کچھ بھی نہ دکھلا سکے۔ پس یہ کیا بات ہے۔ یہ گنگا اُلٹی کیوں بہنے لگی۔ کیا خدا کے وعدوں میں تخلّف پیدا ہوگیا کہ مومن ہمیشہ منصور اور مظفر رہیں گے یا وہ وعدے صرف پہلے زمانوں تک محدود تھے اور اب اُن کا عمل درآمد جاتا رہا۔ اور اگر کوئی مولوی یا فقیر یا گدّی نشین یہ اعتراض پیش کرے کہ کس نے ہمیں بلایا جو ہم نہیں آئے۔ اور کس نے پوچھا جو ہم نے جواب نہ دیا۔ تواس کا جواب یہی ہے کہ ہماری کتابیں اور ہمارے اشتہارات دیکھیں کہ ہم نے صدہا اشتہار اس بارے میں شائع کئے اور یہ مجموعہ نشانوں کا بھی ہم نے اِس غرض سے اس جگہ لکھا ہے کہ ہر ایک شخص ان نشانوں کو پڑھ کر اپنے دل میں سوچے کہ اب تک کس نے ان نشانوں کے مقابل اپنے نشان دکھلائے اورخدا نے کس کی اس قدر تائید کی ؟ کیا ہماری یا اُن کی ؟ اور جبکہ ان نشانوں کی نظیر پر قادر نہ ہوسکے تو کیا یہ شرطِ انصاف نہ تھی کہ ایسے شخص کو قبول کرتے جس کے مقابلہ سے عاجز آگئے۔
آسمان و مہ و خورشید شہادت دادند
تا تو تکذیب زِ نادانی و غفلت نکنی
چوں ترانصرتِ حق نیست چواخیار نصیب
شرطِ انصاف نباشد کہ زِ حق دم بزنی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 341
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 341
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/341/mode/1up
341
۶۲ؔ ۲۹ ؍جولائی ۱۸۹۷ ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک صاعقہ مغرب کی طرف سے میرے مکان کی طرف چلی آتی ہے او رنہ اُس کے ساتھ کوئی آواز ہے او ر نہ اُس نے کچھ نقصان کیا ہے بلکہ وہ ایک ستارہ روشن کی طرح آہستہ حرکت سے میرے مکان کی طرف متوجہ ہوئی ہے اور میں اُس کو دور سے دیکھ رہا ہوں۔ اور جبکہ وہ قریب پہنچی تو میرے دل میں تو یہی ہے کہ یہ صاعقہ ہے مگر میری آنکھوں نے صرف ایک چھوٹا سا ستارہ دیکھا جس کو میرادِل صاعقہ سمجھتا ہے پھر بعد اس کے میرا دل اس کشف سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا۔ اور مجھے الہام ہوا کہ ماھٰذا الا تھدید الحکّام۔ یعنی یہ جو دیکھا اِس کا بجز اس کے کچھ اثر نہیں کہ حکام کی طرف سے کچھ ڈرانے کی کارروائی ہوگی اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا۔ قد ابتلی المؤمنون۔ ترجمہ ۔ مومنوں پر ایک ابتلا آیا یعنی بوجہ اس مقدمہ کے تمہاری جماعت ایک امتحان میں پڑے گی۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ لیعلمنّ اللّٰہ المجاھدین منکم ولیعلمنّ الکاذبین۔ یہ میری جماعت کی طرف خطاب ہے کہ خدا نے ایسا کیا تا خدا تمہیں جتلاوے کہ تم میں سے وہ کون ہے کہ اس کے مامور کی راہ میں صدقِ دل سے کوشش کرتا ہے اور وہ کون ہے جو اپنے دعویٰ بیعت میں جھوٹا ہے۔ سو ایسا ہی ہوا۔ ایک گروہ تواِس مقدمہ او ر دوسرے مقدمہ میں جو مسٹرڈوئی صاحب کی عدالت میں فیصلہ ہوا صد ق دِل سے اور کامل ہمدردی سے تڑپتا پھرا اور اُنہوں نے اپنی مالی اورجانی کوششوں میں فرق نہیں رکھا اور دُکھ اُٹھاکر اپنی سچائی دِکھلائی اور دوسرا گروہ وہ بھی تھا کہ ایک ذرّہ ہمدردی میں شریک نہ ہوسکے سو اِن کے لئے وہ کھڑکی بند ہے جو اِن صادقوں کے لئے کھولی گئی۔ پھر یہ الہام ہوا کہ :۔
صادق آں باشد کہ ایام بلا مے گذارد بامحبت باوفا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 342
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 342
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/342/mode/1up
342
یعنی خدا کی نظر میں صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دِنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گذارتا ہے۔ پھر اس کے بعد میرے دِل میں ایک اور موزوں کلمہ ڈالا گیا لیکن نہ اِس طرح پر کہ جو الہام جَلی کی صورت ہوتی ہے بلکہ الہام خفی کے طور پر دِل اِس مضمون سے بھر گیا ۔ اور وہ یہ تھا۔
گر قضا را عاشقے گردد اسیر بوسد آں زنجیر را کز آشنا
یعنی اگر اتفاقاً کوئی عاشق قید میں پڑ جائے تو اُس زنجیر کو چومتا ہے جس کا سبب آشنا ہوا۔ پھر اِس کے بعد یہ الہام ہوا۔ انّ الّذی فرض علیک القرآن لرآدّک الٰی معاد۔ انّی مع الا فواج اٰ تیک بغتۃ۔ یأ تیک نُصرتی۔ انّی انا الرّحمٰن ذوالمجد والعلٰی۔ ترجمہ ۔ یعنی وہ قادر خدا جس نے تیرے پر قرآن فرض کیا۔ پھر تجھے واپس لائے گا۔ یعنی انجام بخیر و عافیت ہوگا۔ میں اپنی فوجوں کے سمیت (جو ملائکہ ہیں) ایک ناگہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ میں رحمت کرنے والا ہوں۔ میں ہی ہوں جو بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے یعنی میرا ہی بول بالا رہے گا۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ مخالفوں میں پھوٹ اور ایک شخص متنافس کی ذلّت اور اہانت اور ملامت خلق (اور پھر اخیر حکم ابراء) یعنی بے قصور ٹھہرانا۔ پھر بعد اِس کے الہام ہوا۔ وفیہ شیء ۔ یعنی بریّت تو ہوگی مگر اس میں کچھ چیز ہوگی۔ (یہ اُس نوٹس کی طرف اشارہ تھا جو بَری کرنے کے بعد لکھا گیا تھا کہ طرز مباحثہ نرم چاہیئے) پھر ساتھ اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ بلجت آیاتی۔ کہ میرے نشان روشن ہوں گے اوران کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہو جائیں گے۔ (چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اُس مقدمہ میں جو ستمبر ۱۸۹۹ ء میں عدالت مسٹر جے ۔ آر ڈریمنڈ صاحب بہادر میں فیصلہ ہوا۔ عبد الحمید ملزم نے دوبارہ اقرار کیا کہ میرا پہلا بیان جھوٹا تھا) اور پھر الہام ہوا لو اء فتح ۔ یعنی فتح کا جھنڈا ۔ پھربعد اس کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 343
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 343
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/343/mode/1up
343
الہام ہوا۔ انّما امرنا اذا اردنا شیءًا ان نقول لہ کن فیکون۔ یعنی ہمارے اُمور کے لئے ہمارا یہی قانون ہے کہ جب ہم کسی چیز کا ہو جانا چاہتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ہوجا پس وہ ہوجاتی ہے۔ اب واضح ہوکہ اِس پیشگوئی سے قبل از وقت پانسو کے قریب انسانوں کو خبر دی گئی تھی ۔ چنانچہ اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب اور اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب اور اخویم مرزا خدا بخش صاحب اور اخویم مولوی حکیم فضل دین صاحب وغیرہ اس قدر گواہ ہیں کہ اگر ان کے صرف نام لکھے جاویں تب بھی اِس کے لئے بہت سے ورق درکار ہیں۔ اور ان تمام صاحبوں کو پیش از وقت بتلایا گیا تھا کہ ایسا ابتلا آنے والا ہے اور عنقریب ایسا مقدمہ دائر ہوگا مگر آخر بریّت اور خدا تعالیٰ کا فضل ہوگا اور کوئی ذلّت پیش نہیں آئے گی۔ سو یہ مقدمہ اِس طرح پیدا ہوا کہ ایک شخص عبد الحمید نام کو بعض عیسائیوں نے جو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک سے تعلق رکھنے والے تھے سکھلایا کہ وہ عدالت میں یہ اظہار دے کہ اُس کو مرزا غلام احمد نے یعنی اس راقم نے قادیان سے اِس غرض سے بھیجا ہے کہ تا ڈاکٹر کلارک کو قتل کردے او رنہ صرف سکھلایا بلکہ دھمکی بھی دی کہ اگر وہ ایسا اظہار نہیں دے گا تو وہ قید کیا جائے گا۔ اور ایک یہ بھی دھمکی دی کہ اُس کا فوٹو لے کر اُس کو کہا گیا کہ اگر وہ بھاگ بھی جائے گا تو اِس فوٹو کے ذریعہ سے ؔ پھر پکڑا جائے گا۔ چنانچہ اُس نے مجسٹریٹ ضلع امرتسر کے سامنے یہ اظہاردے دیا اور وہاں سے میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری ہوا۔ اور میں اِس جگہ ناظرین کی پوری دلچسپی کے لئے صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کے حکم کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے ’’ عبد الحمید اورڈاکٹر کلارک کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے عبدالحمید کو ڈاکٹر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 344
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 344
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/344/mode/1up
344
کلارک ساکن امرتسر کے قتل کرنے کی ترغیب دی۔ اِس بات کے یقین کرنے کے لئے وجہ ہے کہ مرزا غلام احمد مذکور نقض امن کا مرتکب ہوگا یا کوئی قابل گرفت فعل کرے گا جو باعث نقض امن اس ضلع میں ہوگا۔ اِس بات کی خواہش کی گئی ہے کہ اس سے حفظِ امن کے لئے ضمانت طلب کی جائے۔ واقعات اِس قسم کے ہیں کہ جس سے اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کا شائع کرنا زیر دفعہ ۱۴ ضابطہ فوجداری ضروری معلوم ہوتا ہے۔ لہٰذا میں اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتا ہوں اور اس کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آکر بیان کرے کہ کیوں زیر دفعہ ۱۰۷ ضابطہ فوجداری حفظِ امن کے لئے ایک سال کے واسطے بیس ہزار روپیہ کا مچلکہ اور بیس ہزار روپیہ کی دو الگ الگ ضمانتیں اس سے نہ لی جائیں۔
دستخط اے۔ ای۔ مارٹینو۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر۔ یکم اگست ۱۸۹۷ ء ‘‘
اس حکم کی تاریخ سے جو یکم اگست ۱۸۹۷ ء ہے ظاہر ہے کہ وارنٹ یکم اگست ۹۷ ء کو جاری ہوا تھا۔ اور اس وارنٹ سے مطلب یہ تھا کہ تا مجھے گرفتار کرکے حاضر کیاجائے اور سزا سے پہلے گرفتاری کی ذِلت پہنچائی جائے۔ مگر یہ تصرف غیبی کس قدر ایک طالب حق کے ایمان کو بڑھاتا ہے کہ باوجود یکہ امرتسر سے ایسا وارنٹ جاری ہوا مگر خدا تعالیٰ نے جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات میں اُس کا وعدہ تھا اِس وارنٹ سے بھی عجیب طور پرمحفوظ رکھا۔ اِس میں کچھ شک نہیں کہ اگر حکم کے مطابق یہ وارنٹ عدالت سے جاری ہو جاتا تو قبل اس کے کہ ۷؍ اگست ۹۹*ء کا حکم انتقال مثل کے لئے نفاذ پاتا وارنٹ کی تعمیل ہو جاتی کیونکہ امرتسر اور قادیان میں صرف ۲۵کوس کا فاصلہ ہے اور وہ حکم جو ۷؍ اگست ۹۹*ء کو مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے اِس مقدمہ کے بارے میں دیا تھا وہ یہ ہے:۔ ’’میں نے وارنٹ کا جاری کرنا روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں
* سہو کتابت سے ۹۹ء لکھا گیا ہے درست ۹۷ء ہے۔ (ناشر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 345
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 345
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/345/mode/1up
345
ہے۔دیکھو انڈین لاء رپورٹ نمبر ۱۱ کلکتہ۷۱۳ و ۱۲ کلکتہ ۱۳۳۔ اور ۶ الہ آبادو ۲۶۔ المرقوم ۷؍ اگست ۹۷ ء ‘‘ اِس حکم کی تفصیل یہ ہے کہ جب صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع امرتسر یکم اگست ۹۹ *ء کو میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرچکے تو اُن کو ۷؍ اگست ۹۹ * ء کو یعنی حکم سے ۶دن بعد ہدایات مذکورہ بالا پر غور کرنے سے پتہ لگا کہ اس حکم میں غلطی ہوئی اور اُنہوں نے سمجھا کہ میرے اختیار میں نہیں تھا کہ میں ایک ایسے ملزم کی گرفتاری کے لئے جو غیر ضلع میں سکونت رکھتا ہے وارنٹ جاری کرتا۔ تب اُنہوں نے اپنے حکم وارنٹ کو جو عدالت سے نکل چکا تھا اِس طرح پر روکنا چاہا کہ ۷؍اگست ۹۷ ء کو صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے نام تاردی کہ ہم سے وارنٹ کے اجرا میں غلطی ہوئی ہے۔ وارنٹ کو روک دیا جائے۔ لیکن اگر وہ وارنٹ درحقیقت یکم اگست ۹۷ ء کو جاری ہوجاتا۔ تو اتنی مدت بعد یعنی ۷؍ اگست ۱۸۹۷ ء کو اس کو روکنا ایک فضول امر تھا کیونکہ ان دونوں ضلعوں میں تھوڑا ہی فاصلہ تھا۔ مُدت سے اُس وارنٹ کی تعمیل ہوچکتی اور گرفتاری کی ذلت اور مصیبت ہمیں پیش آجاتی لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ایسی ہوئی جس کا اب تک ہمیں بھید معلوم نہیں کہ وہ وارنٹ باوجود چھ دِن گذر جانے کے عدالت مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ میں پہنچ نہ سکا یہاں تک کہ تار پہنچنے پر صاحب ضلع تعجب میں پڑے کہ یہ کیسا وارنٹ ہے جس کے روکنے کے لئے تار آئی ۔ غرض کچھ بھی پتہ نہیں لگتا کہ وہ وارنٹ جاری ہوکر پھر کہاں گیا کچھ تعجب نہیں کہ کسی اہلمد کی غفلت سے بستہ میں پڑا رہا ہو۔ اور پھر آخر یہ قانون بھی نکل آیا کہ غیر ضلع میں کسی ملزم کے نام وارنٹ جاری نہیں ہوسکتا۔ اب جب ایک نظر سے انسان اُن اِلہاموں کو دیکھے جن کو ابھی ہم لِکھ آئے ہیں جن میں رحمت اور نصرت کا وعدہ

Ruhani Khazain Volume 15. Page: 346
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 346
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/346/mode/1up
346
ہے اور دُوسری طرف اِس بات کو سوچے کہ کیونکر عدالت امرتسر کا پہلا وار ہی خالی گیاتو بے شک اُس کو اِس بات پر یقین آجائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا تصرف تھا تا وہ اپنے الہامی وعدہ کے موافق اپنے بندہ کو ہر ایک ذِلت سے محفوظ رکھے کیونکہ گرفتار ہوکر عدالت میں پیش کئے جانا اور ہتھکڑی کے ساتھ حکام کے سامنے حاضر ہونا یہ بھی ایک ذِلت ہے جس سے دشمنوں کو خوشی پہنچتی ہے ۔ پھر اس کے بعد ایسا ہوا کہ جیسا کہ ابھی ہم ذِکر کرآئے ہیں اس مقدمہ کے تمام کاغذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور کے پاس بھیجے گئے اور جب یہ کاغذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے پاس پہنچ گئے تو دوسرا نشان خد ا تعالیٰ کی طرف سے یہ ظہور میں آیا کہ صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ہ یعنی کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب کے دِل میں خدا تعالیٰ نے یہ ڈال دیا کہ اس مقدمہ میں وارنٹ جاری کرنا مناسب نہیں بلکہ سمن کافی ہوگا۔ لہٰذا اُنہوں نے ۹؍ اگست ۱۸۹۷ ء کوؔ میرے نام ایک سمن جاری کیا جس کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
’’ نمبر ۴ سمن بنام مستغاث علیہ حسب دفعہ ۱۵۲ مجموعہ ضابطہ فوجداری بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع۔
بنام مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضیٰ ذات مغل ساکن قادیان مغلاں پرگنہ بٹالہ ضلع گورداسپورہ۔
جوکہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جواب دہی الزام دفعہ ۱۰۷ ضابطہ فوجداری ضرور ہے لہٰذا تم کو اِس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ ؍ ماہ اگست ۱۸۹۷ ء اصالتاً یا بذریعہ مختارذی اختیار یا جیسا ہو موقع پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس حاضر ہو اور اس باب میں تاکید جانو۔ دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ
۹؍اگست ۱۸۹۷ ء ‘‘
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 347
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 347
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/347/mode/1up
347
اب سوچ کر دیکھو کہ جو حکم مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے جاری کیا تھا وہ کیسا آتش بار وارنٹ تھا اور یہ سمن کیسے نرم الفاظ میں ہے۔ لیکن ایسا اتفاق پیش آیاکہ میرے مخالفوں کو اِس بات کی مطلق خبر نہ ہوئی کہ وارنٹ کا حکم تبدیل ہوکر سمن جاری ہوا ہے بلکہ وہ لوگ تو اوّل اِس دھوکہ میں رہے کہ مقدمہ امرتسر کی عدالت میں ہی ہے اور بڑے شوق سے دو وقت ریل پر جاکر دیکھتے تھے کہ کس وقت یہ شخص گرفتار ہوکر امرتسر آتا ہے اور پھر اُن کو یہ پتہ تو مل گیاکہ مثل مقدمہ ضلع گورداسپورہ میں منتقل ہوگئی ہے مگر یہ پتہ نہ ملا کہ اب ضلع گورداسپورہ سے وارنٹ نہیں بھیجا گیا بلکہ سمن روانہ کیا گیاہے لہٰذا اِس تماشا کے دیکھنے کے لئے آئے کہ یہ شخص وارنٹ سے گرفتار ہوکر آئے گا اور اُس کی ذِلّت ہماری بہت سی خوشی کی باعث ہوگی اور ہم اپنے نفس کو کہیں گے کہ اے نفس اب خوش ہوکہ تو نے اپنے دشمن کو ذلیل ہوتے دیکھ لیا مگر یہ مراد اُن کی پوری نہ ہوئی بلکہ برعکس اِس کے خود اُن کو ذلت کی تکالیف اُٹھانی پڑیں۔ اگست کی ۱۰؍ تاریخ کو اِس نظارہ کے لئے مولوی محمد حسین صاحب موحّدین کے ایڈوکیٹ اِس تماشاکے دیکھنے کے لئے کچہری میں آئے تھے تا اِس بند ۂ درگاہ کو ہتھکڑی پڑی ہوئی اور کنسٹیبلوں کے ہاتھ میں گرفتار دیکھیں اور دشمن کی ذلّت کو دیکھ کر خوشیاں مناویں۔ لیکن یہ بات اُن کو نصیب نہ ہوسکی بلکہ ایک رنج دِہ نظارہ دیکھنا پڑا اور وہ یہ کہ جب میں صاحب مجسٹریٹ ضلع کی کچہری میں حاضر ہوا تووہ نرمی اور اعزاز سے پیش آئے اور اپنے قریب اُنہوں نے میرے لئے کرسی بچھوادی اور نرم الفاظ سے مجھ کو یہ کہا کہ گوڈاکٹر کلارک آپ پر اقدامِ قتل کا الزام لگاتا ہے مگر میں نہیں لگاتا۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ یہ ڈپٹی کمشنر ایک زیرک اور دانشمند اور منصف مزاج مجسٹریٹ تھا اُس کے دل میں خدا نے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 348
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 348
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/348/mode/1up
348
بٹھا دیا کہ مقدمہ بے اصل اور جھوٹا ہے او ر ناحق تکلیف دی گئی ہے اِس لئے ہر ایک مرتبہ جو میں حاضر ہوا وہ عزت سے پیش آیا اور مجھے کرسی دی۔ اور جب میں اُس کی عدالت سے بری کیا گیا تو اُس دن مجھ کو عین کچہری میں مبارکباد دی۔ موحّدین کے ایڈووکیٹ صاحب جو بٹالہ کے مولوی ہیں اور عیسائیوں کی طرف سے گواہ تھے جن کا نام لینے کی اب ضرورت نہیں اُنہوں نے جب عدالت میں اس قدر میری عزت دیکھی کہ یہ تو ایک ملزم تھا اور اس کو اعزاز سے کرسی دی گئی تو مولوی صاحب موصوف اِس طمع خام میں پڑے کہ مجھے صاحب ضلع سے کرسی مانگنی چاہیئے جبکہ اِس ملزم کو ملی ہے تو مجھے تو بہرحال ملے گی پس جب وہ گواہی کے لئے بلائے گئے تو اُنہوں نے آتے ہی پہلے یہی سوال کیاکہ مجھے کرسی ملنی چاہئے مگر افسوس کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے اُن کو جھڑک دیا اور کہا کہ تمہیں کرسی نہیں مل سکتی یہ تو رئیس ہیں اور اُن کا باپ کرسی نشین تھا اِس لئے ہم نے کرسی دی۔ سوجو لوگ میری ذلّت دیکھنے کے لئے آئے تھے اُن کا یہ انجام ہوا اور یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ جو کچھ میرے لئے ان لوگوں نے چاہا وہ اِن کو پیش آگیا ورنہ مجھے عدالتوں سے کچھ تعلق نہ تھا۔ میری عادت نہیں تھی کہ کسی کو ملوں اور نہ میرا کسی سے کچھ تعارف تھا۔ پھر اِس کے بعد خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہوا کہ میں عزّت کے ساتھ بَری کیا گیا اور حاکم مجوزہ نے ایک تبسم کے ساتھ مجھے کہا کہ آپ کو مبارک ہو آپ بَری کئے گئے ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کا ایک بھاری نشان ہے کہ باوجودیکہ قوموں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے اِتفاق کرلیا تھا۔ مسلمانوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب ایڈوکیٹ موحّدین تھے اور ہندوؤں کی طرف سے لالہ رام بھج دت صاحب وکیل تھے اور عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب تھے اور جنگ احزاب کی طرح بالا تفاق ان قوموں نے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 349
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 349
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/349/mode/1up
349
میرے پر چڑھائی کی تھی۔ لیکن خدا تعالیٰ نے مجسٹریٹ ضلع کو ایسی روشن ضمیری بخشی کہ وہ مقدمہ کی اصل حقیقت تک پہنچ گیا۔ پھر بعد اِس کے ایسا اتفاق ہوا کہ خود عبد الحمید نے عدالت میں اقرار کردیا کہ عیسائیوں نے مجھے سکھلاکر یہ اظہار دلایا تھا ورنہ یہ بیان سراسر جھوٹ ہے کہ مجھے قتل کے لئے ترغیب دی گئی تھی۔ اور صاحب مجسٹریٹؔ ضلع نے اِسی آخری بیان کو صحیح سمجھا اور بڑے زور شور کاایک چٹھہ لکھ کر مجھے بری کردیا۔ اور خدا تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری بریت کو مکمل کرنے کے لئے اُسی عبدالحمید سے پھر دوبارہ میرے حق میں گواہی دلائی تا وہ الہام پورا ہو جو براہین احمدیہ میں آج سے بیس برس پہلے لکھے گیا ہے اور وہ یہ ہے فبرّأہ اللّٰہ ممّا قالوا وکان عند اللّٰہ وجیھا۔ یعنی خدا نے اس شخص کو اُس الزام سے جواس پر لگایا جائے گا بَری کردیا ہے یعنی بری کردیا جائے گا۔ اور وہ اظہار جو عبدالحمید نے حال میں ۱۲؍ ستمبر ۱۸۹۹ ء کو عدالت صاحب مجسٹریٹ ضلع یعنی رُوبروئے مسٹر جے۔ آر۔ ڈریمنڈ صاحب کے دیا ہے وہ یہ ہے۔
بیان ملزم
’’ میں نے بیانات جن کا چارج میں ذکر ہے ضرور لکھوائے تھے۔ حضور رحم فرماویں۔ میرا پہلا بیان جھوٹا ہے۔ (یعنی وہ بیان جس میں لکھایا تھا کہ میں مرزا غلام احمد کی طرف سے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا) اُنہوں نے یعنی عیسائیوں نے مجھے تصویر دِکھلائی اور کہا کہ جیل خانہ میں جاؤگے میرے کوئی گواہ نہیں ہیں صرف بھگت پر یمداس اور ایک کرسچین وہاں موجود تھے جبکہ مجھ کو سکھلایا گیا۔ اِس کا کوئی ثبوت نہیں ہے مقام پٹھانکوٹ۔ تصدیق عدالت۔
یہ بیان ملزم ہمارے مواجہہ اور سماعت میں تحریر ہوا اور ملزم کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 350
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 350
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/350/mode/1up
350
پڑھ کر سنایا گیا۔ اُس نے درست تسلیم کیا۔‘‘
اب دیکھو کہ اِس بند ۂ درگاہ کی کیسی صفائی سے بریّت ثابت ہوئی۔ ظاہر ہے کہ اِس مقدمہ میں عبد الحمید کے لئے سخت مضر تھا کہ اپنے پہلے بیان کو جھوٹا قرار دیتا کیونکہ اس سے یہ جرم عظیم ثابت ہوتا ہے کہ اُس نے دُوسرے پر ناحق ترغیب قتل کا الزام لگایا اور ایسا جھوٹ اس سزا کو چاہتا ہے جو مرتکب اقدام قتل کی سزا ہوتی ہے۔ اگر وہ اپنے دوسرے بیان کو جھوٹا قرار دیتا جس میں میری بریّت ظاہر کی تھی تو اِس میں قانوناً سزا کم تھی۔ لہٰذا اُس کے لئے مفید راہ یہی تھی کہ وہ دوسرے بیان کو جھوٹا کہتا مگر خدا نے اُس کے منہ سے سچ نکلوا دیا جس طرح زلیخا کے منہ سے حضرت یوسف کے مقابل پر اور ایک مفتری عورت کے مُنہ سے حضرت موسیٰ کے مقابل پر سچ نکل گیا تھا۔ * سو یہی اعلیٰ درجہ کی بریت ہے جس کو یوسف اور موسیٰ کے قصیّ سے مماثلت ہے اور اِسی کی طرف اِس الہامی پیشگوئی کا اشارہ تھا کہ بَرّأہ اللّٰہ ممّا قالوا۔ کیونکہ یہ قرآن شریف کی وہ آیت ہے جس میں حضرت موسیٰ کی بریّت کا حال جتلانا منظور ہے۔ غرض میرے قصے کو خدا تعالیٰ نے حضرت یوسف او رحضرت موسیٰ کے قصے سے مشابہت دی اور خود تہمت لگانے والے کے منہ سے نکلوا دیا
* یاد رہے کہ زلیخا اور وہ عورت جو حضرت موسیٰ پر زنا کی تہمت لگانے والی تھی ان دونوں عورتوں
کے دو متناقض بیان تھے مثلاً زلیخا کا پہلا بیان یہ تھا کہ یوسف نے اُس پر مجرمانہ حملہ کیاجو زنا کے ارادہ سے تھا۔ اور دوسرا بیان بالکل عبد الحمید کی طرح اُس نے بادشاہ کے رُوبرو یہ دیا کہ پہلا بیان میرا جھوٹا ہے اور دراصل یوسف اس تہمت سے پاک ہے اور ناجائز حملہ میری طرف سے تھا۔ سو خدا نے دوسرے بیان پر میری طرح یوسف کی بریت ظاہر کی۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 351
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 351
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/351/mode/1up
351
کہ یہ تہمت جھوٹ ہے۔ پس یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے اور کس قدر عجائب تصرفاتِ الٰہی اِس میں جمع ہیں۔ فالحمد للّٰہ علٰی ذالک۔
۶۳ منجملہ نشانات کے ایک نشان یہ ہے کہ تخمیناً پچیس برس کے قریب عرصہ گذر گیا ہے کہ میں گورداسپورہ میں تھا کہ مجھے یہ خواب آئی کہ میں ایک جگہ چارپائی پر بیٹھا ہوں اور اُسی چارپائی پر بائیں طرف میرے مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم غزنوی بیٹھے ہیں جن کی اولاد اب امرتسر میں رہتی ہے۔ اتنے میں میرے دِل میں محض خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تحریک پیداہوئی کہ مولوی صاحب موصوف کو چارپائی سے نیچے اتار دوں ۔ چنانچہ میں نے اپنی جگہ کو چھوڑ کر مولوی صاحب کی جگہ کی طرف رجوع کیا یعنی جس حص ۂ چارپائی پر وہ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے اُس حصے میں میں نے بیٹھنا چاہا تب اُنہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی اوروہاں سے کھسک کر پائینتی کی طرف چند انگلی کے فاصلے پرہو بیٹھے۔ تب پھر میرے دِل میں ڈالا گیا کہ اِس جگہ سے بھی میں اُن کو اٹھا دوں پھر میں اُن کی طرف جھکا تو وہ اس جگہ کو بھی چھوڑ کر پھر چند انگلی کی مقدار پر پیچھے ہٹ گئے ۔ پھر میرے دِل میں ڈالا گیا کہ اِس جگہ سے بھی اُن کو اور زیادہ پائینتی کی طرف کیا جائے۔ تب پھر وہ چند اُنگلی پائینتی کی طرف کھسک کر ہو بیٹھے۔ القصّہ میں ایسا ہی اُن کی طرف کھسکتاگیا اور وہ پائینتی کی طرف کھسکتے گئے یہاں تک کہ اُن کو آخر کار چارپائی سے اُترنا پڑا اوروہ زمین پر جو محض خاک تھی اور اس پر چٹائی وغیرہ کچھ بھی نہ تھی اُتر کر بیٹھ گئے۔ اِتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے۔ ایک کا نام ان میں سے خیراتی تھا وہ بھی اُن کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور میں چارپائی پر بیٹھا رہا۔ تب میں نے اُن فرشتوں اور مولوی عبد اللہ صاحب کو ؔ کہا کہ آؤ میں ایک دعا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 352
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 352
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/352/mode/1up
352
کرتا ہوں تم آمین کرو۔ تب میں نے یہ دُعا کی کہ ربّ اذھب عنّی الرّجس وطھّرنی تطھیرا۔ اِس کے بعد وہ تینوں فرشتے آسمان کی طرف اُٹھ گئے اور مولوی عبد اللہ صاحب بھی آسمان کی طرف اُٹھ گئے ا و رمیری آنکھ کھل گئی اور آنکھ کھلتے ہی میں نے دیکھا کہ ایک طاقت بالا مجھ کو ارضی زندگی سے بلند تر کھینچ کر لے گئی اور وہ ایک ہی رات تھی جس میں خدا نے بتمام و کمال میری اصلاح کردی اور مجھ میں وہ تبدیلی واقع ہوئی کہ جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادہ سے نہیں ہوسکتی۔ اور جیسا کہ میں نے مولوی عبد اللہ صاحب کے خاک پر بیٹھنے اور آسمان پر جانے کی تعبیر کی تھی اُسی طرح وقوع میں آگیا کیونکہ وہ بعد اِس کے جلد تر فوت ہوگئے اور اُن کا جسم خاک میں اور اُن کی رُوح آسمان پر گئی۔
اور اُنہی دنوں میں شاید اُس رات سے اوّل یا اُس رات کے بعد میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ ایک شخص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر خواب میں محسوس ہوا کہ اُس کا نام شیرعلی ہے اُس نے مجھے ایک جگہ لٹاکر میری آنکھیں نکالی ہیں اور صاف کی ہیں اور میل اور کدورت ان میں سے پھینک دی اور ہرایک بیماری اور کوتہ بینی کا مادّہ نکال دیا ہے اور ایک مصفانور جو آنکھوں میں پہلے سے موجود تھا مگر بعض مواد کے نیچے دبا ہوا تھا اس کو ایک چمکتے ہوئے ستارہ کی طرح بنا دیا ہے اور یہ عمل کرکے پھر وہ شخص غائب ہوگیا اور میں اُس کشفی حالت سے بیداری کی طرف منتقل ہوگیا۔ میں نے اِس خواب کی بہت سے لوگوں کو اِطلاع دِی تھی چنانچہ اُن میں سے صاحبزادہ سراج الحق سرساوی اور میر ناصر نواب صاحب دہلوی ہیں۔
۶۴ منجملہ نشانوں کے ایک یہ ہے کہ جب مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی میرے اس خواب کے مطابق فوت ہوگئے جو میں نے اُن کی وفات کے بارے میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 353
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 353
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/353/mode/1up
353
