• السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس فورم کا مقصد باہم گفت و شنید کا دروازہ کھول کر مزہبی مخالفت کو احسن طریق سے سلجھانے کی ایک مخلص کوشش ہے ۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے اور تا حیات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع بنائے رکھے ۔ آمین
  • [IMG]
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مہربانی فرما کر اخلاق حسنہ کا مظاہرہ فرمائیں۔ اگر ایک فریق دوسرے کو گمراہ سمجھتا ہے تو اس کو احسن طریقے سے سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوشش کرے۔ جزاک اللہ

درثمین ۔ قادیان کے آریہ ۔ آریوں پر ہے صد ہزار افسوس

MindRoasterMir

لا غالب الاللہ
رکن انتظامیہ
منتظم اعلیٰ
معاون
مستقل رکن
قادیان کے آریہ

آریوں پر ہے صد ہزار افسوس
دل میں آتا ہے بار بار افسوس

ہوگئے حق کے سخت نافرماں
کر دیا دیں کو قوم پر قُرباں

وہ نشاں جس کی روشنی سے جہاں
ہوکے بیدار ہوگیا لرزاں

ان نشانوں سے ہیں یہ انکاری
پَر کہاں تک چلے گی طرّاری

ان کے باطن میں اِک اندھیرا ہے
کین و نخوت نے آکے گھیرا ہے

لڑرہے ہیں خدائے یکتا سے
باز آتے نہیں ہیں غوغا سے

قوم کے خوف سے وہ مرتے ہیں
سو نشاں دیکھیں کب وہ ڈرتے ہیں

موت لیکھو بڑی کرامت ہے
پر سمجھتے نہیں یہ شامت ہے

میرے مالک !تو ان کو خود سمجھا
آسماں سے پھر اِک نشان دکھلا

قادیان کے آریہ اورہم ٹائیٹل پیج صفحہ2مطبوعہ 1907ء

 
Top