• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

درثمین ۔ اِنذار - دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے

MindRoasterMir

لا غالب الاللہ
رکن انتظامیہ
منتظم اعلیٰ
معاون
مستقل رکن
اِنذار

دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے
پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے

وہ جو ماہِ فروری میں تُم نے دیکھا زلزلہ
تُم یقیں سمجھو کہ وہ اِک زَجر سمجھانے کو ہے

آنکھ کے پانی سے یارو! کچھ کرو اِس کا علاج
آسماں اَے غافلو اب آگ برسانے کو ہے

کیوں نہ آویں زلزلے تقوٰی کی رہ گم ہو گئی
اِک مسلماں بھی مسلماں صرف کہلانے کو ہے

کس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بُغض و کیں
زندگی اپنی تو اُن سے گالیاں کھانے کو ہے

کافر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں
کون ایماں صدق اور اِخلاص سے لانے کو ہے

جس کو دیکھو بد گمانی میں ہی حد سے بڑھ گیا
گر کوئی پوچھے تو سَو سَو عَیب بتلانے کو ہے

چھوڑتے ہیں دیں کو اور دنیا سے کرتے ہیں پیار
سَو کریں وَعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے

ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر
پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کو ٹھہرانے کو ہے

اس لیے اب غیرت اُس کی کچھ تمہیں دکھلائے گی
ہر طرف یہ آفتِ جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے

موت کی رہ سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد
ورنہ دیں اَے دوستو! اِک روز مر جانے کو ہے

یا تو اِک عالَم تھا قرباں اُس پہ یا آئے یہ دن
ایک عبدالعبد بھی اِس دیں کے جھٹلانے کو ہے

چشمہ ء مسیحی ٹائیٹل پیج صفحہ2مطبوعہ 1906ء




 
Last edited:
Top