دیکھی تھی تو میں نے اُنہی ایاّم میں کہ جب تھوڑے ہی دن اُن کی وفات پر گذرے تھے اُن کو خواب میں دیکھا تو میں نے اُن کے پاس اپنی یہ خواب بیان کی کہ میں نے دیکھا ہے کہ میرے ہاتھ میں ایک نہایت چمکیلی اور روشن تلوار ہے جس کا قبضہ میرے ہاتھ میں اور نوک کی طرف آسمان میں ہے اور نہایت چمکدار ہے اور اس میں سے ایک چمک نکلتی ہے جیسا کہ آفتاب کی چمک اور میں کبھی اُس کو دائیں طرف چلاتا ہوں اور کبھی بائیں طرف اورہرایک دفعہ جو میں وار کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے کناروں تک وہ تلوار اپنی لمبائی کی وجہ سے کام کرتی ہے اور میں ہروقت محسوس کرتا ہوں کہ آفتاب کی بلندی تک اُس کی نوک پہنچتی ہے اور وہ ایک بجلی کی طرح ہے جو ایک دم میں ہزاروں کوس چلی جاتی ہے۔ اور گو وہ دائیں بائیں میرے ہاتھ سے پڑتی ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ ہاتھ تو میرا ہے مگر قوت آسمان سے ہے۔ اور ہرایک دفعہ جو میں دائیں طرف یا بائیں طرف اس کو چلاتا ہوں تو ہزارہا انسان زمین کے کناروں تک اس سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ خواب تھی جو میں نے عبد اللہ صاحب مرحوم کے پاس بیان کی او ر مضمون یہی تھا۔ اور شاید اُس وقت اور الفاظ میں بیان کی گئی ہو یا یہی الفاظ ہوں۔ عبد اللہ صاحب مرحوم نے میری خواب کو سن کر بیان کیا کہ اِس کی تعبیر یہ ہے کہ تلوار سے مرادا تمام حجت اور تکمیل تبلیغ اور دلائل قاطعہ کی تلوار ہے۔اور یہ جو دیکھا کہ وہ تلوار دائیں طرف زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے ۔ سو اس سے مراد دلائل رُوحانیہ ہیں جو از قسم خوارق اور آسمانی نشانوں کے ہوں گے۔ اور جویہ دیکھا گیا کہ ایسا ہی وہ بائیں طرف بھی زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے تو اِس سے مراد دلائل عقلیہ وغیرہ ہیں جن سے ہرایک فرقہ پر اتمام حجت ہوگا۔ پھر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 354
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 354
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/354/mode/1up
354
بعد اِس کے اُنہوں نے فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمید وار تھا کہ ایسا اِنسان دُنیا میں بھیجا جائے گا۔ بعد اس کے آنکھ کھل گئی۔ وھٰذہٖ رؤیاء صادقۃ من ربّی ولعنۃ اللّٰہ علی الّذین یفترون علی اللّٰہ ویقولون اُلہمناواُنبئنا وارانا اللّٰہ وما اُلھموا وما اُنبؤا ومااراھم اللّٰہ من شیء الالعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ اور اِس خواب میں یہ پیشگوئی تھی کہ بہت سے آسمانی نشان مجھ سے ظاہر ہوں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور جیسا کہ اِسی کتاب میں مَیں نے بیان کیا ہے اِس کشف کے بعد اس قدر آسمانی نشان مجھ سے ظہور میں آئے کہ جب تک خدا کسی کے ساتھ نہ ہو اور اُس کا اوّل درجہ کا فضل نہ ہو ایسے نشان ظاہر نہیں ہوسکتے۔ اور اس رؤیا کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق اور دوسرے احباب ہیں جو ایک جماعت کثیر ہے۔
۶۵ؔ اور منجملہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو ڈپٹی عبد اللہ آتھم کی نسبت ظہور میں آیا۔ اِس نشان کی اصل بنیاد وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱۔ اور سطر ۱۱ و ۱۲ و ۱۳ میں مندرج ہے اور وہ یہ ہے۔ ولن ترضٰی عنک الیھود ولا النّصاریٰ وخرَقُوا لہٗ بنین وبناتٍ بغیر علم۔ قُل ھُو اللّٰہ احد اللّٰہ الصّمد لم یلد ولم یُولد ولم یکن لہٗ کفوًا احد۔ ویمکرون ویمکر اللّٰہ واللّٰہ خیر الماکرین۔ الفتنۃ ھٰھنا فاصبرکما صبراولوالعزم ۔ وقُل ربّ ادخلنی مُدخل صدق۔ وامّا نرینّک بعض الّذی نعدھم اونتوفّینّک۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ۔
ترجمہ۔ جو لوگ یہودی صفت مسلمان ہیں اور جو پادری عیسائی ہیں وہ تجھ سے ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تو ویسا ہی نہ ہو جائے جیسا کہ وہ ہیں۔ اور پادریوں نے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 355
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 355
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/355/mode/1up
355
بغیر اِس کے کہ اُن کو کوئی علم دیا جاتا یوں ہی اپنے بے اصل خیالات کی پیروی سے خدا تعالیٰ کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا رکھی ہیں۔ اُن کو کہہ دے کہ وہ سچا خدا ایک خدا ہے جو کسی کا باپ نہیں اور نہ کسی کا بیٹا اور نہ اُس کا کوئی ہم جنس ہے اور وہ وقت آتا ہے کہ یہ لوگ یعنی عیسائی پادری تیری تکذیب کے لئے کچھ مکرکریں گے یعنی کچھ ایسی کارروائی کریں گے جس سے اُن کا یہ مقصود ہوگا کہ کسی طرح تجھ کو ذِلّت پہنچے اور تو حکام اور خلق اللہ کی نظر میں مورد اعتراض ٹھہرے اور یا تیری آبرو اور زندگی خطرہ میں پڑے تب اُن کے مکروں کے مقابل پر خدا بھی ایک مکر کرے گا یعنی یہ کہ اُن کے بداندیشی کے منصوبوں کو باطل کردے گا۔ یعنی اُن منصوبوں میں جو تیری عزّت اور جان کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے کئے جائیں گے اُن میں یہ لوگ ناکام رہیں گے اور خدا اُن کی تمام مخالفانہ تدبیروں کو تباہ اور بے اثر کردے گا۔ یہ وہ دِن ہوں گے جبکہ یہ لوگ تیرے لئے ایک بڑا فتنہ برپا کریں گے یعنی بعض جھوٹے واقعات بناکر تجھے بدنام کرنا چاہیں گے اور نیز تیرے پر جھوٹے الزام لگاکر عدالتوں میں تجھے کھینچیں گے تا تجھے قید کیا جائے یا سزائے موت ملے۔ اوروہ یہودی طبع مسلمان ان کے ممدو معاون ہو جائیں گے۔ پس جب تو ایسا وقت دیکھے کہ تیری ایذا اور ذلیل کرنے کے لئے ان لوگوں نے اتفاق کرلیا ہے اور نہ صرف تیری تکذیب بلکہ تیری جان اور عزت پر بھی حملہ کرنا چاہتے ہیں اور جھوٹے الزام لگاکر حکام تک تجھے کھینچتے ہیں اور بعض مدعی اور بعض اُن کے گواہ ہیں اور بعض مفتری اور بعض اُن کے مصدق ہیں تو تجھے لازم ہے کہ اُس وقت تو صبر کرے جیسا کہ خدا تعالیٰ کے اُولو العزم نبیوں نے صبر کیا اور تجھے لازم ہے کہ اُس وقت تو یہ دُعا کرے کہ یا الٰہی تو میرا صدق ظاہر کر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 356
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 356
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/356/mode/1up
356
یعنی اس فتنہ کے وقت یہ لوگ یہ چاہیں گے کہ تیرے صدق کو لوگوں اور حکام کی نظر میں مشتبہ کردیں۔ سو تو خدا سے دُعا کر کہ ان دِنوں میں ان لوگوں کے مکروں سے عام لوگ نجات پاویں اور مخلوق اور حکام کی نظر میں تیرا صدق ظاہر ہو جائے اور پھر فرمایا کہ ہماری طرف سے بھی یہ وعدہ ہے کہ غالباً ہم آیندہ زمانہ میں تجھے دِکھادیں گے کہ جو ان لوگوں کے لئے وعدہ کیا گیا تھا (یعنی دلائل روحانیہ اور عقلیہ سے صلیب کو توڑنا) اس وعدہ میں سے بہت کچھ ہم نے تیری زندگی میں ہی ایفا کردیا ہے یعنی جو کچھ تیرے ظہور کا اصل مدعا ٹھہرایا گیا ہے یعنی کسر صلیب دلائل رُوحانیہ و عقلیہ سے۔ اِس مدعا میں سے بہت کچھ تیری زندگی میں ہی ظاہر ہوجائے گا۔
یہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی ہے جو سفیر ہند پریس کے چھاپہ میں صفحہ ۲۴۱ میں موجود ہے اور ہر ایک ادنیٰ فہم کا آدمی بھی اس پیشگوئی پر نظر غور کرکے سمجھ سکتا ہے کہ اس پیشگوئی میں اُن تمام واقعات کی طرف اشارہ ہے کہ جو ڈپٹی آتھم سے لے کر ڈاکٹر کلارک کے اقدام قتل کے مقدمہ تک ظہور میں آئے کیونکہ اوّل آتھم نے اپنی ندامت اور خجالت چھپانے کے لئے جو اُس کی خوفزدہ حالت سے اُس کے عائد حال ہوگئی تھی تین جھوٹے الزام میرے پرلگائے جن کو وہ ثابت نہ کرسکااور پھر اِس کے بعد دُوسرے عیسائیوں نے محض ظلم کی راہ سے امرتسر وغیرہ مقامات میں شور مچایا اور سراسر ناانصافی سے میری تکذیب کی اور گالیاں دیں اور پھر اس پر بس نہ کرکے آخر ایک اقدامِ قتل کا مقدمہ میرے پر کیا گیا جس کو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے دوستوں نے بنایا۔ یہ مقدمہ بھی دراصل آتھم کے مقدمہ کی ایک شاخ تھی اور اسی غبار اور کینہ کا ایک نتیجہ تھا۔ پس اِس پیشگوئی میں جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ہے ان تمام واقعات کی پیش از وقت خبر دی گئی ہے۔ اور اس فقرہ میں کہ تو نبیوں کی طرح صبر کر جتلایا گیا کہ صرف تیری
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 357
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 357
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/357/mode/1up
357
تکذیب اور ہنسی نہیں ہوگی اور نہ صرف گالیاں دی جائیں گی بلکہ تیرے مارے جانے کے لئے بھی کوشش کی ؔ جائے گی جیسا کہ نبیوں کے لئے کی گئی اور بعض اُن میں سے عدالت کی طرف کھینچے گئے۔ اور پھر آخری الہام میں یہ اشارہ تھا کہ تو زِندہ رہے گا اور اُن کے مکر تجھے ہلاک نہیں کرسکیں گے جب تک تو ہمارے بعض وعدوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ لے۔ ہاں وہ کئی قسم کے مکر اور منصوبے کریں گے اور جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام اور ہمارے سیّد و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر تکذیب اور قتل اور بدنامی کے لئے انواع اقسام کے منصوبے بنائے گئے اُنہی کے مشابہ یہ منصوبے بھی ہوں گے یہ تمام اُس پیشگوئی کی ٹھیک ٹھیک تشریح ہے جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں موجود ہے۔ پس اگر آج تک کوئی فتنہ اور کوئی مکر اور منصوبہ انجیل کے واعظوں کی طرف سے ظہور میں نہ آتا تو یہ پیشگوئی عوام کی نظر میں قابل اعتراض ٹھہر جاتی مگر چونکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور ضرور تھا کہ اپنے وقت پر اس کا ظہور ہو۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اِس کے پورا کرنے کے لئے یہ تقریب پیش کی کہ مئی اور جون ۱۸۹۳ ء میں مجھ میں اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم میں مباحثہ ہوا۔* اور مباحثہ سے پہلے کئی دفعہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم مجھ سے آسمانی نشان مانگ چکا تھا لہٰذا جس وقت مباحثہ ختم ہوا تو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ وہ اُس نشان سے محروم نہ رہے لہٰذا اُس کی نسبت یہ پیشگوئی کی گئی کہ وہ روزِ ختم مباحثہ سے ۱۵ مہینے تک ہاویہ میں ڈالا جائے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اور پھر بعد اس کے ڈپٹی عبد اللہ آتھم کے دِل پر اس قدر پیشگوئی کا خوف غالب آگیا کہ وہ اُس خوف سے سراسیمہ ہوگیا اور اُس کا قرار اور آرام جاتا رہا اور پیشگوئی کی دہشت سے
* یہ مباحثہ ۲۱؍ مئی ۱۸۹۳ ء سے شروع ہوا اور ۵؍ جون ۱۸۹۳ ء کو ختم ہوگیا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 358
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 358
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/358/mode/1up
358
ایک ایسی تبدیلی اُس میں واقع ہوئی کہ اُس نے یک لخت قدیم عادات اپنی چھوڑ دیں۔ یاد رہے کہ اُس کا یہ قدیم طریق تھا کہ ہمیشہ وہ بعض مسلمانوں سے مباحثہ کیا کرتا اور اِسلام کے ردّ میں کتابیں لکھا کرتا تھا اور اسلام اور نب ئ اِسلام کی توہین کرتا تھا۔ مگر اِس پیشگوئی کے بعد اُس کا ایسا مُنہ بند ہوگیا کہ پیشگوئی کی میعاد میں ایک حرف بھی بے ادبی کا اُس کے مُنہ سے نِکل نہ سکا اور نہ اسلام کے مقابل پر کچھ لکھ سکا اور نہ کسی سے زبانی گفتگو کی بلکہ اُس کے مُنہ پر مہر لگ گئی اور خاموش اور غمگین رہنے لگااور ہر ایک منصف مزاج عیسائی جس نے اُس کو اُس زمانہ میں دیکھا ہوگا جبکہ وہ پیشگوئی کی میعاد میں زندگی بسر کر رہا تھا اگر چاہے تو گواہی دے سکتا ہے کہ پیشگوئی کی سچائی کا خوف آتھم کو اندر ہی اندر کھا گیا تھا یہاں تک کہ جب اُس کو یقین ہوگیا کہ میں نہیں بچوں گا تب اُس نے مناسب سمجھا کہ اپنی عزیز بیٹیوں سے جو اُس کو بہت ہی پیار ی تھیں آخری ملاقات کرلے۔تب اِس خیال سے امرتسر کی سکونت اُس نے چھوڑ دی اور کچھ حصہ زندگی کا اپنی ایک لڑکی کے پاس لدھیانہ میں بسر کیا اور کچھ حصہ فیروزپور میں اپنی دوسری لڑکی کے پاس رہتا رہا اور ان دونوں جگہ میں اُس کی دو لڑکیاں تھیں جو اپنے خاوندوں کے گھروں میں آباد تھیں۔ آخر وہ اِسی مسافرانہ حالت میں اُن ایّام کے قریب ہی فیروزپور میں فوت ہوگیا۔ اور چونکہ وہ عیسائیت کی استقامت پر قائم نہ رہ سکا اور اُس نے پیشگوئی کی عظمت سے دہشت زدہ ہوکر اپنا وہ پرانا عملی طریقہ چھوڑ دیاجو اسلام کی مخالفت اور منکرانہ حملوں کا طریقہ تھا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ تحریری اور تقریری طور پر نیش زنی کیا کرتا تھا اور غربت اور مسکینی اور خاموشی اختیار کی۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے جو نہایت حلیم ہے اور کسی کے ایک ذرہ عمل کو بھی ضائع کرنا نہیں چاہتا اُس کے اِس قدر رجوع کا اُس کو یہ فائدہ دیا کہ وہ اُس کے وعدہ کے موافق پیشگوئی کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 359
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 359
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/359/mode/1up
359
میعاد میں موت سے امن میں رہا کیونکہ ضرور تھا کہ خدا اپنے وعدہ کا لحاظ رکھتا اور بعد اس کے وہ اس لئے جلد تر فیروزپور میں ہی مرگیا کہ خدا تعالیٰ کے الہام میں یہ بھی تھا کہ وہ پیشگوئی کی شرط سے اگر شرط کا پابند ہوا تو فائدہ اُٹھائے گا لیکن اگر وہ اپنے اِس رجوع کو جس کے سبب سے وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر نہیں مرے گا پوشیدہ رکھے گا اور یہ گواہی علانیہ طور پر نہیں دے گا کہ اُس نے پیشگوئی سے ڈرکر کسی قدر اپنی اصلاح کرلی ہے جس کا اُس نے اپنی تحریر کے ذریعہ سے پہلے ہی اقرار کیا تھا تو وہ بعد اس کے جلد تر پکڑا جائے گا اور فوت ہوجائے گا چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور وہ ہمارے آخری اشتہار سے چھ ماہ کے اندر مرگیا اگر وہ اس غربت اور خاموشی اور خوف پر قائم رہتا جو اُس نے پیشگوئی کی میعاد میں اختیار کی تھی تو اُس کو لمبی زندگی دی جاتی اور وہ بیس ۲۰ برس تک اور زندہ رہ سکتا تھا لیکن چونکہ اس کامنہ خدا کی طرف سے پھر گیا اور وہ اس خوف پر قائم نہ رہ سکا جو پیشگوئی کے زمانہ میں اُس کے دِل میں تھا اور پیشگوئی کے دِنوں کے گذرنے کے بعد اُس نے ایسا خیال کرلیا کہ گویا یہ تمام خوف اس کامحض بیجا اور ایک بزدلی تھی اِس لئے جلد تر موت کا پیالہ اُس کو پلایا گیا اور پیشگوئی کے زمانہ کے بعد نہ صرف اس لئے وہ پکڑا گیا کہ اُس نے اپنے پہلے خیال کو اپنے دِل میں صحیح نہ سمجھا بلکہ اس لئے بھی کہ وہ اپنے خوف کو چھپانے کے لئے چند افتراؤں کا بھی مرتکب ہوا۔ اور ؔ عیسائی قوم کو خوش کرنے کے لئے اُس نے یہ مشہور کیا کہ میں جو اس قدر پیشگوئی کے ایّام میں کانپتا اور ڈرتا رہا یہ لرزہ اورخوف اور گریہ وزاری میرا اس وجہ سے تھا کہ میرے پر تین حملے کئے گئے تھے۔ سانپ چھوڑا گیا تھا اورلدھیانہ میں بعض سوار قتل کے لئے آئے تھے اور ایسا ہی فیروزپور میں بھی قتل کے لئے حملہ ہوا تھا لیکن ہر ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ تین حملوں کا عذر اس کی بریّت کو ثابت نہیں کرتا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 360
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 360
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/360/mode/1up
360
بلکہ اِس سے تو اُس کا اور بھی قصور وار ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اُس کے لئے تو بہتر تھا کہ ایسے بیہودہ عذرات پیش ہی نہیں کرتا او ر خاموش رہتا کیونکہ اِن عذرات نے اُس کو کچھ فائدہ نہیں دیا بلکہ ان سے تو وہ صاف الزام کے نیچے آگیا کیونکہ جس حالت میں اُس کی جان لینے کے لئے اس پر تین حملے میں نے کئے تھے تو ایسے حملوں کے بعد جن کی نوبت تین تک پہنچ چکی تھی کیوں وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر خاموش بیٹھا رہا وہ تو مدت تک اکسٹرا اسسٹنٹ بھی رہ چکا تھا۔ اُس کو خوب معلوم تھا کہ وہ قانونی تدارک سے نہایت آسانی سے امن میں آسکتا ہے ۔ کیا اُس کو ضابط ۂ فوجداری کی دفعہ ۱۰۷ یا د نہیں رہی تھی یا تعزیرات ہند کے اقدامِ قتل کی دفعہ اُس کے ذہن سے محو ہوگئی تھی وہ اِس حالت میں کہ ہماری طرف سے اُس کے قتل کے لئے تین حملے ہوئے تھے بڑی آسانی سے عدالت میں اِستغاثہ کرسکتا تھا کہ نقض امن کا اندیشہ دور کرنے کے لئے ایک بھاری تعداد کی ضمانت مجھ سے لی جائے بلکہ وہ ان تین حملوں کی تحقیقات کراکر مجھے سزا یاب کراسکتا تھااور کم سے کم یہ کہ وہ پولس میں رپورٹ دے سکتا تھا کہ ایسی ناجائز کارروائی میرے لئے متواتر کی گئی ہے۔
اب طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں اُس نے ایسا نہ کیا نہ پیشگوئی کے زمانہ میں اور نہ اُس زمانہ کے بعد یہ کارروائی کی بلکہ بعض عیسائیوں نے اُس کو بہت ہی اُٹھایا کہ ہم تیری جگہ مقدمہ کی پیروی کریں گے تُو صرف دستخط کردے تو اُس نے صاف انکار کردیا۔ اِس کا کیا باعث ہے؟ اس کا یہی باعث ہے کہ وہ اپنے دل میں خوب جانتا تھا کہ یہ تینوں حملوں کا عذر سراسر جھوٹا اور بے اصل ہے ا ور محض اُس خوف کے چھپانے کے لئے بنایا گیا ہے جو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 361
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 361
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/361/mode/1up
361
ہرایک وقت پیشگوئی کے دِنوں میں اُس کے چہرہ سے ظاہر تھا ورنہ صاف ظاہر ہے کہ جبکہ میرے مباحثہ کا نام عیسائیوں نے جنگ مقدس رکھاتھاتو اس جنگ میں اس سے زیادہ اور کیا فتح ہوسکتی تھی کہ وہ تینوں حملوں کے موقعہ پر ثابت کر دکھاتا کہ پیشگوئی کے سچا کرنے کے لئے کیسی شرارت اور کمینہ پن ظہور میں آیا۔ اور یہ کیسی ناپاک کارروائی ہوئی کہ اوّل جھوٹی پیشگوئی کی گئی اور پھر اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے یہ قابل شرم کام کیا کہ تین حملے کئے۔ کون دانا اِس بات کو باور کرے گاکہ ایک مذہبی حریف کی طرف سے تین حملے ہوں اور حضرات عیسائی صاحبان جن کا دن رات نکتہ چینیاں کام ہے وہ خاموش رہیں اور ایسے دشمن کے ساتھ کریمانہ اخلاق کے ساتھ پیش آویں۔ ظاہر ہے کہ اِس شریرانہ اور مفسدانہ کارروائی کی قلعی کھولنا اُن کے لئے تو ایک فتح عظیم تھا۔ *** ہے ایسے کانشنس پر کہ جو ایسی موٹی بات کو بھی سمجھ نہ سکے۔ کیا وہ قوم جو افترا کے طور پرہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزارہا بہتان لگاتی اور بالمقابل ایک بات سننے کی برداشت نہیں کرتی بلکہ فی الفور حکام کی طرف رجوع کرتے ہیں اُنہوں نے میرے پر یہ احسان کیا کہ سواروں اور پیادوں کو جان لینے کے لئے حملے کرتے دیکھا پھر بھی صادقوں اور صابروں کی طرح چپ رہے۔ حالانکہ ایسے موقع پر تو ایک نبی بھی چپ نہیں رہ سکتا۔ حضرت مسیح نے بھی الزام دینے کے وقت زبان کو بند نہیں رکھا کیونکہ جس خاموشی کا مذہب پر بد اثر پڑے اور جھوٹا صادق سمجھا جائے یاایک صادق جھوٹا سمجھا جائے وہ خاموشی حرام ہے۔ پھر آتھم صاحب نے ان حملوں کو دیکھ کر برابر پندرہ مہینے تک کیوں ایسی خاموشی اختیار کی۔ بھلا کوئی عیسائی ہے جو اس کا سبب بتلاوے یا ایسے حضرات مسلمان جو جلدی سے کہہ دیتے ہیں کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جو اب دیں۔ پھر صرف اِسی پر اکتفا نہیں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 362
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 362
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/362/mode/1up
362
میں نے خود بات کو پھر ہلاکر آتھم کو قسم کھانے کے لئے بلایا کہ اگر وہ پیشگوئی سے نہیں ڈرا بلکہ تین حملوں سے ڈرا تو قسم کھاوے مگر اُس نے قسم بھی نہیں کھائی حالانکہ تمام عیسائیوں کے بزرگ ہمیشہ قسم کھاتے رہے۔ یہ سب جھوٹے بہانے ہیں کہ قسم کھانا منع ہے۔ پھر میں نے چار ہزار روپیہ دینا کیا کہ قسم کھاکر چار ہزار روپیہ لے لیں لیکن تب بھی قسم نہ کھائی۔ اب ظاہر ہے کہ جس حالت میں الہامی پیشگوئی میں صریح شرط موجود تھی جس سے کسی دشمن او ردوست کو انکار نہیں اور پھر آتھم صاحب نے ایسے عملی اور قولی نمونے دکھائے جو صریح ثابت کرتے تھے کہ و ہ پوشیدہ طورپر ضرور الہامی شرط کے پابند ہوگئے تھے تو پھر بعد اس کے یہ ؔ کہنا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیا یہ ایمانداری ہے یا بے ایمانی۔ تعصب کا یہ حال ہے کہ یونس کی پیشگوئی پر اعتراض نہیں کرتے جو پوری نہ ہوئی حالانکہ وہ بغیر شرط کے تھی مگر اِس پیشگوئی میں تو صریح شرط تھی اور یہ شرط کے پہلو سے پوری ہوگئی۔ اور پھر اخفائے شہادت کے بعد دوسرے پہلو سے بھی پوری ہوگئی تو کیا اِس کی سچائی کو نہ ماننا ایمانداری اور انصاف ہے۔ آتھم نے میرے پر تین حملوں کی تہمتیں لگائیں۔ ان تہمتوں میں بارثبوت اُس کی گردن پر تھا جس سے وہ سبکدوش نہیں ہوا یہاں تک کہ اِس دنیا سے گذر گیا۔
اِس جگہ ایک ضروری امر کا بیان کرنا حق کے طالبوں کے لئے مفید ہوگا کہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری کرنے کے لئے جو کچھ ہم سے ظہور میں آیا اور پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد جو کچھ عیسائیوں نے امرتسر اور الہٰ آباد وغیرہ مقامات میں خلاف واقعہ مشہور کیا اور جو کچھ میری نسبت زبان درازیاں کی گئیں اور خدا تعالیٰ کے الہام کی تکذیب کی گئی یہ سب واقعات آج سے تیرہ سو برس پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کے طور پر بیان
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 363
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 363
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/363/mode/1up
363
فرمائے ہیں اس پیشگوئی کا ماحصل یہی ہے کہ مہدی معہود کے ساتھ عیسائیوں کا کچھ مناظرہ اور مباحثہ ہوگا۔ پہلے توایک معمولی بات ہوگی لیکن پھر وہ ایک بڑا امر ہو جائے گا جس کا جابجا تذکرہ ہوگا۔ اور شیطان آواز دے گا کہ اُس تنازع میں جو مابین مسلمین اور نصاریٰ ہوگا۔ حق آلِ عیسیٰ کے ساتھ ہے اورآسمان سے آواز آئے گی یعنی الہامی طور پر جتلایا جائے گا کہ حق آلِ محمد کے ساتھ ہے یعنی آخر خدا کا الہام پاک دلوں کو جو روحانی طورپر آلِ محمد کہلاتے ہیں یہ یقین دلادے گا کہ عیسائیوں کا شورو غوغا عبث تھا اور حق اہلِ اسلام کے ساتھ ہے۔* چنانچہ
اس حدیث میں لفظ آلِ عیسیٰ اورآلِ محمد محض استعارہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ دنیوی رشتوں کے لحاظ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کوئی آل نہیں تھی پس اس جگہ بلاشبہ آلِ عیسٰی سے مراد وہ لوگ ہیں جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ عیسٰی خدا ہے اور ہم اُس خدا کے فرزندوں کی طرح ہیں اور مرکر اُس کی گود میں سوتے ہیں سو اِسی قرینہ سے آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی دنیوی رشتہ مراد نہیں ہے بلکہ آل سے مراد وہ لوگ ہیں جو فرزندوں کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مال کے وارث ٹھہرتے ہیں بلکہ ہر جگہ آل کے لفظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی مراد ہے نہ دنیوی رشتہ کہ جو ایک سفلی اور فانی امر ہے جو موت کے ساتھ ہی لَا اَنساب بَینہُم کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے نبی کانفس کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوسکتا کہ آل کے لفظ سے محض اُس کی یہ غرض ہوکہ عام دنیا داروں کی طرح ایک سفلی اور فانی رشتہ کا لوگوں کو پیرو بنانا چاہے۔ ظاہر ہے کہ نبی کی نظر آسمان پر ہوتی ہے اور اُس کا ساحت عزت اور مبلغ ہمت اِس سے پاک ہے کہ وہ بار بار ایسے رشتوں کو پیش کرے جن کے ساتھ ایمان اور صداقت اور تقویٰ لازم ملزوم نہیں ہے اور یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو یہ فرماوے کہ یہ دنیوی رشتے اِسی دنیا تک ختم ہوجاتے ہیں اور قیامت میں انساب نہیں رہیں گے۔ لیکن اس کا نبی ایک ادنیٰ سے رشتہ پر ہی زور دیتا رہے جو لڑکی کی اولاد ہے۔ حق تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے پاک اور عظیم الشان انبیاء جو جو کلمات منہ پر لاتے ہیں وہ اِس قدر معارف اور حقائق اپنے اندر رکھتے ہیں کہ گویا زمین سے شروع ہوکر آسمان تک جا پہنچتے ہیں۔ یا یوں کہو کہ آسمان سے زمین تک آفتاب کی شعاع کی طرح نازل ہوتے ہیں اور وہ تمام کلمات اُس
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 364
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 364
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/364/mode/1up
364
ایسا ہی وقوع میں آیا اور جب آتھم کی زندگی کے وقت اور نیز اُس کے فوت کے بعد ہمارے وہ رسائل او ر اشتہار شائع ہوئے جن میں نہایت صاف او ر مدلل طور پر ثابت کیا گیا تھا کہ آتھم کے ؔ متعلق جو پیشگوئی تھی وہ کمال صفائی سے پوری ہوگئی تو تمام اہل انصاف اور دیانت نے اپنی غلطی کا اقرار کیا کیونکہ وہ پیشگوئی ایسی صفائی اور قوت اور عظمت سے بھری ہوئی تھی کہ نہ صرف ایک پہلو سے بلکہ دو پہلو سے ثابت ہوگئی تھی یعنی ایک یہ پہلو کہ آتھم نے الہامی شرط کی پابندی اختیار کرکے اور
درخت کی طرح ہوتے ہیں جس کی جڑ نہایت مضبوط اور زمین کے پاتال تک پہنچی ہوئی ہو اور شاخیں آسمان میں داخل ہوں۔ لیکن وہی کلمات جب عوام کے محاورہ میں آتے ہیں تو عوام کالانعام اپنی محدود فہم او ر کوتاہ عقل کی وجہ سے نہایت ذلیل معنوں میں ان کو لے آتے ہیں جو روحانیوں کے نزدیک قابل شرم ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی دنیوی عقلوں کو آسمان سے کچھ بھی علاقہ نہیں ہوتا اور وہ نہیں جانتے کہ روحانی روشنی کیا شَے ہے اِس لئے وہ جلد تر اپنی موٹی سمجھ کے موافق نبی کے اعلیٰ مقاصد اور بلند تر اِشارات کو صرف دنیوی اور فانی رشتوں پر ہی ختم کر دیتے ہیں اور وہ نہیں سمجھ سکتے کہ اِس فانی اور ناپائیدار رشتہ کے وراء الوراء اورقسم کے رشتے بھی ہوتے ہیں اور ایساہی اور قسم کی آل ہوتی ہے جو مرنے کے بعد منقطع نہیں ہوسکتی اور نفی لَا اَنساب بَینھُم کے نیچے نہیں آتی نہ صرف اِس قسم کیؔ آل جو فدک جیسے ایک نام کے باغ اور چند درختوں کے لئے لڑتے پھریں اور مشتعل ہوکر کبھی ابوبکرؓ کو برا کہیں اور کبھی عمرؓ کو۔ بلکہ خدا کے پیاروں اور مقبولوں کیلئے رُوحانی آل کا لقب نہایت موزوں ہے اوروہ روحانی آل اپنے رُوحانی نانا سے وہ روحانی وراثت پاتے ہیں جس کو کسی غاصب کاہاتھ غصب نہیں کرسکتا اور وہ اُن باغوں کے وارث ٹھہرتے ہیں جن پر کوئی دوسرا قبضہ ناجائز کر ہی نہیں سکتا۔ پس یہ سفلی خیال بعض اِسلامی فرقوں میں اس وقت آگئے ہیں جبکہ اُن کی رُوح مردہ ہوگئی اور اُس کو رُوحانی طور پر آل ہونے کا کچھ بھی حصہ نہ ملا اِس لئے روحانی مال سے لاوارث ہونے کی وجہ سے اُن کی عقلیں موٹی ہوگئیں اور اُن کے دِل مکدر اور کوتہ بین ہوگئے۔ اس میں کس ایماندار کو کلام ہے کہ حضرت امام حسین اور امام حسن رضی اللہ عنہما خدا کے برگزیدہ اور صاحبِ کمال اور صاحبِ عِفّت اور عصمت اور اَئمۃُ الہدیٰ تھے اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 365
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 365
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/365/mode/1up
365
اپنی عادات سابقہ سے رجوع اختیار کرکے خدا تعالیٰ کے پاک وعدہ کے موافق کسی قدر مہلت ملنے کا فائداُٹھا لیا۔ ہاں چونکہ اُس کا رجوع کامل طورپر نہ تھااِس لئے مہلت بھی کامل طور پر نہ ملی۔ اور دوسرے اس پہلو سے یہ پیشگوئی ثابت ہوئی کہ جب آتھم نے خدا تعالیٰ کی مہلت دینے کا قدر نہ کیا اور سچ کی گواہی نہ دی بلکہ اِس نشان کو تین حملوں کے بہانہ سے چھپانا چاہا تو خدا تعالیٰ نے جلد تر اُس کو پکڑ لیا۔ ہاں خدا تعالیٰ نے لیکھرام کی پیشگوئی کی طرح جلالی اور
وہ بلاشبہ دونوں معنوں کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آل تھے لیکن کلام اِس بات میں ہے کہ کیوں آل کی اعلیٰ قسم کو چھوڑا گیا ہے اور ادنیٰ پر فخر کیاجاتا ہے۔ تعجب کہ وہ اعلیٰ قسم امام حسنؓ اور حسینؓ کے آل ہونے کی یا اور کسی کے آل ہونے کی جس کی رو سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مال کے وارث ٹھہرتے ہیں اور بہشت کے سردار کہلاتے ہیں یہ لوگ اس کا تو کچھ ذِکر ہی نہیں کرتے۔ اور ایک فانی رشتہ کو باربار پیش کیاجاتا ہے جس کے ساتھ روحانی وراثت لازم ملزوم نہیں اور اگر یہ فانی رشتہ جو جسمانی تعلق سے پیدا ہوتا ہے ضروری طور پر خدا تعالیٰ کے نزدیک حقدار ہوتا تو سب سے پہلے قابیل کو یہ حق ملتا جو حضرت آدم علیہ السلام کا پہلو ٹا بیٹا اور پیغمبر زادہ تھا اور پھر اِس کے بعد حضرت نوح آدم ثانی کے اُس بیٹے کو حق ملتا جس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے 3 ۱ کا لقب پایا۔سو اہلمعرفت اور حقیقت کا یہ مذہب ہے کہ اگر حضرت امام حسین اور امام حسن رضی اللہ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سفلی رشتہ کے لحاظ سے آل بھی نہ ہوتے تب بھی بوجہ اس کے کہ وہ روحانی رشتہ کے لحاظ سے آسمان پر آل ٹھہرگئے تھے۔ وہ بلاشبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مال کے وارث ہوتے ۔ جبکہ فانی جسم کا ایک رشتہ ہوتاہے تو کیا روح کا کوئی بھی رشتہ نہیں۔بلکہ حدیث صحیح سے اور خود قرآن شریف سے بھی ثابت ہے کہ روحو ں میں بھی رشتے ہوتے ہیں اور ازل سے دوستی اور دشمنی بھی ہوتی ہے۔ اب ایک عقلمند انسان سوچ سکتا ہے کہ کیا لازوال اور ابدی طور پر آل رسول ہونا جائے فخر ہے یا جسمانی طورپر آلِ رسول ہونا جو بغیر تقویٰ اور طہارت اور ایمان کے کچھ بھی چیز نہیں ۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم اہل بیت رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان کرتے ہیں بلکہ اِس تحریر سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 366
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 366
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/366/mode/1up
366
قہری رنگ میں اُس سے معاملہ نہ کیا کیونکہ اُس نے نرمی سے اپنا برتاؤ رکھا اور لیکھرام کی طرح تیزی اور نہایت درجہ کی بدزبانی نہ دکھلائی اس لئے خدا تعالیٰ نے جو حلیموں کے ساتھ حلیم اور سخت زبانوں کے ساتھ سختی سے پیش آتا ہے اُس کے ساتھ نرمی کی گویا خدا تعالیٰ کی جمالیؔ رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ ایوب نبی کی پیشگوئی کی طرح ڈپٹی آتھم میں ظہور فرما ہوا۔ اور اُس کی جلالی رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ جو قہر اور سختی او ر پُر دہشت طریق سے تھا لیکھرام میں پورا ہوا اور ہرایک طالب حق کو اِن دونوں شخصوں کے طریق عمل سے ایک سبق حاصل ہوسکتا ہے کہ کیسے خدا نے نرمی کرنے والے اور زبان کو بند رکھنے والے سے جو ڈپٹی آتھم تھا نرمی کی اور کسی دہشت ناک موت کے ساتھ اُس کو ہلاک نہ کیا بلکہ الہامی شرط کو یاد کرکے جب دیکھا کہ آتھم ڈرا اور اُس نے اپنے عملی طریق میں تبدیلی کی تب خدا نے بھی اُس سے نرمی کی اور اُس کے رجوع کی وجہ سے دو۲ برس سے بھی کچھ زیادہ اور مہلت اُس کو دے دی۔ لیکن شخص ثانی یعنی لیکھرام کو بباعث اُس کی
ہمارا مدعا یہ ہے کہ امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما کی شان کے لائق صرف جسمانی طور پر آل رسول ہونا نہیں کیونکہ وہ بغیر روحانی تعلق کے ہیچ ہے۔ اور حقیقی تعلق اُن ہی عزیزوں کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے جو روحانی طورپر اس کی آل میں داخل ہیں۔ رسولوں کے معارف اور انوار رُوحانی رسولوں کے لئے بجائے اولاد ہیں جو اُن کے پاک وجود سے پیداہوتے ہیں اور جو لوگ اُن معارف او رانوار سے نئی زندگی حاصل کرتے ہیں اور ایک پیدایش جدید اُن انوار کے ذریعہ سے پاتے ہیں وہی ہیں جو روحانی طور پرآل محمد کہلاتے ہیں اور پیشگوئی مذکورہ بالا میں شیطان کا یہ آواز دینا کہ حق آل عیسیٰ کے ساتھ ہے یہ شیطان کا کلمہ اس وجہ سے بھی دروغ ہے کہ وہ روحانی طور پر مشرکوں کو حضرت عیسیٰ کی آل ٹھہراتا ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ کو خدا کہنے والے آسمان پر اُن کے ساتھ کچھ حصہ نہیں پاسکتے اور نہ ان کے وارث ٹھہرسکتے ہیں پھر وہ رُوحانی طورپر اُن کے آل کیونکر ہوسکتے ہیں۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 367
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 367
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/367/mode/1up
367
بدزبانی اور سخت گوئی اور دریدہ دہنی اور نہایت درجہ کی گستاخی اور فحش گوئی کے کچھ بھی مہلت نہ دی بلکہ اُس کو ایسے وقت میں پکڑ لیا جبکہ ابھی اس کی پیشگوئی کی میعاد میں سے قریباً دو برس باقی رہتے تھے۔ پس جس قدر آتھم نے اپنے ڈرنے اور لرزاں اور ہراساں ہونے کی وجہ سے پیشگوئی کی میعاد کے دن زیادہ کرا لئے اسی قدر لیکھرام نے اپنی بدزبانی اور سخت گوئی کی وجہ سے پیشگوئی کے میعاد کے دن کم کرالئے یعنی عبد اللہ آتھم نے پیشگوئی کو سن کر خوف ظاہر کیا اور وہ پیشگوئی کے تمام ایّام میں ڈرتا رہا اور روتا رہا اور ایک لفظ بھی بے ادبی کا اُس کے منہ سے نہ نکلابلکہ صحبت بد سے بھی منہ پھیر کر گوشہ نشین اورخلوت گزین ہوگیا اور اپنی پہلی عادات بحث مباحثہ اور سخت گوئی سے رجوع کرلیابلکہ دہشت زدہ ہوکر بالکل چپ ہوگیا اِس لئے خدا نے جو رحیم و کریم خدا ہے اپنی الہامی شرط اور وعدہ کے موافق اُس کی زندگی کے دن کسی قدر بڑھا دیئے۔ لیکن لیکھرام پیشگوئی کو سن کر اور بھی خیرہ طبع ہوا اور پہلے سے بھی زیادہ بدزبانی کرنا اور گالیاں نکالنا اور خدا کے پاک نبیوں کو بُرا کہنا شروع کردیا۔ اِس لئے خدا نے اُس کی زندگی کے دنوں میں سے قریباً دو برس گھٹا دیئے جیسا کہ آتھم کے دِن قریباً اسی قدر بڑھا دیئے۔ سو یہ ایک نکتہ معرفت ہے جس سے خدا تعالیٰ کی دو مختلف عادتیں اُن دو شخصوں کے ساتھ ظہور میں آئیں جنہوں نے دو مختلف طور پر اپنے جوہر ظاہر کئے۔ بلا شبہ عارفوں کے لئے یہ عجیب دلکش نظارہ ہے کہ کیونکر خوف اور نرمی کی وجہ سے ایک کی زندگی کے دن بڑھائے گئے اور دوسرے کے دن شوخی اور بدزبانی کی وجہ سے اسی قدر گھٹائے گئے اور بلا شبہ لیکھرام کا قصہ ڈپٹی آتھم کے قصے کا مصرع ثانی ہے اور آتھم کے قصیّ سے ذوق اُٹھانے کے لئے ضرور ہے کہ ساتھ اس کے لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی کا قصہ بھی پڑھا جائے اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 368
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 368
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/368/mode/1up
368
جو شخص ان دونوں قصوں کو باہم ملاکر نہیں دیکھے گا ممکن ہے کہ وہ اچھی طرح اس دقیقۂ معرفت کو نہ سمجھ سکے اور وہ دو رنگ جو جمالی جلالی صورت میں ظہور پذیر ہوئے ہیں اُن کا لطف کسی کو کب آسکتا ہے جب تک کہ ان دونوں قصوں پر بالمقابل اُس کی نظر نہ پڑے۔ اِسی لئے ہم نے مناسب سمجھا ہے کہ اس پیشگوئی کے بعد لیکھرام والی پیشگوئی کو درج کریں تا معلوم ہوکہ جس قدر یہ آتھم کے متعلق کی پیشگوئی نرم طور پر رفق اور آہستگی کے ساتھ ظہور میں آئی ایسا ہی وہ پیشگوئی جو لیکھرام کے متعلق تھی ایک دہشت ناک نظارہ کے ساتھ ظہور پذیر ہوئی۔ یہاں تک کہ آتھم کا جنازہ بھی فیروزپور میں چپکے سے اُٹھایا گیا اور چند آدمی عالم خاموشی میں ۱س کی تجہیز و تکفین سے فارغ ہوکرآگئے اور کوئی معرکہ کا اجتماع نہ ہوا لیکن لیکھرام کی موت پر شورِ قیامت برپا ہوا اور لاہور کے کوچوں اور گلیوں میں ہندوؤں کی گریہ وزاری کی وہ رستخیز قائم ہوئی کہ لاہور یوں کی آنکھ نے شاید راجہ شیر سنگھ کے مرنے کے بعد اس کی نظیر نہ دیکھی ہوگی۔ اور جنازہ ایسے ہجوم خلائق کے ساتھ نکلا کہ گویا وہ دِن اہلِ ہنود کے لئے روز محشر تھا۔
اورہم اُن لوگوں کی نسبت کیا کہیں اور کیا لکھیں جنہوں نے محض ظلم کی راہ سے یہ کہہ دیا کہ آتھم کے متعلق پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ پیارے ناظرین !تم ہمارے اس تمام بیان کو جو آتھم کی نسبت کیا گیا ہے اوّل غور سے پڑھو اور پھرآپ ہی انصافاًگواہی دو کہ کیا یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اِس پیشگوئی کے الہام میں رجوع کی شرط تھی۔ اور پھر کیا یہ سچ نہیں کہ آتھم نے اپنے اقوال سے اپنے افعال سے اپنی حرکات سے اپنی سکنات سے اپنے مبہوت اور خوف زدہ چہرہ اور سخت غم کی حالت سے اور اپنے بے اصل اور بے ثبوت افتراؤں سے اور اپنی قسم سے کنارہ کشی کرنے سے اور اپنی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 369
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 369
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/369/mode/1up
369
نالش سے دست برداری سے اور اپنے اقرار سے کہ ایّام پیشگوئی میں مَیں ڈرتا رہا ہوں اور اپنی عاداتِ سابقہ کو یک لخت چھوڑنے سے ثابت کردیا ہے کہ اُس نے الہامی پیشگوئی کے سننے کے بعد ضرور اپنی مخالفانہ عادات اور مذہبی مخالفت سے اور ایسا ہی ہر ایک قسم کی بے باکی اور گستاخی اور بدزبانی سے ضرور رجوع کیا تھا اور نہ صرف رجوع بلکہ دِل اُس کا خوف سے بھر گیا اور اُس کا آرام جاتاؔ رہا۔ یہ ہماری طرف سے صرف دعویٰ نہیں بلکہ یہ وہ باتیں ہیں جن میں سے بعض کا اُس نے خود اقرار کیا اور بعض کو پبلک نے بچشم خود دیکھ لیا اور بعض اُس کے عملی حالات سے معلوم ہوگئیں۔ مگر یہ عجیب حیرت کا مقام ہے کہ باوجود اتنی وضاحت اور اس قدر قرائن اور اس قدر صاف شہادتوں کے پھر بھی ہمارے مخالف مولویوں اور اُن کے پیروؤں نے اِس پیشگوئی کا انکار کر ہی دیا۔ چاہیئے تھا کہ وہ اِس نشان پر جوعلمی معارف بھی ساتھ رکھتا تھا جس سے ایک پیشگوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری ہوتی تھی اور جس کے بغیر لیکھرام والا نشان صرف ایک آنکھ کی طرح رہ جاتا تھا اور اُن دو نشانوں کی ترتیب بگڑتی تھی جو جمالی اور جلالی رنگ میں صفاتِ الٰہیہ کا پورا چہرہ دِکھلاتے تھے حد سے زیادہ بلکہ زیادہ سے زیادہ خوشی مناتے اور آسمانی نشان کا قدر کرتے اور سوجاکھوں کی طرح الہامی شرط کو دیکھتے اور آتھم کے قول اور فعل میں اس کا ثبوت پاکر خوشی سے اُچھلتے۔ یہ ایک تھوڑی بات نہیں تھی کہ اس پیشگوئی اور لیکھرام والی پیشگوئی کو ایک دوسرے کے مقابل پر رکھ کر ایک طالب حق کو تجلیات الہٰیہ کی معرفت حاصل ہوتی تھی کہ گویا اِس آئینہ سے خدا نظر آجاتا تھا اور جمالی اورجلالی قدرت کے اسرار کھلتے تھے اور یہ بھی معلوم ہوتا تھا کہ اِس پیشگوئی کی تاثیر نے آتھم کی سرشت اور عادت پر کس قدر فوق العادت اثر ڈالا یہاں تک کہ اس کے سننے کے بعد آتھم آتھم نہ رہا اور گو اُس کو ایک قلیل مہلت ملی مگر پھر بھی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 370
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 370
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/370/mode/1up
370
پیشگوئی کے اثر نے اُس کونہ چھوڑا لیکن افسوس کہ ہمارے علماء کے دِل نے نہ مانا کہ خدا کے نشان کو قبول کریں۔ اب بھی مناسب ہے کہ وہ اِس کتاب کو غور سے پڑھیں اور ایک محققانہ دِل اور دماغ لے کر ذرہ سوچیں کہ اب ان ثبوتوں کے بعد پیشگوئی کی سچائی میں کونسی کسر باقی ہے۔ کیا ہمارے ذمہ کوئی بارثبوت ہے جس سے ہم سبکدوش نہیں ہوئے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ ہم نے اپنے دعوے کو بہت سے ثبوتوں سے مدلل کرکے دِکھلا دیا ہے مگر آتھم نے حق پوشی کے لئے جو دعویٰ کیا تھا کہ میں تین حملوں سے ڈرا نہ پیشگوئی سے اِس دعوے سے وہ سبکدوش نہیں ہوا یہاں تک کہ فوت ہوگیا۔ عزیزو!اب جوانمردی اور تقویٰ کی راہ سے حق کو قبول کرو۔ اور مجھے اِس بات سے بہت مسرت ہے کہ بعض مولوی صاحبان اب تو بہ نامے بھیج رہے ہیں اور جنگ کے اشتہار صلح کے عرائض سے بدل رہے ہیں۔ اکثر ناہموار طبیعتیں صاف اور سیدھی سڑکوں کی طرح بنتی جاتی ہیں اور دِلوں کے ویران اور سنسان جنگل واد ئ کشمیر کی طرح گل و گلزار سے بھرتے جاتے ہیں۔ ناقابلیت اور سستی کی مرض کم ہوتی جاتی ہے اور جو کچھ پہلے دنوں میں اُن پرمشکل تھا اب وہ آسان ہوتا جاتا ہے۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ ہر ایک سیدھی طبیعت کے لئے یہ راہ صاف اور کشادہ ہے کہ مجھے اور میرے نشانوں کو بآسانی قبول کرلیں جبکہ وہ اپنے گذشتہ اولیاء کے ایسے خوارق قبول کرتے ہیں کہ جن کے بارے میں اُن کے ہاتھ میں کوئی کافی ثبوت نہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایسے نشانوں کے قبول کرنے کے لئے ایک لشکر جرّار کی طرح اُن کے سامنے کھڑے ہیں اور ایک دوسرے پر اپنے ثبوت اورصفائی کی روشنی ڈال رہے ہیں۔ کسی قسم کی روک اُن کو پیش آوے بلکہ اُن کے لئے نہایت خوشی کا یہ موقع ہے کہ یہ دن اُنہوں نے دیکھا۔ اُس زمانہ کو ابھی کچھ بہت عرصہ نہیں ہوا کہ جب ایک پادری بازار میں کھڑا ہوکر اعتراض کرتا تھا کہ نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 371
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 371
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/371/mode/1up
371
کوئی معجزہ نہیں ہوا تب کس قدر سچے مومنوں کے دِلوں پر صدمہ پہنچتا تھا اور گو نقول اور اخبار سے جواب دیا جاتا تھا مگر متعصب دشمن کب مانتا تھا اور اب وہ زمانہ ہے کہ کوئی پادری ہمارے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا اور خدا تعالیٰ کے نشان اِس طرح نازل ہو رہے ہیں جیسا کہ برسات کی بارش۔ پس یہ شکر کا مقام تھا نہ یہ کہ سب سے پہلے آپ ہی انکار کرنا شروع کردیں۔ یہ کس قدر فخر کی بات تھی کہ اب بھی اسلام میں صاحبِ خوارق اور نشان موجود ہیں اوردوسری قوموں میں موجود نہیں ذرہ سوچیں کہ یہ تمام کارروائی اِسلام کے لئے تھی یا کسی اور مطلب کے لئے۔ اب اِسلام میرے ظہور کے بعد اُ س بلندی کے مینار پر ہے کہ جس کے مقابل پر تمام ملتیں نشیب میں پڑی ہیں کیونکہ زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جو اپنے ساتھ تازہ بتازہ نشان رکھتا ہے۔ وہ مذہب نہیں بلکہ پرانے قصوں کا مجموعہ ہے جس کے ساتھ زندہ نشان نہیں ہیں۔ پس یہ کس قدر خوشی کی بات ہے کہ اب اسلامی وجاہت میرے ظہور سے ایک اعلیٰ درجہ کی ترقی پر ہے۔ اُس کا نور دشمن کو نزدیک آنے نہیں دیتا۔ کیا اِس میں شک ہے کہ جو اس سے پہلے اسلامی نشانوں کا ذکر کیا جاتا تھا وہ دشمنوں کی نظر میں صرف دعوے کے رنگ میں تھا۔اب وہ آفتاب کی طرح چمک رہا ہے او رہرایک واعظ اپنے ارادوں میں میری طرف سے امداد پارہا ہے اور میرے نیک اِرادوںؔ کو خدا کی مد د ہر دم سہارا دے رہی ہے۔ اب ہم دشمن کو صرف ایک بات میں گرا سکتے ہیں کہ اُس کا مذہب مردہ اور نشانوں سے خالی ہے اور اب ہر ایک مسلمان زندہ اور موجود نشان دِکھلا سکتا ہے اور پہلے ایسا نہیں تھا ۔ خوشی کرو اور اُچھلو کہ یہ اسلام کے اقبال کے دِن ہیں۔
۶۶ اور منجملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان نشانوں کے پنڈت لیکھرام کی موت کا نشان ہے جس کے وقوع کے نہ ایک نہ دو بلکہ برٹش انڈیا کے تمام ہندو اور مسلمان
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 372
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 372
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/372/mode/1up
372
اور عیسائی گواہ ہیں بلکہ ہماری گورنمنٹ محسنہ بھی اِس نشان کی گواہ ہے۔ اللہ اللہ یہ کیسا دہشت ناک اور ہیبت ناک نشان ظاہر ہوا جس نے آنکھوں والوں کو خدا کا چہرہ دکھا دیا اور شاہِ ایران اور خسرو پر ویز اور اُس کے قتل کئے جانے کا واقعہ جو ہمارے سیّد و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کی بنا پر ظہور میں آیا تھا اِس زندہ نشان سے دوبارہ آنکھوں کے سامنے آگیا۔ واضح ہوکہ ہمارے سید و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بڑے نشان تھے جو ایک اُن میں سے آتھم کے قصہ سے مشابہ اور دوسرا لیکھرام کے ماجرا سے مماثلت رکھتا تھا۔ اِس مجمل بیان کی تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ صحیح بخاری کے صفحہ ۵ میں مذکور ہے ۔ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط دعوتِ اسلام کا قیصر رُوم کی طرف لکھا تھا اور اُس کی عبارت جو صفحہ مذکورہ بخاری میں مندرج ہے یہ تھی۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰن الرَّحیمْ۔ من محمدٍ عبد اللّٰہ ورسُولہ الٰی ھرقل عظیم الرّوم۔ سلام علی من اتبع الھدیٰ۔ امّا بعد فانّی ادعوک بدعایۃ الاسلام اَسلِم تَسْلِم یؤتک اللّٰہ اجرک مرّتین۔ فان تولّیت فانّ علیک اثم الیریسیین۔ ویا اھل الکتاب تعالوا الٰی کلمۃ سواء بیننا وبینکم ان لا نعبد الا اللّٰہ ولا نشرک بہٖ شیءًا ولا یتّخذ بعضنا بعضًا اربابًا من دُون اللّٰہ فان تولّوا فقولوا اشھدوا باَ نّا مسلمون۔ یعنی یہ خط محمد صلّی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو خدا کا بندہ اور اُس کا رسول ہے روم کے سردار ہرقل کی طرف ہے۔ سلام اُس پر جو ہدایت کی راہوں کی پیروی کرے اور اس کے بعد تجھے معلوم ہوکہ میں دعوتِ اسلام کی طرف تجھے بلاتا ہوں یعنی وہ مذہب جس کا نام اِسلام ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ انسان خدا کے آگے اپنی گردن رکھ دے اور اُس کی عظمت اور جلال کے پھیلانے کے لئے اور اُس کے بندوں کی ہمدردی کے لئے کھڑا ہو جائے اِس کی طرف میں تجھے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 373
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 373
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/373/mode/1up
373
بلاتا ہوں۔ اسلام میں داخل ہوجا کہ اگر تونے یہ دین قبول کرلیا تو پھر سلامت رہے گا اور بے وقت کی موت اور تباہی تیرے پر نہیں آئے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو پھر موت اور ہاویہ درپیش ہے اور اگر تو نے اسلام کو قبول کرلیا تو خدا تجھے دو اجر دے گا۔ یعنی ایک یہ کہ تو نے مسیح علیہ السلام کو قبول کیا اور دوسرا یہ اجر ملے گا کہ تو نبی آخر الزمان پر ایمان لایا لیکن اگر تو نے منہ پھیر ا اور اسلام کو قبول نہ کیا تو یاد رکھ کہ تیرے ارکان اور مصاحبین اور تیری رعیّت کا گناہ بھی تیری ہی گردن پر ہوگا ۔ اے اہل کتاب ! ایک ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو تم میں اور ہم میں برابر ہے یعنی دونوں تعلیمیں انجیل اور قرآن کی اس پر گواہی دیتی ہیں اور دونوں فرقوں کے نزدیک وہ مسلّم ہے کسی کو اِس میں اختلاف نہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم محض اُسی خدا کی پرستش کریں جو واحد لاشریک ہے اور کسی چیز کو اُس کے ساتھ شریک نہ کریں نہ کسی انسان کو نہ کسی فرشتہ کو نہ چاند کو نہ سورج کو نہ ہوا کو نہ آگ کو نہ کسی اور چیز کو اور ہم میں سے بعض خدا کو چھوڑ کر اپنے جیسے دوسروں کو خدا اور پروردگارنہ بنالیں اور خدا نے ہمیں کہا ہے کہ اگر اس حکم کو سن کر یہ لوگ باز نہ آویں اور اپنے مصنوعی خداؤں سے دست بردار نہ ہوں تو پھر ان کو کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم خدا کے اس حکم پر قائم ہیں کہ پرستش اور اطاعت کے لئے اُسی کے آستانہ پرگردن رکھنی چاہیئے اور وہ اسلام جس کو تم نے قبول نہ کیا ہم اُس کو قبول کرتے ہیں۔ یہ خط تھا جو ہمارے سیّد و مولیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیصر روم کی طرف لکھا تھا اور اُس کو قطعی طورپر ہلاکت او رتباہی کا وعدہ نہیں دیا بلکہ اُس کی سلامتی اور ناسلامتی کے لئے شرطی وعدہ تھا۔ اور صحیح بخاری کے اسی صفحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی قدر قیصر روم نے حق کی طرف رجوع کرلیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 374
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 374
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/374/mode/1up
374
کی طرف سے ایک مُدت تک اُس کو مہلت دیؔ گئی۔ لیکن چونکہ وہ اُس رجوع پر قائم نہ رہ سکا اور اُس نے شہادت کو چھپایا اِس لئے کچھ مہلت کے بعد جو اُس کے رُجوع کی وجہ سے تھی پکڑا گیا۔ اور اُس کا رجوع اُس کے اِس کلمہ سے معلوم ہوتا ہے جو صحیح بخاری کے صفحہ ۴ میں اِس طرح پر مذکور ہے۔ فان کان ما تقول حقّافسیملک موضع قدمی ھا تین۔ وقد کنتُ اعلم انّہ خارج ولم اکن اظنّ انّہٗ منکم۔ فلوانّی اعلم انّی اُخلص الیہ لتجشّمتُ لقاء ہ۔ ولوکنتُ عندہ لغسلتُ عن قدمیہ۔ اس عبارت کا ترجمہ کرنے سے پہلے یہ بات ہم یاد دلا دیتے ہیں کہ یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جبکہ قیصر رُوم نے ابوسفیان کو جو تجارت کی تقریب سے مع اپنی ایک جماعت کے شام کے ملک میں وارد تھا اپنے پاس بلایا اور اُس وقت قیصر اپنے ملک کا سیر کرتا ہوا بیت المقدس میں یعنی یروشلم میںآیا ہوا تھا اور قیصر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ابو سفیان سے جو اُس وقت کفر کی حالت میں تھا بہت سی باتیں پوچھیں۔ اور ابوسفیان نے اِس وجہ سے جو اُس دربار میں آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کا ایک سفیر بھی موجود تھا جو تبلیغ اِسلام کا خط لے کر قیصر روم کی طرف آیا تھا بجز راست گوئی کے چارہ نہ دیکھا کیونکہ قیصر نے اُن اُمور کے استفسار کے وقت کہہ دیا تھا کہ اگر یہ شخص واقعات کے بیان کرنے میں کچھ جھوٹ بولے تو اس کی تکذیب کرنی چاہیئے سو ابو سفیان نے پردہ دری کے خوف سے سچ سچ ہی کہہ دیا اور جس قدر قیصر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کچھ حالات دریافت کئے تھے وہ سچائی کی پابندی سے بیان کر دیئے گو اُس کا دِل نہیں چاہتا تھا کہ صحیح طور پر بیان کرے مگر سر پر جو مکذبین موجود تھے وہ خوف دامنگیر ہوگیا اور جھوٹ بولنے میں اپنی رسوائی کا اندیشہ ہوا جب وہ سب کچھ قیصر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 375
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 375
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/375/mode/1up
375
رُوم کے رُوبرو بیان کرچکا تو اُس وقت قیصر نے وہ کلام کہا جو مندرجہ بالاعربی عبارت میں مذکور ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر یہ باتیں سچ ہیں جو تو کہتا ہے تووہ نبی جو تم میں پیدا ہوا ہے عنقریب وہ اِس جگہ کا مالک ہو جائے گا جس جگہ یہ میرے دونوں قدم ہیں اور قیصر نجوم کے علم میں بہت دسترس رکھتا تھا۔ اِس علم کے ذریعے سے بھی اُس کو معلوم ہوا کہ یہ وہی مظفر اور منصور نبی ہے جس کا توریت اور انجیل میں وعدہ دیا گیا ہے۔ اور پھر اُس نے کہا کہ مجھے تو معلوم تھا کہ وہ نبی عنقریب نکلنے والا ہے مگر مجھے یہ خبر نہیں تھی کہ وہ تم میں سے نکلے گا اور اگر میں جانتا کہ میں اُس تک پہنچ سکتا ہوں تو میں کوشش کرتا کہ اُس کو دیکھوں ۔ اور اگر میں اُس کے پاس ہوتا تو اپنے لئے یہ خدمت اختیار کرتا کہ اُس کے پیر دھویا کروں۔ فقط یہ وہ جواب ہے جو قیصر نے خط کے پڑھنے کے بعد دیا یعنی اُس خط کے پڑھنے کے بعد جس میں قیصر کو اُس کی تباہی اور ہلاکت کی شرطی دھمکی دی گئی تھی اور گو قیصر نے اَسلم تَسلم کی شرط کو جو خط میں تھی پورے طور پر ادا نہ کیا اور عیسائی جماعت سے علیحدہ نہ ہوا لیکن تاہم اُس کی تقریر مذکورہ بالا سے پایاجاتا ہے کہ اُس نے کسی قدر اِسلام کی طرف رجوع کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ اُس کو مہلت دی گئی۔ اور اُس کی سلطنت پر بکلی تباہی نہیں آئی اور نہ وہ جلد تر ہلاک ہوا۔ اب جب ہم ڈپٹی آتھم کے حال کو قیصر رُوم کے حال کے ساتھ مقابل رکھ کر دیکھتے ہیں تو وہ دونوں حال ایک دوسرے سے ایسے مشابہ پائے جاتے ہیں کہ گویا آتھم قیصر ہے یا قیصر آتھم ہے۔ کیونکہ ان دونوں نے شرطی پیشگوئی پر کسی حد تک عمل کرلیا اس لئے خدا کے رحم نے رفق اور آہستگی کے ساتھ ان سے معاملہ کیا اور اُن دونوں کی عمر کو کسی قدر مہلت دے دی۔ مگر چونکہ وہ دونوں خدا کے نزدیک اخفائے شہادت کے مجرم ٹھہر گئے تھے اور آتھم کی طرح قیصر نے بھی گواہی کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 376
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 376
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/376/mode/1up
376
پوشیدہ کیا تھا۔ کیونکہ اُس نے بالآخر اپنے ارکانِ دولت کو اپنی نسبت بدظن پاکر اِن لفظوں سے تسلی دی تھی کہ وہ میری پہلی باتیں جن میں مَیں نے اِسلام کی رغبت ظاہر کی تھی اور تمہیں ترغیب دی تھی وہ باتیں میرے دل سے نہیں تھیں بلکہ میں تمہارا امتحان کرتا تھا کہ تم کِس قدر عیسائی مذہب میں مستحکم ہو۔ لیکن لیکھرام کا حال کسریٰ سے یعنی خسرو پرویز سے مشابہ ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خط پہنچنے پر اُس نے بہت غصہ ظاہر کیا اور حکم دیا کہ اُس شخص کو گرفتار کرکے میرے پاس لانا چاہیئے۔ تب *اُس نے صوبہ یمن کے گورنر کے نام ایک تاکیدی پروانہ لکھا کہ وہ شخص جو مدینہ میں پیغمبری کا دعوؔ یٰ کرتا ہے جس کا نام محمد ہے (صلی اللہ علیہ وسلم) اُس کو بلا توقف گرفتار کرکے میرے پاس بھیج دو۔ اُس گورنر نے اِس خدمت کے لئے اپنے فوجی افسروں میں سے دو مضبوط آدمی متعین کئے کہ تا وہ کسریٰ کے اِس حکم کو بجا لاویں۔ جب وہ مدینہ میں پہنچے او ر اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ظاہر کیا کہ ہمیں یہ حکم ہے کہ آپ کو گرفتار
* ا س جگہ اس بات کا جتلا دینا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ خسرو پرویز کے وقت میں اکثر حصہ عرب کا
پایۂ تخت ایران کے ماتحت تھا اور گو عرب کا ملک ایک ویرانہ سمجھ کر جس سے کچھ خراج حاصل نہیں ہوسکتا تھا چھوڑا گیا تھا مگر تاہم بگفتن وہ ملک اسی سلطنت کے ممالک محروسہ میں سے شمار کیا جاتا تھا لیکن سلطنت کی سیاست مدنی کا عرب پر کوئی دباؤ نہ تھا اور نہ وہ اس سلطنت کے سیاسی قانون کی حفاظت کے نیچے زندگی بسر کرتے تھے بلکہ بالکل آزاد تھے اور ایک جمہوری سلطنت کے رنگ میں ایک جماعت دوسروں پر امن اور عدل اپنی قوم میں قائم رکھنے کے لئے حکومت کرتی تھی جن میں سے بعض کی رائے کو سب سے زیادہ نفاذ احکام میں عزّت دی جاتی تھی اور اُن کی ایک رائے کسی قدر جماعت کی رائے کے ہم پلّہ سمجھی جاتی تھی۔ سو بدقسمتی سے کسریٰ کو اس اشتعال کا یہ بھی باعث ہوا کہ اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنی رعایا میں سے ایک شخص سمجھا لیکن اس معجزہ کے بعد جس کا ذِکر متن میں کیا گیا ہے قطعی طور پر حکومت فارس کے تعلقات ملک عرب سے علیحدہ ہوگئے اُس وقت تک کہ وہ تمام مُلک اِسلام کے قبضہ میں آگیا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 377
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 377
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/377/mode/1up
377
کرکے اپنے خداوند کسریٰ کے پاس حاضر کریں تو آپ نے اُن کی اِس بات کی کچھ پرواہ نہ کرکے فرمایا کہ میں اِس کا کَل جواب دُوں گا۔ دوسری صبح جب وہ حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ آج رات میرے خداوند نے تمہارے خداوند کو (جس کو وہ بار بار خداوند خداوند کرکے پکارتے تھے) اُسی کے بیٹے شیرویہ کو اُس پر مسلط کرکے قتل کردیا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور جب یہ لوگ یمن کے اُس شہر میں پہنچے جہاں سلطنت فارس کا گورنر رہتا تھا تو ابھی تک اُس گورنر کو کسریٰ کے قتل کئے جانے کی کچھ بھی خبر نہیں پہنچی تھی اس لئے اُس نے بہت تعجب کیا مگر یہ کہا کہ اِس عدول حکمی کے تدارک کے لئے ہمیں جلد تر کچھ نہیں کرنا چاہیئے جب تک چند روز تک پایۂ سلطنت کی ڈاک کی انتظار نہ کرلیں۔ سو جب چندروز کے بعد ڈاک پہنچی تو اُن کا غذات میں سے ایک پروانہ یمن کے گورنر کے نام نکلا جس کو شیرویہ کسریٰ کے ولی عہد نے لکھا تھا۔ مضمون یہ تھا کہ ’’خسرو میرا باپ ظالم تھا اور اُس کے ظلم کی وجہ سے اُمورِ سلطنت میں فساد پڑتا جاتا تھا اِس لئے میں نے اُس کو قتل کردیاہے۔ اب تم مجھے اپنا شہنشاہ سمجھو اور میری اطاعت میں رہو۔ اور ایک نبی جو عرب میں پیدا ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے میرے باپ نے تمہیں لکھا تھااُس حکم کو بالفعل ملتوی رکھو ‘‘۔ اور جیسا کہ ابھی ہم بیان کرچکے ہیں کہ قیصر اور آتھم کا قصہ بالکل باہم مشابہ ہے ایسا ہی ہم اِس جگہ بھی اِس بات کے لکھنے کے بغیر نہیں رہ سکتے کہ اسی طرح لیکھرام کا قصہ کسریٰ یعنی خسرو پرویز کے قصیّ سے نہایت شدید مشابہت رکھتا ہے کیونکہ جس طرح کسی ہندو نے جو اپنے تئیں نو مسلم قرار دیتا تھا لیکھرام کے پیٹ پر حربہ چلایا اسی طرح شیرویہ نے خسرو کے پیٹ پر حربہ چلایا۔ اور اُن دونوں واقعات لیکھرام اور کسریٰ سے اُس وقت خبر دی گئی تھی جبکہ کسی کو یہ خیال بھی نہ تھا کہ ایساواقعہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 378
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 378
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/378/mode/1up
378
عنقریب ہم سنیں گے۔ اور جیسا کہ ہم پہلے بیان کرچکے ہیں جو کچھ آتھم اور قیصر روم کو عذابِ الٰہی پیش آیا وہ جمالی رنگ میں تھا اور آتھم اور قیصر روم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ شرطی تھی اور اُس شرط کے موافق جبکہ وہ دونوں اُس شرط کے کسی قدر پابند ہوگئے اُن کو ایک تھوڑے عرصہ تک مہلت دی گئی تھی لیکن جو غیب گوئی لیکھرام اور کسریٰ یعنی خسرو پرویز کی نسبت کی گئی تھی وہ بلا شرط تھی اور یہ دونوں وقوعہ کسریٰ اور لیکھرام کے جلالی رنگ میں ظہور میں آئے تھے اور جیسا کہ تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کسریٰ کا مارا جانا ایک بڑا معجزہ تھا کہ وہ سخت دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ایسا ہی اگر مسلمان چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ لیکھرام کا مارا جانا بھی ایک بڑا معجزہ تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت دشمن اور بدزبان تھا۔ ہاں کسریٰ اور لیکھرام میں یہ فرق تھا کہ کسریٰ ایک بادشاہ تھا جو اپنی عداوت کے جوش میں تلوار سے کام لے سکتا تھا اور لیکھرام ایک برہمن عوام ہندوؤں میں سے تھاؔ جس کے پاس بجز بدزبانی اور فحش گوئی اور نہایت قابلِ شرم گالیوں کے اور کچھ نہ تھا اور کسریٰ ہمارے سیّد و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان پر حملہ کرنا چاہتا تھا اور لیکھرام نے آنجناب کی مقدس شان اور راستبازی اور نبوت کے پاک چشمہ پر حملہ کرنا چاہا اِس لئے خدا نے جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت مند ہے۔ کسریٰ کے واقعہ سے تیرہ ۱۳۰۰سو برس بعد پھر اپنے پاک نبی کی عزت اور راستبازی کی حمایت کے لئے لیکھرام کی موت سے وہ معجزہ دوبارہ دِکھلایا جو فارس کے پایہ تخت میں خاص ایوانِ شاہی میں شیرویہ کے ہاتھ سے دِکھلایا گیا تھا۔ اِس سے ہر ایک انسان کو سبق ملتا ہے کہ خدا کے پیاروں اور برگزیدوں کی عزت یا جان پر حملہ کرنا اچھا نہیں ہے۔
گندم از گندم بروید جوزجو از مکافاتِ عمل غافل مشو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 379
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 379
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/379/mode/1up
379
اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ اِذا ھلک کسریٰ فلا کسریٰ بعدہٗ ۔ یعنی جب کسریٰ ہلاک ہو جائے گا تو دُوسرا کسریٰ پیدا نہیں ہوگا جو ظلم اور جورو جفا میں اُس کا قائم مقام ہو۔ اِس حدیث سے استنباط ہوسکتا ہے کہ کسی بدزبان اور فحش گو اور دشمنِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرنے کے بعد جو کسی قوم میں ہو پھر ایسی ہی خصلت کا کوئی اور اِنسان اُس قوم کے لئے پیدا ہونا خیال محال ہے کیونکہ خدا ہمیشہ اپنے راستبازوں کی نسبت گالیاں اور گندہ زبانی سننا نہیں چاہتا۔
اب ہم یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ لیکھرام والی پیشگوئی کس قدر انکشاف اور زور شور سے واقعہ قتل سے پانچ سال پہلے بتلائی گئی تھی۔ سو واضح ہو کہ جب لیکھرام نے نہایت اصرار کے ساتھ اپنی موت کے لئے مجھ سے پیشگوئی چاہی تو مجھے دُعا کے بعد یہ الہام ہوا ۔عجل جسدلہٗ خوار۔ لہ نصب وعذاب ۔ یعنی یہ ایک بے جان گو سالہ ہے جس میں مارے جانے کے وقت گوسالہ کی طرح ایک آواز نکلے گی اور اس میں جان نہیں اور اس کے لئے نصب اور عذاب ہے۔ لِسان العرب میں جو لُغتِ عرب میں ایک پرانی اور معتبرکتاب ہے لفظِ نصب کے معنے علاوہ اور کئی معنوں کے ایک یہ بھی لکھے ہیں کہ جب کہا جائے نصب فلان لفلان تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کسی شخص نے اس شخص پر جان لینے کے لئے حملہ کیااور دشمنی کی راہ سے اس کے فنا کرنے کے لئے پوری پوری کوشش کی۔ چنانچہ لِسان العرب کے اس مقام میں اپنے لفظ یہ ہیں:۔ نصب فلان لفلان نصبًا اِذا قصدلہ وعاداہ وتجرّد لہ۔ جس کے یہی معنے ہیں جو اوپر کئے گئے۔ دیکھو لسان العرب لفظ نصب صفحہ ۲۵۸ سطر نمبر ۲۔ اور خوار کا لفظ لغتِ عرب میں گوسالہ کی آواز کے لئے آتا ہے۔ لیکن
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 380
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 380
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/380/mode/1up
380
جب انسان پر اِس لفظ کو استعمال کرتے ہیں تو اُس موقع پر کرتے ہیں جبکہ کوئی مقتول قتل ہونے کے وقت گوسالہ کی طرح آواز نکالتا ہے جیسا کہ اُسی لسان العرب میں خوار کے لفظ کے بیان میں صفحہ ۳۴۵ میں اِن معنوں کی تصدیق کے لئے ایک حدیث لکھی ہے اور وہ یہ ہے:۔ وفی حدیث مقتل اُبی بن خلف فخرّ یخور کما یخور الثو ر یعنی جب اُبیّ بن خلف قتل کیا گیا تو یوں آواز نکالتا تھا جیسا کہ بیل آواز نکالتا ہے اور کبھی خوار کا لفظ عرب کی زبان میں اُس ہتھیار کی آواز پر بولا جاتا ہے جو چلایا جاتا ہے۔ چنانچہ لسان العرب کے اُسی صفحہ ۳۴۵ میں ایک نامی شاعر عرب کا اِس محاورہ کے حوالہ میں ایک شعر لکھا ہے اور وہ یہ ہے:۔
یَخُرْنَ اِذَا اُنفذن فی سَاقِطِ النَّدٰی
وَاِنْ کَانَ یَوْمًا ذَا أَھَاضِیْبَ مُخْضِلا
یعنی اُن تیروں میں سے جو چلائے جاتے ہیں اور پھر نکالے جاتے ہیں گو سالہ کی آواز کی طرح ایک آواز آتی ہے۔ اگرچہ ایسا دن ہو جس میں متواتر بارش ہوئی ہو اور ہر ایک چیز کو تر کردیتا ہو۔ اور شعر میں جو لفظ ساقط النَّدٰی آیا ہے اِس کے یہ معنے ہیں کہ جو درختوں پر بارش ہوکر پھر درختوں پر جو کچھ پانی جمع ہوکر پھر وہ زمین پر پڑتا ہے اُس پانی کا نام ساقط ہے اور ندٰی جنگلی درختوں کو کہتے ہیں جن کو ہندی میں بَن کہتے ہیں۔ اور شاعر کا اِس جگہ مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے تیروں کی صفائی اور استقامت اور اُن کی تیزی کی تعریف کرتا ہے کہ اُن میں سے چلانے اور پھیرنے کے وقت ایک آواز آتی ہے جیسا کہ گوسالہ کی آواز ہوتی ہے اور اگرچہ سخت جھڑی لگی ہوئی ہو اور متواتر بارشیں ہو رہی ہوں اُن تیروں کو بباعث عمدگی صنعت اور اچھے ہوؔ نے قسم لکڑی کے کوئی حرج نہیں پہنچتا۔ غرض اِس نہایت معتبر کتاب سے جو لسان العرب ہے ثابت ہوتا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 381
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 381
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/381/mode/1up
381
ہے کہ خور اور خوار کے لفظ کو انسان پر اُس حالت میں بھی بولتے ہیں کہ جب وہ قتل ہونے کے وقت فریاد کرتاہے۔ اور قتل کرنے کے وقت جو ہتھیار کی آواز ہوتی ہے اُس کانام بھی خوار ہے۔
اور جیسا کہ ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ پیشگوئی یعنی عجل جسدلہ خوار۔ لہ نصب وعذاب۔ اپنے ان دو لفظوں کے رُو سے جو خوار اور نصب ہے لیکھرام کے قتل ہونے پر دلالت کرتی ہے اسی کے موافق خدا تعالیٰ کی تفہیم سے ہم نے وہ اشعار اور نیزچند سطریں نثر کی لکھی ہیں جو کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام کے پانچویں ضمیمہ میں درج ہیں جن پر نظر غور کرکے ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ اُن بیانات سے صاف واضح ہوتاہے کہ لیکھرام اپنی طبعی موت سے نہیں بلکہ بذریعہ قتل پیشگوئی کے مفہوم کے مطابق اِس جہان فانی سے کوچ کرے گا۔ چنانچہ اِس ضمیمہ کے صفحہ ۲ کی عبارت جو اس صورتِ موت پر دلالت کرتی ہے یہ ہے :۔
’’اب میں اِس پیشگوئی کو شائع کرکے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتاہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں (بیماریوں ) سے نرالا اور خارق عادت (یعنی طبعی موتوں سے جو عادت میں داخل ہیں الگ ہو)اور اپنے اندر الٰہی ہیبت رکھتا ہو (یعنی انسان سمجھ سکتا ہو کہ یہ ایک ناگہانی آفت ہے جو دِلوں پر ایک ڈرانے والا اثر کرتی ہے) تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اُس کی رُوح سے میرا یہ نطق ہے۔ اور اگر میں اِس پیشگوئی میں کاذب نکلا (یعنی اگر ہیبت ناک طور پر لیکھرام کی موت نہ ہوئی)
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 382
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 382
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/382/mode/1up
382
تو ہر ایک سزا بھگتنے کے لئے میں طیار ہوں اور اِس بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رسّہ ڈال کر کسی سولی پرکھینچا جائے اور باوجودمیرے اِس اقرار کے یہ بات بھی ظاہر ہے کہ کسی اِنسان کا اپنی پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں سے بڑھ کر رسوائی ہے۔ زیادہ اِس سے کیا لکھوں۔ اب آریوں کو چاہیئے کہ سب مل کر دُعا کریں کہ یہ عذاب اُن کے اِس وکیل سے ٹل جائے ‘‘ فقط
اور صفحہ ایک کے اشعار اسی ضمیمہ میں جو لیکھرام کی صورتِ موت پر بلند آواز سے دلالت کرتے ہیں یہ ہیں:۔
عجب نوریست درجانِ محمدؐ
عجب لعلے ست درکانِ محمدؐ
زظلمتہا دلے آنگہ شود صاف
کہ گردد از محبّانِ محمدؐ
عجب دارم دلِ آں ناقصاں را
کہ رُو تابند از خوانِ محمدؐ
ندانم ہیچ نفسے در دو عالم
کہ دارد شوکت و شان محمدؐ
خدا زاں سینہ بیزارست صدبار
کہ ہست از کینہ دارانِ محمدؐ
خدا خود سوزد آں کِرم دنی را
کہ باشد از عدُوّانِ محمدؐ
اگر خواہی نجات از مستیء نفس
بیا در ذیلِ مستانِ محمدؐؐ
اگر خواہی کہ حق گوید ثنایت
بشو از دِل ثناخوانِ محمدؐ
اگر خواہی دلیلے عاشقش باش
محمدؐ ہست بُرہانِ محمدؐ
سرے دارم فِدائے خاکِ احمد
دِلم ہر وقت قُربانِ محمدؐ
بگیسُوئے رسول اللہ کہ ہستم
نثار رُوئے تابانِ محمدؐ
دریں رہ گر کشندم وربسوزند
نتابم رُو زِ ایوانِ محمدؐ
بکارِ دیں نترسم از جہانے
کہ دارم رنگ اِیمانِ محمدؐ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 383
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 383
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/383/mode/1up
383
بسے سہل ست از دُنیا بُریدن
بیادِ حُسن و احسانِ محمدؐ
فِدا شُد در رہش ہر ذرّہِء من
کہ دِیدم حُسن پنہانِ محمدؐ
دِگر اُستاد را نامے ندانم
کہ خواندم در دبستانِ محمدؐ
بدیگر دلبرے کارے ندارم
کہ ہستم کشتۂ آنِ محمدؐ
مرا آں گوشۂ چشمے بباید
نہ خواہم جُز گلستانِ محمدؐ
دلِ زارم بہ پہلویم مجوئید
کہ بستیمش بہ دامانِ محمدؐ
من آں خوش مُرغ از مُرغانِ قدسم
کہ دارد جابہ بستانِ محمدؐ
تو ؔ جانِ ما منوّر کردی از عشق
فدایت جانم اے جانِ محمدؐ
دریغا گر دہم صدجاں دریں راہ
نباشد نیز شایانِ محمدؐ
چہ ہیبت ہا بدادند ایں جواں را
کہ ناید کس بمیدانِ محمدؐ
الا اے دشمن نادان وبے راہ
بترس از تیغِ بُرّانِ محمدؐ
رہِ مولا کہ گُم کردند مُردم
بجو در آل و اعوانِ محمدؐ
الا اے منکر از شانِ محمدؐ
ہم از نورِ نمایانِ محمدؐ
کرامت گرچہ بے نام و نشان ست
بِیا بِنگر زِ غلمانِ محمدؐ
لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
اب اِن تمام اشعار سے اور مذکورہ بالا نثر سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ لیکھرام کی موت کے لئے تیغ بُرّان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور موت کی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 384
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 384
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/384/mode/1up
384
قسم کو ہیبت ناک قسم بیان کیا گیا ہے جومعمولی موتوں سے نرالی ہے۔ اور خود لفظ نصب اور خوار کا بھی دلالت کرتا تھا کہ یہ موت بذریعہ قتل کے واقع ہوگی مگر تا ہم چونکہ اللہ تعالیٰ کو منظور تھا کہ اِس پیشگوئی کو زیادہ سے زیادہ واضح کرے اِس لئے اُس حکیم مطلق نے صِرف اِس پیشگوئی پر ہی جس میں لفظ خوار اور نصب کاموجود ہے کفایت نہیں کی بلکہ اِس کی تشریح اور تفصیل کے لئے اور کئی الہامی پیشگوئیاں اِس کے ساتھ شامل کردیں جن کو ہم ابھی بیان کریں گے۔ مگر اس جگہ کمال افسوس سے لکھا جاتاہے کہ بعض نادانوں کا تعصب سے یہ حال ہوگیا ہے کہ اُنہوں نے اِس پیشگوئی کے معنوں کی طرف ذرہ توجہ نہیں کی اور نہ اُس شرح اور تفصیل کو دیکھا جو اس کے نیچے موجود ہے جس میں صاف لکھا ہے کہ یہ ایک خارق عادت اور ہیبت ناک نشان ہوگا نہ معمولی موت بلکہ اُنہوں نے کمال نا انصافی سے یہ اعتراض کردیا ہے کہ اِس پیشگوئی میں تو صرف عذاب کا لفظ ہے او ر عذاب سے موت مراد نہیں ہے لیکن اِن معترضین نے نادانی سے لفظ نصب کو جو قتل کی موت پر دلالت کرتا تھااور خوار کے لفظ کو جو اُس حالت پر دلالت کرتا تھا جبکہ مقتول کے مُنہ سے قتل کئے جانے کے وقت بیل کی طرح ایک آواز نکلتی ہے نظر انداز کردیا ہے۔ اور اگر فرض محال کے طور پر لفظ نصب اور خوار پیشگوئی میں نہ ہوتا اور صرف عذاب کا لفظ ہی ہوتا تب بھی وہ موت پر ہی دلالت کرتا تھا۔ کیونکہ جس قدر کامل عذابوں کے نمونے توریت اور قرآن شریف میں بیان فرمائے گئے ہیں وہ سب موت کے ساتھ تھے۔ نوح کی قوم کو عذاب ہوا وہ کیا تھا پانی کے ذریعہ سے موت تھی۔ لُوط کی قوم کو عذاب ہوا وہ کیا تھا پتھر برسانے سے موت تھی۔ اصحاب الفیل کی قوم کو عذاب ہوا وہ کیا تھا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 385
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 385
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/385/mode/1up
385
کنکریوں کے ذریعہ سے موت تھی۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین کو عذاب ہوا وہ کیا تھا تلوار کے ذریعہ سے موت تھی۔ ایسا ہی بہت سی اُمتوں پر اُن کی کثرت گناہوں کے سبب سے عذاب ہوتے رہے وہ کیا تھے؟ سب موت تھی۔ کیا کوئی ثابت کرسکتا ہے کہ جو دُنیا میں انبیاء کے مخالفوں پر آسمان سے عذاب نازل ہوتے رہے وہ موت کی حد تک نہیں پہنچے تھے صرف ایسے تھے جیسے اُستاد بچوں کو جھڑکی دیتا ہے یا کوئی خفیف سی درد ہوجاتی ہے۔اللہ اللہ تعصب کِس قدر کمال کو پہنچ گیا ہے کہ میری دشمنی کے لئے اب نوح کی قوم کے عذاب اور لُوط کی قوم کے عذاب اور نمرود کی قوم کے عذاب اور عادو ثمود کے عذاب اور صالح نبی کی قوم کے عذاب اور حضرت موسیٰ کے دشمنوں پر جو عذاب نازل ہوئے اس کے یہی معنے کئے جاتے ہیں کہ وہ لوگؔ مرے نہیں تھے تا کسی طرح لیکھرام کی پیشگوئی کی تکذیب کی جائے۔ یہ لوگ تکذیب کے لئے ہر طرف ہاتھ پیر مار کر یہ عذر بھی پیش کرتے ہیں کہ جہنم میں جو عذاب ہوگا اُس میں کہاں موت ہے۔ اس کاجواب یہ ہے کہ تمام جہنمی اوّل موت کا ہی عذاب اُٹھاکر پھر جہنم تک پہنچتے ہیں۔ موت کے بغیر جہنم میں کون گیا۔ اور جہنم میں بھی موت ہوتی اگر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ نہ ہوتا کہ پھر موت نہیں ہوگی۔ مگر باوجود اس کے خدا تعالیٰ نے جہنمیوں کو زندہ بھی نہیں کہا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ 333۱ ۔ یعنی جو شخص مجرم ہونے کی حالت میں مرے گا اُس کے لئے جہنم ہے کہ وہ اُس میں نہ مرے گا او ر نہ زندہ رہے گا۔ اب دیکھو کہ جہنمی کے واسطے زندگی بھی نہیں گو ابدی عذاب کے پورا کرنے کے لئے موت بھی نہیں۔ ماسوا اِس کے لیکھرام پر تو اسی دُنیا میں یہ عذاب کا وعدہ تھا نہ کہ آخرت میں پس یہ عذاب نوح کی قوم کے عذاب یا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 386
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 386
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/386/mode/1up
386
لُوط کی قوم کے عذاب یا دوسری اُن قوموں کے عذاب سے مشابہ ہونا چاہیئے جو دنیا میں ہوئے جس عذاب سے وہ لوگ مرگئے نہ کہ جہنم کے عذاب سے جو اِس دنیا کے بعد ہوگا کس قدر تعصب ہے اور کیسے ہاتھ پیر مار رہے ہیں کہ کسی طرح خدا کے نشانوں کو خاک میں ملاویں سو چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ان لوگوں کے نفسِ امّارہ طرح طرح کی بیجا حجتیں پیش کریں گے تا خدا تعالیٰ کے ایک چمکتے ہوئے نِشان کو کسی طرح ٹال دیں ایسا نہ ہوکہ وہ اُن کے دِل میں اترے اور اُن کے سینہ کو خدا کی معرفت سے روشن کرے۔ اِس
لئے خدائے علیم و حکیم نے کئی دفعہ کئی الہاموں میں اِس پیشگوئی کو بیان فرمایا اور کھلے کھلے طور پر اِس کی تفہیم کراکر وہ عبارتیں میری کتاب میں درج کرائیں جو ابھی لکھ چکا ہوں۔
اب میں مناسب دیکھتاہوں کہ اِس جگہ اُن دوسرے الہامات اور کشوف کا بھی ذکر کروں جو اِسی پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح میں بیان فرمائے گئے۔ مگر اِس قدر بیان کر دینا فائدہ سے خالی نہیں کہ ان لوگوں کا ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ جب ایک مرتبہ خدا تعالیٰ نے بیان فرمادیا تھا کہ لیکھرام پر نصب اور عذاب چھ برس تک نازل ہونے والا ہے تو دوسری پیشگوئیوں کی کیا ضرورت تھی۔ اِس کا جواب یہ ہے کہ دوسری پیشگوئیاں اِس پیشگوئی کے لئے بطور تفصیل اور شرح کے ہیں تا نا دان معترض پر بکمال و تمام حجت پوری کی جائے۔ اور اگر یہ جائز نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بعض الہامات کو دوسرے الہامات سے تشریح فرماوے تو یہ اعتراض خود خدا تعالیٰ کی کتاب پر ہوگا کہ مثلاً جبکہ اُس نے سورہ اخلاص میں ایک مرتبہ فرما دیا تھا کہ 3 33 ۱ تو پھر کیا ضرور تھا کہ بار بار اِن مضامین کا قرآن شریف میں ذِکر کرتا اور ناحق اپنے کلام کو طول دیتا۔ اب دیکھنا چاہیئے کہ یہ نادان فرقہ میری پیشگوئی پر اعتراض کرکے کس طرح
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 387
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 387
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/387/mode/1up
387
خدا کی کلام قرآن شریف کو بھی مورد اعتراض ٹھہراتا ہے۔ اب ہم باقی الہامات کو جو اِس پیشگوئی کے لئے بطور تشریح ہیں ذیل میں لکھتے ہیں اور ناظرین سے توقع رکھتے ہیں جو وہ غور سے سوچیں اور عمداً خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کرکے باز پرس کا نشانہ نہ بنیں۔ واضح ہوکہ پیشگوئی مذکورہ بالا کی تفصیل اور تشریح کے لئے ایک اور الہام ہے جو لیکھرام کی موت سے قریباً پانچ سال پہلے شائع کیا گیا۔ چنانچہ وہ میرے رسالہ کرامات الصادقین کے اخیر میں یعنی ٹائٹل پیج کے اخیر صفحہ پر آٹھویں سطر میں درج ہے اور وہ عبارت جس میں الہام مذکور ہے یہ ہے۔ ومنھا ما و عدَنی ربّی واستجاب دعائی فی رجل مفسد عدوّاللّٰہ ورسُولہ المسمّی لیکھرام الفشاوری واخبرنی انّہ من الھالکین۔ انّہ کان یسبّ نبیّ اللّٰہ ویتکلّم فی شانہ بکلمات خبیثۃ۔ فدعوت علیہ فبشّرنی ربّی بموتہ فی ستّ سنۃ۔ انّ فی ذالک لاٰیۃ للطّالبین۔ یعنی میرے نشانوں میں سے جو خدا نے میری تائید میں ظاہر فرمائے وہ پیشگوئی ہے جو میری دعا قبول ہوکر ایک فساد انگیز شخص کی نسبت جو اللہ اور رسول کا دشمن تھا جس کانام لیکھرام تھا اور پشاور کے ضلع کا رہنے والا تھا مجھے بتلائی گئی اورخدا نے اُس کے بارے میں مجھے خبر دے کر مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اُس کو ہلاؔ ک کرے گا۔ یہ شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور اُس کی شان میں توہین کے الفاظ بولا کرتا تھا۔ پس میں نے اُس پر بد دعا کی اور خدا نے میری دعا قبول کرکے مجھے خوشخبری دی اور کہا کہ میں چھ برس کی میعاد میں لیکھرام کو ہلا ک کروں گا۔ اِس پیشگوئی میں اُن لوگوں کے لئے جو خدا کے طالب ہیں ایک بڑا نِشان ہے۔ فقط
تما م ہندو اور مسلمان او رعیسائی برٹش انڈیا کے رہنے والے اِس بات کے گواہ ہیں اور خود گورنمنٹ بھی گواہ ہے جس کی خدمت میں یہ عربی پیشگوئی والی کتاب
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 388
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 388
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/388/mode/1up
388
بھیجی گئی تھی کہ یہ موت کی پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت قریباً پانچ سال اُس کے قتل ہونے سے پہلے کی گئی تھی اور لاکھوں اِنسانوں میں مشہور ہوچکی تھی اس میں بار بار اشتہارات کے ذریعہ سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ یہ موت کسی معمولی بیماری سے نہیں ہوگی بلکہ ضرور ایک ہیبت ناک نشان کے ساتھ یعنی زخم کے ساتھ اُس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلادے گا*۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسے صاف الفاظ میں بتلا رہی ہے کہ خدا نے قطعی طور پر ارادہ کیا ہے کہ لیکھرام کو چھ برس کی مُدت تک ہولناک طرز میں ہلاک کرے۔ اِس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ جب پہلی پیشگوئی جس میں نصب اور عذاب کا لفظ ہے کی گئی تو نادان مخالفوں نے یہ اعتراض کرنا شروع کیاکہ عذاب کی پیشگوئی کیا حقیقت رکھتی ہے عذاب تو دردِ سر سے بھی ہوسکتا ہے۔ اور ہرچند زبانی تقریروں میں اُنہیں کہا گیا کہ اِس جگہ عذاب سے مراد موت ہی ہے جیسا کہ نصب کا لفظ دلالت کررہا ہے مگر اُنہوں نے نہایت تعصب سے اعتراض کرنا نہ چھوڑا۔ قرآن شریف کے موقع پیش کئے گئے جہاں نو ح کی قوم کی نسبت اور لُوط کی قوم کی نسبت اور فرعون کی قوم کی نسبت عذاب کا ذکر تھا جس سے صریح موت مراد تھی۔ تب بھی اُنہوں نے نہ مانا۔ آخر خدا تعالیٰ کی جناب میں توجہ کی گئی کہ وہ ایک کھلے کھلے الہام سے لیکھرام کی موت سے مطلع فرماوے۔ تب خدا تعالیٰ نے وہ الہام عطا فرمایا جو اوپر لکھا گیا ہے جس میں عربی عبارت میں بکمال تشریح و تفصیل لیکھرام کی موت کی نسبت
* یہ عبارت جو رسالہ برکات الدعا کے اخیر صفحہ میں ہے کہ اِس پیشگوئی کانشان دلوں کو ہلا دے گا
اس کے یہ معنے ہیں کہ اُس وقت بہت شور اُٹھے گا اور پیشگوئی خوفناک صورت میں ناگہانی طور پر خلافِ اُمید ظاہر ہوگی جس سے دل کانپ جائیں گے۔ یعنی لیکھرام کی موت دہشت ناک اور ڈراؤنی صورت پر واقعہ ہوگی جس سے یکدفعہ غوغا برپا ہو جائے گا اوردلوں پر چوٹ پہنچے گی۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 389
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 389
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/389/mode/1up
389
پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ چھ ۶برس کے اندر ہلاک کیاجائے گا۔ لیکن اس الہام کے بعد بھی متعصب طبیعتوں کاشورکم نہ ہوااور اُنہو ں نے کہا کہ ہمیشہ لوگ بیماریوں سے مرتے ہی ہیں اور صحت بھی پاتے ہیں یہ کچھ پیشگوئی نہیں اور ظلم کی راہ سے یہ خیال نہ کیا کہ بے شک موت کا سلسلہ جاری تو ہے مگر یہ کسی انسان کے اختیار میں نہیں کہ کسی کی موت کے لئے کوئی تاریخ اور مدّت مقرر کرسکے مگر پھر بھی متعصب اخباروں نے شور مچایا کہ یہ پیشگوئی گول مول ہے اور ہر چند سمجھایا گیا کہ اب تو الہام کے ذریعہ سے صریح لفظوں میں موت کی خبر دی گئی مگر وہ ظلم کی راہ سے لوگوں کو دھوکے دیتے رہے اور کہتے رہے کہ موت کاسلسلہ بھی تو اِنسانوں کے لئے جاری ہے۔ اِس میں ہیبت ناک نِشان کونسا ہے۔چنانچہ انیس ہند میرٹھ نے جو ہندوؤں کی طرف سے میرٹھ میں ایک اخبار نکلتا ہے اپنے پرچہ ۲۵ ؍ مارچ ۱۸۹۳ ء میں یہی اعتراض کیا اور یہ لکھا کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اِس میں شبہات باقی رہ جائیں گے۔ مگر چونکہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے متواتر الہامات سے بخوبی سمجھا دیا تھا کہ اِس پیشگوئی سے موت ہی مراد ہے اور موت بھی قتل کی موت اور ہیبت ناک موت۔ اِس لئے میں نے ایڈیٹر انیس ہند میرٹھ کو بھی وہ دندان شکن جواب دیا جس کو میں نے اپنے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیج کے صفحوں میں اُنہی دنوں میں پیشگوئی کے وقوع سے قریبًا پانچ سال پہلے شائع کر دیا ہے۔ میں مناسب دیکھتا ہوں کہ وہ جواب جو قتل لیکھرام سے ایک زمانہ دراز پہلے میرے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیج پر چھپ کر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 390
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 390
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/390/mode/1up
390
شائع ہوچکاہے اِ س جگہ اُس رسالہ میں سے نقل کردوں۔ سو وہ یہ ہے۔
نمونہ دُعائے مستجاب
انیس ہند میرٹھ اور ہماری پیشگوئی پر اعتراض
’’ اِسؔ اخبار کا پرچہ مطبوعہ ۲۵؍ مارچ ۱۸۹۳ ء جس میں میری اس پیشگوئی کی نسبت جو لیکھرام پشاوری کے بارے میںَ میں نے شائع کی تھی کچھ نکتہ چینی ہے مجھ کو ملا۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض اور اخباروں پر بھی یہ کلمۃ الحق شاق گذرا ہے اور حقیقت میں میرے لئے خوشی کامقام ہے کہ یوں خود مخالفوں کے ہاتھوں اس کی شہرت اور اشاعت ہو رہی ہے۔ سو میں اِس وقت اِس نکتہ چینی کے جواب میں صرف اس قدر لکھنا کافی سمجھتا ہوں کہ جس طور اور طریق سے خدا تعالیٰ نے چاہا اسی طور سے کیا میرا اس میں دخل نہیں۔ ہاں یہ سوال کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں گے اس اعتراض کی نسبت میں خوب سمجھتا ہوں کہ یہ پیش از وقت ہے۔ میں اِس بات کا خود اقراری ہوں اور اب پھر اقرار کرتا ہوں کہ اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا ہے پیشگوئی کا ماحصل آخر کار یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا معمولی طور پرکوئی درد ہوا یاہیضہ ہوا اور پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہوگئی تو وہ پیشگوئی متصور نہیں ہوگی اور بلاشُبہ مکراور فریب ہوگا کیونکہ ایسی بیماریوں سے تو کوئی بھی خالی نہیں۔ ہم سب کبھی نہ کبھی بیمار ہو جاتے ہیں۔ پس اِس صورت میں بلاشبہ میں اُس سزا کے لائق ٹھہروں گا جس کا ذکر میں نے کیا ہے ۔ لیکن اگر پیشگوئی کا ظہور اُس طور سے ہوا کہ جس میں قہر الٰہی کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 391
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 391
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/391/mode/1up
391
نشان صاف صاف اور کھلے کھلے طور پر دِکھائی دیں تو پھر سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیشگوئی کی ذاتی عظمت اور ہیبت دنوں اور وقتوں کے مقرر کرنے کی محتاج نہیں۔ اِس بارے میں تو زمانہ نزولِ عذاب کی ایک حد مقرر کر دینا کافی ہے پھر اگر پیشگوئی فی الواقع ایک عظیم الشان ہیبت کے ساتھ ظہور پذیر ہوتو وہ خود دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور یہ سارے خیالات اور نکتہ چینیاں جو پیش از وقت دلوں میں پیدا ہوتی ہیں ایسی معدوم ہو جاتی ہیں کہ منصف مزاج اہل الرائے ایک انفعال کے ساتھ اپنی رایوں سے رجوع کرتے ہیں۔ ماسوا اِس کے یہ عاجز بھی تو قانون قدرت کے تحت میں ہے۔ اگر میری طرف سے بنیاد اِس پیشگوئی کی صرف اِسی قدر ہے کہ میں نے صرف یا وہ گوئی کے طور پر چنداحتمالی بیماریوں کو ذہن میں رکھ کر اور اٹکل سے کام لے کر یہ پیشگوئی شائع کی ہے توجس شخص کی نسبت یہ پیشگوئی ہے وہ بھی تو ایسا کرسکتا ہے کہ ان ہی اٹکلوں کی بنیاد پر میری نسبت کوئی پیشگوئی کردے بلکہ میں راضی ہوں کہ بجائے چھ برس کے جو میں نے اُس کے حق میں میعاد مقرر کی ہے وہ میرے لئے دس برس لکھ دے۔ لیکھرام کی عمر اِس وقت شاید زیادہ سے زیادہ تیس برس کی ہوگی اور وہ ایک جوان قوی ہیکل عمدہ صحت کا آدمی ہے اور اِس عاجز کی عمر اِس وقت پچاس برس سے کچھ زیادہ ہے اور ضعیف او ر دائم المرض اور طرح طرح کے عوارض میں مبتلا ہے۔ پھر باوجود اِس کے مقابلہ میں خود معلوم ہو جائے گا کہ کونسی بات اِنسان کی طرف سے ہے اور کونسی بات خدا تعالیٰ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 392
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 392
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/392/mode/1up
392
کی طرف سے* ۔اور معترض کا یہ کہنا کہ ’’ ایسی پیشگوئیوں کا اب زمانہ نہیں ہے‘‘ ایک معمولی فقرہ ہے جو اکثر لوگ مُنہ سے بول دیا کرتے ہیں میری دانست میں تو مضبوط اور کامل صداقتوں کے قبول کرنے کے لئے یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ شاید اس کی نظیر پہلے زمانوں میں کوئی بھی نہ مل سکے۔ ہاں اِس زمانہ سے کوئی فریب مخفی نہیں رہ سکتا۔ مگر یہ تو راستبازوں کے لئے اور بھی خوشی کا مقام ہے کیونکہ جو شخص فریب اور سچ میں فرق کرنا جانتا ہے وہی سچائی کی دل سے عزت کرتا ہے اور بخوشی اور دوڑ کر سچائی کو قبول کر لیتا ہے اور سچائی میں کچھ ایسی کشش ہوتی ہے کہ وہ آپ قبول کرا لیتی ہے۔ ظاہر ہے کہ زمانہ صدہا ایسی نئی باتوں کو قبول کرتا جاتا ہے جو لوگوں کے باپ دادوں نے قبول نہیں کی تھیں۔ اگر زمانہ صداقتوں کا پیاسا نہیں تو پھر کیوں ایک عظیم الشان انقلاب اس میں شروع ہے۔ زمانہ بیشک حقیقی صداقتوں کا دوست ہے نہ دشمن اور یہ کہنا کہ زمانہ عقلمند ہے اور سیدھے سادے لوگوں کا وقت گذر گیا ہے یہ دوسرے لفظوں میں زمانہ کی مذ ّ مت ہے۔ گویا یہ زمانہ ایک ایسا بد زمانہ ہے کہ وہ سچائی کو واقعی طور پر سچائی پاکر پھر اس کو قبول نہیں کرتا۔ لیکن میں ہرگز قبول نہیں کروں گا کہ فی الواقع ایسا ہی ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ ترمیری طرف رجوع کرنے والے اور مجھ سے فائدہ اُٹھانے والے وہی لوگ ہیں جو نو تعلیم یافتہ ہیں جو بعض اُن میں سے بی اے
* یہ حق اور باطل کامقابلہ لیکھرام کی اُس پیشگوئی سے جو اُس نے میری نسبت کی تھی بڑی صفائی سے
ظاہر ہوگیا ہے کیونکہ لیکھرام نے میری نسبت ۱۸۹۲ عیسوی میں یہ اشتہار دیا تھا کہ یہ شخص تین۳ برس کے عرصہ میں ہیضہ سے مر جائے گا سو مُدّت ہوئی کہ اُس کی پیشگوئی کی میعاد گذر گئی اور میں بفضلہ تعالیٰ زندہ سلامت موجود ہوں مگر میری پیشگوئی نے جس کی چھ۶ سال کی میعاد تھی ایسے وقت میں اُس کو اجل کا پیالہ پلا دیا کہ ابھی اڑھائی سال پیشگوئی میں سے باقی تھے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 393
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 393
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/393/mode/1up
393
اور ایم اے تک پہنچے ہوئے ہیں اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ یہؔ نو تعلیم یافتہ لوگوں کا گروہ صداقتوں کو بڑے شوق سے قبول کرتا جاتا ہے اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ ایک نو مسلم اور تعلیم یافتہ یوریشین انگریزوں کا گروہ جن کی سکونت مدراس کے احاطہ میں ہے ہماری جماعت میں شامل او رتمام صداقتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اب میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے وہ تمام باتیں لکھ دی ہیں جو ایک خدا ترس آدمی کے سمجھنے کے لئے کافی ہیں۔ آریوں کا اختیار ہے کہ میرے اِس مضمون پر بھی اپنی طرف سے جس طرح چاہیں حاشیے چڑھائیں مجھے اِس بات پر کچھ بھی نظر نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت اِس پیشگوئی کی تعریف کرنا یا مذمت کرنا دونوں برابر ہیں اگر یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ اُسی کی طرف سے ہے تو ضرور ہیبت ناک نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا۔ اور اگر اُس کی طرف سے نہیں تو پھر میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اُس وقت رکیک تاویلیں کروں گا تو یہ اور بھی ذلّت کا موجب ہوگا۔ وہ ہستی قدیم اور وہ پاک و قدوس جو تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے وہ کاذب کو کبھی عزت نہیں دیتا۔ یہ بالکل غلط بات ہے کہ لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے مجھ کو ذاتی طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا چشمہ تھا توہین سے یاد کیا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا میں عزت ظاہر کرے۔ والسّلام علٰی من ا تّبع الھدٰی‘‘۔
پھر عین اسی وقت میں جبکہ میں انیس ہند میرٹھ کے اعتراض کا جواب لکھ رہا تھا رات کے وقت دوبارہ لیکھرام کے قتل کئے جانے کی مجھے خبر دی گئی ۔ چنانچہ اسی برکات الدعا کے اخیری صفحہ ٹائٹل پیج کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 394
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 394
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/394/mode/1up
394
حاشیہ پر وہ خبر درج ہے اور وہ یہ ہے:۔
’’ لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر
آج جو۲؍ اپریل ۱۸۹۳ ء مطابق ۱۴؍ ماہ رمضان ۱۳۱۰ ھ ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں مَیں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اُس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہوگیا۔ میں نے نظر اُٹھاکر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خِلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں۔ ملائک شدّاد غِلاظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دِلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے *تب میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرا م اور اُس دوسرے شخص کی سزادہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔ مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے۔ ہاں یہ یقینی طورپر یاد رہا ہے کہ وہ دوسرا شخص اُنہی چند آدمیوں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں اور یہ یکشنبہ کا دن اور ۴ بجے صبح کا وقت تھازفالحمد للّٰہ علٰی ذالک‘‘۔
*یہ اب تک معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے۔ منہ
ز یہ اِس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اتوار کے دن لوگ صبح کو اُٹھتے ہی کہیں گے کہ اب
لیکھرام دنیا میں کہاں ہے کیونکہ شنبہ کو لیکھرام مقتول ہوکر اور آتشِ سوزاں سے خاکستر ہوکر بے نام ونشان رہ جائے گا اور یکشنبہ کو اُس کی زندگی کا تمام قصہ خواب و خیال ہو جائے گا۔
حریفے کہ درشنبہ میداشت جاں بیک شنبہ ازوے نماند نشاں
کجاہست امروز آں لیکھرام بیک شنبہ گویند ہر خاص و عام
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 395
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 395
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/395/mode/1up
395
پھر جب یقینی اور قطعی طور پر یہ امر فیصلہ پاگیا کہ میری دعا کے قبول ہونے پر آسمان پر یہ قرار پاچکا ہے کہ لیکھرام ایک دردناک عذاب کے ساتھ قتل کیا جائے گا تومیں نے اسی کتاب برکات الدعا کے صفحہ ۲۸ میں سید احمد خاں صاحب کے سی۔ ایس ۔ آئی کو مخاطب کرکے چند شعروں میں اُن پر ظاہر کیا کہ اگر دعا کے قبول ہونے میں آپ کو شک ہے تو آپ منتظر رہیں کہ جو لیکھرام کی نسبت میں نے دعا کی ہے کس طور پر اس کی قبولیت ظاہر ہوتی ہے۔ اور میں نے اس کتاب برکات الدعا کے صفحہ ۲ و ۳ و ۴کی طرف اُن کو توجہ دلائی۔ اور شعر کے نیچے ان صفحات کے نشان لکھ دیئے ۔ چنانچہ وہ اشعار یہ ہیں:۔
رُوئے دلبر از طلبگاراں نمی دارد حجاب
می درخشد درخورو می تابد اندر ماہتاب
لیکن آں رُوئے حسیں از غافلاں ماند نہاں
عاشقے باید کہ بردارند از بہرش نقاب
دامنِ پاکش ز نخوتہا نمی آید بدست
ہیچ راہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب
بسؔ خطرناک است راہ کوچ ۂ یار قدیم
جاں سلامت بایدت از خود ر ویہاسر بتاب
تاکلامش فہم و عقل ناسزایاں کم رسد
ہرکہ ازخودگم شود او یابد آں راہِ صواب
مشکلِ قرآں نہ از ابناءِ دُنیا حل شود
ذوق آں میداند آں مستے کہ نوشدآں شراب
اے کہ آگاہی ندا د ندت ز انوارِ دروں
در حقِ ما ہرچہ گوئی نیستی جائے عتاب
ازسرِوعظ و نصیحت ایں سخنہا گفتہ ایم
تامگرزیں مرہمے بہ گردد آں زخمِ خراب
ازدُعاکن چارہء آزار انکارِ دُعا
چوں علاجِ مے زمے وقتِ خمار والتہاب
بدیں عمر میداشت طبعے درشت نہ انساں کہ دستِ خدایش بکشت
غرض فرشتہ جو یکشنبہ کی صبح میں خونی آنکھوں کے ساتھ نظر آیا یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ شنبہ کو لیکھرام کو قتل کرکے یکشنبہ کو اپنی خونی آنکھیں دُنیا کو دِکھائے گا یعنی یکشنبہ کی صبح ہوتے ہی عام طور پر شور پڑ جائے گا کہ لیکھرام مقتول ہونے کی حالت میں اِس دنیا سے گذر گیا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 396
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 396
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/396/mode/1up
396
اے کہ گوئی گر دعاہا را اثر بودے کجاست
سوئے من بشتاب بنمایم ترا چوں آفتاب
ہاں مکن انکار زیں اسرار قدرتہائے حق
قصہ کوتہ کن بہ بیں ازما دعائے مستجاب*
دیکھو صفحہ ۲۔ ۳ ۔ ۴ سرورق رسالہ برکات الدعا ۔ ‘‘
اب یہ بھی جاننا چاہیئے کہ اِس پیشگوئی کی وضاحت صرف اِس حد تک ہی نہیں کہ اِس میں لیکھرام کی موت کی خبردی گئی اور نیز یہ بھی کہا گیا کہ معمولی بیماریوں کے ذریعہ سے موت نہیں ہوگی بلکہ ہیبت ناک نشان کے ساتھ موت ہوگی اور تیغ برّان کے ذریعہ سے موت ہوگی۔ بلکہ اِس کے ساتھ کی ایک دوسری پیشگوئی میں موت کا دِن اور تاریخ بھی بتلائی گئی ہے۔ جیسا کہ میری کتاب کرامات الصّادقین کے صفحہ ۴ ۵ میں اِسی بارے میں ایک عربی شعر ہے جو قریباً چار سال واقعہ قتل لیکھرام سے پہلے رسالہ مذکورہ میں چھپ کر تمام قوموں میں شائع ہوچکا ہے۔ یہ وہی شعر ہے جس پر ہندو اخباروں زنے
اس شعر میں سید احمد خاں صاحب کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ آپ جو اس بات سے منکر ہیں
جو دُعائیں قبول ہوتی ہیں یہ آپ کا خیال سراسر غلط ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ میں نے دعا کی ہے کہ لیکھرام قتل کی موت سے چھ۶ برس کے اندر مارا جاوے اورخدا نے مجھے اطلاع دیدی ہے کہ وہ دعا قبول ہوگئی ہے اور نیز یہ کہ سید احمد خاں اخیر نتیجہ تک زندہ رہ کر بچشم خود دیکھ لے گا کہ دُعا کے مطابق لیکھرام چھ۶ برس کے اندر قتل کیا گیا۔ چنانچہ سید احمد خاں صاحب فوت نہ ہوئے جب تک کہ چھ مارچ ۱۸۹۷ ء آگیا جس میں شنبہ کے دِن لیکھرام مارا گیا ۔ منہ
ز پرچہ اخبار سماچار میں جو ایک ہندو پرچہ ہے لکھا ہے کہ ہمارا ماتھا تو اُسی وقت ٹھنکا تھا جب
مصنّف موعودمسیحی نے اپنی کتاب میں عام اعلان کیا تھا کہ لیکھرام عید کو مارا جائے گا۔ دیکھو پرچہ اخبار سماچار صفحہ لیکن یاد رہے کہ اِس ایڈیٹر نے اِس بیان میں غلطی کھائی ہے کہ ہم نے لیکھرام کے قتل کئے جانے کے لئے عید کا دن پیشگوئی کے رُو سے بتلایا تھا بلکہ جیسا کہ اِس شعر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو ہم نے متن میں لکھ دیا ہے عید کے بعد کا دن شعر میں بتلایا گیا تھا۔ چونکہ اِس شعر کی پیشگوئی کو صدہا لوگوں پر زبانی طور پر ظاہر کیا گیا تھا اِس لئے ہندوؤں میں بھی اِس کی شہرت
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 397
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 397
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/397/mode/1up
397
لیکھرام کے قتل کے وقت زور دیا تھا اور گورنمنٹ میں اِس کو پیش کیا تھا اور یہ شور مچایا تھا کہ اگر اس پیشگوئی کرنے والے کی واقعہ قتل لیکھرام میں سازش نہیں ہے تو کیوں اور کِن وسائل سے اطلاع پاکر لیکھرام کے مارے جانے سے چار برس پہلے اس شخص نے مشہور کیا کہ وہ عید کے دِن مارا جائے گا اور وہ شعر یہ ہے ۔ جو کراماتُ الصَّادِقین کے صفحہ ۵۴ میں درج ہے۔
وَبشّرنی ربّی وقال مُبشّرا ستعرف یَوم العید و العید اقرب
یعنی میرے خدا نے ایک پیشگوئی کے پورا ہونے کی مجھے خوشخبری د ی اور خوشخبری دے کر
ہوچکی تھی۔ لہٰذا اِس ہندو ایڈیٹر نے کسی قدر غلطی کے ساتھ اس شعر کی پیشگوئی کو یاد رکھا اور پھر جب لیکھرام قتل کیا گیا تو گورنمنٹ عادلہ کے اکسانے کے لئے پیش کردیا۔ اِس شعر میں جو لفظ ستعرف یوم العید ہے بعض نادانوں نے اِس پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اِس میں پیشگوئی کا تو کچھ ذِکر نہیں صرف عید کے دِن کا ذِکر ہے۔ لیکن سخت افسوس ہے کہ اگر ان کو کچھ بھی عربی کا علم ہوتا تو ایسا نہ کہتے کیونکہ پہلے مصرع میں صاف لکھا ہے کہ وبشّرنی ربّی ۔ اور یہ لفظ ہمیشہ پیشگوئی کے لئے آتا ہے۔ ماسوا اِس کے اگر عید کے لفظ سے معمولی عید کا دِن ہی مراد ہو تو یہ معنے ہوں گے کہ تجھے عید کے دِن کے آنے کی پیش از وقت تیرا ربّ خوشخبری دیتا ہے اور جب عید آئے گی تو تُو اُس کو پہچان لے گا اور عید عید کے ساتھ ملی ہوئی ہوگی۔ اب دیکھو کہ اِن معنوں میں کس قدر بیہودہ باتیں اور مفاسد جمع ہیں۔ اوّل عید کی نسبت جو ایک معمولی دِن ہے پیشگوئی کرنا۔ اور پھر اِس معمولی عید میں کونسی باریک حقیقت ہے جس کے پہچاننے کی ضرورت ہوگی وہ تو پہلے ہی پہچانا ہوا دِن ہے۔ اور پھر اس کے کیامعنے کہ عید عید کے ساتھ ملی ہوئی ہوگی۔ ملنے کا لفظ تو متغائر چیزوں کو چاہتا ہے جن کا مقابلہ دِکھلانا ضروری ہے۔ اب جبکہ عید ایک ہی چیز ہے تو دوسری چیز کونسی ہوئی جس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 398
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 398
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/398/mode/1up
398
کہا کہ تو عید کے دِن کو پہچانے گا جبکہ نشانؔ ظاہر ہوگا او ر عید کا دِن نِشان کے دِن سے بہت قریب اور ساتھ ملا ہوا ہوگا۔ اِس پیشگوئی کے سمجھنے میں ہندو اخباروں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ گویا یہ خبردی گئی ہے کہ لیکھرام عید کے دن قتل ہوگا حالانکہ شعر مذکور میں صاف یہ فقرہ ہے کہ عید اُس دن سے اقرب ہوگی۔ یعنی بہت نزدیک ہوگی اور اُس دن میں اور عید کے دن میں کوئی فاصلہ نہیں ہوگا اور ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ عید یکم شوال کو جمعہ کے روز ہوئی اور لیکھرام دوسری شوال کو ہفتہ کے دِن ۶؍ مارچ ۱۸۹۷ ء میں مارا گیا۔ اسی کے مطابق جو الہامی شعر میں مندرج تھا کہ لیکھرام کے مارے جانے کا دن عید کے دن کے ساتھ ملا ہوا ہوگا اور درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہوگا۔ اور الہامی شعر سے ظاہر ہے کہ اِس شعر میں صاف لفظوں میں بیان کردیا گیا تھا کہ دوسری شوال کو ہفتہ کے دن لیکھرام قتل کیا جائے گا اور درحقیقت یہ تمام بیان اجمالی طور پر اِس پیشگوئی میں موجود تھا کہ عجل جسد لہ خوار کیونکہ گوسالہ سامری ہاتھوں سے کاٹا گیاتھا۔ پس چونکہ مشبہ او ر مشبہ بہٖ میں واقعات کا تماثل ضروری ہے۔ اِس لئے ماننا پڑا کہ لیکھرام جس کو عجل سامری سے مشابہت دی گئی ہے ہاتھوں سے کاٹا جائے اور چونکہ عجل سامری کے کاٹے جانے کا دِن شنبہ کا دِن تھا اور یہودیوں کی ایک عید بھی تھی۔ لہٰذا پیشگوئی کی مشابہت کے پورا کرنے کے لحاظ سے ضروری ہوا کہ اِس واقعہ کے قریب ایک عید ہو اور شنبہ کا دِن بھی ہو۔ سو یہ پیشگوئی اس ضرورت مماثلت کی وجہ سے ان تمام واقعات کی طرف سے اشارہ کر رہی تھی جو گوسالہ سامری کو پیش آئی تھی یہاں تک کہ جیسا کہ گوسالہ سامری ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلایا گیا تھا ایسا ہی لیکھرام کے ساتھ معاملہ ہوا کیونکہ اوّل قاتل نے اُس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا پھر ڈاکٹر نے اُس کے زخم کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 399
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 399
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/399/mode/1up
399
چُھری کے ساتھ زیادہ کھولا۔ پھر اُس کی لاش پر ڈاکٹری امتحان کی چُھری چلی۔ غرض گوسالہ سامری کی طرح تین مرتبہ انسانوں کے ہاتھوں نے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر وہ عجل سامری کی طرح جلایا گیا اور پھر عجل سامری کی طرح دریا میں ڈالا گیا ۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو کچھ اُس سامری گوسالہ کے ساتھ ہوا وہ سب کچھ لیکھرام کے ساتھ ہوا۔ یہاں تک کہ خدا نے چاہا کہ عید کا دن اور شنبہ کا روز بھی گوسالہ سامری کی طرح لیکھرام کے حصے میں آوے۔ پس ایک دانا اور زیرک کے لئے یہی پیشگوئی عجل جسد لہ خوارکی اِس بات کے سمجھنے کے لئے کافی تھی کہ لیکھرام کس دن اور کس تقریب پر فوت ہوگا اور اس کی موت کس طور سے ہوگی۔ لیکن خدا تعالیٰ نے موٹی عقل والوں پر رحم کرکے دُوسرے الہامات میں اور بھی اس پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح کردی اور صریح لفظوں میں بتا دیا کہ موت بذریعہ قتل ہوگی اور عید سے ایک دن پہلے *یہ واقعہ ہوگا۔ اِس جگہ یاد رہے کہ اِس پیشگوئی میں بعض اور لطیف اشارات بھی ہیں جو اس جگہ ذِکر کرنے کے لائق ہیں۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ سامری نے اپنی دستکاری کے گوسالہ کو قوم کے سامنے مقدس کرکے ظاہر کیا تھا۔ اور اُس کا یہ ہنر بتلایا تھا کہ یہ باوجود بے جان ہونے کے بیل کی طرح آواز کرتا ہے اور اس کی آواز کے سبب یہ مشہور کیا تھا کہ گویا جبرائیل کے قدموں کی خاک اس کے پیٹ میں ہے اور اُس برکت سے وہ بیل کی طرح آواز نکالتا ہے۔ مگر دراصل یہ تمام اُس کا جھوٹ تھا۔ اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جیسے آج کل بعض کھلونے ایسے بنائے جاتے ہیں کہ ہوا کے اندر اور باہر آنے سے اُن میں سے ایک آواز نکلتی ہے یا جیسے بعض زمیندار اپنے کھیتوں پر چمڑہ کا ایک ڈھول سا بنا لیتے ہیں اور اُس میں سے بھیڑیئے کے مشابہ ایک آواز نکلتی ہے ایسا ہی یہ بھی ایک کھلونا تھا اور قوم کو دھوکہ دینے کے لئے اور نیز اس گوسالہ کو ایک
* کاتب کی غلطی معلوم ہوتی ہے ’’ پہلے ‘‘ کی بجائے لفظ ’’ بعد‘‘ ہونا چاہئے۔( شمس
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 400
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 400
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/400/mode/1up
400
مقدس ثابت کرنے کے لئے یہ ایک جھوٹا او ربے اصل بیان سامری نے پیش کردیا کہ رسول کے قدموں کی خاک کی برکت سے یہ آواز آتی ہے تا وہ لوگ اس گوسالہ کو بہت ہی مقدس سمجھ لیں اور تا سامری ایک کراماتی انسان ماناجائے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رونق اور عزت کمؔ ہو جائے۔ قرآن شریف نے ہرگز اِس بات کی تصدیق نہیں کی کہ درحقیقت وہ آواز رسول کی خاکِ قدم کی وجہ سے تھی صرف سامری کا قول نقل کردیا ہے اور جیسا کہ قرآن شریف کی عادت ہے جو بعض اوقات کفار کے اقوال نقل کرتا ہے اور بوجہ بداہت بطلان اُن اقوال کے ردّ کرنے کی حاجت نہیں دیکھتا بلکہ فقط قائل کا کاذب یافاسق ہونا بیان کرکے دانشمندوں کو اصل حقیقت سمجھنے کے لئے متنبہ کرتا ہے۔ ایساہی اِس جگہ بھی اُس نے کیا۔ سو اب سامری کے اس جھوٹے منصوبہ کی مشابہت لیکھرام سے یہ ہے کہ آریوں نے بھی محض دھوکہ دہی کی غرض سے لیکھرام کو ایک مقدس اور فاضل انسان قرار دے دیا اور اُس کی چند گندی کتابیں جو محض عیسائیوں کی کاسہ لیسی سے اُس نے لکھی تھیں اور بقول شخصے نقل راچہ عقل۔ پادریوں کی اُردو کتابوں کی نقل تھی ان ہی باتوں کو سرمایہ فضیلت سمجھ لیا اور جس طرح سامری نے یہ بہانہ بنایا تھا کہ رسول کے قدم کی برکت سے اُس گوسالہ نے بیل کی سی آواز کی ہے۔ اسی طرح اُس کی گندی تحریریں ایشر کی کرپا کی وجہ سے سمجھی گئیں اور خیال کیا گیا کہ یہ شکتی ایشر نے اُس کو دی کہ مسلمانوں کا اُس نے مقابلہ کیا حالانکہ وہ شخص اپنی ذات سے ایک نادان اور بے علم آدمی اور موٹی سمجھ کا ایک ہندو تھا اور جو کچھ اُس نے لکھا نہایت بیہودہ اور سراسر باطل تھا جو اُس کے فطرتی حمق اور موٹی عقل کی وجہ سے اُس سے ظہور میں آیا۔ اور جس طرح سامری کا کھلونا جس میں دونوں طرف سوراخ تھے ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 401
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 401
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/401/mode/1up
401
بیل کی طرح آواز کرتا تھا اسی طرح لیکھرام بھی نفسانی ہوا کی وجہ سے آوازیں نکالتا تھا اور وہ ہوا نفسانی جذبات کی کشش سے اُس کے اندر داخل ہوتی اور پھر نہایت تاریک جذبات کے ساتھ نکلتی تھی۔
اور پھر منجملہ اُن اشارات کے جو اِس پیشگوئی میں ہیں۔ ایک یہ بھی ہے کہ جب اس ربّانی الہام نے لیکھرام کو گوسالہ سامری قرار دیا اورآریوں کو سامری سے مشابہت دی جنہوں نے اس گوسالہ کو آوازوں پر آمادہ کیا تا اُن آوازوں پر تمام قوم جمع ہو جائے اور موسیٰ کی آواز سے مُنہ پھیر لیں تو اِن دونوں قِصّوں کو باہم مشابہت دے کر مجھ کو خدا تعالیٰ نے موسیٰ قراردے دیا۔ اور منجملہ اُن اشارات کے جو اِس پیشگوئی میں ہیں ایک یہ بھی اشارہ ہے کہ اس واقعہ قتل کے بعد جیسا کہ سامری گروہ کی رونق جاتی رہی تھی اور اُن کے خیالات ترقی سے روکے گئے تھے اور اُن کے مقابل پر موسیٰ اور اُس کے گروہ کی بہت ترقی ہوگئی تھی اور آسمانی کتاب بھی اُسی وقت موسیٰ کو ملی تھی۔ اِس جگہ بھی ایسا ہی وقوع میں آیا اور خدا تعالیٰ نے میرے گروہ کو بہت ترقی دی یہاں تک کہ اب یہ گروہ دس ہزار کے قریب پہنچ گیا اور ہماری تائید میں بہت سی سچائیاں ظہور میں آئیں یہاں تک کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر کا پتہ لگ گیا اور جیسا کہ حضرت موسیٰ نے اس واقعہ کے بعد بڑی عزت پائی تھی اسی کے مطابق اِس بندہ کی عزت کو بھی اُس قادر کریم نے زیادہ کیا اور جس طرح گوسالہ بنانے کے بعد خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر طاعون بھیجی تھی جس کا ذکر توریت خروج باب ۳۲ آیت ۳۵ میں ہے اسی طرح لیکھرام کے مرنے کے بعد بھی اِس ملک میں طاعون پھیلی۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 402
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 402
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/402/mode/1up
402
غرض یہ پیشگوئی ایک عظیم الشّان پیشگوئی ہے* اور جس قدر کوئی طالب حق اِس میں غورکرے گا اُسی قدر حق الیقین کے مرتبہ سے نزدیک ہوتا جائے گا۔ جو شخص نیک نیتی سے ہدایت کا طالب ہو اُس کو سوچنا چاہیئے کہ ہمیشہ پیشگوئیوں کے تین پہلو قابل غور ہوتے ہیں۔ اوّل یہ کہ ہر ایک پیشگوئی میں دیکھا جاتا ہے کہ جب وہ لوگوں کے سامنے بیان کی گئی یا شائع کی گئی تو کیا اُس کی اشاعت ایک ایسے درجہ تک پہنچ گئی تھی جو اطمینان بخش ہو اور کیا اُس کی ایسی شہرت ہوگئی تھی جس کو عام شہرت کہہ سکتے ہیں یا اُس کا نام تو اتر رکھ سکتے ہیں۔ دوسرا پہلو یہ قابل غور ہوتا ہے کہ جب کوئی پیشگوئی شائع کی گئی اور تمام موافقوں اور مخالفوں میں پھیلائی گئی تو کیا اُس کے مضمون میں کوئی خارق عادت بیان تھا جو انسانی اٹکلوں کے دائرہ سے بالا تر خیال کیا جاتا یا ایسا بیان تھاکہ ایک عقلمند علم ہیئت یا طبعی سے مدد لے کر یا کسی اور طریقہ سے بیان کرسکتا ہے۔ تیسرا پہلو جو پیشگوئیوں میں قابل غور ہوتاہے وہ یہ ہے کہ کیا ایک پیشگوئی جس قوت اور عام شہرت سے پھیلائی گئی تھی اسی طرح عام شہرت کی شہادت سے پوری بھی ہوگئی یا نہیں۔ سو اب ؔ سوچ کر دیکھ لو کہ یہ تینوں پہلو اِس پیشگوئی میں ایسے اکمل اور اتم طور پر
* اس پیشگوئی کی عظمت حدیث نبوی کے رُو سے بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ ایک حدیث نبوی کا
منشاء یہ ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایک شخص قتل کیا جائے گا اور آسمانی آواز جو رمضان میں آئے گی گواہی دے گی کہ وہ شخص غضب الٰہی سے مارا گیااور شیطان آواز دے گا کہ وہ مظلوم مارا گیا حالانکہ اُس کا مارا جانا مسیح کے لئے بطور نشان کے ہوگا۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ جیسا کہ برکات الدعا کے آخری صفحہ ٹائٹل پیج سے ظاہرہے آسمانی آواز نے ۱۴ ماہ رمضان ۱۳۱۰ ھ کو لوگوں کو مطلع کیاکہ ایک فرشتہ لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا گیاہے اور شیطان نے سچائی کے دشمنوں کے دِلوں میں ہوکر یہ آواز دی کہ لیکھرام مظلوم مارا گیا۔ سو یہ پیشگوئی مجھ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں مشترک ہے اِس لئے عظیم الشان ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 403
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 403
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/403/mode/1up
403
موجود ہیں کہ جس سے بڑھ کر اِس دنیا میں ممکن ہی نہیں۔ اور جس اعلیٰ ثبوت پر اِس پیشگوئی کے یہ تینوں پہلو پائے جاتے ہیں میں ہرگز باور نہیں کرسکتا کہ اِس کی نظیر اسلامی تاریخ کے تیرہ سو برس میں یاعیسوی تاریخ کے اٹھارہ سو برس میں مل سکے۔ ظاہرہے کہ اِس کا پہلاپہلو یعنی نفس پیشگوئی کو عام طور پر شائع کرنا ایسا اِس ملک کے تمام فرقوں میں ایک شہرت یافتہ امر ہے کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور مسلمانوں میں سے کوئی بھی اِنکار نہیں کرسکتا کیونکہ اس کی اشاعت نہ صرف میں نے کی تھی بلکہ لیکھرام نے بھی اپنی کتابوں میں آپ کی تھی اور دوسرے ہندو اور مسلمان اخباروں نے بھی کی تھی اور فریقین نے قبل از وقت اِس پیشگوئی کے بارے میں اِس قدر تحریریں نکالی تھیں کہ یہ واقعی امر ہے کہ پنجاب کے کل اور تمام وہ لوگ جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں سے کسی قدر پڑھے لکھے تھے اِس پیشگوئی کے مضمون سے اِطلاع رکھتے تھے اور انجام کے منتظر تھے ۔ اور دوسرا پہلو یعنی کیا یہ پیشگوئی ایک معمولی بات تھی جیسا کہ مثلاً کوئی خبر دے کہ برسات میں کوئی بارش ہو جائے گی یا درحقیقت اِس میں کوئی خارق عادت امر تھا۔ پس واضح ہو کہ اِس پیشگوئی کا یہ پہلو بھی نہایت روشن ہے کیونکہ یہ پیشگوئی نہ ایک خارق عادت امر پر بلکہ کئی خارق عادت امور پر مشتمل تھی کیونکہ پیشگوئی میںیہ بیان کیا گیا تھا کہ لیکھرام جوانی کی حالت میں ہی مرے گا اور بذریعہ قتل کے مرے گا۔ کسی بیماری تپ یا ہیضہ وغیر ہ سے نہیں مرے گا اور قتل کا واقعہ بھی ایسا دہشت ناک ہوگا جو دلوں کو ہلادے گا اور نیز یہ کہ اس کی موت پرشور برپا ہوگا اورغوغا اُٹھے گا۔ اور نیز یہ کہ یہ واقعہ چھ برس کے اندر ظہور میں آجائے گا اور نیز یہ کہ روزِ قتل شنبہ کا دن ہوگا اور نیز یہ کہ عید کے دن سے وہ دن ملا ہوا ہوگا یعنی دوسری شوال ہوگی۔
اب ظاہر ہے کہ یہ تمام امور انسانی علم اور اٹکل سے بالا تر ہیں اور کسی کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 404
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 404
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/404/mode/1up
404
قدرت اور اختیارمیں نہیں کہ محض اپنے منصوبہ سے ایسی خارق عادت اور فوق الطاقت باتیں بیان کرسکے جو آخر اُسی طرح پوری بھی ہوجائیں۔ تیسرا پہلو اِس پیشگوئی کا یہ ہے کہ یہ کس طرح پر پوری ہوئی آیا تمام لوگوں نے اور ہر ایک نے اِس ملک کے فرقوں میں سے معلوم کرلیا کہ جیسا کہ بیان کیا گیا تھا لیکھرام اس دہشت ناک موت سے مرا جس سے تمام ہندوؤں کے دل ہل گئے یا لوگوں کو اس بات میں شک رہا کہ شاید اب تک زندہ ہے یا یہ کہ کسی دہشت ناک یا شور برپا کرنے والی موت سے نہیں مرا بلکہ معمولی طور پر کسی تپ یاکھانسی یا بواسیر سے مرگیا ہے جس پر نہ کوئی شور اُٹھا اور نہ دِلوں پر چوٹ لگی۔ اور ظاہر ہے کہ قتل کی موت سے بڑھ کر اورکوئی بھی صورت موت کی ایسی نہیں جو دنیا میں دہشت اور شور و غوغا کو پھیلاوے اور دلوں کو ہلاوے اور کینوں کو برپا کرے او ر خود پیشگوئی میں صریح لفظوں میں قتل کی طرف اشارہ بھی تھا۔ اب اِس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اِس پیشگوئی کے تینوں پہلو ایسے اعلیٰ درجہ پر اور بدیہی الثبوت ہیں جن سے بڑھ کر تصور نہیں کرسکتے۔ دیکھو کس زور شور سے برکات الدعا کے ٹائٹل پیج میں قبل از وقت شائع کیا گیا تھا کہ اگر اِس پیشگوئی کا خلاصہ یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا درد ہوا تو سمجھو کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے۔ وہ اشتہار جس میں مَیں نے الہام عجل جسد لہ خوارلکھا ہے جو کتاب آئینہ کمالات اِسلام کے ساتھ شامل ہے اُس الہام کے نیچے جو تشریح ہے اس کی تمام عبارت غور سے پڑھو اور پھر اس کے بعد وہ تمام عبارت غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے ٹائٹل پیج میں درج ہے۔ اور پھر وہ اشعار غور سے پڑھو جو الہام عجل جسد لہ خوار کے ساتھ اشتہار میں درج ہیں جن کے اخیر میں ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جو لیکھرام کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اور پھر وہ کشف غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے اخیر صفحہ کے حاشیہ پر ہے اور پھر وہ عربی شعر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 405
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 405
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/405/mode/1up
405
پڑھوجو کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ میں ہے یعنی
ستعرف یوم العید والعید اقرب
اور پھر وہ عربی پیشگوئی پڑھو جو کرامات الصادقین کے اخیرٹائٹل پیج کے صفحہ میں صریح موت کے لفظ سے ہے جس میں چھ برس کی میعاد ہے۔ اب انصاف سے سوچو کہ کیا اِس قدر امور غیبیہ بیان کرنا کسی مفتری انسان کا کام ہے؟ خدا سے ڈرو۔ اور دانستہ سچائی کا خون مت کرو۔
۶۷ؔ ایّھا النّاس قد ظھرت آیات اللّٰہ لتائیدی وتصدیقی
و شھدت لی شھداء اللّٰہ من تحت ارجلکم ومن فوق رء وسکم ومن یمینکم ومن شمالکم ومن انفسکم ومن آفاقکم فھل فیکم رجل أمین ومن المستبصرین۔ اتّقوا اللّٰہ ولا تکتموا شھادات عیونکم ولا تؤثروا الظّنون علی الیقین ولا تقدّمُوا قصصًا غیر ثابتۃ علٰی مارئیتم باعینکم ان کنتم متّقین۔ واعلموا انّ اللّٰہ یعلم بما فی صدورکم ونیّاتکم ولا یخفٰی علیہ شیء من حسناتکم وسیّاٰ تکم وانّ اللّٰہ علیم بما فی صدور العالمین۔ انکم رئیتم اٰیات اللّٰہ ثمّ نبذتم دلائل الحقّ وراء ظھورکم واعرضتم عنھا متعمّدین۔ وقد کنتم منتظرین مجدّدًا من قبل فاذا جاء داعی اللّٰہ فولّیتم وجوھکم مستکبرین۔
أ تنتظرون مجدّدًا ھوغیری وقد مرّعلٰی رأس الماءۃ من سنین۔ وقد مُلئت الارض جورًا وظلمًا وسبق مساجد اللّٰہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 406
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 406
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/406/mode/1up
406
مایُعْبد فی دیور الضالین۔ ففکّروا فی انفسکم أ تجعلون رزقکم انّکم تکذبون الصادقین۔ انّکم کفرتم بمسیح اللّٰہ وآیاتہ وما کان لکم ان تتکلموا فیہ وفیھا الّا خائفین۔
رُومی سلطنت کے ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو پیشگوئی اشتہار ۲۴ ؍ مئی ۱۸۹۷ ء اور اشتہار ۲۵؍ جون ۱۸۹۷ ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہوگئی۔
میں نے اپنے اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی کہ رُومی سلطنت میں جس قدر لوگ ارکانِ دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مضر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 407
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 407
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/407/mode/1up
407
ہے کیونکہ اُن کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا باعث جیسا کہ میں نے اُسی اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء میں بہ تفصیل لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ ایک شخص مسمّی حسین بک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی قادیاں میں میرے پاس آیا جو اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہرکرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی نسبت یہ خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اوّل درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت اور امانت میں دونوں مقدس وجود اور سرا پانیکی اور راستبازی اور تدین کا خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں بلکہ جیسا کہ پرچہ اخبار ۱۵؍ مئی ۱۸۹۷ ء ناظم الہند لاہور میں لکھا ہے اِس شخص کی ایسی ایسی لاف و گزاف سے لوگوں نے اِس کو نائب حضرت سلطان رُوم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ بزرگو ارمحض اس غرض سے لاہور وغیرہ نواح اِس ملک میں تشریف لائے ہیں کہ تا اِس ملک کے غافلوں کو اپنیؔ پاک زندگی کا نمونہ دکھلاویں اور تا لوگ اُن کے مقدس اعمال کو دیکھ کر اُن کے نمونہ پر اپنے تئیں بناویں۔ اور اِس تعریف میں یہاں تک اصرار کیا گیا تھا کہ اُسی ایڈیٹر ناظم الہند نے اپنے پرچہ مذکور یعنی ۱۵؍ مئی ۱۸۹۷ ء کے پرچہ میں جھوٹ اور بے شرمی کی کچھ بھی پرواہ نہ کرکے یہ بھی شائع کردیا تھا کہ یہ نائب خلیفۃ اللہ سلطان رُوم جو پاک باطنی اور دیانت او رامانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں یہ اِس لئے قادیاں میں بلائے گئے ہیں کہ تا مرزائے قادیان اپنے افترا سے اس نائب الخلافت یعنی مظہر انوارِ الٰہی کے ہاتھ پر توبہ کرے اور آیندہ اپنے تئیں مسیح موعود ٹھہرانے سے باز آجائے اور ایسا ہی اور بھی بعض اخباروں میں میری بدگوئی کو مدنظر رکھ کر اس قدر اس شخص کی تعریفیں کی گئیں کہ قریب تھا کہ اُس کو آسمان چہارم کا فرشتہ بنادیتے لیکن جب وہ میرے پاس آیا تو اُس کی شکل دیکھنے سے ہی میری فراست نے یہ گواہی دی کہ یہ شخص امین اور دیانت داراور پاک باطن نہیں ہے اور ساتھ ہی میرے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 408
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 408
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/408/mode/1up
408
خدا نے مجھ کو القا کیا کہ رُومی سلطنت انہی لوگوں کی شامتِ اعمال سے خطرہ میں ہے کیونکہ یہ لوگ کہ جو علیٰ حسب مراتب قربِ سُلطان سے کچھ حصہ رکھتے ہیں اوراس سلطنت کی اکثر نازک خدمات پر مامور ہیں یہ اپنی خدمات کو دِیانت سے ادا نہیں کرتے اور سلطنت کے سچے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ اپنی طرح طرح کی خیانتوں سے اِس اسلامی سلطنت کو جو حرمین شریفین کی محافظ اور مسلمانوں کے لئے مغتنمات میں سے ہے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ سومیں اِس الہام کے بعد محض القاء الٰہی کی وجہ سے حسین بک کامی سے سخت بیزار ہوگیا ۔ لیکن نہ رُومی سلطنت کے بغض کی وجہ سے بلکہ محض اس کی خیر خواہی کی وجہ سے۔ پھر ایسا ہوا کہ تُرک مذکور نے درخواست کی کہ میں خلوت میں کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ وہ مہمان تھا اِس لئے میرے دِل نے اخلاقی حقوق کی وجہ سے جو تمام بنی نوع کو حاصل ہیں یہ نہ چاہا کہ اس کی اِس درخواست کو ردّ کروں۔ سومیں نے اجازت دی کہ وہ میرے خلوت خانہ میں آجائے اور جو کچھ بات کرنا چاہتا ہے کرے۔ پس جب سفیر مذکور میرے خلوت خانہ میں آیا تو اُس نے جیسا کہ میں نے اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء کے پہلے اور دوسرے صفحہ میں لکھا ہے مجھ سے یہ درخواست کی کہ میں اُن کے لئے دعا کروں تب میں نے اُس کو وہی جواب دیا جو اشتہار مذکور کے صفحہ دو۲ میں درج ہے۔ جو آج سے قریباً د و برس پہلے تمام برٹش انڈیا میں شائع ہوچکا ہے۔ چنانچہ اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۲ کی یہ عبارت ہے جو میری طرف سے سفیر مذکور کو جواب ملا تھا اور وہ یہ ہے جو میں موٹی قلم سے لکھتا ہوں۔
’’سلطان روم کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں ہے اور
میں کشفی طریق سے اُس کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 409
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 409
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/409/mode/1up
409
اچھا نہیں‘‘۔ دیکھو صفحہ دو۲ سطر ۵و۶۔ اشتہار ۲۴؍ مئی ۹۷ ء مطبع ضیاء الاسلام قادیاں۔ پھر میں نے اسی اشتہار کے صفحہ ۲ سطر ۹ کے مطابق اُس ترک کونصیحت دی اور اشارہ سے اُس کو یہ سمجھایا کہ اس کشف کا اوّل نشانہ تم ہو اور تمہارے حالات الہام کے رُو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے۔ توبہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔ چنانچہ یہی لفظ کہ ’’ توبہ کرو تا نیک پھل پاؤ‘‘ اِس اشتہار کے صفحہ ۲ سطر ۹ میں ابتک موجود ہے جو سفیر مذکور کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا۔ پس یہ تقریر میری جو اس اشتہار میں سے اِس جگہ لکھی گئی ہے دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی (۱) ایک یہ کہ میں نے اس کو صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں ہے اور دیانت اور امانت کی نیک صفات سے تم محروم ہو۔ (۲) دوسرے یہ کہ اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیراانجام بد ہوگا۔ پھر میں نے صفحہ ۳ میں بطور پیشگوئی سفیر مذکور کی نسبت لکھا ہے ’’ اس کے لئے (یعنی سفیر مذکور کے لئے) بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا۔ میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بدقسمتی ہے‘‘۔ دیکھو صفحہ ۳ سطر نمبر ۱۔ اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء۔ پھر اسی صفحہ کی سطر ۹ میں ؔ یہ پیشگوئی ہے۔ ’’ اللہ جلّ شانہٗ جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا *** کا داغ خریدنا ہے کہ اُس عالم الغیب نے مجھے پہلے سے اطلاع دے دی تھی کہ اِس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے‘‘۔ پھر میں نے اشتہار ۲۵؍ جون ۱۸۹۷ ء کے صفحہ ۲ میں مذکورہ پیشگوئیوں کا اعادہ کرکے دسویں سطر سے سولھویں سطر تک یہ عبارت لکھی ہے۔
’’ ہم نے گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 410
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 410
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/410/mode/1up
410
خراب اندرون ارکان اور عمائد اور وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات کے ضرور اُس خداداد نور اور فراست اور الہام کی تحریک سے جو ہمیں عطا ہوا ہے چند ایسی باتیں لکھی ہیں جو خود اُن کے مفہوم کے خوفناک اثر سے ہمارے دل پر ایک عجیب رقت اور درد طاری ہوتی ہے۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے ہیں کسی نفسانی جوش پر مبنی نہ تھی بلکہ اُس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الٰہی نے ہمیں بخشا ہے۔‘‘ پھر اسی اشتہار کے صفحہ ۴ میں سطر ۱۹ سے ۲۱ تک یہ عبارت ہے ’’ کیا ممکن نہ تھا کہ جو کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ کے شیرازہ میں ایسے دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اورغداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں ‘‘۔ یاد رہے کہ ابھی میں اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء کے حوالہ سے بیان کرچکا ہوں کہ یہ غداری اور نفاق کی سرشت بذریعہ الہام الٰہی حسین بک کامی میں معلوم کرائی گئی ہے۔ غرض میرے ان اشتہارات میں جس قدر پیشگوئیاں ہیں جو میں نے اِس جگہ درج کردی ہیں ان سب سے اوّل مقصود بالذات حسین کامی مذکور تھا۔ ہاں یہ بھی پیشگوئی سے مفہوم ہوتا تھا کہ اِس مادہ کے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو سلطنت روم کے ارکان اور کارکن سمجھے جاتے ہیں۔ مگر بہرحال الہام کا اوّل نشانہ یہی شخص حسین کامی تھا جس کی نسبت ظاہر کیا گیا کہ وہ ہرگز امین اور دیانت دار نہیں اور اُس کا انجام اچھا نہیں جیسا کہ ابھی میں نے اپنے اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حسین کامی کی نسبت مجھے الہام ہوا کہ یہ آدمی سلطنت کے ساتھ دیانت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے اور اُسی کو میں نے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 411
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 411
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/411/mode/1up
411
مخاطب کرکے کہا کہ توبہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔
یہ تو میرے الہامات تھے جو میں نے صاف دلی سے لاکھوں اِنسانوں میں بذریعہ اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء اور اشتہار ۲۵؍ جون ۱۸۹۷ ء شائع کردیئے۔ مگر افسوس کہ ان اشتہارات کے شائع کرنے پر ہزارہا مسلمان میرے پر ٹوٹ پڑے۔ بعض کو تو قلّتِ تدبّر کی وجہ سے یہ دھوکہ لگا کہ گویا میں نے سلطان روم کی ذات پر کوئی حملہ کیا ہے حالانکہ وہ میرے اشتہارات اب تک موجود ہیں سلطان کی ذات سے اُن پیشگوئیوں کو کچھ تعلق نہیں صرف بعض ارکانِ سلطنت اور کارکن لوگوں کی نسبت الہام شائع کیا گیا ہے کہ وہ امین اور دیانت دار نہیں ہیں او رکھلے کھلے طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ اوّل نشانہ ان الہامات کا وہی حسین کامی ہے اور وہی دیانت اور امانت کے پیرایہ سے محروم اور بے نصیب ہے۔ اور ان اشتہاروں کے شائع ہونے کے بعد بعض اخبار والوں نے حسین کامی کی حمایت میں میرے پر حملے کئے کہ ایسے امین اور دیانت دار کی نسبت یہ الہام ظاہر کیا ہے کہ وہ سلطنت کا سچا امین اور دیانت دار عہدہ دار نہیں ہے اور اس کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے اور اُس کو ڈرایا گیا ہے کہ توبہ کر ورنہ تیراانجام اچھا نہیں حالانکہ وہ مہمان تھا اِنسانیت کا یہ تقاضا تھا کہ اُس کی عزت کی جاتی ‘‘ اِن تمام الزامات کا میری طرف سے یہی جواب تھا کہ میں نے اپنے نفس کے جوش سے حسین کامی کو کچھ نہیں کہا بلکہ جو کچھ میں نے اس پر الزام لگایا تھا وہ الہام الٰہی کے ذریعہ سے تھا نہ ہماری طرف سے مگر افسوس کہ اکثر اخبار والوں نے اِس پر اتفاق کرلیا کہ درحقیقت حسین کامی بڑاؔ امین اور دیانت دار بلکہ نہایت بزرگوار اور نائب خلیفۃ المسلمین سلطان روم تھا اُس پر ظلم ہوا کہ اُس کی نسبت ایسا کہا گیا اور اکثر نے تو اپنی بات کو زیادہ رنگ چڑھانے کے لئے میرے تمام کلمات کوسلطان المعظّم کی طرف منسوب کردیاتا مسلمانوں میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 412
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 412
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/412/mode/1up
412
جوش پیدا کریں۔ چنانچہ میرے ان الہامات سے اکثر مسلمان جوش میں آگئے اور بعض نے میری نسبت لکھا کہ یہ شخص واجب القتل ہے۔
اب ہم ذیل میں بتلاتے ہیں کہ ہماری یہ پیشگوئی سچی نکلی یا جھوٹی۔ واضح ہو کہ عرصہ تخمیناً دو ماہ یا تین ماہ کا گذرا ہے کہ ایک معزز ترک کی معرفت ہمیں یہ خبر ملی تھی کہ حسین کامی مذکور اپنی ایک مجرمانہ خیانت کی وجہ سے اپنے عہدہ سے موقوف کیا گیا ہے اور اُس کی املاک ضبط کی گئی۔ مگر میں نے اس خبر کو ایک شخص کی روایت خیال کرکے شائع نہیں کیا تھاکہ شاید غلط ہو۔ آج اخبار نیّر آصفی مدراس مورخہ ۱۲؍ اکتوبر ۱۸۹۹ ء کے ذریعہ سے ہمیں مفصل طور پر معلوم ہوگیا کہ ہماری وہ پیشگوئی حسین کامی کی نسبت نہایت کامل صفائی سے پوری ہوگئی اوروہ نصیحت جو ہم نے اپنے خلوت خانہ میں اُس کو کی تھی کہ توبہ کرو تا نیک پھل پاؤ جس کو ہم نے اپنے اشتہار ۲۴؍ مئی ۱۸۹۷ ء میں شائع کردیا تھا اس پر پابند نہ ہونے سے آخر وہ اپنی پاداش کردار کو پہنچ گیا اور اب وہ ضرور اُس نصیحت کو یاد کرتا ہوگا۔ مگر افسوس یہ ہے کہ وہ اِس ملک کے بعض ایڈیٹران اخبار اور مولویان کو بھی جو اُس کو نائب خلیفۃ المسلمین اور رُکن امین سمجھ بیٹھے تھے اپنے ساتھ ہی ندامت کا حصہ دے گیا اور اِس طرح پر انہوں نے ایک صادق کی پیشگوئی کی تکذیب کا مزہ چکھ لیا۔ اب اُن کو چاہیئے کہ آئندہ اپنی زبانوں کو سنبھالیں۔ کیا یہ سچ نہیں کہ میری تکذیب کی وجہ سے بار بار اُن کو خجالت پہنچ رہی ہے؟ اگر وہ سچ پر ہیں تو کیا باعث کہ ہرایک بات میں آخرکار کیوں اُن کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ اب ہم اخبار مذکور میں سے وہ چٹھی مع تمہیدی عبارت کے ذیل میں نقل کر دیتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
’’چندہ مظلومان کریٹ اور ہندوستان‘‘
’’ ہمیں آج کی ولایتی ڈاک میں اپنے ایک لائق اور معزز نامہ نگار کے پاس سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 413
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 413
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/413/mode/1up
413
ایک قسطنطنیہ والی چٹھی ملی ہے جس کو ہم اپنے ناظرین کی اِطلاع کیلئے درج ذیل کئے دیتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ہمیں کمال افسوس ہوتا ہے۔ افسوس اس وجہ سے کہ ہمیں اپنی ساری اُمیدوں کے برخلاف اس مجرمانہ خیانت کو جو سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مہذّب و منتظم اسلامی سلطنت کے وائس قونصل کی جانب سے بڑی بے دردی کے ساتھ عمل میں آئی اپنے ان کانوں سے سننا اور پبلک پر ظاہر کرنا پڑا ہے۔ جو کیفیت جناب مولوی حافظ عبد الرحمن صاحب الہندی نزیل قسطنطنیہ نے ہمیں معلوم کرائی ہے۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حسین بِک کامی نے بڑی بے شرمی کے ساتھ مظلومان کریٹ کے روپیہ کو بغیر ڈکار لینے کے ہضم کرلیا، اور کارکن کمیٹی چندہ نے بڑی فراست اور عرقریزی کے ساتھ اُن سے روپیہ اگلوایا۔ مگر یہ دریافت نہیں ہوا کہ وائس قونصل مذکور پرعدالت عثمانیہ میں کوئی نالش کی گئی یا نہیں۔ ہماری رائے میں ایسے خائن کو عدالتانہ کارروائی کے ذریعہ عبرت انگیز سزا دینی چاہیئے۔ بہرحال ہم امید کرتے ہیں کہ یہی ایک کیس غبن کا ہوگا جو اِس چندہ کے متعلق وقوع میں آیا ہو اور جو رقوم چندہ جناب مُلّا عبد القیوم صاحب اوّل تعلقہ دار لنگسگور اور جناب عبد العزیز بادشاہ صاحب ٹرکش قونصل مدراس کی معرفت حیدرآباد اور مدراس سے روانہ ہوئیں وہ بلاخیانت قسطنطنیہ کو کمیٹی چندہ کے پاس برابر پہنچ گئی ہوں گی‘‘۔
’’ قسطنطنیہ کی چٹھی‘‘
’’ ہندوستان کے مسلمانوں نے جو گزشتہ دو سالوں میں مہاجرین کریٹ اورمجروحین عساکر حربِ یونان کے واسطے چندہ فراہم کرکے قونصل ہائے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 414
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 414
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/414/mode/1up
414
دولتِ علیہ ترکیہ مقیم ہند کو دیا تھا معلوم ہوتا ہے کہ ہر زرِ چندہ تمام وکمال قسطنطنیہ میں نہیں پہنچا۔ اور اِس امر کے باور کرنے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ حسین بِک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی کوجو ایک ہزار چھ سو روپیہ کے قریب مولوی انشاء اللہ صاحب ایڈؔ یٹر اخبار وکیل امرتسر اور مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر پیسہ اخبار لاہور نے مختلف مقامات سے وصول کرکے بھیجا تھا وہ سب غبن کرگیا ایک کوڑی تک قسطنطنیہ میں نہیں پہنچائی مگر خدا کا شکر ہے کہ سلیم پاشا ملحمہ کارکن کمیٹی چندہ کو جب خبر پہنچی تو اُس نے بڑی جاں فشانی کے ساتھ اس روپیہ کے اگلوانے کی کوشش کی اور اُس کی اراضی مملوکہ کو نیلام کراکر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں غبن کی خبر بھجواکر نوکری سے موقوف کرایا۔ اس لئے ہندوستان کے جملہ اصحاب جرائد کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ اِس اعلان کو قومی خدمت سمجھ کر چار مرتبہ متواتر اپنے اخبارات میں مشتہر فرمائیں اور جس وقت اُن کو معلوم ہوکہ فلاں شخص کی معرفت اس قدر روپیہ چندہ کا بھیجا گیا تو اس کو اپنے جریدہ میں مشتہر کرائیں اور نام مع عنوان کے ایسا مفصّل لکھیں کہ بشرط ضرورت اس سے خط و کتابت ہوسکے۔ اور ایک پرچہ اس جریدہ کا خاکسار کے پاس بمقام قاہرہ اِس پتہ سے روانہ فرماویں:۔
حافظ عبدالرحمن الہندی الامرتسری۔ سِکّہ جدیدہ ۔ وکالہ صالح آفندی قاہرہ (ملک مصر)‘‘
۶۸ اور منجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے ہاتھ پر ظہور میں آئے ہیں یہ ہے کہ جب کتاب اُمّہات المؤمنین عیسائیوں کی طرف سے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 415
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 415
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/415/mode/1up
415
شائع ہوئی تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اِس مضمون کا میموریل بھیجا کہ اس کتاب کی اشاعت بند کی جائے اور نیز یہ کہ اس مصنّف سے جس نے ایسی گندی کتاب تالیف کی باز پرس ہو مگر میں اُن کے میموریل کا مخالف تھا اور میں نے اپنی ایک تحریر میں صاف طور پر یہ شائع کیا کہ یہ پہلو اختیار کرنا اچھا نہیں ہے اور مجھے اُن دنوں میں انجمن حمایت اسلام کے مخالف یہ الہام ہوا تھا ستذکرون ما اقول لکم وافوّض امری الی اللّٰہ۔ یعنی عنقریب تمہیں یہ میری بات یاد آئے گی کہ اِس طریق کے اختیار کرنے میں ناکامی ہے اور جس امر کو میں نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے اعتراضات کو ردّ کرنا اور اُن کا جواب دینا اِس امر کو میں خدا تعالیٰ کو سونپتا ہوں یعنی خدا میرے کام کا محافظ ہوگا مگر وہ ارادہ جو تم نے کیا ہے کہ اُمّہات المؤمنین کے مؤلف کو سزا دلاؤ۔ اِس میں تمہیں کامیابی ہرگز نہیں ہوگی۔ اور تمہیں بعد میں یاد آئے گا کہ جو پیش از وقت بتلایا گیا وہ واقعی اور درست تھا۔ یہ وہ الہام ہے جو قبل از وقت اپنی جماعت میں سے ایک گروہ کثیر کو سنا دیا گیا تھا چنانچہ مفتی محمد صادق صاحب بھیروی اورمولوی محمدعلی صاحب ایم اے وغیرہ احباب اِس بات کے گواہ ہیں اور جیسا کہ میں نے الہام ربّانی پاکر بہت سے لوگوں پر ظاہر کردیا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا۔ یعنی انجمن حمایت اسلام کے ممبروں نے جس غرض سے اپنا میموریل دربارہ کتاب اُمّہات المؤمنین بحضور جناب لفٹیننٹ گورنر بہادر روانہ کیا تھا وہ درخواست اُن کی نامنظور ہوئی اور مؤلّف رسالہ اُمّہات المؤمنین کسی مؤاخذہ کے نیچے نہ آیا۔
۶۹ اور منجملہ اُن پیشگوئیوں کے جو خدا تعالیٰ نے میر ے پر ظاہر فرمائیں یہ ہے کہ میرے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ سامانوی جو سامانہ علاقہ ریاست پٹیالہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 416
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 416
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/416/mode/1up
416
کے رہنے والے ہیں (اور ایک مُدّت دراز سے مجھ سے تعلق محبت اور اخلاص اور ارادت کا رکھتے ہیں اور اُن لوگوں میں سے ہیں جن کی نسبت مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک سچی محبت اُن کے دلوں میں بٹھادِی ہے جس کے ساتھ وہ تمام عمر رہیں گے اور جس کے ساتھ وہ اِس دنیا سے گذریں گے) اُن کا یعنی مرزا صاحب موصوف کا لڑکا مرزا ابراہیم بیگ مرحوم جو نہایت غریب اور سلیم الطبع اور وجیہ اور خوبصورت تھا بیمار ہوا۔ تب انہوں نے سامانہ سے میری طرف خط لکھا کہ میرا لڑکا بیمار ہے اُس کے لئے دعا کی جائے۔ پس جبکہ ابراہیم مرحوم کے لئے میں نے دعا کی تو مجھے فی الفور ایک کشفی حالت پیدا ہوکردکھائی دیا کہ ابراہیم میرے پاس بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے بہشت سے سلام پہنچا دو جس کے معنے اُسی وقت میرے دل میں یہ ڈالے گئے کہ اب ابراہیم کے لئے دنیوی سلامتی کی راہ بند ہے یعنی زندگی کاخاتمہ ہے۔ اِس لئے اُس کی رُوح اب بہشتی سلامتی چاہتی ہے یعنی یہ کہ ہمیشہ کے لئے بہشتؔ میں داخل ہوکر دائمی خوشحالی پاوے۔ سو ہرچند دل نہیں چاہتا تھا کہ مرزا ابراہیم بیگ مرحوم کے والد صاحب یعنی مرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو اِس آنے والے حادثہ سے اِطلاع دی جائے ۔ مگر میں نے بہت کچھ سوچنے کے بعد مناسب سمجھا کہ مختصر لفظوں میں اِس امر غیب سے اُن کو اطلاع دے دوں۔ سو میں نے اِس کشف سے اُن کو اطلاع دے دی اور پھر تھوڑے دنوں کے بعد مرزا ابراہیم مرحوم انتقال کرکے اپنے والد مصیبت زدہ کے اُس ثواب عظیم کا موجب ہوا جو ایک پیارے بیٹے کی جدائی سے جو ایک ہی ہو اور جوان اور غریب مزاج اور فرمانبردار اور خوبصورت ہو خدائے رحیم کریم کی طرف سے مصیبت زدہ باپ کو پہنچتا ہے۔ غرض یہ کشف جو ابراہیم مرحوم کے بارے میں مجھ کو ہوا بہت سے لوگوں کو پیش از وقت سنایا گیا تھا اورخود مرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 417
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 417
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/417/mode/1up
417
بذریعہ خط اِس کشف سے اِطلاع دے دی گئی تھی جو اب تک بفضلہ تعالیٰ زندہ موجود ہیں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھاکر اِس تمام بیان کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
اب سوچنا چاہئے کہ غیب کاوسیع علم غیر کو ہرگز دیا نہیں جاتا اور گو ممکن ہے کہ غیر کو بھی جس کے تعلقات خدا تعالیٰ سے محکم نہیں ہیں کبھی سچی خواب آجائے یا سچا کشف ہو جائے لیکن ولایت اورقبولیت کی علامات میں لازمی طور پر یہ شرط ہے کہ اُمور غیبیہ اور پوشیدہ باتیں اِس قدر ظاہرہوں کہ وہ اپنی کثرت میں دنیا کے تمام لوگوں سے بڑھے ہوئے ہوں او راس کثرت سے ہوں کہ کوئی بھی اُن کا مقابلہ نہ کرسکے۔ یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جبکہ خدا تعالیٰ اپنے فضل عظیم اور کرم عمیم سے کسی شخص کو اپنی خلعتِ ولایت اور رُتبہ کرامت سے مشرف اور سرفراز فرماتا ہے تو چار چیزوں میں اُس کو جمیع اس کے ابناء جنس اور تمام ہم عصر لوگوں سے امتیاز کلی بخشتا ہے اور ہر ایک شخص جو وہ امتیاز اُس کے شامل حال ہوتی ہے اُس کی نسبت قطعی اور یقینی طور پر ایمان رکھنا لازم ہو جاتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے اُن کامل بندوں اور اعلیٰ درجہ کے اولیاء میں سے ہے جن کو اُس نے اپنے ہاتھ سے چنا ہے اور اپنی نظر خاص سے اُن کی تربیت فرمائی ہے اوروہ چار چیزیں جو کامل اولیاء اور مردانِ خدا کی نشانی ہے چار کمال ہیں جو بطور نشان اور خارق عادت کے اُن میں پیدا ہوتے ہیں اورہر ایک کمال میں وہ دوسروں سے بیّن اور صریح طور پر ممتاز ہوتے ہیں بلکہ وہ چاروں کمال معجزہ کی حد تک پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسا آدمی کِبریتِ اَحمر کاحکم رکھتا ہے اور اِس مرتبہ پر وہی شخص پہنچتا ہے جس کو عنایت ازلی نے قدیم سے دنیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے منتخب کیا ہو۔ اور وہ چار کمال جو بطورچار نشان یا چار معجزہ کے ہیں جو ولی اعظم اور قطب الاقطاب اور سیّد الاولیاء کی نشانی ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 418
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 418
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/418/mode/1up
418
یہ ہیں۔ (۱) اوّل یہ کہ اُمور غیبیہ بعد استجابت یا اور طریق پر اِس کثرت سے اُس پر کھلتے رہیں اور بہت سی پیشگوئیاں ایسی صفائی سے ظہور پذیر ہوجائیں کہ اُس کثرت مقدار اور صفاء کیفیت کے لحاظ سے کوئی شخص اُن کا مقابلہ نہ کرسکے اور اُن کی کمّی اور کیفی کمالات میں احتمال شرکتِ غیر بکلّی معدوم بلکہ محالات میں سے ہو یعنی جس قدر اُس پر اسرارِ غیب ظاہر ہوں اور جس قدر اُس کی دعائیں قبول ہوکر اُن قبولیتوں سے اُس کو اطلاع دی جائے اور جس قدر اُس کی تائید میں آسمان اور زمین اور انفس اور آفاق میں خوارق ظہور پذیر ہوں بکلّی غیر ممکن ہو جو اُن کی نظیر کوئی دکھلاسکے یا اُن کمالات میں مقابلہ پر کھڑا ہوسکے اور اس قدر علم غیوب الٰہیہ اور کشف انوارِ نامتناہیہ اور تائیداتِ سماویہ بطور خارق عادت اور اعجاز اور کرامت اُس کو عطا کی جائے کہ گویا ایک دریا ہے جو چل رہا ہے اور ایک عظیم الشان روشنی ہے جو آسمان سے اترکر زمین پر پھیل رہی ہے اور یہ امور اِس حد تک پہنچ جائیں جو بہ بداہت نظر خارق عادت اور فائق العصر دکھائی دیں اور یہ کمال کمالِ نبوت سے موسوم ہے۔ (۲) اور دوسرا کمال جو بطور نشان کے امام الاولیاء اور سیّد الاصفیاء کے لئے ضروری ہے وہ فہم قرآن اور معارف کی اعلیٰ حقیقت تک وصول ہے۔ یہ بات ضروری طور پر یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ؔ قرآن شریف کی ایک ادنیٰ تعلیم ہے او رایک اوسط اورایک اعلیٰ اور جو اعلیٰ تعلیم ہے وہ اِس قدر انوار معارف اور حقائق کی روشن شعاعوں اور حقیقی حسن اور خوبی سے پُر ہے جو ادنیٰ یا اَوسط استعداد کا اُس تک ہرگز گذر نہیں ہوسکتا بلکہ وہ اعلیٰ درجہ کے اہلِ صَفوت او ر اَربابِ طہارت فطرت ان سچائیوں کو پاتے ہیں جن کی سرشت سراسر نور ہوکر نور کو اپنی طرف کھینچتی ہے سو اوّل مرتبہ صدق کا جو اُن کو حاصل ہوتا ہے دنیا سے نفرت اور ہرایک لغو امر سے طبعی کراہت ہے۔ اور اِس عادت کے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 419
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 419
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/419/mode/1up
419
راسخ ہونے کے بعد ایک دوسرے درجہ پر صدق پیدا ہوتا ہے جس کو اُنس اور شوق اور رجوع اِلی اللہ سے تعبیر کرسکتے ہیں اور اِس عادت کے راسخ ہونے کے بعد ایک تیسرے درجہ کا صدق پیدا ہوتا ہے جس کو تبدّلِ اعظم اور اِنقطاعِ اَتَم اور محبت ذاتیہ اور فنافی اللہ کے درجہ سے تعبیر کرسکتے ہیں اور اِس عادت کے راسخ ہونے کے بعد رُوحِ حق اِنسان میں حلول کرتی ہے اور تمام پاک سچائیاں اور اعلیٰ درجہ کے معارف و حالات بطریق طبیعت و جبلّت بکمال وجد و شرح صدر اُس شخص کے نفسِ پاک پر وارد ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور عمیق در عمیق معارف قرآنیہ و نکات شرعیہ اُس شخص کے دِل میں جوش مارتے اور زبان پر جاری ہوتے ہیں اور وہ اسرارِ شریعت اور لطائفِ طریقت اُس پر کھلتے ہیں جو اہلِ رسم اور عادت کی عقلیں اُن تک پہنچ نہیں سکتیں کیونکہ یہ شخص مقام نفحاتِ الٰہیہ پر کھڑا ہوتا ہے اور روح القدس اس کے اندر بولتی ہے اور تمام کذب اور دروغ کا حصہ اس کے اندر سے کاٹا جاتا ہے کیونکہ یہ روح سے پاتا اور روح سے بولتا اور روح سے لوگوں پر اثر ڈالتا ہے اور اِس حالت میں اُس کا نام صدیق ہوتا ہے کیونکہ اُس کے اندر سے بکلی کذِب کی تاریکی نکلتی اور اُس کی جگہ سچائی کی روشنی اور پاکیزگی اپنا دخل کرتی ہے اور اِس مرتبہ پر اعلیٰ درجہ کی سچائیوں کا ظہور اور اعلیٰ معارف کا اُس کی زبان پر جاری ہونااُس کے لئے بطور نشان کے ہوتا ہے۔ اُس کی پاک تعلیم جو سچائی کے نور سے خمیر شدہ ہوتی ہے دُنیا کو حیرت میں ڈالتی ہے۔ اُس کے پاک معارف جو سرچشمہ فنافی اللہ اور حقیقت شناسی سے نکلتے ہیں تمام لوگوں کو تعجب میں ڈالتے ہیں اور اِس قسم کاکمال صد یقیّت کے کمال سے موسوم ہے۔
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 420
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 420
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/420/mode/1up
420
یاد رہے کہ صدیق وہ ہوتاہے جس کو سچائیوں کا کامل طور پر علم بھی ہو اور پھر کامل اور طبعی طورپر اُن پر قائم بھی ہو۔ مثلاً اُس کو اُن معارف کی حقیقت معلوم ہوکہ وحدانیّت باری تعالیٰ کیا شَے ہے اور اُس کی اطاعت کیا شَے اور محبت باری عَزَّاِسمہٗ کیا شَے اور شرک سے کس مرتبہ اخلاص پر مَخلصی حاصل ہوسکتی ہے اورعبودیّت کی کیا حقیقت ہے اور اخلاص کی حقیقت کیا اور توبہ کی حقیقت کیا اور صبر اور توکل اور رضا اور محویّت اور فنا اور صدق اور وفا اور تواضع اور سخا اور ابتہال اور دعا اور عفو اور حیا اور دیانت اور امانت اور اتقا وغیرہ اخلاقِ فاضلہ کی کیاکیا حقیقتیں ہیں۔ پھر ماسوا اِس کے اِن تمام صفاتِ فاضلہ پر قائم بھی ہو*۔اور تیسرا کماؔ ل جو اکابر اولیاء کو دیا جاتا ہے مرتبۂ شہادت ہے اور مرتبۂ شہادت سے وہ مرتبہ مُراد ہے جبکہ انسان اپنی قوتِ ایمان سے اِس قدر اپنے خدا اور روزِ جزا پر یقین کرلیتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھ سے دیکھنے لگتا ہے۔ تب اس یقین کی برکت سے اعمال صالحہ کی مرارت اور تلخی
* جن عظیم الشان لوگوں کو بڑے بڑے عظیم ذمہ داریوں کے کام ملتے ہیں اور بعض اوقات خدا تعالیٰ
سے عِلم پاکر خضر کی طرح ایسے کام بھی اُن کو کرنے پڑتے ہیں جن سے ایک کوتہ بین شخص کی نظر میں وہ بعض اخلاقی حالتوں میں یا معاشرت کے طریقوں میں قابلِ ملامت ٹھہرتے ہیں۔ اُن کے دشمنوں کی باتوں کی طرف دیکھ کر ہرگز بدظن نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اندھے دشمنوں نے کسی نبی اور رسول کو اپنی نکتہ چینی سے مستثنیٰ نہیں رکھا۔ مثلاً وہ موسیٰ مردِ خدا جس کی نسبت تورؔ یت میں آیا ہے کہ وہ زمین کے تمام باشندوں سے زیادہ ترحلیم او ر امین ہے مخالفوں نے اُن پر یہ اعتراض کئے ہیں کہ گویا وہ نعو ذ باللہ نہایت درجہ کا سخت دل اورخونی انسان تھا جس کے حکم سے کئی لاکھ شیر خوار بچے قتل کئے گئے اور ایسا ہی کہتے ہیں کہ وہ نہ دیانت اورامانت سے حصّہ رکھتا تھا اور نہ عہد کا پابند تھا کیونکہ اُس کے ایماء سے بنی اسرائیل نے کئی لاکھ روپیہ کے سونے او ر چاندی کے برتن اور قیمتی زیور بنی اسرائیل۱ سے بطور مستعار لئے اور
۱ اصل میں ایسا ہی ہے ۔ دراصل لفظ مصریوں ہونا چاہئے۔ (مصحح
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 421
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 421
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/421/mode/1up
421
دور ہو جاتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کی ہرایک قضاء و قدر بباعث موافقت کے شہد کی طر ح دِل میں نازل ہوتی اور تمام صحنِ سینہ کو حلاوت سے بھر دیتی ہے اور ہر ایک ایلام انعام کے رنگ میں دِکھائی دیتا ہے۔ سو شہید اُس شخص کو کہا جاتا ہے جو قوتِ ایمانی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتا ہو اور اُس کے تلخ قضا و قدر سے شہد شیریں کی طرح لذّت اُٹھاتا ہے اور اِسی معنے کے رو سے شہید کہلاتا ہے۔ اور یہ مرتبہ کامل مومن کے لئے بطور نشان کے ہے اور اِس کے بعد
یہ عہد کیا کہ ہم ابھی چند روز کے بعد واپس آکر یہ تمام مال واپس دے دیں گے۔ مگر عہد کو توڑا
اور مال بیگانہ ہضم کیا اور جھوٹ بولا اور کہتے ہیں کہ یہ موسیٰ کا گناہ تھا کیونکہ اُس کے مشورہ اور علم سے ایسا کیا گیا اور اُس نے اِس حرکت پر بنی اسرائیل کو کچھ سرزنش نہیں کی بلکہ اسی مال سے وہ بھی کھاتا رہا۔ ایسا ہی حضرت مسیح پر بھی اُن کے دشمنوں نے اعتراض کیا ہے کہ وہ تقویٰ کے پابند نہ تھے چنانچہ ایک بدکار عور ت نے ایک نفیس عطر جو بدکاری کے مال سے خریدا گیا تھا اُن کے سر پر ملا اور اپنے بالوں کو اُن کے پیروں پر ملا اور ایک جوان اور فاحشہ عورت کا اُن کے بدن کو چھونا اورحرام کا تیل اُن کے سر پر ملنا اور اُن کے اعضاء سے اپنے اعضاء کو لگانا یہ ایک ایساامر ہے جو ایک پرہیزگار اور متقی اِس کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ اور نیز مسیح کا اجازت دینا کہ تا اُس کے شاگرد ایک غیر کے کھیت کے خوشے بلا اجازت مالک کھاویں اِس بات پر دلالت کرتا ہے کہ نعوذ باللہ مسیح کو امانت اور دیانت کی پروا نہ تھی۔ یہ وہ اعتراض ہیں جو یہودیوں نے حضرت مسیح پر کئے ہیں اور یہودیوں کی چند کتابیں جو میرے پاس موجود ہیں اِسی قسم کی ایسی سختی ان میں حضرت مسیح علیہ السلام پر کی گئی ہے جن میں یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ نعوذ باللہ کوئی بھی نیک صفت حضرت مسیح میں موجود نہ تھی۔ ایسا ہی عیسائیوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عفت اور تقویٰ اور امانت پر اعتراض کئے ہیں اور نعوذ باللہ آنجناب کو ایک نفس پرست اور خونریز اور دوسروں کے مال لوٹنے والا انسان خیال کیاہے۔ اور ایسا ہی روافض نے حضرت ابوبکر او ر حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی عفت اور امانت اور دیانت اور عدالت پر انواع اقسام کے عیب لگائے ہیں اور اُن کے نام منافق غاصب ظالم رکھتے ہیں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 422
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 422
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/422/mode/1up
422
ایک چوتھامرتبہ بھی ہے جوؔ کامل اصفیاء او ر اولیاء کواکمل اور اتم طور پر ملتا ہے اور وہ صالحین کا مرتبہ ہے اور صالح اُس وقت کسی کو کہا جاتاہے جبکہ ہر ایک فساد سے اُس کا اندرون خالی اور پاک ہوجائے اور اُن تمام گندے اور تلخ مواد کے دور ہونے کی وجہ سے عبادت اور ذِکر الٰہی کا مزہ اعلیٰ درجہ کی لذت کی حالت پر آجائے کیونکہ جس طرح زبان کا مزہ جسمانی تلخیوں کی وجہ سے بگڑ جاتا ہے ایسا ہی رُوحانی مزہ رُوحانی مفاسد کی وجہ سے متغیر ہو جاتا ہے اور ایسے انسان کو کوئی لذّت عبادت اور ذِکر اِلٰہی کی نہیں آتی اور نہ کوئی انس اور ذوق اور شوق باقی رہتا ہے لیکن کامل انسان نہ صرف مواد فاسدہ سے پاک
اور ایسا ہی خوارج حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فاسق قرار دیتے ہیں اور بہت سے امور خلاف تقویٰ اُن کی طرف منسوب کرتے ہیں بلکہ حلیۂ ایمان سے بھی اُن کو عاری سمجھتے ہیں تو اِس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جبکہ صدیق کے لئے تقویٰ اور امانت اور دیانت شرط ہے تو یہ تمام بزرگ اور اعلیٰ طبقہ کے انسان جو رسول اور نبی اور ولی ہیں کیوں خدا تعالیٰ نے اُن کے حالات کو عوام کی نظر میں مشتبہ کردیا اور وہ اُن کے افعال او راقوال کو سمجھنے سے اِس ؔ قدر قاصر رہے کہ اُن کو دائرہ تقویٰ او رامانت اور دیانت سے خارج سمجھا اور ایسا خیال کرلیا کہ گویا وہ لوگ ظلم کرنے والے اور مالِ حرام کھانے والے اور خون ناحق کرنے والے او ردروغ گوئی اور عہدشکن اور نفس پرست اور جرائم پیشہ تھے حالانکہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ نہ رسول ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور نہ نبی ہونے کا۔ اور نہ اپنے تئیں ولی اور امام اور خلیفۃ المسلمین کہلاتے ہیں لیکن باایں ہمہ کوئی اعتراض اُن کے چال چلن اور زندگی پر نہیں ہوتا تو اس سوال کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسا کیا کہ تا اپنے خاص مقبولوں اور محبوبوں کو بدبخت شتاب کاروں سے جن کی عادت بدگمانی ہے مخفی رکھے جیسا کہ خود وجود اس کا اِس قسم کی بدظنّی کرنے والوں سے مخفی ہے۔ بہتیرے دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہیں اور اُس کو ظالم او رناقدر شناس سمجھتے ہیں یا اُس کے وجود
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 423
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 423
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/423/mode/1up
423
ہوجاتا ہے بلکہ یہ صلاحیت بہت ترقی کرکے بطور ایک نشان اور خارق عادت امر کے اس میں ظاہر ہوتی ہے۔ غرض یہ چار مراتب کمال ہیں جن کو طلب کرنا ہر ایک ایماندار کا فرض ہے اور جو شخص ان سے بکلّی محروم ہے وہ ایمان سے محروم ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ جلّ شانہ ٗ نے سورہ فاتحہ میں مسلمانوں کے لئے یہی دعا مقرر کی ہے کہ وہ اِن ہر چہار کمالات کو طلب کرتے رہیں۔ اور وہ دعا یہ ہے 33 3 ۱ اور قرآن شریف کے دوسرے مقام میں اِس آیت کی تشریح کی گئی ہے اور ظاہر فرمایا گیا ہے کہ منعم علیھم سے مراد نبی اور صدیق اور شہید اور صالحین ہیں۔ اور انسان کامل اِن ہر چہار کمالات کامجموعہ اپنے اندر رکھتاہے۔
۷۰ منجملہ خدا تعالیٰ کے ان نشانوں کے جو میری تائید میں ظہور میں آئے وہ پیشگوئی ہے جو میں نے اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء میں کی تھی۔ تفصیل اِس اجمال کی یہ ہے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے میرے ذلیل
سے ہی منکر ہیں۔ وہ قصہ جو قرآن شریف میں حضرت آدم صفی اللہ کیؔ نسبت مذکور ہے جو فرشتوں نے اُن پر اعتراض کیا اور جناب الٰہی میں عرض کیا کہ کیوں تو ایسے مفسد اور خون ریز کو پیدا کرتاہے؟ یہ قصہ اپنے اندر یہ پیشگوئی مخفی رکھتا ہے کہ اہلِ کمال کی ہمیشہ نکتہ چینی ہوا کرے گی۔ خدا تعالیٰ نے اِسی غرض سے خضر کا قصہ بھی قرآن شریف میں لکھا ہے تا لوگوں کو معلوم ہو کہ ایک شخص ناحق خون کرکے او ر یتیموں کے مال کو عمداً نقصان پہنچاکر پھر خدا تعالیٰ کے نزدیک بزرگ اور برگزیدہ ہے۔ ہاں اس سوال کا جواب دینا باقی رہا کہ اس طرح پر امان اُٹھ جاتا ہے اور شریر انسانوں کے لئے ایک بہانہ ہاتھ آجاتا ہے۔اور وہ کوئی بدعملی کرکے خضر کی طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے خدا کے حکم سے یہ کام کیا ہے اوریہ ایک مقامِ اشکال ہے کہ ایک طرف تو خدا یہ کہے کہ میں ظلم اور فحشاء کاحکم نہیں دیتا اور
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 424
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 424
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/424/mode/1up
424
کرنے کی غرض سے تمام لوگوں میں مشہور کیا کہ یہ شخص مہدی معہود اور مسیح موعود سے منکر ہے اِس لئے بے دین اور کافر اوردجّال ہے بلکہ اِسی غرض سے ایک استفتا لکھا اور علماء ہندوستان اور پنجاب کی اس پر مہریں ثبت کرائیں تا عوام مسلمان مجھ کو کافر سمجھ لیں اور پھر اِسی پر بس نہ کیا بلکہ گورنمنٹ تک خلاف واقعہ یہ شکایتیں پہنچائیں کہ یہ شخص گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور بغاوت کے خیالات رکھتا ہے اور عوام کے بیزار کرنے کے لئے یہ بھی جابجا مشہور کیا کہ یہ شخص جاہل اور علم عربی سے بے بہرہ ہے اور اِن ؔ تینوں قسم کے جھوٹ کے استعمال سے اس کی غرض یہ تھی کہ تا عوام مسلمان مجھ پر بدظن ہوکر مجھے کافر خیال کریں اور ساتھ ہی یہ بھی یقین کرلیں کہ یہ شخص درحقیقت علم عربی سے بے بہرہ ہے اور نیز گورنمنٹ بدظن ہوکر مجھے باغی قرار دے یا اپنا بدخواہ تصوّر کرے۔ جب محمد حسین کی بد اندیشی اِس حد تک پہنچی کہ اپنی زبان سے بھی میری ذِلّت کی اور لوگوں کو بھی خلاف واقعہ تکفیر سے جوش دلایا اور گورنمنٹ کو بھی جھوٹی مخبریوں سے دھوکہ
پھر موسیٰ کی معرفت بے گناہ لوگوں کے مال بنی اسرائیل کے قبضہ میں دیوے اور نہایتؔ قابلِ شرم طریق یعنی دروغ گوئی سے وہ مال لیا جائے اور پھر عہد شکنی سے ہضم کیا جائے ایسا ہی مسیح کو اجازت دی کہ و ہ حرام کا عطر ملوانے سے نفرت نہ کرے اور نامحرم عورت جوان حسین کے اعضا سے اعضا ملانے کے وقت کچھ بھی تقویٰ اور پرہیزگاری کا پاس نہ کرے اور پھر ایک طرف تو خدا خونِ ناحق کو کبائر میں داخل کرے اور پھر خضر کو اجازت دے کہ تا معصوم بچے کو بے گناہ قتل کردے۔ اِس اشکال کا جواب یہی ہے کہ ایسے اعتراضات صرف بدظنّی سے پیدا ہوتے ہیں اگر کوئی حق کا طالب اور متقی طبع ہے تو اُس کے لئے مناسب طریق یہ ہے کہ ان کاموں پر اپنی رائے ظاہر نہ کرے جو متشابہات میں سے اور بطور شاذ و نادر ہیں کیونکہ شاذ نادر میں کئی وجوہ پیدا ہوسکتے ہیں اور یہ فاسقوں کا طریق ہے کہ نکتہ چینی کے وقت میں اُس پہلو کو چھوڑ دیتے ہیں جس کے صدہا نظائر موجود ہیں۔ اور بدنیتی کے جوش سے ایک ایسے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 425
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 425
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/425/mode/1up
425
دینا چاہا اور یہ ارادہ کیا کہ وجوہ متذکرہ بالا کو عوام اور گورنمنٹ کے دِل میں جماکر میری ذِلّت کراوے تب میں نے اُس کی نسبت اور اُس کے دو دوستوں کی نسبت جو محمد بخش جعفرزٹلّی اور ابوالحسن تبتی ہیں وہ بد دعا کی جو اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء میں درج ہے اور جیسا کہ اشتہار مذکور میں مَیں نے لکھا ہے یہ الہام مجھ کو ہوا۔انّ الّذین یصدّون عن سبیل اللّٰہ سینالہم غضب من ربّھم۔ ضرب اللّٰہ اشدّ من ضرب النّاس۔ انّما امرنا اذا اردنا شیءًا ان نقول لہٗ کن فیکون۔ اتعجب لأمری۔ انّی مع العشّاق۔ انّی انا الرّحمٰنُ ذوالمجد والعلٰی ۔ ویعضّ الظّالم علی یدیہ۔ ویطرح بین یدیّ ۔ جزاء سیّءۃ بمثلھا وترھقھم ذلّۃ ۔ مالھم من اللّٰہ عاصم۔ فاصبر حتّٰی یأتی اللّٰہ بامرہٖ انّ اللّٰہ مع الّذین اتّقواوالّذ ین ھم محسنون۔ ترجمہ اِس الہام کا یہ ہے کہ
پہلو کو لے لیتے ہیں جو نہایت قلیل الوجود اور متشابہات کے حکم میں ہوتا ہے اور نہیں جانتے کہ یہ متشابہات کا پہلو جو شاذ نادر کے طور پر پاک لوگوں کے وجود میں پایا جاتاہے یہ شریر انسانوں کے امتحان کے لئے رکھا گیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو اپنے پاک بندوں کا طریق اور عمل ہر ایک پہلو سے ایسا صاف او رروشن دِکھلاتا کہ شریر انسان کو اعتراض کی گنجائش نہ ہوتی مگر خدا تعالیٰ نے ایسا نہ کیا تا وہ خبیث طبع انسانوں کا خبث ظاہر کرے۔ نبیوں او ر رسولوں اور اولیاء کے کارناموں میں ہزارہا نمونے ان کی تقویٰ اور طہارت او ر امانت اور دیانت اور صدق او رپاسِ عہد کے ہوتے ہیں اور خود خدا تعالیٰ کی تائیدات اُن کی پاک باطنی کی گواہ ہوتی ہیں۔ لیکن شریر انسان ان نمونوں کو نہیں دیکھتا اور بدی کی تلاش میں رہتا ہے آخر وہ حصہ متشابہات کا جو قرآن شریف کی طرح اس کے نسخہ وجود میں بھی ہوتا ہے مگر نہایت کم شریر انسان اسی کو اپنے اعتراض کا نشانہ بناتا ہے اور اس طرح ہلاکت کی راہ اختیار کرکے جہنم میں جاتا ہے۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 426
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 426
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/426/mode/1up
426
جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب اُن پر وارد ہوگا۔ خدا کی مار انسانوں کی مار سے سخت تر ہے۔ ہمارا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہوجاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا اِرادہ کرتے ہیں تو ہم اُس چیز کو کہتے ہیں کہ ہوجا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔ کیا تو میرے حکم سے تعجب کرتا ہے۔ میں عاشقوں کے ساتھ ہوں۔ میں ہی وہ رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی رکھتا ہے اور ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا اورمیرے آگے ڈال دیا جائے گا۔ بدی کی جزا اُسی قدر بدی ہے اور اُن کو ذلّت پہنچے گی یعنی اُسی قسم کی ذلّت اور اُسی مقدار کی ذِلّت جس کے پہنچانے کا اُنہوں نے ارادہ کیا اُن کو پہنچ جائے گی۔ خلاصہ منشاء الہام یہ ہے کہ وہ ذلّت مثلی ہوگی۔ کیونکہ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور پھر فرمایاکہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے کوئی اُن کو بچانے والا نہیں۔ پس صبر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کو ظاہر کرے۔ خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ اور اُن کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں۔
یہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے محمد حسین اور اُس کے دو رفیقوں کی نسبت کی تھی اور اِس میں ظاہر کیا تھا کہ ؔ اسی ذلّت کے موافق اُن کو ذلّت پہنچ جائے گی جو اُنہوں نے پہنچائی۔ سو یہ پیشگوئی اِس طرح پر پوری ہوئی کہ محمد حسین نے اِس
پیشگوئی کے بعد پوشیدہ طور پر ایک انگریزی فہرست اپنی اُن کارروائیوں کی شائع کی جن میں گورنمنٹ کے مقاصد کی تائید ہے اور اِس فہرست میں یہ جتلانا چاہا کہ منجملہ میری خدمات کے ایک یہ بھی خدمت ہے کہ میں نے اپنے رسالہ اشاعۃُ السّنہ میں لکھا ہے کہ مہدی کی حدیثیں صحیح نہیں ہیں اور اس فہرست کو اُس نے بڑی احتیاط سے پوشیدہ طور پر شائع کیاکیونکہ وہ جانتا تھا کہ قوم کے روبروے اِس فہرست کے برخلاف اُس نے اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے اور اِس دورنگی کے ظاہر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 427
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 427
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/427/mode/1up
427
ہونے سے وہ ڈرتا تھاکہ اپنی قوم مسلمانوں کے رُوبرو تو اُس نے یہ ظاہر کیا کہ وہ ایسے مہدی کو بدل و جان مانتا ہے کہ جو دُنیا میں آکر لڑائیاں کرے گا او رہر ایک قوم کے مقابل پر یہاں تک کہ عیسائیوں کے مقابل پر بھی تلوار اُٹھائے گا۔ اور پھر اِس فہرست انگریزی کے ذریعہ سے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرنا چاہا کہ وہ خونی مہدی کے متعلق تمام حدیثوں کو مجروح اور ناقابل اعتبار جانتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت سے وہ پوشیدہ کارروائی اُس کی پکڑی گئی اورنہ صرف قوم کو اس سے اطلاع ہوئی بلکہ گورنمنٹ تک بھی یہ بات پہنچ گئی کہ اُس نے اپنی تحریروں میں دونوں فریق گورنمنٹ اور رعایا کو دھوکا دیا ہے اور ہر ایک ادنیٰ عقل کا اِنسان بھی سمجھ سکتاہے کہ یہ پردہ دری محمد حسین کی ذِلّت کا باعث تھی اور وہی اِنکارِ مہدی جس کی وجہ سے اِس ملک کے نادان مولوی مجھے کافر او ر دجّال کہتے تھے محمدحسین کے انگریزی رسالہ سے اِس کی نسبت بھی ثابت ہوگیا یعنی یہ کہ وہ بھی اپنے دل میں ایسی حدیثوں کو موضوعؔ اور بیہودہ اور لغو جانتا ہے۔ غرض یہ ایک ایسی ذلت تھی کہ یک دفعہ محمد حسین کو اپنی ہی تحریر کی وجہ سے پیش آگئی اور ابھی ایسی ذلت کا کہاں خاتمہ ہے۔ بلکہ آیندہ بھی جیسے جیسے گورنمنٹ اور مسلمانوں پرکھلتا جائے گا کہ کیسے اِس شخص نے دو رنگی کا طریق اختیار کر رکھا ہے ویسے ویسے اِس ذلت کا مزہ زیادہ سے زیادہ محسوس کرتا جائے گا۔ اور اس ذلت کے ساتھ ایک دوسری ذِلت اُس کو یہ پیش آئی کہ میرے اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے صفحہ ۲ کے اخیر سطر میں جو یہ الہامی عبارت تھی کہ اتعجب لامری اس پر مولوی محمد حسین صاحب نے یہ اعتراض کیا کہ یہ عبارت غلط ہے اس لئے یہ خدا کا الہام نہیں ہوسکتا اور اِس میں غلطی یہ ہے کہ فقرہ ا تعجب لامری میں جو لفظ لا مری لکھا ہے یہ من امری چاہیئے تھا کیونکہ عجب کاصلہمن آتا ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 428
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 428
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/428/mode/1up
428
نہ لام۔اس اعتراض کا جواب میں نے اپنے اُس اشتہار میں دیا ہے جس کے عنوان پر موٹی قلم سے یہ عبارت ہے:۔
’’ حاشیہ متعلقہ صفحہ اوّل اشتہار مورخہ ۳۰؍ نومبر ۱۸۹۸ ء‘‘
اِس جواب کا ماحصل یہ ہے کہ معترض کی یہ نادانی اور ناواقفیت اور جہالت ہے کہ وہ ایسا خیال کرتا ہے کہ گویا عجب کا صلہ لام نہیں آتا۔ اِس اعتراض سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ معترض فن عربی سے بالکل بے بہرہ اور بے نصیب ہے اور صرف نام کامولوی ہے کیونکہ ایک بچہ بھی جس کو کچھ تھوڑی سی مہارت عربی میں ہو سمجھ سکتا ہے کہ عربی میں عجب کا صِلہ لام بھی بکثرت آتا ہے اور یہ ایک شایع متعارف امر ہے اور تمام اہل ادب اور اہل بلاغت کی کلام میں یہ صلہ پایا جاتا ہے چنانچہ اس مشہور معروف شعر میں لام ہی صلہ بیان کیا گیا ہے اوروہ یہ ہے:۔
عجبتُ لمولود لیس لہٗ ابٌ ومن ذی ولد لیس لہٗ ابوان
یعنی اُس بچہ سے مجھے تعجب ہے جس کا باپ نہیں یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ۔ اور اس سے زیادہ تعجب اُس بچوں والے سے ہے جس کے ما ں باپ دونوں نہیں۔ اِس شعر میں دونوں صلوں کا بیان ہے لام کے ساتھ بھی اور من کے ساتھ بھی۔ اور ایسا ہی دیوان حماسہ میں جو بلاغت فصاحت میں ایک مسلّم اور مقبول دیوان ہے اور سرکاری کالجوں میں داخل ہے۔ پانچ شعر میں عجب کا صلہ لام ہی لکھا ہے۔ چنانچہ منجملہ ان کے ایک شعر یہ ہے جو دیوان مذکور کے صفحہ ۹ میں درج ہے:۔
عجبتُ لمسراھا واَنّٰی تخلّصت الیّ وباب السّجن دونی مُغْلق
یعنی وہ معشوقہ جو عالمِ تصوّر میں میرے پاس چلی آئی مجھے تعجب ہوا کہ وہ ایسے زندان میں جس کے دروازے بند تھے میرے پاس جو میں قید میں تھا کیونکر چلی آئی۔ دیکھو اِس
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 429
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 429
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/429/mode/1up
429
شعر میں بھی اس بلیغ فصیح شاعر نے عجب کا صِلہ لام ہی بیان کیا ہے جیسا کہ لفظ لمسراھا سے ظاہر ہے اور ایسا ہی وہ تمام اشعار اس دیوان کے جو صفحہ ۳۹۰ و ۴۱۱ و ۵۷۵ و ۵۱۱ میں درج ہیں ان سب میں عجب کا صِلہ لام ہی لکھا ہے۔ جیسا کہ یہ شعر ہے:۔
عجبت لسعی الدّھر بینی وبینھا فلمّا انقضی ما بیننا سکن الدّھر
یعنی مجھے اِس بات سے تعجب آیا کہ زمانہ نے ہم میں جدائی ڈالنے کے لئے کیا کیا کوششیں کیں مگر جب وہ ہمارا وقت عشق بازی کا گذر گیا تو زمانہ بھی چپ ہوگیا۔ اب دیکھو کہ اس شعر میں بھی عجب کا صِلہ لام ہی آیا ہے۔اور ایسا ہی حماسہ کا یہ شعر ہے:۔
عجبت لبرء ی منک یا عزبعد ما عمرتُ زماؔ نًا منک غیر صحیح
یعنی اے معشوقہ یہ عجیب بات ہے کہ تیرے سبب سے ہی میں اچھا ہوا ۔ یعنی تیرے وصال سے اور تیرے سبب سے ہی ایک مُدّت دراز تک میں بیمار رہا یعنی تیری جدائی کی وجہ سے علیل رہا۔ شاعر کا منشاء اس شعر سے یہ ہے کہ وہ اپنی معشوقہ کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ میری بیماری کا بھی تو ہی سبب تھی او ر پھر میرے اچھا ہوجانے کا بھی تو ہی سبب ہوئی۔ اب دیکھو کہ اِس شعر میں بھی عجب کا صِلہ لام ہی آیا ہے۔ پھر ایک اور شعر حماسہ میں ہے اور وہ یہ ہے:۔
عجبًا لاحمد والعجائب جمۃ انّٰی یلوم علی الزّمان تبذّلی
یعنی مجھ کو احمد کی اس حرکت سے تعجب ہے اور عجائب پر عجائب جمع ہو رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے اِس بات پر ملامت کرتا ہے کہ میں نے زمانہ کی گردش سے بازی کو کیوں ہار دیا۔ وہ کب تک مجھے ایسی بیہودہ ملامت کرے گا۔ کیا وہ نہیں سمجھتا کہ ہمیشہ زمانہ موافق نہیں رہتااور تقدیر بد کے آگے تدبیر پیش نہ جاتی۔ پس میرا اِس میں کیا قصور ہے کہ زمانہ کی گردش سے میں نا کام رہا۔ اب دیکھو کہ اِس شعر میں
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 430
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 430
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/430/mode/1up
430
بھی عجب کا صلہ لام آیا ہے اور اسی حماسہ میں ایک او رشعر ہے جو اِسی قِسم کا ہے اوروہ یہ ہے:۔
عَجبْتُ لِعِبْدَانٍ ھَجَوْنِی سَفاھَۃً أنِ اصْطَبَحُوا مِنْ شاءِھِمْ وَتَقَیََّلُوا
یعنی مجھے تعجب آیا کہ کنیزک زادوں نے سراسر حماقت سے میری ہجو کی اور اِس ہجو کا سبب اُن کی صبح کی شراب اوردوپہر کی شراب تھی۔ اب دیکھو اِس شعر میں بھی عجب کا صِلہ لام آیا ہے اور اگر یہ کہو کہ یہ تو اُن شاعروں کے شعر ہیں جو جاہلیت کے زمانہ میں گذرے ہیں وہ تو کافر ہیں ہم اُن کی کلام کو کب مانتے ہیں تو اِس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ بباعث اپنے کفر کے جاہل تھے نہ بباعث اپنی زبان کے بلکہ زبان کی رُو سے تو وہ امام مانے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ قرآن شریف کے محاورات کی تائید میں اُن کے شعر تفاسیر میں بطور حجت پیش کئے جاتے ہیں اور اِس سے انکار کرنا ایسی جہالت ہے کہ کوئی اہل علم اِس کو قبول نہیں کرے گا۔ ماسوا اِس کے یہ محاورہ صرف گذشتہ زمانہ کے اشعار میں نہیں ہے بلکہ ہمارے سیّد و مولیٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے بھی اِسی محاورہ کی تائید ہوتی ہے مثلاً ذرہ مشکوٰۃ کو کھولو اور کتاب الایمان کے صفحہ ۳ میں اُس حدیث کو پڑھو جو اِسلام کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے جس کو متّفق علیہ بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے:۔ عجبنالہ یسئلہٗ ویصدّقہٗ ۔ یعنی ہم نے اس شخص کی حالت سے تعجب کیا کہ پوچھتا بھی ہے اور پھر مانتا بھی جاتا ہے۔ اب دیکھو کہ اِس حدیث شریف میں بھی عجبنا کا صلہ لام ہی لکھا ہے اور عبجنا منہ نہیں لکھا بلکہ عبجنا لہ کہا ہے۔
اب کوئی مولوی صاحب انصافاً فرماویں کہ ایک شخص جو اپنے تئیں مولوی کہلاتا ہے بلکہ دوسرے مولویوں کا سرگروہ اور ایڈوکیٹ اپنے تئیں قرار دیتا ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 431
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 431
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/431/mode/1up
431
کیا اُس کے لئے یہ ذلّت نہیں ہے کہ اب تک اُس کو یہ خبر ہی نہیں کہ عجب کا صِلہ لام بھی آیا کرتا ہے۔ کیا اِس قدر جہالت کہ مشکوٰۃ کی کتاب الایمان کی حدیث کی بھی خبر نہیں۔ کیا یہ عزت کاموجب ہے اور اس سے مولویّت کے دامن کو کوئی ذلّت کا دھبہ نہیں لگتا؟ پھر جبکہ یہ امر پبلک پر عام طور پر کھل گیا اور ہزارہا اہل علم کو معلوم ہوگیا کہ محمد حسین نہ ؔ صرف علم صرف ونحو سے ناواقف ہے بلکہ جو کچھ احادیث کے الفاظ ہیں اُن سے بھی بے خبر ہے تو کیا یہ شہرت اُس کی عزت کا موجب ہوئی یا اُس کی ذلّت کا ؟۔
پھر تیسرا پہلو ۲۱؍ نومبر ۸۹۸اء کی پیشگوئی کے پوراہونے کا یہ ہے کہ مسٹر جے ایم ڈوئی صاحب بہادر سابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور نے اپنے حکم ۲۴ ؍ فروری ۱۸۹۹ ء میں مولوی محمد حسین سے اِس اقرار پر دستخط کرائے کہ وہ آیندہ مجھے دجال اور کافر اور کاذب نہیں کہے گا۔ اور قادیاں کو چھوٹے کاف سے نہیں لکھے گا اور اُس نے عدالت کے سامنے کھڑے ہوکر اقرار کیا کہ آیندہ وہ مجھے کسی مجلس میں کافر نہیں کہے گا اور نہ میرا نام دجّال رکھے گا اور نہ لوگوں میں مجھے جھوٹا اور کاذب کرکے مشہور کرے گا۔ اب دیکھو کہ اِس اقرار کے بعد وہ استفتاء اُس کا کہاں گیا جس کو اُس نے بنارس تک قدم فرسائی کرکے طیار کیا تھا اگر وہ اُس فتویٰ دینے میں راستی پر ہوتا تو اُس کو حاکم کے رُوبروئے یہ جواب دینا چاہیئے تھا کہ میرے نزدیک بے شک یہ کافر ہے اس لئے میں اس کو کافر کہتا ہوں اور دجّال بھی ہے اِس لئے میں اس کا نام دجّال رکھتا ہوں اور یہ شخص واقعی جھوٹا ہے۔ اِس لئے میں اس کو جھوٹا کہتا ہوں بالخصوص جس حالت میں خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے میں اب تک اور اخیر زندگی تک اُنہی عقائد پر قائم ہوں جن کو محمد حسین نے کلماتِ کفر قرار دیا ہے تو پھر یہ کس قسم کی دیانت ہے کہ اُس نے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 432
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 432
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/432/mode/1up
432
حاکم کے خوف سے اپنے تمام فتووں کو برباد کرلیا اور حُکّام کے سامنے اقرار کردیا کہ میں آیندہ اِن کو کافر نہیں کہوں گا اور نہ اِن کا نام دجال اور کاذب رکھوں گا۔ پس سوچنے کے لائق ہے کہ اِس سے زیادہ اور کیا ذلّت ہوگی کہ اُس شخص نے اپنی عمارت کو اپنے ہاتھوں سے گرایا۔ اگر اُس عمارت کی تقویٰ پر بنیاد ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ محمدحسین اپنی قدیم عادت سے باز آجاتا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس نوٹس پر میں نے بھی دستخط کئے ہیں مگر اس دستخط سے خدا اور منصفوں کے نزدیک میرے پر کچھ الزام نہیں آتا اور نہ ایسے دستخط میری ذلّت کا موجب ٹھہرتے ہیں کیونکہ ابتدا سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعوے کے اِنکار کی وجہ سے کوئی شخص کافریا دجّال نہیں *ہوسکتا۔ ہاں ضال اور جادۂ صواب سے منحرف ضرور ہوگا او ر میں اس کا نام بے ایمان نہیں رکھتا ہاں میں ایسے سب لوگوں کو ضال اور جاد ۂ صدق و صواب سے دور سمجھتا ہوں جو اُن سچائیوں سے اِنکار کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے پر کھولی ہیں۔میں
* یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اپنے دعوے کے انکار کرنے والے کو کافر کہنا یہ صرف اُن
نبیوں کی شان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے شریعت اور احکام جدیدہ لاتے ہیں۔ لیکن صاحب الشریعتکے ماسوا جس قدر ملہم اور محدث ہیں گو وہ کیسی ہی جنابِ الٰہی میں اعلیٰ شان رکھتے ہیں اورخلعتِ مکالمہ الٰہیہ سے سرفراز ہوں ان کے انکار سے کوئی کافر نہیں بن جاتا۔ ہاں بدقسمت منکر جو ان مقربانِ الٰہی کا انکار کرتا ہے وہ اپنے انکار کی شامت سے دن بدن سخت دِل ہوتاؔ جاتا ہے یہاں تک کہ نورِ ایمان اُس کے اندر سے مفقود ہو جاتاہے اور یہی احادیث نبویہ سے مستنبط ہوتا ہے کہ انکار اولیاء اور اُن سے دشمنی رکھنا اوّل انسان کو غفلت اور دُنیا پرستی میں ڈالتا ہے اور پھر اعمالِ حسنہ اور افعالِ صدق اور اخلاص کی اُن سے توفیق چھین لیتا ہے اور پھر آخر سلبِ ایمان کا موجب ہوکردینداری کی اصل حقیقت اور مغزسے اُن کو بے نصیب اور بے بہرہ کر دیتا ہے اور یہی معنے ہیں اس حدیث کے کہ من عادا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 433
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 433
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/433/mode/1up
433
بلاشبہ ایسے ہرایک آدمی کو ضلالت کی آلودگی سے مبتلا سمجھتا ہوں جو حق اور راستی سے منحرف ہے لیکن میں کسی کلمہ گو کا نام کافر نہیں رکھتا جب تک وہ میری تکفیر اور تکذیب کرکے اپنے تئیں خود کافر نہ بنالیوے۔ سو اِس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں کی طرف سے ہے کہ انہوں نے مجھ کو کافرکہا۔ میرے لئے فتویٰ طیار کیا۔ میں نے سبقت کرکے اُن کے لئے کوئی فتویٰ طیار نہیں کیا اور اس بات کا وہ خود اقرار کرسکتے ہیں کہ اگر میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسلمان ہوں تو ؔ مجھ کو کافر بنانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فتویٰ اُن پر یہی ہے کہ وہ خود کافر ہیں۔ سو میں اُن کو کافر نہیں کہتا بلکہ وہ مجھ کو کافر کہہ کر خود فتویٰ نبوی کے نیچے آتے ہیں۔ سو اگرمسٹر ڈوئی صاحب کے روبرو میں نے اِس بات کا اقرار کیاہے کہ میں اُن کو کافر نہیں کہوں گا تو واقعی میرا یہی مذہب ہے
ولیًّالی فقد اٰذنتُہٗ للحرب۔ یعنی جو میرے ولی کادشمن بنتا ہے تو میں اُس کو کہتا ہوں کہ بس اب میری لڑائی کے لئے طیارہو جا۔ اگرچہ اوائل عداوت میں خداوند کریم و رحیم کے آگے ایسے لوگوں کی طرف سے کسی قدر عدم معرفت کا عذر ہوسکتاہے لیکن جب اس ولی اللہ کی تائید میں چاروں طرف سے نشان ظاہر ہونے شروع ہوجاتے ہیں اور نورِ قلب اس کو شناخت کر لیتا ہے اور اس کی قبولیت کی شہادت آسمان اور زمین دونوں کی طرف سے بہ آواز بلند کانوں کو سنائی دیتی ہے تو نعوذ باللہ اس حالت میں جو شخص عداوت اورعناد سے باز نہیں آتا اور طریق تقویٰ کو بکلّی الوداع کہہ کر دِل کو سخت کر لیتا ہے اور عناد اور دشمنی سے ہروقت درپئے ایذاء رہتاہے تواس حالت میں وہ حدیث مذکورہ بالا کے ماتحت آجاتا ہے۔ خدا تعالیٰ بڑا کریم و رحیم ہے وہ انسان کو جلد نہیں پکڑتا لیکن جب انسان نا انصافی اور ظلم کرتا کرتا حد سے گذر جاتا اور بہرحال اس عمارت کو گرانا چاہتا ہے اور اس باغ کو جلانا چاہتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے طیار کیاہے تو اس صورت میں قدیم سے اور جب سے کہ سلسلہ نبوت کی بنیاد پڑی ہے عادۃ اللہ یہی ہے کہ وہ ایسے مفسد کا دشمن
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 434
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 434
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/434/mode/1up
434
کہ میں کسی مسلمان کو کافر نہیں جانتا ہاں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ جو شخص مسلمان ہو کر ایک سچے ولی اللہ کے دشمن بن جاتے ہیں اُن سے نیک عملوں کی توفیق چھین لی جاتی ہے اور دن بدن اُن کے دِل کا نور کم ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک دِن چراغِ سحری کی طرح گل ہو جاتا ہے۔ سوؔ یہ میراعقیدہ اپنی طرف سے نہیں ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔ غرض جس شخص نے ناحق جوش میں آکر مجھ کو کافر قرار دیا اور میرے لئے فتویٰ طیار کیا کہ یہ شخص کافر دجّال کذّاب ہے۔ اس نے خدا تعالیٰ کے حکم سے تو کچھ خوف نہ کیا کہ وہ اہلِ قبلہ اور کلمہ گو کو کیوں کافر بناتا ہے اور ہزارہا بندگانِ خدا کو جو کتاب اللہ کے تابع اور شعارِ اسلام ظاہر کرتے ہیں کیوں دائرہ اسلام سے خارج کرتا ہے لیکن مجسٹریٹ ضلع کی ایک دھمکی سے ہمیشہ کے لئے یہ قبول کرلیا کہ میں آیندہ ان کو کافر اور دجّال اور کذّاب نہیں کہوں گا۔
ہو جاتا ہے اور سب سے پہلے دولتِ ایمان اُس سے چھین لیتا ہے تب بلعم کی طرح صرف لفاظی اور زبانی قیل و قال اُس کے پاس رہ جاتی ہے۔ اور جو نیک بندوں کی خدا تعالیٰ کی طرف نسبت اُنس اورشوق اور ذوق اور محبت اور تبتل اور تقویٰ کی ہوتی ہے وہ اُس سے کھوئی جاتی ہے اور وہ خود محسوس کرتا ہے کہ ایّام موجودہ سے دس سال پہلے جو کچھ اُس کو رِقّت اور انشراح اور بسط اور خدا کی طرف جھکنے اور دنیا اور اہل دنیا سے بیزاری کی حالت دِل میں موجود تھی اور جس طرح سچے زہد کی چمک کبھی کبھی اُس کو آگاہ کرتی تھی کہ وہ خدا کے عباد صالحین میں سے ہوسکتا ہے۔ اب وہ چمک بکلّی اُس کے اندر سے جاتی رہی ہے اور دنیا طلبی کی ایک آگ اُس کے اندر بھڑک اُٹھتی ہے اور انکار اہل اللہ کی شامت سے اُس کو یہ بھی خیال نہیں آتا کہ جس زمانہ میں اُس کے خیال نیک او ر پاک اور زاہدا نہ تھے اب اُس زمانہ کی نسبت اُس کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ غرض اُس کو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ مجھ کو کیا ہوگیا اور دنیا طلبی میں گرا جاتا اور دنیا کا جاہ ڈھونڈتا ہے حالانکہ موت کے قریب ہوتا ہے۔ غرض اسی طرح ایمان کا نور اُس کے دل سے چھین لیتے ہیں اور اولیاء اللہ کی عداوت سے دوسرا سبب سَلب ایمان کا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 435
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 435
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/435/mode/1up
435
اور آپ ہی فتویٰ طیار کیا اور آپ ہی حکام کے خوف سے منسوخ کردیا اور ساتھ ہی جعفرزٹلی وغیرہ کی قلمیں ٹوٹ گئیں۔ اور باایں ہمہ رسوائی پھر محمد حسین نے اپنے دوستوں کے پاس یہ ظاہر کیاکہ فیصلہ میری منشاء کے موافق ہوا ہے۔ لیکن سوچ کر دیکھو کہ کیامحمد حسین کا یہی منشاء تھا کہ آیندہ مجھے کافر نہ کہے اور تکذیب نہ کرے اور ان باتوں سے توبہ کرکے اپنا منہ بند کرلے اور کیا جعفرز ٹلی یہ چاہتا تھا کہ اپنی گندی تحریروں سے باز آجائے ؟ پس اگر یہ وہی بات نہیں جو اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کی پیشگوئی پوری ہوگئی اور خدا نے میرے ذلیل کرنے والے کو ذلیل کیا ہے تو اور کیا ہے؟ جس شخص نے اپنے رسالوں میں یہ عہد شائع کیا تھاکہ میں اس شخص کو مرتے دم تک کافر اور دجّال کہتا رہوں گا جب تک وہ میرا مذہب قبول نہ کرے۔ تو اِس میں اُس کی کیا عزّت رہی جو اس
یہ بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اس ولی اللہ کی ہر حالت میں مخالفت کرتارہتاہے جو سرچشمۂ نبوت سے پانی پیتا ہے جس کو سچائی پر قائم کیا جاتا ہے۔ سو چونکہ اُس کی عادت ہو جاتی ہے کہ خواہ نخواہ ہر ایک ایسی ؔ سچائی کوردّ کرتاہے جو اس وَلی کے منہ سے نکلتی ہے اور جس قدر اس کی تائید میں نشان ظاہر ہوتے ہیں یہ خیال کرلیتا ہے کہ ایسا ہونا جھوٹوں سے ممکن ہے۔ اِس لئے رفتہ رفتہ سلسلۂ نبوت بھی اُس پر مشتبہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا انجام کار اس مخالفت کے پردہ میں اس کی ایمانی عمارت کی اینٹیں گرنی شروع ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ کسی دن کسی ایسے عظیم الشّان مسئلہ کی مخالفت یانشان کاانکار کر بیٹھتا ہے جس سے ایمان جاتارہتاہے ہاں اگر کسی کاکوئی سابق نیک عمل ہو جو حضرت احدیّت میں محفوظ ہو توممکن ہے کہ آخرکار عنایت ازلی اُس کو تھام لے اور وہ رات کو یا دن کو یکدفعہ اپنی حالت کا مطالعہ کرے یا بعض ایسے اُمور اُس کی آنکھ روشن کرنے کے لئے پیدا ہو جائیں جن سے یکدفعہ وہ خوابِ غفلت سے جاگ اُٹھے۔ وذالک فضل اللّٰہ یُؤتیہ من یشاء واللّٰہ ذو الفضل العظیم ۔ منہ
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 436
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 436
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/436/mode/1up
436
عہد کو اُس نے توڑ دیا اوروہ جعفر ز ٹلّی جو گندی گالیوں سے کسی طرح باز نہیں آتا تھا اگر ذلّت کی موت اُس پر وارد نہیں ہوئی تو اب کیوں نہیں گالیاں نکالتا اور اب ابوالحسن تبتی کہاں ہے۔ اُس کی زبان کیوں بند ہوگئی۔ کیا اُس کے گندے اِرادوں پر کوئی انقلاب نہیں آیا؟ پس یہی تو وہ ذلّت ہے جو پیشگوئی کامنشاء تھا کہ ان سب کے مُنہ میں لگام دی گئی۔ اور درحقیقت اس الہام کی تشریح جو ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کو ہوا اُس الہام نے دوبارہ کردی ہے جو بتاریخ ۲۱؍ فروری ۱۸۹۹ ء رسالہ حقیقت المہدی میں شائع کیا گیا بلکہ عجیب تر بات یہ ہے کہ ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے اشتہار میں جو الہام شائع ہوا تھا اُس میں ایک یہ فقرہ تھا کہ یعضّ الظّالم علٰی یدیہ۔ اور پھر یہی فقرہ ۲۱؍ فروری ۱۸۹۹ ء کے الہا م میں بھی جو ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے الہام کے لئے بطور شرح کے آیا ہے جیسا کہ رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ سے ظاہر ہے۔ پس اِن دونوں الہاموں کے مقابلہ سے ظاہر ہوگا کہ یہ دوسرا الہام جو ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے الہا م سے قریباً تین ماہ بعد ہوا ہے اس پہلے الہام کی تشریح کرتاہے اور اِ س بات کو کھول کر بیان کرتا ہے کہ وہ ذِلت جس کا وعدہ اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء میں ؔ تھا وہ کس رنگ میں پوری ہوگی۔ اِسی غرض سے یہ مؤخرالذکر الہام جو ۲۱؍ فروری ۱۸۹۹ ء کو ہوا پہلے الہام کے ایک فقرہ کا اعادہ کرکے ایک اور فقرہ بطور تشریح اس کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ یعنی پہلا الہام جو اشتہار ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء میں درج ہے جو محمد حسین اور جعفر ز ٹلّی اور ابوالحسن تبتی کی ذلّت کی پیشگوئی کرتا ہے اس میں یہ فقرہ تھا کہ یعضّ الظالم علٰی یدیہ یعنی ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور دوسرے الہام میں جو ۲۱؍ فروری ۱۸۹۹ ء میں بذریعہ رسالہ حقیقت المہدی شائع ہوا اس میں یہی فقرہ ایک زیادہ فقرہ کے ساتھ اِس طرح پر
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 437
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 437
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/437/mode/1up
437
لکھا گیاہے۔ یعضّ الظّالم علٰی یدیہ ویُوثق۔ اور اس فقرہ کے معنے اسی رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ کی اخیر سطر اور صفحہ ۱۳ کی پہلی سطر میں یہ بیان کئے گئے ہیں۔ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا۔اب دیکھو کہ اِس تشریح میں صاف بتلایا گیا ہے کہ ذلّت کس قسم کی ہوگی یعنی یہ ذلّت ہوگی کہ محمد حسین اور جعفرز ٹلی اور ابوالحسن تبتیاپنی گندی اور بے حیائی کی تحریروں سے روکے جائیں گے اور جو سلسلہ اُنہوں نے گالیاں دینے اور بے حیائی کے بے جا حملوں اور ہماری پرائیویٹ زندگی اورخاندانی تعلقات کی نسبت نہایت درجہ کی کمینہ پن کی شرارت اور بدزبانی اور افترا اور جھوٹ سے شائع کیا تھاوہ جبراً بند کیا جائے گا۔ اب سوچو کہ کیاوہ سلسلہ بند کیا گیا یا نہیں اور کیا وہ شیطانی کارروائیاں جو ناپاک زِندگی کاخاصہ ہوتی ہیں جن کی بے جا غلّو سے پاک دامن بیویوں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر گندہ زبانی کے حملے کرنے کی نوبت پہنچ گئی تھی ۔ کیا یہ پلید اور بے حیائی کے طریق جو محمد حسین اور اُس کے دوست جعفرز ٹلی نے اختیار کئے تھے حاکم مجاز کے حکم سے روکے گئے یا نہیں اور کیا یہ گندہ زبانی کی عادت جس کو کسی طرح یہ لوگ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے چھڑائی گئی یا نہیں پس ایک عقلمند انسان کے لئے یہ ذلّت کچھ تھوڑی نہیں کہ اس کی خلافِ تہذیب اور بے حیائی اور سفلہ پن کی عادات کے کاغذات عدالت میں پیش کئے جائیں اور پڑھے جائیں اور عام اجلاس میں سب پر یہ بات کھلے اور ہزارہا لوگوں میں شہرت پاوے کہ مولوی کہلا کر اِن لوگوں کی یہ تہذیب اور یہ شائستگی ہے ۔ اب خود سوچ لو کہ کیا اِس حد تک کسی شخص کی گندی کارروائیاں، گندے عادات، گندے اخلاق حکام او رپبلک پر ظاہر ہونا کیا یہ عزّ ت ہے یا بے عزتی ؟ اور کیا ایسے نفرتی اور ناپاک شیوہ پر عدالت کی طرف سے مواخذہ ہونا یہ کچھ سرافرازی کا
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 438
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 438
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/438/mode/1up
438
موجب ہے یا شانِ مولویّت کو اِس سے ذِلّت کا دھبّہ لگتا ہے ۔ اگر ہمارے معترضوں میں حقایق شناسی کانشنس کچھ باقی رہتا تو ایسا صریح باطل اعتراض ہرگز پیش نہ کرتے کہ ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے اشتہار کی ذلّت کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ کیونکہ یہ پیشگوئی تو ایسے زور شور سے پوری ہوگئی کہ عدالت کے کمرہ میں ہی لوگ بول اُٹھے کہ آج خدا کا فرمودہ پورا ہوگیا۔ صدہا لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ جب محمد حسین کو یہ فہمائش کی گئی کہ آیندہ ایسی گندی تحریریں شائع نہ کرے اور کافر اور دجّال اور کاذب بھی نہ کہے تو مسٹر برون صاحب ہمارا وکیل بھی بے اختیار بول اُٹھا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ یاد رہے کہ موجودہ کاغذات کے رُو سے جو عدالت کے سامنے تھے عدالت نے یہ معلوم کرلیا تھا کہ محمد حسین نے مع جعفرز ٹلی کے یہ زیادتی کی ہے کہ مجھے نہایت گندی گالیاں دی ہیں اور میرے پرائیویٹ تعلقات میں سفلہ پن سے گندہ دہانی ظاہر کی ہے یہاں تک کہ تصویریں چھاپی ہیں لیکن عدالت نے احتیاطاً آیندہ کی روک کے لئے اس نوٹس میں فریقین کو شامل کرلیا تا اِس طریقؔ سے بکلی سدّباب کرے مسٹر جے ایم ڈوئی صاحب زِندہ موجود ہیں جن کے سامنے یہ کاغذات پیش ہوئے تھے۔ اور اب تک وہ مثل موجود ہے جس میں وہ تمام کاغذات نتھی کئے گئے کیاکوئی ثابت کرسکتا ہے کہ عدالت میں محمد حسین کی طرف سے بھی کوئی ایسے کاغذات پیش ہوئے جن میں مَیں نے بھی سفلہ پن کی راہ سے گندی تحریریں شائع کی ہوں۔ عدالت نے اپنے نوٹس میں قبول کرلیا ہے کہ ان گندی تحریروں کے مقابل پر جو سراسر حیا اور تہذیب کے مخالف تھیں میری طرف سے صرف یہ کارروائی ہوئی کہ میں نے جناب الٰہی میں اپیل کیا۔ اب ظاہر ہے کہ ایک شریف کے لئے یہ حالت موت سے بدتر ہے کہ اُس کا یہ رویّہ عدالت پر کھل جائے کہ وہ ایسی گندہ زبانی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 439
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 439
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/439/mode/1up
439
کی عادت رکھتا ہے بلکہ ایک شریف تو اِس خجالت سے جیتا ہی مر جاتا ہے کہ حاکم مجاز عدالت کی کرسی پر اُس کو یہ کہے کہ یہ کیا گندہ طریق ہے جو تو نے اختیار کیا۔ اور ان کارروائیوں کا نتیجہ ذلّت ہونا یہ تو ایک ادنیٰ امر ہے۔ خود پولیس کے افسر جنہوں نے مقدمہ اُٹھایا تھا اُن سے پوچھنا چاہیئے کہ اُس کا رروائی کے دوران میں جبکہ وہ محمد حسین اور جعفرز ٹلی کی گندہ زبانی کے کاغذات پیش کر رہے تھے کیامیری گندہ زبانی کا بھی کوئی کاغذ اُن کو ملا جس کو اُنہوں نے عدالت میں پیش کیا۔ اور چاہو تو محمد حسین کو حلفاً پوچھ کر دیکھ لو کہ کیا جو واقعات عدالت میں تم پر گذرے اور جب کہ عدالت نے تم سے سوالات کئے کہ کیا یہ گندی تحریریں تمہاری تحریریں ہیں اور کیا جعفرزٹلی سے تمہارا کچھ تعلق ہے یا نہیں۔ تو ان سوالات کے وقت تمہارے دِل کا کیا حال تھا۔ کیا اُس وقت تمہارا دِل حاکم کے ان سوالات کو اپنی عزت سمجھتا تھا یا ذلّت سمجھ کر غرق ہوتا جاتا تھا۔ اگر اتنے واقعات کے جمع ہونے سے جو ہم لکھ چکے ہیں پھر بھی ذلّت نہیں ہوئی اور عزت میں کچھ بھی فرق نہیں آیا تو ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ آپ لوگوں کی عزت بڑی پکی ہے۔ پھر ماسوا اِس کے ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ ء کے اشتہار کی میعاد کے اندر کئی اور ایسے امور بھی ظاہر ہوئے ہیں جن سے بلاشبہ مولوی محمد حسین صاحب کی عالمانہ عزّت میں اِس قدر فرق آیا ہے کہ گویا وہ خاک میں مل گئی ہے۔ازا نجملہ ایک یہ ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے پرچہ پیسہ اخبار اور اخبار عام میں کمال حق پوشی کی راہ سے یہ شائع کردیا تھا کہ وہ مقدمہ جوپولیس کی رپورٹ پر مجھ پر اور اُن پر دائر کیا گیا تھا۔جو ۲۴؍ فروری ۱۸۹۹ ء میں فیصلہ ہوا اس میں گویا یہ عاجز بَری نہیں ہوا بلکہ ڈسچارج ہوا اور بڑے زور شور سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فیصلہ میں مسٹر ڈوئی صاحب کی طرف سے ڈسچارج کا لفظ ہے اور ڈسچارج بری کو نہیں کہتے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 440
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 440
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/440/mode/1up
440
بلکہ جس پر جرم ثابت نہ ہوسکے اُس کا نام ڈسچارج ہے اور اِس اعتراض سے محمد حسین کی غرض یہ تھی کہ تا لوگوں پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی لیکن جیسا کہ ہم اِسی کتاب کے صفحہ۸۱ میں تحریر کرچکے ہیں ۔ یہ اُس کی طرف سے محض افترا تھا اور دراصل ڈسچارج کا ترجمہ بری ہے اور کچھ نہیں اور اس نے عقل مندوں کے نزدیک بری کے انکار سے اپنی بڑی پردہ دری کرائی کہ اس بات سے انکار کیا کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری نہیں ہے۔چنانچہ اسی صفحہ مذکورہ یعنی صفحہ اکاسی۸۱ میں بہ تفصیل میں نے لکھ دیا ہے کہ انگریزی زبان میں کسی کو جرم سے بَری سمجھنے یا بَری کرنے کے لئے دو لفظ استعمال ہو تے ہیں۔ (۱) ایک ڈسچارج ۔ (۲) دوسرے ایکءِٹ ۔ ڈسچارج اُس جگہ بولا جاتا ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو او رتحقیقات کے تمام سلسلہ میں کوئی ایسی بات پیدا نہ ہو جو اُس کو مجرمؔ ٹھہرا سکے اور فرد قرار داد جرم قائم کرنے کے لائق کرسکے۔ غرض اس کے دامن عصمت پر کوئی غبارنہ پڑسکے اور بوجہ اس کے کہ جرم کے ارتکاب کا کچھ بھی ثبوت نہیں ملزم کو چھوڑا جائے۔ اور ایکئٹ اُس جگہ بولاجاتا ہے جہاں اوّل جرم ثابت ہو جائے اور فرد قرار داد جرم لگائی جائے اور پھر مجرم اپنی صفائی کا ثبوت دے کر اس الزام سے رہائی پائے۔ غرض ان دونوں لفظوں میں قانونی طور پر فرق یہی ہے کہ ڈسچارج وہ بریّت کی قسم ہے کہ جہاں سرے سے جرم ثابت ہی نہ ہوسکے۔ اور ایکئٹ وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں جرم تو ثابت ہو جائے اور فرد قرارداد بھی لگ جائے مگر آخر میں ملزم کی صفائی ثابت ہوجائے اور عربی میں بریّت کا لفظ ایک تھوڑے سے تصرّف کے ساتھ ان دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے یعنی جب ایک ملزم ایسی حالت میں چھوڑا جائے کہ اُس کے دامنِ عصمت پر کوئی دھبّا جرم کا لگ نہیں سکااور وہ ابتدا سے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں گیا کہ وہ مجرم ہے
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 441
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 441
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/441/mode/1up
441
یہاں تک کہ جیسا کہ وہ داغ سے پاک عدالت کے کمرہ میں آیا ویسا ہی داغ سے پاک عدالت کے کمرے سے نکل گیا۔ ایسی قسم کے ملزم کو عربی زبان میں بری کہتے ہیں اور جب ایک ملزم پر مجرم ہونے کا قوی شبہ گذر گیا اورمجرموں کی طرح اُس سے کارروائی کی گئی اور اس تمام ذلّت کے بعد اُس نے اپنی صفائی کی شہادتوں کے ساتھ اس شبہ کو اپنے سر پر سے دُور کردیا تو ایسے ملزم کا نام عربی زبان میں مبرّء ہے۔ پس اِس تحقیق سے ثابت ہوا کہ ڈسچارج کاعربی میں ٹھیک ٹھیک ترجمہ بری ہے اور اَیکئٹ کا ترجمہ مبرّء ہے ۔ عرب کے یہ دومقولے ہیں کہ انا برئ من ذالک۔ وانا مبرّء من ذالک ۔ پہلے قول کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت نہیں کی گئی اور دوسرے قول کے یہ معنے ہیں کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے او رقر آن شریف میں یہ دونوں محاورے موجود ہیں۔ چنانچہ بری کالفظ قرآن شریف میں بعینہٖ ڈسچارج کے معنوں پر بولا گیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ 33 3 ۱۔ الجزو نمبر ۵ سورۃ نساء۔ یعنی جو شخص کوئی خطا یاکوئی گناہ کرے اور پھر کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ثابت نہیں تو اُس نے ایک کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا اور مبرّء کی مثال قرآن شریف میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے 3 ۲ یہ اُس مقام کی آیت ہے کہ جہاں بے لوث اور بے گناہ ہونا ایک کا ایک وقت تک مشتبہ رہا پھر خدا نے اُس کی طرف سے ڈیفنس پیش کرکے اُس کی بریّت کی۔ اب آیت یرم بہ بریْءًاسے بہ بداہت ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے شخص کا نام بری رکھا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت نہیں کیاگیا اور یہی وہ مفہوم ہے جس کو انگریزی میں ڈسچارج کہتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی
Ruhani Khazain Volume 15. Page: 442
روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۵- تریَاق القلوُب: صفحہ 442
http://www.alislam.org/library/brow...n_Computerised/?l=Urdu&p=15#page/442/mode/1up
442
مکابرہ کی راہ سے یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے وہ شخص مراد ہے جو مجرم ثابت ہونے کے بعد اپنی صفائی کے گواہوں کے ذریعہ سے اپنی بریت ظاہرکرے ۔ تو ایسا خیال بدیہی طور پر باطل ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کابَری کے لفظ سے یہی منشاء ہے تو اس سے یہ خرابی پیدا ہوگی کہ اِس آیت سے یہ فتویٰ ملے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر جس کا گناہ ثابت نہیں۔ کسی گناہ کی تہمت لگانا کوئی جرم نہیں ہوگا۔ گو وہ مستور الحال شریفوں کی طرح زِندگی بسر کرتا ہی ہو اور صرف یہ کسر ہو کہ ابھی اُسؔ نے بے قصور ہونا عدالت میں حاضر ہوکر ثابت نہیں کیا۔ حالانکہ ایسا سمجھنا صریح باطل ہے اور اس سے تمام تعلیم قرآن شریف کی زیروزبر ہو جاتی ہے کیونکہ اِس صورت میں جائز ہوگا کہ جو لوگ مثلاً ایسی مستور الحال عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جنہوں نے عدالت میں حاضر ہوکر اس بات کا ثبوت نہیں دیا کہ وہ ہر قسم کی بدکاری سے مدّت العمر محفوظ رہے ہیں وہ کچھ گناہ نہیں کرتے اور اُن کو روا ہے کہ مستور ا